صحیح مسلم 826: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
مصعب بن سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز ادا کی اور جب رکوع کیا تو اپنی انگلیوں کو آپس میں ملا دیا۔ پھر انہیں اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھا تو انہوں نے میرے ہاتھوں پر مارا۔ جب انہوں نے نماز پڑھ لی تو کہا کہ ہم اس طرح کیا کرتے تھے۔ پھر ہمیں حکم دیا گیا کہ (ہاتھوں کو) گھٹنوں تک اُٹھائیں۔
حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ عَنِ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي فَلَمَّا رَكَعْتُ شَبَّكْتُ أَصَابِعِي وَجَعَلْتُهُمَا بَيْنَ رُكْبَتَىَّ فَضَرَبَ يَدَىَّ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ قَدْ كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ثُمَّ أُمِرْنَا أَنْ نَرْفَعَ إِلَى الرُّكَبِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی