حصہ دوم

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

عدل، احسان
اور
ايتاء ذى القربى
تین بنیادی متخلیقی اصول
حصه دوم
خطاب فرموده جلسہ سالانہ ربوہ پاکستان 27 دسمبر 1983ء
حضرت مرزا طاهر احمد
خليفة المسيح الرابع رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى
10- مذہب میں آزادی ضمیر
11 - اسلامی جہاد کے متعلق غلط نہی
12 عبادت میں عدل، احسان اور ایتا عذی القربیٰ کا مقام
13- عدل کا قیام بہر حال ضروری ہے
14- امانت اور احتساب
15 مسلمانوں اور غیر مسلموں کی ایک دوسرے کے خلاف شہادت

جیسا کہ حصہ اول میں، جو پہلی تقریر پر مشتمل تھا بیان
کیا جا چکا ہے کہ عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی
کے اصول نہ صرف تخلیق کائنات پر بلکہ زمین میں
زندگی کی تخلیق پر بھی یکساں اطلاق پاتے ہیں۔ارتقا
کا سارا سفر انہی اصولوں کے تابع ہے جن سے
انسان سمیت کوئی بھی مستقلی نہیں ہے۔

مذہب میں آزادئ ضمیر
-10 مذہب میں آزادی ضمیر
105
قرآن کریم کی ایک آیت مذکورہ بالا اصولوں کے حوالے سے ایک بالکل نیا پہلو بیان کرتی ہے
جس کے مطابق انسان کے مذہب سے متعلقہ جملہ معاملات بھی انہی اصولوں کے تابع ہیں اور یہ کسی
ایک دور کے انسان کے مذہب تک محدود نہیں بلکہ در حقیقت یہ اصول ہر دور کے انسان سے انفرادی
اور اجتماعی طور پر تعلق رکھتے ہیں۔آیت یہ ہے:
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ الَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصْرِى وَالطَّبِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ
وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة 63:2)
ترجمہ: یقینا وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ جو یہودی ہیں اور نصاری اور دیگر الہی
کتب کے ماننے والے جو بھی اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور
نیک اعمال بجالائے ان سب کیلئے ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان
پر
کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غم کریں گے۔مسلمان مفسرین نے اس آیت کی مختلف تفاسیر پیش کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس
کے مضمون کو پوری طرح سمجھ نہیں پائے جبکہ غیر مسلم مفسرین نے اس کے سیاق و سباق کو نظر انداز
کرتے ہوئے اس کی ایسی تفاسیر کی ہیں جن کا رویہ زیادہ تر متعصبانہ اور معاندانہ ہے۔ان میں سے
بعض تو تکبر میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ اس آیت کو اپنی منفی تنقید کا بطور خاص نشانہ بنایا ہے۔ان
کے نزدیک یہ بنی نوع انسان کو اس فرض سے کلیہ آزاد کرتی ہے کہ وہ اسلام قبول کریں۔ان کی تفسیر
کے مطابق نجات کے لئے صرف اللہ اور یوم آخرت پر ایمان اور نیک اعمال بجالانا کافی ہے قطع نظر
اس کے کہ آپ یہودی ہیں ، عیسائی ہیں یا صابی۔صابی سے وہ شخص مراد ہے جو خدا تعالیٰ پر ایمان رکھتا
ہو اور دنیا میں کسی بھی جگہ نازل ہونے والی کسی بھی الہامی کتاب کا پیرو ہو۔بالفاظ دیگر وہ یہ دعوی کرتے ہیں کہ اس آیت کے مطابق بنی نوع انسان کی نجات
کیلئے اسلام کو
مانا ہر گز ضروری نہیں بلکہ کسی بھی مذہب کی پیروی کر کے انسان کو نجات مل سکتی ہے۔لیکن وہ اس بات
کو قطعی طور پر نہیں سمجھ پائے کہ یہ آیت ایک وسیع اور بہت گہرے مضمون پر مشتمل ہے جس کا اطلاق
ساری دنیا پر یکساں ہوتا ہے۔اس کے معانی کو سمجھنے کیلئے قاری کو چاہئے کہ قرآن کریم کی اس سے ملتی

106
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
جلتی دیگر آیات کی روشنی میں اس آیت کا مطالعہ کرے اور پھر ایک ایسا نتیجہ نکالے جوان آیات کے
معافی سے ہم آہنگ ہو۔مضمون میں لچک کے اعتبار سے یہ آپ بغیر کوئی اندرونی تضاد پیدا کئے عمومی طور پر کئی قسم
کے
مختلف حالات پر چسپاں ہوتی ہے۔اس کی صحیح تفاسیر میں کوئی باہمی تضاد نہیں ہوسکتا نہ ہی اس مضمون
سے متعلق دیگر آیات سے یہ متصادم ہو سکتی ہیں۔لیکن اس نکتے کو پوری طرح سمجھنے کیلئے اس آیت کا
مختلف زاویہ ہائے نگاہ سے تفصیلی مطالعہ ضروری ہے۔اولاً، جب ہم اس کا اطلاق زمانہ قبل از اسلام پر کرتے ہیں تو یہ آیت اس امر کی ایک بہترین
مثال ہے کہ کس طرح قرآن کریم دیگر تمام مذاہب کے ساتھ ایسے کامل عدل کا معاملہ کرتا ہے جس کی
نظیر کسی دوسری آسمانی کتاب میں نہیں پائی جاتی۔یہ آیت نزول قرآن سے قبل ہر زمانے کے لوگوں کو
وعدہ دیتی ہے کہ قطع نظر اس کے کہ ان کا مذہب کیا ہے یا اسے کس نام سے موسوم کیا جاتا ہے، جب
تک وہ اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھیں گے اور اپنی مذہبی تعلیمات کے عین مطابق نیک
اعمال بجالائیں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں امن و سلامتی اور نجات کی ضمانت دیتا اور یہ وعدہ کرتا ہے کہ نہ تو
انہیں کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔چنانچہ جہاں تک گزشتہ مذاہب کا تعلق ہے تو ان سے وابستہ تمام لوگوں کو یہ آیت نجات کی
بشارت دے رہی ہے بشرطیکہ وہ پورے اخلاص کے ساتھ اپنی مذہبی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور جزا
سزا کے دن کے اٹل ہونے پر یقین رکھیں۔اس آیت کے دوسرے پہلو کا اطلاق ان تمام لوگوں پر ہوتا ہے جنہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تو پایالیکن ان تک اسلام کا پیغام نہیں پہنچا۔اس لحاظ سے انہیں بھی
پہلے ادوار کے لوگوں کے زمرے میں ہی شمار کیا جائے گا۔ان کیلئے پیغام یہ ہے کہ:
تمام بنی نوع انسان جو دنیا کے کسی بھی گوشے میں بستے ہیں یہ یقین رکھیں کہ جب تک اسلام کا
پیغام ان تک پہنچ نہیں جاتا یا ایسے طریق پر نہیں پہنچتا کہ ان کیلئے اسے رد کر دینے کی کوئی گنجائش باقی
نہ رہے، تو اللہ تعالیٰ ان سے کسی قسم کی کوئی نا انصافی نہیں کرے گا۔ان کے بارے میں کیا جانے والا
فیصلہ انہی کے مذہب کے مطابق ہوگا جیسا کہ سورۃ البقرۃ میں فرماتا ہے:
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة 2: 287)
ترجمہ: اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔یعنی وہ انہیں بچائے گا اور ان
کا فیصلہ ان کے مذہب کے مطابق ہی کیا جائے گا۔

مذہب میں آزادئ ضمیر
107
اسی طرح اس آیت میں وہ لوگ بھی مخاطب ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم عصر لیکن
دیگر مذاہب کے پیروکار تھے۔اگر وہ اپنے اصولوں پر پورے صدق وصفا کے ساتھ کار بند اور اپنے
اپنے ایمان اور نیک اعمال پر ثابت قدم تھے تو یہ آیت انہیں بشارت دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اجر
ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔اس اعتبار سے جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے، اعمالِ صالحہ کی جزا دو طرح پر دی جاتی
ہے۔ایک تو اسی دنیا میں اور دوسری موت کے بعد کی زندگی میں۔جہاں تک اول الذکر کا تعلق
ہے اس سے مراد یہ ہے کہ جیسے ہی ان تک اسلام کا پیغام پہنچتا ہے تو ان کے نیک اعمال اور مخلصانہ
ایمان کے نتیجہ میں ان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسے قبول کر لیں گے۔فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ “ میں ” أَجْرُ “ کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ اعمال صالحہ کی وجہ سے ان کی
رہنمائی اسلام کی طرف کی جاتی ہے۔اس معنی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری تائید حاصل ہے۔چنانچہ حضرت حکیم بن حزام بیان کرتے ہیں کہ :
قبول اسلام سے
قبل میں بہت سے اچھے کام کیا کرتا تھا۔مثلاً غریب پروری،
بھوکوں کو کھانا کھلانا اور مصیبت زدگان کی مدد کرنا وغیرہ۔مشرف بہ اسلام
ہونے کے بعد ایک مرتبہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا
کہ اے اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم)! مسلمان ہونے سے پہلے
میں نے جو نیک عمل کئے ہیں ان کا کیا ہوگا؟ کیا ان کا اجر مجھے ملے گا؟ اس پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تمہارا اسلام قبول کر لینا انہی کا تو اجر ہے۔تمہارے نیک اعمال یقینا اللہ تعالیٰ
نے قبول فرمالئے ہیں“۔(12)
آزادی ضمیر کے ایک پہلو کا جائزہ لینے کے بعد اب ہم اس کے ایک دوسرے پہلو کی طرف
آتے ہیں جس کا تعلق جبراً مذہب تبدیل کرنے کی مناہی سے ہے۔قرآن کریم وہ واحد کتاب ہے جو دین کے معاملے میں مکمل اور غیر
مشروط آزادی ضمیر کی
علمبردار ہے۔قرآن کریم غیر مذہبی لوگوں کی طرف سے مذہب پر لگائے جانے والے اس غلط الزام
کی سختی سے تردید کرتا ہے کہ مذاہب جبر کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے:
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَكْفُرُ

108
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنَ بِاللهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى
لَا انفِصَامَ لَهَا وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (البقرة 2: 257)
ترجمہ: دین میں کوئی جبر نہیں۔یقیناً ہدایت گمراہی سے کھل کر نمایاں ہو چکی۔پس جو کوئی شیطان کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے تو یقیناً اس نے ایک
ایسے مضبوط کڑے کو پکڑ لیا جس کا ٹوٹا ممکن نہیں۔اور اللہ بہت سنے والا ( اور )
دائمی علم رکھنے والا ہے۔دین کے معاملے میں کسی قسم کا جبر جائز نہیں ہے۔ہر شخص مکمل طور پر آزاد ہے۔کسی مذہب
میں یہ اجازت نہیں دی گئی کہ کسی کا دین زبر دستی تبدیل کیا جائے اور نہ ہی یہ اجازت ہے کہ کسی شخص
کو اپنا مذہب چھوڑنے سے زبر دستی روکا جائے۔مزید برآں یہ کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کا
اعلان فطرت انسانی کا ایک غیر مبدل قانون ہے یعنی اگر طاقت استعمال کی بھی جائے تو یہ دین کے
معاملے میں بے اثر ثابت ہوتی ہے کیونکہ طاقت کے بل بوتے پر دل و دماغ کو تبدیل نہیں کیا
جا سکتا۔زبردستی ایسا کرنا بالکل بے سود ہے جس کا نتیجہ جبر و استبداد کے سوا کچھ نہیں نکلا کرتا۔اس آیت میں تمام ادیان کیلئے طاقت کے استعمال کی کلی نفی کی گئی ہے کیونکہ ”دین“ کا لفظ عام
ہے جس کا اطلاق محض اسلام پر ہی نہیں بلکہ تمام ادیان پر یکساں ہوتا ہے۔بظاہر تو بعض دوسرے
ادیان بھی طاقت کے استعمال کا انکار کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ آیا ان کی الہامی کتب میں یتعلیم
اس قدر وضاحت سے موجود بھی ہے یا نہیں؟ میرا خیال ہے کہ اصولی طور پر ایسی تعلیم تمام الہامی کتب
میں مل سکتی ہے لیکن ممکن ہے کہ وہ اس قدر جامع نہ ہو بلکہ مقابلہ نہایت ابتدائی قسم کی ہو۔یہ بھی عین
ممکن ہے کہ بعد کے پیروکاروں نے اپنے مقاصد کی خاطر اس میں
کئی باتیں شامل کر لی ہوں لیکن یہ
ایک الگ معاملہ ہے۔جہاں تک قرآن کریم کا تعلق ہے تو وہ اس بنیادی قانون کو بیان کر کے خاموش
نہیں ہوجا تا بلکہ دیگر مذاہب کو بھی اس الزام سے بری الذمہ قرار دیتا ہے کہ انہوں نے اپنی تعلیمات کو
پھیلانے کی خاطر طاقت کا استعمال کیا تھا۔قرآن کریم گزشتہ انبیا اور ان کی تعلیمات کا ذکر کرتے
ہوئے یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ آزادی ضمیر کے علمبر دار تھے جبکہ ان کے بالمقابل ہمیشہ سے حق کی
مخالفت کرنے والوں نے جبر و استبداد کے ذریعے اسے دبانے کی کوشش کی۔مذہب کی اس تاریخ سے جس کا نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے، صاف طور پر عیاں ہوتا ہے کہ
جب سے اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے انبیا کا سلسلہ قائم فرمایا ہے تب سے

مذہب میں آزادئ ضمیر
109
دو متضاد نظریات کے مابین ایک مستقل کشمکش جاری ہے۔ایک طرف تو اللہ تعالیٰ کے انبیا ہیں جنہیں
الہام کے ذریعے ہدایت ملتی ہے اور پھر وہ اپنی اپنی قوم کو اسی کی طرف بلاتے ہیں لیکن اس بات میں
ان کو آزاد چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ چاہیں تو اس پیغام کو قبول کر لیں اور چاہیں تو انکار کر دیں۔وہ یہ اعلان
کرتے ہیں کہ نہ تو انہیںاپنی تعلیم کس پر زبردستی ٹھونسنے کا اختیار ہے اور نہ ہی وہ ایسا کرنے پر ایمان
رکھتے ہیں۔جبکہ دوسری طرف ان کے معاندین ہوتے ہیں جو مسلسل نہ صرف جبر سے کام لینے کے
عقیدے کو ظاہر کرتے بلکہ دوسروں کو اپنے مذہب کی تبلیغ سے جبراً روکنے کا عملی مظاہرہ بھی کرتے
ہیں۔وہ یہ دعوی کرتے ہیں کہ اگر تم دلائل کے ذریعے ہمارا مذہب تبدیل کروانے کی کوششوں سے
باز نہ آئے تو تمہیں اس کی سخت سزادی جائے گی اور ہم میں سے جو لوگ بھی نیا دین قبول کرنے کیلئے
ارتداد اختیار کریں گے تو ان کے ساتھ ایسا ظالمانہ سلوک کیا جائے گا کہ وہ عبرت کا نشان بن جائیں
گے۔پس قرآن کریم کی رو سے ہر سچا نبی آزادی ضمیر کا ہی اعلان کرتا ہے جبکہ ہر جھوٹا مخالف
جبر واستبداد کا علمبردار ہوتا ہے اور سچائی کو طاقت کے ذریعے پھیلنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔قرآن کریم نے اس کی بہت سی مثالیں پیش کی ہیں۔حضرت شعیب علیہ السلام کے ذکر میں فرمایا:
قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا مِنْ قَوْمِهِ لَنُخْرِجَنَّكَ يُشْعَيْبُ
وَالَّذِيْنَ أَمَنُوْا مَعَكَ مِنْ قَرْيَتِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا قَالَ أَوَلَوْ
كُنَّا كُرِهِينَ
(الاعراف 89:7)
ترجمہ: اس کی قوم کے ان سرداروں نے جنہوں نے استکبار کیا تھا کہا کہ اے
شعیب ! ہم ضرور تجھے اپنی بستی سے نکال دیں گے اور ان لوگوں کو بھی جو تیرے
ساتھ ایمان لائے ہیں یا تم لازماً ہماری ملت میں واپس آجاؤ گے۔اس نے کہا
کیا اس صورت میں بھی کہ ہم سخت کراہت کر رہے ہوں؟
بالفاظ دیگر حضرت شعیب علیہ السلام سے کہا گیا کہ اگر تم ہمارے مذہب سے
ارتداد اختیار کرو
گے تو ہم تمہیں اپنے ملک میں رہنے نہیں دیں گے۔یہ سن کر آپ نے صرف اتنا فرمایا کہ ” کیا اس
صورت میں بھی کہ ہم نا پسند کرتے ہوں؟ حضرت شعیب علیہ السلام کا یہ پر مغز بیان آپ کے
معاندین کے چیلنج کا کمال پر حکمت اور فیصلہ کن جواب تھا۔یہ امر بالکل واضح ہے کہ اگر کسی کا دل کسی مذہب سے متنفر ہو جائے تو جلا وطنی کی دھمکیاں اسے

110
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
واپس پرانے مذہب میں نہیں لاسکتیں کیونکہ دھمکیاں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ منافق تو بنا سکتی ہیں
لیکن ان کے باطنی عقائد کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتیں۔لوگوں کو کسی مذہب میں زبردستی ہرگز داخل نہیں
کیا جاسکتا۔لہذا انہیں سابقہ مذہب میں واپس لانے کا واحد ذریعہ یہی ہو سکتا ہے کہ اس مذہب کو رد
کرنے کی وجوہات کو منطقیانہ اور معقول دلائل سے دور کیا جائے کیونکہ مادی طاقت لوگوں کے عقائد
تبدیل نہیں کر سکتی۔قرآن کریم بعض ایسے انبیا علیہم السلام کا ذکر بھی فرماتا ہے جن کے ساتھ ان کے معاندین کی
طرف سے یہی ناروا سلوک روا رکھا گیا۔ہر جگہ اصل کہانی ایک ہی ہے۔اس لحاظ سے قرآن کریم
میں مذکور انبیا میں حضرت نوح ، حضرت ابراہیم ، حضرت لوط ، حضرت ہود اور حضرت صالح علیہم
السلام شامل ہیں لیکن یہ فہرست یہیں ختم نہیں ہو جاتی۔در حقیقت اس ضمن میں قرآن کریم نام لئے
بغیر سب انبیا کا عمومی ذکر فرماتا ہے اور واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ تاریخ کے کسی بھی دور میں پیدا
ہونے والے کسی بھی نبی کو کبھی دین میں جبر روا رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔چنانچہ باوجود سخت
تکالیف کے وہ بڑے استقلال کے ساتھ آزادی ضمیر کے بنیادی اصول پر کار بند رہے اور اگر کسی
جابر حکمران نے جبر دوسروں کا دین بدلنے کی کوشش کی بھی تو اس نے انہیں ہمیشہ عظیم قربانیاں دے
کر بھی اپنے بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے کمر بستہ پایا۔ارتداد کے ”جرم“ پر بھی یہی حکم اطلاق پاتا ہے۔اس ضمن میں مندرجہ ذیل قرآنی آیت
66
قابل توجہ ہے۔وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِنْ أَرْضِنَا أَوْ
لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا فَأَوْحَى إِلَيْهِمُ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ
(ابراہیم 14:14)
ترجمہ: اور ان لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا اپنے رسولوں سے کہا کہ ہم ضرور تمہیں
اپنے ملک سے نکال دیں گے یا تم لازماً ہماری ملت میں واپس آجاؤ گے۔تب ان
کے رب نے ان کی طرف وحی کی کہ یقینا ہم ظالموں کو ہلاک کر دیں گے۔نیادین اختیار کرنے والوں کو اس مزعومہ ارتداد کے جرم میں ملک بدر کرنے کے علاوہ دیگر
سخت سزا میں بھی دی گئیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دشمنوں نے اس ”جرم“ کیلئے نہ صرف
سزائے موت تجویز کی بلکہ اس پر عمل درآمد کا انتہائی سفاکانہ طریق اختیار کر کے انہیں زندہ جلا دینے
کا فیصلہ کرلیا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

مذہب میں آزادئ ضمیر
111
قَالُوْا حَرِقُوْهُ وَانْصُرُوا الِهَتَكُم إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ ( الا نبي 69:21)
ترجمہ: انہوں نے کہا کہ اس کو جلا ڈالو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو اگر تم کچھ
کرنے والے ہو۔فرعون نے بھی اس کا مذہب ترک کرنے والوں
کیلئے مختلف قسم کی نئی نئی اذیت ناک سزائیں
ایجاد کیں۔اُس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا دین اختیار کرنے والوں کو مندرجہ ذیل سزائیں دینے
کی دھمکی دی :
فَلَا قَطِعَنَ أَيْدِيَكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلَافٍ وَلَأُوصَلِّبَنَّكُمْ
فِي جُذُوعِ النَّخْلِ وَلَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَا أَشَدُّ عَذَابًا وَ أَبْقَى
(72:2046)
ترجمہ: پس لازماً میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ
دوں گا اور ضرور تمہیں کھجور کے تنوں پر سولی چڑھاؤں گا اور تم یقیناً جان لو گے کہ
ہم میں سے کون عذاب دینے میں زیادہ سخت اور باقی رہنے والا ہے۔قرآن کریم کا بے مثال قانونِ عدل ہر قسم کے حالات پر یکساں اطلاق پاتا ہے۔مذہبی
معاملات میں جبر کے تصور کو کلیۂ رد کرنے کے بعد یہ قانون تمام انبیا کو اس الزام سے بری قرار دیتا
ہے کہ انہوں نے لوگوں کو جبراً اپنے مذہب میں شامل کیا اور یوں انبیا کو یہ حق دیتا ہے کہ اس معاملے
میں ان کے ساتھ بھی انصاف کا سلوک کیا جائے۔سب سے مضبوط دلیل جو قرآن کریم اللہ تعالیٰ یعنی خالق کا ئنات کے حوالے سے پیش فرماتا
ہے یہ ہے کہ اگر وہ چاہے تو حق قبول کرنے پر لوگوں
کو مجبور کر سکتا ہے کیونکہ وہ صحیح اور غلط کے مابین
انتخاب کے متعلق کوئی جھگڑا پیدا کئے بغیر بآسانی ایسا کر سکتا ہے۔صحیح اور غلط کی موجودگی اور دونوں
میں سے ایک کو چن لینے کا انسانی اختیار، در اصل اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
تشکیل دیئے ہوئے نظام کائنات میں جبر کی کوئی گنجائش نہیں ہے جیسا کہ فرمایا:
وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَا مَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ
النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (یونس 100:10)
ترجمہ: اور اگر تیرا رب چاہتا تو جو بھی زمین میں بستے ہیں اکٹھے سب کے سب ایمان
لے آتے تو کیا تو لوگوں کو مجبور کر سکتا ہے حتی کہ وہ ایمان لانے والے ہو جائیں۔

112
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
بعض مسلم علماء کا یہ موقف ہے کہ اگر چہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل کسی بھی نبی کو دین
کے معاملے میں جبر روا ر کھنے کا اختیار نہیں دیا گیا تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اختیار دیا گیا تا کہ
دیگر تمام انبیاء پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور فضیلت ثابت ہو۔ظاہر ہے کہ اس دلیل سے تو
اس کے برعکس بات ثابت ہوتی ہے کیونکہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کم درجے کے حامل انبیاء
آزادی ضمیر کے علم بردار ہیں تو عقل یہ تقاضا کرتی ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو تو
ان سب گزشتہ انبیاء کی نسبت اس علم کو سب سے زیادہ بلند کرنا چاہئے۔انبیاء علیہم السلام میں بہترین
نبی کا بنی نوع انسان کی آزادی کو سلب کر لینا، ان پر ایک احمقانہ الزام ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی بے داغ شخصیت کی توہین ہے۔قرآن کریم اس کی تردید کرتے ہوئے فرماتا ہے:
فَذَكِّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكَّرَةٌ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَّيْطِرِ إِلَّا مَنْ تَوَلَّى
وَكَفَرَ فَيُعَذِّبُهُ اللهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَتْ إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ ثُمَّ إِنَّ
عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ
(الغاشية 22:88 تا 27)
ترجمہ: پس بکثرت نصیحت کر۔تو محض ایک بار بار نصیحت کرنے والا ہے۔تو ان
پر داروغہ نہیں۔ہاں وہ جو پیٹھ پھیر جائے اور انکار کر دے۔تو اسے اللہ سب
سے بڑا عذاب دے گا۔یقیناً ہماری طرف ہی ان کا لوٹنا ہے۔پھر یقینا ہم پر ہی
ان کا حساب ہے۔اس غیر مبدل قانون کے پیش نظر کسی بھی نبی نے لوگوں کو جبراً نیکی کی راہ پر نہیں چلایا۔پس وہ
سب لوگ جو نیکی یا خدا کے نام پر اس کی خلاف ورزی کی جرات کرتے ہیں وہ جعلی خداؤں کی مانند
مستر د کئے جانے کے لائق ہیں کیونکہ ان کا کردار خدا تعالیٰ کے عاجز بندوں کے کردار کے برعکس ہے۔کوئی بھی سچاند ہب آزادی ضمیر کے خلاف اپنے نام پر ہونے والے جرائم کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا
جاسکتا۔ذمہ دار تو دراصل وہ نام نہاد ملاں ہیں جو نا انصافی کرتے ہوئے اپنے مقاصد کی خاطر اور
خدا تعالیٰ کی منشا کے برخلاف آسمانی تعلیمات میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔حتی کہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ
زندگی کو تلف کرنے کا اختیار بھی بزعم خود ہی حاصل کر لیتے ہیں۔قرآن کریم ایسے تمام مذاہب کے
دفاع میں کھڑا ہے اور ان تمام غلط الزامات سے ان کو بری الذمہ قرار دیتا ہے جو بعد کے ادوار میں
آنے والے علماء سو نے عائد کئے تھے۔

اسلامی جهاد کے متعلق غلط فهمی
11 - اسلامی جہاد کے متعلق غلط فہمی
113
آزادی ضمیر کے متعلق اسلام کے بالکل واضح اور غیر مبہم اعلان کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں اس
کے اور اسلامی جہاد کے مابین بظاہر نظر آنے والے تضاد کوحل کرنا ہے۔ذرا غور فرمائیے کہ یہ کس قسم کا
انصاف ہوگا کہ ایک طرف تو آزادی ضمیر کا غیر مشروط پر چار کیا جائے جبکہ دوسری طرف مسلمانوں کو
دنیا کے دیگر مذاہب اور اقوام کے خلاف ، اس امر کیلئے جس کو یہ حق سمجھتے ہیں، تلوار اُٹھانے کی
ضرورت پڑ جائے۔اس مسئلے کو سمجھنے کیلئے ہم قارئین کی توجہ مندرجہ ذیل قرآنی آیت کی طرف مبذول کرواتے ہیں :
أَذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقْتَلُوْنَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ
لَقَدِيرُ الَّذِيْنَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا
رَبُّنَا اللهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ
صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوتُ وَ مَسجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللهِ كَثِيرًا
وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزُ (الج 4140:22)
ترجمہ: ان لوگوں کو جن کے خلاف قتال کیا جا رہا ہے (قتال کی ) اجازت دی
جاتی ہے کیونکہ ان پر ظلم کئے گئے اور یقیناً اللہ ان کی مدد پر پوری قدرت رکھتا
ہے۔( یعنی ) وہ لوگ جنہیں ان کے گھروں سے ناحق نکالا گیا محض اس بنا پر کہ
وہ کہتے تھے کہ اللہ ہمارا رب ہے۔اور اگر اللہ کی طرف سے لوگوں کا دفاع ان
میں سے بعض کو بعض دوسروں سے بھڑا کر نہ کیا جاتا تو راہب خانے منہدم کر
دیئے جاتے اور گرجے بھی اور یہود کے معابد بھی اور مساجد بھی جن میں
بکثرت اللہ کا نام لیا جاتا ہے۔اور یقیناً اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اُس کی
مدد کرتا ہے۔یقینا اللہ بہت طاقتور ( اور ) کامل غلبہ والا ہے۔یہ آیات جہاد بالسیف سے متعلق اسلامی احکامات کیلئے نہایت اہم اور بنیادی حیثیت کی حامل
ہیں۔انہی آیات کے نزول پر مسلمانوں کو پہلی مرتبہ تلوار اٹھانے کی اجازت ملی۔یہ آیات واضح طور
پر ان ضروری شرائط کا ذکر کر رہی ہیں جن کے تحت مسلمانوں کو جہاد بالسیف کی نہ صرف اجازت ملی
بلکہ در حقیقت انہیں اس کا حکم دیا گیا ہے۔ان آیات کا سرسری سا مطالعہ بھی یہی ثابت کرتا ہے کہ تلوار

114
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
اٹھانے کی اجازت حملہ کی غرض سے نہیں بلکہ محض دفاع کی خاطر دی گئی ہے۔بنیادی طور پر جہاد سے مراد کوئی مسلح جدو جہد نہیں ہوتی۔مندرجہ بالا آیات میں دفاعی جدوجہد کو
بھی جہاد کی بجائے قتال کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اور یہ اصطلاح اس وقت اطلاق پاتی ہے جب
دو حریف با ہم برسر پیکار ہوں۔مسلمانوں کو اپنے دفاع میں وہی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی
گئی ہے جو ان کے حقوق کو غصب کرنے کیلئے ان کے خلاف استعمال کئے جاتے ہیں۔یہ آیات بتا
رہی ہیں کہ وہ پہلے سے ہی جارحیت کا نشانہ بنے ہوئے تھے یہاں تک کہ انہیں ان کے گھروں سے
بھی نکال دیا گیا اور لمبے عرصے تک انہیں اس جارحیت کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ انہوں نے ایسی کوئی
حرکت نہیں کی تھی جو دشمنوں کیلئے حملہ کرنے کی وجہ فراہم کرتی سوائے ان کے اس دعوے کے کہ اللہ
ہمارا رب ہے۔چنانچہ کوئی بھی باشعور انسان بآسانی یہ مشاہدہ کر سکتا ہے کہ اس سارے ظلم وستم کے
بعد جب انہیں اپنے دفاع کی اجازت دی گئی تو اسے ہرگز جارحیت نہیں کہا جاسکتا۔جس حکمت کی بنا پر مسلمانوں کو دفاعی جنگ کی اجازت دی گئی ہے اسی حکمت کی وجہ سے ان تمام
مذاہب کو اس کی اجازت دی گئی ہے جن کے پیغام کو بزور شمشیر دبانے کی کوشش کی گئی۔یہ دراصل ایک
اعلان ہے جس سے یہ بات بخوبی واضح ہو جاتی ہے کہ یہ بنیادی حق تمام مذاہب کو یکساں طور پر دیا گیا
ہے۔چنانچہ اگر اللہ تعالی بعض لوگوں کو اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے ہتھیا راٹھانے کی اجازت نہ
دیتا تو نہ صرف مساجد بلکہ گرجے اور یہودیوں کی عبادت گاہیں بھی مسمار کر دی جاتیں۔مذکورہ بالا آیات کی روشنی میں بلا خوف تردید یہ کہا جاسکتا ہے کہ صرف اسلام ہی ایسا مذ ہب ہے
جو آزادی ضمیر کے بنیادی انسانی حق کی حفاظت کرتا ہے۔اسے جہاد کہیں یا قتال لیکن یہ حق صرف
مسلمانوں کے ساتھ ہی مخصوص نہیں ہے۔ہاں مسلمانوں کو اس آیت میں متنبہ ضرور کیا گیا ہے کہ وہ
دیگر اقوام و مذاہب کی عبادت گاہوں کا احترام قائم کئے بغیر اللہ تعالیٰ کے خاص فضلوں کے وارث
ہرگز نہیں بن سکتے ورنہ ان کا یہ حق قائم نہیں رہے گا کہ ان کی عبادت گاہوں کا احترام کیا جائے۔وہ
دوسروں کی عبادت گاہوں کا احترام کر کے ہی اپنے اس حق کے مستحق بن سکتے ہیں۔مندرجہ بالا آیات نہ صرف عدل کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ احسان کے زمرے میں داخل
ہیں جس سے مراد یہ ہے کہ عدل کے تقاضوں سے آگے بڑھ کر دوسروں کے ساتھ حسن و احسان کا
معاملہ کیا جائے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی عبادت کا رنگ خواہ کتنا ہی تکلیف دہ کیوں نہ ہو پھر
بھی ایک حقیقی مسلمان کا فرض ہے کہ نہ صرف ان کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئے بلکہ جب

آج 10 میں سے 10 باقی