حصہ اول
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی
عدل، احسان
اور
ايتاء ذى القربى
تین بنیادی متخلیقی اصول
حصہ اوّل
خطاب فرموده جلسہ سالانہ ربوہ پاکستان دسمبر 1982ء
حضرت مرزا طاهر احمد
خليفة المسيح الرابع رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى
1- تین بنیادی متخلیقی اصول
2- تخلیق کا ئنات
3- زمین کا ما حولیاتی نظام
4- عالم حیوانات
5 انسانی ارتقا کا اگلا قدم
6- انسانی جسم کا اندرونی توازن
7- عدل سے انحراف
8- مذہب کی تشکیل میں تین تخلیقی اصولوں کا کردار
- اسلام مذہبی تعلیمات کا منتہی
تمهيد
3
آج صبح جب میں نماز کیلئے نکلا تو بارش کے نمایاں آثار دیکھ کر معامیں نے اپنے دل کو ٹولا کہ
کہیں میرے دل میں خدا نخواستہ کسی قسم کا کوئی شکوہ تو راہ نہیں پا گیا؟ اس کی وجہ یہ تھی کہ آج جلسہ
سالا نہ کا دن تھا اور بارش کے تیور بظاہر ایسے تھے کہ اگر یہ پورے زور سے جم کر برسنے لگتی تو جلسہ
یقیناً درہم برہم ہو جاتا اور اس کے انعقاد کی کوئی صورت نہ رہتی۔لیکن دل سے بے اختیار حد نکلی کیونکہ
دل کے کسی گوشے میں بھی شکوے کا شائبہ تک نہیں تھا بلکہ شکر ہی شکر تھا۔معا میری طبیعت حمد کے
ساتھ محسن اعظم ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کی طرف مائل ہوئی۔قرآن کریم ہمارے اندر
خدا تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری کی روح پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ایسے کامل فرمانبردار
بندوں کی زیادہ سنتا ہے اور ان پر بے شمار فضل نازل کرتے ہوئے انہیں نیکیوں میں آگے بڑھنے کی
توفیق عطا فرماتا ہے۔اس بات کو حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے
اپنی ایک نظم میں بڑے حسین پیرائے میں یوں بیان
فرمایا ہے کہ:
ہو فضل تیرا یا رب! یا کوئی ابتلا ہو
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تری رضا ہو
یہی مضمون قرآن کریم میں ایک مختلف پیرایہ میں یوں بیان ہوا ہے:
أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(یوس 63:10)
ترجمہ: سنو کہ یقینا اللہ کے دوست ہی ہیں جن پر کوئی خوف نہیں
اور نہ وہ غمگین
ہوں گے۔ہم پر اللہ تعالیٰ کا بے پایاں احسان ہے کہ اس نے ہمیں ایسی جماعت میں شامل ہونے کی توفیق
عطا فرمائی ہے جس کے افراد ہمیشہ رضائے باری تعالیٰ پر راضی رہتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی اپنے عاجز بندوں کی حفاظت اسی حکمت کی بدولت ہے۔اگر لوگ پوری طرح راضی برضا ر ہیں گے تو
وہ الہی نظام کے زندہ نشان بن جائیں گے۔نہ تو وہ مغلوب ہوں گے اور نہ ہی ہلاک کئے جائیں گے۔بعض دیگر جذبات نے بھی میرا دل حمد باری تعالیٰ سے بھر دیا جن میں سے ایک ہماری جماعت کا
غیر معمولی اخلاص ہے۔میں جانتا ہوں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت قربانی
پیش کرنے والی ایسی جماعت ہے کہ اگر اس کا امام انہیں کہے کہ آؤ اور برستی بارش میں بیٹھ جاؤ تو وہ
4
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
اطاعت گزاری میں لمحہ بھر کو بھی تر درد نہیں کریں گے بلکہ کامل فرمانبرداری سے دیوانہ وار دوڑتے ہوئے
آئیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کا یہی طرۂ امتیاز ہے۔تاہم غریبوں،
کمزوروں اور لا چاروں کا خیال کر کے دل ایسا حکم دینے پر آمادہ نہیں ہوتا لیکن جہاں تک جماعت
احمدیہ کی قربانیوں کا تعلق ہے تو اس کا اظہار آج ایک دوست نے ایک ہی فقرے میں یوں کیا کہ یہ تو
ایسی جماعت ہے جس کے اخلاص اور قربانی کی روح سے ڈر لگتا ہے۔حیرت انگیز اخلاص ہے۔“
ہم ان لوگوں میں سے تو ہر گز نہیں جن کے متعلق یہ لطیفہ مشہور ہے کہ کسی جگہ سکھوں کی ایک ٹولی
کا گڈا کیچڑ میں پھنس گیا۔انہوں نے ست سری اکال کے نعرے لگائے اور اپنے گروؤں کے نام
بھی لئے لیکن وہ گڈ انکل نہ سکا۔اتفاق سے مسلمانوں کی ایک ٹولی گزر رہی تھی۔اس نے بھی دھکا
لگایا اور ساتھ یا علی“ کا نعرہ بھی بلند کیا ، اس وقت تک چونکہ اور لوگ بھی دھکا لگانے میں شامل ہو گئے
تھے اس لئے گڈ انکل آیا۔اس پر سکھ بہت پریشان ہوئے کہ مسلمانوں کے گرو کو زیادہ طاقتور سمجھا
جائے گا۔لیکن مسلمانوں کے گرو کو صاف صاف خراج تحسین پیش کرنا بھی ان کے اپنے مذہبی
جذبات پر گراں تھا اس لئے انہوں نے یہ مشکل اس طرح حل کی کہ بجائے یہ اعتراف کرنے کے کہ
مسلمانوں کا گرو ہمارے گرو سے طاقتور نکلا، یہ کہ دیا کہ ہے تو ہمارا گر وہی طاقتور لیکن مسلمانوں کا
گر وکھو بے کانگڑا ہے۔( یعنی گارے اور کیچڑ کا جہاں تک معاملہ ہے اس کے لحاظ سے ہمارے گرو پر
مسلمانوں کا گر و فوقیت لے گیا ہے۔مترجم)
ہم ایسے کسی گرو کے مرید تو نہیں ہیں جس کی طاقت کا دائرہ محدود ہے بلکہ اس گرو کے مرید
ہیں جو ہر حال میں، ہر مشکل میں اپنی قوت میں بے مثال اور ہر چیز پر ایک نمایاں فوقیت اور امتیازی
شان رکھتا ہے۔وہ ہمیں اندھیرے سے نکال کر نور کی طرف نکال کر لے جاتا ہے۔اس کے ماننے
والے کسی حال میں ظلمات سے مرعوب اور مغلوب نہیں ہوتے بلکہ ہر حالت میں قدم آگے بڑھاتے
ہیں اور ایسے نہیں کہ جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے:
وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا ( البقرة 21:2)
ترجمہ: اور جب وہ ان پر اندھیرا کر دیتی ہے تو ٹھہر جاتے ہیں۔اس کے برعکس وہ تو اندھیروں میں بھی چلنا جانتے ہیں اور روشنیاں ہوں تب بھی چلنا جانتے
ہیں، بارش ہو یا سخت دھوپ تب بھی قدم آگے ہی بڑھاتے ہیں۔اس مضمون پر غور کرتے ہوئے
میرا دل پہلے سے بھی زیادہ حمد باری تعالیٰ سے لبریز ہو گیا۔
تین بنیادی تخلیقی اصول
1- تین بنیادی تخلیقی اصول
انسانی تعلقات کے تین مدارج :
ا: عدل-----کامل انصاف۔۲: احسان۔۔۔۔۔کسی کو اس کے حق سے زیادہ عطا کرنا۔ما
5
: ایتا عذی القربی ---- کسی کے ساتھ اپنے قریبی رشتہ داروں جیسا سلوک روا رکھنا۔آج کے خطاب کیلئے میں نے جس آیت کا انتخاب کیا ہے وہ بہت ہی وسیع اور جامع مضمون پر
مشتمل ہے
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى
عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
(النحل 91:16)
ترجمہ: یقیناً اللہ عدل کا اور احسان کا اور اقرباء پر کی جانے والی عطا کی طرح عطا
کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور نا پسندیدہ باتوں اور بغاوت سے منع کرتا ہے۔وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تا کہ تم عبرت حاصل کرو۔اللہ تعالیٰ ہمیں صرف عدل ہی کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ اسے آگے بڑھاتے ہوئے چاہتا ہے کہ ہم
احسان کریں اور اس مقام پر ٹھہرنے کی بجائے انسانی تعلقات میں ایتا عذی القربی کے درجے تک
پہنچیں یعنی محبت اور نگہداشت کا ایسا اظہار ہو جو ایک بچے کیلئے اس کی ماں میں دیکھا جا سکتا ہے۔یاں اپنے بچے کے ساتھ بغیر کسی طمع اور لالچ کے محبت کرتی ہے۔اس کے جذبات میں کسی قسم کا کوئی
تصنع نہیں بلکہ ایک طبعی بہاؤ ہوتا ہے۔اپنے پیاروں کیلئے اس کے اظہار محبت میں ہمیشہ بے ساختہ پن
ہوا کرتا ہے۔یہ وہ مثال ہے جو ایتاً ء ذی القربی کی روح کو خوب واضح کرتی ہے۔مذکورہ بالا آیت کے پہلے حصے میں انسانی تعلقات کے تین مدارج مقرر فرما دیئے گئے
ہیں۔اللہ تعالیٰ مومنوں سے کم سے کم لیکن سب سے اہم مطالبہ یہ کرتا ہے کہ وہ عدل کے مقام پر فائز
ہوں گے۔لیکن وہ عدل کے مقام پر ٹھہریں گے نہیں بلکہ آگے قدم بڑھاتے ہوئے احسان کی
سرزمین میں داخل ہوں گے اور محض لوگوں کے حقوق ادا کرنے والے نہیں ہوں گے بلکہ بنی نوع
انسان کو ان کے حق سے زیادہ ادا کرنے کا سلیقہ سیکھیں گے اور ایسے لوگوں پر بھی اپنی جود وسخا کا فیض
6
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
عام کریں گے جو ان پر کوئی حق نہیں رکھتے۔اس مضمون کو قرآنی اصطلاح میں احسان کے نام سے یاد
کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ احسان کے اصطلاحی معانی میں اور مضامین بھی شامل ہیں۔جب یہ
اصطلاح بندہ اور خدا کے تعلق میں استعمال ہوتی ہے تو اسی نسبت سے اس کے معانی بدل جاتے
ہیں۔جس کا ذکر آئندہ مناسب موقع پر کیا جائے گا۔انشاء اللہ۔تیسری اصطلاح ایتا عوذی القربی ہے، جو اس آیت کریمہ میں استعمال کی گئی ہے۔اس سے
ہے کہ اپنے قریبی رشتہ داروں سے لطف و احسان کا سلوک کرنا۔اس لحاظ سے ہم سے یہ
توقع کی گئی ہے کہ ہم دوسروں سے احسان کا سلوک اس رنگ میں کریں کہ ہمارے اندر کسی قسم کا
احساس تفاخر پیدا نہ ہو بلکہ یہ سلوک ہم اس رنگ میں کر رہے ہوں گویا ایک فرض ادا کر رہے ہیں نہ کہ
دوسروں پر احسان۔اس آیت کریمہ کے دوسرے حصے میں تین ایسی صفات بیان کی گئی ہیں جن سے مومنوں کو بچنا
چاہئے۔یہ ان تین صفات کے مقابل پر ہیں جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ مومنوں میں پیدا ہوں۔چنانچہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْى يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ
تَذَكَّرُونَ
(النحل91:16)
ترجمہ: اور بے حیائی اور نا پسندیدہ باتوں اور بغاوت سے منع کرتا ہے۔وہ تمہیں
نصیحت کرتا ہے تا کہ تم عبرت حاصل کرو۔بے حیائی ، نا پسندیدہ باتیں ، اور بغاوت اول الذکر مثبت صفات یعنی عدل، احسان اور
ایتاء ذی القربی کے مقابل پر تین منفی صفات ہیں۔یہ آیت اس قدر وسیع مضامین پر حاوی ہے کہ جب میں نے آج کی تقریر کیلئے اس آیت کا
انتخاب کیا تو مجھے خیال آیا کہ اس سال صرف پہلے آدھے حصے پر کچھ کہوں گا۔پھر جب میں نے غور کیا
تو ان مضامین کی گہرائی اور گیرائی نے مجھے حیرت میں ڈال دیا جن پر یہ آیت حاوی تھی۔نئی نئی جہتوں
میں علم و حکمت کے ایسے ایسے مضامین کھلنے لگے کہ جن کے ہر زاویے سے علم ومعرفت کا ایک نیا جہان
دکھائی دینے لگا۔پھر میں نے سوچا کہ یہ تو ممکن نہیں کہ آج کی مجلس میں آیت کا ایک حصہ بھی بیان
ہو سکے اس لئے بہتر ہوگا کہ صرف عدل سے متعلق کچھ کہوں پھر عدل کے مضمون پر غور کیا تو عدل کا
مضمون ہی اتنا وسعت پذیر ہو گیا کہ یوں لگا جیسے ساری کائنات پر محیط ہو۔اور جیسا کہ میں بیان
تین بنیادی تخلیقی اصول
7
کروں گا یہ محض کوئی دعوی نہیں بلکہ ایک ایک لفظ حقیقت پر مبنی ہے اور عدل کا مضمون جو قرآن کریم
میں بیان ہوا ہے اس قدر وسیع ہے کہ بلا شبہ ساری کائنات پر حکمران ہے۔نیز یہ مضمون محض وسیع ہی
نہیں بلکہ بہت گہرا اور لطیف بھی ہے اور کائنات کے مخفی در مخفی اسرار کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔پس
خدا تعالیٰ فضل فرمائے تو آج کی اس مجلس میں جس حد تک بھی ممکن ہوا عدل کا مضمون قرآنی آیات کی
روشنی میں سمجھنے کی کوشش کی جائے گی۔آج انسانیت کو اس عالمگیر نظام عدل کے اطلاق کی اشد ضرورت ہے۔وہ تمام بیماریاں جو
انسانی تعلقات کو مکدر اور آلودہ کر رہی ہیں، عدل ہی کے عدم نفاذ کی پیداوار ہیں۔بنی نوع انسان کو
اس کی اتنی شدید ضرورت ہے کہ اگر ہم نے قرآنی تعلیم کی روشنی میں تمام بنی نوع انسان کو عدل سے
روشناس نہ کرایا تو یہ دنیا گمراہی اور جہالت کے اندھیروں میں بھٹکتی رہے گی اور انسان ، انسان کے
ہاتھوں شدید اذیت اٹھاتا رہے گا۔اس لئے یہ ہمارا انتہائی اہم فریضہ ہے کہ ہم دنیا کو عدل مطلق کے
اس قرآنی اصول سے روشناس کرائیں۔قرآن کریم کی جامع ترین آیت:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب مذکورہ بالا آیت پر غور کیا تو وہ بے ساختہ
پکارا تھے کہ یہ قرآن کریم کی جامع ترین آیت ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے جلیل القدر مفسر قرآن صحابی کا یہ تبصرہ کوئی معمولی
اہمیت کا حامل نہیں ہے بلکہ قرآن کریم پر ان کے عمر بھر کے فکر و تدبر کا
ثمرہ ہے۔بالفاظ دیگر حضرت
عبد اللہ بن مسعودؓ ہماری توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرواتے ہیں کہ یہ آیت قرآن کریم میں
بیان فرمودہ تمام مضامین سے تعلق رکھتی ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے علاوہ حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نزدیک بھی
یہ آیت ایک خاص شان کی حامل تھی۔چنانچہ جمعہ کے خطبہ ثانیہ میں اس آیت کی باقاعدہ تلاوت کا
رواج حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سے شروع ہوا۔اس پہلو سے حضرت عمر بن
عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بعد کے تمام مسلمانوں پر یہ ایک بہت بڑا احسان ہے۔اس آیت کریمہ نے مومنوں پر جو گہرا اثر چھوڑا یہ اس کی دو ایسی مثالیں ہیں جو میں نے اپنا
نقطہ نظر مزید واضح کرنے کیلئے دی ہیں تاہم اس آیت کے اثرات مسلمانوں پر ہی دکھائی نہیں دیتے
بلکہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بعض شدید معاندین بھی اس آیت کی
8
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
عظمت سے حیرت انگیز طور پر متاثر دکھائی دیتے ہیں۔چنانچہ بیان کیا جاتا ہے کہ قریش مکہ کے ایک
سردار ولید نے جب یہ آیت سنی تو اس نے کہا کہ :
واہ کیسی آیت ہے، کیسی رونق ہے اس کے منہ پر اور کیسی بہار ہے۔“
اس آیت کے تناظر میں نظام عدل تخلیق کائنات میں ایسی وسعت اور خوبصورتی سے کارفرما
دکھائی دیتا ہے کہ جس کے اطلاق سے گویا ایک اور جہانِ معنی جنم لیتا ہے جس کے بعد اس سے بھی
بڑے درجے یعنی نظام حسن و احسان کا راستہ نکلتا ہے اور اسی نظام حسن و احسان سے ایتا عذی القربی
کی عظیم منازل کی طرف راہیں نکلتی ہیں۔آیت کے مضامین کا عالم نباتات اور عالم حیوانات پر اطلاق:
تکمیل کی نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک نباتات اور حیوانات کی دنیا بھی عدل و احسان اور
ایتاً وذی القربیٰ کے اسی بنیادی نظام کے تابع ہے۔حتی کہ انسان کی سطح تک بلند ہوتے ہوتے یہ
مضمون اور بھی زیادہ وسعت اختیار کر جاتا ہے۔اس اصول کے اطلاق کے اعتبار سے
مخلوق کو تین طبقات میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔پہلا طبقہ بے جان
مخلوق کا ہے۔دوسرا طبقہ وہ ہے جس کا زمانہ زندگی کے ظہور سے لے کر انسان ، جو کہ ارتقا کی آخری
منزل ہے، کے وجود میں آنے تک ممتد ہے۔اور تیسرا اور آخری درجہ صرف انسان سے تعلق رکھتا
ہے۔یہ تمام گروہ ایک ہی اصول کے تابع ہیں لیکن اول الذکر دو گرو ہوں یعنی بے جان مخلوقات اور
ادنی درجے کے حیوانات میں یہ اصول ایک ایسے قانون کی شکل میں کارفرما دکھائی دیتا ہے کہ جس
میں بظاہر شعور کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔یہ قانون کسی شعوری کوشش کے بغیر دریا کے بہاؤ کی طرح
ان کی حرکات و سکنات میں جاری وساری رہتا ہے۔قوانین قدرت سے انحراف کا انہیں کچھ بھی
اختیار نہیں ہے۔لیکن نسبتاً اعلیٰ درجے کے حیوانات کو جو انسان سے نچلے درجے پر ہیں دیکھیں تو
معلوم ہوتا ہے کہ وہ بے جان مخلوقات کی طرح اپنے فیصلے غیر شعوری طور پر نہیں کرتے بلکہ اپنے
وجدان کے تابع رہ کر کرتے ہیں۔وجدان دراصل لاشعور اور مکمل انسانی شعور کے درمیان واقع
دکھائی دیتا ہے لیکن تمام انواع حیات میں سے صرف انسان ہی ہے جو اپنے وجدان کی پیروی کرنے
پر مجبور نہیں بلکہ اسے شعوری فیصلے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو عدل کے رستوں پر چلے اور
چاہے تو ظلم اور نا انصافی کی راہ اپنالے۔
تین بنیادی تخلیقی اصول
توازن پیدا کرنے والے قانون کو چلانے والا رہنما اصول:
9
پس انسانی زندگی کی سطح پر عدل کے مضمون میں آزادانہ مرضی کا عنصر داخل ہو جاتا ہے۔اگر
انسان خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے اس اختیار کو غلط استعمال کرے اور غلط رستہ اپنالے تو وہ ترقی کی
جانب سفر نہیں کر سکتا بلکہ تنزل کی ایسی راہوں پر چل پڑتا ہے جو اسے ادنیٰ سے ادنی ترین حالت کی
طرف لوٹا دیتی ہے۔اس ارتقائی عمل کا ذکر مندرجہ ذیل آیات میں ملتا ہے:
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ
سفِلِينَ ) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ
مَمْنُونٍ
(التین 5:95 تا 7 )
ترجمہ: یقیناً ہم نے انسان کو بہترین ارتقائی حالت میں پیدا کیا۔پھر ہم نے
اسے نچلے درجے کی طرف لوٹنے والوں میں سب سے نیچے لوٹا دیا۔سوائے ان
کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے پس ان
کیلئے غیر منقطع اجر ہے۔د
ایک جاری و ساری انعام سے مراد غیر منقطع مسلسل اخلاقی اور روحانی ارتقا ہے۔”قوام“ کا
لفظی معنی بھی یہی ہے کہ ادنیٰ حالتیں اعلیٰ حالتوں میں تبدیل ہوتی ہوئی دکھائی دیں اور ایک مسلسل
ترقی کا جاری عمل نظر آرہا ہو۔” المنجد میں اس کا معنی تعدیل یعنی عدل کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔یہ آیات قرآنی حیوانی زندگی کے اس ارتقا کا ذکر کر رہی ہیں جس کا نقطۂ عروج انسان ہے نیز یہ
آیات انسان کے ذہنی اور اخلاقی ارتقا کا احاطہ بھی کر رہی ہیں۔ادنیٰ درجے کی ذہانت رکھنے والے
حیوانات جیسے جیسے ارتقا کا سفر طے کرتے جاتے ہیں، وہ ذہین تر جانوروں کی شکل اختیار کرتے چلے
جاتے ہیں۔یقینا خدا تعالیٰ نے عدل ہی کے ذریعے زندگی کی تخلیق کا آغاز کیا ہے اور اسی اصول عدل
کے اطلاق کے ذریعہ زندگی کا ارتقا شروع ہوا ہے جو درجہ بدرجہ اپنی آخری منزل تک پہنچا ہے۔پس اس آیت کریمہ نے یہ راز کھولا کہ ارتقائی منازل کے ذریعے بالآخر انسان کی تخلیق کا
کرشمه در اصل احسن تقویم کا کرشمہ ہے۔گویا ارتقا کی طرف اُٹھنے والا ہر قدم ایسا اعلیٰ اور موزوں
دکھائی دیتا ہے کہ اس سے بہتر ممکن نہ تھا۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس قرآنی اصطلاح نے اندھے ارتقا کے
نظریہ کو مسترد کر کے رکھ دیا ہے۔انسانی زندگی میں جس چیز کو ہم عدل کہتے ہیں اگر اسے قانون کی
صورت میں بغیر اختیار کے مخلوقات میں جاری کیا جائے تو اسے تعدیل“ کہا جائے گا۔پس اللہ تعالیٰ
10
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کی مخلوقات کی ادنیٰ حالتوں سے اعلیٰ حالتوں کی طرف تمام تر ترقی تقویم اور تعدیل پر منحصر تھی۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ارتقا کے اس سفر میں جوارب ہا ارب سال پر پھیلا پڑا ہے انسان
کیلئے کوئی اگلی منزل بھی ہے؟ کیا یہ ارتقا اپنے نقطۂ اختتام تک پہنچ گیا ہے یا ابھی تک جاری وساری
ہے؟ عقل یہ کہتی ہے کہ جب انسان نے عدل ہی کی بنا پر اتنی عظیم الشان ترقی کی ہے تو عدل سے
انحراف کے نتیجہ میں ترقی معکوس بھی ضرور ہونی چاہئے اور انسان کو درجہ بدرجہ تنزل کی طرف لوٹ جانا
چاہئے۔جسمانی ساخت کے اعتبار سے تو بے شک انسان تنزل کا شکار نہیں ہو گا لیکن یہ عین ممکن ہے
کہ وہ ذہنی اور اخلاقی اور حواس خمسہ کی تکمیل کے اعتبار سے اس قدر نیچے گر جائے اور اتنا بگڑ جائے
کہ جانوروں کی مانند ہو جائے۔مرتبہ ارتقا کے نقطۂ عروج تک پہنچائے جانے کے بعد انسان کو جو اختیار حاصل ہوتا ہے اس
کے متعلق دوسرا امکان یہ ہے کہ اگر وہ عقل سے کام لے اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے
ارتقا سے سبق سیکھے اور جان لے کہ دراصل اس کا وجو دار ہوں سال
پر محیط ارتقا کے عمل میں جاری عدل
کا ثمرہ ہے تو لاز م وہ اپنے لئے ایسا لائحہ عمل مرتب کرے گا جو ہر گز قوانین عدل سے متصادم نہ ہو۔اس صورت میں ارتقا کا عمل رُکے گا نہیں بلکہ آہستہ آہستہ سہی لیکن استقلال کے ساتھ آگے بڑھتا
چلا جائے گا اور انسان کو اُس کی ادنیٰ حالتوں سے اعلیٰ حالتوں کی طرف اُٹھاتا چلا جائے گا۔ارتقا کی
ان دونوں قسموں میں فرق صرف یہ ہے کہ پہلی قسم کا ارتقا بنیادی طور پر جسمانی اور ذہنی تھا جبکہ دوسری
قسم انسان کے ذہنی، اخلاقی اور روحانی ارتقا سے تعلق رکھتی ہے۔ذہنی ارتقا در اصل انسان کے حواسِ
خمسہ کا ارتقا ہے۔اس سورت کی اگلی آیات بعینہ اسی مضمون پر روشنی ڈال رہی ہیں اور ان سوالات کو حل کر رہی
ہیں۔پس پہلا سوال قرآن کریم نے وہی اُٹھایا ہے جس پر ابھی گفتگو کی گئی ہے کہ عدل کی وجہ سے ترقی
تھی تو اُسے چھوڑنے کے نتیجے میں تنزل ہونا چاہئے۔چنانچہ فرمایا: ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَفِلِينَ
اس آیت میں اَسْفَلَ سَفِلِينَ سے مراد انتہائی ذلیل حالت ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں
کہ انسان
کا تنزل جسمانی طور پر اس طرح ہوگا کہ وہ زندگی کی کوئی اور شکل اختیار کر لے یعنی امیبا کی
حالت تک یا اس سے بھی کم تر۔تاہم ایسے حالات میں دائمی ترقی کے راستے کی طرف رہنمائی کرنے والی امید کی ایک کرن
دکھائی دیتی ہے۔وہ لوگ جو خدا تعالیٰ پر ایمان لائیں گے اور اعمال صالحہ بجالائیں گے انہیں یہ وعدہ دیا
تین بنیادی تخلیقی اصول
11
گیا ہے کہ ان کا روحانی ارتقا ہمیشہ جاری رہے گا۔یادر ہے کہ تقویٰ کی بنیا د عدل پر ہے لہذا ایسا کوئی عمل
بھی صالح قرار نہیں دیا جا سکتا جو عدل سے خالی ہو۔وہ لوگ جو دائمی ترقیات کی راہوں پر چلنا چاہتے
ہیں ان سے کم از کم یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ عدل کے تقاضے پورے کریں۔اگر چہ عدل کے علاوہ بھی
بعض صفات ایسی ہیں جو اگر حاصل ہو جائیں تو تقویٰ اور اعمال صالحہ کا معیار بلند ہوتا جائے گا۔اس
پس منظر میں اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ کا مطلب یہ ہوگا کہ جب تک انسان عمل صالح پر قائم رہے گا
اُسے اجر سے محروم نہیں کیا جائے گا۔اور اجر یہ ہوگا کہ وہ ہمیشہ اعلیٰ حالتوں کی طرف ترقی کرتا رہے گا۔مضمون کا یہ حصہ تو کسی قدر واضح ہو چکا ہے لیکن اس نظریے کو تسلیم کرنے سے طبعا ایک سوال
پیدا ہوتا ہے کہ انسان کے ادنیٰ حالت کی طرف لوٹ جانے سے کیا مراد ہے؟ قرون وسطی کے بعض
مسلم مفکرین کا خیال تھا کہ انسان تنزل کا شکار ہو کر جسمانی طور پر واقعہ زندگی کی ادنیٰ حالت اختیار
کر سکتا ہے۔وہ قرآن کریم کی بعض آیات کے ظاہری اور لفظی معانی لے کر یہ نتیجہ اخذ کرتے تھے کہ
انسان فی الواقع بندر ، سؤر اور گدھے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں بہت سی عجیب و غریب کہانیاں بیان کی جاتی ہیں۔مثلاً قرون وسطی کے بعض
مسلم علماء نے بعض قرآنی آیات اور احادیث کو غلط رنگ میں سمجھا اور ایک ایسے فرضی شہر کے متعلق
کہانی گھڑ لی جہاں بعض سرکش یہود کو بندر اور سور بنا دیا گیا۔وہ اس شہر کا نام نہیں بتا سکتے کیونکہ تاریخ
میں ایسے کسی شہر کا کوئی ذکر نہیں ملتا نہ ہی وہ اس بات پر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ ایسی مسخ شدہ قوم میں
توالد و تناسل کا سلسلہ کیونکر جاری رہا؟ وہ صرف یہ بتاتے ہیں کہ ایک دن صبح کے وقت یہ سب
اچانک اس طرح مر گئے کہ بے چارے ماہرین آثار قدیمہ کیلئے کوئی نشان تک نہ چھوڑا۔پرانے علماء میں سے مجاہد نے اس کو ٹھیک طرح سمجھ کر بیان کیا ہے کہ خدا نے سچ مچ ان کو بندر
بن جانے کا حکم نہیں دیا تھا بلکہ جس طرح احمق اور بے شرم کو گدھا کہہ دیا جاتا ہے اسی طرح ان کو بندر
کا نام دیا گیا ہے۔(1) پس اسفل سفلین کی حالت کی طرف لوٹنے کا بہر حال یہ مطلب نہیں ہو
سکتا کیونکہ جسمانی طور پر بندر اور سؤر زندگی کے سب سے نچلے طبقے سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ ان سے
بھی ادنی اقسم کے جاندار پائے جاتے ہیں۔جب ہم کہتے ہیں کہ انسان کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ چاہے تو عدل سے کام لے چاہے تو نہ لے،
تو ہرگز یہ مراد نہیں کہ اسے اس بارے میں لامحدود اختیار دیا گیا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ انسانی زندگی
کے بے شمار ایسے شعبے ہیں جن میں اصول عدل از خود کار فرما ہیں اور انسان کو آج بھی اختیار نہیں اور نہ
12
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
ہی اسے نظام میں دخل دینے اور اس کا توازن بگاڑنے پر کوئی مقدرت ہے۔اس کی مزید وضاحت
ان خلیات کے ذریعے کی جاسکتی ہے جن سے تمام انواع حیات معرض وجود میں آتی ہیں۔درحقیقت
ہر ایک خلیے کے اندر کسی بھی جاندار کی صفات کا حامل وسیع اور پیچیدہ نظام موجود ہے جس کے توازن
کو بگاڑنے کا انسان کو کوئی اختیار نہیں ہے۔پس اَسْفَلَ سَفِلِينَ میں گرنے کے ایک اور معنی انسان
کی ذہنی صلاحیتوں میں بگاڑ کے بھی ہو سکتے ہیں۔جو لوگ اپنے دماغ پر اختیار کھو بیٹھتے ہیں وہ بعض
اوقات جانوروں جیسی حرکات کرنے لگتے ہیں۔یہ مماثلتیں جسمانی سے زیادہ ذہنی ہوتی ہیں اور
بے شمار ہوسکتی ہیں۔پاگل شخص کتوں اور سوروں جیسی حرکات بھی کر سکتا ہے یا اس سے بھی اونی
جانوروں کی نقالی کر سکتا ہے۔پس آج بھی انسانی زندگی ایک وسیع اور عظیم الشان نظام تقویم کے سہارے قائم ہے اور
انسان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ الا ماشاء اللہ اس نظام میں دخل اندازی کا اختیار نہیں رکھتا البتہ جہاں
وہ اخلاقی حدود کو توڑتا ہے وہیں جانوروں کی مانند بلکہ اُن سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔درحقیقت یہی
وہ دائرہ ہے جس کے متعلق ہم یقین سے کہ سکتے ہیں کہ اَسْفَلَ سَفِلِينَ کا قرآنی اصول پورے
طور پر اطلاق پاسکتا اور پاتا ہے۔یہ انسان ہی تو ہے جو اپنے جیسے انسانوں کی دشمنی میں درندوں
سے بھی بڑھ جاتا ہے۔پس ضروری ہے کہ ہم اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ انسان کن امور میں با اختیار ہے کیونکہ
اَسْفَلَ سَفِلِينَ کا عمل صرف اسی دائرہ میں جاری ہوگا جس میں اسے اختیار بخشا گیا۔انسان سے
ادنی حیوانی حالتوں میں ہمیں یہ دکھائی دیتا ہے کہ حیوانات کا طرز عمل بڑی حد تک اپنی جبلی قوتوں
کے تابع ہوتا ہے۔ان کی سوچ اور قوت فیصلہ کا ان کی روز مرہ زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔کوئی ایسا
ضابطہ حیات ان کے سامنے نہیں ہوتا جس کو باشعور طور پر اختیار کرنا یا نہ کرنا ان کے قبضہ قدرت میں
ہو۔چنانچہ ان کی زندگی کے جملہ شعبہ جات فطری قوانین کے تابع ہوتے ہیں اور وہ فطری قوانین کی
پیروی پر مجبور ہیں۔اگر درندوں کو اپنی بقا کیلئے کسی خاص قسم کی غذا کی ضرورت ہے تو وہ اسے حاصل
کرنے کیلئے وہ سب کچھ کر گزریں گے جو اُن کے بس میں ہے۔وہ کسی ضابطہ اخلاق کے پابند نہیں
کہ یہ خوراک اس طریق پر حاصل کر دیا اُس طریق پر اس لئے ان
کا اپنی بقا کیلئے کسی دوسرے جانور کو
مارڈالنا عدل کے منافی قرار نہیں دیا جا سکتا نہ ہی کسی موقع پر کسی جانور کی زندگی تلف نہ کرنے کو عدل
قرار دیا جا سکتا ہے۔جاسکتا۔
تین بنیادی تخلیقی اصول
13
پس حیوانی زندگی میں چونکہ نہ کوئی ذمہ داری ہے اور نہ ہی ضابطہ حیات، اس لئے حیوانات
سے تعلق رکھنے والی عدل کی تعریف انسانی زندگی سے تعلق رکھنے والے شعبہ عدل کی تعریف سے کلیۂ
مختلف ہے۔اسی وجہ سے اس ابتدائی حصہ میں عدل کو قوام اور تعدیل کو تقویم کا نام دیا گیا ہے تا کہ کسی
قسم کا کوئی اشتباہ نہ رہے۔یاد رکھنا چاہئے کہ تقویم سے مراد وہاں توازن قائم کرنا ہے جہاں ایک جاندار توازن کی
ضرورت کے باوجود اس کی اہمیت کو شعوری طور پر سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے۔پس تقویم بہت سے
قوانین قدرت کی شکل میں ظاہر ہونے والا خدا تعالیٰ کا وہ فعل ہے جس کی وجہ سے زندگی کی ترقی کا
سفر بڑی حد تک راہ اعتدال یعنی صراط مستقیم پر قائم رہتا ہے۔اس سارے سفر میں جس کا آخری مقصود انسان تھا زندگی خدا تعالیٰ کی مشیت کے مطابق تقویم
کے رستہ پر گامزن رہی تاکہ اس کا رخ اپنی منزل کی جانب ہی رہے۔ارتقا کے اس طویل سفر میں
حاصل ہونے والے بین السطور نتائج ہی ہیں جو اس وقت بھی زندگی کی رہنمائی کرتے ہیں جب وہ
انسانی شکل میں ظہور پذیر ہوتی ہے۔مگر اس کے بعد دیگر عوامل مثلاً ما حول، خاندان اور نسلی اثرات
انسان کو اس کے درمیانی رستہ سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس مرحلہ پر ان اثرات کا مقابلہ
کرنے کی شعوری کوشش کو قرآن کریم کی اصطلاح میں ” تعدیل“ کہا گیا ہے۔انسان اگر چہ اس منزل تک پہنچ چکا ہے جہاں وہ شعوری طور پر یہ آزادانہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ
راہِ اعتدال پر قائم رہے یا اس سے انحراف کرلے لیکن اس کے باوجود تقویم کا عمل خاموشی سے جاری
رہتا ہے اور انسان کو شعوری طور پر اس بات
کا علم نہیں ہو پاتا کہ اس کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ انسان کی
خوش قسمتی یہ ہے کہ وہ اپنے اندر کار فرما عمل تقویم میں دخل نہیں دے سکتا البتہ وہ سطحی طور پر اس عمل
میں مداخلت کر سکتا ہے اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب وہ جانتے بوجھتے ہوئے یا حادثاتی طور پر اپنی
صحت کا خیال نہیں رکھ پاتا۔یہ غفلت یا حادثہ انسان کے کسی اندرونی عضو کے چھوٹے سے حصہ کو
نقصان پہنچا کر مجموعی توازن کو بگاڑنے کا باعث بنتا ہے۔اس طرح ایک چھوٹی سی بیماری بھی سارے
جسم پر اثر انداز ہو کر خرابی صحت کا موجب بن جاتی ہے۔انسانی بدن میں کارفرما تمام قوانین فطرت
اس کی صحت کی حفاظت میں مصروف ہیں اور یہ سب کچھ دورانِ ارتقاء تقویم کے لمبے عمل سے
گزرنے کا نتیجہ ہے۔ایک محقق کیلئے ماحولیاتی نظام (ECOSYSTEM) کا مطالعہ، عالم حیوانات میں جاری نظام عدل