صحیح مسلم 823: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
علقمہ اور اسود سے روایت ہے کہ وہ دونوں حضرت عبد اللہؓ کے پاس گئے تو انہوں نے پوچھا کہ کیا جو تمہارے پیچھے ہیں نماز پڑھ چکے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں چنانچہ وہ ان دونوں کے درمیان کھڑے ہوگئے اور ان میں سے ایک کو اپنے دائیں اور ایک کو اپنے بائیں کردیا پھر ہم نے رکوع کیا تو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پہ رکھا۔ انہوں نے ہمارے ہاتھوں پر مارا اور دونوں ہاتھوں کو ایک دوسرے پر رکھا اور ان کو اپنی رانوں کے درمیان رکھا۔ جب انہوں نے نماز پڑھ لی تو کہا کہ رسول اللہﷺ نے اس طرح کیا تھا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالأَسْوَدِ أَنَّهُمَا دَخَلاَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ أَصَلَّى مَنْ خَلْفَكُمْ قَالاَ نَعَمْ . فَقَامَ بَيْنَهُمَا وَجَعَلَ أَحَدَهُمَا عَنْ يَمِينِهِ وَالآخَرَ عَنْ شِمَالِهِ ثُمَّ رَكَعْنَا فَوَضَعْنَا أَيْدِيَنَا عَلَى رُكَبِنَا فَضَرَبَ أَيْدِيَنَا ثُمَّ طَبَّقَ بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ جَعَلَهُمَا بَيْنَ فَخِذَيْهِ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ هَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی