ریاض الصالحین 1410: كتاب حمد الله تعالى وشكره
حضرت ابومحمد کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم یہ تو جان چکے ہیں کہ آپ پر سلام کیسے بھیجیں، پس ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: اے اللہ! محمد پر اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، یقیناً تو بہت تعریف والا، بڑی شان والا ہے۔ اے اللہ! محمد پر اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، یقیناً تو بہت تعریف والا، بڑی شان والا ہے۔“ (متفق علیہ)
وعن أبي محمد كعب بن عجرة رضي الله عنه قال: خرج علينا النبي صلى الله عليه وسلم فقلنا: يا رسول الله، قد علمنا كيف نسلم عليك، فكيف نصلي عليك؟ قال: قولوا: اللهم صلِ على محمد، وعلى آل محمد، كما صليت على آل إبراهيم، إنك حميد مجيد. اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد، كما باركت على آل إبراهيم، إنك حميد مجيد ((متفق عليه)).
AI-translated (from Arabic)
آج 10 میں سے 10 باقی