حصہ دوم
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 5
مسلمانوں اور غیر مسلموں کی ایک دوسرے کے خلاف شهادت
151
15- مسلمانوں اور غیر مسلموں کی ایک دوسرے کے خلاف شہادت
شہادت کے معنوں کا ایک پہلو جو اس دور میں بہت اہمیت حاصل کر چکا ہے وہ مسلمانوں اور
غیر مسلموں کی شہادت کی صحت ہے۔بہت سے جدید مسلم علماء یہ کہ کر اسلام کے ساتھ سخت نا انصافی
کرتے ہیں کہ اسلام کسی مسلمان کے خلاف غیر مسلم کی شہادت
تسلیم نہیں کرتا جبکہ کسی بھی غیر مسلم کے
خلاف مسلمان کی گواہی ہمیشہ تسلیم کی جانے چاہئے۔اپنی اس دلیل کے حق میں وہ بعض متعلقہ آیات
قرآنی کا ایسا ترجمہ کرتے ہیں جسے نہ تو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ثابت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی
مقدس بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے حوالے سے۔در حقیقت ان کا دعویٰ یہ ہے کہ اسلام
کے نزدیک عدل کا دائرہ کار صرف اور صرف مسلمانوں کے مقاصد کی تکمیل تک محدود ہے۔ان کے
نزدیک اگر انصاف کا یہی تصور ہے تو پھر نا انصافی کا دور دورہ ہوگا اور عدل و انصاف کا جنازہ ہی نکلے
گا۔لیکن قرآن کریم جس عدل کے قیام کی تاکید فرماتا ہے اسے کبھی بھی فنا نہیں ہے۔فرماتا ہے:
وَقُلْ أَمَنْتُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ مِنْ كِتَبٍ ۚ وَأُمِرْتُ لِأَعْدِلَ بَيْنَكُمُ
اللهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ لَا حُجَّةَ
بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ اللهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ
(الشورای 16:42)
ترجمہ: اور کہہ دے کہ میں اس پر ایمان لا چکا ہوں جو کتاب ہی کی باتوں
میں سے اللہ نے اتارا ہے۔اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان
انصاف کا معاملہ کروں۔اللہ ہی ہمارا رب اور تمہارا بھی رب ہے۔ہمارے
لئے ہمارے اعمال اور تمہارے لئے تمہارے اعمال ہیں۔ہمارے اور تمہارے
درمیان کوئی جھگڑا ( کام ) نہیں ( آسکتا)۔اللہ ہمیں اکٹھا کرے گا اور اسی کی
طرف لوٹ کر جانا ہے۔مذکورہ بالا آیت میں صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ سارے بنی نوع انسان کو مخاطب کیا گیا ہے جس
میں مختلف مذاہب عالم کے پیرو کار شامل ہیں۔آیت کریمہ بیان کر رہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اس درجے کے امین ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کا مکمل
اختیار بخشا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کر سکتے۔ایک طرف تو
152
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
ہمارے سامنے یہ مستند اسلامی تعلیم موجود ہے اور دوسری طرف دقیانوسی قسم کے تقلید پسند ملاں ہیں جو
دنیا کو یہ کہ کر گمراہ کر رہے ہیں کہ اسلام کسی مسلمان کے خلاف غیر
مسلم کی گواہی ہرگز قبول نہیں کرتا لیکن
اس کے برعکس غیر مسلم کے خلاف مسلمان کی گواہی قابل قبول ہے۔افسوس ناک امر تو یہ ہے کہ آج
مسلمانوں کی بھاری اکثریت شہادت کے اعلیٰ اسلامی معیار پر پوری ہی نہیں اترتی۔اس کے باوجود علما کے خیال میں ایک بددیانت مسلمان کی گواہی ایک دیانتدار غیر مسلم کی
شہادت کی نسبت زیادہ معتبر ہے۔اپنے اس بگڑے ہوئے اعتقاد کی تائید میں وہ کئی ایک قرآنی
آیات بھی پیش کرتے ہیں۔انہی آیات کے حوالے سے میں ان کے دلائل کا بطلان ثابت کروں گا۔اپنے مؤقف کی تائید میں وہ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 283 پیش کرتے ہیں جس میں ہدایت
کی گئی ہے کہ:
اور اپنے مردوں میں سے دو کو گواہ ٹھہرالیا کرو ملاں اس آیت کی غلط تشریح کرتے ہوئے
اس سے صرف مسلمان مراد لیتے ہیں۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ علماء سمجھ ہی نہیں پائے کہ اس آیت کا اطلاق چھوٹی چھوٹی مجرمانہ حرکات
جیسے روزمرہ واقعات یا حادثات پر نہیں ہوتا۔ایسے معاملات میں موقع کے گواہوں کی موجودگی ایک
اتفاق ہے۔ان کے مذہب کا یا صنف کا اس سے کیا تعلق ہوا؟ بلکہ بعض اوقات کسی واقعہ کا کوئی بھی گواہ
موجود نہیں ہوتا یا پھر کسی واقعہ کی عینی شاہد صرف ایک عورت ہی ہوتی ہے۔چنانچہ کسی خاص موقع کی
مناسبت سے وضع کئے گئے قانون کو بلا سوچے سمجھے اور بغیر کسی مناسب ثبوت کے عموم پر محمول کرنا ،
قرآن کریم کے ساتھ سخت نا انصافی ہے۔یہی مضمون ایک اور جگہ زیر بحث لایا گیا ہے کہ:
وَأَشْهِدُوا ذَوَىٰ عَدْلٍ مِنْكُمْ وَاَقِيْمُوا الشَّهَادَةَ لِلَّهِ (الطلاق 3:65)
ترجمہ: اور اپنے میں سے دو صاحب انصاف ( شخصوں ) کو گواہ ٹھہر الو اور اللہ
کیلئے شہادت کو قائم کرو۔اس آیت کو بھی علما اپنے اس عقیدہ کی تائید میں پیش کرتے ہیں کہ گواہوں کا مسلمانوں میں
سے ہونا ضروری ہے۔ان کی دلیل یہ ہے کہ : ” تم میں سے مراد مسلمان ہیں کیونکہ وہی اس آیت
کے مخاطب ہیں۔66
اگر ان کا یہ استنباط درست ہے تو پھر اس آیت کے کیا معنی ہوں گے جس میں یہ فرمایا گیا ہے کہ
اگر مسلمانوں میں سے گواہ میسر نہ ہوں تو غیر مسلموں میں سے گواہ تلاش کر لئے جائیں۔
مسلمانوں اور غیر مسلموں كى ايك دوسرے کے خلاف شهادت
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ
حِيْنَ الْوَصِيَّةِ اثْنَنِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ أَوْ أَخَرَنْ مِنْ
غَيْرِكُمْ إِنْ اَنْتُمُ ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَأَصَابَتْكُمُ
مُّصِيبَةُ الْمَوْتِ
( المائد 107:50)
ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم میں سے کسی تک موت آپہنچے تو
تمہارے درمیان شہادت کے طور پر وصیت کے وقت اپنے میں سے دو
صاحب عدل گواہوں کا تقر ر ضروری ہے۔البتہ اگر تم زمین میں سفر کر رہے ہو
اور تمہیں موت کی مصیبت آلے تو اپنوں کی بجائے غیروں میں سے دو گواہ بنا
سکتے ہو۔153
ذراسی عقل رکھنے والا بھی بخوبی جان سکتا ہے کہ ایک مسلمان کی گواہی غیر
مسلم کی گواہی کی نسبت
اصولاً زیادہ معتبر شمار نہیں کی جاتی۔ہاں مسلم معاشرے میں داخلی معاملات پر فیصلہ کرتے وقت اگر
گواہوں کی ضرورت پڑ جائے تو یہ فطرتی امر ہے کہ مسلمانوں میں سے گواہ طلب کئے جائیں گے۔لیکن
اگر کوئی سفر پر ہوتو پھر ایک غیر مسلم کی گواہی بھی ویسی ہی معتبر ہوگی جیسی ایک مسلمان کی ہوتی ہے۔مذکورہ بالا دونوں آیات بطور خاص مالی معاملات سے تعلق رکھتی ہیں لہذا کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں
کہ ان
کو عموم پر محمول کرے اور نہ ہی یہ روز مرہ حادثات اور جرائم وغیرہ کے واقعات پر اطلاق پاتی ہیں۔ایک اور بنیادی اصول یہ بھی ذہن میں مستحضر رہنا چاہئے کہ کسی بھی قرآنی آیت کا ایسا تر جمہ جو
کسی اور قرآنی آیت یا حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ سے متصادم ہو ہرگز قابلِ
قبول نہیں۔مسلم اور غیر مسلم کی شہادت کے متعلق اختلاف کو طے کرنے کا آسان اور بہترین طریق یہ ہے
کہ معاملے کی جانچ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور کردار کی کسوٹی پر کی جائے۔قرآن کریم
کی کوئی بھی ایسی تشریح جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرۃ وسوانح کے عین مطابق ہو قبول کر لی
جائے اور جہاں دونوں میں بظاہر تقضاد دکھائی دے تو کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنے سے پہلے مزید تحقیق کر
لی جائے۔آئیے ایک واقعہ کا تجزیہ کریں جو کہ سنن ابو داؤد میں درج ہے۔اس سے معلوم ہوگا کہ زیر
غور معاملے کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تشریح فرمائی تھی اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا
طرز عمل قرآن کریم کی عملی تفسیر تھا۔
154
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
حضرت اشعث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک قطعہ اراضی
پر میرا ایک یہودی کے ساتھ تنازعہ تھا۔ہمارا مقدمہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے حضور پیش ہوا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے جگہ کی ملکیت کا
ثبوت مانگا لیکن میرے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہودی کو مخاطب کر کے فرمایا: ” تم چونکہ مدعا علیہ ہو اس لئے تمہیں حلف دینا ہو
گا۔کیا تم حلفاً کہ سکتے ہو کہ یہ زمین تمہاری ملکیت ہے؟‘اشعث رضی اللہ عنہ
کہتے ہیں کہ میں نے احتجاجا عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ
تو یہودی ہے اور جھوٹی قسم اٹھا کر میری جائداد پر قبضہ کر لے گا۔“
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی تو
نہیں۔میرا فیصلہ تو انصاف پر ہی مبنی ہوگا۔اور پھر یہودی کو مخاطب کر کے
فرمایا: ” خوف خدا دل میں رکھ کر حلف دو کہ یہ جگہ واقعی تمہاری ہے۔اگر تم حلف
(40)۔۔دے دو تو میرا فیصلہ تمہارے حق میں ہوگا۔مندرجہ ذیل واقعہ اس بات کا اور بھی زیادہ روشن ثبوت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی
قوانین کا کیا مفہوم سمجھتے تھے۔ایک مرتبہ چند مسلمانوں نے بعض کاموں کی غرض سے خیبر کا سفر اختیار
کیا۔رستے میں انہیں ایک مقتول مسلمان کی نعش ملی۔اس علاقے میں کوئی مسلمان آباد نہ تھا بلکہ
صرف یہود آباد تھے جس کا صاف مطلب یہی تھا کہ قاتل کوئی یہودی ہی ہے۔چنانچہ مسلمانوں نے
اس علاقے کے یہود کو بھی بحیثیت مجموعی اس قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ اس
علاقے میں آباد یہو دل کر قصاص کی رقم مقتول کے ورثاء کو ادا کریں۔جب یہ مقدمہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
وو
یہ ایک نہایت سنجیدہ معاملہ ہے۔لیکن کیا تمہارے پاس کوئی ایسا ٹھوس اور
واضح ثبوت ہے جس سے تمہارے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہو کہ قاتل واقعہ
کوئی یہودی ہی ہے؟
مسلمانوں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! گواہ تو کوئی بھی نہیں ہے۔چنانچہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود سے حلف نامہ لکھوانے کا فیصلہ فرمایا۔جس پر مسلمانوں نے عرض
مسلمانوں اور غیر مسلموں کی ایک دوسرے کے خلاف شهادت
155
کیا کہ وہ جھوٹی قسم اٹھا لیں گے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کی طرف سے اٹھائے
جانے والے اس اعتراض پر خفگی کا اظہار فرمایا اور یہود سے حلف نامہ لے کر تفتیش کا سلسلہ وہیں
روک دیا۔لیکن مقتول کے ورثاء چونکہ خون بہا کے حقدار تھے اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قومی
مال میں سے انہیں رقم ادا کر دی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عدل کے ساتھ ایک طبعی وابستگی رکھتے تھے اور یہ واقعہ اس کی ایک
زندہ مثال ہے۔تا ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ چونکہ اُن شواہد کی بنا پر کیا تھا جو مہیا ہو سکے تھے
اس لئے امکان ضرور موجود ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ محض قانونی طور پر ہی درست ہو۔عین
ممکن ہے کہ کوئی چرب زبان شخص اپنا موقف اپنے مؤثر انداز میں پیش کرے کہ باوجود انصاف کے
تمام تقاضے پورے کرنے کے قاضی کسی غلط نتیجے پر جا پہنچے۔اندر میں صورت انصاف کا خون کرنے
کی ذمہ داری بددیانت وکیل پر ہوگی نہ کہ قاضی پر۔چنانچہ اسی امکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَّ إِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ وَ لَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ
اَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضِ فَاقْضِيَ عَلَى نَحْوِمَا أَسْمَعُ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ
بِحَقِّ اَخِيْهِ شَيْئًا فَلَا يَأْخُذُهُ فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِّنَ النَّارِ۔ترجمہ: میں بھی انسان ہوں اور تم میرے پاس جھگڑا لے کر آتے ہو۔ممکن ہے
کہ کوئی آدمی تم میں سے دوسرے کی نسبت زیادہ عمدہ انداز میں اپنی بات کو پیش
کر سکتا ہو۔پس اگر میں اس کی باتوں سے متاثر ہو کر اس کے حق میں فیصلہ
کر دوں اور اس کے بھائی کے حق میں سے اسے کچھ دلا دوں تو اسے یہ نہیں لینا
(41)
چاہئے کیونکہ اس کے لئے وہ آگ کا ایک ٹکڑا ہے جو میں اسے دلا رہا ہوں۔(
قابل ذکر امر یہ ہے کہ مضبوط وکالت اور مہیا کردہ شواہد کی بنا پر اگر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم سے بھی جھوٹے کے حق میں فیصلہ کروایا جا سکتا ہے تو ایسی صورت میں غلط فیصلہ کی تمام تر ذمہ
داری غلط فیصلہ کروانے والے پر ہوگی کیونکہ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ غاصب کون ہے۔اسی لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے متنبہ فرمایا ہے کہ اگر غصب کردہ جائداد اس کے حقیقی مالک کو نہ لوٹائی
گئی تو با وجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے غاصب اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہو گا۔مندرجہ
ذیل واقعہ اس امر کی مزید تائید کرتا ہے:
156
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
ایک سفر کے دوران کسی جگہ پر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم
سفر صحابہ نے پڑاؤ کیا تو کسی مسلمان کے ہتھیار چوری ہو گئے۔بات آگے بڑھی تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے سارے کیمپ کی تلاشی کا حکم دے دیا۔چوری کا ارتکاب تو در حقیقت کسی مسلمان نے ہی
کیا تھا لیکن جب تلاشی شروع ہوئی تو اس نے چالا کی سے وہ ہتھیار ایک یہودی کے سامان کے
ساتھ رکھ دیئے اور وہیں سے ہتھیار برآمد ہوئے جس کے نتیجے میں قریب تھا کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اس یہودی کو سزا سناتے کہ یہ آیت نازل ہوئی:
إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَيكَ
الله وَلَا تَكُن لِلْخَاسِنِينَ خَصِيْمًا (النساء 4: 106)
ترجمہ: ہم نے یقیناً تیری طرف کتاب کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے تا کہ تو
لوگوں کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کرے جو اللہ نے تجھے سمجھایا ہے اور
خیانت کرنے والوں کے حق میں بحث کرنے والا نہ بن۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وحی الہی سے فورا بھانپ لیا کہ اگر چہ بظاہر یہودی ہی مجرم
دکھائی دیتا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔یعنی اس جرم کا مرتکب کوئی یہودی نہیں بلکہ مسلمان ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید تحقیقات کا حکم دیا جس کے نتیجے میں اصل مجرم پکڑا گیا۔اس آیت سے واضح ہے کہ شہادت کے اسلامی اصول کے مطابق نہ تو اس بات کی کوئی اہمیت
ہے کہ گواہ کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے اور نہ ہی اس بات کی کہ نتیجے کا خمیازہ کسی مسلمان
کو بھگتنا پڑتا
ہے یا غیر مسلم کو۔افسوس صد افسوس! کہ عصر حاضر کے مسلم علماء عدل کی راہ سے کس قدر دور جا پڑے ہیں۔اور
جہاں تک شہادت کے معاملے میں انصاف کا تعلق ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قول و فعل
ہمیشہ سیکولر اور غیر جانبدارانہ رہا ہے۔یہ تو بعد کے علمانے اپنی فطرتی کجی کے باعث اسلامی تعلیمات
میں بھی بگاڑ پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔چنانچہ میں نہ صرف احمد یوں بلکہ مسلمانانِ عالم کو دعوت دیتا ہوں کہ اسلام اور اس کے مقدس
آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیمات پر حملہ آور ہونے والی ہر نا پاک کوشش کے خلاف جہاد کیلئے اٹھ
کھڑے ہوں اور اس راہ میں اپنی جان مال اور عزت و آبر و غرض کسی بھی چیز کی پرواہ نہ کریں۔یاد
رکھو کہ آج صرف دشمن ہی اسلام پر بڑھ بڑھ کر حملے نہیں کر رہا بلکہ ظلم کی حد تو یہ ہے کہ نام نہاد مسلمان
مسلمانوں اور غیر مسلموں كى ايك دوسرے کے خلاف شهادت
157
علماء بھی اسلام کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔پس ہمیں اپنے مقدس آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف چلائے جانے والے ہر ایک تیر کو بڑی جرات سے اپنے سینوں پر لینا ہوگا کیونکہ راہ مولیٰ میں
جان دینے سے افضل کوئی موت نہیں ہو سکتی۔آخر میں میں آپ سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بہت بڑا فضل،
احسان اور اس کی رحمت ہے کہ اس نے ہر ایک شر اور بدنظمی سے ہمیں بچایا اور اس قدر پر سکون روحانی
فضا میں اپنی تائید و نصرت کے نظارے دکھائے۔دنیا کے کونے کونے سے عاشقانِ محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم یہاں جمع ہوئے ہیں۔جب وہ یہاں آنے کیلئے سفر کر رہے تھے تو بھی ان کے دل اللہ تعالیٰ
کی حمد کے گیت گاتے رہے اور اب جبکہ وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس جانے والے ہیں تو چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کے گیت گاتے ہوئے جائیں۔آپ لوگوں کی جدائی کا سوچ کر میرا دل بھر آ گیا ہے۔میری دعا ہے کہ اس سفر میں اللہ تعالیٰ
آپ کا حامی و ناصر ہو۔غالب کی زبان میں ہیں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ :
وداع و وصل جداگان لذتی دارد
ہزار بار برو
صد ہزار بار بیا
یعنی ہجر اور وصال دونوں کا اپنا اپنا لطف ہے لیکن شاعر اپنے محبوب سے التجا کرتا ہے کہ تم مجھے
سے ہزار بار جدا ہو جاؤ لیکن سو ہزار مرتبہ لوٹ کر واپس آؤ۔اسی طرح میں اپنے پیارے احمدیوں سے
یہ کہتا ہوں کہ انہیں ہزار مرتبہ جدا ہونا ہے لیکن صرف اس لئے کہ دس ہزار بارلوٹ کر آنا ہے۔اللہ کرے کہ ہم خدا تعالیٰ کے نام کی بلندی کی خاطر ہمیشہ یہاں اکٹھے ہوتے رہیں اور ہمیشہ
اس کی محبت کے چراغ روشن کرتے چلے جائیں اور ہمیشہ اسی طرح حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم پر درود وسلام پڑھتے رہیں اور اللہ کرے کہ پیار محبت کی یہ فضا ہمیشہ بڑھتی اور پھلتی پھولتی
رہے اور کل عالم کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔( آمین ثم آمین )
158
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
حوالہ جات حصہ دوم
(12)
(13)
(14)
(15)
(16)
(17)
(18)
(19)
(20)
(21)
(22)
(23)
صحیح بخاری، کتاب البيوع، بابُ شِرَاءِ المَمْلُوكِ من الحَرْبِى و هِبَتِهِ و عِتقه، روایت نمبر 2220۔مولف:ابوعبدالله محمد بن اسماعیل البخاري الجعفی۔ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض،
الطبعة الثانية ذو الحجة 1419ه، مارچ 1999ء
الطبقات الکبری، جلد 1 صفحه 128 129۔مولف : محمد بن سعد بن منيع الزهرى۔ناشر: داراحیاء التراث العربي، بيروت، لبنان الطبعة الاولى 1417ه، 1996ء
صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب تحریم قتل الكافر بعد قوله : لا اله الا الله، روایت نمبر 277۔تالیف: ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشيري النيسابورى۔ناشر: دارالسلام للنشر والتوزيع، الطبعة الاولى، بيع الاول 1419ه، جولائی 1998ء
جامع الترمذی، ابواب تفسیر القرآن، باب و من سورة آل عمران۔روایت نمبر 3010۔مولف: ابوعیسی محمد بن عيسى بن سورة ابن موسى الترمذى۔ناشر: دارالسلام للنشر والتوزيع، الطبعة الاولى، محرم 1420ه۔اپریل 1999ء۔مسند احمد بن حنبل، جلد 1 صفحه 153۔تالیف : ابو عبدالله احمدبن حنبل۔ناشر: دار الفكر۔الترغيب والترهيب من الحديث الشريف، جلد 4 ، صفحه 152 ، كتاب التوبة والزهد۔الترغيب في
الفقر وقلة ذات اليد، وماجاء في فضل الفقراء والمساكين والمستضعفين۔۔۔۔۔تاليف: امام حافظ زکی الدین
عبدالعظیم بن عبدالقوى المنذری ناشر: دار احیاء التراث العربی، بیروت، لبنان الطبعة الثالثه 1388
اصحاب ،احمد جلد 4 صفحه 172 ، 173۔مولف : ملک صلاح الدین صاحب ایم اے۔شائع کردہ: صلاح الدین ملک ایم اے قادیان(پنجاب)بھارت۔جامع ترمذی،کتاب الدعوات،باب ماجاء في عقد التسبيح باليد۔روایت نمبر 3487۔مولف: ابوعیسی محمد بن عيسى بن سورة ابن موسى الترمذى۔ناشر:دارالسلام للنشر والتوزيع، الطبعة الاولى۔محرم 1420ه۔اپریل1999ء۔نور القرآن صفحه 62 ، مصنف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مهدی معهود۔روحانی خزائن جلد 9صفحه 437۔نظارت اشاعت ربوه پاکستان مطبع: ضیاء الاسلام پریس ربوه۔نورالقرآن صفحه 63 مصنف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعودو مهدی معهود
روحانی خزائن جلد 9 صفحه 438۔نظارت اشاعت ربوه پاکستان مطبع: ضیاء الاسلام پریس ربوه۔نور القرآن، صفحه 63تا64۔مصنف: حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعودومهدی معهود
روحانی خزائن جلد 9 صفحه 438 تا 439۔نظارت اشاعت ربوه پاکستان مطبع: ضیاء الاسلام پریس ربوه۔نور القرآن،صفحه64 تا 65 مصنف حضرت مرزا غلام احمد ،قادیانی، مسیح موعودو مهدی
معهود روحانی خزائن جلد 9صفحه439 تا 440۔نظارت اشاعت ربوہ پاکستان۔مطبع: ضیاء
الاسلام پریس ربوه۔البقرة 201:2
*
159
نور القرآن،صفحه 440۔مصنف: حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعودو مهدی معهود
روحانی خزائن جلد 9 صفحه 440۔نظارت اشاعت ربوه۔پاکستان۔مطبع: ضیاء الاسلام پریس
ربوه۔* البقرة208:2
جامع ترمذی، کتاب الصلوة ، باب ما جاء فى القراءة بالليل روائيت نمبر 447۔مولف: ابوعیسی
محمد بن عيسى بن سورة ابن موسى الترمذى ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الطبعة الاولى۔محرم 1420ه۔اپریل 1999 ء
صحیح بخاری، کتاب الاذان، باب رفع الصوت بالنداء، روايت نمبر 609۔مولف:ابوعبدالله
محمد بن اسماعيل البخاري الجعفي ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الثانية
ذو الحجة 1419ه ، مارچ 1999ء۔صحیح بخاری،کتاب المناقب،باب كان النبي صلى الله عليه وسلم تنام عينه ولا ينام قلبه،
روایت نمبر 3569۔مولف: ابو عبدالله محمد بن اسماعيل البخاري الجعفي۔ناشر: دار السلام
للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الثانية ذو الحجة 1419ه ، مارچ 1999ء
سنن ابو داؤد، کتاب الادب، باب فى الحسد، روایت نمبر 4904 مولف: ابو داؤد سلیمان بن
الاشعث بن اسحاق الازدى السجستاني ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة
الاولى۔محرم 1420ه۔اپریل 1999 ء
"
صحیح بخاری، کتاب التهجد، باب ما يكره من التشديد فى العبادة، روايت نمبر 1151۔مولف: ابو عبدالله محمد بن اسماعيل البخاري الجعفى۔ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض،
الطبعة الثانية ذو الحجة 1419ه ، مارچ 1999ء مشكوة المصابيح كتاب الصلوة،باب القصد
في العمل الفصل الاول۔روایت نمبر 1243۔تاليف : ابو عبدالله محمد بن عبدالله الخطيب التبريزى۔ناشر: دار الكتب العلمية، بيروت لبنان الطبعة الاولى۔1424ه۔2003 ء
صحیح بخاری، کتاب النکاح باب الترغيب فى النكاح۔روايت نمبر 5063۔مولف:ابوعبدالله
محمد بن اسماعيل البخاري الجعفي ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الثانية
ذو الحجة 1419ھ ، مارچ 1999ء۔صحیح بخارى، كتاب الاذان، باب مَنْ اَخَفَّ الصلوة عندبُكاءِ الصبي۔روايت نمبر 708۔مولف: ابوعبدالله محمد بن اسماعيل البخاري الجعفى ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع،
الرياض، الطبعة الثانية ذو الحجة 1419 ، ، مارچ 1999ء
صحیح بخاری، کتاب الاذان، باب مَنْ شكا امامه اذا طَوَّل روایت نمبر 704۔مولف:ابوعبدالله
محمد بن اسماعيل البخاري الجعفي ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الثانية
ذو الحجة 1419ه، مارچ 1999ء
صحیح مسلم، كتاب الصيام، باب فضل صوم المحرم۔روایت نمبر 2755۔تاليف: امام ابوالحسين
مسلم بن الحجاج بن مسلم القشيرى النيسابورى ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض۔۔طبع اوّل: 1419ھ ، جولائی 1998ء
(24)
(25)
(26)
(27)
(28)
(29)
(30)
(31)
(32)
(33)
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه دوم
صحیح بخاری، کتاب احادیث الانبياء، باب حديث الغار، روایت نمبر 3475۔مولف:ابوعبدالله
محمد بن اسماعيل البخاري الجعفى۔ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الثانية
ذو الحجة 1419ھ ، مارچ 1999ء۔صحیح مسلم، كتاب الحدود، باب قطع السارق الشريف وغيره، روایت نمبر 4410۔تالیف: امام ابو الحسين مسلم بن الحجاج بن مسلم القشيرى النیسابوری۔ناشر: دار السلام
للنشر والتوزيع، الرياض۔طبع اوّل : 1419ھ ، جولائی 1998ء
الطبقات الکبری، جلد نمبر 4 صفحه 325 مولف : محمد بن سعد بن منيع الزهرى۔ناشر: دار احياء
التراث العربي، بيروت، لبنان الطبعة الاولى۔1417ه ، 1996ء۔سنن ابو داؤد، كتاب الخراج والفئ والامارة، باب في تعشير اهل الذمة اذا اختلفوا بالتجارة،
روایت نمبر 3050۔مولف: ابو داؤد سلیمان بن الاشعث بن اسحاق الازدى السجستاني۔ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الاولى۔محرم 1420ه۔اپریل 1999ء۔آئینه کمالات اسلام صفحه 299 تا 300۔مصنف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود
مهدى معهود عليه السلام روحانی خزائن جلد 5 صفحه 299 تا 300۔تاریخ احمدیت جلد 1 ، صفحه 72 تا 73۔مولف: دوست محمد شاهد۔بحواله روایت میان الله
:
یار صاحب ٹھیکیدار از روایات صحابه جلد 9 صفحه 192 تا 194۔تاریخ احمدیت ، جلد 1، صفحه 74۔مولف: دوست مـحـمـدشـاهـد۔بحواله: الفضل قاديان
دارالامان۔24 اگست 1936 ، جلد 24،نمبر 49،صفحه 3 تا4۔صحیح بخاری، کتاب الشهادات،باب سوال الحاکم المدعی: هل لک بینة؟روایت نمبر 2667۔مولف: ابوعبدالله محمد بن اسماعيل البخاري الجعفی ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض،
الطبعة الثانية ذو الحجة 1419ه، مارچ 1999ء
صحیح بخاری، کتاب الاحكام، باب موعظة الإمام للخصوم۔روايت نمبر 7169۔مولف: ابو عبد الله محمد بن اسماعيل البخاري الجعفي۔ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الثانية ذو الحجة 1419ه ، مارچ 1999ء۔احكام القرآن للجصاص، جزء ثاني، صفحه 279 مولف: ابوبکر احمد بن على الرازي الجصاص
الحنفى،سهیل اکیڈمی ، لاهور، باکستان۔تفسیر آیت: انا انزلنا الیک الکتاب بالحق لتحكم بين
الناس بما اراك الله۔۔۔۔ولاتكن للخائنين خصيماً۔(النساء:106)
160
(34)
(35)
(36)
(37)
(38)
(39)
(40)
(41)
(42)