حصہ چہارم

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

عدل، احسان
اور
ايتاء ذى القربى
تین بنیادی تخلیقی اصول
چهارم
خطاب فرمودہ جلسہ سالانہ اسلام آباد، یو کے 24 جولائی 1988ء
حضرت مرزا طاهر احمد
خليفة المسيح الرابع رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى
22- قول میں عدل
23- بنی نوع انسان کے مابین قیام عدل کا بنیادی اصول
24۔رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم

إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ ابْتَائِ ذِي الْقُرْلِى وَيَنْهَى
عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغِي يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
(النحل 91:16)
یقینا اللہ عدل کا اور احسان کا اور اقرباء پر کی جانے والی عطا کی طرح
عطا کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور ناپسندیدہ باتوں اور بغاوت سے
منع کرتا ہے۔وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تا کہ تم عبرت حاصل کرو۔اس سے پہلے عدل و احسان اور ایتاء ذی القربی پر جو
بحثیں گزرچکی ہیں، ان کے علاوہ اس مضمون کے بعض اور پہلوا بھی
تشیر تکمیل ہیں ، جن پر اب بحث کی جائے گی۔تمام تر تعلیم جو
قرآن کریم نے دی ہے اسے ہم حضرت اقدس محمد مصطفی ملے کے
اسوہ میں بعینہ ڈھلا ہوا دیکھتے ہیں۔یہ اصول قول میں عدل پر بھی
چسپاں ہوتا ہے۔

قول
میں
عدل
22- قول میں عدل
223
ہم ایک دفعہ پھر قول میں عدل کے مضمون پر گفتگو کرنے لگے ہیں مگر جو باتیں پہلے بیان کی
گئی ہیں ان
کی دہرائی نہیں کی جائے گی صرف بعض دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔اس پہلو سے اب میں نے انسانی طبقات کو مختلف حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ان کے
حقوق کے متعلق بعض قرآنی آیات اور ارشادات نبوی کا انتخاب کیا ہے قول میں عدل وہ جڑ ہے جس
سے عدل کا مضمون پھوٹتا ہے اور پھیلتا چلا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبى (الانعام 153:6)
کہ جب بھی تم کوئی بات کہو قول میں عدل اختیار کرو خواہ اپنے کسی قریبی کے
خلاف ہی کیوں نہ ہو۔اس سلسلہ میں یہ بات خاص طور پر پیش نظر رہنی چاہیے کہ قول کا عدل ایک ایسی چیز ہے جس کو
مختلف معنوں میں سمجھ سکتے ہیں لیکن قرآن کریم نے قول کے عدل کے ہر پہلو کوکھول کر بیان فرمایا ہے۔قول عدل کی پہلی خصوصیت:
قول کے لحاظ سے دنیا میں ہم بعض ایسے نظارے بھی دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ بہت
خوبصورت اور حسین باتیں کرتے ہیں اور ان کا قول بظاہر عدل پر مبنی ہوتا ہے۔آج تمام دنیا میں جتنے
مذہبی، سیاسی یا سماجی لیڈر ہیں وہ عدل کی بات کر رہے ہیں اور ساری دنیا عدل کی باتوں سے بھری ہوئی
ہے۔پھر وہ کیا بات ہے جو قرآن کریم نے پیش کی جو نئی اور اس سے مختلف ہے۔ہر دنیا کا لیڈ ر خواہ وہ
مشرق سے تعلق رکھتا ہو، خواہ مغرب سے تعلق رکھتا ہو، خواہ اشترا کی فلسفہ سے تعلق رکھتا ہو، خواہ
استعماری فلسفہ سے تعلق رکھتا ہو جب بھی وہ بات کرتا ہے عدل کی ہی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ دنیا
میں عدل قائم ہونا چاہئے ، اس کے سوا امن قائم نہیں ہوسکتا اور پھر بڑی حسین زبان استعمال کرتا ہے۔قرآنی تعلیم کے مطابق ہر وہ شخص جو خدا کا حق ادا نہیں کرتاوہ اس کے بندوں کا بھی حق ادا نہیں کرسکتا۔اس ضمن میں بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں:
اخلاق دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ جو آج کل کے نو تعلیم یافتہ پیش کرتے ہیں کہ

224
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه چهارم
ملاقات وغیرہ میں زبان سے چاپلوسی اور مداہنہ سے پیش آتے ہیں اور دلوں میں نفاق اور کینہ بھرا ہوا
ہوتا ہے یہ اخلاق قرآن شریف کے خلاف ہیں۔دوسری قسم اخلاق کی یہ ہے کہ سچی ہمدردی کرے
دل میں نفاق نہ ہو اور چاپلوسی اور مداہنہ وغیرہ سے کام نہ لے جیسے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ اِيْتَائِ ذِي الْقُرْبى (56)
(النحل 91:16)
جو آیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اقتباس میں پیش کی ہے یہ وہی ہے جو میرے
ان خطبات کا عنوان ہے یعنی اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ اِيْتَائِ ذِي الْقُرْبى
اس آیت میں درجہ بدرجہ اللہ تعالیٰ کے تین احکامات بیان کیئے گئے ہیں۔پہلا یہ کہ جب بات کرو تو
انصاف سے کرو اور دوسرا یہ کہ انصاف ہی سے نہیں بلکہ ہمیشہ نرمی سے بات کرو اور تیسرا اس سے بھی
بڑھ کر یہ کہ جیسے تم اپنے بہت ہی عزیز رشتہ دار سے بات کرتے ہو جیسے ماں اپنے کسی پیارے بچے
سے گفتگو کر رہی ہو۔جہاں تک پہلے درجہ یعنی عدل کا تعلق ہے اسکی سچائی کا امتحان قرآن کے نزدیک اس وقت
ہوتا ہے جب کسی کو اپنے کسی قریبی کے خلاف گواہی دینی پڑے جیسے کہ فرمایا: وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبى
قرآن کریم نے دوسری وضاحت قول عدل کی یہ فرمائی وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْ لی کہ وہ لوگ
جو عدل کی باتیں کرتے ہیں اگر وہ بچے ہیں تو انکی پہچان یہ ہے کہ جب ان کے قریبیوں کا معاملہ
در پیش ہو تو ان کے خلاف بھی کچی گواہی دینے کی طاقت اور قوت رکھتے ہوں لیکن آج آپ
دنیا والوں کو دیکھیں اور اس کسوٹی پر ان کو پرکھ کر دیکھیں تو دنیا میں جتنے بڑے بڑے عدل کا دعویٰ
کرنے والے ہیں ان کا یہ حال ہے کہ وہ عدل کا محدود اور نسبتی تصور رکھتے ہیں۔جب اس قسم کے
اشتراکات بنائے جاتے ہیں ان کا انصاف کا تصور محض نسبتی ہوتا ہے۔چنانچہ اگر مغربی بلاک کا کوئی
لیڈ ر عدل کی بات کرتا ہے تو جب اسکے بلاک اور اسکے تعلق رکھنے والے ممالک کے خلاف کوئی ظلم اور
ناانصافی کے بارہ میں احتجاج کرتا ہے تو وہ خاموش ہو جاتا ہے اور ان کے خلاف کوئی تنقید برداشت
نہیں کرتا اور اگر ان سب کا مشترکہ دشمن کوئی عدل کے خلاف اقدام کرے خواہ اسکی نا انصافی کسی اور
قوم سے ہی ہو تو اس وقت یہ سب مل کر اسکے خلاف شور مچاتے ہیں۔بورژوا اور اشترا کی اتحادات پر
یہ بات برابر چسپاں ہوتی ہے۔وہ لوگ جو فی الحیوۃ الدنيا عدل کی باتیں کرتے ہیں جب ان
کا اوپر بیان کردہ قرآنی کسوٹی پر امتحان لیا جائے تو اکثر غلط ثابت ہوتا ہے۔

قول
میں
عدل
225
آنحضرت ﷺ کی زندگی میں قول عدل کی مثالیں :
درجنوں مثالیں آنحضرت ﷺ کے ذاتی کردار کی دی جاسکتی ہیں اور ان خطابات کے
دوران دی بھی جاچکی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ہمیشہ کامل انصاف کا
سلوک فرمایا۔بار ہا آپ نے ایک مسلمان کے خلاف ایک یہودی یا مشرک کے حق میں فیصلہ دیا
جب ان کو حق پر پایا۔جہاں تک مالی معاملات میں آپ کے ذاتی کردار کا تعلق ہے آپنے ایک قرض دار کو نہ
صرف اس کا پورا قرض ادا کیا بلکہ ہمیشہ ان کے حق سے بڑھ کر عطا فرمایا۔یہی تاکیدی تعلیم آپ نے
اپنے صحابہ کو دی۔آپ کا یہ کردار محض مالی تنازعوں سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ آپ کا عمومی کردار تھا کہ
ہمیشہ دوسروں کو اپنے حق سے زیادہ دیا کرتے تھے اور محض انصاف نہیں بلکہ احسان کا سلوک فرمایا
کرتے تھے اور اسی کی آپ نے اپنے صحابہ کی سوسائٹی میں ترویج کی۔بعض دفعہ آپکے مالی لین دین
میں احسان کا عصر تو محض احسان کے دائرہ سے نکل کر بلاشبہ ایتا ء ذالقربی کے دائرہ میں داخل
ہو جاتا تھا۔اس کی ایک بہت ہی پیاری مثال مسند احمد بن حنبل سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ایک غزوہ
سے واپس آتے ہوئے آپ نے دیکھا کہ ایک صحابی جابر بن عبد اللہ کا اونٹ بہت آہستہ چل رہا
تھا۔رسول اللہ اللہ نے وجہ پوچھی تو اس نے عرض کیا کہ یہ لنگڑا رہا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے اپنے
کوڑے سے اسے ایک ہلکی سے ضرب لگائی تو وہ ایک اعلی درجہ کے صحت مند اونٹ کی طرح بہت
تیزی سے دوڑنے لگا۔رسول اللہ ﷺ نے جابر سے پوچھا کہ کیا تم اس اونٹ کو میرے پاس بیچنا
پسند کرو گے؟ جابر نے عرض کیا یہ اونٹ آپ ہی کا ہے۔اس کا کوئی معاوضہ نہیں لوں گا آپ نے
فرمایا نہیں۔تمہیں لازماً اسکا معاوضہ لینا ہوگا اور ابھی طے کرو۔اس پر حضرت جابر نے مجبوراً اس کا پورا
پورا معاوضہ طے کیا اور درخواست کی کہ اب اس اونٹ پر سواری کرنے کی اجازت دی جائے۔آپ
نے بڑی بشاشت سے اسکو اجازت دی اور مدینہ پہنچ کر حکم دیا کہ اس اونٹ کی قیمت کے طور پر
میرے حساب میں اتنا سونا تول کر جابڑ کو دے دو۔جب جابر کو قیمت دے دی گئی تو وہ اس اونٹ کو
چھوڑ کر پیدل ہی واپس جانے لگا۔رسول اللہ ﷺ نے مسکرا کے فرمایا جابر ! اپنا اونٹ تو لے جاؤ۔اس نے تعجب سے کہا کہ ابھی میں نے اس کی پوری قیمت وصول کی ہے۔آپ نے فرمایا یہ اونٹ بھی
اور اس کی قیمت بھی تمہاری ہی ہے۔(57)

226
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه چهارم
دنیا کے پردہ پر آپکو اس قسم کے سودے کی مثال نظر نہیں آئے گی۔ہاں بعض دفعہ ماں باپ
اپنے کسی پیارے بچے سے بظاہر اپنی ایک چیز خریدتے ہیں اور پھر قیمت ادا کرنے کے بعد وہ چیز بھی
اسے واپس کرتے ہیں۔یہ خاص اظہار محبت کا سلوک صرف ایتا ء ذی القربی میں دکھائی دے گا۔پس بلاشبہ حضرت اقدس رسول اللہ ﷺ کا مالی لین دین صرف کامل انصاف پر ہی مبنی نہیں ہوتا تھا
بلکہ اس سے بڑھ کر اس میں احسان اور ایتاء ذی القربی کے جلوے دکھائی دیتے ہیں۔قول عدل کی دوسری خصوصیت :
قرآن کریم نے قول عدل کی ایک اور تفسیر بھی فرمائی ہے۔فرمایا:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا (الاحزاب 71:33
اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو تقوی اختیار کرو اور صاف اور سیدھی بات کہو۔قول سدید سے مراد یہ ہے کہ ایسی بات جس میں کو ئی بھی غلط جھکاؤ نہ ہو، عین درست بات ہو
اور اس میں قطعاً کسی قسم کی کوئی بھی نہ ہو۔بسا اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ ایک بات بچی تو ہوتی ہے اس
میں اس کے باوجود بل پڑے ہوئے ہوتے ہیں اور بات سچی ہوتے ہوئے بھی کسی دوسرے کو دھو کہ
میں مبتلا کر سکتی ہے پس آنحضرت ﷺ کو خدا تعالیٰ نے جو تعلیم سکھائی وہ یہ تھی کہ محض سچ قول عدل
نہیں ہے۔ایسا صاف ستھرا سچ بولو کہ مخاطب کیلئے کسی قسم کی کوئی غلط فہمی کا سوال باقی نہ رہے لیکن اس
کے ساتھ ایک اور بھی خطرہ سے متنبہ فرما دیا۔بعض لوگ قول عدل کا مطلب یہ لے لیتے ہیں کہ کسی
مخالف سے سچ کے نام پر سختی سے بات کی جائے جس بات کو وہ سچا سمجھتے ہیں اسے منہ پر مارا جائے۔قرآن کریم جس قول کو قولِ عدل کہتا ہے اس میں منہ پر مارنے والا کوئی تصور موجود نہیں بلکہ
خود اس غلطی کی اصلاح فرماتا ہے۔چنانچہ فرمایا۔إِذْهَبَا إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى فَقُوْلَا لَهُ قَوْلًا لَّيْنًا لَّعَلَّهُ يَتَذَكَرُ
(45-44:20)
أوْ يَخْشُى
کہ اے موسیٰ اور ہارون تم فرعون کے دربار میں جانے والے ہو سچ تو تم بہر حال کہو گے
قول سدید سے کام لو گے اور اس میں کوئی شک نہیں لیکن قول لینا یعنی نرم بھی ہونا چاہئے اور قول کا
بچے اور سیدھے ہونے کے علاوہ نرم ہونا احسان سے تعلق رکھتا ہے۔قول سدید کے ساتھ لینا کو
ملا کر اسکی تلخی کو دور فرما دیا۔

قول
عدل
میں
227
قول عدل کی تیسری خصوصیت :
پھر قول کے عدل میں ایک مزید حسن پیدا فرما دیا اور صرف قول کے عدل کی بات نہیں کی بلکہ
اس کو مزید حسین بنانے کی بھی تعلیم دی۔فرمایا۔وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ
إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ ( حم السجدہ 34:41)
اور بات کہنے میں اس سے بہتر کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک
اعمال بجالائے اور کہے کہ میں یقیناً کامل فرمانبرداروں میں سے ہوں۔اس آیت میں دو باتیں بیان فرمائیں۔اول یہ کہ سب سے اچھی بات کی طرف بلانے سے
قول میں حسن پیدا ہو جاتا ہے جتنی زیادہ اچھی بات کی طرف تم بلاؤ گے اتنا زیادہ تمہارا قول حسین
ہوتا چلا جائے گا۔پس اللہ سے بہتر اور کیا چیز ہوسکتی ہے جسکی طرف بلایا جارہا ہو۔خدا کی طرف
بلانے والے سب سے بچے اور سب سے زیادہ حسین بات کرنے والے ہیں لیکن ایک شرط کے
ساتھ کہ ان کا عمل بھی اس سچی بات پر ہونا چاہیے ورنہ قول حسین نہیں ہوسکتا۔ویسے تو ہر آدمی کہہ سکتا
ہے کہ دنیا میں لاکھوں کروڑوں ایسے ہیں جو خدا کی طرف بلاتے ہیں پس ان کا قول بھی تو قول حسن
ہوگا۔وہ کیا فرق ہے کہ جس کو اسلام نے ہمیں سکھایا ہے؟ فرمایا فرق یہ ہے کہ اچھی بات کی طرف
بلانے والا اس پر عمل بھی کرتا ہو۔یہ نہ ہو کہ خدا کی طرف بلانے والا ہو اور شیطان کی صفات اس سے
ظاہر ہورہی ہوں۔پس قرآن کریم نے جو تعلیم دی ہے اسے خوب کھول کھول کر بیان کیا اور اس میں
ایک نہایت حسین توازن پیش فرما دیا اور یہ تو ازن خود عدل کی علامت ہے۔قول عدل کی چوتھی خصوصیت:
پھر قول عدل کے نتیجہ میں معاشرہ کی اصلاح کا راز سکھایا۔فرمایا:
ط
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ
أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ
فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صاف سیدھی بات
(الاحزاب 71:33-72)
کیا کرو۔وہ تمہارے لئے تمہارے اعمال کی اصلاح کر دے گا اور تمہارے

228
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه چهارم
گناہوں کو بخش دے گا اور جو بھی اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کرے تو یقیناً
اس نے ایک بڑی کامیابی کو پالیا۔فرمایا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارے اعمال کی اصلاح ہو تو قولِ سدید یا دوسرے لفظوں میں
قول عدل اختیار کرو۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تم اپنے اعمال اور معاشرہ کی اصلاح چاہتے ہو تو
قول سدید انتہائی ضروری ہے۔اس کے نتیجہ میں نہ صرف تمہارے اعمال اصلاح پذیر ہو جائیں گے
بلکہ تمہاری سابقہ غلطیاں بھی معاف کی جائیں گی۔سب سے اونچا مقام جس کا ایسے لوگوں کو وعدہ دیا
گیا ہے یہ ہے کہ جو بھی ایسا کرے گا اور اللہ کے رسول کے احکامات اور اعمال کی پیروی کرے گا
اسے بہت عظیم کامیابی عطا کی جائے گی۔اب قول عدل کے اس مضمون کو خوب سمجھنے کے بعد ہم اس مضمون
کا نسبتاً زیادہ تفصیل سے
مطالعہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی تعلقات میں اسلام نے عدل کی کیا تعلیم دی ہے۔

بنی نوع انسان کے مابین قیام عدل کا بنیادی اصول
23- بنی نوع انسان کے مابین قیامِ عدل کا بنیادی اصول
فرمایا۔ياَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍو انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا
وقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ اللهَ
(الحجرات 14:49)
عَلِيمٌ خَبِيرٌ
اے لوگو! ہم نے تم کو مرد اور عورت سے پیدا کیا اور تم کو کئی گروہوں اور قبائل
میں تقسیم کر دیا ہے تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔اللہ کے نزدیک تم میں سے
زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے یادہ متقی ہے۔اللہ یقیناً بہت علم رکھنے
229
والا (اور ) بہت خبر رکھنے والا ہے۔آج کی دنیا میں جتنے فسادات ہیں اور انسان کو انسان سے جتنے خطرات لاحق ہیں ان میں
جو بھی محرکات کارفرما ہیں، ان میں قومی برتری کا احساس سب سے طاقتور اور خطرناک محرک ہے۔اسکو Racialisml Racism کہا جاتا ہے۔یہ Racism اگر چہ بظاہر نا پسند کیا جاتا ہے
لیکن آج بھی اسی طرح موجود ہے جس طرح نازی دور میں جرمنی میں ہوا کرتا تھا۔یہ
Racism سفید بھی ہے اور سیاہ بھی۔اور سفید قوموں کے خلاف جو افریقن ممالک میں نفرتوں کے
لاوے ابلتے رہتے ہیں، اس کو Black یا سیاہ فام Racism کہا جاسکتا ہے۔افسوس ہے کہ اب
تک دنیا اس بھوت کے چنگل سے آزاد نہیں ہو سکی۔یہ کوئی ایسا پودا نہیں ہے جسے آسانی سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے لیکن سب اہل حق جو سچ
بات کو دیکھنا اور پہچانا جانتے ہیں ان کو علم ہے کہ باوجود ہر قسم کی تقریروں اور Racism کے خلاف
باتوں کے جگہ جگہ Racism کی جڑیں مختلف شکلوں میں مغرب کے تمام ممالک میں بھی پائی جاتی
ہیں اور مشرق کے تمام ممالک میں بھی پائی جاتی ہیں۔کوئی دنیا کا خطہ ایسا نہیں جہاں نہ پائی جاتی
ہوں۔یہ ایسا زہر اور سخت جان پودا ہے کہ یہ معاشروں میں نہیں، فلسفوں میں بھی بڑی خاموشی کے
ساتھ داخل ہو جاتا ہے۔وہ ماہرین جو گہری نظر سے مغرب اور سفید فام روس اور چین کے تعلقات کا
مطالعہ کرتے ہیں، خوب جانتے ہیں کہ دونوں مغرب اور سفید فام روس سفید Racism
کو اشتراکیت پر ترجیح دیں گے اگر اشتراکیت کے پھیلاؤ کے ساتھ زرد فام چین اس دنیا پر غالب آ جاتا

230
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه چهارم
ہے۔دونوں ہی اپنی سفید فام برتری کو اس بات پر ترجیح دیں گے کہ اشتراکیت زرد فام چین سے متعلق
ہو کر دنیا پر غالب آئے۔کسی قیمت پر بھی وہ زرد فام چین کا دنیا پر غلبہ برداشت نہیں کر سکتے۔قرآن کریم کے نزدیک نسل پرستی کی ہر شکل کو دنیا سے نابود کرنا ہوگا۔اس کے بغیر دنیا میں
امن قائم کرنا ناممکن ہے۔قرآن کریم کی جو آیت ہم نے اس ضمن میں پیش کی ہے اسکے مطابق
باوجود اس کے کہ رنگ اور قومیتیں مختلف ہیں مگر سب انسان بہر حال ایک ہی ماں باپ کی نسل سے
منسلک ہیں۔رنگ اور نسل کی تفریق ان کی برتری ظاہر کرنے کیلئے نہیں بلکہ ان کی پہچان کی خاطر
ہے۔اگر انسان دوسرے انسان پر برتری حاصل کرنا چاہتا ہے تو صرف تقویٰ کے ذریعہ حاصل ہو سکتی
ہے۔کیونکہ ایک متقی انسان ہر دوسرے انسان کو اپنے برابر سمجھتا ہے۔بلکہ جتنا زیادہ متقی ہوگا اپنے
آپ کو اور بھی دوسرے سے کمتر سمجھے گا۔مندرجہ بالا استنباط ہم نے اس آیت سے اخذ کیا ہے۔فرمایا:
يَايُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرِ وانْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا
وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقُكُمْ إِنَّ اللَّهَ
عَلِيمٌ خَبِيرٌ
(الحجرات 14:49)
ہم نے تو تمہیں اس لئے قوموں میں اور فرقوں میں اور مختلف قبیلوں میں تقسیم
کیا تھا تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو اور یہ تمہاری پہچان کا ذریعہ بن جائیں
ہرگز ان باتوں میں کوئی عزت نہیں ہے۔عزت اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے میں
ہے۔پس تم میں سے سب سے زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ خدا کا
خوف رکھتا ہے۔نسلی برابری کا ایک عظیم الشان چارٹر :
آنحضرت ﷺ نے اس مضمون کو حجتہ الوداع پر بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ بیان فرمایا۔آنحضرت می فرماتے ہیں:
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَلَا إِنَّ رَبَّكُمْ وَاحِدٌ وَّإِنَّ أَبَاكُمْ وَاحِدٌاَلَا لَا فَضْلَ لِعَرَبِي
عَلَى أَعْجَمِي وَلَا لِعَجَمِي عَلَى عَرَبِيِّ۔وَلَا لَا حُمَرَ عَلَى أَسْوَدَ وَلَا

بنی نوع انسان کے مابین قیام عدل کا بنیادی اصول
لاسْوَدَ عَلَى أَحْمَرَ إِلَّا بِالتَّقْوى اَبَلَّغْتُ قَالُوا قَدْ بَلَّعَ رَسُول اللَّهِ
صَلى الله عَلَيْهِ وَسَلم
”اے لوگو! تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک تھا پس ہوشیار ہو کر سن لو
کہ عربوں کو عجمیوں پر کوئی فضیلت حاصل نہیں اور نہ عجمیوں کو عربوں پر کوئی
فضیلت ہے۔اسی طرح سرخ و سفید رنگ والے کو کالے رنگ والے لوگوں پر
کوئی فضیلت نہیں اور کالے رنگ والے کو گوروں پر کوئی فضیلت نہیں ہے۔(ہاں جو بھی ان میں سے اپنی ذاتی نیکی سے آگے نکل جائے وہی افضل ہے۔)
لوگو بتاؤ کیا میں نے تمہیں خدا کا پیغام پہنچا دیا ہے؟ سب نے عرض کیا بے شک
خدا کے رسول نے اپنی رسالت پہنچادی ہے
Racialism کی بیماری کی جڑ :
(58)،،
231
Racialism جو قوموں کے درمیان تفریق کی بنیادی وجہ ہے دراصل ہر گھر میں پرورش پا رہا
ہے۔قرآن کریم چونکہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے اس لئے اس میں اس نے بیماری کی جڑ کو پکڑا اور تفصیل
سے اس پر روشنی ڈالی۔Racialism سے بچاؤ کیلئے قرآن کریم کی حکیمانہ تعلیم :
فرمایا:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا
خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاء مِنْ نِّسَاءِ عَلَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ وَلَا
تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ
بَعْدَ الْإِيْمَانِ ۚ وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَيكَ هُمُ الظَّلِمُونَ )
(الحجرات 12:49)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! ( تم میں سے ) کوئی قوم کسی قوم پر تمسخر نہ کرے۔ممکن ہے وہ ان سے بہتر ہو جائیں اور نہ عورتیں عورتوں سے ( تمسخر کریں
ہوسکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہو جائیں اور اپنے لوگوں پر عیب مت لگایا کرو اور

232
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه چهارم
ایک دوسرے کو نام بگاڑ کر نہ پکارا کرو۔ایمان کے بعد فسوق کا داغ لگ جانا
بہت بری بات ہے اور جس نے تو یہ نہ کی تو یہی وہ لوگ ہیں جو ظالم ہیں۔اب یہ مضمون اتنا کھول کر بیان کر دیا گیا ہے کہ کوئی انسان جو سرسری طور پر بھی قرآن کریم
کا مطالعہ کرے وہ یہ عذر نہیں پیش کر سکتا کہ مجھے اس تفصیلی تعلیم کا علم نہیں تھا۔مگر وہ تمام ممالک جن
میں قرآن کریم کی یہ ہدایات بار بار پڑھی جاتی ہیں ان میں بھی یہ خرابیاں موجود ہیں۔بظاہر آمــنــا
وصدقنا ضرور کہتے ہیں لیکن عمل کی دنیا میں اس عہد کو بالکل بھلا دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ معمولی
باتیں ہیں لیکن یہی معمولی باتیں ہیں جن سے نہایت خطرناک فتنے اٹھتے ہیں اب دیکھیں
ہندو پاکستان میں قومی لطیفوں کا بہت رواج ہے۔کوئی جلا ہوں نائیوں اور دیگر پیشہ وروں کے خلاف
غیر پیشہ وروں نے لطیفے بنائے ہوئے ہیں اور زمینداروں کے خلاف پیشہ وروں نے لطیفے بنائے
ہوئے ہیں۔اسی طرح پاکستان میں سکھوں کے خلاف اور ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف لطیفے
بنا کر مشتہر کئے جاتے ہیں۔ان لطائف کو اگر ایسے موقع پر استعمال کیا جائے جبکہ کسی کی دل آزاری
نہ ہو تو پھر تو کچھ بات بھی ہو۔ان لطیفوں کے رد عمل کی وجہ سے مختلف قوموں میں Racialism
پروان چڑھتا ہے۔قرآن کریم نے تنبیہ فرمائی تھی کہ دیکھو ایسانہ کر دور نہ تقدیر ان باتوں کو الٹادے گی جن کو تم
آج ذلیل اور ادنی سمجھتے ہو وہ ہو سکتا ہے تم پر غالب آجائیں۔چنانچہ یہ عمل دنیا کی ہر سوسائٹی میں اسی
طرح رونما ہوا ہے۔ایک زمانہ تھا کہ جب انگلستان میں بھی پیشہ وروں اور تاجروں
کو تحقیر اور تذلیل کی
نظر سے دیکھا جاتا تھا۔صرف ایک Landed Gentry تھی وہ اس ملک کے چودھری تھے اور
سمجھتے تھے کہ ہر دوسرا کمین ہے۔دیکھئے خدا کی تقدیر نے کس طرح زمانہ کو پلٹا دیا ہے۔آج وہ
سارے تاجر تمام سوسائٹی پر چھائے ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ معزز بنے ہوئے ہیں۔آنحضرت ﷺ کا طریق تربیت:
اب میں آنحضرت ﷺ کے گھر میں قول عدل سے متعلق آپ کی تربیت کی مثالیں پیش
کرتا ہوں۔حضرت خدیجہ کے بعد آپ کو جس زوجہ مطہرہ سے سب سے زیادہ پیار تھاوہ حضرت عائشہ
صدیقہ تھیں۔جب آپ نے حضرت عائشہ میں ایک ایسی بات دیکھی جو آپ کے اعلیٰ معیار کے
مطابق قول عدل کے خلاف تھی تو آپ نے وہیں پرسش فرمائی اور کس طریق سے پرسش فرمائی یہ ایک

آج 10 میں سے 10 باقی