آنحضرتؐ کی خوبصورت عائلی زندگی اور جنت نظیر معاشرت

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۳ء
ہوتے ہیں۔بہت سے ہیں جو گھروں کے سکون برباد کر کے دنیا میں نکل کھڑے ہوتے ہیں۔راتیں
اپنی بھی تباہ کرتے ہیں، اپنی بیویوں کی بھی راتیں تباہ کرتے ہیں، گھر اجاڑ دیتے ہیں اور حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا پھر بھی دم بھرتے ہیں۔اس مقدس رسول کی اگر غلامی کا دعویٰ ہے تو وہ
کر کے دکھاؤ جو محد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے تھے۔حضرت ہشام کی روایت ہے اپنے والد سے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جب
مرض الموت سے بیمار پڑے تو آپ باریاں بدلتے رہے اور ہر گھر میں جا کر پوچھتے تھے کہ آج کس کی
باری ہے پھر جب آپ کو یہ بتایا گیا کہ آج عائشہ کی باری ہے تو وہیں رک گئے اور وہ آخری دفعہ تھی جو
آپ نے باری بدلی۔پھر بیماری نے اجازت نہ دی کہ آپ کسی اور گھر جائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ محسوس ہو گیا اللہ تعالیٰ نے خبر دے دی تھی کہ یہ آخری
بیماری ہے۔تو ایک مرتبہ جب حضرت عائشہ کے سر میں درد تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے
عائشہ! اگر تم میرے سامنے مرتی تو میں تمہیں غسل دیتا اور میں خود تمہاری تجہیز وتکفین کرتا۔عائشہ نے
عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ تو میری موت کی خوشی مناتے ہیں کہ جب میں مرجاؤں گی تو
نئی بیوی لے آئیں گے۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ناراض نہیں ہوئے بلکہ بیماری کی حالت میں
بھی ہنس پڑے۔یہ جو واقعہ ہے بظاہر بڑا چھوٹا سا ہے اور تعجب انگیز بھی۔عام مرد اگر دل میں تمنا بھی رکھتے
ہوں کہ بیوی مر جائے تو یہ بات نہیں کہہ سکتے یہ صرف ایک صادق اور امین کا قول ہے۔آپ جانتے تھے
کہ عائشہ کو اس سے زیادہ پیاری اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی کہ میرے ہاتھوں سے رُخصت ہواس کامل
یقین کے نتیجے میں یہ کلام دل سے نکلا ہے اور آپ جانتے تھے کہ واقعی وہ عورت خوش نصیب ہے جس کی
میں تجہیز و تکفین کروں۔جس کو میں نہلاؤں۔تو زمانے سے رخصت ہوتے ہوئے اس دنیا سے رخصت
ہوتے ہوئے یہ ایک احسان تھا جو آپ اُن پر نہ کر سکتے تھے۔یہ دُکھ کا احساس تھا جس کا اظہار آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک موقع پر فرماتے ہیں اگر تو نے خدا کی خاطر اس کی رضا
کے لئے اپنے نفس
کوکھانا کھلایا تو بھی عبادت ہے اور نیکی ہے۔تو نے اگر اپنے بیٹے کو کھانا کھلایا خدا کی
خاطر تو وہ بھی نیکی ہے۔اگر تو نے اپنی بیوی کو کچھ کھلایا ، اس کے منہ میں لقمہ ڈالا اللہ کی رضا کی خاطر تو وہ

حضرت خلیفہ المسح الرائع" کے مستورات سے خطابات
۳۲
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
بھی نیکی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا دستور بھی یہی تھا کہ گھر میں اپنی بیویوں کے نازک جذبات
اور احساسات کا خیال رکھتے اور نہایت لطیف رنگ میں ان کی دلجوئی فرماتے اُن پر شفقت کا اظہار فرمایا
کرتے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض دفعہ مجھے چوسنے والی ہڈی دیتے
اور میں اس کو چوستی۔اور پھر مجھ سے لے کر اُسی جگہ سے چوستے جہاں میرا منہ لگا ہوتا آپ مجھے برتن
دیتے تو میں اُس سے پیتی پھر حضور اُسی جگہ سے برتن کو منہ لگا کر پیتے جہاں میرا منہ لگا ہوا ہوتا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے کچھ دیر پہلے حضرت عبدالرحمن جو حضرت ابوبکر
کے بیٹے تھے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت آپ حضرت عائشہ کی گود میں سر رکھ کر لیٹے
ہوئے تھے۔عبد الرحمن کے ہاتھ میں مسواک تھی۔مسواک کی طرف آپ نے نظر بھر کر دیکھا تو حضرت
عائشہ سمجھ گئیں کہ آپ کو مسواک کی خواہش ہے۔حضرت عبد الرحمن سے انہوں نے مسواک لی۔اپنے
دانتوں سے اُس کو نرم کیا اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اسی طرح استعمال فرمایا۔حضرت عائشہ بڑے فخر سے یہ کہا کرتی تھیں کہ تمام بیویوں میں مجھ کو یہ شرف حاصل ہوا کہ
آخری وقت میں یہ میر العاب دہن تھا جو حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لعاب دہن میں مل گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس گہری محبت کے باوجود حیرت انگیز طور پر بیویوں کے درمیان
انصاف کرنے والے تھے اور جہاں تک آپ کا بس تھا آپ نے کبھی بھی کسی بیوی سے فرق نہیں کیا۔کسی
بیوی کو کسی دوسری بیوی
کی حق تلفی کی بھی اجازت نہ دی۔آپ ایک روایت کے مطابق یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ ! یہ میری تقسیم اس دائرے میں
ہے جس میں مجھے اختیار ہے۔یعنی جہاں تک میرا بس چلتا ہے میں اپنی تمام ازواج میں انصاف کا
سلوک کرتا ہوں جو کچھ میری طاقت میں ہے وہ میں سب کے لئے برابر کرتا ہوں۔مجھے اس کے متعلق
ملامت نہ کرنا جس پر میرا کوئی بس اور اختیار نہیں۔یعنی دل کا معاملہ جو ہے وہ میرے قبضہ قدرت میں
نہیں اے اللہ ! دل کے جھکاؤ کی وجہ سے مجھے نامنصفوں میں شمار نہ فرما لینا۔کتنی باریک نظر ہے اللہ کی
رضا پر وہ جس کی پہلی غلطیاں پہلی کو تا ہیاں بھی معاف اگر کچھ تھیں، جس کی آئندہ کی کوتاہیاں بھی
معاف اگر کچھ تھیں، انصاف کے متعلق اتنا باریک احساس رکھتا تھا کہ خدا کے حضور عرض کیا کرتا تھا کہ جو
کچھ میرے بس میں ہے وہ تو میں کر چکا لیکن دل کے معاملات بس کے نہیں ہیں اس لئے اُس بارہ میں

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
بے منصفوں میں نہ لکھ دینا۔۳۳
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
حضرت ام المومنین حضرت عائشہ کی ایک روایت حضرت زینب کے متعلق ہے فرماتی ہیں
جب آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رخصت کے دن قریب آئے تو حضور نے ایک مرتبہ یہ فرمایا میری
ازواج میں سے مجھ سے سب سے پہلے وہ ملے گا جس کے ہاتھ لمبے ہوں گے۔اس پر ہم بیویوں نے
ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ناپنے شروع کئے کہ دیکھیں کس کے ہاتھ لمبے ہیں کون پہلے حضوراکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے گا۔لیکن وہ کہتی ہیں ہمیں بات کی سمجھ نہیں آئی آپ کی مراد یہ تھی کہ جو بنی نوع
انسان کا زیادہ ہمدرد ہے جو زیادہ صدقے اور خیرات دیتا ہے وہی میرے پاس سب سے پہلے آئے گا۔چنانچہ حضرت زینب جب فوت ہوئیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد اُس وقت خواتین
مبارکہ اور صحابہ کو سمجھ آئی کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا مراد تھی۔اب یہاں بھی دیکھیں کہ نیکی پر ترجیح دی گئی ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل میں
بنی نوع انسان کی ایسی محبت تھی ایسا پیار تھا کہ وفات کے بعد وہ پہلی بیوی جو خدا نے آپ کے حضور بھیجی
وہ وہی تھی جو صدقہ و خیرات میں سب سے افضل تھی۔بیویاں آپس میں مذاق بھی کر لیا کرتی تھیں اور مذاق کے نتیجے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جس بیوی سے مذاق ہوتا تھا اس کو بچاتے بھی تھے دوسروں سے ، اُس کی دلداری بھی فرمایا کرتے تھے۔کہتے ہیں کہ حضرت سودہ دجال سے بہت ڈرا کرتی تھیں، اس قدر ڈرا کرتی تھیں دجال سے
کہ ایک موقع پر بعض ازواج نے مذاقا کہہ دیا کہ دجال آرہا ہے اور دوڑ کر ایک خیمے میں گھس گئیں اور
پھر وہاں سے نکلی نہیں۔ازواج مطہرات ہنستی ہوئیں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئیں کہ یا رسول اللہ ! خوب تماشا ہوا ہے آج۔وہ سورہ دجال کے ڈر کے مارے فلاں خیمے میں گھس گئی
ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود وہاں تشریف لے گئے اور دروازے پر کھڑے ہو کر فرمایا دجال
ابھی نہیں نکلا یہ سنتے ہی حضرت سودہ بے اختیار ہو کر باہر تشریف لے آئیں وہ ایسے کونے سے لگ
کر کھڑی تھیں جب با ہر نکلیں تو ماتھے اور سر پر مکڑی کا جالا بھی لگا ہوا تھا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو عبادت کیا کرتے تھے تو بعض بیویاں ساتھ شامل ہو جایا
کرتی تھیں بعضوں کو ہمت دوسروں سے زیادہ تھی ، بعض نسبتا کمزور تھیں ، حضرت سودہ کی روایت یہ ہے
کہ مجھے بھی شوق آیا میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں کھڑی ہوگئی آپ کے رکوع اور

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۴
خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۳ء
آپ کے سجدے اتنے لمبے تھے کہ مجھے یوں لگتا تھا کہ میری نکسیر پھوٹ جائے گی اس لئے میں دیر تک۔ناک پکڑے کھڑی رہی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جب آپ نے یہ بتایا تو آپ مسکرا دیئے۔آپ کی ازواج مطہرات میں سے ایک حضرت صفیہ بھی تھیں۔جو یہودی الاصل تھیں۔حضرت صفیہ کے ساتھ آپ کی شادی کا واقعہ بھی بڑا عجیب ہے۔جب خیبر فتح ہوا تو دستور کے مطابق
جب خیبر کے مردزیر کر لئے گئے اور قتل ہوئے تو جو عور تیں ہاتھ آئیں جنگی قیدیوں کے طور پر اُن کو بھی
تقسیم کیا گیا اُس رواج کے مطابق۔اور مختلف مسلمان خاندانوں کے سپرد کی گئیں۔اُن میں حیی بن
اخطب قبیلے کے سردار کی بیٹی صفیہ بھی تھیں جو سردار اُس دن قتل ہوا ہے۔اس پر کسی نے آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ غلطی سے صفیہ کو کسی عام آدمی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔وہ سردار کی بیٹی تھی اس
لئے سردار کے گھر ہی اس کو آنا چاہئے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو تسلیم فرمالیا اور اسی دن
حضرت صفیہ آپ کی زوجہ مطہرہ بنے کا شرف حاصل کر گئی۔اتنی خوفناک وہ لڑائی تھی اور اتنی شدید نفرتیں
تھیں یہود کو مسلمانوں سے کہ اس واقعہ پر بعض صحابہ بیقرار اور بے چین ہو گئے کہ صفیہ جس کا باپ آج
قتل ہوا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کوئی بدا رادہ نہ رکھتی ہو۔چنانچہ اس رات حضرت
ابوایوب سنگی تلوار لے کر ساری رات خیمے کے باہر کھڑے رہے کہ ذرا کوئی مشتبہ آواز آئے تو میں دوڑ کر
جاکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کروں۔صبح آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ یہ
تم کیوں کھڑے تھے رات بھر میرے دروازے پر تو اُس وقت انہوں نے بتایا۔لیکن حضرت محمد صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کا جو سلوک تھا اور آپ کے اندر جو بے پناہ قوت جاذ بہ پائی جاتی تھی اس کے نتیجے میں ایک
ہی رات میں صفیہ کی کایا پلٹ گئی۔اور اتنا گہرا عشق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے
ہو گیا کہ پھر کبھی کسی پرانے کا خیال آپ کے دل میں نہیں آیا۔اسی سفر میں جب ایک صحابی روایت بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے
اونٹ کے پیچھے اپنی عبا کو پھیلا دیتے تھے اس پر حضرت صفیہ کو بٹھاتے تھے اور جب چڑھانا ہوتا تھا
سواری پر تو اپنا گھٹنا قدم رکھنے کے لئے پیش کیا کرتے تھے اور حضرت صفیہ اس گھٹنے پر پاؤں رکھ کر پھر
او پر بیٹھتی تھیں۔( بخاری کتاب المغازی باب غزوہ خیبر )
حضرت صفیہ کے متعلق حضرت عائشہؓ کی روایت یہ ہے کہ کھانا اتنا اچھا پکاتی تھیں کہ میں نے
کبھی ایسا اچھا پکانے والی نہیں دیکھی۔ایک مرتبہ حضرت صفیہ کی طرف سے حضرت عائشہ کی باری

حضرت خلیفہ المسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۵
خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۳ء
کے دوران کھانا تحفتہ بھجوایا گیا۔حضرت عائشہ کو غیرت آئی اور جو لونڈی یا غلام کھانا لے کر آئے تھے
ہاتھ مار کر برتن کو گرا دیا اور وہ برتن ٹوٹ گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس واقعہ کا بہت دُکھ
پہنچا۔آپ نے خود اپنے ہاتھوں سے اس ٹوٹے ہوئے برتن کو اکٹھا کر کے جوڑا اور پھر حضرت عائشہؓ سے
فرمایا اس کے ساتھ کا برتن تمہارے گھر ہے تو لاؤ چنا نچہ وہ برتن لایا گیا اور ٹوٹا ہوا برتن حضرت عائشہ کے
سپر د کر دیا اور جو صحیح سالم برتن تھا وہ حضرت صفیہ کو واپس کیا گیا۔( بخاری کتاب المظالم )
ایک مرتبہ سفر میں حضرت صفیہ کا اونٹ بیٹھ گیا اور وہ سب سے پیچھے رہ گئیں آنحضرت صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کا گزر ہوا تو دیکھا زارو قطار رو رہی ہیں۔آپ نے رداء مبارک اور دست مبارک سے
خود اُن کے آنسو پونچھے۔آپ ان کے آنسو پونچھتے جاتے تھے اور وہ روتی جاتی تھیں۔ایک اور روایت ہے کہ ایک سفر کے دوران حضرت صفیہ کا اونٹ بیمار پڑ گیا۔حضرت زنیب
بنت جحش کے پاس زائد اونٹ تھا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ دیکھوصفیہ کا اونٹ بیمار
ہو گیا ہے کیا ہی اچھا ہو کہ تم اس کو اونٹ دے دو۔اس پر حضرت زنیب نے کہا کہ میں اس یہودیہ کو اونٹ
کیوں دوں کیونکہ وہ یہودی الاصل تھی اس لئے رقابت میں بعض دفعہ دوسری ازواج یہ طعنہ دے دیا
کرتی تھیں۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اتنا دکھ ہوا کہ دو تین ماہ تک پھر حضرت زینب کے
حجرے میں نہ گئے۔اور وہ کہتی ہیں کہ یہاں تک کہ میں غم سے نڈھال ہو کر مایوس ہو چکی تھی اور میں سمجھتی
تھی کہ اب کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ نہ دیکھ سکوں گی۔ایک دفعہ حضرت صفیہ اور ہی تھیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تو انہوں نے عرض کیا
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے متعلق بعض دوسری ازواج نے بڑی دل دکھانے والی باتیں کی
ہیں۔کیا باتیں تھیں ؟ وہ باتیں یہ تھیں حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ غالبا حضرت حفصہ
تھیں۔انہوں نے یہ طعنہ دیا تھا کہ تم یہودیہ ہو یہود کی بیٹی ہواور ہم ہیں خاندان نبوی سے، تمہارا
ہمارے ساتھ کیا مقابلہ۔ہم تو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان ہی سے ہیں۔اور پھر آپ کے عقد
میں بھی آگئی ہیں۔تو تمہارا ہمارا کوئی جوڑ نہیں برابری نہیں ہوسکتی۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ صفیہ تم نے یہ جواب کیوں نہ دے دیا کہ دیکھو میرا خاوند محمد ہے میرا باپ ہارون تھا اور میرا چپا
موسیٰ تھا وہ کون سی بات ہے جو تمہیں مجھ سے افضل بنا رہی ہے۔چونکہ حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون کی
نسل سے تھیں اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دلداری بھی فرما دی اور یہ جواب سکھایا۔

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۶
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
ایک مرتبہ حضرت صفیہ کے اوپر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے ایک طنز کیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں چھنگلی چھوٹی انگلی اٹھائی اور اشارہ کیا حضرت صفیہ کے متعلق
کیونکہ ان کا قد بہت چھوٹا تھا۔تو انہوں نے انگلی اُٹھا کر کہ وہ بیوی جو اس انگلی کے برابر ہے۔اس پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بے حد تکلیف پہنچی اور آپ نے جواب میں یہ فقرہ فرمایا کہ اے عائشہ! تو
نے ایک بہت چھوٹی سی بات کی ہے لیکن اُس بات میں طاقت اتنی ہے اگر وہ سمندر میں گھول دی جائے
تو سارے سمندر کو کڑوا کر سکتی ہے۔کتنا حیرت
انگیز، کتنا فصیح و بلیغ جواب ہے۔چھوٹی سی انگلی کہہ کر تم
نے اپنی طرف سے ایک چھوٹی سے بات کی ہے لیکن کڑواہٹ اتنی ہے خدا کی نظر میں وہ اتنی بُری بات
ہے کہ گویا سارے سمندر کے پانی کا رنگ بدل سکتی ہے اور اس کا مزہ بدل سکتی ہے۔آخری بیماری میں جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد تمام بیویاں جمع تھیں تو یہی وہ صفیہ
ہیں جنہوں نے بے اختیار ہو کر یہ عرض کیا یا رسول اللہ ! میں خدا کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ آج میری دلی تمنا
اور تڑپ یہ ہے کاش آپ کی بیماری مجھے لگ جائے اور میں آپ کی جگہ اس دنیا سے رخصت ہوں۔اس
پر تمام ازواج مطہرات نے آنکھوں آنکھوں میں ایک دوسرے کو اشارے شروع کئے گویا یہ اظہار تھا کہ
دیکھو کیسی مصنوعی باتیں کرتی ہے۔کس طرح باتوں کے ذریعے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دل جیتنے کی
کوشش کر رہی ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ نظر ڈالی تو آپ سمجھ گئے اور فرمایا خدا کی قسم
صفیہ اپنے دعوے میں سچی ہے۔آخری گواہی جو کسی بیوی کے تعلق میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
دی وہ یہ صفیہ کے متعلق تھی۔غرضیکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات پر آپ نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم
ہوگا ایک جنت تھی معاشرے کی جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی نازل ہوئی اور گھروں
کی اس نے کایا پلٹ دی تھی، رہن سہن کے اطوار بدل ڈالے تھے، ایک انقلاب بر پا ہورہا تھا عرب کی
دنیا میں اور جس انقلاب نے جاری ہو کر ساری دنیا کو پھر جنت بنانا تھا۔ایک لمبے عرصے تک اس جنت
کی حفاظت کی گئی مسلمان معاشرے میں وراثتا ایک کے بعد دوسرے گھر میں یہ جنت منتقل ہوتی چلی گئی
یہاں تک کہ بدقسمتی سے وہ دور آیا کہ وہ جنت پھر ہاتھ سے ضائع ہو گئی۔آج کی دنیا میں وہ تمام اسلام
کے دشمن جو طرح طرح کے الزامات کا نشانہ بناتے ہیں اسلام کی تعلیم کوبھی اورمحمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کے اُسوہ کو بھی کہ اسلام میں عورت کا کوئی مقام نہیں ہے،اسلام کے گھروں کی زندگی دکھوں اور

حضرت خلیفہ المسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۷
خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۳ء
مصیبتوں کا دوسرا نام ہے عورت غلام بنائی جاتی ہے، ہر قسم کی تکلیفوں میں مبتلا کی جاتی ہے، اس کے کوئی
حقوق نہیں ہیں وہ صرف ایک قیدن ہے، جس نے گھر میں بچے پالنے ہیں اور سارے مشقت اور محنت
کے کام کرنے ہیں، نہ اُس کے جذبات ہیں نہ اس کے احساسات ہیں نہ وہ قدر کے لائق کوئی چیز شمار
ہوتی ہے۔ہم تمام دنیا کو نظریاتی لحاظ سے ان باتوں کا جواب دیتے ہیں۔ہم قرآن اور سنت سے نکال
کر ان کو دکھاتے ہیں کہ عورت
کو کبھی وہ شرف انسانیت نصیب نہیں ہوا جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
نے عطا کیا۔کس حال
کو پہنچی ہوئی تھی عورت اس زمانے میں ،سوچو اور پھر دیکھو کہ ان عورتوں سے
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا سلوک فرمایا لیکن یہ ساری باتیں ہیں جب وہ سنتے ہیں اگر ان
کے دل بظاہر قاتل بھی ہو جائیں تو پھر بھی وہ سوال اُٹھاتے ہیں اور جائز طور پر یہ سوال اُٹھاتے ہیں کہ
ٹھیک ہے یہ باتیں ہوں گی لیکن یہ تو وقتی با تیں ہیں جیسے کہا کرتے ہیں لوگ کہ پدرم سلطان بود۔جب
فخر کی باتیں ہوں تو وہ لوگ جن کے ہاتھ پلے کچھ نہ ہو وہ بعض دفعہ یہ کہا کرتے ہیں کہ ہاں تم بھی بڑے
ہو گے مگر ہمارے باپ دادا بھی بہت بڑے تھے۔تو کہتے ہیں کہ آج کی دنیا کو تاریخ کیا سکھائے گی۔آج کی دنیا کو عصر حاضر کا انسان کچھ سکھائے تو سکھائے۔آج وہ اسلامی معاشرہ کہاں ہے جس کی
برتری کے تم گیت گا رہے ہو۔وہ جنت ہمیں دکھاؤ تو تب ہم اس کو مانیں گے۔ورنہ تمہاری ساری جنتیں
فرضی ہیں کچھ ماضی میں رہ گئی ہیں کچھ مرنے کے بعد ملیں گی لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اسلام کی کوئی جنت
بھی فرضی نہیں ہے۔اسلام کی جنت ہمیشہ معاشرے کے ساتھ چلتی ہے اگر سچا اسلام ہو۔آج احمدی نے
یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہم اس اسلام کو زندہ کرنے کے لئے دوبارہ پیدا کئے گئے ہیں جو اسلام ہمارے آقا اور
مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسلام تھا جو آپ نے جاری فرمایا ہم اس کھوئی ہوئی جنت کو دوبارہ
حاصل کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں وہ جنت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے گھروں
میں نازل ہوئی تھی۔یہ وہ جنت تھی جس نے آپ سے بے وفائی نہ کی۔یہ وہ جنت نہیں تھی جس سے آدم
نکالا گیا تھا بلکہ یہ وہ جنت تھی جس سے خلیفہ اللہ نے ہمیشہ کے لئے شیطان کو نکال کر باہر پھینک دیا تھا۔یہ جنت ہمیشگی کی جنت تھی جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے تھے اور آج بھی یہی جنت ہے جو دنیا
کو بچاسکتی ہے اس کے سوا اور کوئی جنت نہیں۔پس آج احمدی گھروں کومحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے
گھروں میں تبدیل ہونا ہوگا آج امن کی اور کوئی راہ نہیں ہے سوائے اصلاح کے۔آج نجات کا کوئی
راستہ نہیں مگر ایک راستہ کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو ہم قبول کر لیں۔پس اے دنیا کو امن اور

حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۳۸
خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء
آشتی کی خبر دینے والے احمدی مردو اور عور تو ضرور آگے بڑھو اور دنیا کو اس کی طرف بلاؤ لیکن یا درکھنا کہ
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا کردہ جنتیں ساتھ لے کر چلنا۔یہی جنتیں ہیں جو آج دنیا کو امن دیں گی
اس جنت کے بغیر گھر گھر میں جہنم بھڑکائی جارہی ہے۔طرح طرح کے مصائب اور دکھ ہیں جس میں
انسان مبتلا ہے اور ایک دوسرے کو مبتلا کرتا چلا جارہا ہے۔آج مغربی قوموں کا امن بھی اُٹھ چکا ہے اور
مشرقی قوموں کا امن بھی اُٹھ چکا ہے۔آج نہ روس عائلی جنت کی ضمانت دے سکتا ہے نہ امریکہ عائلی
جنت کی ضمانت دے سکتا ہے۔وہ ایک ہی ہے اور وہ صرف ایک ہی ہے یعنی میرا آقا اور مولی محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم جو آج اس معاشرے کی جہنم کو جنت میں تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔پس
میں امید رکھتا ہوں کہ احمدی کو اپنی جان نچھاور بھی کرنی پڑے اپنا سب کچھ قربان بھی کرنا پڑے تو تب
بھی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جاری کردہ معاشرے کو دوبارہ زندہ کر دیں گے۔خدا
کرے ایسا ہی ہو۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔

آج 10 میں سے 10 باقی