احمد یوں کو دوسری جماعتوں سے علیحدہ رکھنے کی وجہ

احمدیت کا پیغام, حصہ 2

۴۳
صدی سے زیادہ عرصہ گزرا کہ الہام الہی کے نزول سے مسلمان منکر ہوں چکے ہیں۔بے
شک اس سے پہلے مسلمانوں میں وہ لوگ موجود تھے جو کلام الہی کے نازل ہوتے رہنے
کے قائل تھے۔قائل ہی نہیں، وہ اس بات کے بھی مدعی تھے کہ خدا تعالیٰ ان
سے باتیں کرتا ہے لیکن ایک صدی سے مسلمانوں پر یہ آفت نازل ہوئی ہے کہ وہ کلی طور
پر کلام الہی کے جاری رہنے سے منکر ہو گئے بلکہ بعض علماء نے تو اس حقیقت کے اظہار کوکفر
قرار دے دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آکر دنیا کے سامنے یہ دعویٰ پیش کیا کہ مجھے
سے خدا تعالیٰ باتیں کرتا ہے اور مجھ سے ہی نہیں بلکہ جو شخص میری اتباع کرے گا اور
میرے نقش قدم پر چلے گا اور میری تعلیم کو مانے گا اور میری ہدایت کو قبول کرے گا خدا
تعالیٰ اس سے بھی باتیں کرے گا۔اس نے متواتر خدائی کلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور
اپنے ماننے والوں میں تحریک کی کہ تم بھی خدا تعالیٰ کے ان انعامات کو حاصل کرنے کی
کوشش کرو۔آپ نے فرمایا مسلمان پانچ وقت خدا تعالیٰ سے یہ دعا مانگتا ہے کہ اهْدِنَا
القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اے خدا تو ہمیں سیدھا
رستہ دکھا ان لوگوں کا رستہ جن پر تو نے انعام نازل کئے تھے یعنی سابق انبیاء کرام۔پھر یہ
کس طرح ہو سکتا ہے کہ اس کی یہ دعا ہمیشہ ہمیش کے لئے رائیگاں جاتی اور خدا تعالیٰ
مسلمانوں میں سے کسی کے لئے بھی وہ رستہ نہ کھولتا جو پہلے نبیوں کے لئے کھولا گیا تھا اور کسی
شخص سے بھی اس طرح کلام نہ کرتا جس طرح پہلے نبیوں سے کلام کرتا تھا۔اس طرح آپ
نے اس جمود کو کلی طور پر دور کر دیا جو مسلمانوں کے دلوں پر طاری تھا۔میں نہیں کہتا کہ ہر
احمدی مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ ہر وہ احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقصد
ے سورۃ الفاتحہ : ۷،۶

۴۴
کو پوری طرح سمجھ گیا وہ نماز کو اس طرح نہیں پڑھتا کہ گویا وہ ایک فرض ادا کر رہا ہے۔وہ
نماز کو اس طرح پڑھتا ہے کہ گویا وہ خدا تعالیٰ سے کچھ لینے گیا ہے۔وہ خدا تعالیٰ سے ایک
نیک تعلق پیدا کرنے کے لئے گیا ہے اور اس ارادہ کے ساتھ جو شخص نماز پڑھے گا، سمجھ میں
آ سکتا ہے کہ اس کی نماز اور دوسرے لوگوں کی نماز یکساں نہیں ہوسکتی۔آپ نے خدا
تعالیٰ کے تعلق پر اس حد تک زور دیا کہ فرمایا، میرے دعوے کے ماننے کے لئے
خدا تعالیٰ نے بہت سے دلائل دیئے ہیں، مگر میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ تم ان دلائل کو سوچو اور
ان پر غور کرو۔اگر تم ان دلائل پر سوچنے اور غور کرنے کا موقع نہیں پاتے یا اس کی ضرورت
نہیں سمجھتے ، یا یہ خیال کرتے ہو کہ شاید ہماری عقل ان باتوں کے متعلق فیصلہ کرنے میں کوئی
غلطی کر جائے تو میں تمہیں اس طرف توجہ دلاتا ہوں
کہ تم اللہ تعالیٰ سے میرے متعلق دعا
کرو اور خدا تعالیٰ سے ہدایت چاہو کہ اگر یہ سچا ہے کہ تو ہماری رہنمائی فرما اور اگر یہ جھوٹا
ہے تو ہمیں اس سے دور رکھ اور فرمایا کہ اگر کوئی شخص سچے دل سے بغیر تعصب کے کچھ دن
اس قسم کی دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کے لئے ہدایت کا رستہ کھولے گا اور میری
صداقت اس پر روشن کر دے گا۔سینکڑوں اور ہزاروں آدمی ہیں جنہوں نے اس
طرح کوشش کی اور خدا تعالیٰ سے روشنی پائی۔یہ کتنی بڑی روشن دلیل ہے۔انسان اپنی
عقل میں غلطی کر سکتا ہے لیکن خدا تو اپنی راہنمائی میں غلطی نہیں کر سکتا۔اور کیسا یقین ہے
اپنی سچائی پر اس شخص کو جو اپنی صداقت کے پہچاننے کے لئے اس قسم کا طریق فیصلہ دنیا
کے سامنے پیش کرتا ہے۔کیا کوئی جھوٹا یہ کہ سکتا ہے کہ جاؤ اور خدا تعالیٰ سے میرے متعلق
پوچھو؟ کیا کوئی جھوٹا شخص یہ خیال کر سکتا ہے کہ اس
قسم کا فیصلہ میرے حق میں صادر ہوگا ؟ جو
شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں لیکن اس قسم کے طریق فیصلہ کو تسلیم کرتا ہے وہ تو گویا

۴۵
اپنے خلاف خود ہی ڈگری دے دیتا ہے اور اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارتا ہے مگر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیشہ ہی دنیا کے سامنے یہ بات پیش کی کہ میں اپنے
ساتھ ہزاروں دلائل رکھتا ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر تمہاری ان دلائل سے تسلی نہیں ہوتی
تو نہ میری سنو اور نہ میرے مخالفوں کی سنو ، خدا تعالیٰ کے پاس جاؤ اور اس سے پوچھو کہ آیا
میں سچا ہوں یا جھوٹا ہوں۔اگر خدا تعالیٰ کہہ دے کہ میں جھوٹا ہوں تو بے شک جھوٹا
ہوں لیکن اگر خدا تعالیٰ یہ کہے کہ میں سچا ہوں تو پھر تمہیں میری سچائی کے قبول کرنے سے کیا
انکار ہے؟
اے عزیز وا یہ کتنا سیدھا اور راستبازی کا طریق فیصلہ تھا۔ہزاروں نے اس سے
فائدہ اٹھایا اور تمام وہ لوگ جو اس طریق فیصلہ کو اب بھی قبول کریں، اس سے فائدہ اٹھا
سکتے ہیں۔اس طریق فیصلہ میں در حقیقت یہی حکمت کارفرما تھی کہ آپ سمجھتے تھے کہ دین
دنیا پر مقدم ہے، آپ فرماتے تھے کہ خدا تعالیٰ نے مادی چیزوں کے دیکھنے کے لئے
آنکھیں دی ہیں۔مادی چیزوں کے سمجھنے کے لئے عقل بخشی ہے اور مادی اشیاء کو دکھانے
کے لئے اس نے اپنا سورج پیدا کیا ہے اور ستارے پیدا کئے ہیں پھر کس طرح ہو سکتا ہے
کہ روحانی ہدایتوں کے دکھانے کے لئے اس نے کوئی رستہ تجویز نہ کیا ہو۔یقیناً جب کبھی
بھی کوئی شخص اس سے روحانی چیزوں کو دیکھنے کی خواہش کرتا ہے خدا تعالیٰ اس کے لئے
رستہ کھول دیتا ہے وہ خود قرآن کریم میں فرماتا ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا
لَنَهْدِيَنَهُمْ سُبُلَنَا۔جو لوگ بھی ہمارے ملنے کی خواہش رکھتے ہوئے جد و جہد سے
کام لیتے ہیں ہم ان کو ضرور اپنا رستہ دکھا دیتے ہیں۔ل العنكبوت: ۷۰

۴۶
خلاصہ کلام یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دین کو دنیا پر مقدم رکھنے
کا طریق اپنی جماعت کے لئے بھی کھولا اور اپنے منکروں کے سامنے بھی اس طریق کو پیش
کیا۔ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے، وہ اب بھی کارخانہ عالم چلا رہا ہے، دنیا کا بھی اور دین کا
بھی۔ایک مومن کے لئے ضروری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس سے تعلق پیدا کرے اور
اس کے قریب ہوتا چلا جائے اور وہ شخص جس پر ہدایت ظاہر نہیں ہوئی اس کے لئے ضروری
ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے ہی روشنی چاہے اور اسی کی مدد سے حقیقت تک پہنچنے کی کوشش
کرے، پس اصل کام اور اصل پیغام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہی تھا کہ وہ
دنیا کی اصلاح کریں اور بنی نوع انسان کو پھر خدا تعالیٰ کی طرف لے جائیں اور جولوگ
خدا تعالیٰ کے ملنے سے مایوس ہیں ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی ملاقات کا یقین پیدا
کریں اور اس قسم کی زندگی سے لوگوں کو روشناس کریں جو موسیٰ اور عیسی علیہا السلام اور
دوسرے انبیاء کے زمانہ میں لوگوں کو نصیب تھی۔اے عزیزو! پرانی کتابیں پڑھ کر دیکھو، پھر خود اپنے اسلاف کی تاریخ دیکھو، کیا
ان لوگوں کی زندگیاں مادی تھیں؟ کیا ان کے کام صرف مادی تدابیر سے چلتے تھے؟ وہ
لوگ خدا تعالیٰ کی محبت کے حاصل کرنے کے لئے رات دن تڑپتے تھے اور ان میں سے
کامیاب لوگ خدا تعالیٰ کے معجزات اور نشانات سے حصہ پاتے تھے اور یہی وہ زندگی تھی
جو ان کو دوسری قوموں کے لوگوں سے ممتاز کرتی تھی لیکن آج وہ کونسا امتیاز ہے جو
مسلمانوں کو ہندوؤں اور عیسائیوں اور دوسری قوموں کے مقابلہ میں حاصل ہے؟ اگر کوئی
ایسا امتیاز نہیں تو پھر اسلام کی ضرورت کیا ہے؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا امتیاز ہے لیکن
مسلمانوں نے اسے بھلا دیا اور وہ امتیاز یہ ہے کہ اسلام میں ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کا کلام
جاری ہے اور ہمیشہ ہی خدا تعالیٰ کے ساتھ براہ راست تعلق پیدا کیا جاسکتا ہے رسول کریم

۴۷
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیضان کے یہی تو معنے ہیں۔آپ کے فیضان کے یہ معنی تو نہیں ہو
سکتے کہ ہم بی۔اے یا ایم۔اے کا امتحان پاس کر لیں۔کیا ایک عیسائی بی۔اے یا
ایم۔اے نہیں ہوتا۔آپ کے فیضان کے یہ معنی تو نہیں ہیں کہ ہم نے کوئی بڑا کارخانہ چلا لیا
ہے۔کیا عیسائی اور ہندو اور سکھ ایسے کارخانے نہیں چلاتے۔آپ کے فیضان کے یہ معنی تو
نہیں کہ کوئی بڑی تجارتی کوٹھی ہم نے کھول لی اور دور دراز ملکوں میں ہم نے تجارتی کاروبار
جاری کر دیا ہے۔یہ بھی سب ہندو اور عیسائی اور یہودی کر رہے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے فیضان کے یہی معنے ہیں کہ آپ کے طفیل انسان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ براہِ
راست تعلق قائم ہو جائے۔انسان کا دل خدا تعالیٰ کو دیکھے اس کی روح کا اس سے اتحاد ہو
جائے۔وہ اس کا شیریں کلام سنے اور خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ نشانات اور آیات اس کے
لئے ظاہر ہوں۔یہ وہ چیز ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے بغیر کسی شخص کو دنیا
میں نہیں مل سکتی اور یہی وہ چیز ہے جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع دوسری
قوموں سے ممتاز ہیں۔پس اسی کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
مسلمانوں کو توجہ دلائی اور یہی چیز اپنے نہ مانے والوں کے سامنے پیش کی کہ خدا تعالیٰ نے
یہ کھویا ہوا موتی مجھے دیا ہے اور یہ ضائع شدہ متاع مجھے بخشی ہے اور یہ سب کچھ مجھے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور آپ کی اتباع سے ملا ہے اور اس مقام پر آپ ہی
کے فیضان نے مجھے پہنچایا ہے۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے کام حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے کئے لیکن وہ سب جزوی حیثیت رکھتے ہیں، گو بہت اہم اور عظیم الشان
ہیں لیکن اصل کام یہی تھا کہ آپ نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے اور مادیت پر روحانیت کو
غالب کرنے کی مہم شروع کی اور یقیناً اسلام کو دوسرے ادیان پر غلبہ اسی رستہ سے ہوگا۔ہم
تو پوں اور بندوقوں سے اپنے ملکوں کا دفاع بھی کریں گے۔ہم بعض بعض دشمنوں پر ان
ذرائع سے غالب بھی آئیں گے لیکن ساری دنیا پر اسلام کو جو غلبہ حاصل ہوگا وہ اسی روحانی

۴۸
طریقہ سے حاصل ہوگا جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے توجہ دلائی
ہے۔جب مسلمان مسلمان ہو جائے گا، جب وہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے لگ
جائے گا، جب وہ روحانی اشیاء کو مادی اشیاء پر فوقیت دینے لگے گا تو وہ عیا شانہ زندگی جو
اس وقت مغربی اقوام کی وجہ سے ہمارے ملک میں رائج ہورہی ہے آپ ہی آپ مٹ
جائے گی اور انسان کسی کے کہنے کی وجہ سے نہیں بلکہ خود اپنے نفس کی خواہش کے ماتحت
لغویات کو چھوڑ دے گا اور سنجیدہ زندگی بسر کرنے لگ جائے گا اور اسکی زبان میں تاثیر پیدا
ہو جائے گی اور اس کا ہمسایہ اُس کے رنگ کو اختیار کرنے لگے گا اور عیسائی اور ہندو
اور دوسرے ادیان کے لوگ بھی اسی طرح جس طرح کہ مکہ کے لوگوں نے کہا تھا یہ کہنا
شروع کر دیں گے کہ لو كَانُوا مُسلمین کاش وہ مسلمان ہوتے اور پھر ہوتے ہوتے یہ
قول ان کا مکہ کے لوگوں کی طرح عمل میں بدل جائے گا اور وہ مسلمان ہو جائیں گے کیونکہ
کوئی شخص زیادہ دیر تک اچھی بات سے دور نہیں رہ سکتا، پہلے رغبت پیدا ہوتی ہے، پھر لالچ
آتی ہے، پھر کوشش پیدا ہوتی ہے اور آخر انسان کھچا کھچا اس چیز کی طرف آہی جاتا ہے۔یہی
اب بھی ہوگا۔پہلے اسلام مسلمان لوگوں کے دلوں میں داخل ہوگا پھر وہ ان کے جسموں پر
جاری ہو جائے گا۔پھر غیر مسلم لوگ خود بخود ایسے کامل مسلمانوں کی نقل کرنے پر آمادہ ہو
جائیں گے اور دنیا مسلمانوں سے بھر جائے گی اور اسلام سے معمور ہو جائے گی۔اے عزیز و! اس چھوٹے سے مضمون میں میں تفصیلی دلائل بیان نہیں کر سکتا اور احمدیت کے
پیغام کی تمام جزئیات کو آپ کے سامنے پیش نہیں کرسکتا۔میں نے اجمالی طور پر احمدیت کی
غرض اور اس کا مقصد آپ لوگوں کے سامنے رکھ دیا ہے اور میں آپ سے درخواست کرتا
ہوں کہ اس مضمون پر غور کریں اور سوچیں کہ دنیا میں
کبھی بھی مذہبی تحریکیں صرف دنیوی
الحجر :

۴۹
ذرائع سے غالب نہیں ہوئیں۔مذہبی تحریکیں اصلاح نفس تبلیغ ورقربانی ہی کے ساتھ ہمیشہ
غالب آتی رہی ہیں۔آدم علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک جو نہیں ہوا وہ اب بھی
نہیں ہوگا اور جس ذریعہ سے آج تک خدا تعالیٰ کے پیغام دنیا میں پھیلتے رہے ہیں اسی طرح
اب بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دنیا میں پھیلے گا۔پس اپنی جانوں پر رحم کرتے
ہوئے، اپنی اولادوں پر رحم کرتے ہوئے، اپنے خاندانوں اور اپنی قوموں پر رحم کرتے
ہوئے ، اپنے ملک پر رحم کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے پیغام کو سننے اور سمجھنے کی کوشش کریں تا کہ
اللہ تعالیٰ کے فضل کے دروازے آپ کے لئے جلد سے جلد کھل جائیں اور اسلام کی ترقی پیچھے نہ
پڑتی چلی جائے ابھی بہت کام ہے جو ہم نے کرنا ہے مگر اس کے لئے ہم آپ کی آمد کے منتظر
ہیں کیونکہ خدائی ترقیات علاوہ معجزات کے دین کی اشاعت کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں۔آپ
آئیں اور اس بوجھ کو ہمارے ساتھ مل کر اٹھا ئیں جس بوجھ کا اٹھانا اسلام کی ترقی کے لئے
ضروری ہے۔بے شک قربانی اور ایثار اور ملامت اور تعذیب ان سب چیزوں کا دیکھنا اس رستہ
میں ضروری ہے مگر خدا تعالیٰ کی راہ میں موت ہی حقیقی زندگی بخشتی ہے اور اس موت کو اختیار کئے
بغیر کوئی شخص خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا۔اور اس موت کو اختیار کئے بغیر اسلام بھی غالب
نہیں ہوسکتا۔ہمت کریں اور موت کے اس پیالہ کومنہ سے لگالیں تا کہ ہماری اور آپ کی موت
سے اسلام کو زندگی ملے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین پھر تر و تازہ ہو جائے اور اس موت
کو قبول کر کے ہم بھی اپنے محبوب کی گود میں ابدی زندگی کا لطف اُٹھا ئیں۔اللهمر امین۔خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمدیہ
۲۷ اکتوبر ۱۹۴۸ء (الفضل ۶ نومبر ۱۹۴۸ء)

Ahmadiyyat ka Paighaam
(Urdu)
The Message of Ahmadiyyat
Ahmadiyyat ka Paighaam ["The Message of Ahmadiyyat"] was
written to clarify the Ahmadiyya Muslim Community's beliefs in
refutation of commonly propagated misinformation campaigns۔It
refutes the common allegation that Ahmadiyyat is a new religion
and that its founder, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad", rejected the
belief in Khatm-e-Nabuwwat, claiming himself to be a Prophet
equal in stature to the Holy Prophet Muhammads۔The book
also refutes the allegations that Ahmadi Muslims do not believe
in the Kalimah and the doctrine of jihad۔Such slanders are typical last resorts of enemies who realize
they have no other means to interrupt the inevitable victory of
Truth۔As the opponents of Islam desperately resorted to false
allegations in the times of the Holy Prophets, so would they
resort to it in the times of the Promised Messiah (as)۔Meanwhile,
Ahmadiyyat continues to prosper across the globe in fulfillment
of the Latter Day prophecies۔ISBN 978-1-84880-191-2
9781848 801912

آج 10 میں سے 10 باقی