حصہ چہارم
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 2
بنی نوع انسان کے مابین قیام عدل کا بنیادی اصول
233
(59)
بہت ہی خوبصورت واقعہ ہے۔حضرت عائشہ خود ہی بیان کرتی ہیں کہ میں نے حضور اکرم سے
کہا آپ صفیہ کا بہت خیال کرتے ہیں مگر وہ ایسی ہے یعنی اپنی چھوٹی انگلی کھڑی کر دی اور اس طرح
حضرت صفیہ کے چھوٹے قد پر طنز کر دیا۔آپ نے فرمایا عائشہ ! تم نے ایک ایسی بات کہی ہے کہ اگر
اسے سمندر کے پانی میں ملا دیا جائے تو اس کا ذائقہ تبدیل ہو جائے ، اس کا مزاج بدل جائے۔اب
دیکھیں کتنی عظیم بات ہے اور کتنی گہری بات ہے۔اس خیال سے حضرت عائشہ نے ایک
دوسری زوجہ مطہرہ کے متعلق طبعی فطری رقابت کے نتیجہ میں جس طرح بات کہہ دی آپ نے اس کو نظر
انداز نہیں فرما دیا لیکن بات ایسی کہی جو عین اس کا جواب تھی اور ایسا عمدہ جواب کہ اس سے بہتر
جواب متصوّ رہی نہیں ہوسکتا۔بین الاقوامی جھگڑوں کے فیصلہ کیلئے قرآن کی عادلانہ تعلیم :
آپ نے ہمیں قول میں عدل کے نمونے بتائے اور قول میں حسن کی تعلیم دی یہ وہ بنیادی باتیں
ہیں جن پر قائم ہوئے بغیر دنیا سے فسادات نہیں مٹ سکتے۔یہ حقیقت ہے کہ انسانی فطرت کے اندر
جو بنیادی بیماریاں پائی جاتی ہیں جب تک ان کی اصلاح نہ ہو ان کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مفاسد
سے انسان کبھی نہیں بچ سکتا۔محض ہتھیاروں کی موجودگی کی وجہ سے انسان خطرہ میں نہیں ہے۔اگر
انسان خطرہ میں ہے تو ان ہتھیاروں کے مالک قوموں کی ذہنیت کے فساد کی وجہ سے خطرہ میں ہے۔اب دیکھتے ہیں کہ اگر یہ اصلاح نہ ہوئی ہو اور قو میں آپس میں لڑ پڑیں تو پھر کیا طریق اختیار کرنا
چاہیے اور قرآن کریم کے نزدیک بین الاقوامی جھگڑوں کو طے کرنے کیلئے عادلانہ تعلیم کیا ہے۔فرمایا:
وَإِنْ طَابِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوْا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۚ فَإِنْ
بَغَتْ إِحْدهُمَا عَلَى الْأخْرى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ
إلَى أَمْرِ اللهِ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا
إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
(الحجرات 10:49)
اور اگر مومنوں میں سے دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح
کرواؤ۔پس اگر ان میں سے ایک دوسری کے خلاف سرکشی کرے تو جو زیادتی
کر رہی ہے اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے فیصلہ کی طرف لوٹ آئے۔پس اگر وہ لوٹ آئے تو ان دونوں کے درمیان عدل سے صلح کرواؤ اور انصاف
کرو۔یقینا اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
234
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه چهارم
یہاں سب سے پہلے تو یہ سوال اٹھتا ہے کہ یہاں مومنوں کی بات کی گئی ہے، عام بنی نوع
انسان کی بات نہیں کی گئی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم جو یہ تعلیم دیتا ہے اس پر مومنوں نے ہی تو
عمل کرنا ہے باقی جو قرآن کریم کا انکار کرتے ہیں وہ کیوں عمل کریں گے لیکن اگر مومن عمل کریں تو
وہ ایک نمونہ بن کر لوگوں کے سامنے ابھر سکتے ہیں پس قرآن کریم کی تعلیم مومنوں کے آئینہ میں
غیروں کیلئے ایک نہایت حسین تصویر بناتی ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے لڑائی کا انتظار نہیں کرنا لڑائی
سے پہلے اصلاح احوال کر اور نہ پھر بہت دیر ہو جائے گی پھر تم اس قابل نہیں رہو گے کہ لڑائی کو روک
سکو لیکن اگر تمہارے اصلاح کروانے کے باوجود یا صلح کی کوششوں کے باوجود دوفریق آپس میں
لڑ پڑیں تو پھر نصیحت کی بات نہیں کرنی محض ریزولیوشنز کی بات نہیں کرنی پھر تم سب کو متحد ہو کر اس
ایک فریق کے خلاف تلوار اٹھانی پڑے گی جو تمہارے سب کے نزدیک غلطی پر ہے یا جس نے زیادتی
کی ہے پھر فرمایا یہ کرنے کے بعد جب صلح ہو جائے امن پیدا ہو جائے اس کے بعد پھر جب تم فیصلے
کرو گے تو اس میں انصاف سے کام لینا اگر اس وقت تم نے انصاف سے کام نہ لیا تو آئندہ مزید
جنگوں کے بیج بودو گے۔قرآنی تعلیم کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں آئندہ جنگوں کا خطرہ:
گزشتہ جنگ عظیم کے بعد دنیا کی بڑی طاقتوں نے جس طرح سر جوڑے اور جس طرح
مجرم قوموں کو جن کو وہ مجرم سمجھتے تھے، سزادی اور اس نیت سے سزادی کہ ان کو چل کے رکھ دیں ان
کے فیصلوں میں بہت سی خلاف انصاف باتیں موجود تھیں اور دوسری جنگِ عظیم کی بنیاد ان فیصلوں
نے ڈال دی تھی جو پہلی جنگ عظیم کی صلح کے بعد ہوئے۔ہر طالب علم جو گہری نظر سے تاریخ کا
مطالعہ کرتا ہے اس بات کی تصدیق کرے گا۔وہ آسانی سے ان تمام ظالمانہ فیصلوں کی نشاندہی کر سکتا
ہے جن کے رد عمل کے طور پر مغرور قوموں نے دوبارہ سر اٹھایا اور انتقام لینے کی کوشش کی۔اور گزشتہ
جنگ میں جنگ کے رکنے کے بعد جو فیصلے کئے گئے ہیں ان میں بھی آئندہ جنگ کے لئے بنیادیں
قائم کر دی گئی ہیں۔دوسرے فیصلوں کو چھوڑئیے جرمن قوم کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔جرمن قوم کو یہ سمجھ کر
تقسیم کر دیا گیا ہے کہ ایک ایسی قوم ہے کہ جس سے ہمیشہ ہمیں خطرہ رہے گا جب بھی اس قوم کو
سراٹھانے کا موقع ملے گا اس نے دوبارہ پھر پہلی باتوں کو دہرانا ہے اور دوبارہ ہم سب کیلئے خطرہ بن
جائے گی اس لئے چرچل نے اور روز ویلٹ اور سٹالن نے مل کر یہ فیصلہ کیا کہ اس کو اس طرح بیچ میں
سے کاٹ دو اور اس طرح مختلف Ideologies کے سپرد کر دو کہ جرمن قوم ہمیشہ ایک دوسرے
بنی نوع انسان کے مابین قیام عدل کا بنیادی اصول
235
کیلئے خطرہ بنی رہے اس طرح جرمنی کی توجہ باہر کی قوموں کی طرف سے ہٹ جائیگی اور اگر کبھی یہ مواد
پھوٹا تو ایک دوسرے کے خلاف پھوٹے گا۔کیونکہ دنیا میں نظریاتی تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں
اور ہوتی چلی جائیں گی۔اگر آئندہ مشرق اور مغرب کا اتحاد ہو جائے تو یہ ہر گز بعید نہیں اور اس
صورت میں جرمنی پہلے سے زیادہ عظیم طاقت بن کر ابھرے گا۔صرف یہ ایک فیصلہ نہیں، ایسے اور فیصلے بھی ہوئے ہیں جن کے نتیجہ میں جنگ کا خطرہ ٹالا
نہیں جاسکتا۔پس قرآن کریم یہ کہہ کر ختم نہیں کر دیتا کہ اگر تم لڑو اور زیادتی کرنے والے ملک کو
شکست دے دو تو بات ختم ہو جائے گی۔فرمایا ہر گز نہیں جب تم ایک ظالم قوم پر غالب آ جاتے ہو وہ
وقت ہے کہ تم انصاف سے کام لو اور اس ظالم قوم کے خلاف بھی زیادتی نہ کرو۔پھر تم یقین جانو کہ
تمہیں ایک مستقل امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔فرمایا:
اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ خدا کا قانون ہے جو تمہارا ساتھ دیگا۔جن قوموں سے اللہ محبت کیا کرتا
ہے ان کو آپس میں لڑایا نہیں کرتا۔بلا امتیاز تمام بنی نوع انسان کے معاملات میں نیکی کی قرآنی تعلیم :
جہاں تک مسلمانوں کے اس دور کا تعلق ہے جب خود مسلمان غیروں سے
نبرد آزما تھے یعنی
جب غیر قومیں ان پر حملہ کر رہی تھیں جب مشرکین مکہ خصوصیت کے ساتھ آنحضرت ﷺ اور
آپ کے غلاموں کو صفحہ ہستی سے مٹادینے کے درپے تھے اس دور میں قرآن کریم نے جو تعلیم دی ہے
یہ وہ تعلیم ہے جس سے خوب اچھی طرح روشن ہو جاتا ہے کہ یہ تعلیم کسی بندہ کی نہیں جس نے اپنے
جذبات کے نتیجہ میں وہ تعلیم دی ہو بلکہ ایک عالم الغیب والشہادۃ خدا کی تعلیم ہے جو اپنے سب
بندوں میں مشترک ہے۔جس طرح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے ایک بڑے نکتہ کی بات بیان فرمائی
که یا درکھنا کہ خدا کی کسی بندے سے رشتہ داری نہیں ہے۔اگر ہے تو سب سے ہے۔اگر نہیں تو کسی
سے بھی نہیں۔پس اس معاملہ میں اگر محمد رسول اللہ کے اسوہ کو جانچنا ہے تو اس کے جانچنے کا وہ موقع
ہے جبکہ مسلمان اپنی بقا کی جنگ میں مبتلا تھے۔دیکھنا چاہیے کہ اس وقت آنحضرت ﷺ پر نازل
ہونے والی تعلیم کیا تھی۔فرمایا:
236
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه چهارم
لَا يَنْصُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ
يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ
يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ۔(9:60)
یعنی اللہ تمہیں ان سے منع نہیں کرتا جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں قتال
نہیں کیا اور نہ تمہیں بے وطن کیا کہ تم ان سے نیکی کرو اور ان سے انصاف کے
ساتھ پیش آؤ۔یقینا اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہرگز اس بات سے نہیں روکتا کہ صرف ان لوگوں سے اپنا بدلہ لو جنہوں
نے تم سے دینی اختلافات کی بناء پر قتال کیا اور تمہیں اپنے گھروں سے نکالا۔جنہوں نے یہ نہیں کیا
ان کے ساتھ انصاف سے کام لو اور نیکی سے کام لو۔پھر فرمایا:
وَلَا تَجْعَلُوا اللَّهَ عُرْضَةً لِاَيْمَانِكُمْ أَنْ تَبَرُّوا وَتَتَّقُوا وَتُصْلِحُوا
بَيْنَ النَّاسِ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (البقرة225:2)
ترجمہ: اور اللہ کو اپنی قسموں کا نشانہ اس غرض سے نہ بناؤ کہ تم نیکی کرنے یا تقویٰ
اختیار کرنے یا لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے سے بچ جاؤ اور اللہ بہت سننے
والا ( اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔یہاں یہ فرمایا گیا ہے کہ اے لوگو! نیکی کے نامپر
ظلم نہیں کرنا۔اللہ کی قسمیں کھا کھا کر، یہ کہہ کر
کہ اللہ کا دین ہے اور اللہ کے دین کے تقاضے یہ ہیں کہ ہم تم پر زیادتی نہ کریں۔ہرگز ایسا نہ کرنا۔خدا
ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ خدا کو اپنی قسموں کا نشانہ بنالو اور پھر یہ کہو کہ خدا سے تعلق کے
تقاضے یہ ہیں کہ ہم تمہیں مٹادیں اور تم سے ہر قسم کی نیکی سے ہاتھ روک لیں۔فرمایا ہرگز ایسا نہیں۔خدا تعالیٰ کے ساتھ اگر تعلق ہے تو تمہیں تمام بنی نوع انسان سے ہمیشہ نیکی کرنی پڑے گی۔
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
24 رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
237
یہ تو بین الاقوامی تعلقات کی بات تھی اب میں اندرونی طور پر تقسیم کے لحاظ سے قرآن کریم کے
عائد کردہ حقوق اور فرائض کی بات کرتا ہوں۔یہ حقوق ماں باپ کے بچوں پر۔بچوں کے ماں باپ
پر، بہن بھائیوں کے ایک دوسرے پر قریبی رشتہ داروں کے آپس میں ایک دوسرے سے تعلقات
کے مضمون پر مشتمل ہیں۔والدین کے بچوں پر حقوق:
سب سے پہلے والدین کے حقوق کی بات ہے۔والدین کے ساتھ احسان کا تاکیدی حکم:
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهُنَّا عَلَى وَهْنٍ وَفِصَلُهُ
فِي عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَى الْمَصِيرُ (لقمان 15:31)
ترجمہ: اور ہم نے انسان کو اسکے والدین کے حق میں تاکیدی نصیحت کی۔اس کی
ماں نے اسے کمزوری پر کمزوری میں اٹھائے رکھا اور اس کا دودھ چھڑانا دوسال
میں (مکمل ) ہوا۔(اسے ہم نے یہ تاکیدی نصیحت کی ) کہ میرا شکر ادا کر اور
اپنے والدین کا بھی۔میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔اس ضمن میں حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا خاک آلودہ ہو اس کی
ناک ، خاک آلودہ ہو اس کی ناک، خاک آلودہ ہو اس کی ناک ( تین دفعہ یہ الفاظ دہرائے ) یہ عربی
محاورہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ رسوا ہو گیا وہ ذلیل ہو گیا جس نے ایسی بات کی ،صحابہ نے عرض
کیا یا رسول اللہ ! کون ہے وہ شخص؟ کس کی بات فرمارہے ہیں۔جس کی آپ مذمت کر رہے ہیں؟
فرمایا بہت ہی قابل مذمت اور بدقسمت ہے جس نے بوڑھے ماں باپ
کو پایا اور پھر ان کی خدمت
کر کے جنت میں داخل نہ ہوسکا۔(60)
یہ بات بظاہر چھوٹی سی ہے لیکن آج اگر آپ انسانی معاشرہ پر نظر ڈال کر دیکھیں مغرب میں
بھی اور مشرق میں بھی بچے اپنے والدین کے حقوق ادا کرنے سے دن بہ دن غافل ہوتے چلے
238
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه چهارم
جار ہے ہیں۔یہ بات مغرب میں زیادہ ہے اور مشرق میں نسبتا کم۔مگر مشرق میں بھی پھیلتی چلی
جارہی ہے اور اسکے نتیجہ میں بہت ہی خوفناک دکھ معاشرے میں پھیل گئے ہیں لیکن آنحضرت ملے
نے قرآنی تعلیم کے مطابق بار بار اپنے صحابہ کو ماں باپ کے حقوق کی طرف متوجہ فرمایا ، ان کے حقوق
کو واضح کیا اور ایسا احترام دلوں میں پیدا کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک نہایت ہی حسین معاشرہ دنیا
کے سامنے ابھرا۔ایک دفعہ ایک اعرابی حضور کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی کرخت آواز میں جیسا کہ صحرائی
لوگوں کی بات کرنے کی عادت تھی۔عرض کیا یا رسول اللہ ! میرا باپ میرا مال بٹورنا چاہتا ہے۔آنحضور نے اس کو ویسا ہی جواب دیا مگر ویسے کرخت الفاظ میں نہیں مگر جس طرح اس کے دل میں
ایک سختی اور شدت پائی جاتی تھی اس کا علاج اس کو یہ بتایا کہ جاتو اور تیرا مال تیرے والد کی ملکیت ہے
اور تمہاری اولادوں کے اموال بھی تمہاری کمائی ہیں مزے سے اسے کھاؤ۔(1
باپ کے متعلق کوئی بیٹا یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ میرا مال بٹور رہا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ والد کو
یہ اجازت ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی کمائی میں سے اس طرح کھائے ، اس طرح اسے استعمال کرے
جیسے وہ اس کی ہے۔لیکن بیٹے کو یہ اجازت نہیں دی کہ وہ والد کی کمائی سے اس طرح کا سلوک
کرے۔اب بظاہر یہ بات عدل کے خلاف ہے لیکن آپ ذرا سا غور کریں گے تو معلوم ہوگا کہ بعینم
اسی طرح ہونا چاہیے تھا۔باپ بیٹے سے جو محبت رکھتا ہے بیٹا باپ سے ویسی محبت فطرتا نہیں رکھ
سکتا۔کیونکہ باپ کا مستقبل ہے بیٹا اور باپ بیٹے کا ماضی ہے اور بہت جلد بیٹے کا مستقبل اپنی اولاد
اور اپنی بیوی بچوں کی صورت میں ظاہر ہو جاتا ہے۔یہ ایک ایسی انسانی فطرت کی بات ہے جو آج
دنیا میں ہر جگہ اس طرح آپ کو دکھائی دے گی کہ کوئی معقول اور سچائی پسند انسان اس سے انکار نہیں
کرسکتا۔یقیناً اس اصول میں استثناء پائی جاتی ہے لیکن استثناء تو اصول کو ثابت کیا کرتی ہے۔پھر باپ تو ایک ہوا کرتا ہے اور بیٹے کئی۔اگر ہر بیٹے کو حق دے دیا جائے کہ باپ کی دولت
پر اس طرح چڑھ دوڑے گویا کہ اس کی ہے، تو فساد عظیم برپا ہو جائے۔دیکھئے قرآن کریم کیسی فطرت
کی تعلیم ہے اور آنحضرت ﷺ نے اس کو اسی طرح سمجھا کر بیان فرمایا۔باپ کا بیٹے کی کمائی میں حق
ہے اور اگر ماں باپ بوڑھے ہو جائیں تو ان کو بیٹے جو کچھ پیش کریں وہ صدقہ کے رنگ میں نہیں۔یہ
نہ سمجھیں کہ وہ کوئی احسان کر رہے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضور ﷺ کی خدمت میں ایک بیٹا حاضر ہوا اور اس نے
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
239
اپنے باپ کے خلاف باتیں کیں اور کہا کہ میرا باپ ایسا ویسا ہے اور میری ساری جائیداد کو اپنے
تصرف میں لا رہا ہے۔باپ بھی وہیں موجود تھا۔بیٹے نے کہا یا رسول اللہ ! اس کو منع فرما ئیں میرے
معاملات میں دخل نہ دیا کرے۔باپ خاموش رہا۔ایک لفظ نہیں بولا۔آنحضور ﷺ نے اس کی
آنکھوں میں غم دیکھا اور اس سے پوچھا کہ بات کرو، اپنے دل کی بات تو بتاؤ کہ کیا کہتے ہو۔اس نے
عربی کے کچھ اشعار پڑھے جن کا ترجمہ یہ ہے کہ یا رسول اللہ ! جب یہ بچہ تھا اور اس کی ٹانگوں میں
طاقت نہیں تھی کہ یہ چل سکے میں نے اس کو گودیوں میں اٹھایا اور گودیوں میں اٹھا کر جگہ جگہ پھرا۔یہ
جب چھوٹا تھا اور اس کو بھوک لگتی تھی اس میں اتنی بھی طاقت نہیں تھی کہ پاس پڑے ہوئے دودھ کو اٹھا
کر پی سکتا میں اسے دودھ پلایا کرتا تھا۔یارسول اللہ ! اس کی کلائیاں نازک تھیں ان میں اپنے دفاع
کی کوئی طاقت نہیں تھی یہ میری کلائیاں تھیں جنہوں نے اس کا دفاع کیا اور پھر میں نے اس کو تیر
اندازی سکھائی اور میرے آقا! اب جبکہ یہ تیراندازی سیکھ چکا ہے میرے پر ہی تیر چلا رہا ہے۔آنحضرت ﷺ یہ بات سن کر شدت جذبات سے مغلوب ہو گئے اور اس بیٹے کوگریبان سے پکڑا اور
فرمایا: جاتو اور جو کچھ تیرا ہے تیرے باپ کا ہے۔اس تعلیم سے بے بہرہ ہونے کے نتیجہ میں ترقی یافتہ معاشروں میں اتنا دکھ پھیلا ہوا ہے کہ
آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔وہ کتا بیں مطالعہ کریں جن میں ایسے ذکر ملتے ہیں۔آپ یہ معلوم
کر کے دکھ محسوس کریں گے کہ جب ماں باپ بوڑھے ہو جائیں اکثر انہیں بوڑھے لوگوں کی رہائش
کے گھروں میں بھجوا دیا جاتا ہے اور سوائے کبھی کبھار کے ان کے بچے ان سے ملنے نہیں آتے۔بہت
سے بوڑھے تنہائی سے تنگ آکر خود کشیاں کر لیتے ہیں بعض پاگل ہو جاتے ہیں۔کوئی ان کا پوچھنے والا
نہیں ملتا۔کبھی کوئی بچہ اسے پوچھنے اگر اس کے پاس پہنچ بھی جائے تو بوڑھے والدین اس تعجب سے
کہ وہ ان کو پوچھنے آ گیا ہے، اپنے آپ کو زیرا احسان سمجھتے ہوئے اس کی تعریفیں کرنے لگتے ہیں۔مغرب میں سب ایسے نہیں ہیں بلکہ اسی مغرب میں بہت سے ایسے بھی ہیں جو ماں باپ
کے حقوق ادا کرتے ہیں۔لیکن والدین سے نا انصافی کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس
نے سارے معاشرہ کو گندہ کر دیا ہے۔یہ بیماری اتنی پھیل گئی ہے کہ اس مضمون میں تحقیق کرنے
والے اب یہ پیشگوئی کر رہے ہیں کہ اب دن بہ دن یہ بیماری بڑھتی چلی جائے گی اور انگلستان کے
ایک اندازہ کے مطابق اگلی صدی میں ایسے ماں باپ جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا ان کی تعداد ایک
کروڑ دس لاکھ ہو چکی ہوگی وہ تنہائی کی زندگی میں جلتے کڑھتے جس طرح بھی ان سے ہو سکا زندگی
کے باقی دن گزارنے کی کوشش کریں گے۔
240
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه چهارم
قرآن کریم اس سلسلہ میں فرماتا ہے:
وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا
يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أَفْ
وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا (بنی اسرائیل 24:17)
ترجمہ: اور تیرے رب نے فیصلہ صادر کر دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت
نہ کرو اور والدین سے احسان کا سلوک کرو۔اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک
تیرے پاس بڑھاپے کی عمر کو پہنچے یا وہ دونوں ہی، تو انہیں اُف تک نہ کہو اور
انہیں ڈانٹ نہیں اور انہیں نرمی اور عزت کے ساتھ مخاطب کر۔اس آیت کریمہ کا پہلا حصہ عدل سے تعلق رکھتا ہے اور انسان
کا بنیادی فریضہ بیان کر رہا ہے۔جس کے بغیر کوئی انسان انسان کہلانے کا مستحق نہیں رہتا۔اس بیان کے بعد اس آیت کے اگلے
ٹکڑے میں فرمایا
وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا
یہ عدل سے آگے بڑھ کر احسان
کی تعلیم ہے۔جھڑ کنا تو در کنار تم کو یہی زیبا ہے کہ نہایت عزت
کے ساتھ ان سے خطاب کیا کرو۔پھر اسی تعلیم کو آگے بڑھاتے ہوئے قرآن کریم ایتا عذی القربی کا
سب سے اعلیٰ درجہ کا اسوہ سکھاتا ہے۔جیسا کہ فرمایا:
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الدُّلِ مِنَ الرَّحْمَةِ (بنی اسرائیل 25:17)
اور رحم کے جذبہ کے ساتھ ان کے سامنے عاجزانہ طور پر جھک جایا کرو۔جَنَاحَ الذُّتِ کا مطلب ہے کہ اپنی رحمت کا پر ان کے اوپر جھکا دو جس طرح کوئی پرندہ
اپنے بچوں پر پر جھکاتا ہے اور انہیں خطرہ کے وقت ان پر اپنی حفاظت کا سایہ کر دیتا ہے۔فرمایا اس
طرح اپنے ماں باپ کے ساتھ سلوک کرو۔پھر یہ دعا سکھلائی۔وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا (بنی اسرائیل 25:17 )
آیت کے اس حصہ میں والدین کیلئے ایک بہت ہی پیاری دعا سکھلا دی گئی ہے جو اولا دکو
اپنی ابتدائی زندگی یاد دلاتی ہے کہ اے خدا میں تو وہ سب کچھ ان سے نہیں کر سکتا جو انہوں نے بچپن
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
241
میں میرے ساتھ کیا ہے جس طرح میرے بچپن کے آغاز میں انہوں نے بڑی رحمت کے ساتھ
میرے ساتھ سلوک فرمایا تھا۔اس تعلیم میں تین باتیں بڑی وضاحت کے ساتھ بیان فرما دی گئی ہیں
پہلے عدل کا مضمون بیان فرمایا ہے کہ ہر گز اپنے والدین کو نہیں جھڑ کنا۔جو کچھ زیادتی ان کی طرف
سے دیکھو سمجھو کہ بڑھاپے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔بچپن کا اشارہ کر کے سمجھا دیا کہ دیکھو بچپن میں تم
بھی تو ان کے کپڑے گندے کیا کرتے تھے۔تم بھی تو ان کی راتوں کی نیند حرام کر دیا کرتے تھے
تمہاری خاطر وہ بھی تو جا گا کرتے تھے اور دن کے وقت جگہ جگہ ان
کی قیمتی چیزیں توڑتے پھرتے تھے
ران کیلئے ہر وقت کی مصیبت دن کے آرام میں مخل ، وہ تھکے ہوئے سونے لگتے تھے تو چیخ مار کر ان کو
جگا دیا کرتے تھے۔ساری باتیں بھول گئے ہو۔فرمایا بچپن کو یاد کرو اور پھر حوصلہ اختیار کر واور ہرگزان
کو ان باتوں پر ڈانٹا نہ کرو۔آنحضرت ﷺ کا یہ طریق تھا کہ قرآنی تعلیم کو بعض دفعہ حکایت کے رنگ میں اس طرح
بیان فرماتے تھے کہ وہ حکایات گہرا اثر کرتی تھیں اور دل میں ڈوب جایا کرتی تھیں۔ایسی ہی ایک
حکایت بیان کرتے ہوئے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم سے پہلے لوگوں میں سے تین آدمی سفر کیلئے
نکلے رات انہیں ایک غار میں بسر کرنی پڑی وہ اس کے اندر آرام کر رہے تھے کہ پہاڑ سے ایک چٹان
لڑھک کر غار کے منہ پر آ گئی اور وہ اندر بند ہو گئے انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اس مصیبت
سے دعا کے سوانجات کی کوئی اور صورت نہیں۔انہوں نے آپس میں مشورہ کیا اور فیصلہ کیا کہ آؤ اپنے
اپنے بعض نیک اعمال کا حوالہ دیکر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ان تینوں میں سے ایک نے یہ واقعہ
بیان کیا کہ میرے ماں باپ ضعیف العمر تھے اور میں اپنے اہل وعیال اور مال مویشی کو ان سے پہلے
کچھ کھانا پلانا حرام سمجھتا تھا۔ایک دن باہر سے چار لانے میں مجھے دیر ہوگئی اور شام کو جلدی والدین
کے سونے سے پہلے نہ آسکا۔جب میں نے ان کیلئے دودھ دوہا اور ان کے پاس لایا تو ان کو
سویا ہوا پایا تب میرے دل نے ان کو جگانا پسند نہ کیا اور نہ میں نے چاہا کہ ان کو کھلانے پلانے سے
پہلے اپنے اہل وعیال اور مال مویشی کو کھلاؤں۔پس دودھ کا پیالا اپنے ہاتھ میں پکڑے میں اس
انتظار میں کھڑا رہا کہ وہ بیدار ہوں تو ان کو دودھ پلاؤں اس انتظار میں صبح ہوگئی تب میں نے اپنے
والدین کو دودھ پلا دیا پھر اپنے اہل و عیال کو بھی اور مویشیوں کو بھی چارہ ڈالا۔اے خدا اگر میں نے
سب کچھ خالص تیری رضا کیلئے کیا تھا تو اس چٹان کو ایک طرف سرکا دے۔جب اس نے یہ واقعہ
بیان کیا تو پتھر 1/3 سرک گیا اور اتنا رستہ بن گیا کہ باہر سے روشنی اندر آنے لگی۔
242
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه چهارم
اس کے بعد آنحضور علہ نے اسی حکایت میں دو ایسے واقعات بیان کئے جو اس شخص
کے دوسرے ساتھیوں کے تھے اور وہ محض خدا کی خاطر کی گئی نیکیاں تھیں۔دوسرے شخص نے جب
بات
ختم کی تو پتھر کچھ اور سرک گیا لیکن ابھی راستہ اتنا کشادہ نہیں ہوا تھا کہ کوئی شخص اس سے گزرسکتا۔پر جب تیسرے نے اپنا واقعہ بیان کیا تو پتھر ایک دفعہ اور سر کا اور راستہ اتنا کشادہ ہو گیا کہ اس میں
سے وہ آسانی سے گزر سکتے تھے۔(62) ان دوسرے دو کی تفصیل میں یہاں بیان نہیں کر رہا مگر پہلے
واقعہ کی تفصیل اس لئے بیان کی ہے کہ اس کا زیر نظر مضمون سے براہ راست تعلق ہے اور اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو بندہ کا اپنے والدین سے حسن سلوک کتنا پیارا لگتا ہے۔قرآن کریم نے عدل کے مضمون کو کہیں بھی نظر انداز نہیں فرمایا۔کبھی کبھی عدل سے حسن و
احسان کا مضمون ٹکراتا ہوا معلوم ہوتا ہے اور لوگ غلط فیصلہ کر جاتے ہیں۔اس لئے انصاف کے اوپر
یہ حاوی ہے وہ حسن و احسان کو اختیار کرتے ہوئے عدل کے تقاضوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔قرآن
کریم نے واضح فرما دیا کہ ہر گز نہیں۔ہر ایک کے حقوق پہلے ادا کرنے ہوں گے کیونکہ عدل کا یہی
تقاضا ہے اور جب تک حقوق کی بنیاد قائم نہ کی جائے ، احسان اور ایتا ء ذی القربی کی بالا منازل
بنائی ہی نہیں جاسکتیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا وَإِنْ جَاهَدُكَ لِتُشْرِكَ بِي
مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمُ فَلَا تُطِعْهُمَا إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا
(العنكبوت 9:29)
كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
ترجمہ: اور ہم نے انسان کو تاکیدی نصیحت کی کہ اپنے والدین سے حُسنِ سلوک
کرے اور ( کہا کہ ) اگر وہ تجھ سے جھگڑیں کہ تو میرا شریک ٹھہرائے ، جس کا
تجھے کوئی علم نہیں ، تو پھر ان دونوں کی اطاعت نہ کر ، میری ہی طرف تمہارا لوٹ
کر آنا ہے پس میں تمہیں ان باتوں سے آگاہ کروں گا جو تم کرتے تھے۔فرمایا:
مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا
تم ان سے کہو کہ میں جس بات
کا علم نہیں رکھتا اس میں آپ کی اطاعت نہیں کر سکتا۔قرآن نے
بچوں کو یہاں ماں باپ سے بدتمیزی نہیں سکھلائی کہ ان سے کہیں تم کون ہوتے ہو خدا کے مقابلہ پر
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
243
کھڑے ہونے والے۔میں خدا کی مانوں گا اور تمہاری نہیں مانوں گا۔یہاں یہ بھی مضمون سکھا دیا کہ
ہمیشہ تمہارا یہ طرز عمل رہنا چاہیے کہ جو بات تمہارے علم کے قطعی خلاف ہے اسے عدم علم کی وجہ سے
تسلیم نہ کرو۔(63)
حضرت سعد بن ابی وقاص بیان فرماتے ہیں کہ میں اپنی مشرک والدہ کے ساتھ ہر جہت
سے حسن سلوک کیا کرتا تھا جب میں اسلام لے آیا تو انہوں نے کہا سعد ! تو نے یہ کیا دین اختیار کرلیا
ہے تمہیں اس دین کو چھوڑنا ہوگا ورنہ میں نہ کھاؤں گی نہ پیوں گی حتی کہ مرجاؤں گی اور لوگ تمہیں
میری موت کا طعنہ دیں گے۔سعد نے اس کے جواب میں یہ کہا کہ اے ماں تم اگر ایسا کرو گی بھی تو
میں اپنے دین کو ترک نہیں کروں گا۔مگر ان کی والدہ نے ایک دن رات نہ کچھ کھایا نہ پیا اور سخت
تکلیف اٹھائی اس پر سعد کہنے لگے میں نے ان سے کہا وَاللهِ لَوْ كَانَتْ لَكِ مِائَةُ نَفْسِ
فَخَرَجَتْ نَفْساً نَفْساً مَاتَرَكْتُ دِينِي هَذَا لِشَيْءٍ۔کہ اے میری پیاری ماں اللہ کی قسم اگر
تیری ایک سو جانیں بھی ہوں اور ایک ایک کر کے میرے سامنے نکلیں تو بھی میں اپنے دین کو ترک
نہیں کروں گا۔اس کا یہ عزم دیکھ کر ماں نے پھر کھانا پینا شروع کر دیا۔(3
والدین کی وفات کے بعد بھی ان سے حسن سلوک جاری رکھنے کی حسین تعلیم :
ابواسید بیان کرتے ہیں کہ ہم حضور اکرم ﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ بن سلمہ کا ایک شخص
آپ کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! والدین کے ساتھ حسن سلوک کے باب میں کیا کوئی
طریق باقی رہ گیا ہے کہ جس کے ذریعہ میں ان کے ساتھ ان کی وفات کے بعد بھی حسن سلوک
کر سکوں۔فرمایا ہاں۔ان دونوں کے لئے دعا اور استغفار اور ان کی وفات کے بعد ان کے وعدوں
کی پاس داری کرنا اور ان دونوں کے دوستوں کی عزت اور تکریم اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ
رحیمانہ برتاؤ کرنا جن سے تمہارا تعلق اور صلہ ان دونوں کے واسطہ سے ہو۔)
اب دیکھئے احسان اور ایتا ء ذی القربی کے مضمون
کو کتنی بلندی تک پہنچا دیا ہے۔اس سے
پہلے زندہ والدین کے بارہ میں تعلیم گزر چکی ہے۔اب ان کی وفات کے بعد حسن سلوک جاری رکھنے
(64)
سے متعلق تعلیم کا ذکر ہے۔فرمایا کہ ماں باپ کی تم جتنی چا ہو خدمت کرلو۔احسان کا بدلہ تو نہیں اتارسکو گے، ان کا
احسان تو پھر بھی غالب رہے گا۔اب دل کی اس خلش کو دور کرنے کیلئے کہ جب تک والدین زندہ
رہے، ہم ان کی پوری خدمت نہیں کر سکے ، اس سلسلہ میں آنحضور ﷺ کی جن نصائح کا ذکر گزرا
244
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه چهارم
ہے، وہ اس مضمون کا پورا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔آنحضور ﷺ نے قرآن کریم کی اس تعلیم کو واضح
فرمایا کہ اولاد پر ماں باپ کا یہ حق ہے کہ اگر وہ دین دار رہ جائیں کسی کے قرض دینے ہوں اور اس
کے ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جائیں تو اولاد کا فرض ہے کہ ان قرضوں کو اتارنے کی کوشش کریں۔افسوس ہے کہ آجکل کے معاشرہ میں مرحوم باپ کے قابل ادا قرضوں
کی بالعموم پرواہ نہیں کی جاتی۔بعض بچے تو قرض خواہ کے مطالبے کے جواب میں بدتمیزی اور تمسخر سے یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ
جاؤ اسی سے وصول کرو جس نے قرض دینا تھا ، ہم دین دار نہیں۔آنحضور ﷺ کی مذکورہ بالا تعلیم کے
یہ سراسر منافی ہے۔ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ سعد بن عبادہ کی غیر موجودگی میں ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا،
انہوں نے حضور اکرم سے عرض کیا کہ میری والدہ کی میری عدم موجودگی میں وفات ہوگئی ہے اگر میں
کوئی چیز ان کی طرف سے صدقہ میں دوں تو کیا اس امر سے ان کو کوئی فائدہ پہنچے گا ؟ فرمایا ہاں۔عرض
کیا کہ پس میں آپ
کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرا افلاں باغ ان کی طرف سے صدقہ ہے۔وفات یافتہ والدین کیلئے استغفار:
(65)
سنن ابن ماجہ میں ایک حدیث حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ آنحضرت
نے فرمایا کہ جنت میں ایک شخص کے درجات بلند کئے جائیں گے تو وہ پوچھے گا کہ یہ درجات
کس صلہ میں ہیں تو اسے کہا جائے گا کہ تمہارے بچے تمہاری وفات کے بعد تمہارے لئے استغفار
کرتے تھے۔(66)
گویا یہ کامل اطمینان بھی دلا دیا کہ تم جو ماں باپ کیلئے ان کی وفات کے بعد ان کی بھلائی
کی کوشش کرو گے، وہ کوشش رائیگاں نہیں جائے گی۔صرف جذباتی کوشش نہیں ہوگی بلکہ خدا تعالیٰ
اس کا فائدہ ان کو اخروی دنیا میں پہنچائے گا۔اولاد کے والدین پر حقوق:
ماں باپ کے حقوق کے علاوہ اولاد کے حقوق کا بھی قرآن کریم نے تفصیل سے ذکر فرمایا
ہے
اور تمام بنیادی اصولی امور کو کھول کھول کر پیش فرما دیا ہے۔فرمایا ہے:
قَدْ خَسِرَ الَّذِيْنَ قَتَلُوا أَوْلَادَهُمْ سَفَها بِغَيْرِ عِلْمٍ وَحَرَّمُوْا مَا
رَزَقَهُمُ اللهُ افْتِرَاء عَلَى اللهِ (الانعام 141:6)