حصہ سوم

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 4

بندہ سے
خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاهدات
199
کی کس تعلیم سے انہوں نے روگردانی کی تھی جسکی انہیں یہ سزا دی گئی۔لیکن چونکہ سزا کو جرم سے ایک
مناسبت ہوتی ہے اس لئے سزا کا ذکر ہی ان کے جرائم کے چہرہ سے بھی پردہ اٹھا دیتا ہے۔سزا یہ ہے کہ وہ قیامت تک ایک دوسرے سے باہمی نفرت کرتے رہیں گے اور بغض کا شکار
ہونگے۔یعنی عیسائی قوموں میں ہمیشہ باہمی جنگ و جدل جاری رہے گا۔چنانچہ عیسائی دنیا میں ہمیں
یہی نظارہ نظر آتا ہے۔پہلی جنگ عظیم میں ہم نے یہی دیکھا، دوسری جنگ عظیم میں یہی دیکھا۔یہ
در اصل عیسائی قوموں کی عالمی جنگوں کا فتنہ تھا جس کا آپ نے مشاہدہ کیا اور ان میں البغضاء کی
کیفیت ایسی بتائی گئی ہے جس کے متعلق فرمایا کہ قیامت تک چلتی چلی جائے گی۔اس کے علاوہ بھی
ان کی کالونیل تاریخ میں مختلف ممالک کو زیرنگیں کرنے میں جب بھی آپس میں ان کے مفادات
ٹکراتے ہیں تو ہر ایسے موقعہ پر یہ سخت چپقلش کا شکار ہو جاتے ہیں۔گویا ایک واحد انصاف کا پیمانہ
سامنے نہیں رہتا اور ہر ایک یہی کہتا ہے کہ ہم انصاف پر ہیں۔چنانچہ تقسیم ہندوستان میں بھی یہی
ہوا۔افریقہ کے ممالک میں بھی یہی تاریخ دہرائی گئی۔امریکہ میں بھی شمال سے جنوب تک یہی
اندرونی چپقلش ہے جس نے عیسائی دنیا کو آپس میں بانٹے رکھا ہے۔سیاسی سطح پر ایسی چپقلش جو
مسلسل ایک تاریخ کا حصہ بن جائے اور خطر ناک جنگوں کی صورت پر منتج ہو۔یہ وہ سزا ہے جسکا
قرآن کریم نے وضاحت کے ساتھ ذکر کیا ہے۔پس یہ استنباط بعید از قیاس معلوم نہیں ہوتا کہ وہ جرم
جسکی یہ سزا تھی یہ تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیم کے مطابق ایک خدا کو تسلیم کرنے کے باوجود
انہوں نے خدا کی شخصیت کو پھاڑ دیا۔یعنی ظاہری خدا ایک ہی رہا مگر اندرونی طور پر شخصیت پھٹ
گئی۔پس وہ سزا جس کا ہم ذکر کر رہے ہیں اس جرم سے عین مطابقت رکھتی ہے۔نقض عہد کی مزید سزائیں:
قرآن کریم عہد شکنی کی مختلف سزائیں مختلف جرائم کو پیش نظر رکھ کر بیان فرما رہا ہے۔غالبا دنیا
کی کسی مذہبی کتاب میں اس طرح جرم بہ جرم ایک منطقی نتیجہ کے طور پر انکی سزاؤں کا بیان نہیں ملے
گا۔ہاں کسی حد تک بائبل میں بعض جرموں کی بعض سزائیں معین طور پر بیان ہوئی ہیں۔ان سب کا
تجزیہ کرتے ہوئے ان کے مقابل کی سزاؤں کا ایسا ذکر قرآن کریم ہی کی شان ہے اور یہ سزائیں
ہمیشہ کسی معین مذہب کے حوالہ سے نہیں بتائی جار ہیں بلکہ ان جرائم کا بھی ذکر ہے جو بالعموم بنی نوع
انسان میں مذہب کے تعلق میں ملتے ہیں اور ہر مذہب والے اپنے بگڑے ہوئے دور میں بالعموم
ایسے ہی جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں۔پس اس تعلق میں اسلام یا یہودیت یا عیسائیت یا ہندومت

200
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
وغیرہ کو الگ الگ زیر بحث نہیں لایا گیا بلکہ مذہبی قوموں کے انحطاط کے وقت جو جو نفسیاتی بیماریاں
عموماً سر اٹھاتی ہیں۔ان کا قسموں کے طور پر ذکر کر دیا گیا ہے۔چنانچہ فرمایا:
إِنَّ الَّذِيْنَ يَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَاَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيْلًا أُولَبِكَ لَا خَلَاقَ
لَهُمُ فِي الْآخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ
وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمُ ( آل عمران 78:3
یقینا وہ لوگ جو اللہ کے عہدوں اور اپنی قسموں کو معمولی قیمت میں بیچ دیتے ہیں
یہی ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہوگا اور اللہ ان سے کلام نہیں کرے گا
اور وہ قیامت کے دن ان پر نظر نہ ڈالے گا اور انہیں پاک نہیں کرے گا۔اور ان
کے لئے دردناک عذاب ( مقدر) ہے۔یعنی وہ لوگ جو اللہ کے عہد کے بالمقابل ادنی ادنی قیمتیں لے کر عہد شکنی پر آمادہ ہو جاتے ہیں
گویا خدا کے عہد کو تھوڑے سے مول لے کر ذلیل سی دنیا کی چیزوں کی خاطر بیچ ڈالتے ہیں انہوں
نے دنیا کی خاطر دنیا کمانے کے لئے اللہ سے منہ پھیرا ہے اسکی مناسب حال نہایت دردناک سزا یہ
ہوگی کہ قیامت کے دن انہیں کچھ نہیں ملے گا اور اللہ ان سے منہ پھیر لے گا۔مگر اس سے بہت بڑی
سزا یہ بیان
فرمائی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے کلام نہیں فرمائے گا۔عموماً آیت کے اس حصہ کو پڑھ کر
ذہن اخروی زندگی کی طرف چلا جاتا ہے۔پڑھنے والا سمجھتا ہے کہ قیامت کے دن خدا تعالیٰ ان
سے کلام
نہیں کرے گا اگر چہ یہ معنی بھی درست ہے مگر محض یہی معنی نہیں۔پس جو اس دنیا میں کلام الہی
سے محروم رہ جائے یعنی بطور سزا یہ اسکا مقدر بن گیا ہو اخروی دنیا میں بھی یہی سزا زیادہ شدید اور
دردناک طور پر اس کو ملے گی۔پھر فرمایا وَلَا يَنظُرُ إِلَيْهِمُ ان کی طرف دیکھے گا بھی نہیں۔اس حصہ کا تعلق بھی دراصل
محض آخرت سے نہیں بلکہ اس دنیا سے بھی ہے۔پھر " وَلَا يُز كُيْهِمْ “ کہہ کر یہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ
یز
ان کو پاک نہیں کرے گا۔آیت کے اس حصہ نے مضمون کو بالکل کھول دیا ہے اور اس بات کا کوئی شبہ
باقی نہیں رہنے دیا کہ یہ محض آخرت کی باتیں نہیں ہیں بلکہ اس دنیا میں ہونے والے قدرتی سلوک کا
بھی ذکر ہو رہا ہے۔تزکیہ کا وقت تو اس دنیا میں ہوا کرتا ہے۔نظر رکھنے سے مراد ہرگز یہ نہیں ہے کہ خدا کی نگاہ سے باہر رہتا ہے۔کوئی چیز خدا کی نگاہ سے
باہر نہیں۔مراد محض اس کیفیت کا اظہار ہے جو ناراضگی کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے گویا کوئی انسان کسی کو

بندہ سے
خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاهدات
201
دیکھنا پسند نہیں کرتا۔پس نظر نہ ڈالنے کا معنی یہاں یہ لیا جائے گا کہ ان پر شفقت کی نظر نہیں ڈالتا،
اسے قبولیت کی نظر سے نہیں دیکھتا۔خدا تعالیٰ ہر چیز کا خالق و مالک ہے اور کلی اختیار رکھتا ہے اس کے باوجود عہد کے بارہ میں ایک
ایسا عدل کا معاملہ بندوں سے کرتا ہے کہ فرمایا:۔وَأَوْفُوا بِعَهْدِى أَوْفِ بِعَهْدِكُمْ (البقرة 41:2)
کہ عہد دوطرفہ ہو ا کرتا ہے۔مجھ پر بھی یہ اسی طرح فرض ہے جیسے تم پر۔میں
نے عہد باندھا ہے اور میں اقرار کرتا ہوں کہ تم عہد کی پابندی کرتے چلے جاؤ
میں بھی عہد کی پابندی کرتا چلا جاؤں گا۔ایفائے عہد کی جزاء:
پاس عہد میں اب تک عہد شکنی کا ذکر چل رہا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان نیک بندوں کا
کس رنگ میں ذکر فرماتا ہے جو اپنے عہدوں کو پورا کرتے ہیں
فرماتا ہے:
الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَلَا يَنْقُضُونَ الْمِيْثَاقَ وَالَّذِينَ
يَصِلُونَ مَا اَمَرَ اللهُ بِمَ أَنْ يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ
يَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ وَالَّذِيْنَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمُ
وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً وَيَدْرَءُونَ
بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ جَثْتُ عَدْنٍ
يَدْخُلُونَهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ بَابِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ
وَالْمَلَكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابِ (الرعد 21:13 24)
(یعنی) وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کئے ہوئے) عہد کو پورا کرتے ہیں اور
میثاق کو نہیں توڑتے۔اور وہ لوگ جو اُ سے جوڑتے ہیں جسے جوڑنے کا اللہ نے
حکم دیا اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور برے حساب سے خوف کھاتے ہیں۔اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کی رضا کی خاطر صبر کیا اور نماز کو قائم کیا اور جو
کچھ ہم نے ان کو دیا اس میں سے چھپا کر بھی اورا علانیہ بھی خرچ کیا اور جو

202
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
نیکیوں کے ذریعہ برائیوں کو دور کرتے رہتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے
گھر کا ( بہترین) انجام ہے۔(یعنی) دوام کی جنتیں ہیں۔ان میں وہ داخل
ہوں گے اور وہ بھی جو ان کے آباء و اجداد اور ان کے ازواج اور ان کی
اولادوں میں سے اصلاح پذیر ہوئے۔اور فرشتے ان پر ہر دروازے سے
داخل ہو رہے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہے کہ جو کچھ بھی اپنے رب سے پاتے ہیں اس میں سے وہ خرچ کرتے
ہیں اعلانیہ بھی چھپ چھپ کے بھی۔کیونکہ وہ ریا کاری نہیں چاہتے اور اعلانیہ بھی تا کہ لوگ ان سے
نمونہ پکڑ کرنیکیوں میں ترقی کریں۔اور وہ ہمیشہ جب بُرائی کو دور کرتے ہیں تو نیکی کے بدلہ دور کرتے
ہیں، اچھی چیز پیش کر کے دور کرتے ہیں۔پس ہر بدی جس کا قرآن میں ذکر موجود ہے اس کے
مقابل پر لاز ما اس نوع سے تعلق رکھنے والی نیکی کا بھی ذکر ہے۔پس جھوٹ کو دور کرتے ہیں تو سچ کے
ذریعہ ظلم کو دور کرتے ہیں تو رحم اور شفقت کے ذریعہ۔ويَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ كَا
ویساہی مطلب ہوگا جیسا فرمایا گیا کہ جاء الحق و زهق الباطل۔یہ ایسے ہی ہے جیسے کہا جائے
کہ دن چڑھ گیا اور اندھیر از ائل ہو گیا ہے۔جیسی اخلاقی تعلیم انسانوں کو دی گئی ویسی ہی تعلیم کا اللہ تعالیٰ خودا اپنے آپ کو پابند
کرتا ہے:
قرآن کریم کی ایک اور آیت میں اللہ تعالیٰ اپنے آپ کو اس بات کا پابند فرماتا ہے کہ ان
نشانات کے بدلہ میں جنہیں اس نے منسوخ فرما دیا ہے یا مٹنے دیا ہے کم سے کم ویسے ہی اور نشانات
لے آتا ہے بلکہ ان سے بھی بہتر۔یہ اصول حسب ذیل آیت کریمہ میں بیان فرمایا گیا ہے۔مَا نَنُسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا
( البقرة 107:2)
ترجمہ: جو آیت بھی ہم منسوخ کر دیں یا اُسے بھلا دیں ، اُس جیسی یا اس سے
بہتر ضرور لے آتے ہیں۔یہ آیت عموماً علماء سابقہ کی طرف سے قرآن کریم کی دوسری آیات کی تنسیخ کے تعلق میں بیان کی
جاتی ہے۔یعنی خدا تعالیٰ جب قرآن کریم کی بعض آیات منسوخ فرماتا ہے تو ان کے بدلہ ویسی ہی اور

بندہ سے خدا کا معاهده اور ذیلی معاهدات
203
آیات یا ان سے بہتر نازل فرما دیتا ہے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم کی کوئی آیت بھی کسی دوسری
آیت کو منسوخ نہیں کرتی۔اور تنسیخ کے بعد ویسی ہی آیت یا اس سے بہتر آیات نازل نہیں کی جاتیں۔اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے پرانے علماء اپنے زعم میں پانچ سوایسی آیات کی نشاندہی کرتے
ہیں جنہیں پانچ سو دوسری آیات نے منسوخ کر دیا ہے۔پھر پا تو ویسی ہی پانچ سو آیات ان منسوخ
شدہ آیات کی جگہ نازل کی گئیں یا ان سے بہتر آیات۔وہ کونسی آیات تھیں جنہوں نے اپنی جیسی
دوسری آیات کو بلا وجہ منسوخ کیا؟ اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا جا تا۔اسی طرح وہ کونسی بہتر
آیات ہیں جو ان کی جگہ نازل کی گئیں۔ان
کا بھی کوئی مدلل ذکر نہیں ملتا۔دراصل یہ محض پرانے علماء کا
ناسخ و منسوخ کا غلط عقیدہ تھا کہ جس کی تائید میں انہوں نے اس آیت کا سہارا لینے کی کوشش کی ہے۔قرآن کریم کی یہ آیت ناسخ و منسوخ کے عقیدہ سے کوئی بھی تعلق نہیں رکھتی۔ہاں اس میں
آیات سے مراد خدا تعالیٰ کے نازل کردہ گزشتہ مذاہب ہیں۔جب کبھی ایسا ہوا، ان جیسے اور مذاہب
ان کی جگہ لینے کیلئے نازل فرما دئے گئے لیکن جب زمانہ کی ضرورت نے تقاضا کیا تو اس نئی ضرورت
کے پیش نظر پہلوں کی جگہ نئی یا ترقی یافتہ مذاہب نازل فرما دئے گئے۔اس طرح مذاہب کا ارتقا
جاری رہا یہاں تک کہ اسلام کے ظہور پر یہ ارتقا مکمل ہو گیا۔انفرادی معاہدات:
اب تک جن عہدوں کا ذکر گزرا ہے وہ اجتماعی نوعیت کے تھے۔اب ہم انفرادی نوعیت کے
معاہدات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔جن کا تعلق بندہ اور خدا کے ساتھ انفرادی طور پر باندھے ہوئے
عہدوں سے ہے یا بندوں کے بندوں کے ساتھ انفرادی طور پر باندھے ہوئے عہدوں سے ہے۔چنانچہ فرمایا:
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ
قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا
(الاحزاب 24:33)
مومنوں میں ایسے مرد ہیں جنہوں نے جس بات پر اللہ سے عہد کیا تھا اسے سچا
کر دکھایا۔پس ان میں سے وہ بھی ہے جس نے اپنی منت کو پورا کر دیا اور ان
میں سے وہ بھی ہے جو ابھی انتظار کر رہا ہے اور انہوں نے ہرگز (اپنے طرز عمل
میں ) کوئی تبدیلی نہیں کی۔

204
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه
سوم
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے چا حضرت انس بن النضر غزوہ بدر کے
وقت موجود نہیں تھے۔آپ رسول ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہ !
میں اس پہلی جنگ کے وقت جو آپ نے مشرکین سے لڑی تھی موجود نہیں تھا۔اگر اللہ نے مجھے آئندہ
مشرکین سے لڑائی کا موقعہ دیا تو اللہ تعالیٰ دیکھے گا کہ میں کیا کرتا ہوں۔پس اپنی محرومی کے غم کے
ازالہ کیلئے انہوں نے خدا سے ایک عہد باندھا۔کچھ اسی قسم کی سوچوں میں مبتلا ہونگے کہ اللہ تعالیٰ
نے اس آیت میں منجملہ جن پیارے بندوں کا ذکر فرمایا ان میں یہ خوش نصیب بھی شامل ہوئے۔چنانچہ جنگ احد کے دوران ایک ایسا موقعہ بھی آیا کہ کفارا چانک اس طرح پلٹ پڑے کہ مسلمان
اس کی توقع نہیں رکھتے تھے اور ایک سراسیمگی کا عالم طاری ہوا اور بڑے بڑے جیالوں اور وفاداروں کے
پاؤں بھی اکھڑ گئے۔یہاں تک کہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت یہ تن تنہا میدان کارزار
میں کھڑے اپنے ساتھیوں کو بلا رہے تھے۔یہ وہ وقت تھا کہ جب کہ زخموں کی تاب نہ لا کر آنحضرت
ایک گڑھے میں گر گئے اور لاشوں نے آپ کو ڈھانپ لیا۔اس وقت دشمن یہ سمجھا کہ وہ
آنحضور ﷺ کوقتل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔اس وقت کچھ مسلمان ٹولیاں جگہ جگہ ابھی
برسر پر کار تھیں مگر جب دشمن کا یہ اعلان سنا کہ محمد ﷺ کوقتل کر دیا گیا ہے تو جو سراسیمگی کا عالم طاری ہوا
وہ نا قابل بیان ہے۔اس وقت حضرت انس کی روایت کے مطابق حضرت انس بن النضر نے کہا۔اے اللہ ! میں ان (مسلمانوں ) کے اس فعل سے تیرے حضور معذرت چاہتا ہوں اور جوان
(مشرکین ) نے کیا ہے اس سے بھی بیزاری کا اظہار کرتا ہوں۔پھر وہ آگے بڑھے تو سعد بن معاد
سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا۔اے سعد بن معاذ ! نضر کے رب
کی قسم جنت (سامنے ہے)۔مجھے احد کے اس جانب سے جنت کی خوشبو آ رہی ہے۔حضرت سعد بن معادؓ نے حضور ﷺ کو بتایا
کہ یارسول اللہ ! جو جوانمردی انہوں نے دکھائی وہ میری بساط سے باہر ہے۔حضرت انس فرماتے
ہیں کہ جب ( جنگ کے بعد ) ہم نے انہیں پایا تو ان کے جسم پر اسی (۸۰) سے زیادہ تلواروں ،
تیروں اور نیزوں کے زخم تھے۔مشرکین نے ان کے کان ، ناک وغیرہ کاٹ لئے تھے جس کے
باعث کوئی انہیں پہچان نہ سکا جبکہ صرف ان کی بہن نے انگلیوں کے پوروں سے انہیں پہچانا۔حضرت انس فرماتے ہیں کہ ہمارا خیال اور گمان ہے کہ قرآن کریم کی آیت ” مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالُ
صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ۔۔۔۔۔الخ “ ان کے بارہ میں اور ان جیسے دیگر حضرات کے بارہ
میں نازل ہوئی ہے۔(46)

بندہ سے
خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاهدات
205
انفرادی معاہدہ اور عہد شکنی کی سزا:
اس کے برعکس قرآن مجید سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ ذاتی عہد باندھنے والے بد نصیب ان
عہدوں
کو توڑ دیتے ہیں۔فرمایا:
وَمِنْهُم مَّنْ عُهَدَ اللهَ لَبِنْ أَتْنَا مِنْ فَضْلِهِ لَنَصَّدَّ قَنَّ وَ
لَنَكُونَنَّ مِنَ الصَّلِحِيْنَ فَلَمَّا أَتُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَ
تَوَلَّوْا وَّهُمْ مُّعْرِضُونَ فَأَعْقَبَهُمْ نِفَاقَا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ
يَلْقَوْنَهُ بِمَا اَخْلَفُوا اللهَ مَا وَعَدُوهُ وَبِمَا كَانُوا يَكْذِبُوْنَ۔(التوبه 75:9 تا 77)
اور ان ہی میں سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہمیں
اپنے فضل سے کچھ عطا کرے تو ہم ضرور صدقات دیں گے اور ہم ضرور نیک
لوگوں میں سے ہو جائیں گے۔پس جب اس نے اپنے فضل سے انہیں عطا کیا
تو وہ اس میں بخل کرنے لگے اور (اپنے عہد سے ) پھر گئے اس حال میں کہ وہ
اعراض کرنے والے تھے۔پس عقوبت کے طور پر اللہ نے ان کے دلوں میں
اس دن تک کیلئے نفاق رکھ دیا جب وہ اس سے ملیں گے بوجہ اس کے کہ انہوں
نے اللہ سے وعدہ خلافی کی نیز اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔شخص
اس نقض عہد کی ایک مثال حدیث میں یوں ملتی ہے کہ آنحضرت لم ﷺ کے زمانہ میں ایک شخص
حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اس نے کہا یا رسول اللہ ! میں بہت غریب ہوں، غربت
سے تنگ آ گیا ہوں۔میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میرے رزق میں برکت ڈالے اور مجھے اپنے
فضل سے بہت مال و دولت عطا فرمائے۔اس نے یہ اظہار کیا کہ اگر خدا مجھے دے گا تو میں اس طرح
بڑھ بڑھ کے اسکی راہ میں قربانیاں دوں گا۔آنحضرت ﷺ نے اس کیلئے دعا کی اور اس کے مال میں
ایسی برکت پڑی کہ کثرت کے ساتھ اسکی بھیڑ بکریاں اور مال مویشی بڑھنے لگے۔جب
کے نمائندے اس سے زکوۃ لینے گئے تو اس نے جواب میں کہا کہ کسی کا مال دیکھ کر تم
زکوۃ لینے کیلئے آجاتے ہو لیکن یہ پتہ نہیں کہ کوئی کسی محنت سے کماتا ہے اور یونہی مفت میں مال ہاتھ
نہیں آجاتا۔غرضیکہ اسی طرح اس نے بڑھ بڑھ کر باتیں بنائیں اور وہ نمائندے اس سے بغیر کچھ
وصول کئے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس واقعہ کی آپ کو اطلاع دی۔یہ سن کر
آنحضرت ﷺ نے یہ حکم صادر فرمایا کہ آئندہ اس سے بھی خدا کے نام پر کوئی مال نہیں لیا جائے گا۔صلى الله

206
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
روایات میں آتا ہے کہ دیر کے بعد اسے احساس ہوا کہ میں اپنی جان پر ظلم کر بیٹھا ہوں۔وہ آیا
اور آنحضرت مے سے معافی مانگی کہ میں اب سب کچھ دینے کیلئے تیار ہوں مگر آپ نے فرمایا کہ
کبھی ایسا نہ ہوگا۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کے وصال کے بعد پھر وہ حضرت ابوبکر کی خدمت میں
حاضر ہوا اور کہا رسول اللہ اللہ کا تو وصال ہو چکا ہے میں مال پیش کرنا چاہتا ہوں قبول کیا جائے۔حضرت ابو بکر نے کہا کہ جس کے مال کو محمد رسول اللہ ﷺ فرما چکے ہیں ابو بکر بن ابی قحافہ کون ہوتا
ہے اسکو قبول کرنے والا۔پھر وہ حضرت عمرؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آ کے یہی پیشکش کی۔انہوں
نے بھی یہی کہا کہ عمر کون ہوتا ہے کہ جس کا مال رسول اللہ علے رد فرما دیں اسے عمر قبول کرلے۔غرضیکہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس کا مال بڑھتا چلا گیا اور اس نے عمر بھی اتنی پائی کہ یکے بعد دیگرے
ایک خلیفہ کے بعد دوسرے خلیفہ کی خدمت میں حاضر ہو کر مال قبول کرنے کی درخواست کرتا رہا مگر
ہر درخواست رد کر دی گئی۔(47)
دوسروں کو کیا پتہ کہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو خدا سے منافقانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔بعض
دفعہ دوسروں کو بھی اس کی خبر ہو جاتی ہے جیسا کہ مذکورہ واقعہ کی اطلاع ہم تک پہنچی۔مگر یہ بھی ممکن ہے
کہ ایسے منافقین دنیا کو دھوکہ دیں اور خدا کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کی بڑھ بڑھ کے باتیں
کریں۔یہ دھو کہ اس وقت تک ایسا ملتا ہے جب تک خدا ان کے پردے چاک نہیں کر دیتا۔جماعت
احمدیہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے لتھی مالی قربانی کا ایک مضبوط اور مستحکم نظام چل رہا ہے۔بعض
اوقات بعض لوگ یہ تعلی کرتے ہیں کہ وہ اپنا سب کچھ خدا کی خاطر قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔اگر چہ ایسے لوگ تعداد میں بہت تھوڑے ہیں مگر پھر بھی جماعت کی اس اکثریت کے ساتھ یہ بھی ملے
رہتے ہیں جو اپنے عہدوں میں پوری طرح مخلص ہیں۔جب آخر خدا ایسے منافقین کو ننگا کرنے کا
فیصلہ کرتا ہے تو ان کی منافقانہ چال ظاہر کر دی جاتی ہے۔پس یہ وعدے کے بعد مالی کمزوری
یا مجبوری کی وجہ سے اسے پورا نہ کرنے والوں کا ذکر نہیں ہے بلکہ محض ان کا ذکر ہے جن کی نیت میں
آغا ز ہی سے نفاق شامل ہوتا ہے۔اسی مضمون پر قرآن کریم کی دیگر کئی آیات بھی روشنی ڈالتی ہیں۔آنحضرت ﷺے عہد شکن کو منافق قرار دیتے ہیں۔جیسا کہ اس حدیث میں ہے۔فرمایا:
اذا عاهد غدر
کہ جب وہ وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے اور دھوکہ دیتا ہے۔(8
(48)
اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اگر چہ نفاق کا تعلق دل سے ہے مگر اس کی کچھ علامتیں جب باہر
پھوٹ پڑیں تو منافق کی نشان دہی بھی ہو جایا کرتی ہے۔

غیروں سے معاهدات
21۔غیروں سے معاہدات
207
قرآن کریم کی یہ خاص شان ہے
کہ تمام عہدوں کو انسانی سطح پر یکساں قابل عمل دکھایا ہے اور
قومی یا دینی دائروں میں کسی عہد کو محدود نہیں فرمایا یہ وہ تعلیم ہے جو کل عالم سے یکساں تعلق رکھتی ہے
اور ہر زمانہ پر یکساں چسپاں ہوسکتی ہے۔چنانچہ فرمایا:
إِلَّا الَّذِيْنَ عُهَدْتُّمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوكُمْ شَيْئًا وَ
لَمْ يُظَاهِرُ وَاعَلَيْكُمْ أَحَدًا فَأَتِمُّوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلَى مُدَّتِهِمْ
اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ
(التوبه 4:9)
سوائے مشرکین میں سے ایسے لوگوں کے جن کے ساتھ تم نے معاہدہ کیا پھر
انہوں نے تم سے کوئی عہد شکنی نہیں کی اور تمہارے خلاف کسی اور کی مدد بھی نہیں
کی۔پس تم ان کے ساتھ معاہدہ کو طے کردہ مدت تک پورا کرو۔یقیناً اللہ
متقیوں سے محبت کرتا ہے۔ی کیسی عظیم الشان عدل
کی تعلیم ہے۔فرمایا ہم تمہیں صرف ان ہی عہدوں کا پابند نہیں کر ر ہے جو تم
ہم سے کرتے ہو یا ہمارے نبی سے کرتے ہو۔اس میں اس بات کا بھی کوئی دخل نہیں کہ جس سے عہد
کر رہے ہو وہ طاقتور ہے یا کمزور ہے یا نیک ہے یابد۔بلکہ عہد کی پابندی تمہیں ہر ایک اصول کے طور
پر ہر پہلو سے کرنی ہوگی۔مشرکوں سے عہد کی بھی وہی وقعت بیان فرمائی ہے جو ہر کسی دوسرے عہد کی
بیان کی گئی ہے۔ہاں اگر ان کی طرف سے پابندی عہد میں کمزوری کے آثار ظاہر ہوں اور ایسی علامتیں
سامنے آئیں جن سے معلوم ہو کہ وہ عہد شکنی کی تیاری کر رہے ہیں تو ایسی صورت میں اسی حد تک جوابی
کاروائی کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ مراد نہیں کہ عہد شکنی کے خوف کے نتیجے میں عہد توڑ دو بلکہ
جس حد تک وہ کاروائی کرتے ہیں اسی حد تک جوابی کاروائی کی اجازت ہے۔چنانچہ فرمایا:-
وَامَّا تَخَافَنَ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوَاءٍ إِنَّ
اللهَ لَا يُحِبُّ الْخَابِنِيْنَ
(الانفال 59:8)
اور اگر کسی قوم سے تو خیانت کا خوف کرے تو ان سے ویسا ہی کر جیسا انہوں
نے کیا ہو۔اللہ خیانت کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔

208
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
آنحضرت ﷺ کے اسوہ سے ثابت ہے کہ آپ نے کبھی ایک موقعہ پر بھی دشمن کی طرف سے
عہد شکنی کے خوف سے اپنے عہد کو نہیں توڑا۔جب تک دشمن کی طرف سے عہد شکنی کا آغاز نہیں ہوا
آپ نے جوابی کارروائی نہیں فرمائی۔ہاں عہد شکنی کے آثار ظاہر ہونے کے نتیجہ میں انسدادی اور
جوابی کارروائی کی تیاری ضرور کی ہے اور اس طرح عہد شکن دشمن کو آپ نے کبھی یہ موقعہ بھی نہیں دیا
کہ وہ اچانک بے خیالی میں آ پکڑے اور مسلمان ایسے حملے کیلئے تیار نہ ہوں۔غیروں سے معاہدات کی دو قسمیں:
اب میں آپ کو بتا تا ہوں کہ غیروں سے دو قسم کے معاہدات ہو سکتے ہیں۔ایک ہے دبی ہوئی حالت کا معاہدہ جب مومن مجبور ہے اور دبا ہوا ہے او اس میں یہ صورت
حال بھی عملاً واضح فرما دی کہ کس حد تک انسان دب کر اپنا حق چھوڑ سکتا ہے اور ایسا حق چھوڑنا نہ
بزدلی ہے اور نہ اخلاقی تقاضوں سے انحراف۔ہاں اس کے برعکس یہ بھی اجازت نہیں دی کہ وقتی
مصلحتوں پر کسی اصول کو قربان کر دیا جائے۔یعنی حق اس حد تک چھوڑا جائے گا کہ بنیادی اصولوں
سے متصادم نہ ہو۔معاہدہ صلح حدیبیہ:
دبی ہوئی حالت کا معاہدہ صلح حدیبیہ کا معاہدہ ہے۔اس
کی بعض اہم شرائط حسب ذیل تھیں۔محضرت ﷺ اور آپ کے ساتھی اس سال واپس چلے جائیں اور نہ عمرہ کریں
ا۔الله
نہ حج کریں۔باوجود یکہ آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ بہت تکلیف اٹھا کے ایک ایسے مقصد کے لئے
آئے تھے جس سے روکنے کا مشرکین کا کوئی حق نہیں تھا۔اسکے باوجود آپ نے جب اپنا حق چھوڑا
ہے تو کیا یہ اصول
کی قربانی نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس کا سیر حاصل جواب ضروری ہے۔فی الواقعہ یہ
بات اصول سے متصادم اسلئے نہیں کہ ایک اور اصول ہے وہ بھی قرآن کریم ہی کا بیان فرمودہ ہے
جولازم کرتا ہے کہ بعض حالات میں تمہیں اس حق کو چھوڑنا ہو گا اور وہ حالات یہ ہیں کہ اگر رستے کے
امن کے ساتھ بغیر کسی قتال کے تم خانہ کعبہ کا حج نہ کر سکو تو پھر حج نہیں کرنا۔پس یہ بالا اصول اس طوعی
حق سے قطعیت کے ساتھ محروم کر رہا ہے۔پس آنحضرت ﷺ نے کسی قرآنی اصول کی قربانی کر
کے نہیں بلکہ قرآنی اصول کی تائید میں یہ قربانی پیش کی ہے۔

غیروں سے
معاهدات
209
آئندہ سال وہ مکہ میں آکر رسم عمرہ ادا کر سکتے ہیں مگر سوائے نیام میں بند تلوار
کے کوئی ہتھیا ر ساتھ نہ ہو اور مکہ میں تین دن سے زیادہ نہ ٹھہریں۔یشق ، پہلی شق کو مزید نرم کر دیتی ہے اور صرف وقت کی تعین کا مسئلہ رہ جاتا ہے۔گویا بصورت
دیگر انہوں نے مسلمانوں کا بنیادی حق تو تسلیم کر لیا مگر اس پر تاخیر کے ساتھ عمل کرنے کی اجازت
دی۔جہاں تک تلواروں کا نیام میں رکھنا ہے وہ تو عین حج اور عمرہ کی روح کے مطابق بات تھی۔اس
میں بھی آنحضرت ﷺ نے کسی بنیادی حق یا اصول کی قربانی نہیں دی۔۔صلى الله
اگر کوئی مرد مکہ والوں میں سے مدینہ جائے تو خواہ وہ مسلمان ہی ہو
آنحضرت ﷺ اسے مدینہ میں پناہ نہ دیں اور واپس لوٹا دیں۔چنانچہ اس تعلق میں صحیح بخاری کے
الفاظ یہ ہیں لا پاتیک منا رجل و ان کان علی دینک الا رددته الینا۔یعنی ہم میں سے
اگر کوئی مرد آپ کے پاس جائے تو آپ اُسے واپس لوٹا دیں گے۔لیکن اگر مسلمان مدینہ کو چھوڑ کر مکہ میں آجائے تو اسے واپس نہیں لوٹایا جائے گا۔اور ایک روایت میں یہ ہے کہ اگر مکہ والوں میں سے کوئی شخص اپنے ولی یا گارڈین کی اجازت
کے بغیر مدینہ آ جائے تو اسے واپس لوٹا دیا جائے گا۔جہاں تک کسی مسلمان کے مدینہ سے مکہ جا کر بسنے کا تعلق ہے تو یہ مدینہ کے ہر شخص کا حق تھا کہ
جہاں چاہے جاکر زندگی بسر کرے۔جہاں تک کسی مسلمان کے مکہ سے نکل بھاگنے کا تعلق ہے چونکہ
اس وقت تک مشرکین کو مکہ پر حکومت حاصل تھی اور عملاً انہوں نے بہت سے مسلمانوں کو قیدی بنایا
ہوا تھا اسلئے انکا قانون ان کے روک رکھنے کا حق رکھتا تھا۔پس یہاں ہر گز کسی اصول کی قربانی نہیں ہے نہ پہلی شق میں اور نہ دوسری شق میں۔ہاں تسلیم
کر لیا گیا ہے کہ ان بھاگے ہوئے قیدیوں کو مدینہ میں پناہ نہیں دی جائے گی تا کہ اہل مدینہ ان کے
فرار میں ملوث نہ سمجھے جائیں۔معاہدہ پر پابندی کا جہاں تک تعلق ہے رسول ﷺ اس بارہ میں اس
حد تک محتاط تھے کہ اس وقت جب ابھی معاہدہ کی ان شرائط پر گفتگو ہورہی تھی اور ابھی معاہدہ طے پا کر
اس پر دستخط نہیں ہوئے تھے تب بھی رسول اللہ اللہ نے یہ عظیم کردار دکھایا کہ عین اس وقت جب یہ
شرط ابھی زیر بحث تھی اچانک قریش مکہ کے سفیر سہیل بن عمرو کا بیٹا ابو جندل بیڑیوں اور ہتھکڑیوں
میں جکڑا ہوا گرتا پڑتا اس مجلس میں آپہنچا۔اس نوجوان کو اہل مکہ نے مسلمان ہونے پر قید کر لیا تھا۔جب اسے معلوم ہوا کہ آنحضرت ﷺ مکہ کے اس قدر قریب تشریف لائے ہوئے ہیں تو وہ کسی
طرح گرتا پڑتا حدیبیہ میں پہنچ گیا اور اپنے آپ کو مسلمانوں کے سامنے لا ڈالا اور دردناک آواز میں

210
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
پکار کر کہا کہ اے مسلمانو! مجھے محض اسلام قبول کرنے کی وجہ سے یہ عذاب دیا جا رہا ہے۔خدا کیلئے
مجھے بچاؤ۔مسلمان اس نظارہ کو دیکھ کر تڑپ اٹھے مگر اس کا باپ یعنی مکہ کا سفیر سہیل بھی اپنی ضد پر
صلى الله
اڑ گیا اور آنحضرت ﷺ سے کہنے لگا کہ یہ پہلا مطالبہ ہے جو میں اس معاہدہ کے مطابق آپ سے
ے
کرتا ہوں اور وہ یہ کہ ابو جندل کو میرے حوالہ کر دیں۔آپ نے فرمایا ”ابھی تو معاہدہ تکمیل کو نہیں
پہنچا، سہیل نے کہا اگر آپ نے ابو جندل کو نہ لوٹایا تو پھر اس معاہدہ کی کارروائی ختم سمجھیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔آؤ آؤ جانے دو اور ہمیں احسان و مروت کے طور پر ہی ابوجندل
کو دے دو سہیل نے کہا نہیں نہیں یہ
کبھی نہیں ہوگا۔آپ نے فرمایا سہیل ضد نہ کرو میری یہ بات
مان لو سہیل نے کہا میں یہ بات ہر گز نہیں مان سکتا۔اس موقعہ پر ابو جندل نے پھر پکار کر کہا۔اے
مسلمانو! کیا تمہارا ایک مسلمان بھائی اس شدید عذاب کی حالت میں مشرکوں کی طرف واپس لوٹا
دیا جائے گا؟۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ اس وقت ابو جندل نے آنحضرت ﷺ سے اپیل نہیں کی
بلکہ عامة المسلمین سے اپیل کی جس کی وجہ غالباً یہ تھی کہ وہ جانتا تھا کہ آنحضرت ﷺ کے دل
میں خواہ کتنا ہی درد ہو آپ کسی صورت میں معاہدہ کی کاروائی میں رخنہ نہیں پیدا ہونے دیں گے۔آنحضرت ﷺ نے کچھ وقت خاموش رہ کر ابو جندل سے درد مندانہ الفاظ میں فرمایا۔اے
ابو جندل ! صبر سے کام لو اور خدا کی طرف نظر رکھو۔خدا تمہارے لئے اور تمہارے ساتھ کے دوسرے
کمزور مسلمانوں کیلئے ضرور خود کوئی رستہ کھول دے گا۔لیکن ہم اس وقت مجبور ہیں کیونکہ اہل مکہ کے
ساتھ معاہدہ کی بات ہو چکی ہے اور ہم اس معاہدہ کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے“۔اس معاہدہ پر سرسری نظر سے غور کرنے والا اندازہ ہی نہیں لگا سکتا کہ رسول اللہ کے اس بظاہر
دب کر فیصلہ قبول کرنے میں کتنی گہری حکمت تھی اور اس سے کتنا بڑا فائدہ اسلام کو پہنچا ہے۔آپ نے
یہ نہیں فرمایا کہ جو مکہ سے بھاگ کر مدینہ جائے گا میں اسے مجبور کروں گا کہ تمہارے پاس واپس
جائے۔آپ نے فرمایا کہ ہم اسے مدینہ میں پناہ نہیں دیں گے۔باقی دنیا میں وہ جہاں چاہے اس
کے پناہ کے حق کا انکار نہیں فرمایا۔کچھ عرصہ کے بعد اہل مکہ کو محسوس ہو گیا کہ وہ معاہدہ جو بظاہر ان کے
حق میں تھا حضرت رسول اللہ ﷺ کے الفاظ کے محتاط چناؤ کی وجہ سے ان کے مفاد کے خلاف نکلا۔اگر وہ رسول اللہ کی قیادت میں انہیں مدینہ رہائش اختیار کرنے کی اجازت دیدیتے تو ان کی مجال نہ
ہوتی کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی مرضی کے خلاف معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اہل مکہ پر حملہ
کر سکتے۔مگر مکہ سے بھاگنے والے چونکہ مدینہ میں نہ بس سکتے تھے اسلئے انہوں نے درمیان میں کہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی