آنحضرتؐ کی خوبصورت عائلی زندگی اور جنت نظیر معاشرت

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۱۹
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
آنحضرت کی خوبصورت عائلی زندگی
اور جنت نظیر معاشرت
(جلسہ سالانہ مستورات پاکستان سے خطاب فرمودہ ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۳ء بمقام ربوہ)
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ
يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرَاتٌ (الاحزاب : ۲۲)
تمام دنیا سے جو مختلف رپورٹیں موصول ہوتی رہتی ہیں، انفرادی خطوں کی صورت میں بھی اور
جماعت کے امراء کی رپورٹوں کی شکل میں بھی ان سے یہ معلوم کر کے دل حمد سے بھر جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ
کے فضل سے احمدی عورت ہر جگہ بڑی تیزی کے ساتھ بیدار ہو رہی ہے۔اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھ رہی ہے
اور یہ کہ پہلے سے بہت بڑھ کر اُن ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی طرف توجہ ہے۔گزشتہ سال جو میں نے
پردے کی تحریک کی تھی اس تحریک کے نتیجے میں بھی اتنا حیرت انگیز موافق رد عمل کا اظہار ہوا کہ عقل
دنگ رہ جاتی ہے کہ کیسے احمدی عورت کو اتنی عظیم الشان توفیق نصیب ہوئی۔آج تک اس دور میں اور
کہیں آپ
کو ایسا واقعہ نظر نہیں آئے گا کہ دنیا کے کسی حصے کی عورت جو ایک دفعہ مغربی تہذیب سے متاثر
ہو کر ان کی مفروضہ آزادیوں کی شکار ہو چکی ہو پھر واپس لوٹ آئی ہو۔سارے عالم میں یہ اس دور
کا ایک ہی واقعہ ہے کہ احمدی خاتون جو مغربیت سے متاثر ہو کر مغربیت کی اندھی تقلید کی طرف بڑھ رہی
تھی ایک اُٹھنے والی آواز کے ساتھ بڑی تیزی کے ساتھ واپس دوڑی اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کے امن کے جھنڈے تلے اکٹھی ہوگئی۔یہ ایک اتنی بڑی نیکی ہے، اتنا بڑا اچھا قدم اُٹھایا گیا

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۳ء
ہے کہ مجھے یقین ہے اس کے نتیجے میں
اللہ تعالیٰ کے فضل جیسے نازل ہورہے ہیں اس سے بڑھ کر آئندہ
بھی نازل ہوتے رہیں گے اور جماعت احمدیہ کی خواتین کو ہمیشہ پہلے سے بڑھ کر خدمت دین کی توفیق
نصیب ہوتی رہے گی۔پاکستان سے جو اطلاعیں ملتی رہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بچیاں جو پہلے
برقعے کے خیال سے شرماتی تھیں انہوں نے بڑی جرات اور ہمت کے ساتھ برقعے کو اوڑھا اور بعض
بچیوں نے مجھے لکھا کہ پہلے کبھی مجبور ابرقع پہنا پڑتا تو شرم سے سر جھکا کر چلا کرتی تھی۔اب میں برقع
پہن کر سر اٹھا کر چلتی ہوں غیروں میں اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے ان کے طعنوں کی۔میں ان کو یہ جواب
دیتی ہوں کہ تمہاری نظر میں میں پسماندہ ہوں لیکن اپنے رب کی نظر میں میں ترقی یافتہ ہوں اور تم سے
بہت آگے ہوں۔یہ واقعہ ایک جگہ نہیں ہوا دو جگہ نہیں ہوا ، مشرق میں نہیں ہوا مغرب میں نہیں ہوا بلکہ
سارے عالم میں اسی قسم کے واقعات رونما ہوئے۔یہاں تک کہ امریکہ کا وہ شہر جو د نیا کونگ سکھانے
میں سب سے آگے ہے، یعنی Los Angleas لاس انجلیس “ جو تمام بے حیاؤں کی آماجگاہ ہے۔وہاں سے بے حیائیاں پھوٹتی ہیں اور ساری دنیا ان کے پیچھے چلتی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی فلم
انڈسٹری وہاں ہے۔وہاں ایک رات میں ۳۰ احمدی خواتین نے راتوں رات برقعے سے اور صبح وہ برقع
پہن کر باہر نکل گئیں اور ان تجربوں کے نتیجے میں جو غیر ممالک سے خط آرہے ہیں بہت ہی حوصلہ افزاء
ہیں۔بعض جگہ احمدی خواتین نے لکھا کہ ہم نے جب برقع شروع کیا تو کچھ دیر کے بعد غیر مسلم خواتین
نے یہ کہنا شروع کیا کہ ہاں ہم تسلیم کرتی ہیں کہ تمہارا معاشرہ ہم سے بہتر ہے اور تمہارا کردار ہم سے بہتر
ہے۔ایک کالج کی لڑکی نے جو نو مسلم ہے امریکہ کی خاتون ہے اس نے مجھے لکھا کہ جب مجھے آواز آئی
ساتھ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جو دوسرے معاشرے میں بسنے والے لوگ ہیں وہ صرف چادر سنبھال کر اوڑھ
لیں تو بہت کافی ہو گا ضروری نہیں ہے کہ وہ پاکستان میں رائج برقع ہی پہنیں۔غیر قوموں میں سے آنے
والوں کے لئے برقعے کی ابتدائی شکل یا پردے کی ابتدائی شکل ہی کافی ہے۔اس نے مجھے لکھا کہ یہ سب
باتیں مجھے معلوم تھیں لیکن جب میں نے احمدی خواتین کو جو پاکستان سے آئی ہوئی تھیں برقع پہنے دیکھا
تو میں نے کہا کہ میں کیوں پیچھے رہ جاؤں۔چنانچہ ایک دن میں کالج میں برقع پہن کرگئی اور مجھ پر بہت
انگلیاں اُٹھیں۔یہاں تک کہ اس دن ہمارے لیکچرار نے مجھے نشانہ بنایا اور کہا تمہیں کیا ہو گیا ہے تمہارا
سر پھر گیا ہے؟ کیا واقعہ ہوا ہے آج۔کہتی ہیں جب میں نے سنایا کیا واقعہ ہوا، جب میں نے تفصیل بیان
کی تو سارے نہ صرف مطمئن ہوئے بلکہ وہ کہتی ہیں کہ اب میں اس کالج میں سب سے زیادہ معزز لڑ کی

حضرت خلیفہ المسح الرائع" کے مستورات سے خطابات
۲۱
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
شمار ہوتی ہوں اور وہی پر و فیسر جس نے پہلے اعتراض کئے تھے اس نے اس کردار کی بارہا تعریف کی اور
کہا کہ یہ زندہ رہنے والا کردار ہے جو یہ نمونہ دکھا رہے ہیں۔ان باتوں پر نظر کر کے جہاں دل حمد سے
بھرتا ہے اللہ تعالیٰ کے احسانات کے آگے روح سجدے کرتی ہے وہاں یہ احساس بھی بڑی شدت کے ساتھ
پیدا ہوتا ہے کہ عورت پر ذمہ داریاں ہی نہیں عورت کے کچھ حقوق بھی ہیں۔اگر عورت کو ذمہ داریاں
یاد کرائی جائیں تو اس کے حقوق بھی تو ہمیں یا درکھنے پڑیں گے۔مردوں کو یہ بھی تو سمجھانا ہوگا کہ
تم پر عورت کی کیا ذمہ داریاں ہیں اس کے بغیر معاشرے میں کبھی بھی توازن پیدا نہیں ہوسکتا، نیکیاں
مستقل صورت اختیار نہیں کر سکتیں جب تک کہ معاشرے میں توازن نہ ہو اس لئے میں نے آج کے
موضوع کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عائلی زندگی میں اسوۂ حسنہ اختیار کیا ہے۔عورتوں کے
لئے بھی اس میں نصیحت ہے اور مردوں کے لئے بھی۔سب سے حسین معاشرے کی جنت جو نازل ہوئی وہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانے میں نازل ہوئی۔آپ نے بہترین اُسوہ ہر آنے والی نسل کے لئے پیچھے چھوڑا۔خواتین
مبارکہ سے آپ کا کیا سلوک تھا آپ کیسے گھر میں رہتے تھے، کس طرح ان کے حقوق کا خیال رکھتے
تھے، کس طرح حقوق سے بڑھ کر اُن پر التفات فرمایا کرتے تھے، یہ وہ زندہ رہنے والے نمونے ہیں جو
دُنیا کی نظر سے اوجھل ہو چکے ہیں اور یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ بہت سے احمدی گھروں کی نظر سے بھی
اوجھل ہو چکے ہیں اس لئے جہاں عورت کو ہم اس کی ذمہ داریاں یاد کرواتے ہیں وہاں ضروری ہے اُس
کے حقوق کو ادا کرنا بھی سیکھیں کیونکہ جب تک عورت کے حقوق ادا نہیں کئے جائیں گے مسلمان عورت
مسلمان سوسائٹی میں فعال اور اہم کردار ادا نہیں کر سکے گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عائلی زندگی
سے متعلق پہلے تو میں کچھ عمومی باتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور کیا تھا۔آپ ایک ایسے خاوند نہیں تھے جو گھر میں محض حکم
ہی چلائیں اور یہ سمجھیں کہ بیویاں صرف خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہیں۔باوجود اس کے کہ آپ
عورتوں کو مردوں کے حقوق ادا کرنے کی تلقین فرماتے تھے لیکن اپنا سلوک ازواج مطہرات سے ایسا تھا
کہ اس کو دیکھ کر روح وجد میں آجاتی ہے۔کس قدر بے تکلفی کے ساتھ کس قدر انکساری کے ساتھ
آپ گھر کے کاموں میں حصہ لیتے تھے کہ آج کی ایڈوانس سوسائٹیز میں جہاں مرد عورت کا کچھ نہ کچھ
ہاتھ بٹانے لگے ہیں۔آج کل کے زمانے میں بھی ایسی مثالیں نظر نہیں آسکتیں۔

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۲
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
حضرت عروہ کی اپنے والد سے ایک روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ :
میں نے عائشہ سے دریافت کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم گھر پر کیا
کرتے رہتے ہیں۔آپ نے جواب میں فرمایا اپنے کپڑے بھی سی لیتے ہیں،
جوتے بھی مرمت کر لیتے ہیں، ہر وہ کام کرتے ہیں جو لوگ گھر پر کیا کرتے ہیں۔“
( مسنداحمد بن حنبل جلد ۶ ص ۱۲۱)
اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ کنویں کا ڈول تک بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود مرمت
کرتے اور سیتے ہیں۔پھر حضرت عائشہ نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے آدمیوں کی طرح
ایک بشر تھے اپنے کپڑے خو دسی لیتے تھے، بکری کا دودھ دوہتے تھے اور اپنے سارے کام خود کیا کرتے
تھے۔پھر حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بھی زیادہ خوش خلق نہیں
تھا، گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹاتے تھے اور باہر سے جب کسی بلانے والے کی آواز آتی تھی تو آپ
لبیک کہہ کر دروازے کی طرف جایا کرتے تھے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دستور تھا کہ رات کو جب خدا کی عبادت کے لئے اُٹھتے تھے تو
اپنے اہل و عیال کو بھی جگایا کرتے تھے خصوصا رمضان شریف میں۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ کمر ہمت کس لیتے تھے اور رات کا بیشتر حصہ آنحضور صلی اللہ
علیہ وسلم عبادت میں صرف فرماتے اور اپنی بیویوں اور بچوں اور عزیزوں کو بھی بار بار جگاتے اور تاکید
فرماتے اور بڑے صبر کے ساتھ اس نصیحت پر قائم رہتے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ ایک دفعہ کا واقعہ ہے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم جوتی کو پیوند لگا
رہے تھے اور میں چرخہ کات رہی تھی میں نے دیکھا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی
مبارک پر پسینہ آرہا تھا اور اس پسینہ کے اندر ایک نور چمک رہا تھا جو اُبھرتا جاتا تھا اور بڑھتا جاتا تھا یہ
ایک ایسا نظارہ تھا کہ میں سراپا حیرت بن گئی۔حضور مبارک کی نظر جب مجھ پر پڑی تو فرمایا عائشہ تو حیران
سی کیوں ہے؟ میں نے کہا یا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی
پر پسینہ ہے اور پسینے کے اندر ایک چمکتا ہوا نور ہے۔اس پاک نظارے نے مجھے سرا پا چشم حیرت کر دیا۔با خدا اگرا بوقبیل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ پاتا تو اسے معلوم ہو جاتا کہ اُس کے شعر کا صحیح مصداق
تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ وہ شعر کیا ہے۔

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۳
حضرت عائشہ کہتی ہیں میں نے وہ شعر پڑھا جو یہ تھا۔خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
وَمُبَرَّءٍ مِّنْ كُلِّ عُبْرِ حِيْضَةٍ
وَفَسَادِ مُرضِعَةٍ وَدَاءٍ مُغِيلٍ
وَإِذَا نَظَرُتِ إِلَى أَسِرَّةِ وَجُهِهِ
بَرِقَتْ كَبَرُقِ الْعَارِضِ الْمُتَهَدِّلِ
( تہذیب الکمال جز ۲۸۶ صفحه ۳۱۹) (حلیۃ الاولیاء جزء ۲ صفحه ۴۶)
حضرت عائشہ نے جو شعر پڑھا اس کا ترجمہ یہ ہے۔کہ وہ شخص ولادت اور رضاعت کی آلودگیوں سے پاک تھا اور اس کے درخشندہ چہرے کی
شکنوں پر نظر کرو تو معلوم ہوگا کہ نورانی اور کھل کر چمکنے والی روشن تر بجلی سے بھی بڑھ کر وہ روشن ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت عائشہ صدیقہ کے منہ سے یہ شعر سنا تو آپ فرماتی ہیں کہ جو
کچھ آپ کے ہاتھ میں تھا وہ رکھ دیا میری پیشانی پر بوسہ دیا اور فرمایا:
مَاسُرِرُتِ كَسَرُو رِی مِنْكِ
66
" تو مجھ سے اتنا خوش نہیں ہوئی جتنا میں تجھ سے خوش ہوا ہوں۔“
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں مختلف ادوار آئے۔ایسے وقت بھی تھے کہ مہینہ مہینہ گھر
میں چولہے میں آگ نہیں جلتی تھی۔جو صحابہ پر گزرتی تھی وہی آپ کے گھر پر بھی گزرتی تھی اگر باہر
فاقے پڑ رہے ہوتے تھے۔تو آپ کے گھر میں بھی فاقے پڑ رہے ہوتے تھے، جب باہر سہولت ہو جاتی
تھی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی نسبت سے گھر میں بھی سہولت دے دیا کرتے تھے اور ایک روایت
کے مطابق جب خدا تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی تو آپ کا یہ دستور تھا کہ تقریباً ۳۷۵ من کھجور اور ۷۵ من
کو یہ سالانہ وظیفہ اپنے ہر گھر میں دیا کرتے تھے۔اس زمانے میں چونکہ یہ جو اور کھجور وغیرہ بدلا کر باقی
چیزیں بھی لی جاتی تھیں اس لئے ایک گھر کے کھانے سے تو بہت زیادہ ہے یہ۔مگر چونکہ اس سے زندگی
کی ساری ضرورتیں پوری کرنی ہوتی تھیں اس لئے درمیانہ سا گزارا ہے۔لیکن اس شفقت اور اس
گزارے کے باوجو دایک وقت ایسا آیا کہ بعض خواتین نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
مطالبے شروع کئے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ضرورت پوری نہیں ہو رہی ہمیں کچھ زیادہ دیجئے۔اس
موقع پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو جو صدمہ پہنچا اس پر نظر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۴
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
يَايُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَ تُرِدْنَ الْحَيُوةَ
الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتَّعُكُنَّ وَأُسَرِحْكُنَّ سَرَاحًا
جَمِيْلًا وَإِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ
فَإِنَّ اللهَ اَعَدَّ لِلْمُحْسِنَتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا
(الاحزاب : ۳۰،۲۹)
”اے نبی اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو۔تو آؤ میں تمہیں
کچھ دنیاوی سامان دے کر رخصت کرتا ہوں اور احسن اور نیک طریق سے تمہیں رخصت کروں گا اور
اگر تم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اخروی زندگی کے گھر کو چاہتی ہو تو اللہ نے تم میں سے
پوری طرح اسلام پر قائم رہنے والیوں کے لئے بہت بڑا اج تجویز فرمایا ہے۔“
ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک دن صبح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج
مطہرات رور ہی تھیں اور ہر بیوی کے پاس اس کے گھر والے اکٹھے ہورہے تھے۔عجیب دردناک منظر
تھا۔میں مسجد گیا تو وہ لوگوں سے بھری ہوئی تھی۔حضرت عمرؓ آئے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم چوبارے پر تھے۔حضرت
عمرؓ کو کسی نے جواب نہ دیا پھر
انہوں نے سلام کیا۔پھر جواب نہ دیا۔پھر تیسری دفعہ سلام کیا تو اجازت ملی۔حضرت عمر اندر چلے گئے
اور پوچھا کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سب بیویوں کو طلاق دے دی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا نہیں بلکہ میں نے ایلاء کیا ہے۔اس آیت کریمہ کے نزول کے بعد میں ایک ماہ تک اپنی
بیویوں سے علیحدہ رہوں گا اور ان کو یہ موقع دوں گا کہ وہ خوب غور کر لیں کہ ان دونوں چیزوں میں سے
انہیں کیا اختیار کرنی ہے۔شدید محبت اور شفقت کے باوجود اصول کے معاملوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم
غیر متزلزل تھے۔جذبات نے کبھی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عقل پر حکومت نہیں کی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کے کردار پر حکومت نہیں
کی بلکہ ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عقل اور آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار جذبات
کے حاکم رہے۔چنانچہ جب یہ اختیار دیا گیا تو سب سے پہلے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے بات کی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! کہ دیکھو تم اپنے ماں باپ سے پوچھ لو اور مشورہ کر
لواور پھر مجھے بتاؤ کہ کیا فیصلہ ہے؟ حضرت عائشہ جواب میں کہتی ہیں کہ مجھے ماں باپ سے پوچھنے کی کیا
ضرورت ہے میرے دل کا فیصلہ تو ہو چکا ہے۔وہی فیصلہ ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت خلیفہ المسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۵
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
کو اختیار کروں گی۔چنانچہ اس کے بعد جتنی ازواج مطہرات تھیں سب نے یہی جواب دیا اور ایک مہینے
کے بعد ایک نئی شان کے ساتھ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر بسنے لگے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورت کے ساتھ نہایت شفقت اور محبت کا سلوک فرماتے
تھے۔اس کے باریک جذبات کا خیال رکھتے تھے اور اس کی جسمانی کمزوری اور نزاکت کا بھی احساس
رکھتے تھے۔ایک موقع پر جب اونٹنیوں پر سوار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر فرما رہے تھے تو ایک ایسی
اونٹنی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج سوار تھیں۔اس کے ہانکنے والے نے جس کا نام انجشہ
تھا بہت تیزی کے ساتھ اُونٹنیوں کو ہنکایا تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آہستہ آہستہ انجثہ قوارير
قواریر۔شیشے سوار ہیں ان اونٹوں پر۔آہستہ چلو آہستہ چلو۔تو یہ جو محاورہ ہے کہ Glass with
Care آج کل کے زمانے کا کہ شیشہ ہے احتیاط سے چلنا۔یہ سب سے پہلے چودہ سو سال قبل حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلا تھا۔آپ کی ازواج میں سب سے پہلی زوجہ محترمہ حضرت اقدس خدیجہ رضی اللہ تعالی عنها
تھیں۔آپ کو ایک ایسا خاص مقام حاصل تھا جس میں کبھی کوئی دوسری بیوی شریک نہ ہوسکی۔آپ
سب سے پہلی تھیں تصدیق کرنے والی ، آپ وہ تھیں جن کے گھر میں آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
پہلی وحی کے بعد جب بے قراری کا اظہار فرمایا تو آپ نے ان
کو تسلی دی۔آپ نے یہ حکمت کی بات کہی
کہ آپ کو کیا خوف ہے اپنے متعلق۔آپ تو وہ ہیں جو صلہ رحمی کرتے ہیں، آپ تو وہ ہیں جو کھوئے
ہوئے اخلاق کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں، آپ تو وہ ہیں جو غریبوں اور مصیبت زدگان کے بوجھ اُٹھانے
والے ہیں، کیا ایسے شخص کو بھی خدا ضائع کر دے گا اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں کوئی خوف
کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔پھر یہ حضرت خدیجہ ہی تھیں جو شروع میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی
ساتھی تھیں اور چُھپ چُھپ کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت خدیجہ ا کٹھے نماز ادا کیا کرتے تھے۔حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں سے کسی پر بھی اتنا
رشک نہ کرتی تھی جتنا کہ خدیجہ پر حالانکہ میں نے ان کو کبھی نہیں دیکھا مگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کا
بہت ذکر کیا کرتے تھے۔کبھی بکری ذبح کرتے تو اچھے ٹکڑے الگ کرتے اور بھون بھون کر خدیجہ کی
سہیلیوں
کو بھجوایا کرتے۔وہ کہتی ہیں کہ جیسے دُنیا میں خدیجہ کے سوا کوئی عورت ہی نہ ہوئی ہو۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ شکایت کرتیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو اس طرح خیال رکھ رہے ہیں خدیجہ کا

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۶
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۳ء
جیسے خدیجہ کے سوا دنیا میں عورت ہی کوئی نہیں تھی۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب میں فرماتے کہ وہ ایسی
ہی تھی ، اور پھر اُس سے خدا نے مجھے اولا د بھی تو عطا فرمائی۔ایک روایت میں ہے حضرت عائشہ نے کہا
کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیوں خدیجہ کا بار بار ذکر کرتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اس سے بہتر بیویاں
آپ کو مل گئی ہیں اب کیوں ذکر کرتے ہیں۔تو اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب
دیا ہر گز نہیں اُس
سے بہتر کیسے ممکن ہے۔جب لوگوں نے میری تکذیب کی تو انہوں نے میری تصدیق کی ، جب لوگ
کافر تھے وہ اسلام لائیں ، جب میرا کوئی مددگار نہ تھا دنیا میں تو انہوں نے میری مدد کی اور پھر ان کے بطن
سے میری اولا د بھی ہوئی۔( مسند احمد بن حنبل جلد ۶ ص ۱۱۸)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ سے جو تعلق تھا اس کی تفصیل تو احادیث میں موجود
نہیں ہے۔گھر میں کس طرح رہتے تھے اور کیسے حسن سلوک فرمایا کرتے تھے کیونکہ اس زمانے کا کوئی
راوی ہی ایسا نہیں جو اس وقت مسلمان ہو چکا ہو اور قریب سے اس نے گھریلو زندگی پر نظر ڈالی ہو۔ہاں حضرت خدیجہ کے وصال کے بعد جو حضور کی قلبی کیفیت تھی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ زندگی میں کیا
سلوک فرماتے ہوں گے۔ایک مرتبہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے تو ایک آواز آئی اور وہ
آواز حضرت خدیجہ کی بہن ہالہ بنت خویلد کی آواز تھی جو حضرت خدیجہ سے بہت ملتی تھی۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم بے قرار ہو گئے اور گھبرا کر فرمایا کہ خدایا یہ ہالہ ہیں۔عائشہ کہتی ہیں کہ مجھے رشک آیا۔میں نے کہا کہ آپ قریش کی بوڑھیوں میں سے ایک بوڑھی کو یاد کرتے رہتے ہیں جو کبھی کی اس دنیا سے گزر
چکی ہے اور خاک ہو چکی ہے۔اللہ نے آپ کو اس کے بدلے میں اس سے بہتر بیویاں دے دی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں نہیں ایسا نہیں۔اس سے بہتر مجھے کوئی بیوی عطا نہیں کی گئی۔(مسلم کتاب الفضائل )
یہ جو پہلو ہے اس میں وفا کا پہلو بڑا نمایاں ہے۔بعض مرد شادیاں کرتے ہیں۔بیوی فوت
ہو جائے یا بعض دفعہ زندگی میں بھی اس سے بے وفائی کر جاتے ہیں اور ان کی وفا کا تعلق عورت کے
ظاہری حسن سے ہوتا ہے اگر ہو بھی تو۔جب تک ایک عورت میں جذب ہے کشش ہے وفا کے نام پر مرد
ان کا خیال رکھتے ہیں۔جب وہ کشش وہ جذب دور ہو جائے تو سمجھتے ہیں کہ اب وفا بھی ساتھ ہی ختم ہوگئی
حالانکہ وفا کا ان چیزوں سے کوئی تعلق نہیں۔وفا کسی نے سیکھنی ہو تو ہمارے آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
سے سیکھے۔تو حضرت خدیجہ کے ذکر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خلق وفا بڑا نمایاں نظر آتا ہے۔

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۷
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
حضرت خدیجہ کے بعد سب سے زیادہ محبت اور پیار کا سلوک حضرت عائشہؓ کے ساتھ دکھائی
دیتا ہے۔چنانچہ حضرت عمرو بن العاص روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے آپ
کو ذات السلاسل کے غزوہ پر جانے کا ارشاد فرمایا اور بطور امیر لشکر وہاں بھجوانا تھا۔وہ کہتے ہیں کہ میں
نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی یا رسول اللہ ! آپ کو لوگوں میں سب سے
زیادہ محبوب کون ہے فرمایا عائشہ میں نے عرض کی مردوں میں سے کون ہے فرمایا اس کا باپ۔معلوم
ہوتا ہے حضرت عمرو بن العاص چونکہ ایک ایسے محاذ پر جارہے تھے جہاں امکان تھا کہ زندہ بچ کر نہیں
آئیں گے اور شہید ہو جائیں گے تو پتہ نہیں کہ کون سی تمنالے کر یہ حاضر ہوئے تھے کہ کس کا نام حضور
صلی اللہ علیہ وسلم لیں گے۔شاید دل کے کونے میں یہ بھی خیال ہو کہ شاید میرا نام آجائے۔پہلے عورتوں کا
نام لیا گیا تو پھر عرض کی یا رسول اللہ ! مردوں میں سے پوچھ رہا ہوں تو فرمایا مردوں میں سے عائشہ کا باپ۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جو حضرت عائشہ سے پیار تھا وہ ایسا بے تکلف انسانی پیار ہے کہ
آج کل کا کوئی انسان سوچ بھی نہیں سکتا کہ اتنا عظیم الشان انسان اس طرح بے تکلفی سے اپنے گھر میں
روز مرہ سلوک کر سکتا ہے۔آج کل تو بڑے عہدوں کے ساتھ بھی گردنیں اکڑ جاتی ہیں۔آج تو بڑے
بڑے منصبوں کے اُوپر جا کر انسان جھک کر بات کرنا پسند نہیں کرتا۔تو وہ آقا ہمارا جو ساری کائنات کا
آقا تھا ، جس کی خاطر زمین و آسمان کو پیدا کیا گیا، اس کی گھریلو زندگی کو دیکھیں تو عقل دنگ رہ جاتی
ہے۔حضرت عائشہ کی بہت چھوٹی عمر تھی، ابھی کھیلتی تھیں جب آپ کی شادی ہوئی۔حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ تبوک اور خیبر سے واپس ہوئے تو گھر کے دروازے پر پردہ لٹکا ہوا تھا ہوا
چلنے سے پردہ سر کا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر حضرت عائشہ کی گڑیوں پر جاپڑی، اس وقت وہ گڑیا
سے کھیلا کرتی تھیں۔اُن گڑیوں کے درمیان میں گھوڑا بھی تھا۔جس کے پر کپڑے کے بنے ہوئے تھے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو بڑی شفقت سے فرمایا کہ یہ گڑیوں کے درمیان تم نے کیا رکھا ہوا
ہے؟ حضرت عائشہؓ نے عرض کی کہ گھوڑا ہے۔فرمایا کہ اس کے اوپر کیا لگا ہوا ہے؟ کہنے لگیں دو پر ہیں۔حضور نے پوچھا کہ کیا کبھی گھوڑوں کے بھی پر ہوتے ہیں۔کہنے لگیں کہ کیا آپ نے سلیمان کے پردار
گھوڑوں کے بارے میں کچھ نہیں سن رکھا ( بخاری کتاب الادب) تو کس طرح بے تکلفی سے پیار اور محبت
کی باتیں گھروں میں ہوا کرتی تھیں۔کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ ساری کائنات کا سردار ہے۔جو ایک
بچی سے اس طرح بے تکلفی اور پیار کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۸
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ حبشی صحن مسجد نبوی میں برچھیوں سے کھیل رہے تھے تو حضور صلی اللہ
علیہ وسلم نے میرے سامنے کھڑے ہو کر سپر کیا اور میں اس وقت تک کھیل دیکھتی رہی یہاں تک کہ خود
تھک کر پیچھے نہ ہٹ گئی۔( بخاری کتاب العیدین)
حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ ایک دفعہ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ گڑیاں کھیل رہی تھیں
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو ساری سہیلیاں بھاگ گئیں۔یہ ہوتا ہے عموماً کہ چھوٹی چھوٹی
بچیاں شرما کر دوڑ جایا کرتی ہیں تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے اور اُن
کو بلایا اور کہا کہ جاؤ اندر جاؤ
( صحیح بخاری کتاب الادب باب الانبساط )
اور عائشہ کے ساتھ گڑیاں کھیلو۔حضرت عائشہ کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ دوڑ کا بھی مقابلہ کیا۔اب
یہ ایسی باتیں ہیں جو فرضی پیروں کے تصور میں بھی نہیں آسکتیں۔خاتم الانبیاء سرور دو عالم ایسی بے تکلف
زندگی بسر کر رہا ہے کہ بیوی کہتی ہے کہ میرے ساتھ دوڑ کر دکھا ئیں تو آپ دوڑ پڑتے ہیں اور دوڑ میں
حضرت عائشہ آگے نکل گئیں۔یہ شروع کا زمانہ تھا جب آپ کا بدن بہت ہلکا تھا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس وقت ان کو پھر دوڑ کا چیلنج کیا جب ان کا جسم کچھ بھاری ہو گیا تھا اور پھر آپ آگے نکل گئے اور
فرمایا عائشہ یہ اس کا بدلہ ہے جو تم نے مجھے شکست دی تھی۔( مسند احمد بن حنبل جلد ۶ ص ۲۶۴)
حضرت عائشہ صدیقہ کی باری پر لوگ زیادہ تحفے بھیجتے تھے کیونکہ مشہور ہو گیا تھا کہ یہ بیوی
زیادہ پیاری ہے اور لوگ سمجھتے تھے کہ اس وقت تحفہ جائے تو حضور ا کرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم زیادہ پسند
فرمائیں گے۔کچھ بیویوں نے مل کر اس مسئلے پر غور کیا کہ اس کا علاج ہونا چاہئے۔چنانچہ ام سلمہ کو اس
بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کی شکایت کریں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم
سے عرض کریں کہ وہ اعلان کر دیں کہ آئندہ سے سب باریوں میں برابر چیز بھیجا کرو۔ایک دفعہ
انہوں نے بات کی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ دوسری طرف پھیر لیا۔پھر بات کی پھر آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم متوجہ نہ ہوئے۔پھر تیسری دفعہ جب حضرت ام سلمہ نے کہا تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ مجھے عائشہ کے بارہ میں تکلیف نہ دیا کرو۔خدا کی قسم تم میں سے کسی کے بستر پر مجھ پر کبھی وحی
نہیں ہوئی مگر عائشہ کے بستر پر مجھ سے خدا کلام کرتا ہے اس لئے تم کس طرح اس کی برابری کر سکتی ہو۔( بخاری کتاب المناقب باب فضل عائشہ) یعنی آپ کی ترجیحات بھی اپنے اللہ کی محبت کے نتیجے میں تھیں اور اللہ
بھی آپ کے پیار پر نظر رکھتا تھا اور اس بستر کو وحی کا مورد بنادیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پسند کا بستر تھا۔

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۹
خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۳ء
حضرت عائشہ اس قسم کی ایک وحی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتی ہیں۔یعنی ایک ایسا واقعہ بیان
کرتی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے۔جس وحی کا اس حدیث میں ذکر کیا گیا ہے یہ اُن وحیوں میں سے
ایک تھی جو اس رات نازل ہوئی۔حضرت ابن عمر روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ عائشہ سے پوچھا کہ مجھے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایسی بات بتائیں جو آپ کو بہت ہی عجیب معلوم ہوتی ہو۔اس پر حضرت عائشہ
رو پڑیں اور ایک لمبے عرصے تک روتی رہیں اور جواب نہ دے سکیں پھر یہ فر مایا کہ آپ کی تو ہر بات
عجیب تھی میں کس بات کا ذکر کروں۔پھر عرض کیا ایک رات میری باری تھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بستر میں داخل ہوئے۔یہاں تک کہ آپ کی جلد میری جلد کو چھونے لگی۔پھر فرمایا کہ اے عائشہ ! کیا آپ مجھے اس بات کی
اجازت دیں گی کہ میں اپنے رب کی عبادت میں یہ رات گزار دوں۔کتنا حیرت انگیز وجود ہے۔کیسا
حیرت انگیز کلام ہے۔رات کو داخل ہوتے ہیں اپنی بیوی کے بستر میں اور اجازت مانگتے ہیں اُس سے
کہ تمہارا حق ہے یہ باری تمہاری ہے لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ آج ساری رات اپنے رب کی عبادت
کروں تو کیا تم مجھے اس کی اجازت دو گی۔اس پر حضرت عائشہ کہتی ہیں۔میں نے عرض کیا یا رسول
اللہ !
یقیناً مجھے تو آپ کا قرب پسند ہے اور مجھے آپ کی خوشنودی مقصود ہے میں آپ کو خوشی سے اجازت دیتی
ہوں۔اس پر حضور اُٹھے اور گھر میں لٹکے ہوئے ایک مشکیزے کی طرف گئے وضو کیا اور پھر نماز پڑھنے
لگے اور قرآن کریم کا بعض حصہ تلاوت فرمایا اور پھر رونے لگے۔یہاں تک کہ آپ کے آنسو دونوں
کلوں پر بہر آئے۔پھر آپ بیٹھ گئے اور خدا کی حمد اور تعریف کی اور پھر رونے لگے۔پھر آپ نے اپنے
ہاتھ اُٹھائے اور پھر رونے لگے۔یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ آپ کے آنسوؤں سے زمین تر ہوگئی۔یہاں تک کہ وہ رات گزرگئی اور صبح نماز کے وقت حضرت بلال آپ کو نماز کے لئے بلانے آئے۔اس
وقت بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔حضرت بلال نے دیکھا تو عرض
کیا رسول اللہ ! آپ رور ہے ہیں کیا آپ کے متعلق اللہ نے یہ خوشخبری نہیں دی۔لِيَغْفِر لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنبك وَمَا تَأَخَّر
ترجمہ: یعنی یہ کہا اے رسول اللہ! اللہ تو آپ کو معاف فرما چکا ہے مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنبِكَ وَمَا
تاخر آپ کی پچھلی غلطیوں کو بھی اور آئندہ آنے والی امکانی غلطیوں کو بھی اس خدا نے معاف فرما دیا

حضرت خلیفہ المسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۳ء
آپ کیوں روتے ہیں۔اس پر آپ نے فرمایا اے بلال! کیا میں خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں اور
فرمایا میں کیوں نہ روؤں جب کہ مجھ پر آج رات یہ آیات نازل ہوئی ہیں۔اِنَّ فِى خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ
وَالنَّهَارِ لَايَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (آل عمران: ۱۹۱)
میہ وہ آیات ہیں جو اُسی رات نازل ہوئی ہیں یوں معلوم ہوتا ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم جب بستر میں داخل ہوئے ہیں تو اس وقت جبرائیل نازل ہوئے ہیں اور قرآن کریم کی یہ
آیات نازل ہوئیں اور یہ آیات ایسا غلبہ پاگئیں آپ کے دل و دماغ پر کہ ساری رات پھر اللہ کی حمد میں
روتے ہوئے آپ نے گزاردی۔ایک روایت میں ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا میں مجھے تین چیزیں عزیز ہیں،
عورت، خوشبو۔مگر میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ عورت کے حسن کی وجہ
سے، اُس کی لطافت کی وجہ سے، اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے مرد کی تسکین کے لئے پیدا کیا ہے۔عورت سے بھی آپ کو پیار تھا، خوشبو سے بھی آپ کو بہت پیار تھا کیونکہ آپ بے حد لطیف مذاق رکھتے
تھے لیکن سب سے بڑھ آپ کی لذت نماز میں تھی۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے ہی مروی ہے۔ایک مرتبہ رات رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے اپنے بستر میں نہ پایا یعنی باری آپ
کی تھی لیکن آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بستر سے غائب تھے۔میں نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی زوجہ محترمہ کے پاس چلے گئے ہوں
گے۔میں نے پورے تجسس سے آپ کی تلاش شروع کی۔چنانچہ باہرنکل کر میں نے دیکھا تو ایک جگہ
آپ سجدے کی حالت میں پڑے ہوئے تھے اور یہ دُعا کر رہے تھے۔سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَهُ إِلَّا أَنْتَ
کہ اے اللہ تو پاک ہے اور اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے کوئی معبود نہیں سوائے تیرے۔میں نے عرض کی میرے والدین آپ پر قربان ہوں آپ تو کسی اور حالت میں ہی نکلے۔میں
تو کچھ اور ہی سمجھی تھی۔( نسائی کتاب عشرۃ النساء )
یہ تھے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سے غائب ہونے کے واقعات ، آج بھی مرد غائب
ہوتے ہیں کتنے ہیں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اُسوہ کی پیروی میں اس بناء پر غائب

آج 10 میں سے 10 باقی