صحیح مسلم 829: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کو سلام کہتے جبکہ آپؐ نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔ آپؐ ہمیں (سلام کا) جواب دیتے۔ جب ہم نجاشی کے پاس سے واپس آئے اور ہم نے آپؐ کو سلام کہا آپؐ نے ہمیں جواب نہ دیا۔ ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! پہلے ہم آپؐ کو نماز میں سلام کہا کرتے تھے آپؐ ہمیں جواب دیا کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا نماز میں (انسان) مشغول ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ - وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ - قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي الصَّلاَةِ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِي سَلَّمْنَا عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فِي الصَّلاَةِ فَتَرُدُّ عَلَيْنَا . فَقَالَ " إِنَّ فِي الصَّلاَةِ شُغُلاً " . حَدَّثَنِي ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلُولِيُّ حَدَّثَنَا هُرَيْمُ بْنُ سُفْيَانَ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی