حصہ دوم

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 4

عبادت میں عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کا مقام
اپنی جانوں پر ظلم مت کرو۔تم سے پہلے لوگ اس لئے تباہ کر دیئے گئے کہ وہ
عبادات میں اپنی طاقت سے بڑھ کر مجاہدے کر کے زبر دستی خدا کو راضی کرنے
کی کوشش کرتے تھے ،، (28)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزید فرماتے ہیں:
تم اللہ تعالیٰ کو ہر گز نہیں تھکا سکتے۔مت خیال کرو کہ عبادت میں ایسی انتہا پسندی
کے ذریعے تم اس پر کسی قسم کا تفوق پالو گے۔سوصابر بنو اور اسی قدر عبادت کرو
(29)۔۔139
جس قدر آسانی سے کر سکتے ہو۔ایک مرتبہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تین صحابہ اس بات پر بحث کر رہے تھے
کہ کثرت عبادت سے حکما روکنے میں کیا حکمت ہے؟ وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ:
" حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ ایک مقدس انسان ہیں اس لئے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوتو اللہ تعالیٰ نے اپنے کامل رحم کی ضمانت دے رکھی ہے۔لیکن ہم جیسے گنہگاروں کیلئے چونکہ ایسی بخشش کی کوئی ضمانت نہیں ہے اس لئے ہم
جتنی زیادہ عبادت کریں گے اسی قدر بخشش کے زیادہ امکانات پیدا ہوں گے۔اس انداز سے بحث کے بعد ان میں سے ایک نے یہ عہد باندھا کہ وہ اپنی باقی
ماندہ زندگی رات بھر عبادت میں گزار دے گا۔دوسرے صحابی نے عہد کیا کہ وہ
اپنی باقی ماندہ زندگی میں ہمیشہ روزہ رکھے گا اور تیسرے نے تجرد کی زندگی بسر
کرنے کا مصمم ارادہ باندھ لیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کا علم ہوا تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں تمہاری نسبت اللہ تعالیٰ سے زیادہ ڈرتا
ہوں لیکن میں تو رات کو نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں۔میں روز ہ بھی رکھتا
ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں اور میں عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔پس جو کوئی
میری سنت کی پیروی نہیں کرتا اس کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔(30)
دوسرا کوئی بھی مذہب واضح طور پر یہ حکم نہیں دیتا کہ نیکی اور عدل کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔اعمال صالحہ بجالاتے ہوئے ہمیشہ تو ازن قائم رکھنے کی جدو جہد بھی کرنی چاہئے۔حد سے آگے نکل

140
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
جانے میں
کوئی نیکی نہیں ہے۔مثال کے طور پر صدقات دینا ایک نیک عمل ہے لیکن یہ نا انصافی ہے
کہ کوئی شخص اپنے خاندان اور زیر کفالت لوگوں کو یکسر نظر انداز کر کے سارا مال و دولت خیرات کر
دے۔اسی طرح نماز پڑھنا نیکی ہے لیکن اس سے دوسروں کو کوئی تکلیف نہیں پہنچنی چاہئے۔مندرجہ
ذیل حدیث اس نکتے کی خوب وضاحت کرتی ہے:
وو
روایت ہے کہ ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے نماز پڑھائی
جیسے آپ بہت جلدی میں ہوں اور معمول سے بہت کم وقت میں نماز مکمل کر
لی۔نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت فرمائی کہ دورانِ نماز میں
نے کسی بچے کے رونے کی آواز سنی۔چنانچہ اس کی تکلیف کے خیال سے نماز
مختصر کر دی۔(31)۔۔بخاری کتاب الصلوۃ کی ایک روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ معلوم
ہونے پر کہ ایک امام لمبی نماز پڑھانے کا عادی ہے، ناراضگی کا اظہار فرمایا۔(2)
عبادت کی اقسام:
اسلامی نظامِ عبادت ایک اور منفر د خصوصیت کا حامل ہے۔اس کی تمام عبادات تین اقسام پر
مشتمل ہیں:
(1) فرائض
(2) سنت اور واجب
(3) نوافل
تمام پنجوقتہ نمازیں انہی تین اقسام پر مشتمل ہیں۔مرکزی حصہ ” فرض“ کہلاتا ہے۔فرض ہر نماز
کا وہ بنیادی اور مرکزی حصہ ہے جسے کسی بھی حالت میں چھوڑ انہیں جاسکتا۔یہ اس بنیادی ڈھانچے
سے مشابہ ہے جس پر ہر زندہ جسم کی تعمیر ہوتی ہے۔ساری روحانی زندگی اسی مرکزی نکتے کے گرد گھومتی ہے۔پنجوقتہ نمازوں کے کسی بھی فرض کو
چھوڑ دینے سے پوری نماز کالعدم ہو جاتی ہے۔سنت ، واجب اور نفل ، نماز میں اس روحانی جسم کیلئے
عضلات، گوشت پوست اور جلد کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں چھوڑ دینے سے فرض نمازیں کمزور
پڑ جاتی ہیں جبکہ ان کی ادائیگی نماز کوحسن ، رنگ اور خوشبوعطا کرتی ہے۔نوافل کے بارے میں ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

عبادت میں عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کا مقام
(33)۔۔141
ان میں سے ایک نماز ایسی ہے جو بہت اعلیٰ مقام کی حامل ہے۔یعنی جورات
کے گہرے اندھیرے میں گہری نیند سے اٹھنے کے بعد ادا کی جاتی ہے۔ظاہر ہے کہ اس قسم کا غیر معمولی مجاہدہ صرف وہی شخص کرے گا جسے خاص قرب الہی حاصل
ہے۔یہاں اس کی زیادہ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں لیکن ہر کوئی یہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ نماز
ایتاً ء ذی القربیٰ کے دائرے سے تعلق رکھتی ہے۔قرآن کریم خاص طور پر مندجہ ذیل آیت میں نماز تہجد کی غیر معمولی خصوصیت پر روشنی ڈالتا ہے:
تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا
وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (السجده 17:32)
ترجمہ: ان کے پہلو بستروں سے الگ ہو جاتے ہیں (جبکہ ) وہ اپنے رب کو
خوف اور طمع کی حالت میں پکار رہے ہوتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا کیا
وہ اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔سورہ بنی اسرائیل کی مندرجہ ذیل آیت خاص طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قرب الہی کے
عظیم ترین مقام کا وعدہ دیتی ہے جو ایتاً عذی القربی کے عمومی تصور سے کہیں بڑھ کر ہے:
وَ مِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا
مَّحْمُودًا
(بنی اسرائیل 80:17)
ترجمہ: اور رات کے ایک حصہ میں بھی اس (قرآن) کے ساتھ تہجد پڑھا کر۔یہ تیرے
لئے نفل کے طور پر ہوگا۔قریب ہے کہ تیرا رب تجھے مقام محمود پر فائز کردے۔

142
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
13- عدل کا قیام بہر حال ضروری ہے
اب ہم قرآنی تعلیمات کے ایک بالکل مختلف پہلو کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جو ایک طرف تو
افراد کے باہمی تعلق اور دوسری طرف فرد اور معاشرے کے مابین تعلقات سے متعلق ہے۔یہ عا
انسانی معاملات میں سیاست کے کردار کا بھی احاطہ کئے ہوئے ہے۔اس مضمون پر مختلف زاویہ ہائے
نگاہ سے روشنی ڈالنے والی متعدد قرآنی آیات میں سے ہم نے مندرجہ ذیل چند آیات بغرض وضاحت
چنی ہیں۔ان میں سے پہلی آیت ”شہادت“ جیسے اہم مسئلہ سے متعلق ہے۔شہادت ہمیشہ اللہ تعالیٰ کو
حاضر ناظر جان کر نیز عدل کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دینی چاہئے جیسا کہ فرمایا:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِ
مَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اِعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ
لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (المائده 9:5)
ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر مضبوطی سے نگرانی کرتے ہوئے
انصاف کی تائید میں گواہ بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ
کرے کہ تم انصاف نہ کرو۔انصاف کرو یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے
اور اللہ سے ڈرو۔یقیناً اللہ اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔پھر فرمایا:
وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمُ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ انَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
(المائدہ 43:5)
ترجمہ: اور اگر تو فیصلہ کرے تو ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کر۔یقیناً اللہ
انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔مندرجہ ذیل آیت بھی عداوت کی نوعیت پر زور دیتے ہوئے اس مضمون کو آگے بڑھاتی ہے کہ
جن لوگوں نے تمہیں تمہارے بنیادی مذہبی حقوق سے بھی محروم کر رکھا تھا، ان پر غلبہ پالینے کے بعد
ان کی دشمنی کی یاد بھی تمہیں ان کے ساتھ انصاف کرنے سے روک نہ دے چنانچہ فرمایا:
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ أَنْ صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
أَنْ تَعْتَدُوا
(المائد3:50)

عدل کا قیام بهر حال ضروری ھے
ترجمہ: اور تمہیں کسی قوم کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے
روکا تھا اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم زیادتی کرو۔143
ان آیات میں انسان کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرائی گئی ہے کہ اسے کسی بھی قسم کے
حالات میں عدل و انصاف کا دامن ہاتھ سے نہیں دینا چاہئے اور کسی بھی قسم کے اندرونی یا بیرونی دباؤ
کا شکار ہوئے بغیر ہمیشہ مضبوطی سے عدل پر قائم رہنا چاہئے۔

144
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
14- امانت اور احتساب
قرآن کریم میں استعمال ہونے والا لفظ "امانت" لازماً " احتساب کے مضمون کی طرف
رہنمائی کرتا ہے۔یہ ایک المیہ ہے کہ دنیا کے تمام جمہوری ادارے امانت کی اس ذمہ داری کو یکسر
نظر انداز کر دیتے ہیں جس سے انہیں اپنے منتخب کرنے والوں کے سامنے بہر حال عہدہ برآ ہونا
چاہئے۔اسی طرح وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی جوابدہ ہیں جس نے ان کے سپر داپنی امانت کی ہے۔ان جمہوری معاشروں میں جہاں امانتیں ضائع ہو رہی ہوں نا انصافی اور ظلم کا الزام ایسے اداروں یا
افراد پر ہوتا ہے جو بیک وقت بنی نوع انسان اور اللہ تعالیٰ دونوں سے کئے ہوئے عہدوں کو تو ڑ رہے
ہوتے ہیں۔جب بھی کوئی منتخب شدہ تنظیم یا فردا اپنی امانت کا حق ادا نہیں کرتا تو اس کا لازمی نتیجہ مختلف
معاشرتی برائیوں کی صورت میں برآمد ہوا کرتا ہے۔چنانچہ انسان عدل و انصاف پر قائم ہونے کی
بجائے جبر و استبداد کا مقابلہ کرتے کرتے فنا ہو جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم سای دنیا پر ایک ہی قسم کا طرز حکومت نافذ نہیں کرتا کیونکہ ایسا کرنا
سراسر عدل کے منافی ہے۔البتہ قرآن کریم کے مطابق حکومت کے سیاسی نظام میں جمہوریت کو دیگر
تمام نظاموں پر ترجیح دی گئی ہے۔اسی طرح قرآن کریم ہر قسم کی حکومت سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اس
احساس کو ہمیشہ مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہے۔عوام کیلئے (For the people) کا جمہوری نعرہ ایک مبہم سی بات ہے۔قرآن کریم
نے کسی جگہ بھی منتخب شدہ جمہوری حکومتوں کیلئے اس قسم کے الفاظ استعمال نہیں کئے بلکہ ان کی ذمہ
داریوں کے حوالے سے عدل وانصاف پر زور دیا ہے۔اس اصول کے مطابق کسی بھی جمہوری ملک میں قانون سازی کا عمل اپنے شہریوں کے حقوق
غصب نہیں کر سکتا خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں۔انہیں بھی دیگر شہریوں کے
مساوی حقوق مہیا کئے جانے ضروری ہیں۔سیاسی اکثریت رکھنے والی کسی بھی مجلس قانون ساز کو یہ حق
حاصل نہیں کہ قانون سازی کرتے وقت کسی بھی فرد واحد کے بنیادی حقوق کو پامال کرے۔یہ کہ کر
کہ ہم اکثریت کے نمائندہ ہیں ایسی کوئی حرکت کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا۔اس بحث کا ماحصل
بیان کرنے کیلئے ہم مندرجہ ذیل قرآنی آیت پیش کرتے ہیں جو اس گہرے مضمون کو نہایت جامعیت
کے ساتھ پیش فرماتی ہے:

امانت اور احتساب
(سورة النساء 4: 59)
اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأمنتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ
بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللَّهَ
كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا
ترجمہ: یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حقداروں کے سپرد کیا کرو
اور جب تم لوگوں کے درمیان حکومت کرو تو انصاف کے ساتھ حکومت کرو۔یقیناً بہت ہی عمدہ ہے جو اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔یقیناً اللہ بہت سننے والا
145
( اور ) گہری نظر رکھنے والا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متواتر عملی نمونے نے اس آیت میں پنہاں حسن کو دوبالا کر دیا
ہے۔مومنوں کو نصیحت کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ظالم قوموں کے انجام کے
حوالے سے یہ تنبیہ فرمائی:
إِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ قَبْلَكُمُ إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ
تَرَكُوهُ وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ اَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ۔وَاَيْمُ اللهِ لَو
أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا۔ترجمہ : تم سے پہلے لوگ اس لئے ہلاک ہوئے کہ جب ان کا کوئی بڑا اور بااثر
آدمی چوری کرتا تو اس کو چھوڑ دیتے اور جب کوئی کمزور چوری کرتا تو اس کو سزا
دیتے۔خدا کی قسم ! اگر فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی چوری کرتی تو میں اس
کے بھی ہاتھ کاٹنے کا حکم دیتا۔(34
اس معاملے میں قرآن کریم نے کسی بھی قسم کا کوئی ابہام نہیں رہنے دیا۔چنانچہ کوئی خونی یا ذاتی
تعلق انصاف کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتا۔حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے بیٹے کا قصہ
اس امر کی مزید وضاحت کرتا ہے۔حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا دیگر منکرین کے ساتھ ہی
غرق ہو گیا تھا کیونکہ اس نے بھی آپ کا انکار کر دیا تھا۔تاہم مندرجہ بالا حدیث میں بیان شدہ واقعہ
اور حضرت نوح" کے قصے میں نہایت لطیف فرق ہے۔حضرت نوح نے اپنے کافر بیٹے کی نجات
کیلئے دعا کی جو اللہ تعالیٰ نے رد کر دی جبکہ حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود یہ
ارادہ ظاہر فرمایا کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی بی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینے والے کسی جرم کا

146
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
ارتکاب کرتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس
کو بھی معاف نہ فرماتے۔بعض کا فر کہہ سکتے ہیں کہ یہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا محض دعویٰ تھا۔اگر آپ صلی اللہ
یہ وسلم کو اپنے کسی قریبی عزیز کے معاملہ میں عدل اور نرمی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑتا تو
ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی اور رستہ اختیار کرتے۔احادیث کی مستند کتب میں بیان شدہ
مندرجہ ذیل واقعہ ان تمام قیاس آرائیوں کی بکلی نفی کرتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے چا حضرت عباس رضی اللہ عنہ ہجرت
کے وقت تک مشرف بہ اسلام نہ ہونے کی وجہ سے غزوہ بدر میں قریش مکہ کے
ساتھ تھے اور شکست کے بعد بنائے جانے والے جنگی قیدیوں میں شامل تھے۔انہیں بھی دیگر قیدیوں کی طرح مسجد نبوی میں ایک ستون کے ساتھ کس کر باندھ
دیا گیا۔یہاں تک کہ آپ شدت تکلیف سے کراہنے لگے۔آپ کی کراہنے کی
آواز سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بے چین ہو گئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو
نیند نہ آرہی تھی اور کروٹوں پر کروٹیں بدلتے جا رہے تھے۔چنانچہ آپ صلی اللہ
علیہ وسلم کی بے چینی اور تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے قیدیوں کے نگران نے
حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی رسیاں ڈھیلی کر دیں جس سے انہوں نے
کراہنا اچانک بند کر دیا۔ان کے کراہنے کی آواز اچانک بند ہو جانے پر آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کی پریشانی اور بڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دریافت کرنے پر
عرض کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف کے پیش نظر حضرت عباس رضی اللہ
عنہ کی رسیاں ڈھیلی کر دی گئی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر
ناراضگی کا اظہار فرمایا اور حکم دیا کہ اگر عباس کی رسیاں ڈھیلی کر دی گئی ہیں تو پھر
باقی تمام قیدیوں کی رسیاں بھی ڈھیلی کر دی جائیں کیونکہ تمہیں یہ حق نہیں پہنچتا
کہ تم اُن کے ساتھ دیگر قیدیوں کی نسبت کوئی امتیازی سلوک روا رکھو (35)
اس سے ثابت ہوا کہ کیا رشتہ دار اور کیا غیر رشتہ دار، کیا دوست اور کیا دشمن ، آپ صلی اللہ
علیہ وسلم کا سلوک سب کے ساتھ عادلانہ اور یکساں تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ قرآن کریم کے
اس حکم کی پیروی فرماتے تھے کہ:

امانت اور احتساب
147
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا (المائد: 9:5)
ترجمہ: اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کر دے کہ تم انصاف نہ کرو۔یہود اور مسلمانوں کی قدیم دشمنی کو دشمنانِ اسلام نے ہمیشہ ناجائز طور پر اچھالا اور ہوا دی ہے۔حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ مسلمانوں اور یہود کے مابین پیدا ہونے والے اختلافات
کو اس آیت کے تابع کامل عدل کے ساتھ حل فرمایا کرتے تھے۔ایسے معاملات میں درج ذیل واقعہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی روشن اور زندہ مثال ہے:
بنونظیر، مدینہ میں آباد ایک یہودی قبیلہ تھا۔یہ قبیلہ غزوہ خندق کے دوران اپنے مسلم اتحادیوں
سے غداری اور دھوکہ دہی کی پاداش میں مدینہ سے نکالا جاچکا تھا۔اگر چہ طالمو کی تعلیم کے مطابق ان
کے اس سنگین جرم کی سزا صرف اور صرف موت تھی لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر شفقت
فرماتے ہوئے سزائے موت کی بجائے صرف مدینہ بدر کرنے کا حکم صادر فرمایا۔چنانچہ وہ مدینہ سے
ہجرت کر کے خیبر کے مقام پر چلے گئے جہاں انہوں نے خیبر کے نام سے ایک نہایت مضبوط قلعہ تعمیر
کیا۔طاقت مجتمع کر لینے کے بعد انہوں نے خلاف اسلام سرگرمیوں کا از سر نو آغا ز کر دیا۔اس کی
تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں۔مختصر یہ کہ ان کا یہ جارحانہ پن بالآخر غزوہ خیبر کے ساتھ ہی
اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔جنگ سے پہلے جب مسلمانوں کی طرف سے نگران دستے کبھی کبھاراس
علاقہ میں بجھوائے جاتے تھے تو ان میں سے ایک دستے نے ان کی ایک نو آبادی میں لوٹ کھسوٹ کی
اور پھلوں کے کچھ باغات کو بھی نقصان پہنچایا جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بے حد تکلیف پہنچ
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناراضگی کا اظہار فرمایا۔نیز یہ تنبیہ بھی فرمائی کہ:
اللہ تعالیٰ تمہیں اہلِ کتاب کے گھروں میں ان کی اجازت کے بغیر داخل
ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔اسی طرح ان کی خواتین کو قتل کرنا یا باغات
(36)۔۔میں سے پھل توڑنا بھی تمہارے لئے حرام ہے۔مختصر یہ کہ ان کی شدیدمذہبی عداوت کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عدل مطلق کی قرآنی
تعلیم پر ختی سے کار بندر ہے۔قرآن کریم میں اپنے عزیز رشتے داروں کے خلاف گواہی دینے کے معاملے میں بھی
عدل مطلق کی ہی تاکید ملتی ہے۔چنانچہ فرمایا:

148
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا كَوْنُوْا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى
أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ ( النساء 4 : 136)
ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر گواہ بنتے ہوئے انصاف کو
مضبوطی سے قائم کرنے والے بن جاؤ خواہ خود اپنے خلاف گواہی دینی پڑے یا
والدین اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف۔عدل اور احسان کی اس سے اعلی تعلیم کا تصور بھی ممکن نہیں۔یہ اسی تعلیم کا نتیجہ اور آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی تربیت تھی جس نے صحابہ کو اس اعلیٰ وارفع مقام پرفائز کر رکھا تھا کہ گواہی دیتے وقت
خونی رشتوں اور ذاتی تعلقات کو پس پشت ڈال دینا ان کا معمول بن چکا تھا جس کی تائید میں کئی ایک
واقعات پیش کئے جا سکتے ہیں۔نہ صرف یہ بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور ارشادات عالیہ
نے آج بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی اور کامل غلاموں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ان میں
سے ایک کامل ترین غلام بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔درج ذیل واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مرزا سلطان احمد صاحب حضرت مرزا غلام
احمد صاحب علیہ الصلوۃ والسلام کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔وہ آزادانہ نقطہ نظر رکھتے تھے۔چنانچہ انہوں نے اپنے والد ماجد کی حیات طیبہ میں احمدیت قبول نہیں کی لیکن بعد میں خلافت ثانیہ
کے دور میں اپنے چھوٹے بھائی ( حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ
عنہ۔مترجم) کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو گئے۔خاندانی جائیداد کا نظم و
نسق انہی کے ہاتھ میں تھا۔ایک مرتبہ انہوں نے قادیان کے ایک ہندو کے خلاف زمین کے ایک
ٹکڑے پر ناجائز قبضہ کرنے پر مقدمہ کر دیا اور عدالت میں درخواست کی کہ اس پر تعمیر شدہ عمارت کو
مسمار کرنے کی اجازت دی جائے۔یہ حقیقت تھی کہ یہ قطعہ اراضی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی آبائی جائیداد کا حصہ تھا لیکن وکیل استغاثہ نے مقدمہ تیار کرتے ہوئے ایک چھوٹی سی دفعہ
میں ایک جھوٹا جوابی دعوی شامل کر دیا جو بہر حال ایک غلطی تھی۔مقصد یہ تھا کہ مقدمہ کو مضبوط کیا
جا سکے لیکن اگر مدعا علیہ اس جھوٹے جوابی دعوے کو باطل ثابت کر دیتا تو مقدمہ لازماً خارج ہو جاتا۔عدالت نے اس مقدمہ میں مدعا علیہ کی طرف سے حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کو
بطور گواہ طلب کیا۔مدعا علیہ کو یقین تھا کہ آپ جھوٹی گواہی کبھی بھی نہ دیں گے خواہ آپ کو کتنا ہی
نقصان کیوں نہ اٹھانا پڑے۔استغاثے کے وکیل نے آپ سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ آپ گواہی

امانت اور احتساب
149
(37)
کیسے دیں گے؟ جواباً آپ نے فرمایا کہ میں تو سچی گواہی دوں گا خواہ میرے بیٹے اور خاندانی جائداد کا
کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو۔وکیل نے یہ بات سن کر فیصلہ کر لیا کہ اس مقدمہ کی مزید پیروی کا کوئی
فائدہ نہیں ہے۔چنانچہ اس نے اس مقدمے کی پیروی چھوڑ دی۔جماعت احمدیہ کی بنیادرکھنے سے پہلے جب آپ کی عمرتقریبا پچھیں تمہیں برس تھی اور آپ اپنے
والد ماجد کے حکم کے مطابق آبائی جائداد کی دیکھ بھال کرتے تھے تو ان دنوں آپ کے والد اور
مزارعین کے مابین ایک درخت کے کاٹنے پر تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا۔آپ کے والد محترم نے آپ کو دو
گواہوں کے ہمراہ مقدمہ کی پیروی کیلئے گورداسپور بھیجا۔آپ نے اپنے دونوں ساتھیوں سے
مخاطب ہو کر فرمایا کہ والد صاحب بلا وجہ اسے ایک مسئلہ بنا رہے ہیں۔درخت بھی تو کھیت کا حصہ
ہی ہوتے ہیں مزار عین غرباء ہیں اگر انہوں نے ایک درخت کاٹ بھی لیا ہے تو کیا حرج ہے؟ میں
یقین سے نہیں کہ سکتا کہ یہ درخت ہماری ملکیت تھا۔البتہ یہ ممکن ہے کہ ہمارا بھی اس میں حصہ ہو۔مخالفین بھی آپ کی صداقت پر یقین رکھتے تھے چنانچہ مجسٹریٹ کے دریافت کرنے پر انہوں نے
بلا توقف ، بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہا کہ ہماری بجائے آپ مرزا صاحب سے دریافت فرمالیں ، وہ آپ
کو اصل حقیقت سے آگاہ کر دیں گے۔چنانچہ آپ سے دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا ” میرے
خیال میں درخت کھیت کا حصہ ہیں اور اس کھیت میں ہم بھی حصہ دار ہیں اور کا شتکار بھی۔یہ شہادت
سنتے ہی مجسٹریٹ نے مزارعین کے حق میں فیصلہ دے دیا۔جب اس سارے واقعے کی اطلاع آپ
کے والد کو ہوئی تو بہت چیں بہ جبیں ہوئے اور سٹپٹاتے ہوئے بولے ”ملاں ! ملاں! میرا بیٹا تو مولوی
ہے یعنی وہ ضرورت سے زیادہ ہی مذہبی ہے اس لئے اس کو اس احمقانہ حرکت کی سزا ضرور ملنی
چاہیئے۔چنانچہ انہوں نے آپ کو گھر سے نکال دیا۔آپ کی والدہ ماجدہ آپ کیلئے وہاں
کھانا بھجوایا
کرتی تھیں جہاں آپ پناہ گزین تھے۔علم ہونے پر آپ کے والد ماجد نے آپ کی والدہ کو کھانا
بھجوانے سے منع کر دیا۔لہذا قادیان میں کچھ عرصہ تکلیف اٹھانے کے بعد آپ بٹالہ تشریف لے گئے
جہاں نہایت کسمپرسی کی حالت میں آپ نے دو ماہ گزارے۔بالآخر آپ کے والد محترم کے دل میں
پدری رحم نے جوش مارا اور انہوں نے آپ کو قادیان واپس بلوالیا۔ایک مرتبہ کسی شخص نے اپنے گھر سے ملحقہ زمین پر ایک چبوترہ تعمیر کر لیا جو در حقیقت خاندان
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی ملکیت تھی لیکن چونکہ سالہا سال سے وہ آدمی اس پر قابض تھا
اور اسے استعمال کر رہا تھا اس لئے عملاً وہ اسی کی ملکیت متصور ہوتی تھی۔چنانچہ آپ کے بڑے بھائی
*(38)

150
(39)
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
نے اس کی ملکیت دوبارہ حاصل کرنے کیلئے قانونی چارہ جوئی کی۔ایسے مقدمات کی روایت کے
مطابق انہوں نے بھی بالکل ایک جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔دعوی یہ تھا کہ مالک مکان طویل عرصہ
سے اس زمین پر قابض نہیں تھا بلکہ حال ہی میں اس پر قابض ہوا ہے۔مالک مکان کے پاس اپنی طویل
ملکیت ثابت کرنے کا کوئی رستہ نہ تھا۔اس کے پاس اپنے دفاع کا صرف ایک ہی ذریعہ تھا۔جواب
دعوی میں اس نے کہا کہ میں کسی اور گواہ کو پیش نہیں کرنا چاہتامدعی کے چھوٹے بھائی کی گواہی میرے لئے
کافی ہوگی اور مجھے ہر حال میں قبول ہو گی۔عدالت نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بلا کر
پوچھا کہ کیا آپ کے علم میں ہے کہ متنازعہ جگہ پچھلے چند سال سے مد عاعلیہ اور اس کے خاندان کے
زیر استعمال ہے؟ آپ نے اثبات میں جواب دیا۔جس کے نتیجہ میں عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ آپ
کے بھائی کے خلاف کر دیا۔(9)
جماعت احمدیہ کیلئے یہ بات انتہائی اعزاز کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی اخلاقی برتری کو دوبارہ
ثابت کرنے کیلئے انہیں چنا ہے۔اگر چہ جماعت کے ہر فرد کیلئے روحانیت کے ایسے مدارج پالینا ممکن
نہیں پھر بھی بحیثیت جماعت ان کیلئے اسلام کے روحانی اور اخلاقی حسن کا علمبر دار ہونا ممکن ہے۔جب احمدی احیائے اسلام کی بات کرتے ہیں تو اس سے ہرگز یہ مراد نہیں ہوتی کہ تاریخ اسلام
میں کوئی دور ایسا بھی آیا تھا کہ جب اسلامی اقدار سرے سے ہی نا پید ہوگئی ہوں بلکہ اس سے صرف
اتنی مراد ہے کہ ہر اگلی نسل اس سر چشمہ کے حقیقی حسن سے دور ہٹ کر تنزل کا شکار ہوتی چلی گئی۔احمدیت کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے کھوئے ہوئے بلند مقام کو دوبارہ حاصل کرنا ہے۔اسلام
کو دائی زندگی عطا کرنے کیلئے انہیں اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی