حصہ سوم
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی
عدل، احسان
اور
ايتاء ذى القربى
تین بنیادی متخلیقی اصول
خطاب فرموده جلسہ سالانہ اسلام آباد، یو کے 2 اگست 1987ء
حضرت مرزا طاهر احمد
خليفة المسيح الرابع رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى
16- مالی لین دین کی شہادات
17- اللہ تعالیٰ۔فرشتوں اور صاحب علم بندوں کی گواہی کا نظام
18- ایک نئی قسم کی شہادت
19 - کائنات میں خدا کا ریکارڈنگ سسٹم
20 - بندہ سے خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاہدات
21- غیروں سے معاہدات
اسلام میں نظام شہادت
اسلام کا نظام شہادت بہت ہی وسیع مطالب پر پھیلا پڑا ہے اور
جب ہم قرآن مجید اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے فرمودات
کی روشنی میں اس کی بات کرتے ہیں تو کوئی یہ نہ سمجھے کہ دنیا کی
عدالت میں جو گواہیاں پیش کی جاتی ہیں اسلامی نظام شہادت بھی
اسی طرح کا ہے۔اسلامی نظام شہادت میں حیرت انگیز وسعت :
ہے۔اور اس میں عدل کا مضمون بھی ہے، احسان کا مضمون بھی ہے
اور ایتا عذی القربیٰ کا مضمون بھی ہے۔اس کی وسعت اور ہمہ
گیری کا یہ عالم ہے کہ خود خدا تعالیٰ نے اپنے آپ کو بھی اس نظام
شہادت کا پابند فرمایا ہے۔اسی طرح انبیاء علیہم السلام کو یا بند کرنے
والا بھی ایک شہادت کا نظام پیش کیا ہے۔گزرے ہوؤں کے لئے
بھی ایک شہادت کا نظام پیش کیا ہے اور آنے والوں کے متعلق بھی
ایک شہادت کا نظام پیش کیا ہے، مسلمانوں کے غیر مسلمانوں سے
معاملات کے متعلق بھی ایک شہادت کا نظام پیش کیا ہے۔ان تمام
جگہوں میں آپ کو عدل، احسان اور ایتا جو ذی القربی کے جلوے
دکھائی دیں گے۔
مالی لین دین کی شهادت
16- مالی لین دین کی شہادات
165
جہاں تک مالی معاملات کا تعلق ہے چونکہ یہ ذکر پہلے سے جاری ہے اس لئے اسی مضمون کو
آگے بڑھاتے ہوئے کچھ گزارشات پیش ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنِ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوهُ
وَلْيَكْتُبْ بَيْنَكُمْ كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ وَلَا يَأْبَ كَاتِبٌ أَنْ يَكْتُبَ
كَمَا عَلَّمَهُ اللهُ فَلْيَكْتُبْ وَلْيُمْلِلِ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ وَلْيَتَّقِ اللهَ
رَبَّهُ وَلَا يَبْخَسُ مِنْهُ شَيْئًا فَإِنْ كَانَ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ سَفِيهَا
اَوْضَعِيفًا اَوْلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ تُمِل هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهُ بِالْعَدْلِ
وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِكُمْ فَإِن لَّمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ
فَرَجُلٌ وَامْرَاَتْنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ أَنْ تَضِلَّ
إحْدهُمَا فَتُذَكَّرَ احْدُهُمَا الْأُخْرى ( البقرة 283:2)
ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم ایک معین مدت تک کے لئے
قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو اور چاہئے کہ تمہارے درمیان لکھنے والا
انصاف سے لکھے۔اور کوئی کا تب اس سے انکار نہ کرے کہ وہ لکھے۔پس وہ لکھے
جیسا اللہ نے اُسے سکھایا ہے۔اور وہ لکھوائے جس کے ذمہ ( دوسرے کا ) حق
ہے، اور اللہ اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرے، اور اس میں سے کچھ بھی کم نہ
کرے۔پس اگر وہ جس کے ذمہ ( دوسرے کا) حق ہے بیوقوف ہو یا کمزور ہو یا
استطاعت نہ رکھتا ہو کہ وہ لکھوائے تو اُس کا ولی (اس کی نمائندگی میں ) انصاف
سے لکھوائے۔اور اپنے مردوں میں سے دو کو گواہ ٹھہرالیا کرو۔اور اگر دومرد میسر
نہ ہوں تو ایک مرد اور دوعورتیں (ایسے) گواہوں میں سے جن پر تم راضی ہو۔( یہ ) اس لئے ( ہے ) کہ ان دو عورتوں میں سے اگر ایک بھول جائے تو دوسری
اسے یادکروادے۔اور جب گواہوں کو بلا یا جائے تو وہ انکار نہ کریں۔یہاں جو بات خاص طور پر قابل توجہ ہے وہ یہ ہے کہ لین دین کے معاملہ میں لکھنے کی احتیاط اور
166
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
اسے با قاعدہ اسلامی احکام کی فہرست میں داخل کرنا یہ قرآن کریم کی ایک استثنائی شان ہے۔آپ
تمام دنیا کے مذاہب کی الہی کتب کا مطالعہ کر کے دیکھ لیجئے وہاں آپ کو اس مضمون کی کوئی عبارت
دکھائی نہیں دے گی کہ لین دین کے معاملات کو لازماً لکھو۔خصوصاً یہ امر پیش نظر رکھنے کے لائق ہے
کہ جس زمانہ میں یہ فرمانِ الہی نازل ہوا اس زمانہ میں جیسا کہ یہ آیت خود گواہ ہے عرب میں لکھنے
پڑھنے کا رواج عام نہیں تھا اور لکھنے کے اہل لوگ کم کم ملتے تھے۔لین دین کے معاملات میں ایسی واضح تعلیم حیرت انگیز ہے اور آج جتنے بھی ایسے جھگڑے
مسلمان معاشرہ میں ہیں، ان میں سے بیشتر اس بنا پر پیدا ہوتے ہیں کہ شروع میں دو معاہدہ کرنے
والے زبانی باتوں پر راضی ہو جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں شرائط قطعی اور واضح نہیں ہوتیں۔حالانکہ
آجکل تقریباً ہر انسان کو لکھنا پڑھنا آتا ہے اور تحریرلکھنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔اسی طرح بسا اوقات
گواہوں کا فقدان ہوتا ہے اور محض تحریر پر اکتفا کیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں قرآن کریم کی ہدایت
میں مضمر گہری حکمت سے فریقین محروم رہ جاتے ہیں۔قرآن کریم کا تحریر پر گواہ رکھنے کا مقصد تو یہ ہے
کہ تحریر کے سمجھنے میں اگر کبھی کوئی غلط نہی ہو تو گواہ موجود ہوں اور بتا سکیں کہ دراصل یہ تحریر ان معنوں
میں لکھی گئی تھی اور جس گفتگو کو تحریر میں ڈھالا جارہا تھا اس گفتگو کا یہ مفہوم تھا۔اس آیت کریمہ میں اس تفصیل سے اس موضوع کے تمام پہلوؤں پر نظر رکھی گئی ہے کہ تحریر دینا
اس کا ذمہ قرار دیا جس پر حق ہے اور اس میں ایک بہت اہم نکتہ ہے۔معاملات میں اگر حق لینے
والے پر تحریر رکھی جاتی تو تحریر کے عمد ابگاڑنے کے نسبتاً زیادہ احتمالات ہوتے۔حق دینے والا اگر
اپنے ہاتھ سے یہ تحریر دے دے کہ ہاں میں نے یہ حق دینا ہے تو یہ بہت زیادہ قطعی بات ہے بہ نسبت
اس کے کہ حق لینے والا کوئی تحریر لکھے یا لکھوائے۔پھر یہ احتمال بھی موجود ہے کہ جوتحریر دیتا ہے وہ ذہنی طور پر کمزور ہو۔اگر اس کی ذہانت کی کمی کی
وجہ سے خطرہ ہو کہ جس حد تک وہ دین دار ہے اس کی بجائے کہیں زیادہ کی ذمہ داری قبول نہ کرلے تو
فرمایا ایسی صورت میں وہ تحریر نہیں لکھوائے گا بلکہ اس کا ولی لکھوائے گا اور پوری احتیاط کرے گا کہ جو
معاہدہ تھا اس کی روح
کو تحریر میں صحیح معنوں میں ڈھالا گیا ہے۔اس کا ایک اور پہلو ہے کہ اگر دو مرد میسر نہ آئیں تو ایک مرد اور دو عورتیں گواہی دیں۔ایک مرد
اور دوعورتوں کی گواہی سے ہرگز یہ مراد نہیں کہ دونوں عورتیں الگ الگ گواہ کے طور پر پیش ہوں گویا
کل تین گواہ بن گئے۔مراد صرف یہ ہے کہ دو عورتوں میں سے ایک گواہ ہو اور دوسری یاد دہانی کے
لئے پاس بیٹھی رہے تا کہ اگر مالی معاملات میں وہ کچھ بھول چکی ہے تو وہ اسے یاد کرا دے۔
مالی لین دین کی شهادت
پھر فرمایا:
167
وَإِنْ كُنْتُمُ عَلَى سَفَرٍ وَلَمْ تَجِدُوا كَاتِبًا فَرِهُنَّ مَّقْبُوضَةً
ترجمہ: اگر تم سفر پر ہو اور کا تب میسر نہ آئے تو پھر اپنی کوئی چیز رہن با قبضہ کے
طور پر رکھواؤ۔فَإِنْ آمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْيُؤَدِ الَّذِي اؤْتُمِنَ أَمَانَتَهُ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ
اور جب امانت کسی کے پاس رکھوائی جائے تو جس کے پاس امانت رکھوائی گئی
ہے اس سے جب واپس مانگی جائے تو اس کا فرض ہے کہ تقویٰ کے مطابق اس
امانت کو واپس کرے اور اپنے رب اللہ کا خوف کرے۔وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُمْهَا فَإِنَّةَ أَثِمٌ قَلْبُهُ
وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ (البقره 284:2)
اور گواہی کو مت چھپاؤ۔جو بھی گواہی کو چھپاتا ہے اس کا دل گنہگار ہو جاتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔یہاں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ سفر کے دوران مالی ضرورت پڑنے پر رہن کا مضمون دنیائے
مذاہب میں پہلی بار قرآن کریم نے پیش فرمایا ہے۔دیکھا گیا ہے کہ بسا اوقات بعض لوگ اپنے سفر
کے دوران قرض مانگنے کے عادی ہوتے ہیں اور بالعموم لوگ انہیں بیچارے مسافر سمجھ کر کچھ نہ کچھ
قرض دے بھی دیتے ہیں۔قرآن کریم نے تو چودہ سو سال پہلے ہی آئندہ زمانے کے تمام انسانوں کے حقوق کی حفاظت کا
اس حد تک خیال رکھا لیکن افسوس ہے کہ فی زمانہ جبکہ اکثر مسافر کچھ نہ کچھ قیمتی چیز بھی ساتھ رکھتے ہیں
جنہیں رہن با قبضہ کے طور پر رکھوانا کچھ مشکل بات نہیں پھر بھی لوگ ان ہدایات کو اہمیت نہ دے کر
اپنا نقصان کرواتے ہیں اور معاشرہ میں تلخی کے بیج بو دیتے ہیں۔ایک اور نقصان کا پہلو یہ ہے کہ
معاملات میں بے احتیاطی کا رویہ اختیار کرنے کے نتیجہ میں بددیانتی کو فروغ ملتا ہے۔پس ان تفصیلی
ہدایات کو تخفیف کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے۔مالی امور سے تعلق رکھنے والے یہ دو پہلو چونکہ پہلے زیر بحث نہیں آئے تھے اس لئے ان کے
ذکر کے بعد میں اس مضمون کو ختم کرتا ہوں اور اب شہادت سے تعلق رکھنے والے بعض دیگر امور کی
طرف متوجہ ہوتا ہوں۔
168
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
-17 اللہ تعالیٰ۔فرشتوں اور صاحب علم بندوں کی گواہی کا نظام
سب سے پہلے قرآن کریم خدا تعالیٰ کی طرف سے اپنی ہستی کی گواہی پیش فرماتا ہے۔خدا ہے
یا نہیں ہے؟ یہ وہ بنیادی فیصلہ ہے جس پر مذہب کی بنیاد ہے۔اور اگر خدا ہے تو کس نے دیکھا، اسکی
گواہی کس نے دی؟ سب سے پہلے تو خدا کو خود بولنا چاہئے کہ میں ہوں اور اسکی گواہی پیش کرنی
چاہئے۔اس پہلو سے بھی آپ حیران ہوں گے کہ دنیا کی اکثر مذہبی کتب میں خدا کی اپنی گواہی واضح
طور پر موجود نہیں کہ میں ہوں۔بعض مذہبی کتب میں موجود ہے لیکن اکثر میں نہیں ہے کہ ایک ہستی
گواہی دے کہ میں ہوں اور پھر اس کے بعد ایک گواہی کا نظام جاری کرے اور وہ ایسا فصیلی نظام ہو
کہ گواہی کے سلسلہ میں کوئی پہلو بھی تشنہ نہ رہے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے۔شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَابِمَا بِالْقِسْطِ
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ( آل عمران 19:3)
66
کہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے۔”وَالْمَلكَةُ “ اور اس گواہی
میں اس کے فرشتے بھی شریک ہیں۔" وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَابِما بِالْقِسْطِ “ اور صاحب علم (انسان)
بھی اور خدا یہ گواہی انصاف پر قائم ہوتے ہوئے دے رہا ہے۔لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ،
اس کے سوا کوئی نہیں جو عبادت کے لائق ہے۔وہی ہے جو غالب ہے اور حکمت والا ہے۔یا غالب علم
کا مالک ہے۔پس اللہ تعالیٰ وہ وجود ہے جو بزرگی والا غالب اور علم و حکمت والا ہے۔اس نے یہ
گواہی دی ہے۔اب اللہ کی گواہی کو کس نے سنا اور کیسے ہمیں پتہ چلے کہ خدا یہ گواہی دے رہا ہے۔اس کے مختلف پہلو ہیں جن سے ہم اس مضمون کو پرکھ سکتے ہیں۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اللہ کی شہادت جو قرآن کریم میں موجود ہے کیا اس کے مقابل
پر
غیر اللہ کی شہادت کسی کتاب میں ملتی ہے کہ جسمیں کسی ایسے وجود نے گواہی دی ہو جسے معبود بنایا گیا
ہے اور یہ کہا ہو کہ اللہ کے سوا میں بھی ایک معبود ہوں۔ایسی کوئی گواہی کسی کتاب میں نہیں ملتی۔ہاں
انسانوں کے دعوے ضرور ملتے ہیں کہ خدا کے سوا کچھ اور بھی معبود ہیں۔پس دنیا بھر میں اللہ کے سوا
دیگر معبود تسلیم کئے جانے والوں کی طرف سے ایسی گواہی کا کلی فقدان ایک حیرت انگیز دلیل اللہ تعالیٰ
کی گواہی کے حق میں ہے۔پس جب ایک وجود نے آواز دی کہ میں ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں تو
الله تعالى فرشتوں اور صاحب علم بندوں کی گواہی کا نظام
169
اسکے سوا اگر کوئی دوسرے معبود بھی ہوتے تو کل عالم میں انکی آواز سے شور بپا ہو جا تا کہ ہم بھی ہیں،
ہم بھی ہیں ، ہم بھی ہیں۔مگر ایسا نہیں ہوا۔پس مذہب کی دنیا جو خدا کی ہستی کی قائل ہے اس کے لئے مذہب کی دنیا میں خدا کی اس گواہی
کے سوا اور گواہی ہے ہی نہیں جو اسکی تردید کر رہی ہو۔جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو خدا کی ہستی
کے قائل نہیں ہیں ان کے لئے ایک اور طرح کی گواہی بھی قرآن کریم میں پیش کی گئی ہے جسکا میں
بعد میں ذکر کروں گا۔ملائکہ کا مضمون جو قرآن کریم میں مختلف جگہ پھیلا پڑا ہے اس کے متعلق جو عارفانہ تشریح
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائی ہے اس تشریح کی رو سے ملائکہ ہر طبعی قوت کے
سردار ہیں اور ان کے تابع دنیا کی تمام طبعی قوتیں جاری و ساری ہیں۔ساری کائنات میں جو بھی نظام
ہے جسے سائنس کی دنیا میں آپ فزکس کا نظام کہہ سکتے ہیں یا کیمسٹری کا نظام کہہ سکتے ہیں یا بانی یا
زوالوجی یا دیگر نام ان سائنسوں کے رکھ دیجئے ، جتنا بھی کائنات میں قانونِ قدرت کا نظام جاری
ہے بلکہ ہر نظام کے اوپر ایک فرشتے کا پہرہ ہے جو نگران ہے اور اس کے تابع یہ نظام چل رہا ہے۔اس لئے قانونِ قدرت کو جو خود بخود جاری و ساری دیکھتے ہو تو یہ درست نہیں ہے۔اس سلسلہ میں
جب آپ ملائکہ کی اس گواہی پر غور کرتے ہیں تو خواہ ملائکہ کے وجود کو تسلیم کریں یا نہ کریں گواہی
بہر حال یہی رہے گی کہ نظام کائنات ایک دوسرے کے ساتھ ایسا ہم آہنگ ہے کہ اگر کوئی اسکا خالق
ہے تو ایک ہی ہے اور صرف ایک ہے۔ایک سے زائد خالق و مالک کا تصور کائنات کی گواہی کے
مقابل پر ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے۔ساری کائنات زبان حال سے ایک ہی خالق کی طرف اشارہ کر رہی
ہے۔دوسری ملائکہ کی گواہی یہ ہے کہ ملائکہ دلوں پر نازل ہوتے ہیں اور دلوں پر نازل ہونے کے بعد
یہ گواہی دیتے ہیں۔تمام دنیا میں ملائکہ کے نزول کے متعلق جو بھی تحریرات ملتی ہیں آپ تعجب کریں
گے کہ مشرک مذاہب میں بھی کبھی ملائکہ کی طرف یہ گواہی منسوب نہیں کی گئی کہ وہ نازل ہوئے اور
انہوں نے کہا کہ تم صرف ایک خدا کی پوجانہ کرنا اور بھی کچھ خدا موجود ہیں۔66
پھر اُولُوا الْعِلْمِ “ ہیں۔قابِما بِالْقِسْطِ “۔اگر چہ قابِما بِالْقِسْطِ “ کا موصوف
اللہ تعالیٰ ہے لیکن چونکہ فرشتوں اور صاحب علم لوگوں کو اس گواہی میں شامل کر لیا گیا ہے اسلئے "
قابما “ کا لفظ واحد ہونے کے باوجود ان سب گواہوں پر مضمون کی وحدت کے لحاظ سے چسپاں
170
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
ہوسکتا ہے۔پس اہل انصاف صاحب علم لوگ بھی اس بات کے گواہ ہیں اور ان سے اگر آپ پوچھیں
خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے ہوں کہ کیا تم نے کبھی ایک خدائے واحد و یگانہ کے سوا کسی
اور خدا سے رابطہ پیدا کیا یا اس نے تم سے رابطہ پیدا کیا۔اور کیا تم گواہی دے سکتے ہو کہ خدا کے سوا
کوئی اور تھا جس نے ان سے تعلق جوڑا تو آپ بلا شبہ یہی دیکھیں گے کہ کوئی صاحب علم جو سچ
بولنے اور انصاف پر قائم ہونے کے لحاظ سے نیک شہرت رکھتا ہو ایسی کوئی گواہی پیش نہیں کرے گا۔وہ یہ تو کہہ سکتا ہے کہ میرے دل پر کوئی ایک خدا بھی نازل نہیں ہو الیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایک سے
زائد خدا نازل ہوئے۔گو قرآن کریم کے علاوہ بعض دیگر الہی صحیفوں میں بھی خدائے واحد ویگانہ کی یہ
گواہی موجود ہے کہ ایک میں ہی معبود ہوں اور میرے سوا اور کوئی نہیں۔لیکن اس مضمون پر جومزید
تفصیلات قرآن کریم نے بیان کی ہیں، دیگر مذاہب انکے بیان سے عاری ہیں۔دہریوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی ہستی پر گواہی:
قرآن کریم میں ایک آیت میں ایک ایسی دلیل بھی دی گئی ہے جو انسانی فطرت کے طور پر
بیان کی گئی ہے جس کا ذکر سورۃ الاعراف میں یوں کیا گیا ہے:
وَإِذْ اَخَذَرَ بُكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ
وَ اَشْهَدَ هُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى شَهِدْنَا
اَنْ تَقُوْلُوْا يَوْمَ الْقِيِّمَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَاغْفِلِينَ (الاعراف 7 : 173)
اور (یاد کرو) جب تیرے رب نے بنی آدم کی صلب سے ان کی نسلوں (کے
مادہ تخلیق ) کو پکڑا اور خود انہیں اپنے نفوس پر گواہ بنادیا ( اور پوچھا ) کہ کیا میں
تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں! ہم گواہی دیتے ہیں۔مباداتم
قیامت کے دن یہ کہو کہ ہم تو اس سے یقیناً بے خبر تھے۔اس سے مراد یہ ہے کہ بنی آدم کے صلب سے جتنی بھی ذریات نے پیدا ہونا تھا یا ہوئی ہیں یا
آئندہ ہوں گی وہ یہ گواہی ورثہ میں پاتی رہی ہیں یا پائیں گی۔اور صلب کے تعلق میں جیسا کہ قرآن کریم
میں مختلف آیات میں یہ بات کھولی گئی ہے صلب کے اندر پیدا ہونے والا وہ مادہ تولید ہے جس کے
اندر انسانی زندگی کا اول سے آخر تک مکمل خاکہ موجود ہے۔اور یہ خا کہ اتناتفصیلی ہے کہ انسانی زندگی
کے کسی ادنیٰ سے ادنی عمل کو بھی اس سے آزاد اور باہر قرار نہیں دیا جا سکتا۔اور انسانی جسم کا ہر ذرہ
الله تعالیٰ فرشتوں اور صاحبِ علم بندوں کی گواہی کا نظام
171
اس خاکے کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس کے اندر یہ پنہاں خا کہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔اسے سائنسی
اصطلاح میں جینز (Genes) کا نظام کہتے ہیں اور ہر جین (Gene) کے اندر اس کے انسانی
جسم، انسانی دل، انسانی رحجانات، اسکی بیماریوں سے دفاع کی طاقت، اسکی صلاحیتیں ، ہر عمر میں اس
کے اندر پیدا ہونے والی تبدیلیاں اور انکی حدود تمام تر تفاصیل کے ساتھ پہلے سے لکھی ہوئی موجود
ہوتی ہیں۔جو چیز وہاں نہ ہو وہ پھر انسان کسی اور ذریعے سے حاصل نہیں کر سکتا۔یہ مضمون چونکہ بہت
وسیع ہے یہانتک کہ جیسا کہ میں مضمون کے پہلے حصہ میں ذکر کر چکا ہوں محض ان جینز (Genes)
پر
لکھی ہوئی تحریروں کو ہی پڑھنے میں اور انہیں کتابوں کی صورت میں منضبط کرنے میں سائنسدانوں کو
نسلاً بعد نسل محنت کرنی ہوگی اور جو کچھ معلومات اب تک حاصل ہو چکی ہیں صرف ان کو ہی اگر ضابطہِ
تحریر میں لایا جائے تو سینکڑوں بہت ضخیم کتب لکھی جاسکتی ہیں۔پس اول تو قرآن مجید کی اس آیت
سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خدا کے وجود کا تصور کسی ایک زمانے یا کسی ایک نسل کے انسان سے تعلق نہیں
رکھتا بلکہ نسل آدم اس تصور کو ورثہ میں پاتی ہے یہانتک کہ دہر یہ بھی اگر اپنے نفس پر غور کریں تو انکو
اپنے وجود کے اندر ہی خدا کی ہستی کی تحریری گواہیاں دکھائی دیں گی۔اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہر شخص
شعوری طور پر خدا کا قائل ہوتا ہے۔اگر یہ مراد ہوتی تو لفظ علی استعمال کر کے یہ نہ فرمایا جاتا کہ ان
میں سے بہت سے دہریہ ہونگے۔اور یہ اندرونی گواہی انکی دہریت کے خلاف کھڑی ہو جائے گی۔اس پہلو سے ایک اور آیت کریمہ بھی اسی مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے انسان کی توجہ اس طرف
مبذول فرماتی ہے۔سَنُرِيهِمْ أَيْتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ
أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ( حم السجدہ 54:41)
کہ خدا کی ہستی کے دلائل تمام کائنات میں پھیلے پڑے ہیں لیکن اگر کائنات پر
غور کی توفیق نہ ہو تو اپنے دلوں ، اپنی جانوں پر ہی غور کر کے دیکھو تو تمہیں اندر
سے ہی خدا کے وجود اور اس کی وحدانیت کی شہادت ملے گی۔لیکن شرط یہ ہے
کہ اسبارہ میں تدبر سے کام لو۔یہ کیا تعجب کی بات نہیں کہ دنیا کے ہر خطہ میں خدا کا تصور موجود ہے۔خدا کا تصور تو آسٹریلیا
کے Aborigines ہوں یا امریکہ کے Red Indians دونوں میں یکساں موجود
ہے۔غرضیکہ نہ تو صرف خدا کی ہستی کا تصور موجود ہے بلکہ خدا کا اپنے بندہ سے انذار یا خوشخبری کی
172
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی
- حصه سوم
صورت میں رابطہ کا بھی مستحکم عقیدہ پایا جاتا ہے۔ایک اور گواہی جس کا قرآن کریم نے بارہا ذکر فرمایا ہے، وہ یہ ہے کہ ہر صاحب فکر کو یہ لازماً
تسلیم کرنا ہو گا کہ وہ عدم سے وجود میں آیا ہے۔اس سے پہلے وہ کچھ بھی نہیں تھا۔اور وہ یہ بھی لازماً
تسلیم کریگا کہ میں خود اپنا خالق نہیں ہوں اسلئے ضرور ایک دوسری ہستی کو خالق ماننا پڑے گا۔ایک اور دلیل جو انسانی فطرت میں پائی جاتی ہے وہ اس کا بنیادی اخلاقی تصور ہے جو تمام دنیا
کے انسانوں میں یکساں پایا جاتا ہے۔سبھی بدی کو بدی اور بھلائی کو بھلائی سمجھتے ہیں۔دہریت کے
حامی فلسفی بھی جو خدا کی ہستی کی دوسری دلیل کو ر ڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس دلیل کے مقابل پر
آکر ٹھہر جاتے ہیں کیونکہ انہیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ اگر خدا کا کوئی وجود نہیں تو انسانی فطرت میں
morality کا تصور کیوں پایا جاتا ہے۔ان کو یہ تسلیم کرنے کے باوجود morality کا انکار کرنا
پڑتا ہے۔بصورت دیگر مارکس کے لئے یہ ممکن نہ تھا کہ اشترا کی عمارت کی پہلی بنیادی اینٹ بھی رکھ
سکتا۔یا بینٹ مارکس کے اس بنیادی مفروضہ پر بنی تھی کہ انسان ایک اخلاق سے تہی جانور ہے۔پس ایک چیز کا اعلیٰ حالت میں پیدا ہونا اور پھر رفتہ رفتہ ٹوٹ پھوٹ اور انہدام کا شکار ہو جانا یہ
ایک طبعی عمل ہے جو ہر پیدا ہونے والی چیز پر جاری وساری ہے۔جس سے اسکی پہلی اعلیٰ حالت کی نفی
نہیں ہوتی۔قرآن کریم کے نزدیک انسان کی بقا اس کی اخلاقیت پر مبنی ہے۔اس تعلق میں وہ کثرت سے
گزری ہوئی قوموں کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہے جو محض اس لئے مٹ گئیں کہ بنیادی اخلاقی
قدروں پر انہوں نے عمل کرنا چھوڑ دیا تھا لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ پیشتر اس کے کہ وہ اپنی
غلطیوں کی پاداش میں مٹادئے جاتے ، اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان میں ایک متنبہ کرنے والا بھجواتا ہے لیکن
پھر بھی جب انہوں نے اس تنبیہ کا انکار کیا تو وہ اپنی ہی پاداشی عمل کے نتیجہ میں مٹادئے گئے۔کائنات کی شہادت:
کائنات کی شہادت کی تفصیل بھی قرآن کریم میں موجود ہے جسکا بیج فرشتوں کی اسی گواہی میں
موجود تھا جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔خدا کے واحد ہونے اور شریک کے بغیر ہونے کی جو گواہی
کائنات کے ذرہ ذرہ پر چھاپی گئی ہے اسکی طرف قرآن کریم حسب ذیل آیات میں توجہ دلاتا ہے:
ا مَّنْ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْاَرْضَ وَ أَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً
فَأَنْبَتْنَا بِهِ حَدَابِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُنْبِتُوا
الله تعالى فرشتوں اور صاحب علم بندوں کی گواہی کا نظام
شَجَرَهَا ءَ إِلهُ مَّعَ اللهِ بَلْ هُمْ قَوْمُ يَعْدِلُونَ آمَنْ جَعَلَ
الْأَرْضَ قَرَارًا وَجَعَلَ خِللَهَا أَنْهُرَا وَ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ
الْبَحْرَيْنِ حَاجِزَاء إِلهُ مَّعَ اللَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(النحل 62,61:27)
( یہ بتاؤ کہ ) کون ہے وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لئے
آسمان سے پانی اتارا اور اس کے ذریعہ ہم نے پر رونق باغات لگائے۔تمہارے بس میں تو نہ تھا کہ تم ان کے درخت پروان چڑھاتے۔(پس) کیا
اللہ کے ساتھ کوئی ( اور معبود ہے؟ ( نہیں نہیں ) بلکہ وہ نا انصافی کرنے والے
لوگ ہیں۔173
یا ( پھر ) وہ کون ہے جسنے زمین کو قرار پکڑنے کی جگہ بنایا اور اس کے بیچ میں دریا
جاری کر دیئے اور جس نے اس کے پہاڑ بنائے اور دوسمندروں کے درمیان
ایک روک بنادی۔کیا اللہ کے ساتھ کوئی ( اور ) معبود ہے؟ ( نہیں ) بلکہ ان
میں سے اکثر نہیں جانتے۔پس قرآن کریم کا یہ فرمانا کہ زمین میں قرار بخشنے کی قوت ہم نے عطا کی ہے، اسے ایسا متوازن
بنادیا کہ اس میں تم قرار پکڑ سکو۔کیا خدا کے سوا کوئی اور معبود بھی ہے جو ایسا کرتا ہے۔قرار دینے کے
لئے جن حرکات اور موجبات کی ضرورت ہے اگر آپ ان کا مطالعہ کریں تو آپ یہ دیکھ کر حیران
ہونگے کہ سوائے اس کے کہ ڈیزائن کرنے والا یا اسکا مصور ایک ہوز مین قرار کا موجب بن ہی نہیں
سکتی تھی۔لاکھوں ایسے محرکات اور وجوہات موجود ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ مناسبت کے نتیجہ
میں زمین کو قرار کا موجب بنائے ہوئے ہیں۔اور سائنسدان بھی اسکی کوئی تسلی بخش تو جیہہ پیش نہیں
کر سکتے کہ یہ سارے ایک دوسرے سے ہم آہنگ اتفاقات کیسے اکٹھے ہو گئے؟ کسی ایک پہلو سے
بھی ادنی سا توازن بگاڑ دیں تو زمین قرار کا موجب نہیں رہے گی۔قرار کی حفاظت کے لئے جہاں
کہیں بھی عام جاری قوانین میں استثناء کی ضرورتیں پیش آتی رہیں استثنائی قانون بھی رکھ دیا گیا۔اسکی بھی بعض معین مثالیں پہلے پیش کی جاچکی ہیں۔ایک ادنی سا امر بھی زمین کے کسی مقتدر ڈیزائنر
کے بغیر خود بخود قرار پکڑنے کی طرف اشارہ نہیں کرتا۔
174
و,
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه
سوم
وجَعَلَ خِللَهَا أَنْهرًا “ اور اس زمین کے درمیان پانی کے دریا بہا دیے۔" وجَعَلَ لَهَا
رَوَاسِيَ “ اور اس کے لئے ایسے پہاڑ بنائے جو زمین کو مستحکم کرنے کے لئے اور زندگی کا نظام
مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہیں اور جنگا ان انہار سے تعلق ہے جن کا ذکر گزرا ہے۔وَ جَعَلَ بَيْنَ
الْبَحْرَيْنِ حَاجِزا اور دو سمندروں کے درمیان روکیں پیدا کیں۔” الهُ معَ اللهِ “ کیا
خدا کے سوا کوئی اور معبود ہے جو یہ سارے کام کر رہا ہے۔بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ‘ ان میں
اکثر اس سے بے خبر ہیں۔یعنی یہ بظاہر الگ الگ تخلیقی مظاہر نہ تو اتفاقاً الگ الگ ہونے والے حادثات سے پیدا ہو سکتے
ہیں، نہ ہی ایک دوسرے سے آزاد مختلف خلق کرنے والی ہستیوں کی تخلیق کہلا سکتے ہیں۔اگر ایسا ہوتا تو
ان کے درمیان اندرونی رابطے اور نظم و ضبط اور ایک ہی اعلیٰ مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہم آہنگی نہ دکھائی
دیتی۔یہ بھی عدل کی ایک عظیم الشان مثال ہے۔پانی کو خدا تعالیٰ نے کس طرح رواسی کے ذریعہ ایک
دور کی شکل میں بار بار انسان کی زندگی کے قرار کی خاطر اصل حالت کی طرف لوٹا نا شروع کیا۔قرآن کریم نے اس سکیم میں تمام ضروری باتوں کا احاطہ کیا ہے۔جب قرآن کریم انسان کی
توجہ اس طرف دلاتا ہے کہ وہ ان باتوں پر غور کرے تو واضح طور پر اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ
آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں لوگوں کو محض ایک معمولی سا تصور ہوگا کہ یہ سٹم کس طرح کام کرتا
ہے۔جب قرآن کریم نازل ہوا تو اس وقت کا انسان یہ بات جانتا تھا کہ پانی سمندروں سے اٹھایا
جاتا ہے۔اور پھر بارش کے ذریعہ جو میدانوں اور پہاڑوں پر برستی ہے، واپس سمندر میں چلا جاتا
ہے۔تا ہم اس وقت کے لوگوں کو معمولی سا بھی یہ تصور نہ تھا کہ سائنس کے کون سے اصول پانی کو
سمندر سے اوپر اٹھانے اور اسے صاف و شفاف کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ان کو یہ بھی معلوم نہ تھا کہ
اس عمل کے دوران ہائی و ولیج بجلی پیدا ہوتی ہے۔وہ یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ پانی کے بخارات جو ہوا
میں معلق ہیں ، ان
کو پانی کے قطروں کی شکل میں تبدیل کرنے کے لئے بجلی کی ایک دوسری کی مخالف
قوتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔