صحیح مسلم 824: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
مصعب بن سعد سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز پڑھی۔ وہ کہتے ہیں میں نے اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھ لیا تو میرے والد نے مجھ سے کہا کہ اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھو۔ وہ کہتے ہیں میں نے دوبارہ ایسا کیا تو انہوں نے میرے ہاتھوں پر مارا اور کہا کہ ہمیں اس سے منع کیا گیا ہے اور اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھیں۔ خلف بن ہشام اور ابن ابی عمر کی ابو یعفور سے فَنُھِیْنَا عَنْہُ تک کی روایت ہے اور اس کے بعد کا ان دونوں نے ذکر نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي قَالَ وَجَعَلْتُ يَدَىَّ بَيْنَ رُكْبَتَىَّ فَقَالَ لِي أَبِي اضْرِبْ بِكَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ . قَالَ ثُمَّ فَعَلْتُ ذَلِكَ مَرَّةً أُخْرَى فَضَرَبَ يَدَىَّ وَقَالَ إِنَّا نُهِينَا عَنْ هَذَا وَأُمِرْنَا أَنْ نَضْرِبَ بِالأَكُفِّ عَلَى الرُّكَبِ . حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ إِلَى قَوْلِهِ فَنُهِينَا عَنْهُ . وَلَمْ يَذْكُرَا مَا بَعْدَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی