صحیح مسلم 831: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے کسی کام کے لئے بھیجا۔ پھر میں آپؐ کو ملا اور آپؐ (سواری پر) سفر کر رہے تھے۔ قتیبہ (راوی) نے کہا کہ آپؐ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے آپؐ کو سلام کہا۔ آپؐ نے مجھے اشارہ فرمایا جب آپؐ (نماز سے) فارغ ہوئے تو آپؐ نے مجھے بلایا اور فرمایا کہ تم نے ابھی مجھے سلام کیا تھا جبکہ میں نماز پڑھ رہا تھا اس وقت آپؐ مشرق کی طرف رخ کئے ہوئے تھے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَنِي لِحَاجَةٍ ثُمَّ أَدْرَكْتُهُ وَهُوَ يَسِيرُ - قَالَ قُتَيْبَةُ يُصَلِّي - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَشَارَ إِلَىَّ فَلَمَّا فَرَغَ دَعَانِي فَقَالَ " إِنَّكَ سَلَّمْتَ آنِفًا وَأَنَا أُصَلِّي " . وَهُوَ مُوَجِّهٌ حِينَئِذٍ قِبَلَ الْمَشْرِقِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی