جامع ترمذی 3270: تفسیرِ قرآن

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطاب فرمایا: ”لوگو! اللہ تعالیٰ نے تم سے جاہلیت کا فخر و غرور اور خاندانی تکبر ختم کر دیا ہے، اب لوگ صرف دو طرح کے ہیں ( ۱ ) اللہ کی نظر میں نیک متقی، کریم و شریف اور ( ۲ ) دوسرا فاجر بدبخت، اللہ کی نظر میں ذلیل و کمزور، لوگ سب کے سب آدم کی اولاد ہیں۔ اور آدم کو اللہ نے مٹی سے پیدا کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «يا أيها الناس إنا خلقناكم من ذكر وأنثى وجعلناكم شعوبا وقبائل لتعارفوا إن أكرمكم عند الله أتقاكم إن الله عليم خبير» ”اے لوگو! ہم نے تمہیں نر اور مادہ ( کے ملاپ ) سے پیدا کیا اور ہم نے تمہیں کنبوں اور قبیلوں میں تقسیم کر دیا، تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو، ( کہ کون کس قبیلے اور کس خاندان کا ہے ) بیشک اللہ کی نظر میں تم میں سب سے زیادہ معزز و محترم وہ شخص ہے جو اللہ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے۔ بیشک اللہ جاننے والا اور خبر رکھنے ولا ہے“ ( الحجرات: ۱۳ ) ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اس حدیث کو صرف اسی سند کے سوا جسے عبداللہ بن دینار ابن عمر سے روایت کرتے ہیں کسی اور سند سے مروی نہیں جانتے، ۳- عبداللہ بن جعفر ضعیف قرار دیئے گئے ہیں، انہیں یحییٰ بن معین وغیرہ نے ضعیف کہا ہے، اور عبداللہ بن جعفر – یہ علی ابن مدینی – کے والد ہیں، ۴- اس باب میں ابوہریرہ اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَطَبَ النَّاسَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَقَالَ ‏"‏ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَذْهَبَ عَنْكُمْ عُبِّيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ وَتَعَاظُمَهَا بِآبَائِهَا فَالنَّاسُ رَجُلاَنِ رَجُلٌ بَرٌّ تَقِيٌّ كَرِيمٌ عَلَى اللَّهِ وَفَاجِرٌ شَقِيٌّ هَيِّنٌ عَلَى اللَّهِ وَالنَّاسُ بَنُو آدَمَ وَخَلَقَ اللَّهُ آدَمَ مِنْ تُرَابٍ ‏"‏ ‏.‏ قَالَ اللَّهُ ‏:‏ ‏(‏ يا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ ‏)‏ ‏.‏ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لاَ نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلاَّ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ ‏.‏ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ يُضَعَّفُ ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ هُوَ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ ‏.‏ قَالَ وَفِي الْبَابِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ‏.‏

Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection

کتاب 47: تفسیرِ قرآن

مربوط حوالہ جات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب

خلفاء کی کتب

  • عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی: اردو
  • اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل: اردو
  • خلیج کا بحران: اردو
  • حقائق الفرقان (جلد ۵): اردو
  • برکاتِ خلافت: اردو
  • فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب: اردو
  • فضائل القرآن: اردو
  • انوارالعلوم (جلد 2): اردو

خطباتِ جمعہ

  • انتہائی ظالمانہ تکفیر و تکذیب کے مقابلہ میں حضرت بانی سلسلہ کا صبر و تحمل، ہمت و حوصلہ اور ابلاغ حق: اردو
  • بد ظنی غیبت سے بچیں مکارم اخلاق کی پیروی سے اپنے لئے جنت پیدا کریں: اردو
  • چند معاشرتی برائیوں سے بچنے اور اپنے معاشرے کو جنت نظیر بنانے کی نصیحت: اردو
  • نسل پرستی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ تقویٰ پر مبنی قوم کا تصور اسلامی تصور ہے۔ عراق کی تباہی کا مکمل منصوبہ بنالیا گیا ہے: اردو
  • تقویٰ سے خالی منصب عزت سے بھی خالی ہوجاتا ہے۔ متقی بغیر منصب کے بھی عزت پاتے ہیں۔ نمائندگان شوریٰ کو نصائح: اردو
  • طاقتوار امامت محمدﷺ کی غلامی میں ہے اس کے علاوہ کوئی امامت نہیں۔ امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کے اسلوب محمدؐ سے سیکھیں: اردو
  • حضرت محمد رسول اللّٰہﷺ کے خلق لے کر چلیں تو فتح آپؐ کے قدم چومے گی۔ تمام دنیا کی فتح کا راز آپؐ کے حسن خلق میں ہے: اردو
  • اللّٰہ تعالیٰ کی صفت خبیر کی تفسیر اور دوسروں کی اصلاح جماعت احمیہ کی ذمہداری: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی