صحیح مسلم 822: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

اسود اور علقمہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے پاس ان کے گھر گئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ لوگ جو تمہارے پیچھے ہیں نماز پڑھ چکے ہیں؟ ہم نے کہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھڑے ہو جاؤ اور نماز پڑھو۔ نہ تو انہوں نے ہمیں اذان کا حکم دیا اور نہ ہی اقامت کا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم ان کے پیچھے کھڑے ہونے لگے تھے کہ انہوں نے ہمارے ہاتھ پکڑے اور ہم میں سے ایک کو اپنے دائیں اور دوسرے کو اپنے بائیں کرلیا۔ وہ کہتے ہیں جب انہوں نے رکوع کیا تو ہم نے اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھے۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے ہمارے ہاتھوں پر مارا اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملایا پھر ان کو اپنی رانوں کے درمیان کر لیا۔ راوی کہتے ہیں کہ جب انہوں نے نماز پڑھ لی تو کہا کہ یقینا تم پر ایسے امراء ہوں گے جو نماز کو اس کے وقت سے دیر سے ادا کریں گے اور اتنی تاخیر کریں گے کہ اس کا آخری وقت آجائے گا۔ پس جب تم انہیں ایسا کرتے دیکھو تو تم نماز اپنے وقت پر پڑھ لو اور ان کے اکٹھے نماز پڑھو، اور اگر تم اس سے زیادہ ہو تو تم میں سے ایک امامت کروائے اور جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تو اپنے ہاتھوں کو اپنی رانوں پر پھیلا کر رکھے اور جھکے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ایک جیسا رکھے، انگلیوں میں فاصلہ ہو۔ وہ کہتے ہیں گویا میں رسول اللہﷺ کی انگلیوں کو کھلا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ پھر انہوں نے ان کو ویسا کر کے دکھایا۔ ابن مسہر اور جریر کی روایت میں ہے کہ گویا میں رکوع کی حالت میں رسول اللہﷺ کی انگلیوں کو کھلا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ وَعَلْقَمَةَ قَالاَ أَتَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فِي دَارِهِ فَقَالَ أَصَلَّى هَؤُلاَءِ خَلْفَكُمْ فَقُلْنَا لاَ . قَالَ فَقُومُوا فَصَلُّوا . فَلَمْ يَأْمُرْنَا بِأَذَانٍ وَلاَ إِقَامَةٍ - قَالَ - وَذَهَبْنَا لِنَقُومَ خَلْفَهُ فَأَخَذَ بِأَيْدِينَا فَجَعَلَ أَحَدَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَالآخَرَ عَنْ شِمَالِهِ - قَالَ - فَلَمَّا رَكَعَ وَضَعْنَا أَيْدِيَنَا عَلَى رُكَبِنَا - قَالَ - فَضَرَبَ أَيْدِيَنَا وَطَبَّقَ بَيْنَ كَفَّيْهِ ثُمَّ أَدْخَلَهُمَا بَيْنَ فَخِذَيْهِ - قَالَ - فَلَمَّا صَلَّى قَالَ إِنَّهُ سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يُؤَخِّرُونَ الصَّلاَةَ عَنْ مِيقَاتِهَا وَيَخْنُقُونَهَا إِلَى شَرَقِ الْمَوْتَى فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ قَدْ فَعَلُوا ذَلِكَ فَصَلُّوا الصَّلاَةَ لِمِيقَاتِهَا وَاجْعَلُوا صَلاَتَكُمْ مَعَهُمْ سُبْحَةً وَإِذَا كُنْتُمْ ثَلاَثَةً فَصَلُّوا جَمِيعًا وَإِذَا كُنْتُمْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ فَلْيَؤُمَّكُمْ أَحَدُكُمْ وَإِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَلْيَفْرِشْ ذِرَاعَيْهِ عَلَى فَخِذَيْهِ وَلْيَجْنَأْ وَلْيُطَبِّقْ بَيْنَ كَفَّيْهِ فَلَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى اخْتِلاَفِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَرَاهُمْ . وَحَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح قَالَ وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالأَسْوَدِ أَنَّهُمَا دَخَلاَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ . بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ . وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مُسْهِرٍ وَجَرِيرٍ فَلَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى اخْتِلاَفِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ رَاكِعٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی