صحیح مسلم 828: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
حضرت معاویہ بن حکم اَلسُّلَمِیؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں اس اثناء میں کہ ایک دفعہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا کہ لوگوں میں سے کسی شخص نے چھینک ماری۔ اس پر میں نے یرحمک اللہ کہا کہ اللہ تجھ پر رحم کرے۔ تو لوگ مجھے گھورنے لگے۔ میں نے کہا میری ماں مجھے کھوئے تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ مجھے دیکھنے لگے ہو؟ اس پر وہ اپنے ہاتھ اپنی رانوں پر مارنے لگے۔ جب میں نے انہیں دیکھا کہ مجھے خاموش کرارہے ہیں تو میں خاموش ہوگیا۔ جب رسول اللہﷺ نے نماز پڑھ لی۔ میرے ماں باپ آپؐ پر قربان ہوں میں نے آپؐ سے بہتر معلم نہ تو آپؐ سے پہلے کبھی دیکھا اور نہ آپؐ کے بعد۔ خدا کی قسم! نہ تو آپؐ نے مجھے ڈانٹا اور نہ مجھے مارا نہ مجھے بُرا بھلا کہا (صرف یہ) فرمایا یہ نماز ہے اس میں کوئی انسانی کلام مناسب نہیں یہ تو صرف تسبیح، تکبیر اور قرآن کی قراءت ہے یا جیسے رسول اللہﷺ نے فرمایا میں نے عرض کیا کہ یا رسولؐ اللہ! میں جاہلیت کے زمانہ سے نیا نیا آیا ہوں اور یقینا اب اللہ (دین) اسلام کو لایا ہے اور ہم میں بعض آدمی ایسے ہیں جو کاہنوں کے پاس جاتے ہیں آپؐ نے فرمایا کہ ان کے پاس مت جاؤ۔ اس نے کہا کہ ہم میں بعض آدمی ایسے ہیں جو شگون لیتے ہیں آپؐ نے فرمایا یہ ایک ایسی بات ہے جسے وہ اپنے سینوں میں پاتے ہیں پس یہ ان کے لئے (کوئی) روک نہ بنے۔ ابن صباح نے (فَلَا یَصُدَّنَّھُمْ کی بجائے) فَلَا یَصُدَّنَّکُمْ کہا ہے وہ تمہیں ہرگز نہ روکے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ ہم میں بعض آدمی ایسے ہیں جو ’’لکھتے‘‘ ہیں۔ آپؐ نے فرمایا نبیوں میں سے ایک نبی بھی لکھا کرتے تھے پس جس نے اس کی تحریر سے موافقت کی وہ تو ہوا۔ وہ کہتے ہیں پھر انہوں نے کہا کہ میری ایک باندی تھی جو اُحد اور جوانیہ کی طرف میری بکریاں چرایا کرتی تھی ایک روز میں نے دیکھا کہ ایک بھیڑیا اس کی بکریوں میں سے ایک بکری لے گیا ہے۔ میں بھی بنی آدم میں سے ایک آدمی ہوں اور مجھے بھی غصہ آتا ہے جیسے انہیں آتا ہے چنانچہ میں اسے ایک تھپڑ مار بیٹھا۔ پھر میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپؐ نے میرے اس فعل کو بہت سنگین قرار دیا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا میں اسے آزاد نہ کردوں؟ آپؐ نے فرمایا: اسے میرے پاس لے کر آؤ۔ میں اسے آپؐ کے پاس لے آیا تو آپؐ نے اس سے فرمایا اللہ کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا کہ آسمان میں۔ آپؐ نے پوچھا کہ میں کون ہوں؟ اس نے کہا کہ آپؐ اللہ کے رسولؐ ہیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ اسے آزاد کردو، یہ مؤمنہ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَتَقَارَبَا فِي لَفْظِ الْحَدِيثِ - قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ بَيْنَا أَنَا أُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ عَطَسَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقُلْتُ يَرْحَمُكَ اللَّهُ . فَرَمَانِي الْقَوْمُ بِأَبْصَارِهِمْ فَقُلْتُ وَاثُكْلَ أُمِّيَاهْ مَا شَأْنُكُمْ تَنْظُرُونَ إِلَىَّ . فَجَعَلُوا يَضْرِبُونَ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى أَفْخَاذِهِمْ فَلَمَّا رَأَيْتُهُمْ يُصَمِّتُونَنِي لَكِنِّي سَكَتُّ فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبِأَبِي هُوَ وَأُمِّي مَا رَأَيْتُ مُعَلِّمًا قَبْلَهُ وَلاَ بَعْدَهُ أَحْسَنَ تَعْلِيمًا مِنْهُ فَوَاللَّهِ مَا كَهَرَنِي وَلاَ ضَرَبَنِي وَلاَ شَتَمَنِي قَالَ " إِنَّ هَذِهِ الصَّلاَةَ لاَ يَصْلُحُ فِيهَا شَىْءٌ مِنْ كَلاَمِ النَّاسِ إِنَّمَا هُوَ التَّسْبِيحُ وَالتَّكْبِيرُ وَقِرَاءَةُ الْقُرْآنِ " . أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ وَقَدْ جَاءَ اللَّهُ بِالإِسْلاَمِ وَإِنَّ مِنَّا رِجَالاً يَأْتُونَ الْكُهَّانَ . قَالَ " فَلاَ تَأْتِهِمْ " . قَالَ وَمِنَّا رِجَالٌ يَتَطَيَّرُونَ . قَالَ " ذَاكَ شَىْءٌ يَجِدُونَهُ فِي صُدُورِهِمْ فَلاَ يَصُدَّنَّهُمْ " . قَالَ ابْنُ الصَّبَّاحِ " فَلاَ يَصُدَّنَّكُمْ " . قَالَ قُلْتُ وَمِنَّا رِجَالٌ يَخُطُّونَ . قَالَ " كَانَ نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ فَمَنْ وَافَقَ خَطَّهُ فَذَاكَ " . قَالَ وَكَانَتْ لِي جَارِيَةٌ تَرْعَى غَنَمًا لِي قِبَلَ أُحُدٍ وَالْجَوَّانِيَّةِ فَاطَّلَعْتُ ذَاتَ يَوْمٍ فَإِذَا الذِّيبُ قَدْ ذَهَبَ بِشَاةٍ مِنْ غَنَمِهَا وَأَنَا رَجُلٌ مِنْ بَنِي آدَمَ آسَفُ كَمَا يَأْسَفُونَ لَكِنِّي صَكَكْتُهَا صَكَّةً فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَظَّمَ ذَلِكَ عَلَىَّ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلاَ أُعْتِقُهَا قَالَ " ائْتِنِي بِهَا " . فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَالَ لَهَا " أَيْنَ اللَّهُ " . قَالَتْ فِي السَّمَاءِ . قَالَ " مَنْ أَنَا " . قَالَتْ أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ . قَالَ " أَعْتِقْهَا فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ " . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب: اردو