حصہ اول

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 2

14
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کو سمجھنے میں مددگار ہو گا لیکن اس کی تفصیل بعد میں بیان کی جائے گی، یہاں یہ توجہ دلانا مقصود ہے کہ انسان
سے پہلے کی حیوانی زندگی کا انسان کی زندگی سے مابہ الامتیاز یہ ہے کہ انسان بہت سے ایسے امور میں
با اختیار کردیا گیا ہے جن میں ادنیٰ درجہ کے حیوانات بااختیار نہیں بنائے گئے اور یہی وہ دائرہ اختیار ہے
جہاں اُسے کچھ فوائد حاصل ہوتے ہیں اور کچھ نقصانات یعنی عدل کو اختیار کرنے کے نتیجہ میں اسے لامتناہی
ترقی کا وعدہ دیا گیا ہے اور عدل کو چھوڑنے کے نتیجہ میں اسفل سفلین کی حالت کی طرف لوٹنے سے
متنبہ کیا گیا ہے۔

تخليق كائنات
2 - تخلیق کائنات
15
اب ہم یہ جائزہ لیں گے کہ کائنات کے اجزائے ترکیبی کس طرح ان قوانین کے تحت کام کر
رہے ہیں جو مندرجہ ذیل آیات میں بیان کئے گئے ہیں:
وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ
وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ (الرحمن 8:55 (10)
ترجمہ: اور آسمان کی کیا ہی شان ہے ! اس نے اسے رفعت بخشی اور نمونہ عدل
بنایا تا کہ تم میزان میں تجاوز نہ کرو اور وزن کو انصاف کے ساتھ قائم کرو اور تول
میں کوئی کمی نہ کرو۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ آسمانوں کی بلندی کے ساتھ ساتھ وسعت کی طرف بھی اشارہ کرتے
ہوئے فرماتا ہے کہ اُس نے ان کو بہت بلند پیدا کیا ہے۔یہ دونوں اوصاف یعنی بلندی اور وسعت
کلیۂ توازن پر منحصر ہیں۔چنانچہ یہ وسیع تر کائنات نہ صرف یہ کہ عدل کے اصول پر بنائی گئی ہے بلکہ
عدل اس میں ایک کسوٹی کے طور پر بھی کارفرما ہے۔میزان کے لفظ میں اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ وہ آلات بھی شامل ہیں جن سے عدل کو ماپا
جا سکتا ہے۔اس کائنات میں آدمی کیلئے یہ پیغام مضمر ہے کہ اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے تخلیق کردہ
آسمانوں اور جو کچھ ان میں ہے، کا بنظر غائر جائزہ لے تو اس میں مکمل تو ازن ، کامل ہم آہنگی اور
مطابقت پائے گا نیز اللہ تعالیٰ کے اس وسیع تخلیقی منصوبہ پر غور کرنے سے ہی انسان عدل کے حقیقی
معانی سمجھ سکتا ہے۔تمام کا ئنات ایک ہی اصول کے تابع ہے اور اس کے اجزائے ترکیبی باہم متحد ہو کر اس کی
بناوٹ اور حرکت میں ایک شاندار ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔کائنات میں موجود مختلف چیزوں کا
توازن اگر ذرا سا بھی بگڑ جائے تو تمام نظام کائنات درہم برہم ہو کر رہ جائے گا اسی لئے اللہ تعالیٰ
نے نظام کا ئنات کو چلانے والے تمام قوانین انسانی دسترس سے دور صرف اور صرف اپنے ہی تصرف
میں رکھے ہوئے ہیں۔تخلیق کائنات میں ہر جگہ یہی بالا قانون کارفرما دکھائی دیتا ہے جس کے تحت
فطری طور پر تناسب اور توازن قائم رہتا ہے۔نظام کائنات میں جہاں کہیں بھی عدل مطلق نا پید ہوگا
وہاں شدید بدنظمی پیدا ہو جائے گی۔

16
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
عالم جمادات میں تو ازین اور ترتیب کا عدل کی صورت میں کار فرما ہونا بتارہا ہے کہ یہ
کہ یہ کائنات نہ
صرف ایک خالق کے ہاتھ کی تخلیق ہے بلکہ وہی واحد ہستی ہے جو اس عظیم الشان کارخانہ کومسلسل قائم
بھی رکھے ہوئے ہے۔اس نکتہ کو کسی آرٹسٹ کے کام کے بغور مشاہدے سے مزید کھولا جاسکتا ہے۔جس کے تیار کردہ شاہ کا ر کو دیکھ کر اس کے فن اور مہارت کی عظمت کا بآسانی اندازہ کیا جاسکتا ہے۔نظام کائنات کے گہرے مطالعہ سے اس حیرت انگیز حقیقت کا انکشاف بھی ہوتا ہے کہ لامحدود
اور وسیع تر ہونے کے باوجود کائنات میں کارفرما قوانین قدرت اور ان کے تابع تخلیقی عمل کے مابین
ذرہ بھر بھی تضاد دکھائی نہیں دیتا۔یہ کامل ہم آہنگی اور مطابقت لازماً ایسے خدا کا پتہ دیتی ہے جو اعلیٰ،
خالق کامل اور واحد و یگانہ ہے۔تا ہم سطحی نظر سے دیکھنے والوں کو کائنات میں بظاہر تضاد اور بے ہنگم
پن بھی دکھائی دیتا ہے۔یوں لگتا ہے کہ جیسے اشیاء کے مقاصد اور محرکات باہم متصادم ہیں۔لیکن کبھی
ختم نہ ہونے والے اس باہمی تضاد کے پیچھے عدل کا ایک پوشیدہ ہاتھ مسلسل کارفرما ہے۔مختلف اشیاء
کی باہمی ترتیب اور تناسب میں ایک انتہائی خوبصورت اور حیرت انگیز توازن رکھ دیا گیا ہے اور جب
اس کا اطلاق مختلف انواع حیات کے مابین پائی جانے والی جہد للبقاء پر کیا جاتا ہے تو اسے ماحولیاتی
نظام (ECOSYSTEM) کا نام دیا جاتا ہے۔تخلیق کے اس وسیع منصوبہ میں حیوانی زندگی کا بھی ایک مخصوص دائرہ کار یا مقصد ہے۔ساری
کائنات میں کارفرما قوانین کو جو ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہیں نسبتاً چھوٹے دائروں میں بھی
جاری کیا گیا ہے جو نظام زندگی کو چلاتے ہیں۔در حقیقت کائنات کا ہر ایک جزو اپنے دائرہ میں ان
معین قوانین کے تابع چل رہا ہے جو بطور خاص اسی دائرہ کیلئے وضع کئے گئے تھے۔کیمیا، فزکس اور
نیوکلیس میں جاری قوانین اور ان
کا باہمی عمل عالم حیوانات
کی تخلیق کا باعث ہے۔حیوانات کے
وجود میں آتے ہی ایک نیا ضابطہ حیات پیدا ہوتا ہے اور پھر تمام انواع حیات کیلئے ان کے اپنے
اپنے دائروں کے ساتھ مخصوص قوانین دکھائی دیتے ہیں جن کے تابع حیات رواں دواں ہوتی ہے۔اگر ہمارا یہ مطالعہ درست ہے تو پھر ہم لازماً اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ تخلیق کے ہر مرحلہ پر جیسے
جیسے اس کا قدم ترقی کی جانب بڑھا ہے اگر خالق اول کے علاوہ کوئی اور بیرونی طاقت بھی اس میں
دخل انداز ہوتی تو یقیناً ایک ہنگامہ اور فساد برپا ہو جاتا جس سے ساری کائنات میں ایک زلزلہ آ جاتا۔یہ توازن اگر ایک مرتبہ بگڑ جائے تو کبھی بھی دوبارہ قائم یا بحال نہیں کیا جاسکتا۔کائنات میں پائی
جانے والی کامل ہم آہنگی اور ترتیب کے متعلق قرآن کریم کا بعینہ یہی بیان ہے۔چنانچہ مندرجہ ذیل
آیت اسی مضمون کو بڑی فصاحت و بلاغت سے بیان کر رہی ہے:۔

تخليق كائنات
ج
لَوْ كَانَ فِيْهِمَا أَلِهَةٌ إِلَّا اللهُ لَفَسَدَ تَا فَسَبِّحْنَ اللهِ رَبِّ
الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ۔(الانبیاء 23:21)
17
ترجمہ: اگر ان دونوں میں اللہ کے سوا کوئی معبود ہوتے تو دونوں تباہ ہو جاتے۔پس پاک ہے اللہ عرش کا رب اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔اس وسیع کائنات میں دوئی کا کوئی چھوٹا سا نشان بھی کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ایک دائرہ میں تمام
اشیاء باہمی طور پر بھی اور کائنات کے دیگر دائروں کے ساتھ بھی کامل ہم آہنگی کے ساتھ چلتی چلی جارہی
ہیں۔کائنات میں ہر جگہ پائی جانے والی اس کامل ہم آہنگی کے بغیر ہم ارتقا
کے اس دائمی سفر کا تصور بھی
نہیں کر سکتے تھے۔ایک سے زیادہ خالق ہونے کی صورت میں ایک سے زائد قوانین اس کائنات کے
حاکم ہونے چاہئیں تھے اور لازم تھا کہ ہر ایک خدا اپنے قوانین کے مطابق کائنات تخلیق کرتا جس کا
لازمی نتیجہ بے ترتیبی اور ابتری کی صورت میں نکلتا اور تمام کا ئنات ٹکڑے ٹکڑے ہو کر رہ جاتی۔یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ کائنات میں موجود ہر ایک چیز مسلسل تغیر پذیر ہے۔اگر یہ تبدیلی بہتری
کی جانب ہو تو ہم اسے ارتقا کہتے ہیں۔اکثر و بیشتر کسی چیز کی حالت بہتر ہونے سے مراد اس کے
اجزائے ترکیبی کی از سر نو تنظیم و ترتیب ہوتی ہے جس سے اس کے معیار اور حسن و جمال میں اضافہ
ہوتا ہے۔مختصر یہ کہ بے ترتیبی اور بدنظمی بدصورتی ہے اور ترتیب و تنظیم خوبصورتی۔ارتقا کی بعینہ یہی
نوعیت ہے جس کا ہم زمین پر مشاہدہ کرتے ہیں۔زندگی بتدریج پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتی چلی جاتی
ہے۔چنانچہ ارتقا کے ہر اگلے مرحلہ پر اس کے اجزائے ترکیبی زیادہ منظم اور مرتب دکھائی دیتے ہیں۔اس تناظر میں ہم مختصر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ارتقا در اصل بدنظمی سے نظم وضبط اور کم تر نظم وضبط سے ہمیشہ
بہتر نظم و ضبط کی طرف جاری سفر ہے۔در حقیقت یہی چیز زندگی اور موت کے مابین ما بہ الامتیاز
ہے۔اگر چہ یہ ایک مشکل سائنسی مضمون ہے لیکن اردو کے ایک شاعر بی نارائن چکبست نے اسے
بڑے خوبصورت اور سادہ الفاظ میں یوں بیان کیا ہے:
زندگی کیا ہے عناصر کا ظہور ترتیب
موت کیا ہے انہی اجزا کا پریشاں ہونا
یعنی زندگی عناصر کی تنظیم کے سوا کچھ بھی نہیں اور موت انہی عناصر کی بے ترتیبی کا نام ہے۔جب مادہ ایک مسلسل کیمیاوی عمل میں سے گزرتا ہے تو اس سے نئے اور زیادہ پیچیدہ سالماتی
مرکبات پیدا ہوتے ہیں جو بالآخر اس مقام تک پہنچ جاتے ہیں جہاں بہت ترقی یافتہ اور پیچیدہ

18
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
نامیاتی مرکبات کی مدد سے زندگی کی پہلی اینٹ کی تشکیل ممکن ہو جاتی ہے جسے DNA کہا جاتا
ہے۔زندگی کے اجزائے ترکیبی کی نئی سے نئی طرز پر تنظیم سے یہ تمام اجزائے حیات نئی سے نئی شکلیں
اختیار کرتے چلے جاتے ہیں۔یہ عناصر اتنی خوبصورتی کے ساتھ باہم مربوط ہیں جیسے کسی زیور میں
ہیرے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔جب ان عناصر میں زندگی کی آب و تاب جلوہ گر ہوتی ہے تو حیات
جگمگا اٹھتی ہے۔ان عناصر کی ترتیب و تنظیم تو ڑ ڈالیں تو کچھ بھی باقی نہیں رہتا، بالکل ویسے ہی جیسے
ہیروں کو ان
کی ابتدائی کیمیائی حالت میں لے جائیں تو محض کاربن کے کچھ ٹکڑے ہی بیچتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم یہ نتیجہ نکالنے میں بالکل حق بجانب ہے کہ اگر اس کا ئنات کے ایک سے زائد
مالک ہوتے تو ان میں سے ہر کوئی اپنے مالکانہ حقوق کیلئے دوسرے سے لڑ پڑتا ، جس کے نتیجہ میں یہ
کا ئنات بدنظمی اور ابتری کا شکار ہوکر درہم برہم ہو جاتی۔بالفاظ دیگر زندگی کو ہم توازن اور ہم آہنگی کا
نتیجہ قرار دے سکتے ہیں جبکہ ان کی عدم موجودگی کا نتیجہ موت ہے۔پس اگر بنی نوع انسان گہرے
معانی پر مشتمل اس قرآنی پیغام کو سمجھ کر اور تسلیم کر کے توحید سے وابستہ ہو جاتے تو آج دنیا کا نقشہ ہی
کچھ اور ہوتا۔کشش ثقل کا عالمگیر قانون :
اس دعوے کے ثبوت میں کہ تخلیق کائنات میں عدل بہت اہم کردار ادا کرتا ہے
بہت سے سائنسی شواہد موجود ہیں لیکن یہاں زیر بحث امر کی وضاحت کشش ثقل کے عالمگیر
قانون کے حوالے سے ہی کافی ہوگی۔اس قانون کے مطابق کا ئنات میں کوئی سے دو مادی اجسام
کے مابین ایک ایسی قوت کشش پائی جاتی ہے جو ان دونوں اجسام میں پائے جانے والے مادے
کے حاصل ضرب کے راست متناسب اور ان کے باہمی فاصلہ کے مربع کے بالعکس متناسب ہوتی
ہے۔اسی باہمی کشش کو کششِ ثقل کہا جاتا ہے۔ان مخالف قوتوں کے مابین کامل توازن اور
مساوات کے بغیر کائنات کا توازن برقرار نہیں رہ سکتا۔یہ قانون سالموں اور ابیٹوں کے عالم صغیر پر
بھی اُسی طرح اطلاق پاتا ہے جس طرح عالم کبیر پر۔ہر چیز جو مدار میں گردش کر رہی ہے اس کا اپنے مدار میں رہنا دراصل مرکز مائل اور مرکز گریز
قوتوں کے مابین مکمل توازن کا نتیجہ ہے۔ایسی قوتوں پر مشتمل ایک بہت پیچیدہ جال نے اجرام فلکی کو
باہم مربوط کر رکھا ہے جس کے باعث کائنات کو ثبات حاصل ہے۔قرآن کریم جب اجرام فلکی کے بیضوی مداروں میں متحرک رہنے کا ذکر فرماتا ہے تو دراصل

تخليق كائنات
19
خدا تعالیٰ کے انہی تخلیقی کمالات کی طرف ہمیں متوجہ کرتا ہے۔یہ قانون تمام نظام ہائے شمسی، کہکشاؤں
اور کہکشاؤں کے مختلف جھرمٹوں پر یکساں اطلاق پاتا ہے۔حتی کہ کائنات کا چھوٹے سے چھوٹا ذرہ بھی
اس قانون کے دائرہ سے باہر نہیں۔سالموں اور ایٹموں کی چھوٹی سی دنیا میں بھی ہمیں یہی دکھائی دیتا
ہے کہ ذرات اپنے اپنے مدار میں گردش کر رہے ہیں۔کسی بھی سیارے کی اپنے مدار میں گردش کا کشش ثقل کی مخالف قوتوں کے ساتھ مکمل طور پر
متوازن ہونا ضروری ہے جو اس سیارہ کو اندر کی طرف کھینچ رہی ہوتی ہیں۔اس کا انحصار سیارہ کی اس
معین رفتار پر ہے جس کے ساتھ وہ مرکز کے گرد گھوم رہا ہوتا ہے۔اس رفتار کو کچھ کم کر دینے یاذ راسا
بڑھا دینے سے یہ اجرام یا تو اپنے مدار سے نکل کر منتشر ہو جائیں گے یا پھر ایک دوسرے سے ٹکرا کر
ایک دوسرے ہی میں ھنس جائیں گے۔کائنات میں ایسی کامل ہم آہنگی اور مطابقت رکھنے والی
قوتوں کی صرف یہی چند ایک مثالیں نہیں ہیں بلکہ ارب ہا ارب نظام ہائے شمسی ہیں جن میں مدار
ایک حیرت انگیز معین حساب کے مطابق بنائے گئے ہیں۔تاہم ایک عام آدمی کو سمجھانے کیلئے کہا
جاسکتا ہے کہ ان کا ئناتوں اور کہکشاؤں کا شمار ممکن نہیں۔اس حیرت انگیز توازن کو قرآنی اصطلاح میں ” میزان کہا گیا ہے۔بہت سے علماء نے اس
مضمون پر مختلف جہات سے روشنی ڈالی ہے کیونکہ کائنات کے متعلق
جستجو کا یہ سفر کبھی ختم نہیں
ہوسکتا۔سائنس دان ابھی تک کا ئنات کے ان اسرار کا بھی پوری طرح احاطہ نہیں کر سکے جو بالکل سطحی
ہیں۔کئی دانشوروں نے اس موضوع پر روشنی ڈالی اور مختلف زاویہ ہائے نگاہ سے بہت کچھ لکھا بھی
ہے لیکن ہرا گلا قدم اس کا ئنات میں موجود اشیاء کے وسیع تر توازن کے نئے نئے پہلو اجاگر کرتا چلا
جا رہا ہے اور اس میدان میں ہونے والی ہر نئی تحقیق قرآن کریم کے بیان فرمودہ ایک ہی لفظ کی بار بار
تصدیق کرتی چلی جارہی ہے کہ اس ساری کائنات کو چلانے والا مرکزی اصول دراصل ” میزان ہی
ہے جس کے معنی ہیں ” کامل توازن یا مطلق عدل“۔آئن سٹائن نے بھی ان قوانین کے مطالعہ کے دوران جن پر اجرام فلکی کی حرکت کا دارو مدار
ہے اس موضوع پر بہت غور و خوض کیا۔چنانچہ وہ کائنات میں موجود کامل ترتیب اور مکمل توازن کو دیکھ
کر ورطہ حیرت میں ڈوب گیا اور پکار اُٹھا کہ یہ حسین تو ازن ہمیں ایک ایسی بالا ہستی پر ایمان لانے پر
مجبور کرتا ہے جس نے اس کائنات کو تخلیق کیا ہے۔وہ شاید کسی ایسے خدا کو تسلیم نہیں کرتا تھا جو انسان
کے ساتھ ہمکلام ہو سکتا اور کوئی مذہبی تعلیم الہام کر سکتا ہے۔لیکن کم از کم اسے ایک ایسے عظیم خالق

20
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کے وجود کو تسلیم کرنا پڑا جو باشعور اور مدبر بالا رادہ بھی ہے اور اپنی منشاء کے مطابق کام کرنے کی
صلاحیت اور طاقت بھی رکھتا ہے۔(2)
مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ اللہ تعالیٰ کی کائنات کے عجائبات کی بھر پور وضاحت کر رہی ہیں:
تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ الَّذِى
خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ
الْغَفُورُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ
مِنْ تَفْوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورِ (الملک 2:67 4)
ترجمہ: بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس کے قبضہ قدرت میں تمام
بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔وہی جس
نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے
اعتبار سے بہترین ہے اور وہ کامل غلبہ والا اور بہت بخشنے والا ہے۔وہی جس
نے سات آسمانوں کو طبقہ در طبقہ پیدا کیا۔تو رحمان کی تخلیق میں کوئی تضاد نہیں
دیکھتا پس نظر دوڑا کیا تو کوئی رخنہ دیکھ سکتا ہے؟
اللہ ہی ہے جس نے زندگی اور موت کو پیدا کیا اور ان دونوں کے مابین ایک مسلسل جد و جہد کا
عمل جاری کر دیا ہے۔یہ آیات قرآنیہ دراصل بقائے اصلح کے قانون کی وضاحت کر رہی ہیں۔اسی جدوجہد کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ فرماتا ہے کہ اس کی مخلوقات میں سے کون عمل کے اعتبار سے
بہترین ہے۔حق و باطل کی باہمی کشمکش کے بارے میں یہ آیات بتا رہی ہیں کہ فتح بہر حال حق کی
ہونی چاہئے اور باطل کو نیست و نابود ہو جانا چاہئے۔تعمل ارتقا کا تقابلی جائزہ لینے پر یہ واضح ہوتا ہے کہ جہت یہ فیصلہ کرے گی کہ کسی چیز کا سفر
موت کی طرف ہے یا زندگی کی طرف۔اگر کوئی چیز موت کی طرف بڑھ رہی ہے تو اس میں قوت حیات
مسلسل انحطاط پذیر ہوتی چلی جائے گی اور اس کا برعکس بھی یہی ہے۔ان دونوں مخالف
انتہاؤں کے درمیان زندگی اور موت کے لاتعداد مدارج ہیں۔کائنات میں ہر ذی روح انہی
دو سمتوں میں محو سفر ہے یعنی یا تو وہ ترقی پذیر ہے یا انحطاط کا شکار۔جہاں بھی زندگی شعور کے نسبتاً
اعلیٰ مقام کی طرف بڑھ رہی ہے وہ انسانی حالت ہی کی طرف محو سفر دکھائی دیتی ہے۔ادنی درجہ کی

تخليق كائنات
21
انواع حیات کا اعلیٰ درجہ کی انواع سے موازنہ کیا جائے تو اول الذکر موت کے قریب تر دکھائی دیتی
ہیں۔زندگی کی طرف اُٹھنے والا ہر ایک قدم در اصل کمال اور خوبصورتی کی طرف ہی اٹھ رہا ہے۔موت کی جانب سفر کی اگر چہ ایک آخری حد ہے لیکن زندگی کے سفر میں آخری منزل کوئی نہیں ہے
کیونکہ یہ وہ سفر ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف لے جاتا ہے اور خدا کی ہستی لا محدود ہے۔مندرجہ بالا دو
آیات میں اللہ تعالیٰ کی دو صفات عزیز اور غفور بیان ہوئی ہیں۔عزیز کا معنی ہے کہ وہ اپنے غالب علم
کی بدولت کامل غلبہ رکھنے والا اور عزت کا سب سے بڑھ کر مستحق ہے اور غفور سے مراد ہے کہ وہ بہت
زیادہ بخشنے والا وجود ہے۔یہ صفات بتاتی ہیں کہ جس وجود کے پاس جتنا زیادہ علم ہوتا ہے وہ اتنازیادہ
قابل عزت اور طاقتور ہوتا چلا جاتا ہے۔دوسری صفت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اگر چہ ترقی
کے سفر کے دوران بہت سی غلطیاں سرزد ہوں گی لیکن اللہ تعالیٰ ان میں سے اکثر قصور معاف کر دے
گا اور ان کی وجہ سے انسان کو کوئی نقصان نہیں اُٹھانا پڑے گا۔خدا تعالیٰ ہی ہے جس نے بہترین توازن کے ساتھ سات آسمان تخلیق فرمائے ہیں۔اس کی
تخلیق میں معمولی سا بھی کوئی رخنہ یا تضاد نہیں ہے۔ہمیں کائنات پر نظر دوڑا کر اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں
کوئی رخنہ تلاش کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ بنی نوع انسان کو یہ چیلنج حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اس وقت دیا گیا جبکہ زمین اور آسمان کے بارہ میں لوگوں
کا علم بالکل بچگانہ اور قدیم فلسفہ پر مبنی تھا اور اس دور کے تصور کائنات میں کوئی ایسی بات نہیں تھی جس
کی بناء پر کوئی شخص اس کی خوبصورتی اور موزونیت کے دفاع میں ایسا چیلنج پیش کرنے کا سوچ بھی
سکتا۔اس وسیع کائنات میں کوئی رخنہ تلاش کرنے کا یہ چیلنج ایک بار پھر دہرایا گیا ہے اور قرآن کریم
خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ انسان اس میں ہرگز کوئی رخنہ تلاش نہیں کر پائے گا اور
اس کی نظریں تھک ہار کر اور ناکام ہو کر لوٹ آئیں گی۔

22
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
3- زمین کا ماحولیاتی نظام
زمین اور اجرام فلکی کے مابین توازن :
زمین اور اجرام فلکی کے درمیان موجود کرہ ہوائی کا کردار بے حد حیران کن ہے۔حضرت
اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر چودہ سو سال پہلے نازل ہونے والے قرآن کریم میں اس پیچیدہ
سائنسی مشاہدات کے بارے میں پڑھ کر انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔آج کے
سائنسدانوں نے کائنات کے سربستہ راز کھولنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ، اس کے باوجود
قرآن کریم فطرت کے قوانین اور ان کے مظاہر کے گہرے عرفان کے اعتبار سے ان سے کہیں آگے
ہے۔سائنسدانوں کی کوششوں کے ثمرات قابل تعریف ہیں لیکن وہ اپنی حدود سے آگے نہیں نکل سکتے۔زمین کا ہوائی کررہ:
قرآن کریم فرماتا ہے:
فَقَضْهُنَّ سَبْعَ سَمَوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاءِ
أمْرَهَا وَزَيَّنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ذَلِكَ تَقْدِيرُ
الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ (لم السجدة 13:41)
ترجمہ: پس اس نے ان کو دو زمانوں میں سات آسمانوں کی صورت میں تقسیم کر
دیا اور ہر آسمان کے قوانین اس میں وحی کئے اور ہم نے دنیا کے آسمان کو
چراغوں اور حفاظت کے سامانوں کے ساتھ مزین کیا۔یہ کامل غلبہ والے
( اور ) صاحب علم کی تقدیر ہے۔اللہ تعالیٰ نے آسمانوں
کی تخلیق مکمل فرمائی اور ان میں سے ہر ایک اپنی تخلیق کے مقصد کے عین
مطابق کام کر رہا ہے۔پھر قرآن کریم سب سے نچلے کرہ ہوائی کو زمین سے قریب ترین آسمان قرار
دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ یہ آسمان زمین کی حفاظت کیلئے پیدا کیا گیا ہے۔اُس زمانے کا انسان زیادہ
سے زیادہ یہ سمجھ سکتا تھا کہ کسی نہ کسی طرح آسمان اس کی حفاظت کر رہا ہے لیکن کسی کے وہم و گمان میں
بھی نہ تھا کہ کس چیز سے اور کیونکر اس کی حفاظت کی جارہی ہے؟
عدل کی ایک تعریف یہ ہے کہ اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیا جائے نیز یہ مشاہدہ اچھی طرح کر لیا

زمین کا ماحولیاتی نظام
23
جائے کہ کامل عدل کسی ایک جزو کو دوسرے کسی بھی جزو کے کام میں دخل اندازی کی اجازت نہیں
دیتا۔جہاں تک مضر اثرات کا تعلق ہے تو اس نظام کے تمام اجزاء کو ان کے منفی اثرات سے مکمل طور
پر محفوظ بنایا گیا ہے جبکہ اس نظام کے فوائد کو دوسرے اجزاء تک پہنچنے سے نہیں روکا گیا بلکہ ان کی زیادہ
سے زیادہ فراہمی کوممکن بنادیا گیا ہے۔یادر ہے کہ یہ عدل کے تصور کے منافی نہیں ہے۔یہ بات سمجھ
لینے کے بعد اب ہم اس امر کا جائزہ لیتے ہیں کہ عدل جسے مادی دنیا پر اطلاق کی صورت میں کامل
توازن اور ہم آہنگی سے تعبیر کیا جاتا ہے اس کے نفاذ میں زمین سے قریب ترین آسمان کا کردار کیا
ہے؟ یہاں جب ہم عدل کا مادی دنیا پر اطلاق کرتے ہیں تو اسے کامل تو ازن اور ہم آہنگی سے ہی تعبیر
کرتے ہیں۔آیئے اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کرہ ہوائی کی مختلف نہیں زمین کے گرد کیا کر دار ادا کر رہی ہیں؟
یادر ہے کہ اگر چہ یہ قریب ترین آسمان بظاہر ایک ہی دکھائی دیتا ہے لیکن دراصل یہ کئی کروں میں منہ
ہے۔اب ہم اس کی مختلف تہوں کے حوالے سے کچھ مزید جائزہ لیتے ہیں۔زیریں کرہ ہوائی: (The Troposphere)
زمین کے قریب ترین ہوائی کرہ کو TROPOSPHERE کا نام دیا گیا ہے۔یہ کرہ ہوائی
سطح زمین سے لے کر قریباً سات میل کی بلندی تک چلا گیا ہے۔بلندی کے ساتھ ساتھ اس کا
درجہ حرارت بھی گرتا چلا جاتا ہے۔چونکہ یہ کرہ ہوائی سطح زمین کے عین اوپر واقع ہے اس لئے ہمارا
پہلا اور براہ راست تعلق اسی کے ساتھ ہے۔گیسوں کی اس سات میل موٹی تہہ نے سطح زمین کو
پوری طرح گھیر رکھا ہے اور یہ کشش ثقل کے باعث قائم ہے۔اس کے کئی ایک مقاصد ہیں۔تمام
نظامِ حیات نچلے آسمان کے اسی حصہ کے سہارے قائم ہے۔مزید برآں یہ تہ حفاظتی حصار کا کام بھی
دیتی ہے۔ان گیسوں میں ٹھوس مادہ کے بے شمار نامیاتی اور غیر نامیاتی ذرات معلق ہوتے ہیں جو ہوا
کی مسلسل حرکت کے باعث سطح ارض سے اور پر فضا میں بلند رہتے ہیں۔کرہ ہوائی کا یہ حصہ زمین اور
اس پر موجود زندگی کو شہب ثاقب وغیرہ کی مسلسل بوچھاڑ سے محفوظ رکھتا ہے۔اس کے بغیر زمین پر
کسی قسم کی زندگی کی بقا ممکن نہیں۔ایک بات اور بھی قابل غور ہے کہ اس تہ کی کثافت اور حجم ضرورت
کے عین مطابق ہے۔اگر یہ توازن خدا نخواستہ بگڑ جائے تو یہ تبہ زمین پر موجودز ندگی کیلئے نہ صرف بے سود بلکہ نقصان
کا موجب ہوگی کیونکہ اس طرح سورج کی روشنی اور دیگر مفید شعاعیں زمین تک نہ پہنچ پائیں گی۔(3)

24
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
بالا ئی کرہ ہوائی: (The Stratosphere)
بالا ئی کرہ ہوائی کی تعریف کیلئے ولیم وین ڈر نجل (William Van Der Bijl) کا ایک
اقتباس ذیل میں درج کیا جاتا ہے:
وو
چار ہوائی کروں میں سے نیچے سے دوسری تہ Stratosphere یعنی بالائی
کرہ ہوائی ہے جس کے نچلے کنارہ کو Tropopause کہتے ہیں اور اوپر
والے کنارہ کو Stratopause کہتے ہیں۔Tropopause میں عموداً
حرکت کریں تو درجہ حرارت اور موسم میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جبکہ بالائی
کرہ ہوائی میں موسم تبدیل نہیں ہوتا بلکہ جیسے جیسے اوپر جاتے جائیں
درجہ حرارت بڑھتا چلا جاتا ہے۔بالائی کرہ ہوائی میں ہوا کی حرکت بڑی حد
تک افقی ہوتی ہے۔بالائے بنفشی شعاعوں کے اوزون میں انجذاب کے
باعث بالا ئی کرہ ہوائی کا درجہ حرارت بلند ہوتا ہے جو کہ بالعموم سطح ارض سے
(4)،،
اوپر 48 تا 53 کلومیٹر یا 30 تا 33 میل کے مابین ہوتا ہے۔4
یہ دو ہوائی کرے جو ورلے آسمان کا حصہ ہیں کئی پیچیدہ کام سرانجام دیتے ہیں جن میں سے محض
چند ایک کا ذکر کیا گیا ہے لیکن یہ ابتدائی علم بھی انسان کو ورطہ حیرت میں ڈالنے کیلئے کافی ہے۔اس
ور لے آسمان کو کس عمدگی سے بنا کر معین افعال سرانجام دینے کیلئے دو کروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔اس توازن میں معمولی سا بگاڑ بھی پیدا ہو جائے تو کرہ ارض پر زندگی قائم نہیں رہ سکتی۔اوزون کی تہ میں
کسی قسم کی کمی تمام انواع حیات کو تباہ کرنے کیلئے کافی ہوگی کیونکہ اس طرح تیز کا سمک شعاعیں بلا
روک ٹوک زمین تک آ پہنچیں گی۔اس مطالعہ سے نہ صرف عدل اور توازن کے گہرے معانی سمجھ میں
آتے ہیں بلکہ اس سے مخلوق اور خالق کا باہمی رشتہ بھی استوار ہوتا ہے۔انسان رموز فطرت پر جس قدر
گہرا غور کرتا چلا جاتا ہے اس قدر شکر کے جذبات بڑھتے چلے جاتے ہیں نیز اسے یہ معلوم ہوتا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے انسان
کیلئے کیا کچھ کر رکھا ہے ورنہ محض اتفاقات کا کوئی سلسلہ زمین پر زندگی کو پیدا اور
قائم نہیں رکھ سکتا نہ ہی زندگی کا یہ سفر اتفاقات کے سہارے آگے بڑھ کر انسان کی حاصل کردہ رفعتوں کو
پاسکتا ہے۔مختلف قوتوں کے مابین توازن برقرار رکھنے کیلئے اربوں ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن
کے باعث یہ کرہ ارض زندگی کے قیام کیلئے ایک موزوں جگہ بن پایا ہے۔

زمین کا ماحولیاتی نظام
مقناطیسی کرہ ہوائی: (The Magnatosphere)
25
یہ کرہ ہوائی کا وہ حصہ ہے جہاں آیونائزیشن (Ionization) کے باعث پیدا ہونے والا
مقناطیسی عمل اور موصلیت، چارج شدہ ذرات کے خواص کا تعین کرنے کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔اس
کا کام بے انتہا فلکیاتی توانائی کو جذب کرنا اور اس کے بیشتر حصہ کوزمین پر پہنچنے سے روکنا ہے۔فلکیاتی (cosmic) شعاعیں بنیادی طور پر دو قسم کی ہوتی ہیں ایک ابتدائی اور دوسری ثانوی۔ابتدائی شعاعوں
کا بڑا حصہ پروٹونز یعنی ہائیڈ روجن کے نیوکلیس اور الفاذرات یعنی بیلیم کے نیوکلیس
پر مشتمل ہوتا ہے۔ان ابتدائی شعاعوں میں سے اکثر قریباً ایک کھرب الیکٹران وولٹ توانائی کی
حامل ہوتی ہیں۔اگر چہ ان میں کچھ شعاعیں سورج سے بھی نکلتی ہیں لیکن ان کی اکثریت کے ماخذ
زمین سے بہت دور ہیں۔ممکن ہے کہ سپرنووا یعنی وہ ستارے جہاں بڑے بڑے دھماکے ہورہے
ہیں، ان کا ماخذ ہوں۔اسی طرح ممکن ہے کہ سب سے زیادہ توانائی کی حامل شعاعیں ہماری کہکشاں
کے باہر سے آ رہی ہوں۔کچھ ابتدائی فلکیاتی شعاعیں زمین کے کرہ ہوائی میں داخل ہو کر جب
آکسیجن اور نائٹروجن کے نیوکلیس کے ساتھ ٹکراتی ہیں تو ثانوی فلکیاتی شعاعوں کا باعث بنتی ہیں۔یہ ثانوی فلکیاتی شعاعیں ایٹم کے چھوٹے چھوٹے ذرات یعنی الیکٹران ، پوزیٹرون، میسنز ، نیوٹرون
اور فوٹون پر مشتمل ہوتی ہیں۔توانائی سے بھر پور یہ ثانوی شعاعیں کرہ ہوائی میں موجود دیگر نیوکلیس
کے ساتھ تعامل کے ذریعہ مزید ثانوی فلکیاتی شعاعیں پیدا کرتی ہیں۔یکے بعد دیگرے ایسے مسلسل
ٹکراؤ کے نتیجہ میں یہ شعاعیں تعداد میں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں جسے اصطلاحاً شعاعوں کی
آبشار“ کہا جاتا ہے۔فلکیاتی شعاعوں کی طرف سائنسدانوں کی توجہ اصل میں اس لئے مبذول ہوتی تھی کہ قدرت کا
یہ مظہر ان کی عقلوں کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا تھا۔ان شعاعوں کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی
ہے کہ یہ زمین پر زندگی کی بقا کیلئے قائم نظام پر کئی طرح سے اثر انداز ہوتی ہیں۔درحقیقت انسانی
زندگی کا دارو مدار بڑی حد تک ثانوی فلکیاتی شعاعوں پر ہے۔پودوں میں کلوروفل بنانے میں یہ
بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔کلوروفل وہ مادہ ہے جو پودوں کو سبز رنگ عطا کرتا ہے۔ضیائی تالیف میں
بھی ان شعاعوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔یہ وہ عمل ہے جس کے ذریعے کاربن، آکسیجن
اور ہائیڈ روجن جیسے عناصر کو نامیاتی مادوں میں تبدیل کیا جاتا ہے جن سے آگے پھر نباتات کی تمام
شکلیں ظہور پذیر ہوتی ہیں۔جڑوں سے لے کر پتوں ، پھولوں اور پھلوں کی ڈنڈیوں تک سب کچھ

·

آج 10 میں سے 10 باقی