احمد یوں کو دوسری جماعتوں سے علیحدہ رکھنے کی وجہ

احمدیت کا پیغام

۳۱
آدمی چھین کر نہیں لے جا رہی۔پس یہ نہیں کہنا چاہئے کہ احمدیت نے ایک نئی جماعت
کیوں قائم کی ہے کہنا یہ چاہئے کہ احمدیت نے ایک جماعت قائم کر دی جبکہ اس سے پہلے
کوئی جماعت نہیں تھی اور کیا یہ قابل اعتراض بات ہے یا قابل تعریف بات ہے؟
احمدیوں کو دوسری جماعتوں سے علیحدہ رکھنے کی وجہ
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایسی کسی جماعت کے بنانے کی ضرورت کیا تھی۔یہی
باتیں دوسرے مسلمانوں میں پھیلائی جانی چاہئے تھیں۔اس
کی منتقلی جواب یہ ہے کہ ایک
کمانڈر انہی لوگوں کو لڑائی میں بھیج سکتا ہے جو فوج میں بھرتی ہو چکے ہوں۔جو لوگ فوج
میں بھرتی نہیں وہ اُن
کو بھیج کس طرح سکتا ہے؟ اگر جماعت ہی کوئی نہ بنائی جاتی تو بانی
سلسلہ احمدیہ کس سے کام لیتا اور کس کو حکم دیتا اور اُن کے خلفاء کس سے کام لیتے اور کس کو حکم
دیتے ؟ کیا وہ بازار میں پھرنا شروع کرتے اور ہر مسلمان کو پکڑ کر کہتے کہ آج فلاں جگہ
اسلام کے لئے ضرورت ہے تو وہاں جا اور وہ آگے سے یہ جواب دیتا کہ میں تو آپ کی
بات ماننے کے لئے تیار نہیں اور پھر وہ اگلے آدمی کو جا پکڑتے اور پھر اس سے اگلے آدمی کو
جا پکڑتے۔یہ ایک عقلی حقیقت ہے کہ جب کوئی منظم کام کرنا ہو تو اس کے لئے ایک
جماعت کی ضرورت ہوتی ہے۔بغیر ایسی جماعت کے کوئی منظم کام نہیں ہوسکتا۔اگر کہو کہ
جماعت تو بناتے لیکن سب میں ملے جلے رہتے تو اس کا جواب یہ ہے کہ جان کو
جوکھوں میں ڈالنے والے کاموں کے لئے ہر شخص کہاں تیار ہوتا ہے۔ایسے کام تو وہ
دیوانے ہی کیا کرتے ہیں اور دیوانوں کو ہوشیاروں سے الگ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔اگر
ہوشیار دیوانوں کو بھی اپنے جیسا بنالیں گے تو پھر ایسے کام کو کون کرے گا نیز دوسروں سے

۳۲
الگ رہنا خود بخو دطبائع میں استعجاب پیدا کرتا ہے اور آپ ہی آپ لوگ اس کی گرید اور
مجنس شروع کر دتے ہیں اور آخر ایک دن اسی چیز کا شکار ہو جاتے ہیں جس کو مٹانے کے
لئے وہ آگے بڑھتے ہیں۔پس یہ سارے اعتراضات قلتِ تدبر کا نتیجہ ہیں۔اگر عقل سے
کام لیا جائے تو سمجھ آ سکتا ہے کہ اصل میں وہی طریقہ درست ہے جو احمدیت نے اختیار
کیا ہے۔اسی صحیح طریقہ پر عمل کر کے وہ اسلام کے لئے قربانی کرنے والوں کی ایک
جماعت پیدا کر سکی ہے اور جب تک وہ اس طریق پر عمل کرتی رہے گی روز بروز ایسے افراد
کی تعداد کو بڑھاتی چلی جائے گی یہاں تک کہ کفر محسوس کرے گا کہ اب اسلام طاقت پکڑ
گیا ہے اور وہ اسلام پر اپنی ساری طاقت کے ساتھ حملہ کرے گا، مگر حملے کا وقت گزر چکا
ہوگا۔میدان اسلام ہی کے ہاتھ رہے گا اور کفر شکست کھا جائے گا۔ہم سیاسی جد و جہد کرنے والوں کے راستہ میں روک نہیں بنتے۔ہم اُن سے کہتے
ہیں کہ جب تک تمہاری سمجھ میں ہماری باتیں نہ آئیں تم اپنا کام کرتے چلے جاؤ لیکن ہم
ان سے یہ بھی خواہش کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنے راستہ سے نہ روکیں۔اگر کسی کی سمجھ میں
ان کا طریقہ اچھا معلوم ہوتا ہے تو وہ ان سے جاملے اور اگر کسی کی سمجھ میں ہمارا طریقہ اچھا
معلوم ہوتا ہے تو وہ ہم میں آملے۔ان کے طریقہ میں قربانی کم اور شہرت زیادہ ہے اور
ہمارے طریقہ میں قربانی زیادہ اور شہرت کم ہے۔ان کو ان کا حصہ ملتا رہے گا اور ہم کو ہمارا
حصہ ملتا رہے گا۔جن لوگوں کی نگاہ میں مغز اور حقیقت کے لحاظ سے اسلام کا قیام زیادہ
ضروری ہوگا وہ ہم میں آملیں گے اور جو لوگ ظاہری بادشاہت کے شیدائی ہوں گے وہ اُن
میں جاملیں گے۔لیکن ہم لڑیں کیوں اور جھگڑیں کیوں؟ دونوں ہی غم ملتمیں تڑپ رہے
ہیں، گو جدا جدا اعضاء میں ٹیس اٹھ رہی ہے۔اُن کے دماغوں میں درد ہے۔ہمارے دل

۳۳
اذیت پارہے ہیں۔یہ تو میں نے عقلی نقطہ نگاہ سے جواب دیا ہے اب میں روحانی نقطہ نگاہ سے جواب
دیتا ہوں اور میرے نزدیک وہی حقیقی نقطہ نگاہ ہے۔اس سوال کا روحانی جواب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی قدیم سے یہ سنت ہے کہ جب کبھی
دنیا میں خرابی پھیل جاتی ہے ، روحانیت اس سے مفقود ہو جاتی ہے۔لوگ دنیا کو دین پر
مقدم کرنے لگ جاتے ہیں، تو اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی ہدایت اور رہنمائی کے
لئے آسمان سے کسی مامور کو مبعوث فرماتا ہے تا کہ اس کے کھوئے ہوئے بندوں کو پھر اس
کی طرف واپس لائے اور اس کے بھیجے ہوئے دین کو پھر دنیا میں قائم کرے۔بعض دفعہ یہ
مامورین شریعت ساتھ لاتے ہیں اور بعض دفعہ کسی پہلی شریعت کو قائم کرنے کے لئے
آتے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی اس سنت پر خاص طور پر زور دیا گیا ہے اور بار بار
بنی نوع انسان
کو اللہ تعالیٰ کے اس رحم اور کرم کی شناخت کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ بہت بڑی شان رکھتا ہے اور انسان اس کے
مقابلہ میں ایک کیڑے سے بھی بدتر ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے تمام
کام حکمت سے پُر ہوتے ہیں اور وہ کوئی کام بھی بلا وجہ اور بغیر فائدہ کے نہیں کرتا۔اللہ
تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَمَا خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا
لعبین کا یعنی ہم نے یہ زمین اور آسمان یو نہی نہیں پیدا کئے بلکہ اُن کی پیدائش میں
غرض رکھی ہے اور وہ غرض یہی ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی صفات کو ظاہر کرے اور اس کا
مظہر بن کر دنیا کے ان لوگوں کو جو بلند پروازی کی طاقت نہیں رکھتے خدا تعالیٰ سے روشناس
الدخان :٣٩

۳۴
کرے۔ابتدائے آفرینش سے لے کر اس وقت تک خدا تعالیٰ کی یہی سنت جاری رہی
ہے اور مختلف اوقات میں خدا تعالیٰ نے اپنے مختلف مظاہر اس دنیا میں مبعوث
فرمائے۔کبھی خدا تعالیٰ کی صفات آدم کے ذریعہ سے جلوہ گر ہوئیں کبھی نوح کے ذریعہ
سے جلوہ گر ہوئیں۔کبھی ابراہیمی جسم میں سے وہ ظاہر ہوئیں، تو کبھی موسوی جسم سے
ہویدا ہوئیں، کبھی داؤد نے خدا تعالیٰ کا چہرہ دنیا کو دکھایا تو بھی مسیح نے اللہ تعالیٰ کے انوار کو
اپنے وجود میں ظاہر کیا۔سب سے آخر اور سب سے کامل طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کو اجمالاً اور تفصیلاً انفرادی حیثیت سے بھی اور اجتماعی
حیثیت سے بھی ایسی شان اور ایسے جلال کے ساتھ دنیا پر ظاہر کیا کہ پہلے انبیاء آپ
کے شمسی وجود کے آگے ستاروں کی مانند ماند پڑ گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
تمام شریعتیں ختم ہوگئیں اور تمام شریعت لانے والے انبیاء کی آمد کا رستہ بند کر دیا گیا۔کسی
جنبہ داری کی وجہ سے نہیں، کسی لحاظ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم ایسی شریعت لائے جو تمام ضرورتوں کی جامع اور تمام حاجتوں کو پورا کرنے والی
تھی۔جو چیز خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والی تھی وہ تو پوری ہوگئی لیکن بندوں کے متعلق
کوئی ضمانت نہیں تھی کہ وہ صحیح رستہ کو نہیں چھوڑیں گے اور اس سچی تعلیم کو نہیں بھولیں گے
بلکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے صاف فرمایا تھا کہ يُدَبِرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى
الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُنَ أَلْفَ سَنَةٍ مَا تَعُدُّونَ يعنى
اللہ تعالیٰ اپنے اس آخری کلام اور اپنی اس آخری شریعت کو آسمان سے زمین پر قائم
کر دے گا اور لوگوں کی مخالفت اس کے رستہ میں روک نہیں بنے گی۔مگر پھر ایک عرصہ کے
السجدة: 1

۳۵
بعد یہ کلام آسمان پر چڑھنا شروع ہوگا اور ایک ہزار سال میں یہ دنیا سے اٹھ
جائے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قیام دین کے زمانہ کو تین سوسال کا عرصہ قرار
دیتے ہیں۔جیسا کہ اوپر حدیث بیان کی جاچکی ہے اور قرآن کریم بھی السر کے ذریعہ
سے دوسوا کہتر سال کا عرصہ اس زمانہ کو قرار دیتا ہے۔اس کے ساتھ ہزار سال تک دین
کے آسمان پر چڑھنے کے عرصہ کو ملایا جائے تو یہ ا۱۲۷ ہوتا ہے۔گویا دینا سے اسلام کی
روح کے غائب ہو جانے کا زمانہ قرآن کریم کی رو سے ۱۲۷۱ سال ہے یا تیرھویں صدی
کا آخر۔جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے۔ایسے زمانہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے
ضرور ایک ہادی اور راہنما آیا کرتا ہے تا کہ دُنیا ہمیشہ کے لئے شیطان کے قبضہ میں نہ چلی
جائے اور خدا تعالیٰ کی حکومت ابدی طور پر دنیا سے مٹ نہ جائے۔پس ضروری تھا کہ اس
زمانہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی شخص آتا۔وہ کوئی ہوتا مگر آنا ضرور تھا۔یہ کس
طرح ہو سکتا تھا کہ آدم کے اتباع میں جب
کبھی خرابی پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے اُن کی خبر
لی۔نوع کے اتباع میں جب کبھی خرابی پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے ان کی خرب لی۔ابراہیم
کے اتباع میں جب کبھی خرابی پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے اُن کی خبر لی۔موسیٰ“ کے اتباع
میں جب کبھی خرابی پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے اُن کی خبر لی۔عیسی کے اتباع میں جب کبھی
خرابی پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے اُن کی خبر لی۔لیکن سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وسلم کی اُمت میں خرابی پیدا ہو تو خدا تعالیٰ اُس کی خبر نہ لے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی امت کے متعلق تو یہ پیشگوئی تھی کہ چھوٹے چھوٹے مفاسد کو دور کرنے کے لئے
آپ کی اُمت میں ہر صدی کے سر پر ایک مجد دمبعوث ہوا کرے گا۔کیا کوئی عقل اس کو
تسلیم کر سکتی ہے کہ چھوٹے چھوٹے مفاسد کو دور کرنے کے لئے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے

۳۶
مجد دین ظاہر ہوتے رہیں۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہے کہ ان الله
يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَّنْ يُجَيِّدُ لَهَا دِيْنَهَا ۖ لیکن
اس عظیم الشان فتنہ کے موقع پر جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
جب سے دنیا میں انبیاء آنے لگے ہیں وہ اس فتنہ کی خبر دیتے چلے آئے ہیں۔کوئی مامورنہ
آئے ، کوئی بادی نہ آئے ، کوئی راہنما نہ آئے ، مسلمانوں کو دین حقہ پر جمع کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی آواز بلند نہ کی جائے۔مسلمانوں کو تاریکی اور ظلمت کے
گڑھے سے نکالنے کے لئے آسمان سے کوئی رسی نہ گرائی جائے۔وہ خدا جو ابتدائے عالم
سے اپنے رحم و کرم کے نمونے دکھاتا چلا آیا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے
بعد اس کے رحم اور کرم کے دریا میں مزید جوش پیدا ہو گیا ہے نہ کہ اس کا رحم اور کرم مٹ
گئے ہیں۔اگر خدا تعالیٰ کبھی بھی رحیم تھا تو امت محمدیہ کے لئے اس کر پہلے سے زیادہ رحیم
ہونا چاہئے۔اگر خدا تعالیٰ کبھی بھی کریم تھا تو امت محمدیہ کے لئے اس کو پہلے سے زیادہ
کریم ہونا چاہئے اور یقیناً وہ ایسا ہی ہے۔قرآن کریم اور احادیث اس پر شاہد ہیں کہ
امت محمدیہ میں جب کبھی خرابی پیدا ہوگی خدا تعالیٰ اپنی طرف سے ہادی اور راہنما بھجواتا
رہے گا۔خصوصاً اس آخری زمانہ میں جبکہ دجال کا فتنہ ظاہر ہوگا عیسائیت غالب آ
جائے گی۔اسلام ظاہری طور پر مغلوب ہو جائے گا اور مسلمان دین کو چھوڑ بیٹھیں گے
اور دوسری اقوام کے رسم و رواج کو اختیار کر لیں گے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
ایک کامل مظہر ظاہر ہوگا اور اس زمانہ کی اصلاح کرے گا جس کے متعلق رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ وَ لَا يَبْقَى مِنَ
اه ابوداؤد جلد ۲ صفحه ۲۴۱ کتاب الفتن واصول الکافی صفحه ۶۹۴

۳۷
الْقُرْآنِ إِلَّا رَسُمه لا یعنی اسلام کا صرف نام باقی رہ جائے گا اور قرآن کی صرف تحریر
رہ جائے گی ، اسلام کا مغز کہیں نظر نہ آئے گا اور قرآن کے معنی کسی پر روشن نہ ہوں گے۔پس اے عزیز و! سلسلہ احمدیہ کا قیام اسی سنت قدیمہ کے ماتحت ہوا ہے اور انہی
پیشگوئیوں کے مطابق ہوا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ سے پہلے انبیاء نے
اس زمانہ کے متعلق بیان فرمائی ہیں۔اگر مرزا صاحب کا انتخاب اس کام کے لئے مناسب
نہ تھا تو یہ خدا تعالیٰ پر الزام ہے۔مرزا صاحب کا اس میں کیا قصور ہے۔لیکن اگر خدا
تعالیٰ عالم الغیب ہے اور کوئی راز اس سے پوشیدہ نہیں اور اس کے تمام کام حکمتوں سے پر
ہوتے ہیں تو پھر سمجھ لینا چاہئے کہ مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کا انتخاب ہی صحیح انتخاب
تھا اور انہی کے ماننے میں مسلمانوں اور دنیا کی بہتری ہے۔آپ کوئی نیا پیغام دنیا کے لئے
نہیں لائے مگر وہی پیغام جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو سنایا تھا مگر دنیا اُسے
بھول گئی۔وہی پیغام جو قرآن کریم نے پیش کیا تھا مگر دنیا نے اس کی طرف سے منہ موڑ لیا
اور وہ یہی پیغام ہے کہ تمام کائنات کا پیدا کرنے والا ایک خدا ہے۔اس نے انسان کو اپنی
محبت اور تعلق کے لئے پیدا کیا ہے۔اپنی صفات کو اس کے ذریعہ سے ظاہر کرنے کے لئے
اسے بنایا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَبِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي
الْأَرْضِ خَلِيفَةٌ " پس آدم اور اس کی نسل خدا تعالیٰ کی خلیفہ یعنی اس کی نمائندہ
ہے۔وہ خدا تعالیٰ کی صفات کو دنیا پر ظاہر کرنے کے لئے پیدا کی گئی ہے۔پس تمام بنی نوع
انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کو خدا تعالیٰ کی صفات کے مطابق بنا ئیں اور جس
طرح ایک نمائندہ اپنے تمام کاموں میں اپنے موگل کی طرف بار بار متوجہ ہوتا ہے اور ایک
لے مشکوۃ۔کتاب العلم الفصل الثالث صفحہ ۳۷، کنز العمال جلد ۶ صفحه ۴۳ سے سورۃ البقرہ:۳۱

۳۸
غلام ہر نیا قدم اُٹھانے سے پہلے اپنے آقا کی طرف دیکھتا ہے اسی طرح انسان کا بھی فرض
ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ایسا تعلق پیدا کرے کہ خدا تعالیٰ اس کی ہر دم اور ہر کام
میں راہنمائی کرے اور تمام چیزوں سے زیادہ وہ اس کا محبوب ہو اور تمام باتوں میں وہ اس
پر توکل کرنے والا ہو اور اسی فرض کو پورا کروانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا
میں آئے۔ان کا یہ کام تھا کہ وہ دنیا دار لوگوں کو دین دار بنائیں، اسلام کی حکومت دلوں پر
قائم کریں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پھر اپنے روحانی تخت پر بٹھا ئیں جس تخت پر
سے اتارنے کے لئے شیطانی طاقتیں اندرونی اور بیرونی حملے کر رہی ہیں۔اس غرض کو پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سب
سے پہلا کام یہ کیا کہ مسلمانوں کو قشر کی بجائے مغز کی طرف توجہ دلائی اور اس بات پر زور
دیا کہ احکام کا ظاہر بھی نہایت اہم اور ضروری ہے لیکن بغیر باطن کی طرف توجہ کرنے کے
انسان کوئی ترقی نہیں کر سکتا۔چنانچہ آپ نے ایک جماعت قائم کی اور عہد بیعت میں یہ
شرط مقرر کی کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔در حقیقت یہی مرض تھی جو مسلمانوں کو گھن
کی طرح کھا رہی تھی۔باوجود اس کے کہ دنیا ان کے ہاتھوں سے چھوٹ چکی تھی پھر بھی دنیا
ہی کی طرف ان کی توجہ جاتی تھی۔اسلام کی ترقی کے معنے ان کے نزدیک بادشاہتوں کا
حصول رہ گیا تھا اور اسلام کی کامیابی کے معنی ان کے نزدیک مسلمان کہلانے والوں کی
تعلیم اور ان کی تجارت
کی ترقی تھی حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں اس لئے نہیں
آئے تھے کہ لوگ مسلمان کہلانے لگ جائیں بلکہ آپ لوگوں
کو حقیقی مسلمان بنانے آئے
تھے جس کی تعریف قرآن کریم نے یہ فرمائی ہے کہ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ وہ اپنے
البقرہ: ۱۱۳

۳۹
سارے وجود کو خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دے اور اپنی دنیوی حاجات کو دینی حاجات
کے تابع کر دے۔بظاہر یہ ایک معمولی سی بات معلوم ہوتی ہے لیکن حقیقتاً اسلام اور دیگر
ادیان میں یہی فرق ہے۔اسلام یہ نہیں کہتا کہ تم علم حاصل نہ کرو، نہ یہ کہتا ہے کہ تم تجارتیں
نہ کرو، نہ یہ کہتا ہے کہ صنعت و حرفت نہ کرو۔نہ یہ کہتا ہے کہ تم اپنی حکومت کی مضبوطی کی
کوشش نہ کرو۔وہ صرف انسان کے نقطۂ نگاہ کو بدلتا ہے۔دنیا میں تمام کاموں کے دو نقطہ
نگاہ ہوتے ہیں ایک قشر سے مغز حاصل کرنے کا نقطۂ نگاہ ہوتا ہے۔اور ایک مغز سے قشر
حاصل کرنے کا نقطۂ نگاہ ہوتا ہے جو شخص قشر سے مغز حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے ضروری
نہیں کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے بلکہ اکثر وہ نا کام رہتا ہے لیکن جو شخص مغز
حاصل کرتا ہے اس کو ساتھ ہی قشر بھی مل جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ
کے اتباع کے تمام جد و جہد دین کے لئے تھی لیکن یہ نہیں کہ وہ دنیوی نعمتوں سے محروم ہو
گئے ہوں۔یہ تو ایک طبعی امر ہے جن لوگوں کو دین ملے گا دنیا لونڈی کی طرح ان کے پیچھے
دوڑتی آئے گی لیکن دنیا کے ساتھ دین کا ملنا ضروری نہیں۔بسا اوقات وہ نہیں ملتا۔بسا
اوقات رہا سہا دین بھی ہاتھوں سے جاتا رہتا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انبیاء کے طریق پر چلتے ہوئے خدا
تعالیٰ کے حکم سے دین پر زور دینا شروع کیا۔جس وقت آپ ظاہر ہوئے مسلمانوں میں دو
قسم کی تحریکیں جاری تھیں۔ایک تحریک یہ تھی کہ مسلمان کمزور ہو چکے ہیں اس لئے انہیں
دنیوی طاقت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔دوسری تحریک آپ نے چلائی کہ ہم کو
دین کی طرف توجہ کرنی چاہئے اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ دنیا اللہ تعالیٰ ہمیں خود بخود دے
دے گا۔

بعض لوگوں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ آپ کی تحریک بھی ویسی ہی ہے جیسے آج کل
کے صوفیاء وغیرہ کی تحریک ہوتی ہے کہ وہ ظاہری طور پر نماز روزہ پر زور دیتے ہیں اور اچھے
بھلے آدمیوں خوخلوت میں بیٹھا کر پردہ نشین عورتوں کی طرح بنادیتے ہیں۔اگر آپ ایسا
کرتے تو یقیناً آپ بھی مغز کے نام سے ایک قشر کے حصول کی تحریک کرتے مگر آپ نے
ایسا نہیں کیا۔آپ نے جہاں دینی احکام پر زور دیا وہاں اس بات پر بھی زور دیا کہ دین
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس لئے آیا کرتا ہے کہ وہ انسان کے ذہن کو جلا بخشے اور اس کے
دماغ کو منور کرے اور اس کی عقل کو تیز کرے۔آپ نے کہا جوشخص بچے طور پر دین پر عمل
کرتا ہے اور بناوٹ سے کام نہیں لیتا دین اس کے اندر اخلاق فاضلہ پیدا کرتا ہے، دین
اس کے اندر قوت عملیہ پیدا کرتا ہے، دین اس کے اندر ایثار اور قربانی کا مادہ پیدا کرتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ تم دین کو اختیار کرو تم نمازیں پڑھو تم روزے رکھو، حج کرو ، زکوۃ
دو لیکن وہ نمازیں پڑھو جو قرآن نے بتائی ہیں اور وہ روزے رکھو جو قرآن نے بتائے
ہیں، اور وہ حج کرو جو قرآن نے بتایا ہے اور وہ زکوۃ دو جو قرآن نے بتائی ہے۔قرآن کریم
تم سے اُٹھک بیٹھک کا مطالبہ نہیں کرتا ، نہ وہ تم سے بھوکے رہنے کا مطالبہ کرتا ہے، نہ اپنا
ملک بے فائدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتا ہے، نہ اپنا مال گنوانے کا مطالبہ کرتا ہے قرآن کریم تو
نماز کے متعلق یہ فرماتا ہے کہ اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكُرُ
الله اكبرُ ط وَاللهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ - نماز تم سے فحشاء اور منکر کو ترک کروا دیتی
ہے۔پس اگر وہ نتیجہ نہیں نکلتا جو نماز کا قرآن کریم نے بتایا ہے تو تمہاری نماز نماز نہیں
ہے۔اور روزے کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ روزہ اس لئے
ل العنكبوت : ۴۶ البقره: ۱۸۴

۴۱
مقرر کیا گیا ہے تا تمہارے اندر تقویٰ اور اخلاق فاضلہ پیدا ہوں۔پس اگر تم روزے
رکھتے ہو اور یہ نتیجہ پیدا نہیں ہوتا تو معلوم ہوا کہ تمہاری نیت درست نہیں اور تم روزہ نہیں
رکھتے بلکہ تم اپنے آپ کو بھوکا رکھتے ہو اور خدا تعالیٰ کو تمہارا بھوکا رکھنا تو مطلوب نہیں اور حج
کے لئے فرماتا ہے کہ یہ بغاوت کے خیالات کو روکنے اور باہمی جھگڑوں کو دور کرنے کا
ذریعہ ہے۔پس حج رفت اور فسق اور جدال کو روکنے کے لئے ہے اور زکوۃ کے لئے فرماتا
ب خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهَّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِها زکوة تزکیہ فر دو قوم اور
تطہیر قلب و افکار کے لئے مقرر کی گئی ہے پس جب تک یہ نتائج پیدا نہ ہوں تمہارا حج اور
تمہاری زکوۃ صرف دکھاوے کے ہیں۔پس تم نماز پڑھو، روزہ رکھو، حج کرو، زکوۃ دومگر
تمہاری نماز اور روزے اور حج کو میں تب تسلیم کروں گا جب ان
کا نتیجہ نکلے اور تم فحشاء ومنکر
سے بچو اور تمہارے
اندر تقویٰ پیدا ہو اور رفث اور فسوق اور جدال سے گلی طور پر دور ہو جاؤ
اور تزکیہ فرد و قوم اور تطہیر قلب و افکار تم کو حاصل ہو لیکن جس شخص کے اندر یہ نتیجہ پیدا
نہیں ہوگا میں اسے اپنی جماعت میں نہیں سمجھوں گا کیونکہ اس نے قشر کو اختیار کیا مغز کو
اختیار
نہیں کیا جو خدا تعالیٰ کا مقصود تھا۔اسی طرح تمام باقی عبادات کے متعلق آپ نے مغز پر زور دیا اور فرمایا کہ اسلام کا
کوئی حکم ایسا نہیں جو حکمت کے بغیر ہو۔خدا تعالیٰ آنکھوں کو نظر نہیں آتا، خدا تعالیٰ دل کو نظر
سے
آتا ہے۔خدا تعالیٰ کو ہاتھوں سے نہیں چھوا جاتا،خدا تعالیٰ کو محبت
چھوا جاتا ہے۔پس مذہب کی غرض یہ نہیں کہ وہ صرف آنکھ اور ہاتھ پر حکومت کرے بلکہ
جب بھی وہ آنکھ اور ہاتھ پر حکومت کرتا ہے تو وہ دل اور جذبات کو صاف کرنے کے لئے
ل التوبه : ۱۰۳

۴۲
حکومت کرتا ہے تا کہ وہ قوتیں انسان کے اندر پیدا ہوں کہ جن سے وہ خدا تعالیٰ کو دیکھ
سکے اور جن سے وہ خدا تعالیٰ کی چھو سکے اور وہ قوتیں پیدا ہوں جن سے وہ خدا تعالیٰ کو آواز
کوسن سکے۔غرض ان باتوں پر زور دے کر آپ نے ایک نیا راستہ اسلام کی ترقی کے لئے
کھول دیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ گو ایک چھوٹی سی جماعت پیدا ہوئی مگر ایک ایسی جماعت پیدا ہو
گئی جس نے دین کو دنیا پر مقدم کر لیا اور اسلام کی روحانی ترقی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی روحانی بادشاہت کے قیام کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنی شروع کر دی۔آپ لوگ
سوچیں تو سہی کہ کہاں احمدیوں کی ایک چھوٹی سی جماعت اور کہاں تمام مسلمانوں کا ایک
عظیم الشان گروہ۔لیکن اسلام کی اشاعت اور اس کی ترقی کے لئے جو کچھ احمد یہ جماعت
کر رہی ہے کیا باقی مسلمان جو ان سے ہزاروں گنا زیادہ ہیں ان سے نصف یا چوتھا حصہ
بھی کر رہے ہیں؟ آخر یہ تبدیلی کیوں ہوئی ؟ اسی لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے احمدیوں پر زور دیا تھا کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم کریں۔یہ حقیقت احمدیوں پر
کھل گئی تو ان کے اعمال ایک نئے قسم کے اعمال ہو گئے۔ایک بچے احمدی کی نماز وہ نماز
نہیں جیسی ایک عام مسلمان نماز پڑھتا ہے۔شکل وہی ہے کلمات وہی ہیں لیکن مغز اور
ہے۔احمدی نماز کو نماز کی خاطر پڑھتا ہے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق بڑھانے کے لئے
پڑھتا ہے۔شاید کوئی کہے کہ کیا باقی لوگ خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق بڑھانے کے لئے
نماز نہیں پڑھتے؟ میرا جواب یہ ہے کہ ہر گز نہیں۔اگر آپ غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ
اس وقت مسلمانوں میں بدقسمتی سے یہ خیال پیدا ہو چکا ہے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ
براہ راست تعلق پیدا ہو ہی نہیں سکتا۔مسلمانوں کو عام طور پر یہ غلطی لگ رہی ہے کہ نہ خدا
تعالیٰ آج بندوں سے بولتا ہے اور نہ بندے خدا تعالیٰ سے کوئی بات منوا سکتے ہیں۔ایک

آج 10 میں سے 10 باقی