حصہ دوم

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 2

اسلامی جہاد کے متعلق غلط فهمی
115
ان کی عبادت گاہوں پر حملہ ہو تو ان کا دفاع کریں۔یہ پہلو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
سے واضح ہوتا ہے جو آج بھی سینا پہاڑ پر سینٹ کیتھرائن کی خانقاہ میں یوں محفوظ ہے:
وشمن کے حملوں سے عیسائی گرجوں، خانقاہوں اور مزاروں کی حفاظت کرنا
تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔اس سے پہلو تہی کرنے والا اللہ تعالیٰ کا نافرمان اور
اس کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والا شمار ہوگا اور اپنے مذہب یعنی اسلام
(13)،،
کیلئے بدنامی کا باعث ہوگا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ دیگر مذاہب کے ساتھ
احسان سے بھی بڑھ کر ایتا و ذی القربی کا سلوک کریں۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم بنی
نوع انسان سے اس سے بھی بڑھ کر محبت رکھتے تھے جتنی کہ ماں اپنے بچے سے رکھتی ہے۔چنانچہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف بنی نوع انسان کے بنیادی حقوق کے قیام کے عظیم جہاد کا
جھنڈا بلند کیا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہیں بڑھ کر محبت ، رافت اور رحمت کا نمونہ دکھایا۔خواہ کیسے ہی حالات کیوں نہ پیش آجائیں، ایک مسلمان کو ہرگز یہ اجازت نہیں کہ وہ دوسروں
سے زیادتی کرے۔کسی مجرم کو معاف کر دینا اس سے
کہیں بہتر ہے کہ کسی معصوم کو سزا دے دی جائے۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ غزوہ بدر کے موقع پر جبکہ مسلمان انتہائی کمزوری کے عالم میں تھے،
بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مشہور جنگجو پہلوان کی طرف سے مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی،
حالانکہ مسلمانوں کو اس کی اشد ضرورت تھی۔چنانچہ ایک مشہور مشرک جنگجو نے مسلمانوں کی طرف
سے ہو کر لڑنے کی پیش کش کی تو صحابہ خوشی سے پھولے نہ سمائے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہ فرماتے ہوئے اس کی پیشکش ٹھکرا دی کہ راہ مولیٰ میں وہ کسی بھی کافر سے مدد لینے کے روادار نہیں
ہیں۔چنانچہ اس شخص نے فوراً کلمہ شہادت پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کیا۔صاف ظاہر تھا
کہ اس نے ایسا صرف لڑائی میں شمولیت کی غرض سے کیا ہے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس کی نیت پر شک کئے بغیر اس کا یہ دعویٰ قبول فرمالیا۔حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حقیقت کو
بخوبی جانتے تھے کہ وہ کسی ذاتی انتقامی جذبے کی تسکین کی خاطر مسلمانوں کے ساتھ مل کر قریش مکہ
کے خلاف لڑنا چاہتا ہے۔اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دائرہ اسلام میں قبول فرمالیا
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یقیناً اس غیر متزلزل اصول پر قائم تھے کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی دلوں کا حال
جانتا ہے۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یہ بنیادی حق عطا فرمایا کہ وہ جو بھی دین رکھتا ہے
اس کا اعلان کر سکتا ہے۔

116
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
ہر
قسم کے حالات میں یہی اصول ایک منافق کے طرز عمل پر بھی اطلاق پاتا ہے۔اس مضمون کو
سورۃ المنافقون کی مندرجہ ذیل ابتدائی آیات میں خوب کھول کر بیان کیا گیا ہے:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوا
نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللهِ وَ اللهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللهُ يَشْهَدُ
اِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا
عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ )
(المنافقون 1:63 تا 3)
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے
والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔جب منافق تیرے پاس آتے ہیں تو
کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ ضرور تو اللہ کا رسول ہے۔اور اللہ جانتا ہے کہ
تو یقینا اس کا رسول ہے۔پھر بھی اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق یقینا جھوٹے ہیں۔انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے۔پس وہ اللہ کے راستے سے روکتے
ہیں۔یقیناً بہت برا ہے جو وہ عمل کرتے ہیں۔یعنی وہ اپنے اس دعوے کے لبادے میں اپنے منافقانہ بد ارادوں کی تکمیل چاہتے ہیں۔اول
یہ کہ جنگ کے سنگین حالات میں اپنے تئیں مسلمانوں سے محفوظ رکھ سکیں۔دوم یہ کہ خود کو مسلمان ظاہر
کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کر سکیں۔لیکن اس کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
اجازت نہیں دی گئی کہ ان کو اس بات کا دعویٰ کرنے کے بنیادی حق سے محروم کر دیں جو در حقیقت ان
کے دلوں میں موجود نہ تھا۔انہیں پھر بھی یہ حق دیا گیا کہ وہ خود کو مسلمان کہیں۔آج ہم دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں یہ تضاد دیکھتے ہیں کہ وہاں نہ صرف دین کے معاملہ میں
جبر کی تعلیم دی جارہی ہے بلکہ اس پر سختی سے عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے۔ملاں دیکھتے ہیں کہ ایک شخص
خود کو مسلمان کہتا، کلمہ پڑھتا اور دیگر مسلمانوں کی طرح قبلہ رو ہو کر نماز بھی ادا کرتا ہے پھر بھی وہ اسے
دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے ہیں۔ان کے نزدیک کسی کو ز بر دستی ان کے دین سے منحرف کر دینا
نیکی کا کام ہے حالانکہ در حقیقت یہ قرآن کریم کی واضح تعلیمات اور حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے کھلی کھلی بغاوت کے مترادف ہے لیکن انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔جز اسرا کے دن یہ لوگ اللہ تعالیٰ کا سامنا کس طرح کریں گے؟ انہیں تو شاید اس بات کی چنداں پر واہ

اسلامی جہاد کے متعلق غلط فهمی
117
نہ ہو لیکن اللہ تعالیٰ کو تو یقینا ہے۔درج ذیل حدیث اس دعوے کی مزید تائید کرتی ہے۔حضرت اسامہ بن زید بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگ پر
روانہ فرمایا۔راستہ میں ایک ایسے کافر سے ہماری مڈ بھیڑ ہوگئی جو جنگل میں چھپا رہتا اور جب کبھی کہ
مسلمان
کو تنہا پاتا تو حملہ کر کے اسے شہید کر دیتا تھا۔بالآخر جب میں نے اس پر قابو پالیا اور اسے قتل
کرنے کا ارادہ کیا تو اس نے فوراً کلمہ توحید لا اله الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پڑھ لیا یعنی اللہ
کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے رسول ہیں۔بالفاظ دیگر اس نے اپنے مسلمان
ہونے کا اعلان کر دیا۔تاہم میں نے اُس کے اس دعوے کو تسلیم نہ کیا اور اسے قتل کر دیا۔جب میں
نے یہ واقعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیرت و استعجاب
سے فرمایا کہ:
کیا کلمہ پڑھ لینے کے باوجود تم نے اُسے قتل کر دیا
میں نے عرض کیا ! جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔اس پر حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اُس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب قیامت کے دن کلمہ تمہارے خلاف گواہ
بن کر کھڑا ہو جائے گا
میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بار بار عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ! وہ تو موت کی وجہ سے ایمان لایا تھا۔لیکن ہر بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا کہ:
" کیا تم نے اُس کا دل چیر کر دیکھ لیا تھا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے جارہے تھے کہ :
اُس کا کلمہ تمہارے خلاف گواہ بن کر کھڑا ہو گا تو تم اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دو گے؟“
حضرت اُسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ میرے دل میں بڑی شدت سے یہ خواہش پیدا ہوئی کہ
کاش میں آج سے پہلے مسلمان ہی نہ ہوا ہوتا کہ مجھ سے یہ فعل سرزد ہوتا۔‘ (14)
یہ قرآنی بیان کہ دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں، اگر چہ بہت مختصر ہے لیکن اپنے معانی کے
اعتبار سے اتنا جامع اور اپنے اطلاق کے لحاظ سے اس قدر دور رس اثرات کا حامل ہے کہ اس کا بغور
مطالعہ انسان کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتا ہے۔اس
کی تشریح یوں کی جاسکتی ہے کہ نہ تو کسی شخص کو دوسروں کے خلاف طاقت استعمال کرنے کی
اجازت ہے اور نہ یہ آیت مظلوم کو جبر کے سامنے سر جھکانے کی اجازت دیتی ہے۔اعلیٰ درجے کا

118
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
ایمان کسی بھی شخص کو کسی جبر کے سامنے جھکنے کی اجازت نہیں دیتا خواہ اسے آزدی ضمیر کی خاطر کتنی بھی
اذیت اور تکلیف کیوں نہ برداشت کرنی پڑے۔البتہ ہم اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے کہ ہر
ایک کے ایمان اور اخلاص کا معیار الگ الگ ہوتا ہے اور پھر سب میں اذیت برداشت کرنے کی
طاقت بھی یکساں نہیں ہوتی۔عجیب بات ہے کہ یہی آیت ان کی تائید میں کھڑی ہو جاتی ہے اور
معمولی سی تاکید کی تبدیلی سے مضمون کچھ یوں بنے گا:
کسی سے یہ تقاضا نہیں کیا جاتا کہ وہ اپنی طاقت سے بڑھ کر تکلیف برداشت کرے“
یوں کمزوروں کی بریت کے ساتھ ساتھ یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ دباؤ ڈال کر ان سے
جو کچھ کہلوالیا گیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ مذہب میں جبر کی ہرگز اجازت نہیں۔چنانچہ ایک
حرام فعل کا نتیجہ بے حقیقت اور بے اثر ہو جاتا ہے۔مندرجہ ذیل آیت میں کمزوروں کیلئے آسانی کے
اسی پیغام کو مزید واضح کر دیا گیا ہے:
مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِةٍ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَين
بِالْإِيْمَانٍ وَلَكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ
مِّنَ اللهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمُ
(النحل 107:16)
ترجمہ: جو بھی اپنے ایمان لانے کے بعد اللہ کا انکار کرے سوائے اس کے کہ جو
مجبور کر دیا گیا ہو حالانکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو ( وہ بری الذمہ ہے)۔لیکن وہ لوگ جو شرح صدر سے کفر پر راضی ہو گئے ان پر اللہ کا غضب ہوگا اور
ان کیلئے ایک بڑا عذاب ( مقدر ) ہے۔اب ہم ان مومنوں کے معاملے پر غور کرتے ہیں جو باوجو د شدید مخالفت اور اذیت کے حق کا دامن
مضبوطی سے تھامے رکھتے ہیں۔وہ نہ صرف اپنے اموال اور دنیوی املاک حق کی خاطر قربان کر دیتے
ہیں بلکہ اپنی جانیں تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔یہی وہ لوگ ہیں جو عدل سے ترقی کر کے
درجہ احسان میں داخل ہوتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے ایمانوں کو حسین بنالیا ہے۔لیکن ایک درجہ احسان سے بھی اعلیٰ ہے اور وہ ہے ایتا عذی القربی۔کیا یہ ممکن ہے کہ جو لوگ
اپنے دین کے دفاع میں جنگ کرتے ہیں وہ احسان کرنے والوں سے بھی بڑھ جائیں؟ جہاں تک
ان کی قربانیوں کا تعلق ہے، کیا وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق میں ایتا عوذی القربی کے دائرے
میں داخل ہو سکتے ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یقیناً وہ ہو سکتے ہیں۔وہ اپنا سب کچھ اس وقت تک

اسلامی جہاد کے متعلق غلط فهمی
119
نچھاور نہیں کر سکتے جب تک وہ الہی منشا کو اپنا نصب العین نہ بنالیں۔ان کیلئے واحد محرک خدا تعالیٰ کی
محبت اور یہ شدید خواہش ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ بھی ان کی اس محبت کا جواب محبت ہی سے دے۔یہ
قربانی اس قربانی سے کہیں بڑھ کر ہے جو حقیقی اور خونی رشتہ دار ایک دوسرے کیلئے پیش کر سکتے ہیں۔یہ تو ممکن ہے کہ بعض مائیں شدید اذیت کے وقت اپنی بجائے اپنے بچے کو اس اذیت میں ڈالنے کیلئے
کسی کے حوالے کر دیں لیکن یہ عشاق الہی اللہ تعالیٰ کے ساتھ چمٹا رہنے کی کوشش میں سب کچھ کر
گزرتے ہیں۔تاہم یہ بالکل ممکن ہے کہ ایمان کے لحاظ سے ان کے مدارج میں فرق ہو۔کچھ ایسے
بھی ہوتے ہیں جو زندگی قربان کرتے ہیں لیکن اگر ایسی قربانی سے بچنا ممکن ہو تو وہ خوش رہیں
گے۔پھر ایسے بھی ہیں جو اپنے دین کی خاطر جان قربان کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔چنانچہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سے صحابہ نے شدید خطرات کے وقت پیٹھ پھیر کر بھاگ جانے
کی بجائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی شہادت کیلئے دعا کی درخواست کی۔غزوہ احد میں ہمیں اسی
جوش و جذبہ کی ایک عظیم الشان مثال ملتی ہے۔ایک صحابی بار بار میدان جنگ کی انگلی صفوں میں جا کر لڑتے اور ہر بار زندہ سلامت واپس
لوٹ آتے۔بالآخر انہوں نے اپنی شہادت کیلئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کی
درخواست کی۔ان میں سے بعض ایک بار کی شہادت پر راضی نہ تھے۔ان کی دلی تمنا تھی کہ انہیں بار بار زندگی عطا
کی جائے اور وہ کسی بھی ظالم کے آگے سر جھکانے کی بجائے اسی طرح ہر بار حق کی خاطر جان فدا کرتے
چلے جائیں۔یقیناً یہی وہ لوگ ہیں جو ایت آ ذی القربی یا اس سے بھی بلند تر مقام پر فائز ہوتے ہیں۔بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر اپنے ایک صحابی،
حضرت جابر بن عبد اللہ کو انتہائی مغموم حالت میں دیکھا۔حضرت جابڑ کے والد ماجد غزوہ احد میں
شہید ہو گئے تھے۔ان کو اس طرح مغموم دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کیا میں تمہیں خوشی کی خبر نہ دوں؟“
حضرت جابرؓ نے عرض کیا ”جی ہاں یارسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
” جب تمہارے والد شہید ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے ان سے استفسار فرمایا کہ مانگو
جو مجھ سے مانگنا چاہتے ہو تمہارے والد نے جواباً عرض کیا کہ ”اے میرے
اللہ ! کون سی رحمت اور فضل ایسا ہے جو تو نے مجھ پر نہیں کیا۔تاہم ایک خواہش

120
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
میرے دل میں ابھی باقی ہے کہ مجھے دوبارہ دنیا میں بھیجا جائے تاکہ میں تیرے
دشمنوں سے پھر مقابلہ کروں اور ایک بار پھر تیری راہ میں مارا جاؤں اور میں
چاہتا ہوں کہ ایسا بار بار، بلکہ سینکڑوں بار ہو۔“ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میں
تمہاری یہ خواہش پوری کر دیتا اگر پہلے سے میرا یہ فیصلہ نہ ہوتا کہ جو کوئی ایک
مرتبہ میرے پاس آجائے اسے میں واپس نہیں لوٹا یا کرتا (15)
قرآن کریم میں دین کی خاطر جان قربان کرنے کے مضمون پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔قرآن کریم ایمان کے ابتدائی مدارج کا ذکر کرتا ہے اور وعدہ فرماتا ہے کہ کمزوروں کے ساتھ انصاف
کا معاملہ کیا جائے گا۔اس میں احسان کا بھی ذکر ہے کہ انہیں ضرور ان کے احسان کا بدلہ دیا جائے
گا اور پھر صف اول کے ایسے مومنین کا بھی ذکر ہے جو سچائی سے اس سے بھی بڑھ کر محبت رکھتے ہیں
جتنی ماں اپنے بچے کیلئے رکھتی ہے۔وہ اپنی قربانیوں کا کوئی اجر نہیں چاہتے بلکہ انہیں سچائی کی خاطر
قربانیاں پیش کر کے حقیقی طور پر دلی مسرت حاصل ہوتی ہے۔

عبادت میں عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کا مقام
121
12 عبادت میں عدل، احسان اور ایتا عذی القربیٰ کا مقام
عبادت کے جتنے بھی طریق ہیں ان میں نماز کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور اسے عدل،
احسان اور ایتا و ذی القربی کے تین بنیادی اصولوں کے عین مطابق تشکیل دیا گیا ہے۔مندرجہ ذیل
قرآنی آیت میں عدل کا ذکر ملتا ہے:
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا
دَعَانِ فَلْيَسْتَجِبْوَالِى وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرہ 2: 187)
ترجمہ: اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں
قریب ہوں۔میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے
پکارتا ہے۔پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں
تا کہ وہ ہدایت پائیں۔اس خوشخبری کے ساتھ ساتھ کہ اللہ تعالیٰ اپنے عبادت گزار بندوں کے بے حد قریب ہے،
قرآن کریم اللہ تعالیٰ اور انسان کے مابین موجود عدل کے تعلق پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔عبادت محض
یکطرفہ راہ نہیں ہے۔ایک عبادت گزار انسان اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کر سکتا جیسے کوئی
غلام، حکم کی بجا آوری کیلئے دست بستہ کھڑا ہو بلکہ نمازی کو چاہئے کہ وہ بھی خدا تعالیٰ کی اطاعت
کرتے ہوئے اس کے احکام پر عمل پیرا ہو۔قبولیت دعا کا بنیادی اصول یہی ہے۔اس آیت کریمہ میں اللہ تعالی بنی نوع انسان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ خوشخبری دیتا ہے کہ خدا
اور انسان کے مابین مکالمہ و مخاطبہ کوئی دیو مالائی کہانی نہیں ہے بلکہ ایسی زندہ حقیقت ہے کہ جسے پایا
جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی حق تلفی ہرگز نہیں کرتا لیکن وہ یہ توقع بھی رکھتا ہے کہ وہ بھی اس
کی طرف سے مفوضہ فرائض ادا کریں۔خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کی دعاؤں کی قبولیت کا وعدہ فرماتا ہے
جو ہمیشہ اس کے احکام کے تابع رہتے ہیں۔بنی نوع انسان کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے عدل کی یہ تعلیم از حد ضروری ہے۔تاہم جس خدا کا
تصور قرآن کریم پیش فرماتا ہے وہ عادل ہی نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر محسن بھی ہے۔سو اس کے
بندے اس کی طرف سے، انصاف سے کہیں بڑھ کر امید رکھنے میں حق بجانب ہیں۔قرآن کریم کی
مندرجہ ذیل آیت اس بات کی تصدیق کرتی ہے:

122
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمُ
خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ءَ الْهُ مَعَ اللهِ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ (النمل 63:27)
ترجمہ: یا ( پھر ) وہ کون ہے جو بے قرار کی دعا قبول کرتا ہے جب وہ اسے
پکارے اور تکلیف دور کر دیتا ہے اور تمہیں زمین کے وارث بناتا ہے۔کیا اللہ
کے ساتھ کوئی ( اور ) معبود ہے؟ بہت کم ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔یہاں المُضْطَر سے ایسے لوگ مراد ہیں جو شدید رنج وغم اور در دوالم میں مبتلا ہوں۔بعض
اوقات تو ان کا دکھ اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ جیسے ان کے دل ابھی پھٹ جائیں گے۔ایسے مواقع پر
اللہ تعالیٰ محض انصاف سے ہی کام نہیں لیا کرتا بلکہ اپنے بندوں کے ساتھ احسان کا سلوک فرماتا ہے
خواہ ان کے اعمال اس قابل نہ بھی ہوں۔ایک مضطر یعنی بے قرار شخص خواہ ہستی باری تعالیٰ کا منکر بھی
ہو بہر حال یہ تو تسلیم کرنا ہی پڑتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ عدل
کے لگے بندھے اصولوں سے ہٹ کر معاملہ فرماتا اور اضطراری حالت میں اس پر احسان کرتے
ہوئے اس کی داد رسی فرماتا ہے۔اذیت میں مبتلا شخص کی فریاد سنی جاتی ہے اور اس کی سابقہ
بداعمالیوں سے قطع نظر اس کو قبولیت سے بھی نوازا جاتا ہے۔ایسی مثالیں دنیا بھر میں ملتی ہیں کہ شدید غم وحزن کے وقت کوئی ملحد بھی اللہ تعالیٰ کو پکارتا ہے تو
اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے۔پس عبادت کے معاملے میں احسان کی یہ علیم ہے۔ان مضطر لوگوں میں بے بس، بے گھر کر دیئے جانے والے اور ستم رسیدہ لوگ شامل ہیں۔ایسے ہی لوگوں کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ :
اِتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ وَإِنْ كَانَ كَافِرًا فَإِنَّهُ لَيْسَ دُونَهَا حِجَابٌ۔ترجمہ: مظلوم کی بددعا سے ڈرو اگر چہ وہ کا فر ہی ہو کیونکہ اس کی دعا اور اللہ تعالیٰ
(16)
کے مابین کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا۔(
اللہ تعالیٰ اور انسان
کا باہمی تعلق ایتاء ذی القربی کے میدان میں بھی داخل ہو جاتا ہے۔جب
کوئی شخص خود کو راہ مولیٰ میں کلیۂ وقف کر دے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق میں
کسی قسم کی کوئی دوئی
باقی نہ رہے تو وہ ایتا و ذی القربیٰ کے مرتبہ پر فائز ہو جاتا ہے۔کیونکہ ایسے لوگ کامل طور پر اپنا آپ
اللہ تعالیٰ کو سونپ دیا کرتے ہیں۔پھر بظاہر یہ لگتا ہے کہ ان میں کچھ خدائی صفات جلوہ گر ہوگئی ہیں۔

عبادت
میں
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربیٰ کا مقام
123
یہی تو وہ حظ ہے جو انبیا ء کرام ، اولیاء اللہ اور مقربین الہی اٹھاتے ہیں۔چنانچہ
بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ایتا و ذی القربی کے سب سے اعلیٰ مقام پر فائز تھے کیونکہ آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے سپر د کر دیا ہوا تھا اور اپنی ذات کی کلیہ نفی کر رکھی تھی۔قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
(الانعام 6: 163)
ترجمہ: تو کہہ دے کہ میری عبادت اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا
اللہ ہی کیلئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔یاد رکھنا چاہئے کہ ہر شخص کا مرتبہ دوسرے سے الگ ہے۔اسی لئے خدا تعالیٰ کا سلوک بھی ہر
ایک کے ساتھ الگ الگ ہوگا۔جب کسی خاص مرتبہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو اس سے ہرگز یہ مراد نہیں
ہوتی کہ ایسے لوگ مقام اور درجے کے لحاظ سے برابر ہیں کیونکہ ہر ایک درجہ آگے چھوٹے چھوٹے
کئی درجات پر منقسم ہے۔تاہم محض انبیاء کرام ہی اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایتاء ذی القربی کے تعلق کا حظ
نہیں اُٹھاتے بلکہ دیگر لوگ بھی اپنے اپنے مقام اور ظرف کے مطابق اس تعلق سے حصہ پاتے ہیں۔چنانچہ نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
رُبَّ أَشْعَتْ أَغْبَرَ۔۔۔۔۔۔۔لَوْاقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَابَرَّهُ۔(17)
یعنی بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دنیا کی نظر میں نہایت بے کس اور حقیر ہوتے ہیں لیکن
ایسے ہی لوگ ہیں جنہیں خدا کا نہایت قریبی تعلق حاصل ہوتا ہے۔یہاں تک کہ اگر وہ یہ کہ دیں کہ
اللہ تعالیٰ ایسا ہی کرے گا تو اللہ تعالیٰ ان کی لاج رکھتے ہوئے ان کا کہا سچ کر دکھایا کرتا ہے۔یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے والدین اپنے پیارے بچے سے اور بچہ اپنے والدین سے کچھ توقعات
رکھتا ہے اور اس تعلق کی بنا پر دونوں طرف سے ان توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اسے ہم اصطلاحا دعا تو نہیں کہ سکتے لیکن دعا کے تصور کے ساتھ کچھ مشابہ ہے۔بعض اوقات بچہ گھر
والوں کو چھوڑ کر باہر جا کر کھانا کھانا چاہتا ہے لیکن گھر والوں کو اس کی نیت کا علم نہیں کہ باہر گلی میں
انتہائی غریب بچے اس کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ یہ سارا کھانا غریب بچوں میں تقسیم کر کے خود کسی
مسجد کے کونے میں جا بیٹھے گا اور اپنی جیب میں پڑے کچھ دانے اور گڑ کھا کر اپنی بھوک مٹالے گا۔ایسا معاملہ یقیناً احسان کی حدود پار کر کے ایتاء ذی القربیٰ کے میدان میں جا داخل ہوتا ہے۔اس
سے ملتی جلتی قربانیاں اپنے بچوں کے تعلق میں بعض دفعہ ماؤں سے بھی دیکھنے کوملتی ہیں۔

124
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
یہ کوئی خیالی باتیں نہیں ہیں بلکہ بانی جماعت احمدیہ ، حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ
والسلام کے بچپن کی عمر میں تو ایسے واقعات کم و بیش روزانہ ظہور میں آیا کرتے تھے۔انبیاءعلیہم السلام کا اپنے پیروکاروں کی شفاعت کرنا بھی درحقیقت دعا ہی کا ایک اعلیٰ درجہ کا پہلو
اور ایتا ء ذی القربیٰ کا اظہار ہے۔اس نقطہ نگاہ سے یہ بات بآسانی سمجھ میں آجاتی ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام شفاعت کرنے والوں میں سب سے بلند درجے کا وعدہ کیوں دیا گیا ہے۔وہ خدا آج بھی ویسا ہی محسن خدا ہے جس نے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کے دیگر نیک بندوں پر خاص احسانات فرمائے تھے۔عام حالات میں
قوانین قدرت اپنا کام جاری رکھتے ہیں لیکن جب اللہ تعالیٰ کسی کو شفاعت کا اذن عطا فرماتا ہے تو
بعض مخفی قوانین عام قوانین کی جگہ لے لیتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایسا کئی بار
ہوا بلکہ اس زمانے میں بانی جماعت احمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام کے معاملے میں بھی ہم نے بارہا ایسا
ہوتے دیکھا ہے۔لیکن بہر حال یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ کوئی نئی برکت نہیں ہے جو محض
آپ علیہ السلام کے ساتھ ہی خاص ہو بلکہ یہ انہی برکات کا تسلسل ہے جن کا اس زمانے میں ظہور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے ہورہا ہے۔وضاحت کی خاطر یہاں صرف ایک مثال پیش کی
جاتی ہے۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ محمد حیات نامی ایک طالب علم، جسے
طاعون ہوگئی تھی ، کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اسے طاعون ہو گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے معائنہ کیلئے اپنے پیارے صحابی حضرت حکیم مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ کو وہاں بھیجا۔مریض کی حالت دیکھتے ہی انہوں نے طاعون کی ساری علامات اس میں پائیں۔محمد حیات شدید بخار
میں تپ رہا تھا، جسم پر چھ گلٹیاں بھی صاف دکھائی دے رہی تھیں اور پیشاب کے ساتھ خون بھی آنا
شروع ہو چکا تھا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ حالات عرض
کیسے نیز یہ اشارہ بھی کر دیا کہ مریض کی حالت سے لگتا ہے کہ وہ زندگی کی نسبت موت سے زیادہ قریب
ہے۔حضرت حکیم مولوی نورالدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمیشہ نہایت محتاط الفاظ استعمال فرمایا کرتے تھے
جبکہ دنیا میں اطباء اور حکماء بلاتر دو اپنی رائے کا اظہار کر دیا کرتے ہیں اور بالخصوص اس قسم کے کیس میں
تو ان کی یہی رائے ہوتی کہ مریض کی موت یقینی ہے۔لیکن چونکہ حضرت مولوی صاحب رضی اللہ عنہ
بخوبی جانتے تھے کہ موت کے بارے میں جب تک امرالہی نہ آجائے تب تک کسی کی موت کے

عبادت
میں
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کا مقام
125
بارے میں قطعی رائے قائم کرنا درست نہیں ہوتا۔اس لئے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صرف اس
امکان کا اظہار فرمایا کہ بچ جانے کی نسبت موت کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔حضرت منشی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مزید فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام سے درخواست کی کہ محمد حیات کیلئے دعا کریں جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فور دعا کیلئے تیار ہو گئے۔حضرت منشی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے گھبراہٹ سے عرض کیا کہ
حضور! دعا کا وقت تو نکل چکا ہے اب تو صرف شفاعت ہی کام آسکتی ہے نوجوان کی حالت
بہت ہی دگر گوں تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اندر تشریف لے گئے اور پوری توجہ
سے دعا میں مشغول ہو گئے۔صبح دو بجے کے قریب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چھت پر تشریف لا کر محمد حیات
کی صحت کے بارہ میں استفسار فرمایا۔ہم میں سے کسی نے کہا کہ ”شاید اب تک تو وہ فوت بھی ہو چکا
ہو۔آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جاؤ اور اس کا پتہ کرو۔جب ہم اس کا پتہ کرنے پہنچے تو
اسے باغیچے میں چہل قدمی اور تلاوت قرآن کریم کرتے پایا۔اس نے کہا کہ ڈرنے کی اب کوئی
ضرورت نہیں ، میرے قریب آئے کیونکہ گلٹیاں بھی سرے سے غائب ہو چکی ہیں اور بخار بھی بالکل
جاتا رہا ہے اور اب میں مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ہم نے واپس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی خدمت میں حاضر ہو کر محمد حیات کے متعلق بتایا کہ وہ بالکل تندرست ہو چکا ہے۔جس پر
آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:
پھر تم اسے اپنے ساتھ کیوں نہیں لے کر آئے۔“
قبل از میں محمد حیات کے والد صاحب
کو ٹیلی گرام کے ذریعہ یہ اطلاع بھجوائی جا چکی تھی کہ ان کے
بیٹے کا بچنا اب محال ہے لیکن اب یہ سمجھا گیا کہ اس عظیم الشان معجزہ کے بارہ میں انہیں بتایا جانا اشد
ضروری ہے تا کہ ان کو بھی ذہنی اطمینان اور سکون حاصل ہو۔چنانچہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام سے اجازت لے کر بٹالہ کیلئے روانہ ہو گئے تاکہ وہاں سے ایک اور ٹیلی گرام دیا جا سکے۔بٹالہ
قادیان کے مغرب میں بارہ میل کی مسافت پر ایک قصبہ ہے جہاں ٹیلی گرام وغیرہ کی سہولت میسر تھی
لیکن ہماری حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی کہ جب قادیان سے صرف دو میل دور نہر کے کنارے کنارے ہم
نے دیکھا کہ ایک تانگے میں سوار حیات صاحب ( محمد حیات خان کے والد۔مترجم) قادیان کی طرف
چلے آرہے ہیں۔انہوں نے ہم سے دریافت کیا کہ ”حیات خان کیسا ہے؟“ ہم نے انہیں اس معجزے
کے بارے میں بتایا۔وہ یہ خوشخبری سن کر بے ہوش ہو گئے۔جب انہیں ہوش آیا تو وضو کیا اور شکرانے

126
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه دوم
کے نوافل ادا کرنے لگے۔پھر ہم لوگ واپس گھروں کو لوٹ آئے۔(18)
فلسفه دعا
اب ہم آداب دعا کی طرف لوٹتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ دعا کیسے مانگنی چاہئے؟ فلسفہ دعا کا
ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ جولوگ صرف دنیوی نعماء طلب
کرتے ہیں انہیں صرف وہی عطا کی جاتی ہیں لیکن خدا کے بندے ان ادنی ادنیٰ اشیاء پر راضی نہیں
ہوتے۔چنانچہ قرآن کریم سچے مومنوں
کو یہ دعا مانگنے کی تلقین فرماتا ہے کہ:
رَبَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
( البقرة 202:2)
ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی حسنہ عطا کر اور آخرت میں بھی
حسنہ عطا کر اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔مختلف احادیث کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک
صحابی کو یہ دعا مانگنے کی ہدایت فرمائی تھی۔بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ ایک صحابی بیمار پڑ گئے۔وہ
انتہائی کمزور لاغر اور دبلے پتلے ہو گئے۔ان کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے ایک اور صحابی بیان کرتے
ہیں کہ گویا کسی پرندہ کے پر نوچ لئے گئے ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کیلئے
تشریف لے گئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ ان کی نفسیات سے اچھی طرح واقف تھے اس لئے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے محض ایک ہی بات ان سے پوچھی کہ :
" کیا تم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے ہو کہ وہ تمہاے نیک اعمال کی جزاء صرف
آخرت میں دے اور اس زندگی میں نہیں ؟
صحابی نے عرض کیا جی ہاں ، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، کچھ ایسا ہی ہے کہ میں
اللہ تعالیٰ سے یہ التجا کرتا ہوں کہ وہ میرے تمام گناہوں کی سزا مجھے اسی زندگی میں دے دے
لیکن آخرت میں آگ کے عذاب سے بچالے۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
" سبحان
اللہ ! تم اس کے غضب کو برداشت کرنے کی طاقت ہی کہاں رکھتے
ہو؟ تمہیں تو یہ دعا کرنی چاہئے تھی کہ اللہ اس دنیا کی حسنات بھی عطا فرمائے
اور آخرت کے عذاب سے بھی بچائے۔“
چنانچہ بیان کیا جاتا ہے کہ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کیلئے دعا کی تو ان کی حالت
بہتر ہونا شروع ہوئی یوں وہ موت کے چنگل سے رہا ہوئے۔(
(19)

·

آج 10 میں سے 10 باقی