حصہ چہارم
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 3
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
ان لوگوں نے سخت نقصان اٹھایا جنہوں نے اپنی اولا دکو بغیر علم کے قتل کر دیا۔اور اسی طرح اس رزق کو حرام قرارد یا جواللہ نے ان پر حلال کیا تھا۔اس مضمون میں مزید فرمایا:
وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ مِنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ
(الانعام 152:6)
کہ اپنی اولادکو رزق کی کمی کے ڈرسے قتل نہ کرو۔ہم ہی تمہیں بھی رزق دیتے
245
ہیں اور انہیں بھی دیں گے۔ان دونوں آیات میں جو قتل اولاد کا ذکر ہے اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ ان کو ہتھیاروں سے قتل
نہ کرو بلکہ ایک مراد تو یہ ہے کہ ان کی ایسی گندی تربیت نہ کرو جو کہ ان کے قتل کے مترادف ہو اور
دوسرے یہ تاکید بھی فرمائی گئی کہ اس ڈر سے کہ ہمیں ان کے پالنے پوسنے پر خرچ کرنا پڑے گا
خاندانی منصو بہ بندی نہ کرو کیونکہ تمہیں بھی ہم ہی رزق عطا کرتے ہیں اور تمہاری اولا دکو بھی ہم ہی
رزق عطا کریں گے۔اس ضمن میں قرآن کریم دراصل ایک عالمی جہاد کا اعلان کرتا ہے جو آئندہ
زمانہ سے تعلق رکھتا ہے۔بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ماں باپ اپنے رزق کے ڈر سے اپنی اولا د کو ضائع کر دیتے ہیں
اور یہ مضمون ضائع کرنے کا قتل کے لفظ کے تابع بیان فرمایا گیا ہے، اس کے بہت سے معنے ہیں۔پہلا حق تو اولاد کا یہ ہے کہ غربت کی وجہ سے یا اطلاق کے خوف سے یعنی رزق کے خوف سے تم نے
اپنی اولاد کو قتل نہیں کرنا یہ وہ حق ہے جو آج دنیا میں نہ صرف یہ کہ ادا نہیں کیا جارہا بلکہ دن بہ دن اس کی
تعلیم دنیا کو دی جارہی ہے کہ رزق کی کمی کے خوف سے اپنی اولا د کوضرور قتل کرنا ہے یعنی مانع حمل
ذرائع اختیار کرنے ہیں طبعا لوگ اپنی نادانی میں یہ سمجھتے ہیں کہ اس مضمون کا تعلق سابق زمانوں سے
تھا جس زمانے میں عرب اپنی اولاد کو قتل کیا کرتے تھے اس زمانہ کی قرآن کریم باتیں بیان فرمارہا
ہے۔ہرگز ایسی بات نہیں۔عرب لڑکیوں کو اگر قتل کر بھی دیتے تھے تو اول تو یہ شاذ شاذ کی باتیں ہوا
کرتی تھیں، روز مرہ کا دستور نہیں تھا۔ورنہ عرب دنیا سے تو لڑ کی نا پید ہو جاتی اور دوسرے لڑکوں کو تو وہ
بہر حال
قتل نہیں کرتے تھے اور اولاد کا اطلاق لڑکوں پر بھی ہوتا ہے اور لڑکی پر بھی ہوتا ہے۔تو آجکل
جو فیملی پلاننگ کی تعلیم دی جارہی ہے یہ بتا کر دی جاتی ہے کہ اگر تم نے بچے پیدا کرنے نہ روکے تو
فاقوں سے مرجاؤ گے۔قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے اس کے خلاف جہاد کیا جبکہ ابھی کوئی خطرہ
246
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه چهارم
در پیش نہیں تھا۔قرآن کریم کے مطابق یہ خدا تعالیٰ کے اوپر حرف ہے اور خدا تعالیٰ کی منصوبہ بندی
کے اوپر ایک حرف ہے یعنی اس نے جو کائنات کا نقشہ بنایا ہے تم اس کو نعوذ باللہ من ذلک جاہل سمجھتے
ہو کہ اسکو اپنی تخلیق کیلئے منصوبہ بندی نہیں آتی۔جہاں بھی خاندانی منصوبہ بندی سے روکا ہے وہاں
واضح کر دیا ہے کہ رزق کی کمی کے خطرہ کے پیش نظر خاندانی منصوبہ بندی منع ہے۔چنانچہ صحابہ بیان
کرتے ہیں کہ ہم آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں فیملی پلاننگ کی بعض صورتیں اختیار کیا کرتے تھے۔قتل اولاد کے خلاف قرآنی تعلیم کی عظیم حکمت:
یہ لیبر فورس جو مختلف غریب ملکوں سے نکل کر دنیا میں پھیل رہی ہے اور دنیا کی بیرونی طاقتیں ان
کوروکنے کا اختیار نہیں رکھتیں۔اگر چاہیں بھی تو ان کو نہیں روک سکتیں اور ان کے اقتصادی تقاضے بھی
ان کو اس سے باز رکھیں گے یہ ساری پھیلتی ہوئی آبادیاں ہیں جن کے حالات بدل رہے ہیں۔یہ لوگ
اپنے عزیزوں کے لئے جو پیسے بھجواتے ہیں ، وہ نہ صرف ان کے خاندانوں کیلئے فائدہ مند ثابت
ہوتے ہیں بلکہ غریب ملکوں کیلئے زرمبادلہ ( فارن اکھینچ ) کمانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ بنتا ہے۔باہر
جا کر وہ نئی نئی چیزیں دیکھتے ہیں۔جب یہ غریب ملکوں کے باشندے امیر ملکوں میں حیرت انگیز نئی
ایجادات کو دیکھتے ہیں تو ان میں سے بہت سے اپنے وطنوں میں غریب رشتہ داروں کو بھجواتے ہیں تا
کہ ان کے رہن سہن بہتر ہوسکیں۔ان میں سے بہت سے ان چیزوں کو بنانے کا ہنر بھی سیکھ لیتے ہیں
اور اس علم کو واپس اپنے ملک میں برآمد کرتے ہیں۔اس طریق پر اس ملک کو جدید بنانے میں سہولت
پیدا ہو جاتی ہے۔ان ہی غریب لوگوں میں سے بعض امیر ملکوں کی رہائش کے دوران بہت دولت
کمالیتے ہیں۔جس کی مدد سے وہ اپنے غریب وطنوں میں کئی قسم کے عظیم الشان کارخانے قائم کر لیتے
ہیں۔سب غریب ملکوں کا یہی حال ہے۔دنیا میں جو عظیم الشان
تغیر بر پا ہوئے ہیں، نئے نئے علاقے
قوموں نے فتح کئے ہیں، نئی نئی معاشرتی ،تمدنی، اقتصادی اور سیاسی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اس میں
غریب ملکوں میں بڑھتی ہوئی اولاد کے دباؤ نے ایک بہت ہی عظیم الشان کردار سرانجام دیا ہے۔بعض غریب ملکوں میں بیوقوف حکومتیں مغرب کی منصوبہ بندی کے جھانسے میں پھنس کر جب
خاندانی منصوبہ بندی کرتی ہیں تو خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے
ان لوگوں کو گھاٹا کھانے والے قرار دیا ہے۔بہت سے امیر ممالک اپنے ملکوں میں تو آبادی بڑھانے
کیلئے ہر قسم کے جتن کرتے ہیں مثلاً جرمنی اور ناروے وغیرہ میں زیادہ بچوں پر وظائف دیئے جاتے
ہیں اسی طرح انگلستان میں بھی بچوں کو وظیفے ملتے ہیں تو یہ بھی تو پیدائش کی رفتار بڑھانے کیلئے ایک
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
247
محرک ہے۔ناروے کے متعلق تو ماہرین کی یہ پیش گوئی ہے کہ اگر نارویجین قوم میں بچوں کی پیدائش
میں کمی کا یہی حال رہا تو اگلے پندرہ ہیں سال یا پچاس سال میں ناروے پر باہر کی آئی ہوئی مہاجر
قو میں قابض ہو جائیں گی اور ناروے کے اصل باشندے اقلیت بن جائیں گے۔اولاد کے مابین عدل
کی تعلیم :
اولاد کے حقوق میں یہ مضمون بھی بیان فرما دیا کہ تمہیں اپنی اولاد میں سے ایک کو دوسرے
پر ترجیح دینے کی اجازت نہیں ہے۔جب اللہ کہتا ہے کہ انسان اپنی جائیداد اور اولا د وغیرہ کا مالک
ہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ تمام تر اختیار رکھتے ہیں۔قرآنی تعلیم کے مطابق مالک تو
صرف اللہ تعالیٰ ہے۔انسانی ملکیت اس کی عطا کردہ ہے۔قرآن کریم کا فلسفہ ملکیت جگہ جگہ اسی
رنگ میں پیش فرمایا گیا ہے کہ انسان کو جو ملکیت ملتی ہے وہ عارضی ہے اور خدا ما لک کل ہے اس لئے
انسان اپنی ہر ملکیت کا جوابدہ ہے۔اسی طرح اسکے اپنے بچے بھی اسکے پاس امانت ہیں اور ان سے
عدل کے خلاف غیر متوازن سلوک نہیں کیا جاسکتا۔آنحضرت اللہ کے متعلق حضرت نعمان بن بشیر روایت کرتے ہیں کہ ان کے والدین
ان کو آنحضرت ﷺ کی خدمت میں لائے اور عرض کیا کہ میں نے اس بچے کو ایک غلام تحفہ دیا ہے۔حضور نے فرمایا کیا تم نے اپنے ہر بیٹے کو ایسا تحفہ دیا ہے۔میرے ابا نے عرض کیا کہ نہیں یا رسول
اللہ !
آپ نے فرمایا یہ تحفہ واپس لے لو۔اس پر میرے ابا نے وہ تحفہ مجھ سے واپس لے لیا۔ایک اور
روایت میں ہے کہ حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی اولاد سے انصاف اور مساوات کا
سلوک کرو۔اس کے باپ کو حضور نے سمجھاتے ہوئے مزید فرمایا کہ اپنے اس بیٹے کو یہ تحفہ دینے کا
ذکر کرتے ہوئے گویا تم نے مجھے اس پر گواہ بنا دیا اور فرمایا ” ہرگز مجھے اس ہبہ میں گواہ بنانے کی
جرات نہ کرو کیونکہ میں ظلم کا گواہ نہیں بن سکتا ، (67)
اولاد سے عدل کی جزا :
پھر اولاد کے حقوق کو قائم کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے اولاد کے حقوق ادا کرنے پر بھی
جز امقرر فرما دی۔یہ بھی خدا کی ایک عجیب شان ہے انسان اپنے طبعی تقاضوں کے نتیجہ میں اپنی اولاد
کیلئے کچھ کرتا ہے مگر اسلام نے اس کے ساتھ کچھ جزا بھی مقرر کر دی تا کہ کوئی ماں باپ اپنی اولاد
سے غافل نہ ہوں۔
248
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه چهارم
حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ ایک غریب عورت میرے پاس آئی اس نے اپنی دو بچیاں
اٹھا رکھی تھیں میں نے اس کو تین کھجور میں دیں اس نے دونوں بیٹیوں کو ایک ایک کھجور دے دی اور ایک
کھجور اپنے منہ میں ڈال لی لیکن یہ کھجور بھی اس کی بیٹیوں نے اس سے مانگ لی۔اس پر اس نے وہ
کھجور منہ سے نکالی اور اس کے دو برابر کے حصے کئے اور دونوں بیٹیوں میں تقسیم کر دئیے۔اب یہ کام
ماں ہی کر سکتی ہے اور طبعی فطرت کے نتیجہ میں کرتی ہے کسی نیکی کی خاطر نہیں۔وہ اپنے دل سے مجبور تھی
آپ بھوکی رہی۔حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں جب میں نے اس بات کا آنحضرت ﷺ سے
(68)
ذکر کیا تو آپ نے فرمایا اس فعل کی وجہ سے اللہ تعالی نے اس پر جنت واجب کر دی ہے۔(3
کیسی عظیم تعلیم ہے ! حسن و احسان
کی تعلیم عدل کے ساتھ اس طرح ملا دی ہے کہ وہ ایک
دوسرے میں جذب ہوگئی ہیں۔تمہیں خدا اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ خدا کی خاطر ایسے کام کرو
جس سے اولاد سے نا انصافی ہوتی ہو۔حضرت سعد بن ابی وقاص سے روایات ہے کہ میں حجتہ الوداع کے سال مکہ میں بیمار
پڑ گیا۔آنحضرت ﷺ میری عیادت کیلئے تشریف لائے میں نے حضور کی خدمت میں اپنی بیماری کی
شدت کا ذکر کرتے ہوئے عرض کیا کہ میرے پاس کافی مال ہے اور ایک بیٹی کے سوا میرا کوئی قریبی
وارث نہیں، کیا میں اپنی جائیداد کا تہائی حصہ صدقہ کردوں؟
حضرت سعد بن ابی وقاص صاحب علم تھے اور صاحب تقویٰ تھے۔انہوں نے یہ نہیں
پوچھا کہ اپنی ساری جائیداد خدا کیلئے دے دوں۔انہوں نے سوچا 2/3 تو لڑکے کا حق ہوتا ہے ایک
تہائی لڑکی کا ہوتا ہے، مجھے چونکہ لڑکا نہیں ملا اس لئے میں بیٹی کو اس کے حق سے محروم کئے بغیر وہ جو
بیٹا ہونا تھا تو اس کا حق خدا کو دے دیتا ہوں۔آپ نے فرمایا نہیں۔پھر میں نے عرض کیا کہ تیسرے
حصے کی اجازت دی جائے۔آپ نے فرمایا ہاں تیسرے حصہ کی اجازت ہے اور اصل میں تو یہ تیسرا
حصہ بھی زیادہ ہی ہے۔یہ بھی فرمایا کہ اپنے وارثوں کو خوش حال اور فارغ البال چھوڑ نا اس بات سے
بہتر ہے کہ وہ تنگدست ہوں اور وہ لوگوں سے مانگتے پھریں تم جو بھی خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر خرچ
کرو گے وہ اپنے رشتہ دار وارثوں پر ہو یا دوسرے غرباء اور مساکین پر اللہ تعالیٰ تمہیں اس کا ثواب
ضرور دے گا۔(89) نحضرت ﷺ ایسے پر حکمت کلام کرنے والے تھے کہ احادیث کا مطالعہ
سرسری نظر سے نہیں کرنا چاہئے بلکہ گہرے مطالب کے حصول کیلئے آپ کے کلام میں غوطے مارنے
چاہیں۔ایک دفعہ رسول اکرم ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: میرے خدا نے مجھ سے یہ وعدہ فرمایا
(69)**
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
249
ہے کہ اگر تمہاری امت اپنی اولاد پر بھی خرچ کرے گی تو خدا اس کو ویسی ہی جزا دے گا جیسی غریبوں
پر صدقہ کرنے کے نتیجہ میں اس کو جز املتی ہے۔باریک انسانی محرکات پر حضور اکرم ﷺ کی نظر تھی
اور جو جواب دیتے تھے بظاہر آپ سرسری طور پر دیکھیں تو اس موقع سے یوں تعلق نہیں نظر آئے گا مگر
ایک لفظ بھی غیر متعلق نہیں تھا۔ہر وہ لفظ آپکے کلام میں پایا جاتا تھا جس کی ضرورت تھی۔راوی بیان
کرتے ہیں کہ جب آنحضرت ﷺ نے یہ نصیحت فرمائی تو ساتھ یہ بھی فرمایا کہ اگر تو اللہ تعالیٰ کی
خوشنودی کی غرض سے اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ بھی ڈالے تو اس کا بھی ثواب ملے گا۔اب ہم پہلی روایت کی طرف جو حضرت سعد بن ابی وقاص کی روایت ہے، واپس لوٹتے
ہیں۔وہ کہتے ہیں اس نصیحت کے بعد میں نے حسرت کے رنگ میں عرض کیا کہ شاید میری یہ بیماری
جان لیوا ثابت ہو اور میں یہیں مکہ میں دفن کیا جاؤں اور اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ واپس
مدینہ نہ جاسکوں اور اس طرح میری ہجرت نامکمل رہ جائے اور اس کا پورا ثواب حاصل نہ کرسکوں۔اس پر آپ نے فرمایا ثواب میں تم ہر گز پیچھے نہیں رہو گے جو کام خدا تعالیٰ کی خاطر کرو گے اس کی وجہ
سے جز اضرور حاصل کرو گے اور شاید ظاہری لحاظ سے بھی تم پیچھے نہ رہو۔دراصل یہ دعا تھی چنانچہ وہ
کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا میں پھر اچھا ہو گیا اور مجھے واپس مدینہ جانے کی توفیق ملی اور پھر
آنحضرت ﷺ کے بعد بھی ایک لمبا عرصہ زندہ رہنے کی توفیق ملی اور یہ روایت بیان کرنے کی توفیق
ملی۔آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ قادسیہ اور ایران کی فتوحات کا سہرا بھی حضرت سعد بن ابی وقاص کے
سر پر ہے۔(70)
عدل کے بعد اولاد کے ساتھ احسان کی تعلیم :
آنحضرت ﷺ نے اولاد کے حقوق میں سے کوئی پہلو بھی باقی نہیں چھوڑا اور صرف عدل
نہیں بلکہ احسان کی بھی تعلیم عطا فرمائی ہے اور ہمیں سکھایا ہے کہ کس طرح بچوں سے پیار کیا جاتا
ہے۔آجکل کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ تو عام تہذیب کی باتیں ہیں اور ہر آدمی کو پتہ ہے مگر امر واقعہ یہ ہے
کہ آج بھی ترقی یافتہ معاشروں میں بہت سے بچے ماں باپ کے پیار سے محروم رہتے ہیں۔ایک
بھاری تعداد بچوں کی ماں باپ سے پیار کی پیاسی رہ کر کئی قسم کی ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ماں باپ کو اپنی ذاتی عیش و عشرت کی پڑی رہتی ہے اور بچوں کا حق ادا نہیں کرتے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ ایک اعرابی نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور
عرض کیا کہ آپ تو بچوں کو بوسہ دیتے ہیں ( گویا یہ مردوں کی صفت کے خلاف ہے ) ہم تو انہیں بوسہ
250
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه چهارم
نہیں دیتے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دل سے رحمت کو کھینچ نکالا ہے تو
میں کیا کرسکتا ہوں۔(71)
آنحضرت ﷺ کی ایک نواسی نزع کی حالت میں تھی آپ کی بیٹی نے آپ کو بلوا بھیجا۔حضور جب وہاں تشریف لے گئے تو انہوں نے بچی کو آپ کی گود میں دے دیا بچی کو رک رک کر
سانس آرہا تھا۔حضور کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔حضرت سعد بن عبادہ بیان کرتے ہیں کہ
وہ بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے عرض کیا: یا رسول
اللہ ! ہم یہ کیا دیکھ رہے ہیں آپ کیوں رو رہے ہیں،
یہ کیا ہے؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا : هذه رحمة وضعها الله في قلوبِ من شاءَ مِن عباده
ولا يرحم اللهُ مِن عباده إلا الرُّحَمَاء۔کہ دیکھو جس کو تم بظاہر کمزوری کے آنسو سمجھتے ہو یہ اللہ کی رحمت ہے جس کے
دل کو وہ پسند فرماتا ہے اسے رحمت سے بھر دیتا ہے اور اللہ اپنے بندوں میں نے
ہیں سے
ان پر رحم فرماتا ہے جو دوسروں پر رحم فرمایا کرتے ہیں۔ایک موقعہ پر آنحضور نے حضرت امامہ بنت ابی العاص کو اپنے دوش مبارک پر اٹھایا ہوا تھا۔پھر آپ نماز پڑھنے لگے رکوع میں جاتے تھے تو انہیں اتار دیتے تھے اور جب کھڑے ہوتے تھے تو
(73)
(72)
پھر اٹھا لیتے تھے۔(3)
آجکل کے فقہ کے طالبعلموں کو یہ فقہ پڑھائی جاتی ہے کہ نماز میں اگر کوئی آدمی ایسی حرکت
کرے کہ توجہ دوسری طرف ہو جائے یا کسی چیز کو اٹھائے اور رکھے اس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔اسی
قسم کا ایک جاہل طالب علم مدرسہ میں بیٹھا ہوا استاد سے حدیث پڑھ رہا تھا۔جب یہ حدیث آئی تو
اس نے کہا او ہو۔گویا رسول کریم ﷺ کی نماز ٹوٹ گئی۔لیکن یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ اسے عام دستور نہیں بنایا جاسکتا۔اگر سب لوگ نماز کے دوران
بچوں کو کندھوں پر اٹھانے لگے تو وہ رسول کریم ﷺ کی طرح ہر گز یہ صلاحیت نہیں رکھتے کہ حضرت
رسول اللہ ﷺ کی طرح نماز میں اپنی توجہ برقرار رکھ سکیں۔کوئی اپنے بچہ کو بھی اسکی مرضی کے بغیر وقف نہیں کر سکتا:
اولاد کے حقوق کے سلسلہ میں قرآن کریم اس مضمون کو آگے بڑھاتا ہے اور فرماتا ہے کہ
انسان اپنے بچوں کو بھی خدا کی خاطر قربان نہیں کر سکتا جبتک پہلے ان کی رضا حاصل نہ کر لی جائے۔
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ الشَّعْرَ قَالَ يُيُنَيَّ إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي
(الصافات 103:37)
251
اذْبَحُكَ فَانْظُرُ مَا ذَا تَرَى قَالَ يَابَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي
إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ
فرمایا کہ جب اسمعیل اس عمر کو پہنچا کہ حضرت ابراہیم کے ساتھ دوڑتا پھرے اور
روزمرہ کے کاموں میں شریک ہو سکے اس وقت حضرت ابراہیم نے اپنی ایک
رویا کے پیش نظر اسے بلا کر فرمایا کہ اے میرے پیارے بیٹے ! میں نے ایک
رویا میں دیکھا ہے کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں۔تو اس کا کیا مطلب سمجھتا ہے؟
اس پر اس نے جواب دیا کہ اے میرے پیارے ابا ! جو اللہ آپ
کو حکم دیتا ہے،
وہی کر گزریں، انشاء اللہ مجھے آپ صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔یادر ہے کہ حضرت ابراہیم کو یہ خواب حضرت اسمعیل کے بہت بچپن کے زمانہ میں آئی تھی
اور اسی کے نتیجہ میں آپ حضرت ہاجرہ اور ان کو لے کر خانہ کعبہ کے کھنڈرات کے پاس ایک بے
آب و گیاہ وادی میں اکیلا چھوڑ گئے تھے اور یہی اسکی تعبیر تھی جو آپ نے
عملاً پوری کر دی تھی۔اسکے
باوجود آپکے دل میں خلش رہی کہ کہیں مراد ظاہری طور پر ذبح کرنا نہ ہو۔لیکن ہرگز یہ جائز نہیں سمجھا
کہ چھوٹے بچے کو ذبح کر دیں۔ہاں جب وہ اپنی سوچ کے لحاظ سے پختہ ہو گیا تب اس سے پوچھا۔گویا بچوں کو خدا کی راہ میں قربان کرنا تقاضا کرتا ہے کہ جب تک وہ بالغ ہوکر خود ماں باپ کے اس
اقدام پر رضا مندی ظاہر نہ کریں، انکو خدا کی راہ میں قربان کرنے کے ارادہ پر عمل درآمد نہیں کیا
جاسکتا۔یہی وجہ ہے کہ جماعت احمدیہ میں بچوں کے وقف نو کے تعلق میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ
بیشک پیدائش سے پہلے یا بعد میں والدین بچے کو وقف کریں مگر وہ وقف آخری صورت میں اسی وقت
منظور ہوگا جب بچہ بالغ ہو کر اپنی رضامندی سے ماں باپ کے وقف کی تائید کرے گا۔تکریم اولاد کی حسین تعلیم :
آنحضرت ﷺ اولاد کے ساتھ سلوک کے معاملہ میں یہ تعلیم دیا کرتے تھے کہ اولاد سے ہمیشہ
عزت سے پیش آؤ۔یہ وہ تعلیم ہے جس کو آج دنیا میں نافذ کرنے کی بڑی ضرورت ہے۔آج دنیا
میں جو یہ خرابی نظر آتی ہے کہ اولاد بڑی ہو کر ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی اور بالکل ان
252
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه چهارم
سے غافل ہو کر انہیں متروک کی طرح چھوڑ دیتی ہے، اس کی ایک بہت بڑی ذمہ داری والدین پر بھی
عائد ہوتی ہے۔اپنی دنیا کی لذتوں اور اپنی مصروفیات میں ایسا ملوث ہو جانا جو انکو اولاد کے حقوق ادا
کرنے سے باز رکھے، اس پر اولاد بڑے ہو کر اپنا ردعمل دکھاتی ہے اگر چہ Baby
Sitters کا رواج اکثر مجبوراً کرنا پڑتا ہے جب ماں باپ دونوں ہی اپنی پروفیشنل ذمہ داریاں ادا
کرنے کیلئے اپنے چھوٹے بچوں کو اکیلا گھر میں چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔لیکن اپنے کاموں
سے فارغ ہونے کے بعد جب وہ شام کو عیش و عشرت
کیلئے باہر نکلتے ہیں تو اس وقت ان کو پھر
Baby sitters کی ضرورت پڑتی ہے اور در حقیقت اس کا کوئی جواز نہیں۔انکو چاہئے کہ جہاں
تک
ممکن ہو اپنی شام کی تفریح کے وقت اپنے بچوں کو ساتھ لے کر جایا کریں وگرنہ ماہرین نفسیات
بتاتے ہیں کہ ایسے بچے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پھر بعض دفعہ ان
بیماریوں سے ان کو کبھی شفا نہیں مل سکتی۔ان میں سے بعض بچے بڑے ہو کر جرائم پیشہ اور آوارہ
ہو جاتے ہیں۔اس کا ایک اظہار اعدادو شمار کی صورت میں اب امریکہ کے ایک جائزہ میں ہمارے
سامنے آیا ہے۔آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ہر سال نو عمر لڑکے جو خود کشی کرتے
ہیں ان کی تعداد چار لاکھ ہے۔گویا ہر سال صرف امریکہ ہی میں چار لاکھ محرومیوں کا شکار بچے اپنی
محرومیت سے تنگ آ کر خود کشی کر لیتے ہیں اور یہ بیماری بڑھتی چلی جارہی ہے۔یتامی کے حقوق:
یتامی کے متعلق بڑی تفصیل سے بار بار قرآن کریم تعلیم دیتا ہے۔وہ بچے جن کے ماں باپ
زندہ ہیں کسی حد تک ان کے زیر سایہ تربیت پاتے ہیں لیکن یتیموں کی فکر کون کریگا؟ قرآن کریم نے
یہ ذمہ داری تمام معاشرہ پر ڈال دی اور ان بچوں کے حقوق کی بھی نہایت تفصیل سے وضاحت کی۔دنیا کی تمام عالمی کتب میں مجموعی طور پر یتامی کے متعلق ایسی تعلیم نہیں ملتی جیسی قرآن میں موجود
ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے:
وَاَنْ تَقُوْمُوا لِلْيَتَى بِالْقِسْطِ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ
( النساء 4: 128)
كَانَ بِهِ عَلِيْمان
کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات کی بطور خاص تاکید فرماتا ہے کہ تم یتیموں کے حق
میں انصاف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہو جاؤ اور جو بھی تم اچھا کام کرو گے
یقیناً اللہ اس کا خوب علم رکھتا ہے۔
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
253
یہاں یہ نہیں فرمایا کہ یتامی پر رحم کرو اور ان کا خیال رکھو بلکہ فرمایا کہ چونکہ یہ حکم من حيث
المجموع معاشرہ کو دیا جارہا ہے اسلئے تمام معاشرہ میں کہیں کوئی یتیم توجہ کے بغیر نہیں رہنا چاہئے۔پھر فرمایا:
وَ يَسْتَلُوْنَكَ عَنِ الْيَتَّى قُلْ إِصْلَاحُ لَهُمْ خَيْرٌ ۖ وَ إِنْ
تُخَالِطُوْهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ وَ اللهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحُ
وَلَوْشَاءَ اللهُ لَاعْنَتَكُمْ إِنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمُ (البقرة 2: 221 )
کہ اے محمد رسول اللہ ہے یہ لوگ تجھ سے بیتامی کے بارہ میں پوچھتے ہیں تو کہدے کہ ان
کی اصلاح ایک بہت اچھا کام ہے۔بہت سے ایسے معاشرے ہیں جہاں یتیم بچے اپنے حال پر
چھوڑ دیے جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں ان میں بہت سی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں تو فرمایا کہ یتیموں کو
اس طرح نہ چھوڑ دینا کہ ان کی اصلاح کا کسی کو خیال ہی نہ رہے اگلی نسلوں کی اصلاح ماں باپ کی
توجہ کی محتاج ہوا کرتی ہے اس طرح یتیم بھی حق رکھتے ہیں کہ ان کی اصلاح کی جائے تو فرمایا:
وَاِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ
اور اگرتم انہیں اپنے ساتھ ملا جلا کر اپنے گھر والوں کی طرح رکھو تو وہ تمہارے بھائی ہیں ان
سے غیریت کا سلوک نہ کرو۔یہ کافی نہیں کہ یتیم خانے بناؤ اور ان کیلئے رہنے اور رہائش کی سہولتیں
مہیا کر دو۔فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ فساد کرنے والے کو اصلاح کرنے والے کے مقابلہ میں خوب
جانتا ہے۔بعض لوگ یتیموں کو اپنے گھروں میں اس لئے رکھ لیتے ہیں کہ ان سے خدمتیں لیں گے
اور اس سے ادنی ادنی کام لیں گے، اولاد کے طور پر بلاتے ہیں اور نوکروں اور غلاموں کے طور پر
سلوک کرتے ہیں۔تو اس بار یک نظر سے خدا تعالیٰ انسانی فطرت پر نگاہ رکھتا ہے کہ ہر خطرہ کی
نشاندہی کرتا چلا جاتا ہے اور متنبہ فرماتا چلا جاتا ہے۔”یقینا اللہ غالب (اور) حکمت والا ہے۔یتامی کے بارہ میں احسان کی تعلیم :
پھر ساری قوم کو متنبہ کیا اور فرمایا:
كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ (الفجر 18:89)
66
عملاً تم قیموں سے اکرام کا سلوک نہیں کرتے۔یہ قرآنی ارشاد رسول اللہ ﷺ کی ایک حدیث کی یاد دلاتا ہے جس میں آپ نے فرمایا کہ
254
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربى - حصه چهارم
اپنی اولاد کے ساتھ عزت کا سلوک کیا کرو۔پس قرآن کریم کا مقصد یہ ہے کہ یتیموں سے واقعہ اپنی
اولاد کی طرح سلوک کرو۔یہ تعلیم عدل سے بڑھ کر احسان میں داخل ہو جاتی ہے۔اس آیت کے بعد
کی آیات میں بعض دیگر مہلک بیماریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔پس قرآن کریم ایک ایسی کتاب حکیم ہے جو ہر بیماری کو بڑی تفصیل سے کھول کھول کر
بیان کرتی ہے اور پھر اسکے علاج کی بھی نشاندہی فرماتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
ارَعَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِيْنِ فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُ الْيَتِيمَ
( الماعون 2,3:107)
کیا تم نہیں جانتے کہ وہ کون لوگ ہیں جو دین کو جھٹلاتے ہیں؟ یہ وہی لوگ ہیں
جو یتیم کو دھتکارتے ہیں؟ بالآ خر وہ دین کو بھی رڈ کر دیتے ہیں۔یتامی کے متعلق آنحضرت ﷺ کا طرز عمل :
اب میں آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جس سے آپ کو
یتامی کے متعلق آنحضرت ﷺ کے طرز عمل کا علم ہو جائے گا اور یہ بھی علم ہوگا کہ اس سلسلہ میں
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی پیروی کے نتیجہ میں آپ
کو کتنا بڑا ثواب نصیب ہوگا۔حضرت
سہیل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میں اور یتیم کی دیکھ
بھال میں لگارہنے والا شخص جنت میں اس طرح ساتھ ساتھ ہوں گے۔آپ نے وضاحت کی غرض
سے اپنی انگشت شہادت یعنی شہادت کی انگلی کو اور درمیانی انگلی کو یوں جوڑ دیا اور اس طرح جوڑا کہ
درمیان میں کوئی فاصلہ نہ رہا۔(4
ہم جب دنیا کو اسلام کی طرف بلاتے ہیں تو ہر گز یہ مقصد نہیں کہ گویا ہم اپنی تعداد
بڑھا ئیں ہمیشہ اس بات پر نظر ہونی چاہئے کہ ایک سچائی ہے اس سے دنیا محروم ہے اور یہ ایک نعمت
ہے، اس سے محرومی کے نتیجہ میں دنیا مصیبتوں میں مبتلا ہے مگر افسوس کہ وہ مقابل پر کھڑے ہو جاتے
ہیں اور نہیں جانتے کہ خود انکی بھلائی کی خاطر یہ نصیحت کی جارہی ہے۔اقرباء کے حقوق:
(74)
اہل وعیال اور یتامیٰ کے حقوق کے علاوہ قرآن قریبی رشتہ داروں کے حقوق پر بھی نظر رکھتا
ہے۔عموماً تو یہ ہوتا ہے کہ اقرباء سے حسن سلوک کی بجائے خاندانی رقابتوں کی وجہ سے نا انصافیاں
ہو جاتی ہیں۔اس کو پنجاب میں شریک “ کہا جاتا ہے۔اپنے قریبیوں کو اونچا اٹھانے کی بجائے انہیں
نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم
255
مغربی دنیا عموماً اس خرابی کو اس لئے سمجھ نہیں سکتی کہ ان کے ہاں وسیع برادری سے میل جول
کا رواج ہی نہیں رہا۔بسا اوقات نہ پڑوسی کا پتہ ، نہ دوسرے رشتہ دار کا پتہ سوائے چند ایک کے۔قرآن ان بیماریوں کو بھی نظر انداز نہیں فرماتا اور ان کی اصلاح کے ذرائع بھی تجویز فرماتا
ہے اس لئے میں نے قرآنی تعلیم کی روشنی میں اقرباء کے حقوق کا ایک الگ عنوان باندھا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے:
فَاتِ ذَا الْقُرْبى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيْلِ ذَلِكَ خَيْرٌ
لِلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَدَ اللهِ وَأُولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ )
(الروم 39:30)
ترجمہ: پس اپنے قریبی کو اس کا حق دو نیز مسکین کو اور مسافر کو۔یہ بات ان
لوگوں کیلئے اچھی ہے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب
ہونے والے ہیں۔یہ ان لوگوں کیلئے بہت ہی حسین تعلیم ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے
چہرہ پر نظر رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ان سے کیسا سلوک کرتا ہے، ان سے خوش ہے یا ناراض ہے۔فرمایا :-
جو لوگ یہ کام کرتے ہیں وہی ہیں جو نجات یافتہ ہیں۔پھر فرمایا:
وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا قَ
بِذِي الْقُرْبى وَالْيَتَى وَالْمَسْكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ
الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيْلِ وَ مَا مَلَكَتْ
أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا ) ( النساء 37:4)
ترجمہ: اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے
ساتھ احسان کرو اور قریبی رشتہ داروں سے بھی اور یتیموں سے بھی اور مسکین
لوگوں سے بھی اور رشتہ دار ہمسایوں سے بھی اور غیر رشتہ دار ہمسایوں سے بھی
اور اپنے ہم جلیسوں سے بھی اور مسافروں سے بھی اور ان سے بھی جن کے
تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوئے۔یقینا اللہ اس کو پسند نہیں کرتا جو متکبر (اور )
شیخی بگھارنے والا ہو۔
256
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه چهارم
اس آیت کریمہ میں عدل اور احسان کے مضمون کو نسبتاً بہت وسعت سے پیش کیا جا رہا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے شرک نہ کرنے اور حقوق والدین ادا کرنے کے علاوہ قریبیوں کے ساتھ احسان
کے سلوک اور یتامیٰ کے ساتھ احسان کے سلوک اور مسکینوں کے ساتھ احسان کے سلوک اور رشتہ دار
ہمسایہ کے ساتھ احسان کے سلوک اور اجنبی ہمسایہ کے ساتھ احسان کے سلوک اور ساتھ اٹھنے بیٹھنے
والے کے ساتھ احسان کے سلوک اور مسافر کے ساتھ احسان کے سلوک اور اپنے زیر نگیں لوگوں
سے بھی احسان کے سلوک کی تعلیم دی جارہی ہے۔صلہ رحمی کی عظیم الشان پر حکمت تعلیم :
آنحضرت ﷺ سے حضرت انس بن مالک یہ روایت بیان فرماتے ہیں کہ میں نے
آنحضور ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جو شخص رزق کی فراخی چاہتا ہے اسے صلہ رحمی کا خلق اختیار کرنا
چاہئے یعنی اپنے رشتہ داروں سے بنا کر رکھنی چاہئے۔(5
اسی طرح حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آنحضرت ﷺ کی خدمت میں
حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میرے رشتہ دار ایسے ہیں کہ اگر میں ان سے صلہ رحمی کروں اور بنا
کر رکھوں یعنی جوڑ کر رکھوں تو وہ مجھ سے قطع تعلق کر لیتے ہیں ، اگر حسن سلوک کروں تو بدسلوکی سے
پیش آتے ہیں۔اگر میں ان کے حق میں بردباری سے کام لوں تو میرے خلاف جہالت یعنی اشتعال
انگیزی کا رویہ اختیار کرتے ہیں تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
فَكَأَنَّمَا تُسِفُهُمُ الْمَلَّ وَلَا يَزَالُ مَعَكَ مِنَ اللَّهِ ظَهِيْرٌ عَلَيْهِمُ
مَادُمْتَ عَلَى ذَلِكَ (76)
یہاں یہ تاکید فرمائی کہ وہ تم سے نیکی نہ بھی کریں اور حقوق ادا نہ بھی کریں تو تم
ان کے حقوق بہر حال ادا کرتے رہو بلکہ حسن واحسان سے پیش آؤ۔پھر آپ نے فرمایا جب تک تم اس حال پر قائم رہو گے یعنی بدی کے باوجود نیکی کرتے چلے جاؤ
گے ظلم کے باوجود احسان کرتے چلے جاؤ گے تو تم ان کے منہ میں مٹی ڈال رہے ہو گے۔یعنی انہیں
ان کی حرکتوں پر شرمندہ کر رہے ہو گے۔پس چاہئے کہ تم اسی حال پر قائم رہو۔نیز فرمایا: خبردار!
تمہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔جب تک تم ایسا کرتے رہو گے ، انکی زیادتیوں اور ظلم کے خلاف اللہ تمہارا
مددگار رہے گا۔