صحیح مسلم 839: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
عبد العزیز بن ابو حازم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کچھ لوگ حضرت سہلؓ بن سعد کے پاس آئے۔ انہوں نے منبر کے بارہ میں آپس میں گفتگو کی کہ وہ کس لکڑی کا بنا ہوا ہے۔ انہوں (سہلؓ بن سعدؓ) نے کہا خدا کی قسم مجھے علم ہے کہ وہ کس لکڑی کا بنا ہوا ہے اور کس نے اسے بنایا ہے اور میں نے تو رسول اللہﷺ کو دیکھا ہے جب پہلے دن آپؐ اس پر تشریف فرما ہوئے تھے۔ ابو حازم کہتے ہیں میں نے ان سے کہا اے ابو عباس! پھر ہمیں اس بارہ میں بتائیے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے ایک عورت کو کہلا بھیجا۔ ابو حازم کہتے ہیں کہ اس روز انہوں نے اس عورت کا نام لیا تھا کہ تم اپنے غلام بڑھئی کو دیکھو کہ وہ میرے لئے لکڑیوں سے منبر بنا دے جس پر سے میں لوگوں سے کلام کروں۔ چنانچہ اس نے تین سیڑھیوں پر مشتمل ایک منبر بنا دیا۔ پھر رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا تو اسے اِس جگہ پر رکھا گیا اور یہ (مدینہ کے) جنگل کے جھاؤ سے بنا ہے اور میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا۔ آپؐ اس پر کھڑے ہوئے۔ چنانچہ آپؐ نے منبر پر تکبیر کہی اور لوگوں نے آپؐ کی اقتداء میں تکبیر کہی۔ پھر آپؐ نے (رکوع سے) سر اٹھایا اور آپؐ الٹے پاؤں نیچے اترے اور منبر کے رکھنے کی جگہ کے قریب سجدہ کیا۔ پھر آپؐ واپس اپنی جگہ پر گئے یہانتک کہ آپؐ اپنی نماز سے فارغ ہوئے پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا اے لوگو! میں نے یہ اس لئے کیا تاکہ تم میری اقتداء کرو اور میری نماز سیکھ لو۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ كِلاَهُمَا عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ نَفَرًا جَاءُوا إِلَى سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَدْ تَمَارَوْا فِي الْمِنْبَرِ مِنْ أَىِّ عُودٍ هُوَ فَقَالَ أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لأَعْرِفُ مِنْ أَىِّ عُودٍ هُوَ وَمَنْ عَمِلَهُ وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَوَّلَ يَوْمٍ جَلَسَ عَلَيْهِ - قَالَ - فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَا عَبَّاسٍ فَحَدِّثْنَا . قَالَ أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى امْرَأَةٍ قَالَ أَبُو حَازِمٍ إِنَّهُ لَيُسَمِّيهَا يَوْمَئِذٍ " انْظُرِي غُلاَمَكِ النَّجَّارَ يَعْمَلْ لِي أَعْوَادًا أُكَلِّمُ النَّاسَ عَلَيْهَا " . فَعَمِلَ هَذِهِ الثَّلاَثَ دَرَجَاتٍ ثُمَّ أَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَوُضِعَتْ هَذَا الْمَوْضِعَ فَهْىَ مِنْ طَرْفَاءِ الْغَابَةِ . وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَامَ عَلَيْهِ فَكَبَّرَ وَكَبَّرَ النَّاسُ وَرَاءَهُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ ثُمَّ رَفَعَ فَنَزَلَ الْقَهْقَرَى حَتَّى سَجَدَ فِي أَصْلِ الْمِنْبَرِ ثُمَّ عَادَ حَتَّى فَرَغَ مِنْ آخِرِ صَلاَتِهِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ " يَا أُيُّهَا النَّاسُ إِنِّي صَنَعْتُ هَذَا لِتَأْتَمُّوا بِي وَلِتَعَلَّمُوا صَلاَتِي " . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيُّ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ أَنَّ رِجَالاً أَتَوْا سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ أَتَوْا سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ فَسَأَلُوهُ مِنْ أَىِّ شَىْءٍ مِنْبَرُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَسَاقُوا الْحَدِيثَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي حَازِمٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ