صحیح مسلم 834: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: گزشتہ رات ایک سرکش جنّ میری نماز توڑنے کے لئے چپکے سے مجھ پر حملہ کرنے لگا لیکن اللہ نے اسے میرے قابو میں کردیا اور میں نے اسے زور سے پیچھے ہٹا دیا۔ میں نے ارادہ کیا تھا کہ اسے مسجد کے ستونوں میں سے کسی ستون کے ساتھ باندھ دوں یہانتک کہ صبح ہو تو تم سب اسے دیکھ لو لیکن پھر مجھے اپنے بھائی سلیمان کا قول یاد آگیا رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَھَبْ لِیْ مُلْکًا لََا یَنْبَغِیْ لِاَحَدٍ مِنْ بَعْدِیْ (ص: 36) اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی بادشاہت عطاء کر جو میرے بعد کسی کو نہ ملے تو اللہ نے اس کو ذلیل و رُسوا کرتے ہوئے لوٹا دیا۔ ابن جعفر کی روایت میں فَذَعَتُّہُ کے الفاظ ہیں اور ابن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں فَدَعَتُّہُ کہا ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ - قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ جَعَلَ يَفْتِكُ عَلَىَّ الْبَارِحَةَ لِيَقْطَعَ عَلَىَّ الصَّلاَةَ وَإِنَّ اللَّهَ أَمْكَنَنِي مِنْهُ فَذَعَتُّهُ فَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَرْبِطَهُ إِلَى جَنْبِ سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تُصْبِحُوا تَنْظُرُونَ إِلَيْهِ أَجْمَعُونَ - أَوْ كُلُّكُمْ - ثُمَّ ذَكَرْتُ قَوْلَ أَخِي سُلَيْمَانَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لاَ يَنْبَغِي لأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي . فَرَدَّهُ اللَّهُ خَاسِئًا " . وَقَالَ ابْنُ مَنْصُورٍ شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ ابْنِ جَعْفَرٍ قَوْلُهُ فَذَعَتُّهُ . وَأَمَّا ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فَقَالَ فِي رِوَايَتِهِ فَدَعَتُّهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی