حصہ سوم
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 5
غیروں سے معاہدات
211
اپنی الگ بستیاں بنالیں جہاں سے بلا روک ٹوک مکہ سے شمال کی طرف جانے والے قافلوں پر حملے
کرتے تھے۔چنانچہ ان بھاگنے والوں نے اہل مکہ کی زندگی اجیرن کر دی۔میثاق مدینہ
معاہدہ کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ہر وہ فریق جو معاہدہ میں شریک ہو، خواہ وہ کسی بھی
مذہب کا ہو، اسے برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔میثاق مدینہ اس قسم کے معاہدہ کی ایک نمایاں
مثال تھی۔اس معاہدہ کی اہم شرائط یہ تھیں۔ا۔قریش مہاجر اور مدینہ کے انصاری اہل مدینہ جوان کے ساتھ اس عہد میں شامل
ہوں گے کہ اگر مدینہ پر حملہ ہو جائے تو مدینہ کے دفاع میں وہ سب اکٹھے ہو جائیں گے۔یہ سب
لوگ اختلاف مذہب کے باوجود ایک ہی امت شمار ہوں گے۔اس معاہدہ کی پہلی شق کی بقیہ شرائط نہیں لکھی جار ہیں کیونکہ ان کا زیر نظر مضمون سے براہ راست
تعلق نہیں ہے۔نہیں بنے گا۔کوئی مومن اپنے مومن بھائی کی مرضی کے بغیر اس کے مولیٰ غلام یا دوست کا حلیف
مومن لوگ ان میں سے جو بھی ظلم کرے گا یا جو گناہ کی بات کرے گا یا عدوان کرے
گا یا مومنوں کے درمیان فساد پیدا کرے گا سب اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے خواہ ایسا کرنے
والا انکا باپ ہی کیوں نہ ہو۔۴۔خلاف مددکر لگا۔۵۔حصہ پائے گا۔۔کوئی مومن کسی مومن کو کافر کی خاطر قتل نہیں کریگا اور نہ ہی کسی کافر کی کسی مومن کے
خدا کی امان سب کیلئے برابر ہے۔ان میں سے حقیر ترین شخص بھی اس میں سے اپنا
یہود میں سے جو اس معاہدہ میں شامل ہوگا اس کو بھی مومنوں جیسے حقوق حاصل ہوں
گے۔نہ ان پر ظلم ہوگا، نہ ان کے خلاف کسی کی مدد کی جائے گی۔سب مومنوں کے امن کی حالت ایک جیسی ہی ہے۔کوئی مومن اپنے مومن ساتھی کو
چھوڑ کر اپنے دشمن کے ساتھ صلح نہیں کریگا۔اگر ان میں کوئی غلطی سے کسی مومن کو قتل کر یگا تو اسے خون بہادینا ہو گا سوائے اس
212
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
کے کہ ورثاء معاف کر دیں۔اگر وہ خون بہانہ دے تو سب اس کے خلاف کھڑے ہونگے۔اس معاہدہ میں شامل لوگوں میں اگر کوئی جھگڑا ہوگا جس کے فتنہ کا اندیشہ ہو تو اسے
و۔خدا اور اس کے رسول محمد کی طرف لوٹایا جائے گا۔+17
ا۔قریش کفار اور ان کے مددگاروں
کو پناہ نہیں دی جائے گی۔اگر کوئی مدینہ پر حملہ کرے تو شرکاء معاہدہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور اگر صلح
کی پیشکش ہو تو سب شامل ہوں گے۔۱۲۔مومنوں پر بھی پابندی ہے کہ وہ شرکاء کے ایسے حقوق مانیں اور ادا کریں سوائے
اسکے جو دین کی خاطر جنگ کرے۔۱۳۔اس معاہدہ سے ظالم یا گنہگار کوکوئی پناہ نہیں ملے گی۔الد
مدینہ سے باہر جانے والا بھی امن کا حق رکھتا ہے اور مدینہ میں رہنے والا بھی۔۱۵۔جو نیکی اختیار کرے گا خدا اس کا ساتھی ہے اور محمد رسول اللہ بھی“۔اس معاہدہ سے صاف ظاہر ہے کہ یہ حکومت کی قانون سازی نہیں بلکہ معاہدہ کی شقیں ایسی
ہیں جو معاشرت کے اصولوں کے مطابق ہیں چنانچہ اس کا مرکزی نکتہ اس بات میں ہے کہ اگر یہود
اس معاہدہ میں شامل ہوں تو ان کو بھی مومنوں جیسے حقوق حاصل ہونگے۔اس معاہدہ کی رُو سے ہر
شریک معاہدہ خواہ وہ مدینہ میں رہے یا مدینہ کو چھوڑ کر باہر کہیں بسنے کیلئے چلا جائے ، برابر امن کا
حقدار ہوگا۔معاہدہ کے شرکاء کا کوئی حق نہیں ہوگا کہ ان کے معاملہ میں دخل دیں۔یہ میثاق ایک ایسا
چارٹر ہے جو آئندہ زمانہ میں بھی تمام جھگڑے والی قوموں کیلئے ان کے درمیان انصاف کے ساتھ
فیصلہ کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔اس معاہدہ کی رُو سے اس بات کا کوئی جواز نہیں رہتا کہ بڑی اور طاقتور قوموں کو چھوٹی اور کمزور
قوموں کے مقابلہ پر اپنا فیصلہ ٹھونسنے کا کوئی حق دیا جائے۔جو قوم بھی کسی دوسری قوم پر ظلم کرنے سے
باز نہ آئے اس کے خلاف باقی سب قوموں کو جو اقوام متحدہ میں شامل ہوں، اجتماعی کارروائی کرنی
پڑے گی۔یعنی ایسی صورت میں سب پر برابر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اکٹھے ہو کر دونوں جھگڑنے
والی قوموں کو سمجھائیں کہ فوری طور پر مخالفانہ کاروائیاں بند کر دیں۔اس کے بعد دونوں کا فرض ہے کہ
اپنے جھگڑے باہم طے شدہ ثالثی کے ذریعہ طے کروائیں۔اس معاہدہ پر عمل درآمد کے طریق میں بھی رسول اللہ ﷺ کا ایک اسوہ ہے جو اس معاہدہ کی
غیروں سے معاهدات
213
تشریح کرتا ہے کہ یہود جب اپنا مقدمہ لے کر آتے ہیں تو رسول اللہ کی بالا دستی جو اس معاہدہ میں
مسلّم ہے اس کا آنحضور ﷺ نے یہ مطلب نہیں سمجھا کہ آپ اپنے دین کو شریک معاہدہ دوسرے
دین والوں پر ٹھونسیں بلکہ بلا استثناء ان کو اختیار دیا کہ چاہو تو تمہاری شریعت کے مطابق فیصلہ ہواور
چاہو تو اسلامی شریعت کے مطابق اور چاہو تو رواج کے مطابق۔صلى
معاہدات کی پابندی میں اسوہ رسول صلی اللہ :
معاہدات کی پابندی کے سلسلہ میں اب میں آنحضرت ﷺ کی پاکیزہ زندگی سے بعض مثالیں
آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ایک دفعہ آنحضرت ﷺ کی خدمت میں ایک قاصد آیا جو کسی قوم کی طرف سے ایک پیغام لایا تھا۔وہ آپ سے ملاقات کے بعد اسلام لے آیا اور باوجود اسکے کہ اس کے بیوی بچے اور اس کے اہل وعیال اور
اسکے مال و متاع سب پیچھے تھے اس نے کہا کہ یا رسول
اللہ ! اب تو میرا واپس جانے کو دل نہیں چاہتا۔مجھے اجازت دیں میں یہاں آپ ہی کے قدموں میں ٹھہر جاؤں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا
میں بدعہدی کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔تم قاصد ہو۔تمہیں بہر حال واپس جانا چاہیئے۔“ قاصد کو یہ
اجازت نہیں ہے کہ وہ پیغام لے کر آئے اور پھر واپس نہ لوٹے۔کیسی شان
کی تعلیم ہے۔اگر یہ معاملہ
رسول اکرم ﷺ کے سامنے نہ آیا ہوتا تو ہم میں سے بہت سے منصف مزاج طبعا یہ کہتے سو بسم اللہ ،
شوق سے بیٹھو۔تم اپنی مرضی سے ٹھہر رہے ہو تمہیں یہ جگہ پسند آ گئی ہے، ہم آزاد ہو۔بہر حال حضرت
محمد رسول اللہ ﷺ نے اس کو یہ اختیار ضرور دیا کہ ہاں اگر پھر واپس آنا چا ہوتو آ جانا اس سے کوئی
انکار نہیں۔چنانچہ وہ گیا اور چونکہ وہ بھی سچا تھا اپنے دل سے مجبور تھا۔کچھ عرصہ کے بعد ان لوگوں سے
بھاگ کر پھر آ گیا۔اس دفعہ وہ قاصد نہیں تھا بلکہ ایک مہاجر کے طور پر آپ کی خدمت میں حاضر
ہو گیا۔(49)
آنحضرت ﷺ کے پاس حضرت حذیفہ بن یمان مکہ سے ہجرت کر کے بدر کے موقعہ پر آپ
کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے آپ سے عرض کیا کہ جب میں مکہ سے نکلا تھا تو قریش
نے یہ شبہ کر کے کہ شاید میں آپ کی مدد کیلئے جارہا ہوں مجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ میں آپ کی طرف
سے ہو کر نہ لڑوں گا۔تو آپ نے فرمایا کہ پھر جاؤ تم اپنے عہد کو پورا کرو، ہمیں ہمارا خدا کافی ہے۔(50)
سبحان اللہ ! آپ کے توکل کی کیا شان ہے ورنہ یہ کہہ سکتے تھے کہ جو عہد دباؤ کے تحت
(Under duress) لیا جائے اس عہد کی پابندی لازم نہیں رہتی۔افسوس کہ آج مسلمان
214
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
کہلانے والے ملاں کا دین آنحضور میلے کے اس مسلک سے بہت دور ہٹ چکا ہے۔پھر آنحضرت ﷺ نے اپنے غلاموں کے ایسے عہد کی بھی پابندی فرمائی جو وہ عہد کرنے کے
آنحضرت علی کی طرف سے مجاز نہیں تھے۔یہاں عہد کی پابندی کا مضمون عدل سے بڑھ کر احسان
میں داخل ہو جاتا ہے۔حضرت ام ہانی بنت ابی طالب بیان کرتی ہیں کہ میں فتح مکہ کے سال
آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔آنحضور ﷺ ایک کپڑے میں لیٹے ہوئے نماز پڑھ
رہے تھے۔آپ نے آٹھ رکعتیں پڑھیں ، میں انتظار کرتی رہی۔پھر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ !
میں ہیرہ کے فلاں بیٹے کو پناہ دے چکی ہوں اور یہ کہنے سے انکی مراد یہ تھی کہ میں نے یہ پناہ اپنے
طور پر دی ہے اور دیگر صحابہ کے اتفاق یا آپ کی اجازت سے نہیں دی۔لیکن میرے ماں جائے علی
یعنی میرے سگے بھائی اسے قتل کرنے پر تلے بیٹھے ہیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” قد اجرنا من
(51)
اجرت یا ام هانی“۔اے ام ہانی! جسے تو نے پناہ دیدی اسے ہم نے بھی پناہ دیدی۔ظاہر ہے کہ آنحضرت ﷺ اس پناہ کی پشت پناہی پر پابند نہیں تھے۔کوئی انصاف کا قانون
بھی آپ پر یہ لازم نہیں کرتا جہاں تک عدل کا تقاضا ہے۔تاہم اپنوں میں سے انفرادی طور پر کسی
کے فعل پر صاد کرنا احسان کے طور پر ہوسکتا ہے۔مسلمانوں کے سیاسی ادبار سے متعلق ایک پیشگوئی:
مسلمانوں کو عہد شکنی سے باز رکھنے کیلئے آنحضرت ﷺ نے ایک عجیب نکتہ بیان فرمایا۔آپ
نے بطور پیشگوئی فرمایا:
تُنْتَهَى ذِمَّةُ اللَّهِ وَ ذِمَّةً رَسُولِهِ اللهِ فَيَشُدُّ اللَّهُ عَزَّوَجَلَّ قُلُوْبَ
اهل الزِّمَّةِ فَيَمْنَعُونَ مَا فِى أَيْدِيهِمْ۔(صحيح بخارى كتاب الجزية
باب اثم من عاهد ثم غدر
کہ جب اللہ کے ذمہ (عہد ) اور اس کے رسول ﷺ کے عہد کو توڑا جائے گا تو
اللہ تعالیٰ کا فروں کے دلوں کو سخت کر دے گا اور وہ اپنے مال میں سے تمہیں کچھ
بھی نہیں دیں گے۔(52)
اگر اس نکتہ کو مسلمان حکومتیں ملحوظ رکھتیں تو وہ کبھی بھی ضائع نہ ہوتیں۔مسلمانوں کی سلطنتوں میں
دو دور آئے ہیں۔اول دور میں جب مسلمان اپنے ذمہ لوگوں کے عہد کا خیال رکھتے تھے، ان کی
غیروں سے معاہدات
215
ضرورتوں کا خیال کیا کرتے تھے، ان کے حقوق کی حفاظت کرتے تھے، تو اس وقت ان کی رعایا ان
سے محبت اور احترام کا تعلق رکھتی تھی اور اختلاف مذہب اس تعلق کی راہ میں کبھی حائل نہیں ہوسکا۔پس وہ قوم جو اپنے عہدوں کی حفاظت کرتی ہے وہ پورے کئے ہوئے عہد خود اس قوم کی حفاظت
کرتے ہیں۔تاریخ اسلام میں اس مضمون کی تائید میں ایک ایسا نمایاں واقعہ ملتا ہے جو بار بار بیان
کے لائق ہے۔ایک بار رومیوں کے زبردست دباؤ کی وجہ سے اسلامی لشکر حمص سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔مسلمانوں نے اس علاقہ سے وصول شدہ سارا خراج وہاں کے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے واپس کر دیا کہ
ہم نے تمہاری حفاظت اور اس علاقہ کے امن و امان کو برقرار رکھنے کی شرط پر یہ ٹیکس وصول کیا تھا۔اب ہم اس علاقہ کو چھوڑ رہے ہیں اور اس پوزیشن میں نہیں کہ تمہاری حفاظت کر سکیں۔اس پر اہل حمص
نے جو جواب دیا اسے تاریخ کے اوراق نے ان سنہری حروف میں محفوظ کیا ہے۔انہوں نے کہا:
”ہم اپنے ہم مذہب لوگوں کے ظلم وستم کا نشانہ بنے ہوئے تھے ان حالات میں تم آئے۔تمہاری حکومت اور تمہارے عدل نے ہمیں اپنا گرویدہ بنالیا۔اب ہم تمہارے مقرر کردہ گورنر کے
ساتھ مل کر ہر قل کے لشکر سے لڑیں گے اور ہمیں مار کر ہی وہ آگے بڑھ سکے گا۔“
(53)
چنانچہ یہ سارا علاقہ رومیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا۔ہر قل پسپا ہوا اور مسلمان دوبارہ اس علاقہ
میں فاتحانہ انداز میں داخل ہوئے تو وہاں کے باشندوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا بڑے بڑے
جلوس نکالے اور ادائے خراج اور وفاداری کے نئے سرے سے عہد و پیمان ہوئے۔اس دور کے بعد جس کی ایک نیک مثال بیان کی گئی ہے بدنصیبی سے ایک دوسرا دور آیا جب
مسلمان حکومتوں نے اپنے ماتحتوں کے حقوق کی حفاظت چھوڑ دی اور تعلیم قرآن کی رو سے حاکم اپنی
رعایا کے مفادات کی حفاظت کا جس طرح پابند ہے اس کی پرواہ نہ کی تو رعایا بھی ان سے غافل اور
بے تعلق ہوگئی اور یہ توڑے ہوئے عہد ان کی حکومتوں کے ٹوٹنے اور زوال کا موجب بن گئے۔معاہدات کی پابندی کی بعض اور مثالیں :
انفرادی طور پر آنحضرت علیہ غیر کے حقوق کی ایسی حفاظت کرتے تھے اور ذمیوں کے حقوق
کے متعلق ایسی شدت سے
تعلیم دیتے تھے کہ آپ کے تربیت یافتہ صحابہ کا نمونہ اسی رنگ میں ڈھالا
گیا جس رنگ میں آنحضرت ﷺ نے ان کو تعلیم دی۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایک یہودی قتل
ہو گیا اور اس کے قتل کا سراغ نہیں ملتا تھا۔حضرت عمرؓ کو اس کا علم ہوا تو گھبرا کر باہر نکل آئے اور صحابہ
216
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
کو مسجد میں اکٹھا کیا اور منبر پر چڑھ کے اتنا دردناک اور زور دار خطبہ دیا کہ دیکھو میں کیا کروں گا خدا
نے میرے ہاتھ میں بنی نوع انسان کی باگ ڈور تھمائی ہے۔میں کیا جواب دوں گا مخلوق خدا کا خون
ہو گیا۔خدا مجھ سے پوچھے گا تو کیا کر رہا تھا۔اتنا دردناک خطبہ تھا کہ قاتل اسی وقت اٹھ کے کھڑا
ہو گیا۔اس نے کہا۔اے امیر المومنین! میں قاتل ہوں، مجھے سزا دیں، آپ تکلیف میں نہ مبتلا
ہوں۔(54) بلاشبہ قاتل کو اس کے بعد قتل کر دیا گیا۔اللہ اس کی روح کو سلامتی عطا فرمائے۔یہ ہے
ذمہ کی تعلیم جو آنحضرت ﷺ نے اپنی قوم کو دی اور اس شان کے نظارے عملاً پیدا فرما دیے۔حضرت علی کے پاس ایک دفعہ ایک مسلمان پکڑ کے لایا گیا جس نے ایک ذمی کو قتل کیا تھا۔پورا
ثبوت موجود تھا اسلئے حضرت علیؓ نے قصاص میں اس مسلمان کے قتل کئے جانے کا حکم دیا۔قاتل کے ورثاء نے مقتول کے بھائی کو معاوضہ دے کر معاف کرنے پر راضی کر لیا۔حضرت علی
کو جب اس کا علم ہوا تو آپ نے اس کے بھائی سے فرمایا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ ان لوگوں نے تجھے
ڈرا دھمکا کر تجھ سے کہلوایا ہو کہ تم اسے معاف کر دو۔آپ نے مقتول کے بھائی کو اس کے حقوق سے
آگاہ کیا۔اس نے کہا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔میں یہ فیصلہ اس لئے کر رہا ہوں کہ قاتل کے قتل کئے
جانے سے میرا بھائی تو واپس آنے سے رہا اور اب یہ مجھے اس کی دیت دے رہے ہیں جو پسماندگان
کیلئے کسی حد تک کفایت کرے گی اس لئے خود اپنی مرضی سے بغیر کسی دباؤ کے معافی دے رہا ہوں۔اس پر حضرت علیؓ نے فرمایا یہ تمہارا حق ہے اس کے بعد میں اس کے قتل کا حکم نہیں دیتا لیکن ہماری
حکومت کا اصول یہی ہے کہ " من كان له ذمتنا فدمه کد منا و دیته کدیتنا “ یعنی جو ہماری
زمی رعایا میں سے ہے اس کا خون ہمارے خون کی طرح ہے اور اس کی دیت ہماری دیت ہی کی
طرح ہے۔(55)
اس کے بعد حاضرین جلسہ کو کچھ نصائح کی گئیں اور دعائیں دی گئیں جن کا اس کتاب کے
قارئین سے کوئی تعلق نہیں اس لئے انہیں مقرر کی اجازت سے حذف کیا جارہا ہے۔(ناشر)
217
حوالہ جات حصہ سوم
(43)
(44)
(45)
(46)
(47)
(48)
(49)
(50)
المفردات فی غریب القرآن۔زیر لفظ قرع، صفحه 417۔مولف: ابوالقاسم الحسين بن محمد
المعروف بالراغب الأصفهاني ناشر: داراحياء التراث العربي للطباعة والنشر والتوزيع، بيروت لبنان۔الطبعة الاولى۔1423ه ، 2002ء۔سنن ابن ماجه۔ابواب الرهون۔باب تلقيح النخل۔روایت نمبر 2471 تالیف: ابو عبدالله محمد
بن يزيد الربعي ابن ماجه القزويني ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة
الاولى۔محرم 1420ھ ،اپریل 1999ء۔صحیح بخاری، کتاب احادیث الانبياء، باب حديث الغار۔روایت نمبر 3478۔مولف:ابوعبدالله
محمد بن اسماعيل البخاري الجعفى۔ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الثانية
ذو الحجة 1419ھ ، مارچ 1999ء
صحیح بخاری، کتاب الجهاد والسير، باب قول الله عزوجل : من المومنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله
عليه۔۔۔۔۔۔۔روايـت نـمبـر 2805۔مولف:ابـو عبـدالـلـه مـحـمـد بـن اسـمـاعـيـل البـخـارى
الجعفى۔ناشر: دارالسلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الثانية ذو الحجة 1419ه، مارچ 1999ء۔الدر المنثور في التفسير المأثور جلد3، صفحه 467 تا 468 تفسیر آیات سورة التوبة،75تا78۔تاليف: جلال الدين عبدالرحمان بن ابوبكر السيوطى ناشر : دار الكتب العلمية، بيروت
لبنان۔الطبعة الاولى 1411ه ، 1990ء
اسدالغابة، ذكر ثعلبه بن حاطب بن عمرو بن عُبيد۔۔۔۔الانصارى الاوسي۔جلد 1، صفحه 272،
273۔مولف: ابو الحسين علی بن محمد الجزرى۔ناشر: دار المعرفة للطباعة والنشر والتوزيع،
بیروت لبنان الطبعة الثانية۔1422ه۔2001 ء۔صحیح بخاری، کتاب الایمان ، باب علامات المنافق روايت نمبر 34 مولف: ابو عبدالله محمد
بن اسماعيل البخاري الجعفى۔ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض، الطبعة الثانية ذو الحجة
ھ، مارچ 1999ء
1419
سنن ابو داؤد، كتاب الجهاد ، باب فی الامام يستجن به فى العهود۔روایت نمبر 2758۔مولف: ابوداؤد سلیمان بن الاشعث بن اسحاق الازدى السجستاني۔ناشر: دار السلام للنشر
والتوزيع، الرياض، الطبعة الاولى۔محرم 1420ھ۔اپریل 1999ء۔صحیح مسلم، کتاب الجهاد، باب الوفاء بالعهد۔روایت نمبر 4639۔تالیف: امام ابوالحسين مُسلم بن الحجاج بن مسلم القشيري النيسابورى۔ناشر: دارالسلام للنشر والتوزيع، الرياض۔طبع اوّل: 1419ھ ، جولائی 1998ء
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
صحیح بخارى، كتاب الجزية والموادعة۔باب امان النساء وجوارهن۔روایت نمبر 3171۔مولف: ابوعبدالله محمد بن اسماعيل البخاري الجعفى ناشر: دار السلام للنشر والتوزيع، الرياض،
الطبعة الثانية ذو الحجة 1419ه ، مارچ 1999ء
صحیح بخارى، كتاب الجزية والموادعة، باب اثم من عاهد ثم غدر روايت نمبر 3180۔مولف: ابو عبدالله محمد بن اسماعيل البخاري الجعفي۔ناشر: دار السلام للنشر و التوزيع، الرياض، الطبعة الثانية ذو الحجة 1419ھ ، مارچ 1999ء۔فتوح البلدان صفحه 143 144۔مولف: احمد بن يحيى بن جابر البغدادي الشهير بالبلاذرى۔ناشر: شركة طبع الكتب العربية۔مطبع : الموسوعات بشارع باب الخلق بمصر۔الطبعة الاولى 1319۔اسد الغابه،ذکر بکر بن شداخ ،جلد1،صفحه234۔مولف: ابوالحسين علی بن محمد الجزرى۔ناشر: دار المعرفة للطباعة والنشر والتوزيع بيروت لبنان الطبعة الثانية۔1422ه، 2001ء۔نصب الرأية لاحاديث الهداية۔جلد ۴ صفحه ۳۳۷۔مولف : جمال الدین ابو محمدعبدالله بن
يوسف الحنفى الزيلعي ناشر: المجلس العلمى، سورت(الهند)۔الطبعة الاولى۔1357۔1938ء مطبعة دار المامون بشبرا شارع الازهار رقم 1۔22
218
(51)
(52)
(53)
(54)
(55)