حصہ سوم
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 2
ايك نئی قسم کی شهادت
18- ایک نئی قسم کی شہادت
175
اب ہم کلی طور پر ایک نئی قسم کی شہادت کی طرف آتے ہیں جو انسانی فطرت سے تعلق رکھتی
ہے۔بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سب انکار کرنے والے نبی کی گواہی کے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں۔لیکن اس کے باوجود قرآن کریم یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ان میں سے ایسے بھی ہیں جن کے دل کی گہرائی
سے یہ حسرت اٹھتی ہے کہ کاش ہم مسلمان ہوتے۔یہ انسانی فطرت کا ایسا راز ہے جو صرف خدائے
عالم اور خبیر ہی جانتا ہے۔یقیناً بہت سے مخالفین بھی ایسے ہوتے ہیں جو وقتا فوقتا نبی کی تائید میں ظاہر
ہونے والے نشانات پر غور کرتے ہوئے دل سے چاہتے ہیں کہ کاش وہ بھی مسلمان ہوتے مگر
سوسائٹی کے بندھن انہیں ایسا کرنے کی توفیق نہیں دیتے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ (الحجر 3:15)
کہ بسا اوقات وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا، دل سے چاہیں گے کہ کاش وہ
مسلمان ہوتے۔انبیاء کی تائید میں ایسے انداری نشانات بھی اترتے ہیں جو منکرین کے گویا دروازے کھٹکھٹاتے
ہیں اور ان پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں۔اسی مضمون کا ذکر قرآن کریم کے مختلف الفاظ میں ملتا ہے۔مثلاً حسب ذیل آیت میں۔وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوا تُصِيْبُهُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَةٌ أَوْتَحُلُّ
قَرِيبًا مِنْ دَارِهِمْ حَتَّى يَأْتِيَ وَعْدُ اللهِ اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ
(الرعد 32:13)
اور وہ لوگ جو کافر ہوئے انہیں ان کی کارگزاریوں کے سبب سے (دلوں کو)
کھٹکھٹانے والی (43) ایک آفت پہنچتی رہے گی یا وہ (تنبیہ) ان کے گھروں کے
قریب نازل ہوگی یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آپہنچے۔یقینا اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ایک اور آیت میں اللہ تعالیٰ رسول
کریم ﷺ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔لكِنِ اللَّهُ يَشْهَدُ بِمَا أَنْزَلَ إِلَيْكَ أَنْزَلَهُ بِعِلْمِهِ وَالْمَلَكَةُ يَشْهَدُونَ
وَكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا
(النساء 167:4)
176
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
کہ اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ اس نے جو کچھ تیری طرف اتارا ہے اسے اس
نے اپنے علم کی بناء پر اتارا ہے۔اور فرشتے بھی اس کی گواہی دیتے ہیں ، جبکہ
اللہ اکیلا بھی بطور گواہ کافی ہے۔فرشتوں کی گواہیاں نظامِ کا ئنات میں رونما ہونے والی وہ گواہیاں ہیں جو فرشتوں کے ذریعہ
ظہور میں آتی ہیں۔یہاں لفظ بِعِلمِ نے تحقیق کی ایک کھڑ کی کھول دی ہے۔فرمایا أَنْزَلَهُ بِعِلْمِهِ ، اسکا
مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جو کائنات کا خالق ہے اس نے جو قر آن نازل فر مایا وہ اپنے علم پر مبنی قرآن
نازل فرمایا اور خدا کے علم میں جو کائنات کا علم تھا اس میں آنحضرت ﷺ بذات خود شریک نہیں تھے۔دنیا کے علم کے لحاظ سے آپ کو امی قرار دینا ایک بہت ہی مناسب اصطلاح تھی۔حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ نبی کریم ﷺ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو
کھجور کے نر پودوں
کا بور مادہ پودوں کے بور پر ڈال رہے تھے۔اس پر آپ نے فرمایا اگر ایسا نہ بھی
کرو تو بھی پھل اچھا آئے گا۔چنانچہ انہوں نے اس سال ایسا نہ کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کھجوروں پر
کوئی پھل نہ لگا انہوں نے نبی کریم علیہ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا اگر تمہارا کوئی دنیوی کام
ہو تو اس کے بارہ میں خود فیصلہ کیا کرو۔اور اگر کوئی دینی بات ہو تو اس کے بارہ میں میری طرف
رجوع کرو۔(44)
اس واقعہ سے یہ قطعی طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو دنیاوی سائنس کا اتنا بھی علم
نہیں تھا کہ کھجور کو کس طرح فرٹلائز کیا جاتا ہے۔اس کے باوجود قرآن کریم کا بکثرت سائنسی امور
سے پردہ اٹھانا لازماً آپ کا اپنا کلام نہیں بلکہ خدا کا کلام تھا۔نبیوں کی شہادت ایک دوسرے کے حق میں :
اللہ کی ذات اور اسکی قدرت اور جبروت اور علم سے متعلق جن گواہیوں کا ذکر گزر چکا ہے وہ
دراصل براہین کی دو دھاری تلوار کا رنگ رکھتی ہیں۔ایک طرف وہ دلائل خدا تعالیٰ کی ہستی اور اسکے
وجود، اسکی وحدانیت ، اسکی قدرت اور اس کے علم کامل پر روشنی ڈالنے والی ہیں تو دوسری طرف جس
بندہ پر یہ کلام اتارا جاتا ہے اسکی صداقت پر بھی گواہ ہو جاتی ہیں۔کیونکہ اسکی استطاعت سے یہ بات
باہر ہے کہ اتنے عظیم الشان علوم غیبیہ پر بذات خود غلبہ پاسکے۔لیکن اس کے علاوہ ایک اور نظام شہادت
ايك نئی قسم کی شهادت
177
بھی نبی کی تائید میں جاری کیا جاتا ہے جسکا ذکر حسب ذیل آیت میں ملتا ہے۔فرمایا:
وَ مِنْ قَبْلِهِ كِتُبُ مُوسَى اِمَامًا وَ رَحْمَةً وَهَذَا كِتَبُ مُّصَدِّقُ لِسَانًا
عَرَبِيَّا لِيُنْذِرَ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَبُشْرَى لِلْمُحْسِنِينَ (الاحقاف 13:46)
اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ایک رہنما اور رحمت کے طور پر تھی۔اور یہ ایک
تصدیق کرنے والی کتاب ہے جو فصیح و بلیغ زبان میں ہے تا کہ ان لوگوں کو
ڈرائے جنہوں نے ظلم کیا اور بطورِ خوشخبری ہو ان کے لئے جو احسان کرنے
والے ہیں۔اس آیت کا منطوق یہ ہے کہ موسیٰ نے جس وجود کے ظاہر ہونے کی معین خبر دی تھی وہ وجود محمد
رسول اللہ ﷺ کی صورت میں ظاہر ہو گیا۔پس جہاں موسیٰ علیہ السلام ، حضرت محمد رسول الله علی
کے مصدق بنے وہاں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اپنی بعثت کے ساتھ موسی کے بھی مصدق ہو گئے۔(الاحقاف 11:46)
پھر فرمایا:۔قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ وَشَهِدَ
شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيْلَ عَلَى مِثْلِهِ فَامَنَ وَاسْتَكْبَرْتُم
إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ
تو پوچھ کہ کیا تم نے (اس کے نتیجہ پر غور کیا کہ اگر وہ اللہ کی طرف سے ہی ہو
اور تم اس کا انکار کر چکے ہو، حالانکہ بنی اسرائیل میں سے بھی ایک گواہی دینے
والے نے اس کے مثیل کے حق میں گواہی دی تھی پس وہ تو ایمان لے آیا اور تم
نے استکبار کیا۔یقیناً اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے علاوہ بھی بنی اسرائیل میں ایسے گواہی دینے والے موجود ہیں۔فَا مَن وَاسْتَكْبَرُ تُم کہ انہوں نے جب تو رات کا مطالعہ کیا ، ان گواہوں کو دیکھا تو وہ
ایمان لے آئے اور تمہارا یہ حال ہے کہ جب وہ وجود ظاہر ہو چکا ہے تب بھی تم اسکو نہیں پہچان
رہے۔وَاسْتَكْبَرْتُم ، در اصل تم تکبر کی وجہ سے منکر ہورہے ہو۔اس میں ایک نیا مضمون یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ محض شہادت کافی نہیں ہوا کرتی ،شہادت قبول کرنے
والے میں بھی راستی اور سعادت ہونی چاہیئے۔ایک ہی شہادت آپ ایک حج کے سامنے پیش کرتے ہیں وہ
بالکل مطمئن ہو جاتا ہے اور اسے درست اور قطعی تسلیم کر لیتا ہے۔وہی شہادت ایک دوسرے حج کے سامنے
178
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
پیش کرتے ہیں جو ٹیڑھی عقل کا ہو یا بددیانت ہو تو وہ آسمیں کئی قسم کی مین میخ نکالتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ قبول
کرنے کے لائق نہیں۔حالانکہ وہ شہادت جھوٹی نہیں ہوتی ، وہ حج جھوٹا ہوتا ہے۔پس قرآن کریم یہی مضمون بیان فرما رہا ہے کہ ہم عمداً ایسے لوگوں کو اس لئے بھٹکنے دیتے ہیں کہ وہ
ہیں ہی گندے، جھوٹے اور ظالم۔وہ شہادت سے استفادہ کرنے اور ہدایت پانے کے اہل ہی نہیں۔دیکھنے کی بات یہ ہے کہ جس طرح انبیاء کے ماننے والوں کو جس بے رحمی سے مارا کوٹا جاتا ہے
اور جس رنگ میں ان پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں کیا کبھی انبیاء اور ان کے ماننے والوں کی طرف
سے بھی ایسا ہی سلوک ان کے مخالفین اور برے اعمال بجالانے والوں کے ساتھ کیا گیا؟ اس سوال کا
جواب ہمیشہ یہی ہوگا نہیں ، ہر گز نہیں“۔یہ سلوک ہمیشہ جھوٹوں نے بچوں سے کیا ہے اور کبھی بھی بچوں نے جھوٹوں سے نہیں کیا۔یہ
مراد ہے شھود سے کہ وہ اپنے کردار پر خود گواہ بن جاتے ہیں۔ایسی بیہودہ حرکتیں کرتے ہیں،
مخالفت کے ایسے ایسے طریق اختیار کرتے ہیں جو اس سے پہلے ہمیشہ جھوٹے سچوں کیخلاف کیا
کرتے تھے۔چنانچہ اس کی ایک گواہی پاکستان میں بڑی وضاحت کے ساتھ اس طرح ظاہر ہوئی
کہ کوئٹہ کی عدالت میں جب کلمہ شہادت پڑھنے کے جرم میں مقدمہ چل رہا تھا تو احمدی وکیل نے
وہاں کے جو ملاں بزعم خود ختم نبوت کے سربراہ تھے ، ان سے یہ سوال کیا کہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ جو
سلوک کلمہ شہادت سے متعلق آج آپ احمدیوں سے کر رہے ہیں حضرت اقدس محمد مصطفی امیے کے
زمانہ میں یہ سلوک کون کس سے کیا کرتا تھا؟ انہوں نے جواب لکھوایا جو عدالت کی مہر کا تصدیق شدہ
ہمارے پاس موجود ہے کہ میں جانتا ہوں کہ اس زمانہ میں کلمہ پڑھنے والوں سے یعنی حضرت محمد اللہ
اور آپ کے غلاموں سے مشرکین مکہ یہ سلوک کیا کرتے تھے۔ایک مسلمہ اصول جس کا اطلاق ایسے تمام معاملات پر ہوتا ہے جہاں شہادت
قبول یارڈ کی جاتی ہے:
سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر ۳ بہت جامع آیت ہے جس کا تعلق ایسے تمام حالات سے ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة 3:2)
یہ ایک کامل کتاب ہے۔اس میں کوئی شک نہیں، یہ متقیوں کو ہدایت دینے
والی ہے۔
ايك نئی قسم کی شهادت
179
مفسرین نے اس کی مختلف تشریحات کی ہیں جو دورانِ تلاوت ایک لفظ پر زور دینے سے تعلق
رکھتی ہیں۔اگر چہ کتاب (قرآن کریم میں کوئی شک و شبہ نہیں اور ویسے ہی ہوگا جس کا وعدہ کیا گیا
ہے۔لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ یہ صرف متقیوں کو ہدایت دے گی۔یہ ایک مسلمہ اصول ہے جس کا اطلاق نہ صرف کتب پر ہوتا ہے بلکہ نبیوں پر بھی ہوتا ہے۔یہ
اس لحاظ سے بھی آفاقی ہے کہ اس کا اطلاق دنیاوی عدالتوں پر بھی اسی طرح ہوتا ہے۔اگر چه قرآنی بیان کے مطابق تمام دنیا کے دیگر بانیان مذاہب نے رسول اللہ ﷺ اور قرآن کے
حق میں پیشگوئیاں ضرور کی تھیں لیکن عملاً یا ان کی پیشگوئیوں کے مصداق کسی اور کو سمجھا گیا یا ان کے
الفاظ ایسے مہم تھے کہ گویا کسی کے آنے کی پیشگوئی تھی ہی نہیں۔عملاً قرآن کا ان کی تصدیق کرنا ان
کے کسی احسان کی وجہ سے نہیں تھا جس کا بدلہ اتارا جا رہا ہو۔اسکے برعکس دیگر مذاہب نے اگر اسلام
کے حق میں گواہی دی بھی تو ساتھ یہ شرط عائد نہیں کی کہ اگر تم نے اسے قبول نہیں کیا تو تمہارا اس مذہب
سے کوئی تعلق نہیں رہیگا۔پس ایک یہودی یا عیسائی اگر محمد رسول اللہ ﷺ کا انکار کرتا ہے تو پھر بھی وہ
یہودی یا عیسائی رہتا ہے مگر یہ ناممکن ہے کہ ایک مسلمان موسیٰ علیہ السلام یا عیسی علیہ السلام کا انکار کر رہا
ہو تو پھر بھی مسلمان رہے۔پس اسلام کا شہادت کا یہ نظام ایک نہایت ہی حسین وسعت بھی اپنے اندر رکھتا ہے اور ایک
دلکش تو ازن بھی۔عدل کا بھی ایک اعلیٰ درجہ کا نمونہ پیش کرتا ہے اور احسان کا بھی۔دیگر تمام مذاہب یا تو ایک دوسرے کے وجودہی سے بے خبر ہیں یا کم سے کم ان کے ذکر سے کلیہ
خالی پڑے ہیں۔یا پھر ایسے اصول اپنا چکے ہیں کہ جنکی رو سے ان کے ماننے والے اپنا یہ فرض سمجھتے ہیں
کہ دوسرے مذاہب کے بانیان کو اور انکی مذہبی کتب کو اور ان کے ماننے والوں
کو جھوٹا ما نہیں۔آنحضرت ﷺ کے حق میں ماضی کی شہادت کے علاوہ مستقبل کی شہادت:
اب ایک اور شہادت کا مضمون شروع ہو جاتا ہے جو حسب ذیل آیت میں مذکور ہے۔فرمایا:
أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيْنَةٍ مِنْ رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدُ مِّنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهِ كِتُبُ
مُوسَى اِمَامًا وَ رَحْمَةً ( ہود 18:11)
پس جو کوئی بھی اپنے رب کی طرف سے کھلے کھلے نشان پر ہو اور اس کے پیچھے
اس کا ایک گواہ بھی آنے والا ہو اور ( پھر ) اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب بطور
امام اور رحمت موجود ہو ( تو کیا تم اسے جھٹلا دو گے)۔
180
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
اسی مضمون کی دوسری آیات سورۃ البروج کی حسب ذیل آیات ہیں:
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ وَالْيَوْمِ الْمَوْعُوْدِ وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودِة
قُتِلَ أَصْحَبُ الْأَخْدُودِةُ النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودة
وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ (البروج 82:85 )
ترجمہ قسم ہے برجوں والے آسمان کی۔اور موعود دن کی۔اور ایک گواہی دینے
والے کی اور اس کی جس کی گواہی دی جائے گی۔ہلاک کر دیئے جائیں گے
کھائیوں والے۔یعنی اس آگ والے جو بہت ایندھن والی ہے۔جب وہ اس
کے گرد بیٹھے ہوں گے۔اور وہ اس پر گواہ ہوں گے جو وہ مومنوں سے کریں گے۔ان متعدد گواہیوں کا مقصد یہ ہے کہ ایک ایسا نبی جس کا زمانہ قیامت تک کے لئے ممتد کر دیا گیا
ہو اور زمانے کے لحاظ سے کبھی بھی اس کا دور ختم نہ ہو اگر اس کے حق میں شھادتیں صرف ماضی سے
تعلق رکھتیں یا اس کی زندگی تک محدود رہتیں تو آئندہ آنے والی دنیا کے لئے ان کی محض ایک تاریخی
حیثیت رہ جاتی۔قرآن کریم میں بعد میں آنے والے ایک عظیم الشان گواہ کا ذکر ہونا آپ کے حق میں دی
جانیوالی سابقہ موسوی شہادت کو بھی غیر معمولی تقویت پہنچاتا ہے۔یہ محض ایک پیشگوئی نہیں بلکہ اس
آسمانی گواہ کے حق میں جو نا قابل رڈ گواہیاں اس زمانہ کی طرف سے دی جانی تھیں، ان کا بھی ذکر
کر دیا گیا ہے اور وہ گواہیاں پوری ہو کر نہ صرف اس کے حق میں عظیم الشان چمکتے ہوئے نشان بن
گئیں بلکہ اس سے آنحضور کے حق میں اس عظیم گواہ کی اپنی گواہی بھی ایک نا قابل رد شہادت بن
گئی۔ضمنا يَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ کے الفاظ میں یہ پیشگوئی بھی موجود تھی کہ وہ اس کا تابع اور اسی کی
امت میں سے ہوگا۔تعجب کی بات ہے کہ آج کے مسلمان رسول اللہ علیہ کی اس عظیم الشان فضیلت کو نظر انداز
کر رہے ہیں اور سوچ ہی نہیں رہے کہ وہ شاہد کون ہو گا اور کیسے آئے گا۔یاد رکھیں کہ یہاں لازماً ایک
نئے وجود کی طرف اشارہ کیا جارہا ہے جو بعد میں پیدا ہوگا اور وہ اتنا عظیم الشان گواہ ہوگا کہ امت
میں پیدا ہونے والے دیگر صاحب مرتبہ بزرگوں سے اسکا مقام ممتاز اور الگ ہوگا۔فرمایا يَتْلُوهُ
شَاهِدٌ منه اسکا ایک معنی یہ ہے کہ ایسا عظیم الشان گواہ ہے کہ جسے خدا اپنی طرف سے بھیجے گا۔اس نظام شہادت کی جو قرآن مجید نے پیش فرمایا ہے حدیث بھی بڑی وضاحت سے تائید فرماتی
ا
ايك نئی قسم کی شهادت
181
ہے اور بار بار جو آخری زمانہ میں مہدی معہود اور مسیح موعود کے ظہور کی خبریں ملتی ہیں وہ لازماً اسی شاہد
کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔پس یہ ایک ایسا عظیم اور پختہ اور ایک دوسرے سے مربوط شہادتوں کا نظام ہے جسکی مثال اس
سے باہر دکھائی دینی مشکل ہے۔آنحضرت ﷺ کی صداقت پر اس دور کی ایک ناقابل تردید شہادت جب آپ
نے دعوی کیا:
اب آنحضرت ﷺ اور قرآن مجید کی صداقت پر اس زمانہ کی گواہیوں کا قرآن کریم میں جو ذکر
ملتا ہے وہ پیش کیا جاتا ہے۔یعنی اس دور کی گواہیاں جسمیں قرآن نازل ہو رہا تھا اور حضور اکرم ہے
جسم عصری دنیا میں موجود تھے۔فرمایا:
قُلْ تَوْشَاءَ اللَّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرِيكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ
عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
اس پر
(یونس 17:10)
تو کہہ دے اگر اللہ چاہتا تو میں تم پر اس کی تلاوت نہ کرتا اور نہ وہ ( اللہ ) تمہیں
پر مطلع کرتا۔پس میں اس ( رسالت ) سے پہلے بھی تمہارے درمیان ایک
لمبی عمر گزار چکا ہوں، تو کیا تم عقل نہیں کرتے ؟
یعنی بچپن سے لے کر جوانی اور جوانی سے لیکر جوانی ڈھلنے تک کا عرصہ یعنی میرے دعوئی سے
پہلے کی زندگی تمام تر اس بات پر گواہ ہے اور تم خود اس دور کے لمحہ لمحہ سے خوب واقف ہو کہ یہ
تمام زندگی ہر قسم کے عیب سے پاک تھی۔اور اس تمام عرصہ میں ایک ادنی سا بھی جھوٹ کا شبہ تک کسی
کی طرف سے میرے متعلق عائد نہیں کیا گیا۔اور جہاں تک امانت کا تعلق ہے تم ہی لوگ ہو جنہوں
نے مجھے امین کا لقب دے رکھا تھا۔پس اس پہلو سے مخاطب کو جو بالخصوص اہل مکہ تھے ایک ایسے
رنگ میں صداقت پر گواہ ٹھہرادیا گیا کہ جس کا انکار ان کے لئے ناممکن تھا۔یہاں جونکتہ قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ من قبلم کی شرط بھی لگا دی ہے۔یہ نہیں فرمایا کہ میری
ساری زندگی آج بھی تمہارے سامنے گواہ ہے۔سب انبیاء کا یہی حال ہے۔دعوی کے بعد تو دنیا کا ہر
عیب اسکی طرف منسوب کر دیا جاتا ہے اور کوئی نبی اس سے مستثنی نہیں۔ان کے دعوی سے پہلے اور ان
کے دعوی کے بعد کی زندگی میں ان سے بالکل مختلف سلوک کیا جاتا ہے۔وہی جو سب سے زیادہ سچے
182
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه
سوم
کہلاتے تھے ،سب سے زیادہ بڑھ کر جھوٹے کہلانے لگتے ہیں۔یہ تو ممکن ہے کہ دشمن نبی کے دعویٰ
کے بعد یہ الزام لگائے کہ تمہاری اپنے دعوی سے پہلے کی زندگی بھی داغدار تھی لیکن دعوئی سے پہلے
دشمن کا اس پر ایسا الزام لگانا ہر گز ثابت نہیں۔پس قرآن کریم کی یہ تفریق بہت ہی حکیمانہ تفریق ہے
اور اسمیں ایک ایسی دلیل پیش کی گئی ہے جو بیک وقت کل عالم کے ہر زمانے کے ہر نبی کی صداقت پر
گواہ بن جاتی ہے۔دعویٰ سے پہلے تو انبیاء سے قوم کی بہت نیک امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔اس شخص
کو جس نے بعد میں نبوت کا دعویٰ کرنا ہو یہ خیال آہی نہیں سکتا کہ میں نے آئندہ جا کر تھیں یا چالیس
سال کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنا ہے اس لئے ابھی سے اپنے نقائص کو چھپا کر رکھوں۔اس نوع کی شہادت کو اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی پر بھی چسپاں کر کے دیکھیں تو
بعینہ وہی نتیجہ سامنے آئے گا جو اس سے پہلے انبیاء کی صداقت پر اس شہادت کا اطلاق کرنے کے نتیجہ
میں نکلتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کا دعوی تک آپ جائزہ لے کر دیکھ لیں تمام
ہندوستان میں آپ دن بدن زیادہ معروف ہوتے چلے جارہے تھے۔قادیان کے قریبی حلقوں میں
ہندؤوں نے آپ کو بڑے غور اور قریب سے دیکھا۔آپ کا بچپن دیکھا، آپ کی جوانی دیکھی، جوانی
کو ڈھلتے دیکھا۔پھر بڑھاپے کی عمر میں قدم رکھتے ہوئے دیکھا۔سکھوں نے بھی دیکھا، دہریوں
نے بھی دیکھا، عیسائیوں نے تبھی دیکھا۔ان کے ساتھ تعلق رکھنے والے اور آنے جانے والے غرباء
نے بھی دیکھا اور امراء نے بھی دیکھا۔جتنی گواہیاں اس دعوی سے پہلے ملتی ہیں وہ ساری گواہیاں
حیرت انگیز طور پر آپ کی صداقت کی تائید اور اخلاق کی تعریف و توصیف پر مشتمل ہیں۔ایک گواہی
بھی نہیں جو اشارہ بھی آپ کی ذات میں موجود کسی بدی کی طرف انگلی اٹھا رہی ہو۔یہ گواہیاں تو ملتی
ہیں کہ بچپن سے ہی آپ مسجد کے ہو چکے تھے۔غرباء کے ساتھ یہ سلوک تھا کہ جو کھانا گھر سے ملتا تھا
وہ گھر میں کھانے کی بجائے لیکر باہر آجایا کرتے تھے اور غریبوں میں تقسیم کر دیا کرتے تھے۔غرضیکہ
آپ کے بچپن اور جوانی کے متعلق جتنی گواہیاں ملتی ہیں اپنوں کی ہوں یا غیروں کی یہی بتاتی ہیں کہ وہ
ایک پاک نفس خدا سے تعلق رکھنے والا پاکباز بچہ تھا۔وہ لوگ جو مسلسل اس طرح غرباء کے لئے
قربانیاں کریں، بنی نوع انسان کی خدمت کریں اور کبھی کسی نے ان کے متعلق نازیبا الزام نہ لگایا ہو
اور ان کے سامنے وہ عین جوانی اور ادھیڑ عمر تک پہنچیں جو ہر قسم کے عیوب سے پاک ہو ان پر بلاشبہ یہ
گواہی صادق آتی ہے۔فقد لبثت فيكم عمرا من قبله افلا تعقلون -
کائنات میں۔خدا کا ریکارڈ نگ سسٹم
19- کائنات میں خدا کا ریکارڈنگ سسٹم
183
اب جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ انسان کے جو اعمال قیامت کے دن پیش ہونگے ان پر
فرشتوں کی اور خدا کی گواہی کی کیا حیثیت ہوگی۔اس پہلو سے بھی آپ دیگر مذاہب کا مطالعہ کریں تو
یہ بات محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے کہ اسلامی تعلیم عدل جن جن شعبوں پر اور جس تفصیل سے
حاوی ہے اس کا پاسنگ بھی ان مذاہب میں موجود نہیں ہے۔قرآن کریم یہ نہیں فرماتا کہ تم اس لئے پکڑے جاؤ گے کہ میرے فرشتے گواہی دیں گے کہ تم
بدی کیا کرتے تھے۔اگر ایسا کیا جائے تو انسان کہہ سکتا ہے کہ فرشتوں کی مخلوق اور ہے۔وہ نہ ہمارے
جذبات سے واقف اور نہ ہمارے اندرونی حالات سے واقف ہیں۔چنانچہ واقعہ قریب کے زمانہ
میں ایک اردو شاعر نے یہی اعتراض اٹھا بھی دیا۔غالب کہتا ہے۔پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحق
آدمی کوئی ہمارا دم تحریر بھی تھا
که خدایا! تیری گواہی کا نظام عجیب ہے کہ فرشتوں کے لکھے پر ناحق بندوں کو پکڑ رہا ہے۔کیا بنی آدم
کا کوئی نمائندہ بھی وہاں بطور گواہ موجود تھا۔اللہ تعالیٰ کا غالب کو زبان حال سے یہ جواب ہوگا کہ کسی آدمی کا
تمہارے خلاف پیش ہونا تو درکنار، خودتم ہی اپنے خلاف گواہ پیش ہو گے۔چنانچہ قرآن کریم میں ہر انسان
کی جلد کی گواہی، اس کے جسم کی گواہی ، اس کے باطن کی گواہی کا ذکر ہے۔یہ ایک بہت گہرا مضمون ہے
جس کی تفصیل میں اس وقت بیان نہیں کرتا۔ہاں صرف اتنا کہنا کافی ہے کہ ہر انسان کی اپنی گواہی خدا اور
فرشتوں کی گواہی کی تائید کر رہی ہوگی۔چنانچہ قرآن کہتا ہے کہ
فَتَرَى الْمُجْرِمِيْنَ مُشْفِقِيْنَ مَا فِيهِ وَ يَقُولُونَ يُوَيْلَتَنَا
مَالِ هَذَا الْكِتَبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصُهَا
(الكهف 50:18)
اُس دن مجرم ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے افسوس ہم پر اس کتاب کو کیا ہوا ہے
کہ نہ یہ کوئی چھوٹی چیز چھوڑتی ہے اور نہ کوئی بڑی چیز مگر اس نے ان سب کو شمار
کر لیا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے ہم نے یہ نظام قائم فرما دیا ہے کہ اس کا ئنات میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس سب کو
184
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه
سوم
ہم ریکارڈ کرتے چلے جارہے ہیں اور جو واقعہ بھی گزر جاتا ہے اس کے گہرے نقش موجودات پر ہمیشہ قائم
رہتے ہیں۔تم یہ نہ سمجھو کہ تمہارے اعمال کے آثار مٹتے مٹتے کالعدم ہو جاتے ہیں بلکہ جو کچھ تم کرتے ہواس
کے نقوش تمہارے گردو پیش اور خود تمہاری ذات میں بطور گواہوں کے مرتسم ہوتے چلے جاتے ہیں۔چنانچہ حضرت لقمان علیہ السلام کی نصیحت کے طور پر آپ کے الفاظ میں قرآن مجید میں فرمایا:
يُيُنَ إِنَّهَا إِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرُدَلٍ فَتَكُنْ فِي
صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَوتِ اَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللهُ إِنَّ اللَّهَ
(لقمان 17:31)
لَطِيفُ خَبِيرٌ
ترجمہ:۔اے میرے پیارے بیٹے ! یقیناً اگر رائی کے دانے کے برابر بھی کوئی
چیز ہو پس وہ کسی چٹان میں ( دبی ہوئی ) ہو یا آسمانوں یاز مین میں کہیں بھی ہو،
اللہ ا سے ضرور لے آئے گا۔یقینا اللہ بہت باریک بین (اور ) باخبر ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ اس کائنات میں شہادتوں کو منضبط کرنے والا ایسا نظام جاری ہے جس کی
شہادتیں کبھی بھی مٹائی نہیں جاسکتیں۔اُس زمانے میں انسان کے تصور یا خواب و خیال میں بھی یہ
بات نہیں آسکتی تھی کہ کوئی ایسا نظام موجود ہے جسے ہم دیکھ نہیں سکتے مگر وہ مسلسل ہر قسم کے رونما ہونے
والے واقعات کو منضبط کرتا چلا جاتا ہے۔مگر یہ آیات صاف بتارہی ہیں کہ حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کو لازماً ایک عالم الغیب والشہادہ ہستی مطلع فرما رہی ہے۔چنانچہ آج اگر آپ کسی
PALANATARIUM میں جا کر دیکھیں کہ اٹھارہ یا بیس بلین سال پہلے کی جو آواز BIG
BANG سے پیدا ہوئی تھی اس کے آثار باقیہ آج تک قائم ہیں اور ان ہی کو بڑھا کر وہ آواز پیدا
کر کے دکھاتے ہیں کہ یہ وہ آواز تھی جو آج سے اٹھارہ یا بیس بلین سال پہلے کے عظیم دھماکے سے
ظہور میں آئی تھی۔اور یہ
کبھی بھی کلیتہ نا پید نہیں ہو سکتی۔محققین زمین کھودتے ہیں تو لاکھوں کروڑوں
بلکہ اربوں سال پہلے کے آثار ان کو نظر آتے ہیں اور ہر اثر اپنے زمانہ کی ایک روئیداد پیش کرتا ہے گویا
سرگذشت کہانی بیان کر رہا ہے اور وہ کہانی اتنی تفصیل سے
لکھی ہوئی ہے کہ جیسے جیسے انسانی علم ترقی
کرے گا اور بھی باریک در باریک نکات اس پر منکشف ہوتے چلے جائیں گے۔کروڑ ہا سال پہلے جو
چیزیں زمین میں مدفون ہوگئی تھیں، وہ جاندار جن کی جنس ہی دنیا سے نا پید ہو چکی ہے انکی ہڈیاں اور
جسموں کے بنیادی خلیے حیرت انگیز طور پر اسطرح محفوظ کر دئیے گئے ہیں کہ آج کا محقق جس جانور کی
لاش کو دیکھتا ہے وہ یہ بھی بتاتا ہے کہ اس جانور کا حال کیا تھا۔اس
کو کیا بیماریاں تھیں اور اس کے اندر کیا
کائنات میں۔خدا کا ریکارڈنگ سسٹم
185
صلاحیتیں تھیں اور کن صلاحیتوں سے یہ عاری تھا۔کتنا تیز دوڑا کرتا تھا۔کتنا اس کا قد تھا اور کیا کھاتا
تھا۔گوشت خور تھا یا سبزی خور تھا۔عام عادات
کیا تھیں بزدل تھا یا بہادر تھا۔بے وقوف تھا یا عقل والا
تھا۔گویا ان گنت سال پہلے روئے زمین پر بسنے والے ہر قسم کے جانوروں کے روز مرہ کی حرکات و
سکنات اور طرز بود و باش کے نقوش ایک واضح تصویر کی صورت میں ابھرتے چلے آتے ہیں۔اسی
طرح مثلاً ایک پرانے ڈھانچے کا سائنسی تجزیہ کرنے سے خواہ وہ جانوروں کا نہیں بلکہ کسی قدیم
انسان کا ہو، وہ پورے وثوق سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ جس شخص کا وہ ڈھانچہ تھا وہ مسفلس یعنی آتشک کی
بیماری میں مبتلا ہو کر مرا ہے۔غرضیکہ ہر تحریر محفوظ ہے اور ہر تحریر بول رہی ہے۔انسان اپنی کم علمی کے
باوجوداگر خدا کے اس ریکارڈ کو پڑھ رہا ہے تو کتنا بے وقوف ہوگا اگر وہ اپنے آپ کو خدا سے محفوظ سمجھے
اور یہ گمان کرے کہ اس کے تمام اعمال ماضی میں دفن ہو چکے ہیں اور کبھی اسے مجرم ثابت کرنے کے
لئے اس کے سامنے انکی شہادتیں پیش نہیں کی جاسکیں گی۔وہ جس نے سب کچھ پیدا کیا وہ اس نظام
کی مخفی تحریرات کو آجکل کے آرکیالوجسٹس (Archaeologists) کی نسبت بہت بہتر سمجھ سکتا
ہے۔اگر انسان باریکی سے اس سارے نظام کا مطالعہ کرے تو اتنا خوف زدہ ہو جائے کہ اسکا جینا
حرام ہو جائے۔ہم مخفی سے مخفی آواز جو اس کے دل میں پیدا ہوئی اور ابھی الفاظ میں نہیں ڈھلی اسکو
ریکارڈ کرنے کا نظام بھی موجود ہے۔انسان جواب طلبی کے دن سے کیسے بچ سکے گا!۔چنانچہ آنحضرت ﷺ اس نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہر چیز دوبارہ اکٹھی کی جائے گی اور گواہ
کے طور پر پیش کی جائے گی اس کے ساتھ ایک اور مضمون کو شامل کر دیتے ہیں اور وہ مغفرت کا مضمون
ہے۔آنحضرت ﷺ نے ایک تمثیل بیان فرمائی کہ ایک شخص بڑا ہی گنہ گار تھا۔اتنا گنہ گار تھا کہ گناہ کی
جتنی بھی قسمیں ہیں، جن تک بھی اسکی رسائی تھی وہ سارے گناہ کر لئے اور اپنی ہر حسرت پوری کر لی
اور جب مرنے کے قریب آیا تو اسے کامل یقین تھا کہ چونکہ اس سے زیادہ بڑھ کر گنہگار کوئی نہیں ہو
سکتا اسلئے لازم وہ تو جہنم کا ایندھن بنایا جائے گا۔چنانچہ اس نے اپنے بچوں
کو اکٹھا کیا اور نصیحت کی
کہ جب میں مرجاؤں گا تو تم مجھے جلا کر خاکستر کر دینا پھر اس راکھ کو ہواؤں میں اڑا دینا اور پانیوں پر
بکھیر دینا یہانتک کہ وہ زمین پر ، ہواؤں میں اور پانیوں میں بکھر کر ہمیشہ کے لئے نابود ہو جائے۔یہ
نصیحت کر کے وہ مر گیا اور اسکی اولاد نے ایسا ہی کیا۔آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی کہ
قیامت کے دن خدا ہوا کو یہ حکم دے گا کہ اس شخص کے ان تمام ذرات کو جن کو تو اڑائے لئے پھرتی
تھی اکٹھا کر اور خشکیوں کو حکم دے گا کہ جہاں جہاں وہ ذرے ہیں ان کو یکجا کرو اور پانیوں کو حکم دے گا
186
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
کہ ان ذروں کو دوبارہ اگل دو جوان میں ڈوب گئے تھے اور ان کو اکٹھا کر کے دوبارہ وہی وجود پیدا
فرمادے گا اور پھر اس سے پوچھے گا کہ تم نے کیوں ایسا کیا تھا۔کیا تم مجھ سے بھاگنا چاہتے تھے؟ ( یاد
رہے کہ رسول اللہ کے یہ الفاظ تمثیل کے طور پر ہیں۔اس
کو ظاہر پر محمول کرنا کم نہی ہوگی۔مراد صرف
یہ ہے کہ انسان کی کچھ پیش نہیں جاسکتی اس نے جو کچھ کہا وہ انمٹ تحریروں کے طور پر ہمیشہ محفوظ رہے
گا۔) تو وہ جواب دے گا کہ اے خدا! میں تجھ سے بہت ڈرتا تھا۔میرے دل میں ان گناہوں کے باوجود
تیری خشیت ضرور تھی۔پس میں نے تیرے خوف کی وجہ سے تیری عقوبت سے بچنے کے لئے یہ ترکیب
سوچی۔تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ جو مجھ سے ڈرتا رہتا ہے میں اسکو معاف بھی کر سکتا ہوں۔چنانچہ سب
سے بڑے گناہ گار کو اس پر کامل مقدرت حاصل کرنے کے بعد خدا تعالیٰ معاف فرما دے گا۔(45)
یہ گناہوں پر جرات دلانے والا مضمون نہیں بلکہ خوف کی حالت میں لرزاں ہونے والوں کے
لئے اس میں نجات
کا پیغام ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ تمہارے دل کی کوئی نیک کیفیت، کوئی پاک ارادہ
خدا کے ہاں مقبول ہو جائے۔اس لئے اسکی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو۔لیکن یہ نہ سمجھنا کہ تم خدا کو
دھوکہ دے لو گے یا اس سے کوئی چیز چھپا لو گے۔لوگوں میں عام طور پر باوجود اسکے کہ جانتے ہیں کہ
خدا کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا لاشعوری طور پر ایسی حرکتیں سرزد ہوتی رہتی ہیں جو عملاً خدا کو دھوکہ دینے
کے مترادف ہوتی ہیں۔بچوں میں بھی یہ بات دکھائی دیتی ہے۔مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا ایک دفعہ میں
نے ایک چھوٹے لڑکے کو بڑی تیزی کے ساتھ نماز پڑھتے دیکھا۔وہ اس قدر تیزی سے ٹکریں مار رہا
تھا کہ اس تیز رفتاری کے ساتھ قیام، رکوع اور سجود میں کچھ پڑھا جاہی نہیں سکتا۔مثلاً سجدے میں تین
وقعه سبحان ربی الاعلی پڑھنا ہو تو اسکے لئے کچھ تو وقت چاہیئے۔تو میں نے بڑے پیار سے
اسکو سمجھایا کہ دیکھو اس تیز رفتاری کے ساتھ پڑھنے سے کچھ بھی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مضمون سے خالی
نماز ہے۔اس نے کہا کہ اللہ میاں ٹوں ٹرخار ہیاواں پڑھنا کتنے ائے یعنی پڑھنا تو میری نیت ہی
نہیں ہے۔میں تو ادا ئیگی فرض کر کے اللہ تعالیٰ کوٹر خا رہا ہوں۔ٹرخانے کا بعینہ صحیح ترجمہ تو مشکل ہے
مگر مراد اسکی یہ تھی کہ ظاہری طور پر فرض پورا کر کے اپنے سر سے یہ بوجھ اتار رہا ہوں۔وہ تو ایک جاہل
بچہ تھا لیکن واقعتہ بعض بڑے بڑے عالم، بڑے قابل لوگ جو مذہب کی باریکیوں سے بھی واقف
ہیں اپنی ساری زندگی اسی قسم کے مکر و فریب میں ضائع کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ خدا کا حساب
بے باق کر دیا۔خدا تعالیٰ کو کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا جیسا کہ مندرجہ ذیل آیات ظاہر کرتی ہیں:
661
شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَأَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ