دینی پردہ کی ضرورت اور اہمیت
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسیح الرائع کے مستورات سے خطابات
۱۳
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
انسان کی ٹوپی گرتی ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ان واقعات کو مختلف وقتوں میں مختلف شکلوں میں بیان
فرمایا۔لیکن افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ لجنہ ان کو مرتب کر چکی ہے پھر بھی بہت سے ہیں جو پڑھتے
ہی نہیں ہیں ، ان کو وقت ہی نہیں ملتا، سوسائٹی کی زندگیاں ہیں اس کے تقاضے ہیں ، ملاقاتیں ہیں ایک
دوسرے کے گھر جانا ہے۔اتنی مصروفیات ، ان مصروفیات کے بعد کسی کو وقت کہاں مل سکتا ہے کہ دینی
مطالعہ کرے۔حالانکہ ضرورتیں ایسی پیش آنے والی ہیں کہ آپ کو بھی آہستہ آہستہ بہت بڑی قربانیوں
کے لئے تیار ہونا پڑے گا۔بہر حال حضرت مصلح موعودؓ نے مختلف وقتوں میں جو مختلف احکامات جاری کئے بظاہر ان کا
براہ راست مذہب سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن احمدی مستورات نے ایسی ایسی قربانیاں دی ہیں کہ عقل
دنگ رہ جاتی ہے۔مسلم لیگ کے زمانہ میں جب یہ خطرہ تھا کہ مسلم لیگ نہ جیتی تو پاکستان کا وجود خطرے میں پڑ
جائے گا۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایک عام حکم جاری کیا کہ جس میں بھی طاقت ہے وہ ضرور ووٹ دینے
کے لئے جائے۔اب وہ تو ایک واضح بات ہے کہ ووٹ دینا کوئی ایسا اسلامی فرض تو نہیں ہے کہ اس کو
چھوڑنے کے لئے اسلامی حکم کو ٹالا جاتا ہے اور پھر جو مجبور ہو، بیمار ہو اس کو تو ویسے ہی اجازت ہے لیکن
ایک عورت مچل گئی اس کے چند دن پہلے بچہ ہوا تھا۔اس کے ماں باپ رشتہ داروں نے سمجھایا کہ بی بی
نہ جاؤ خطرہ ہے اس نے کہا خطرہ اپنی جگہ ہوگا میرے کانوں میں تو امام وقت کی آواز پہنچی ہوئی ہے کہ
مسلم لیگ کو جتانا ہے اور ووٹ دینا ہے۔انہوں نے کہا اچھا پھر یہی علاج ہے تمہارا کہ ہم تالا لگا جاتے
ہیں باہراور تمہیں اکیلا گھر میں چھوڑ جاتے ہیں۔تالا لگا کے سارے گھر والے چلے گئے۔وہ عورت اُٹھی
اور اس نے ان کے جانے کے بعد واویلا شروع کیا کسی ایک ہمسائے کے کان میں آواز پڑی وہ آیا اور
اس نے تالا توڑا۔اس نے کہا اور کوئی بات نہیں مجھے تھوڑی دیر کے لئے باہر جانا ہے تو باقی ٹھیک ہے۔وہ
یہ کہہ کر وہاں سے روانہ ہوئی۔واپسی پر وہ قافلہ آرہا تھا ووٹ دے کر تو ایک جھاڑی میں سے انہوں نے
خون بہتا دیکھا جا کے پتہ کیا تو وہی ان کے گھر کی بچی تھی اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ چل سکے۔چنانچہ
رستے میں اتنی Bleeding شروع ہو گئی کہ جھاڑیوں میں وہ چھپ کر لیٹ گئی اور وہیں بے ہوش ہوگئی
اسے اُٹھا کر واپس لائے۔اس طرح وہ لوگ بیعتیں کیا کرتے تھے، اس طرح تقاضے ادا کرتے تھے دین
کے، وہ خالص تھے اپنے ایمان میں کوئی ان میں جھوٹ کی ملونی نہیں تھی۔ایسی ایسی مائیں تھیں جنہوں
حضرت خلیفہ مسیح الرائع کے مستورات سے خطابات
۱۴
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
نے اس قربانی کے حیرت انگیز مظاہرے کئے ہیں اسلام کی خاطر اور بیعت کا حق ادا کرنے کے لئے۔حضرت مصلح موعودؓ بیان کرتے ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد جب شروع میں کشمیر میں جہاد
ہو رہا تھا تو پاکستانی فوج کو مجاہدین کی شدید ضرورت تھی۔حضرت مصلح موعودؓ نے دیہات میں پیغام
بھجوانے شروع کئے جماعت میں کہ جو بھی فوج میں بھرتی ہو سکتا ہے آج ایک خاص ضرورت ہے قوم اور
ملک کو اس لئے آپ لوگ بھرتی ہوں۔ایک جگہ آپ کے کارندے گئے اور وہاں اعلان کیا بڑا احمدی
گاؤں تھا کوئی کھڑا نہیں ہوا پھر اس نے کہا پھر کوئی کھڑا نہیں ہوا۔ایک بیوہ عورت تھی بڑی عمر کی اس کا
ایک ہی بچہ تھا وہ اپنے گھر سے جھانک رہی تھی یہ نظارہ۔اس قدر اس کو جوش آیا اس نے اپنے بیٹے کو نام
لے کر کہا کہ او! میرے بیٹے تو کیوں جواب نہیں دیتا۔تیرے کان میں کیا خلیفہ وقت کی آواز نہیں
پڑ رہی۔چنانچہ وہ اُٹھ کھڑا ہوا اس نے کہا میں حاضر ہوں اور ایک قطرہ جس طرح بارش کا آتا ہے اور
اس کے پیچھے موسلا دھار بارش برستی ہے سارے جتنے جوان تھے اُٹھ کھڑے ہوئے کہ ہم بھی آتے
ہیں۔حضرت مصلح موعود اس واقعہ کو لکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب یہ اطلاع مجھ تک پہنچی تو میں نے اپنے
خدا کے حضور ایک دعا کی۔میں نے کہا اے میرے اللہ ! میری آواز پر اس بیوہ نے اپنا ایک ہی بیٹا پیش
کر دیا ہے جو شادی کی عمر سے گزر چکی ہے پھر اولا د کی کوئی توقع نہیں ہے۔میں تیری عظمت اور جلال کی
دہائی دیتا ہوں کہ اگر تو نے قربانی لینی ہے تو میرے بیٹے ذبح ہو جائیں اس عورت کا بیٹا بچایا جائے۔یہ
ہیں وہ احمدی خواتین اور مستورات جو عہد بیعت کو نبھانے والی ہیں۔پس اگر کچھ بیٹیاں ان شدتوں کی وجہ سے اور ان سختیوں کی وجہ سے روٹھ کر پیٹھ دکھا کر باہر جاتی
ہیں تو غم تو مجھے ان کا ضرور ہوگا لیکن دین کی غیرت مجھے بتاتی ہے کہ خدا کے دین کو ان کی ضرورت نہیں
ہے۔مسیح موعود علیہ السلام کی ایک بیٹی اگر جائے گی تو خدا سینکڑوں ایسی بیٹیاں عطا فرمائے گا جو زیادہ
وفادار ہوں گی، زیادہ حیادار ہوں گی، زیادہ دین کی خاطر قربانیاں کرنے والی ہوں گی، قانتات ہوں
گی ،حافظات ہوں گی اور مرتے دم تک اپنے عہد بیعت کو نبھانے والیاں ہوں گی کیونکہ دین کو تو ان کی
ضرورت نہیں۔ہاں میرے دل کے غم اپنی جگہ ہوں گے کیونکہ میں تو یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ ایک
بچی بھی ضائع ہو۔جب یہ فیصلے کرنے پڑتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ فلاں کو جماعت سے نکالوتو کیا
آپ کا خیال یہ ہے کہ خلیفہ وقت کو اس کی تکلیف نہیں پہنچتی ؟ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو
فرماتے ہیں کہ تمام مومنین مل کر ایک بدن کی طرح ہیں ایک مومن کو دکھ پہنچتا ہے تو سارے مومنوں کو
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۱۵
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
تکلیف پہنچتی ہے تو کیا خلیفہ وقت کو آپ ایمان کے اس ادنی معیار سے بھی کم سمجھتی ہیں؟ جب وہ ایسا
فیصلہ کرتا ہے اس کا دل خون روتا ہے ، وہ دعائیں کرتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور گریہ وزاری
کرتا ہے کہ اے خدا! بچا اور مجھے ایسا وقت نہ دیکھنا پڑے کہ میرے ہاتھ سے کوئی احمدی بچی یا احمدی
بھائی ضائع ہو۔اس کے باوجود اگر کوئی ضائع ہوتا ہے تو پھر ایمانی غیرت کا تقاضا ہے اور میں آپ کو
کھول کر بتا دیتا ہوں کہ پھر ان کی کوئی پرواہ نہیں کی جائے گی۔جو زندگی انہوں نے اپنے لئے پسند کی
ہے اس کا نقشہ میں نے آپ کے سامنے کھینچا ہے اس دنیا میں بھی ان کے لئے عذاب الیم کے سوا کچھ
نہیں لکھا جائے گا۔میری کوئی بھی ذاتی حیثیت نہ سہی مگر میں اس منصب پر فائز ہوں جس کے لئے خدا ہمیشہ
غیرت دکھاتا رہا ہے اور ہمیشہ غیرت دکھائے گا۔ایک دن بھی خلافت کا ایسا نہیں آئے گا کہ خدا اپنے
خلیفہ کے لئے غیرت نہ دکھا رہا ہو اس لئے اپنے مقام کو سمجھیں میں ایک عاجز اور حقیر اور ذلیل انسان
ہوں مگر منصب خلافت عاجز اور حقیر اور ذلیل نہیں ہے۔اگر آپ اپنے عہد بیعت میں صادق اور بچی ہوں گی تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے آپ پر رحمتیں
نازل فرمائیں گے اور آپ کی نسلوں کی خوشیاں آپ کو دکھاتے چلے جائیں گے۔کن لوگوں کی آپ اولا دیں ہیں، کس عظیم اسلام کی پاسبان ہیں ان کی قدروں کی پاسبان
آپ بنائی گئی ہیں آپ نے پیٹھ پھیر لی تو کون ان قدروں کی حفاظت کرے گا۔ابتدائے اسلام میں
ایسی ایسی خواتین تھیں جو پورا پردہ کرتی تھیں باوجود اس کے کہ جب سوسائٹی پاک ہو گئی ہے تو اجازت
تھی کہ چہرے کا سامنے کا حصہ کھلا رکھا جائے ، جب گند تھا سوسائٹی میں تو پردے میں بہت زیادہ سختی
تھی۔جیسا کہ آج کل پسماندہ ممالک میں گند ہے۔یعنی نظریں ایسی گندی ہو چکی ہیں ایسی عادت
پڑ چکی ہے کہ یوں لگتا ہے کہ نقاب پھاڑ کے بھی پہنچنے کی کوشش کریں گے۔یہاں وہی ابتدائے اسلام
والا حصہ کام کرے گا جہاں سوسائٹیوں میں ایسی حالت نہیں ہے وہاں پر دے کا دوسرا حکم اطلاق پائے
گا۔تو اس وقت بھی امہات المومنین میں سے ایسی عورتیں تھیں جو پردہ کرتے ہوئے جنگوں میں حصہ
لیتی رہیں۔انہوں نے بڑی بڑی خدمات ادا کی ہیں۔جنگ احد میں حصہ لیا دوسری جنگوں میں حصہ لیا
اور بڑی خدمت کے فریضے ادا فرمائے۔خولہ کا واقعہ آپ نے سنا ہوا ہے۔خالد بن ولید کو ایک دفعہ رومیوں کے ساتھ ایک معرکہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۱۶
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
در پیش تھا جس میں رومیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اتنی کثیر تعداد تھی کہ خطرہ تھا کہ مسلمانوں کے پاؤں نہ
اکھڑ جائیں۔وہاں مسلمانوں نے ایک نقاب پوش زرہ بکتر میں بند سوار کو اس حالت میں دیکھا کہ وہ
پلٹ پلٹ کر دشمن کی فوج پر حملے کر رہا ہے اور جدھر جاتا ہے کشتوں کے پشتے لگادیتا ہے صفیں چیر دیتا ہے
اور پھر دوسری طرف سے صفیں چیرتا ہوا واپس نکل آتا ہے۔چنانچہ مسلمان لشکر نے آپس میں باتیں
شروع کیں کہ یہ تو ہمارے سردار خالد بن ولید کے سوا کوئی نہیں ہوسکتا۔سیف اللہ کے سواء اللہ کی تلوار
کے سوا کس کی شان ہے کہ اس شان کے حملے کرے۔اتنے میں انہوں نے دیکھا کہ خالد بن ولید خیمے
سے باہر آرہے ہیں بڑا تعجب ہوا۔انہوں نے کہا اے سپہ سالار! یہ کون ہے اگر آپ نہیں ہیں؟ انہوں
نے کہا مجھے بھی پتہ نہیں۔میں تو پہلی دفعہ اس قسم کا جو ان دیکھ رہا ہوں۔چنانچہ اس حالت میں آخر وہ
جوان واپس لوٹا جس کو وہ سب جوان سمجھ رہے تھے کہ خون سے لت پت تھا اور اس کا گھوڑا بھی دم
توڑنے کو تیار تھا پسینے میں شرابور ، وہ اترا تو خالد بن ولید آگے بڑھے۔انہوں نے کہا اے اسلام کے
مجاہد ! بتا تو کون ہے؟ ہماری نظریں ترس رہی ہیں تجھے دیکھنے کے لئے اپنے چہرہ سے پردہ اتار۔اس
نے سنی ان سنی کر دی۔نہ زرہ اتاری نہ پردہ اتارا۔خالد بن ولید حیران ہو گئے کہ اتنا بڑا مجاہد اور اطاعت
کا یہ حال ہے۔انہوں نے پھر تعجب سے کہا کہ اے جوان ! ہم تو ترس رہے ہیں تجھے دیکھنے کے لئے
اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرنے کے لئے چہرے سے پردہ اُتار۔اس نے کہا اے
آقا! میں نافرمان نہیں ہوں
لیکن مجھے اللہ کا حکم یہ ہے کہ تو نے پردہ نہیں اتارنا۔میں عورت ہوں میرا نام خولہ ہے اور انہوں نے پردہ
نہیں اتارا۔بعض عورتیں کہتی ہیں کہ جی گرمی بہت ہے۔مردوں کو کیا فرق پڑتا ہے وہ جس طرح مرضی
نکل جائیں ہم برقع میں کس طرح رہیں گرمی ہے۔حالانکہ یہ بات نہیں ہے مجھے اپنا تجربہ ہے کہ خصوصاً
دیہاتی علاقوں میں جب جانا پڑتا ہے باہر تو چھوٹی دیواروں والی مسجدیں ، چھت قریب ہوتی
ہے، گرمیوں
کا زمانہ بھی کوئی نہیں ہوتی ، اچکن کے بٹن اوپر تک بند کرنے پڑتے ہیں یوں لگتا ہے کہ آدمی
Steam ہو رہا ہے۔یعنی بھاپ کے اندر پکایا جارہا ہے۔مجبوریاں ہیں عادت نہیں ہے پھر بھی کرنا
پڑتا ہے۔تو یہ بات تو نہیں ہے کہ مردوں کو کبھی ایسی تکلیفوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔مگر ایک پرانے زمانہ
کی ، ابتدائے اسلام کی ایک عورت کا بھی میں آپ کو واقعہ سناتا ہو۔آپ
کو تو برقعے میں گرمی لگتی ہے۔حضرت سمیہ کا یہ حال تھا کہ جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائیں تو اس جرم کی سزا میں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۱۷
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء
اور ان کو ارتداد پر مجبور کرنے کے لئے پورا زرہ بکتر پہنا کر دھوپ میں تپتی ہوئی ریت پر کھڑا کر دیا جاتا
تھا یہاں تو درجہ حرارت ۱۲۰ تک پہنچتا ہے عرب میں صحرا میں ۱۴۰ تک بھی پہنچ جاتا ہے اور ان کے حواس
مختل ہو جایا کرتے تھے۔اس وقت ان سے پوچھا جاتا تھا۔تو روایتوں میں آتا ہے کہ ان کو بات سمجھ نہیں
آتی تھی اس قدر شدت گرمی اور تکلیف سے وہ پاگل ہوئی ہوتی تھیں۔پھر ان کو ایذاء دینے والے اوپر
کی طرف انگلی اُٹھاتے تھے اور تب وہ سمجھتیں تھیں کہ کہتے ہیں کہ خدائے واحد کا انکار کر دو۔تو بات
کرنے کی تو طاقت نہیں تھی سر ہلا دیا کرتی تھیں کہ یہ انکار نہیں ہوگا۔ایسی بھی پردہ پوش مستورات اسلام
میں گزری ہیں۔پھر حضرت اُم شعیب کا واقعہ آتا ہے ان کے ساتھ بھی دشمن یہی سلوک کیا کرتے تھے۔ایک
دفعہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا جب انہیں تکلیف دی جا رہی تھی اور حالت یہ تھی کہ اس
عورت کا بیٹا بھی یہ نظارہ کر رہا تھا اور اس کا خاوند بھی نظارہ کر رہا تھا اور کچھ پیش نہیں جاتی تھی۔آنحضور
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ! اے عمار صبر کرو ، اے ام عمار صبر کرو اور اے ام عمار کے خاوند تم بھی صبر
کرو کیونکہ خدا صبر کرنے والوں کے اجر کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔تو یہ تو کچھ بھی نہیں ہے ابھی تو اسلام کے لئے بڑی بڑی قربانیاں آپ نے دینی ہیں۔میں
دیکھ رہا ہوں کہ اسلام کی رفتار اسلام کے قافلے کی رفتار یعنی جو احمد بیت کا قافلہ ہے تیز سے تیز تر ہونے
والا ہے اور تمام دنیا میں کاموں کے بے شمار بوجھ آپ پر آنے والے ہیں ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے
گھبرانے کے بعد آپ کو یہ توفیق کیسے ہوگی کہ عظیم خدمت کے کام کر سکیں۔پس دعا کریں اور استغفار سے کام لیں اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اسلام کی خاطر ہم
ہر
قربانی کے لئے پیش پیش ہوں یہ میدان بظاہر ہم ہار گئے ہیں اس میدان کو ہم نے لاز مافتح کرنا ہے۔وہ بچی جس نے کہا تھا کہ یہ بات نہیں چلے گی میں اس کو بتادیتا ہوں کہ یہ بات چلے گی یہ خدا
کی بات ہے لازماً چلے گی تم ساتھ نہیں چلو گی تو الگ ہو جاؤ اسلام کے قافلے میں ایسے لوگوں کو شامل
ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔مگر اسلام کا قافلہ بھی چلے گا اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کی
بات بھی لازما چلے گی اور ہمیشہ چلتی رہے گی خواہ ہمیں خون کا آخری قطرہ اس راہ میں بہانا پڑے۔