دینی پردہ کی ضرورت اور اہمیت
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
دینی پردہ کی ضرورت اور اہمیت
جلسہ سالانہ مستورات سے خطاب فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء بمقام ربوه)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ
ذلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُوْنَ وَقُلْ۔لِلْمُؤْمِنَتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ
وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِ بْنَ
بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ
إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبَا بِهِنَّ أَوْ أَبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَا بِهِنَّ
أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ
أَوْ بَنِي أَخَوَتِهِنَّ أَوْ نِسَا بِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ
أوِ التَّبِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ
الَّذِيْنَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَى عَوْرَتِ النِّسَاءِ وَلَا
يَضْرِ بْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ زِينَتِهِنَّ
وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ )
ان آیات کا جو میں نے تلاوت کی ہیں ترجمہ یہ ہے۔(النور: ۳۲،۳۱)
تو مومنوں سے کہہ دے کہ وہ اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
فروج کی حفاظت کریں یہ ان کے لئے بہت پاکیزگی کا موجب ہوگا۔جو کچھ وہ
کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس سے اچھی طرح باخبر ہے اور تو مومن عورتوں سے کہہ
دے کہ وہ بھی اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنے فروج کی حفاظت کیا کریں
66
اور اپنی زبانت
کو غیر مردوں سے پوشیدہ رکھیں۔“
یہ وہ آیات ہیں جن میں پردے کا تفصیلی حکم ہے مجھے ان آیات کی تلاوت کی ضرورت اس
لئے پیش آئی کہ میں محسوس کر رہا ہوں کہ کچھ عرصہ سے اسلام پر جو بلائیں ٹوٹ رہی ہیں ان میں سے
ایک بہت بڑی بلا بے پردگی کی بلا ہے۔مختلف جہت سے مختلف شکلوں اور مختلف بہانوں سے یہ بلا
مسلمان عورتوں پر ٹوٹ رہی ہے اور دنیا کے اکثر ممالک میں مسلمان عورت پردے سے باہر آ رہی ہے۔یہاں تک کہ بعض ممالک میں تو یہ فتویٰ بھی دیا جانے لگا ہے کہ پر دہ حرام ہے۔مثلاً لیبیا میں ابھی چند دن
ہوئے یہ فتویٰ شائع کیا گیا کہ پردہ نہ صرف یہ کہ ضروری نہیں بلکہ اسلام میں حرام ہے اور کوئی عورت پردہ
نہیں کرے گی اور جو کرے گی وہ قانون شکنی کرے گی۔تو وہ مسلمان ممالک جو اسلام کے پاسبان سمجھے
جاتے تھے خودان ممالک میں بھی یہ بلا اس شدت کے ساتھ ٹوٹ پڑی ہے کہ قرآن کریم کے احکام کی
خلاف ورزی ہی نہیں ان
کو بالکل الٹایا جا رہا ہے۔ایک مسلمان عورت یعنی احمدی عورت ایسی عورت تھی
جس سے توقع تھی کہ اس میدان میں وہ جہاد کا بہترین نمونہ دکھائے گی اور بھاگتے ہوؤں کے قدم
رو کے گی اور اس کھوئی ہوئی بازی کو پھر جیت کر دکھائے گی لیکن بڑی حسرت اور بڑے دکھ کے ساتھ
مجھے یہ کہنا پڑتا ہے۔یہ محسوس ہونے لگا کہ گویا یہ بازی ہم اس میدان میں ہار چکے ہیں یعنی ہم بھی یہ بازی ہار چکے
ہیں۔میں نے محسوس کیا اور بڑی شدت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ تحریک ڈالی کہ احمدی
مستوارت میں اس جہاد کا اعلان کروں کہ اگر آپ نے بھی یہ میدان چھوڑ دیا تو پھر دنیا میں وہ کون
عورتیں ہوں گی جو اسلامی اقدار کی حفاظت کے لئے آگے آئیں گی۔مختلف بہانے مختلف عذرات جو
تراشے جاتے ہیں ان کی داستان لمبی ہے لیکن میں نے یہ دیکھا کہ سب سے زیادہ چور دروازہ جس رستے
سے بے پردگی نے حملہ کیا ہے وہ چادر ہے۔چادر جو پردے کی خاطر قرآن کریم میں مذکور ہے بالکل
برعکس مقصد کے لئے استعمال ہونے لگی۔واقعہ یہ ہے کہ چادر کا پردہ اسلامی پر دہ ہوسکتا ہے اس سے کوئی
انکار نہیں لیکن کن حالات میں کس حد تک یہ پردہ ، پردہ رہتا ہے اس کی وضاحت کی ضرورت ہے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
قرآن کریم میں پردے کے جو احکامات ہیں ان کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مجلس افتاء
کے سپر د میں نے یہ معاملہ کیا۔چنانچہ گزشتہ چھ ماہ سے یہ معاملہ تفصیلاً زیر غور ہے اور تمام آیات کے اکٹھا
کرنے اور ان پر غور کرنے کے علاوہ تمام متعلقہ احادیث کا مطالعہ کیا گیا، اسلامی تاریخ میں پردے نے
مختلف وقتوں میں کیا شکلیں اختیار کیں ان کو زیر نظر رکھا گیا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
جملہ اقتباسات پر غور کیا گیا، خلفائے سلسلہ عالیہ احمدیہ نے جو اظہار خیال فرمایا ان کو بھی زیر غور لایا
گیا، حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان تمام
باتوں پر غور کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ اسلام مختلف حالتوں اور مختلف سوسائٹیوں اور ان کی ترقی کی
مختلف حالتوں کے پیش نظر اور پھر انسانی ضروریات کے پیش نظر اور پھر کسی سوسائٹی کے عمومی حالات
اور کردار کے پیش نظر مختلف قسم کے پردوں کی توقع رکھتا ہے۔یعنی ایک عالمگیر مذہب ہے جو پردے کی
ہر امکانی ضرورت کو پیش نظر رکھتا ہے اور کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں ہے جو دنیا کی کسی قوم پر وارد ہوا
ہو اور اس کا جواب قرآن کریم میں اور سنت نبوی میں نہ ملتا ہو۔مثلاً ہمارے دیہات میں جو چادر کا پردہ رائج ہے جس میں گھونگھٹ ہے، حیا ہے اور چہرے کو
جہاں تک ممکن ہو چادر سے لپیٹ کر دائیں بائیں سے شرم اور احتیاط سے چلنے والی عورتیں ہیں وہ خاوند کو
روٹی پہنچانے کے لئے اس کے پاس کھیتوں میں پہنچتی ہیں، پانی بھرنے باہر نکلتی ہیں یہ اسلام کے مطابق
استثناء نہیں ہے بلکہ اسلام کے پردے کے بنیادی تخیل کا ایک حصہ ہے اور قرآن کریم اس کے متعلق
وضاحت فرماتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ مضمون خوب کھول کر بیان فرمایا اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی قرآن کریم کی ان آیات کے ترجمہ میں جو میں نے پڑھی تھیں
بیان فرمایا کہ:
ایک پردہ اسلام کا یہ ہے کہ اپنے چہرے کو دائیں اور بائیں سے ٹھوڑی
تک پوری طرح ڈھانک لیا جائے اور ماتھے کو بھی پوری طرح ڈھانک لیا جائے
اور کوئی سنگھار ایسا نہ کیا جائے کہ جس کے نتیجہ میں خواہ مخواہ بدلوگوں کی نظروں میں
انگیخت پیدا ہو۔وقار اور تحمل کے ساتھ بغیر سنگھار کٹار کے انسانی ضروریات کی خاطر
جن سوسائٹیوں میں عورتیں باہرنکلتی ہیں وہ اسلامی پردہ کر رہی ہیں مستی نہیں ہیں۔استثناء تو وہ ہوتا ہے جو قانون کے خلاف ہو۔یہ پردہ قانون کے اندر داخل ہے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۴
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
چنانچہ یورپ میں جو سوسائٹی ہے اس کے متعلق بھی حضرت مسیح موعوعلیہ الصلوۃ والسلام نے
اس تشریح کے ساتھ بیان فرمایا:
یہ وہ پردہ ہے جو اہل یورپ کے لئے بھی شاق نہیں گزرسکتا ، بار نہیں
گزرسکتا کیونکہ ان کی سوسائٹی میں عورت نے اقتصادی معاملات میں بہت زیادہ
آگے قدم بڑھالیا ہے اور ان کی اقتصادیات کا ایک حصہ بن چکی ہے اس لئے اس
کو باہر نکلنا پڑتا ہے۔“
اگر وہ عورت اسی قسم کا پردہ کرے تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:
وہ عین اسلامی پردہ کر رہی ہوگی۔“
66
اس سے آگے ایک اور پردہ ہے اور وم چہرے کا پردہ ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی وضاحتوں کی روشنی میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب اس بات پر قلم
اُٹھایا تو بڑی وضاحت کے ساتھ بغیر کسی استثناء کے یہ بات بیان فرمائی کہ چہرے کا پردہ بھی اسلامی پردہ
ہے اور اس کی بنیادوں میں داخل ہے۔مگر کس سوسائٹی کے لئے؟ اس کی وضاحت کے لئے جب آپ
حضرت مصلح موعود کی تفاسیر پڑھتی ہیں اور اس موضوع پر جو آپ نے قلم اٹھایا یا بیان فرمایا اس پر غور کرتی
ہیں تو آپ کو یہ بات کھل کر سامنے آجائے گی کہ سوسائٹی کا وہ حصہ جو متمول ہے اور سوسائٹی کا وہ حصہ
جو عام اصطلاح میں ایڈوانس کہلاتا ہے یعنی ترقی یافتہ ان کو ہر قسم کی سہولتیں حاصل ہیں گھروں میں نوکر
ہیں کام کرنے والے خدمت گزار، ہر قسم کے آرام و آسائش کے سامان اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائے
ہوئے ہیں، کوٹھیاں ہیں بنگلے ہیں اور بظاہر زندگی کا مقصد اس کے سوا کچھ نظر نہیں آتا کہ وہ اپنے پیسے کو
اپنے قلب کے اطمینان کے لئے خرچ کرنے کی راہیں ڈھونڈیں یعنی یہ ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ ہم
زندہ کس طرح رہیں گے بلکہ یہ ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو پیسہ ہمیں عطا فرمایا ہے ہم
اس کو کس طرح خرچ کریں کہ اور زیادہ لذت یابی کے سامان پیدا ہوں۔یہ وہ سوسائٹی ہے جس کے
متعلق حکم ہے کہ جہاں تک ہو سکے وہ اپنے چہرے کو ڈھانپیں سنگھار وغیرہ کر کے باہر نہ نکلیں ،
بے ضرورت اور بے مقصد جب وہ دُنیا میں نکلیں گی تو اس سے شدید نقصان سوسائٹی کو پہنچے گا اور آج کل
جب کہ ہر طرف گندگی پھیل رہی ہے اور گھروں کے امن اُٹھ رہے ہیں اس وقت زیادہ احتیاط کا تقاضا
یہ ہے کہ ایسی عورتیں پورا پردہ کریں۔اب برقع ٹھیک ہے کہ اسلامی پر دہ نہیں لیکن حالات اور موقع کے
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
مطابق خلفاء کا یہ کام رہا ہے اور یہ فرض ہے کہ وہ اس معاملے میں انتظامی فیصلے کریں اگر ایک برقع ایک
سوسائٹی میں رائج ہے اور چادر اس کی جگہ لے رہی ہے تو دیکھنا یہ پڑے گا کہ اس سے اسلامی پردہ کو کوئی
نقصان پہنچتا ہے یا نہیں ؟ اگر کوئی نقصان نہیں پہنچتا تو اس وقت کا فیصلہ یہی ہوگا کہ کوئی حرج نہیں لیکن
اگر واضح طور پر یقینی طور پر قدم ضلالت اور گمراہی کی طرف اُٹھ رہے ہوں اور خطرہ یہ پیدا ہورہا ہو کہ رفتہ
رفتہ پردہ اُٹھ جائے گا صرف برقع نہیں اُٹھے گا اس وقت کا خلیفہ اگر قدم نہیں اُٹھاتا تو وہ مجرم ہوگا اور خدا
کے سامنے جواب دہ ہو گا اس لئے لازماً میرا فرض ہے کہ ان تمام حالات پر غور کر کے ان کے لئے کوئی
انتظامی فیصلہ کروں۔برقع کے حالات بعض سوسائٹیوں میں بہت اہمیت اختیار کر چکے ہیں دیکھنا یہ ہے
کہ برقع سے باہر آنے والا رخ کیا ہے اور برقع کے اندر داخل ہونے والا رخ کیا ہے؟ یہ دو مختلف اور
متضاد شکلیں ہیں جو میں آپ کے سامنے کھول کر رکھنا چاہتا ہوں۔جن سوسائٹیوں میں نسلاً بعد نسل برقع
رائج رہا ہے۔مثلاً خاندان اقدس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں ہم نے حضرت اماں جان کو
دیکھا ، آپ کی اولا د کو دیکھا حضرت مصلح موعود کو اور آپ کی اولا دکو دیکھا، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دوسرے خاندان کے افراد جو پارٹیشن سے پہلے تک وہاں پیدا ہوئے اور اس
ماحول میں انہوں نے پرورش پائی ان کو دیکھا وہ سارے برقع میں ملبوس ہوتے تھے۔آزادی سے دنیا
کی زندگیوں میں اور دلچسپیوں میں حصہ لینے سے ان کو کہیں روکا نہیں گیا۔وہ عورتیں شکار میں بھی جاتی
تھیں، کھیل کود میں بھی حصہ لیا کرتی تھیں، سیر و تفریح میں بھی حصہ لیا کرتیں تھیں تعلیم بھی اعلیٰ سے اعلیٰ
حاصل کرتی تھیں لیکن برقع پہنتی تھیں۔اس دور میں اگر ان کے بچے اور بچیاں یہ دیکھیں کہ ان کی ماؤں
نے چادریں لی ہیں اور چادروں کی شکل یہ بن گئی ہے کہ اپنوں کے سامنے وہ زیادہ شدت کے ساتھ لیٹی
جاتی ہے اور غیروں میں نکلتی ہیں تو چادر میں ڈھلک جاتی ہیں اور کندھوں پر جاپڑتی ہے۔کون کہہ سکتا ہے
کہ یہ اسلامی پردہ ہے؟ تقویٰ سے کام لینا چاہئے۔اعتراض کی زبانیں بے شک آپ کھولیں مجھے اس
کی کوئی پرواہ نہیں لیکن میں اس مقام پر فائز کیا گیا ہوں کہ میں آپ
کی نگرانی کروں اس لئے میں آپ پر
خود کھول کر یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم فرماتا ہے۔بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ وَلَوْ الْقَى مَعَاذِيْرَهُ )
( القيمة : ۱۶،۱۵)
لاکھ تم بہانے تراشو اور لاکھ عذر پیش کرو کہ تم اسلامی پردے میں زیادہ شدت اختیار کر رہے
حضرت خلیفہ مسیح الرائع کے مستورات سے خطابات
۶
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
ہو اور اسلامی پردہ چادر ہی ہے لیکن میں جانتا ہوں اور میر انفس جانتا ہے اور آپ کا نفس جانتا ہے کہ وہ
چادر اسلامی پردہ نہیں جو آج بے پردگی کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔اسلامی قدرمیں تو ڑی جارہی
ہیں اور ان کو کوئی پرواہ نہیں کہ ان کی نسلوں کا آگے سے کیا حال ہوگا۔ان
کو نہیں پتہ کہ وہ ناچ گانوں میں
مبتلا ہو جائیں گی اور بے حیائی میں ایسے قدم آگے بڑھائیں گی کہ پھر نہیں روکی جائیں گی۔اس کے
برعکس ایسی سوسائٹیاں ہیں جہاں بے حیائی عام ہے جہاں ننگ کا تصور ہی بالکل مختلف ہے۔ننگے بازو،
ننگے چہرے بلکہ بدن کے ایسے اعضاء ننگے کر کے وہ پھرتی ہیں کہ انسان کی نظر پڑتی ہے تو حیران ہوتا
ہے کہ عورت یہاں تک بھی پہنچ گئی۔وہاں جب مسلمان عورتیں احمدیت کو اختیار کرنے کے بعد اسلامی
قدروں کو اختیار کرتی ہیں اور اپنے چہروں کو نہ بھی ڈھانپیں تب بھی وہ چادر کے ساتھ ایسا پردہ اختیار
کرتی ہیں کہ ان کی شرافت اور ان کی نجابت ساری سوسائٹی کو نظر آرہی ہوتی ہے۔ان کے طرز عمل
دعوت نہیں دیتے بلکہ دھکے دے رہی ہوتی ہیں نظروں کو۔اس سوسائٹی میں وہ بعینہ اسلامی پردہ ہے
استثناء نہیں ہے۔اس لئے مختلف حالات میں مختلف پس منظر کو دیکھ کر انتظامی فیصلے کرنے پڑے ہیں اور
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ اسلام نے ان سب چیزوں کی گنجائش رکھی ہوئی ہے۔ایک اور پردہ ہے جو اہل بیت کا پردہ ہے۔اب دیکھئے کہ اہل بیت کا خدا اور تھا اور عام عورتوں
کا خدا اور تھا ؟ خدا جانتا تھا کہ بعض خاندانوں پر زائد ذمہ داریاں عائد ہوا کرتی ہیں۔اگر وہ ایک گناہ کی
طرف قدم اُٹھا ئیں تو دوسری عورتیں دس قدم اُٹھا ئیں گی ایک نیکی کی طرف قدم اُٹھائیں گی تو دوسری
عورتیں دس قدم نیکیوں کی طرف اُٹھا ئیں گی۔اس بنیادی فلسفہ کو خدا تعالیٰ نے پیش نظر رکھتے ہوئے جو
خالق کا ئنات ہے جس نے انسانی فطرت کو پیدا کیا یہ حکم دیا اور یہ نا انصافی کا حکم نہیں تھا۔یہ حکم دیا کہ
جہاں تک ہو سکے تم گھروں کے اندر ٹھہری رہو۔بے ضرورت باہر ہی نہ نکلو اور نکلو تو پوری طرح اپنے
آپ کو ڈھانپ کر اور ہر گز کسی کو موقع نہ دو کہ تمہارے چہروں کو دیکھے اور بدنظر سے ان پاک چہروں کو
نا پاک کرنے کی کوشش کرے یہ ایک تیسری قسم ہے پردے کی۔تو یہ تینوں قسم کے پر دے اسلامی ہیں اور مختلف حالات میں وہ نافذ ہوں گے لیکن افراد کو یہ
اجازت نہیں دی جا سکتی۔یہ جماعت ایک منظم جماعت ہے اس میں وحدت کا تصور ہے افراد کو یہ
اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ جدھر چاہیں منہ اٹھا کر پھریں اور نظم و ضبط کو توڑ دیں اور اسلامی پردے کا
تصور ہی سارا اس سوسائٹی سے اُٹھتا چلا جائے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
یہ وہ وجوہات ہیں جس کے پیش نظر میں نے اس دفعہ نظارت اصلاح وارشاد کو بھی اور لجنہ کو
بھی یہ ہدایت دی کہ سب سے پہلے سٹیج پر آپ پابندی کریں اور خصوصیت کے ساتھ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کی مستورات پر پختی کریں۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے
خاندان پر جو احکامات عائد ہوتے ہیں خالی طور پر ویسے ہی احکامات حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے خاندان پر بھی عائد ہوتے ہیں۔اگر ان سے یہ سلوک ہو کہ وہ چاہے پردے کا احترام کریں نہ کریں
ان کو سٹیجوں کے ٹکٹ مل رہے ہوں اور لجنہ کی خدمت کرنے والی مستورات ، قربانی کرنے والی
مستورات، پردے میں رہ کر اسلام کے لئے اپنا سب کچھ پیش کرنے والی مستورات، ہاتھوں سے
زیورا تار دینے والی مستورات، یہ باہر بیٹھی ہوں نیچے اور یہ تصور قائم ہو کہ گویا کہ اعلیٰ اور ماڈرن سوسائٹی
کا کام ہے کہ وہ میچ کا ٹکٹ لے لے اور دوسری غریب احمدی عورتوں کا کام ہے کہ وہ سامنے زمین پر بیٹھ
جائیں یہ باطل تصور ہے۔ہمیشہ کے لئے اگر کسی کے دماغ میں یہ کیڑا ہے تو نکال دے ہرگز ایسا نہیں
ہوگا۔تقویٰ معیار ہے۔جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے۔إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ (الحجرات :۱۴)
خبر دار ہم نے تمہیں شعوب بنایا، قبائل بنایا اور مختلف قسمیں کیں لیکن
اللہ تعالیٰ کے نزدیک متقی کے سوا کوئی عزت کے لائق نہیں۔پس اگر جماعت تقویٰ کے معیار کی حفاظت نہیں کرے گی تو کسی بھی قدر کی حفاظت نہیں ہو سکے
گی۔یہ تو بنیا د ہے، مومن کی بنیاد ہے، یہ تو اسلام کی جڑیں ہیں تقویٰ۔حضرت مسیح موعو علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں۔عے اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
تقویٰ ہی وہ ہے جس کے نتیجہ میں سارے اسلام کا تانا بانا قائم رہتا ہے۔یہ بہار جو اسلام
کے چہرے پر آتی ہے تقویٰ کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے یہ تقویٰ کی جڑیں زمین کا رس چوستی ہیں اور پھران
کو آسمانی کیفیتوں میں تبدیل کرتی چلی جاتی ہیں اس لئے بہر حال تقویٰ کا کام یہ ہے کہ انصاف کے
تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ایسے موقعوں پر کچھ بے احتیاطیاں بھی ہو جاتی ہیں۔مثلاً بعض علاقے ایسے
ہیں جن علاقوں میں برقع رائج نہیں بلکہ چادر رائج ہے اور کچھ مستورات ایسی ہیں جو چادر سے برقع کی
نسبت زیادہ اپنی حفاظت کرتی ہیں۔جماعت کا کام ہے کہ ان باتوں کی نگرانی کرے اور دیکھے کہ کہاں
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
کہاں وہ علاقے ہیں اور جو چادر لے رہی ہیں ان کا طریق کار کیا ہے۔کیا وہ فیشن کی غلام ہیں یا واقعہ
ضرورت کی غلام ہیں اور مجبور ہیں اور پوری طرح اپنی حفاظت کرتی ہیں۔پھر اگر وہ چادر لیتی ہیں تو یہ
ان کا کام ہے یعنی جماعت کا نظام ان مستورات کے متعلق فیصلہ کرتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ وہ
اپنے لئے زیادہ مصیبت مول لیتی ہیں۔واقعہ اگر کوئی عورت پوری طرح پردہ کرنا چاہے تو برقع آسان
ہے بنسبت چادر کے۔چادر تو ڈھلکتی ہے اس کو سنبھالنا پڑتا ہے ، گھونگھٹ کھینچنا پڑتا ہے اور کئی قسم کی
مصیبتیں ساتھ لگی ہوئی ہیں۔بڑی مشکل کے ساتھ چادر کے ساتھ انسان اپنے پردے کی حفاظت کرتا
ہے۔برقع تو ایک آسان طریق تھا۔پس اگر وہ ماڈرن سوسائٹی کے اثرات یا اس کی باتوں سے متاثر
ہوئے بغیر بعض علاقوں کے رواج کے پیش نظر ایسا کرتی ہیں تو جماعت کا کام ہے، ہم تحقیق کریں گے
انشاء اللہ تعالیٰ اور جماعتی نظام کے تابع ان کو اجازت دی جائے گی لیکن اس حد تک جس حد تک ان کا
پردہ اسلامی ہے۔اگر وہی چادر میں خطرہ محسوس ہوا کہ ان کی بچیاں غلط استعمال کرنے لگی ہیں، نئی
سوسائٹی میں آکر اس کے بداثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں تو اس سے بھی روک دیا جائے گا۔تو بعض ایسی عورتوں
کو بھی ممکن ہے ٹکٹ نہ ملا ہو جو حق رکھتی ہوں اور ان کے دل میں شکوہ پیدا ہوا
ہو۔جہاں تک اس کے رد عمل کا تعلق ہے بڑی دلچسپ رپورٹیں آئی ہیں وہ میں آپ
کو سنانا چاہتا ہوں۔ہماری ایک باجی جان ہیں ان کا شروع سے ہی پردے میں سختی کی طرف رجحان رہا ہے کیونکہ
حضرت مصلح موعود کی تربیت میں جو پہلی نسل ہے ان میں سے وہ ہیں۔جو گھر میں مصلح موعود کو انہوں نے
کرتے دیکھا جس طرح بچیوں کو باہر نکالتے دیکھا ایسا ان کی فطرت میں رچ چکا ہے کہ وہ اس عادت
سے ہٹ ہی نہیں سکتیں۔ان کے متعلق بعض ہماری بچیوں کا خیال ہے کہ :
اگلے وقتوں کے ہیں یہ لوگ انہیں کچھ نہ کہو
پاگل ہو گئے ہیں پرانے وقتوں کے لوگ ہیں ایسی باتیں کیا ہی کرتے ہیں لیکن اگلے وقت
کون سے؟ میں تو ان اگلے وقتوں کو جانتا ہوں جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اگلے وقت ہیں اس
لئے ان کو اگر اگلے وقتوں کا کہہ کر کسی نے کچھ کہنا ہے تو اس کی مرضی ہے وہ جانے اور خدا کا معاملہ جانے
لیکن یہ جو میری بہن ہیں واقعہ تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے اس بات پر سختی کرتی تھیں۔چنانچہ اس دفعہ مسیح
کے ٹکٹوں کی خصوصاً ایک حلقہ کے ٹکٹوں کی ذمہ داری ان پر عائد کی گئی۔نظارت اصلاح وارشاد نے
جہاں اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کیا میں نے ان کی جواب طلبی کی ہے وہاں انہوں نے ذمہ داری کو
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۹
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
ادا کیا اور ٹکٹ جاری ہونے کے باوجود روک دیئے۔چنانچہ نتیجہ یہ ہوا کہ ان کو ہر طرف سے طعن و تشنیع
کے فون آنے شروع ہوئے۔بڑی سختی کی گئی ان کے اوپر ، بعض والدین نے گالیاں دیں، بعض بچیوں
نے فون کئے کہ یہ تم لوگوں نے کیا قصہ چلایا ہوا ہے۔میری بیوی کے پاس ایک بچی آئی اس نے کہا یہ
چلے گا نہیں معاملہ کر کے دیکھ لیں۔پھر ایک ہماری بچی کے پاس چند لڑکیاں آئیں اس سلسلہ میں گفتگو
ہونے لگی تو انہوں نے کہا کہ تم تو پردہ بھی کرتی ہو اور گھر سے باہر بھی نہیں نکلتی اس لئے تمہیں سٹیج کا نہیں
صدارت کا ٹکٹ ملنا چاہئے۔غرضیکہ اپنے دل کے جتنے بھی دکھ تھے وہ انہوں نے جس طرح بھی پیش
آئی بس چلی وہ دوسرے کے دلوں کو دکھوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔چر کہ جب عورت لگاتی ہے
تو یہی مطلب ہوتا ہے کہ میرے دل کا دکھ میرے دل میں کیوں رہے۔میں اپنے دل کا دکھ تمہارے دل
میں منتقل کرتی ہوں اور اب میں چھٹی کر جاتی ہوں عیش کرو جو مرضی کرنا ہے کرو۔یہ ساری باتیں جب مجھے پہنچیں تو میں نے ان سے کہا کہ آپ کیوں غمگین ہوتی ہیں یہ تو میرا
فیصلہ ہے یہ غم آپ کے دل میں بھی نہیں رہنے چاہئیں یہ تو میرے دل میں منتقل ہونے کا حق رکھتے
ہیں۔آپ مجھے دے دیں میں جانوں اور میرا خدا جانے۔آپ ہرگز غمگین نہ ہوں بے فکر ہو کر ان باتوں
کی تعمیل کریں جن کا ذمہ دار میں ہوں۔آپ پر ان کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔اس وقت مجھے
خیال آیا اور آغاز اسلام میں بھی تو یہی ہوتا تھا۔میں کیا اور میری بساط کیا۔میں تو حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلاموں کا غلام ہوں، گنہ گار اور کمزور انسان نہیں جانتا کہ کیوں
اللہ تعالیٰ نے
مجھے اس منصب پر فائز فرمایا لیکن جیسا بھی میں تھا اور جیسا بھی میں ہوں، میں کمزور انسان ہوں اور اس
منصب کی ذمہ داریاں لازماً ادا کرنے کی کوشش کروں گا مجھے دنیا کی باتوں کی کوئی پرواہ نہیں۔میں اتنی
طاقت نہیں رکھتا کہ مرنے کے بعد خدا کے حضور جوابدہ ہوں اس لئے دنیا کی باتیں تو میں برداشت
کروں گا خدا کی جواب دہی مجھے قبول نہیں ہے۔میں نے ان سے کہا آپ بے فکر رہیں اس سے پہلے
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بھی باتیں کرنے والوں کی زبانوں نے نہیں چھوڑا تو ہم کیا
حیثیت رکھتے ہیں۔مختلف فیصلے مختلف نیتوں کے ساتھ کئے جاتے ہیں اور مختلف نیتیں ان کی طرف منسوب کر دی
جاتی ہیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب فتح مکہ کے بعد اور غزوات سے فارغ ہوکر واپس
مدینہ جانے لگے تو اس سے پہلے ایک واقعہ ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان مہاجرین کو جو
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الرائع کے مستورات سے خطابات
واپس مکہ میں اپنے گھروں میں آبادہورہے تھے مال غنیمت میں سے بہت کچھ دیا اور وہ انصار جو وہاں
سے ساتھ آئے تھے وہ تقریباً خالی ہاتھ رہے۔اس وقت ایک بدقسمت نے یہ سوال کیا یہ اعتراض اٹھایا
کہ یہ عجیب بے منصف رسول ہے جو عدل پر قائم ہے اور لوگوں کو قائم کرتا ہے اور اپنا یہ حال ہے کہ جنگ
کے اموال غنیمت اپنے رشتہ داروں اور اقرباء کو دے دیئے ہیں اور خون ہماری تلواروں سے ٹپک رہا
ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم بہت رنجیدہ خاطر ہوئے لیکن آپ اس
قسم کی باتوں کے عادی تھے۔آپ نے انصار اور مہاجرین کو اکٹھا کیا اور فرمایا کہ:
دیکھو مجھ تک یہ بات پہنچی ہے۔ایک جاہل انصاری تھا جس سے یہ بات ہوئی جس نے یہ
بات کہی تھی جب یہ بات سنی تو انصار تو دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔یا رسول اللہ ! ہمارا قصور نہیں۔ہم
میں سے ایک جاہل نے یہ بات کر دی ہے۔آپ نے فرمایا نہیں نہیں سنو تو سہی۔اس نے یہ دیکھا اور
اس کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا میرا فرض ہے کہ میں تمہیں بتاؤں کہ میری نیت کیا تھی۔آپ نے فرمایا
کہ میرا یہ فیصلہ تھا کہ اب میں اس وطن میں نہیں ٹھہروں گا جہاں سے نکالا گیا تھا۔میں ان انصار بھائیوں
میں واپس چلا جاؤں گا جنہوں نے ہجرت کے وقت میری مدد کی تھی اس لئے میں نے سوچا کہ مال
غنیمت اور دنیا کی چیزیں تو ان لوگوں کو دے جاؤں اور خدا کا رسول تمہارے ساتھ چل پڑے۔پس تم یہ
بھی تو کہہ سکتے تھے کہ یہ تو مال مویشی ہانک کر لوٹ رہے ہیں اور ہم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
ساتھ لے کر جا رہے ہیں جن کی خاطر کائنات کو پیدا کیا گیا۔ایک ایسا بھی ردعمل ہوتا ہے۔ایک بچی کے والد نے مجھے خط لکھا اور انہوں نے لکھا باون (۵۲) سال حضرت مصلح موعود
کے ساتھ میں نے زندگی کا وقت گزارا، بڑے ہی محسن تھے، بڑا ہی احسان کا سلوک فرمایا کرتے تھے، پھر
سترہ سال میں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث" کے ساتھ زندگی کا وقت گزارا بڑے ہی محسن تھے اور بہت
ہی احسان اور شفقت کا سلوک فرمایا کرتے تھے اور اس کے بعد یہ خط ختم ہو گیا۔مجھے اللہ تعالیٰ نے
بصیرت عطا فرمائی ہے کہ میں خاموش زبان کو بھی پڑھ سکتا ہوں۔اب میں آپ کو بتا تا ہوں کہ وہ خط
جاری تھا اور میں اسے پڑھتا رہا جہاں یہ خط ختم ہوا اس کے بعد یہ مضمون تھا کہ مجھے آج یہ نحوست کا دن
بھی دیکھنا پڑا کہ جب تمہاری خلافت کی بیعت کرنی پڑی جو ظالم ہو اور انصاف کے خلاف فیصلے کرتے
ہو۔پہلے مجھے خیال آیا کہ ان کو جواب دوں پھر میرے دل نے یہ فیصلہ کیا کہ خلیفہ وقت کے خلاف جب
اس قسم کے اعتراضات پیدا ہوں تو اس میں کسی بحث کا سوال
نہیں رہا کرتا یہ معاملہ آسمان کی عدالت میں
11
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
چلا جایا کرتا ہے۔پس میں ان کو جواب نہیں دوں گا کیونکہ یہ فیصلہ قیامت کے دن ہوگا میرے اور ان
کے درمیان
اور اللہ تعالیٰ ہی ہے جو فیصلہ کرے گا کہ وہی میرے دل کا حال جانتا ہے۔جب سختیاں کی
جاتی ہیں تو کس طرح کی جاتی ہیں اور کیوں کی جاتی ہیں میں آپ کو بتا تا ہوں حقیقت یہ ہے کہ مجھے
نظر آرہا ہے کہ اگلی نسلیں انتہائی خطرناک دور میں داخل ہونے والی ہیں ہر طرف بے حیائی کا دور دورہ
ہے ہر طرف ایسے حالات پیدا ہورہے ہیں کہ اگر آپ نے پردے کی خاص حفاظت نہ کی تو اتنے
خطرناک حالات سے آپ کی اگلی نسلیں دو چار ہوں گی کہ آپ حسرت سے دیکھیں گی اور ان کو واپس
نہیں بلا سکیں گی۔زندگی کے فیشن سے دور جارہے ہیں آپ۔وہ زندگی کا فیشن جس کا حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے الہام میں ذکر ہے۔اور جب آپ کو آپ کی خاطر روکا جاتا ہے تو جواب میں زخم لگا
کر، چر کے لگا کر اپنے دکھ دوسروں میں منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہو۔کیوں میں نے ایسا کیا؟ اس
لئے کہ قرآن کریم فرماتا ہے۔اِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا
لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيمُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللهُ يَعْلَمُ
وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ )
(النور: ٢٠)
یقینا وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مومنوں میں بے حیائی کو پھیلائیں ان کے لئے اس دنیا میں بھی
درد ناک عذاب مقدر ہے صرف آخرت کا عذاب نہیں ہے اس دنیا میں بھی دردناک عذاب مقدر ہے۔وفی الآخرۃ اور آخرت میں بھی ہے۔وَاللهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے کہ ان حالات کے کیا بد نتائج پیدا ہونے والے ہیں۔پھر فرماتا ہے:
فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ ۖ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ
وَرَحْمَتُهُ مَازَكَى مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللهَ يُزَكِّي
( النور : ۲۲)
مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيْمٌ
کہ دیکھو یہ سارے پردے کی کوششیں، احکامات ، انسانی قدروں کی حفاظت ،اسلامی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۱۲
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
معاشرے کی حفاظت کی کوششیں یہ ساری تمہیں پاک کرنے کی خاطر ہی تو کی جاتی ہیں۔لیکن یاد رکھو کہ
اگر اللہ کا فضل تم پر نہ ہو اور اس کی رحمت شامل حال نہ ہو تو تم میں سے کبھی کوئی پاک نہیں ہوسکتا۔وَلَكِنَّ اللهَ يُزَكِّي مَنْ تَشَاءُ اللہ جسے چاہتا ہے پاک کرتا ہے۔وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ اور
اللہ تعالیٰ بہت سننے والا اور جاننے والا ہے۔سیہ وہ قرآن کریم کی آیات ہیں جو مجھے مجبور کر رہی ہیں کیونکہ میں جانتا ہوں اور ایسے حالات
میری آنکھوں کے سامنے ہیں۔باہر کی دنیا میں بھی جہاں اب پاکستانی عورتوں نے غیر معاشرے سے
متاثر ہو کر بے پردگی شروع کی۔چونکہ وہ برقع سے باہر نکلی تھیں اس لئے ایک ایسی کیفیت پیدا ہوئی کہ
ان کی بچیوں نے سمجھا کہ اب پردہ اٹھ گیا ہے اور اس بے احتیاطی کی سزائیں ان
کو ملیں۔چنانچہ بہت سی
ان میں سے ایسی تھیں جو واپس برقعوں میں آئیں۔بلکہ امریکہ کی سوسائٹی کا تو یہ حال ہے کہ انہوں نے
صرف چادر نہیں کی بلکہ اس غرض سے برقع پہنا کہ وہ کہتی ہیں کہ اگر ہم برقع نہ پہنیں تو پوری طرح ہم
اقدار کی حفاظت نہیں کر سکتیں لیکن جب وہ واپس آئیں اس سے پہلے کیا حال ہو چکا تھا ایسی بھی بعض
بچیاں ہیں جوسکھوں کے ساتھ بھاگ گئیں۔ایک واقعہ ہے یہ لیکن بڑا ہی دردناک واقعہ ہے۔ایسی بھی
بچیاں ہیں جنہوں نے ماں باپ سے آنکھیں پھیریں اور عیسائی لڑکوں کے ساتھ بھاگ گئیں۔شاید دو
واقعات ایسے ہوں لیکن ناسور کی طرح دکھ دینے والے واقعات ہیں۔یہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے میرا دل بے چین اور بے قرار ہے کہ میں آپ کو بار بار توجہ
دلاؤں کہ اسلامی قدروں کی حفاظت کے لئے واپس آؤ۔پھر اس میں بعض دفعہ دوسروں سے بھی پیچھے رہ
جاتا ہے۔جو چیزیں جائز ہیں وہ بھی بعض دفعہ خدا کی خاطر چھوڑنی پڑتی ہیں اور جو کام فرض نہیں وہ بھی
کرنے پڑتے ہیں ایسے بھی حالات آجایا کرتے ہیں۔کہاں لکھا ہوا ہے کہ عورتیں گوٹہ کناری استعمال نہ کریں لیکن جب وقت کی ضرورت تھی اور
خلیفہ وقت نے حکم دیا تو عورتوں نے اپنے ہاتھوں سے کنگن اتار دیئے۔بڑے بڑے امراء جن کو عادت
تھی تنعم کی زندگی کی وہ ایک کھانے پر آگئے اور شادی بیاہ میں بھی گوٹہ کناری سے احتراز ہونے لگے۔احمدی عورت کا ایک کردار تھا وہ اپنے عہد کی سچی تھی۔وہ خلافت کی بیعت کرتی تھی پورے دل کے خلوص
کے ساتھ اور اس کے بعد پھر یہ نہیں کہا کرتی تھی کہ یہ حکم کیوں دیا جارہا ہے اور کیوں ہم پر زیادتی کی
جارہی ہے۔احمدیت نے ایسی ایسی شاندار مائیں پیدا کی ہیں کہ ان کی عظمت کو دیکھتے ہوئے عام