صحیح مسلم 835: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
حضرت ابو درداءؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہﷺ (نماز میں) کھڑے ہوئے۔ ہم نے آپؐ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں پھر تین دفعہ فرمایا میں تجھ پہ اللہ کی لعنت ڈالتا ہوں۔ پھر آپؐ نے اپنا ہاتھ اس طرح پھیلایا جیسے آپؐ کوئی چیز پکڑ رہے ہوں۔ جب آپؐ نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم نے آپؐ کو نماز میں وہ کہتے ہوئے سنا جو اس سے پہلے ہم نے آپؐ کو کہتے ہوئے نہیں سنا اور ہم نے دیکھا کہ آپؐ نے اپنا ہاتھ بڑھایا ہے۔ آپؐ نے فرمایا اللہ کا دشمن ابلیس آگ کا شعلہ لے کر آیا تاکہ اسے میرے چہرہ پر ڈال دے تب میں نے تین مرتبہ کہا کہ میں تجھ سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔ پھر میں نے کہا کہ میں تجھ پہ اللہ کی پوری لعنت ڈالتا ہوں، لیکن وہ تینوں مرتبہ پیچھے نہ ہٹا پھر میں نے اسے پکڑنا چاہا۔ خدا کی قسم اگر ہمارے بھائی سلیمان کی دعا نہ ہوتی تو وہ ضرور بندھا ہوتا اور مدینہ والوں کے بچے اس سے کھیل رہے ہوتے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ " . ثُمَّ قَالَ " أَلْعَنُكَ بِلَعْنَةِ اللَّهِ " . ثَلاَثًا . وَبَسَطَ يَدَهُ كَأَنَّهُ يَتَنَاوَلُ شَيْئًا فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الصَّلاَةِ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ سَمِعْنَاكَ تَقُولُ فِي الصَّلاَةِ شَيْئًا لَمْ نَسْمَعْكَ تَقُولُهُ قَبْلَ ذَلِكَ وَرَأَيْنَاكَ بَسَطْتَ يَدَكَ . قَالَ " إِنَّ عَدُوَّ اللَّهِ إِبْلِيسَ جَاءَ بِشِهَابٍ مِنْ نَارٍ لِيَجْعَلَهُ فِي وَجْهِي فَقُلْتُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ . ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قُلْتُ أَلْعَنُكَ بِلَعْنَةِ اللَّهِ التَّامَّةِ فَلَمْ يَسْتَأْخِرْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَرَدْتُ أَخْذَهُ وَاللَّهِ لَوْلاَ دَعْوَةُ أَخِينَا سُلَيْمَانَ لأَصْبَحَ مُوثَقًا يَلْعَبُ بِهِ وِلْدَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ