اسلام میں عورت کا ماقام
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۳۹
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
اسلام میں عورت کا مقام
( جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۲۶ / جولائی ۱۹۸۶ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی :
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ
حَيْوَةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(النحل: ۹۸)
ترجمہ اس آیت کا یہ ہے کہ جو کوئی مومن ہونے کی حالت میں مناسب
حال عمل کرے مرد ہو یا عورت ہم اُس کو یقینا ایک پاکیزہ زندگی عطا کریں گے اور
ہم ان تمام لوگوں کو ان کے بہترین عمل کے مطابق ان کے تمام اعمال صالحہ کا بدلہ
دیں گے۔آج کل دنیا میں عورت بحیثیت عورت ایک اہم مضمون بن چکی ہے اور دنیا کے مختلف خطوں
میں عورت کی آزادی کی تحریکات مختلف شکلوں میں چل رہی ہیں۔مغربی دنیا میں ان آزادی کی تحریکات
کا آغاز ہوا اور اب ان کے اثرات مشرقی دنیا میں بھی اس طرح ظاہر ہورہے ہیں کہ عورت کی آزادی
کے علمبردار آزادی کا وہ تصور لئے ہوئے جو اُن کے دلوں اور اُن کے ذہنوں کی پیداوار ہے، مشرقی دنیا
میں عورت کو وہ آزادی کا پیغام دے رہے ہیں، جو اُن کے نزدیک آزادی ہے۔اس کا پس منظر عموماً یہ
بیان کیا جاتا ہے کہ پرانے مذاہب نے عورت کے تمام حقوق چھین لئے اور اسلام کو بالخصوص طعن کا
نشانہ بنایا جاتا ہے کہ اسلام نے عورت کو ایک پس ماندہ اور قدیم طرز کی زندگی قبول کرنے پر مجبور کر دیا
ہے۔اور یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ یہ آزادی کے علمبردار اسلامی تہذیب ، اسلامی قواعد، اسلامی پابندیوں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۰
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
سے پسماندہ اور پابندِ سلاسل عورت کو نجات دینے کے لئے دنیا میں نکلے ہیں۔عموماً جب اسلام کے دفاع میں اس مضمون میں لب کشائی کی جاتی ہے یا قلم اُٹھایا جاتا ہے تو
بات چودہ سو سال پہلے اُس دور سے چلتی ہے جب کہ اسلام ابھی جزیرہ نما عرب میں اپنا نور لے کر پھوٹا
نہیں تھا یا یوں کہنا چاہیے کہ اسلام کا سورج ابھی طلوع نہیں ہوا تھا۔اور عرب تہذیب و تمدن کے نتیجہ میں
عورت پر قسما قسم کے مظالم روا ر کھے جاتے تھے۔مسلمان مفکرین جب اسلام کا دفاع کرتے ہیں تو اُس
قبل از اسلام زمانے سے بات شروع کرتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ دیکھو عورت پر کیسے کیسے مظالم روا
رکھے گئے تھے جن سے اسلام نے اُس کو نجات بخشی۔اس چودہ سو سال کے عرصے میں باقی دنیا میں کیا
ہور ہا تھا، اور باقی دنیا میں عورت کی کیا حیثیت تھی ، اس وسیع لمبے دور کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور غلط
رنگ میں یہ بات قبول کر لی جاتی ہے کہ اسلام کا موازنہ یا تو ماضی میں کیا جائے یا پھر حال میں بجائے
مذاہب سے کرنے کے مختلف تہذیبوں سے اسلام کا موازنہ کیا جائے۔ان مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، آج میں نے اس موضوع پر خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
لیکن ایک دوسرے رنگ میں صحیح صورت حال آپ کے سامنے رکھنے کے لئے میں صرف ماضی کے
حوالے سے بات نہیں کروں گا ، یعنی اسلام کے ماضی کے حوالے سے بات نہیں کروں گا، بلکہ یورپ
کے ماضی کے حوالے سے بات کروں گا۔اور پھر اس دور کے حوالے سے بات کروں گا، جس دور
میں سے اب ہم گزر رہے ہیں اور پھر آپ کو بتاؤں گا ، ان موازنوں کے بعد، کہ اسلام کا کردار عورت
کے حقوق کی حفاظت کے سلسلے میں خدا تعالیٰ کے فضل و رحم کے ساتھ تمام دنیا کے مذاہب سے ہی اعلیٰ
اور برتر نہیں، بلکہ تمام دنیا کے فلسفوں سے بھی اور تمام دنیا کی تہذیبوں سے بھی زیادہ اعلیٰ اور برتر اور
عورت کے حق میں مفید ہے۔بہر حال جہاں تک اسلام کے پس منظر کا تعلق ہے، اس حقیقت سے انکار نہیں کہ عرب کی دنیا
میں حضرت اقدس محمد مصطفی میں اللہ کے جلوہ افروز ہونے سے پہلے عورت نا قابل بیان مظالم کا نشانہ بنی
ہوئی تھی اور اُس کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔یہ ایک وسیع مضمون ہے جو بار ہا آپ سُن چکی ہیں۔اس لئے
مختصر آیاددہانی کے لئے صرف چند امور آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔عورت عرب تہذیب میں حیوانات اور دیگر سامان کی طرح وراثت میں منتقل ہوتی تھی۔بیٹا
سوتیلی ماں کو ورثے میں پاتا تھا اور اس سے نکاح کرنے کا اولین حقدار تھا۔مطلقہ اپنی پسند سے دوسرا
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
نکاح نہیں کر سکتی تھی۔بیوہ کو خاوند کی وفات کے بعد ایک سال تک اندھیری کوٹھڑی اور گندے، غلیظ
کپڑوں میں بند رہنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور اسے خاوند کا حق سمجھا جاتا تھا کہ اس کا سوگ عورت اس
طرح منائے کہ ایک سال تک ان ہی غلیظ کپڑوں میں جو وفات کے وقت تھے ان میں ملبوس زندگی
گزارے اور گھر سے باہر قدم نہ رکھے۔عورت بحیثیت خود ایک بدنامی کا داغ تھی جسے زندہ درگور کرنا مفخر
سمجھا جاتا تھا اور بڑے فخر کے ساتھ شعروں کی صورت میں اور قصیدوں کی صورت میں اس امر کو بیان کیا
جاتا تھا کہ ہم ایسے با غیرت اور خود دار ہیں کہ ہم اپنے ہاتھوں سے اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے ہیں۔ایک عرب شاعر کہتا ہے:
تَهْوِي حَيَاتِي وَ أَهْوَى مَوْتَهَا شَفَقَاً
وَالْمَوْتُ أَكْرَمُ نِزَالِ عَلَى الْحَرَمِ
کہ میری بیٹی تو میری زندگی کی خواہاں ہے اور مجھے زندگی کی دعائیں دیتی ہے۔مگر میں اس کی موت کا
متمنی ہوں کیونکہ حقیقت میں عورت کے لئے موت ہی سب سے زیادہ عزت کا مقام ہے۔عورت جوخود میراث تھی اسے ورثہ ملنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔عورت بدکاری کا
آلہ سمجھی جاتی تھی۔یہاں تک کہ وہ مشہور قصائد جو سونے کے حروف میں
لکھ کر کسی زمانہ میں، زمانہ
جاہلیت میں خانہ کعبہ میں آویزاں تھے ان میں سے بیشتر کا مضمون یہ تھا کہ ہم نے عورت سے یہ سلوک
کیا ، ہم نے عورت سے یہ سلوک کیا ، ہم نے عورت سے یہ سلوک کیا۔اور سب سے بڑا افخر یہ سمجھا جاتا تھا
کہ ہم نے عورت کو اپنی ہوا و ہوس کا نشانہ بنایا ہوا ہے، اور کوئی نہیں جو ہمارے مقابل پر اس پہلو سے
آسکے۔جتنا زیادہ کوئی شخص بدکرداری میں آگے بڑھا ہوا ہو، اتنا ہی زیادہ فخر کے ساتھ وہ شاعرانہ کلام
میں اس بات کا ذکر کرتا تھا اور یہ بات اتنی ، عرب دنیا میں، اُن کا رعب اور اُن کی عزت قائم کرنے والی
سمجھی جاتی تھی کہ اس موضوع پر سب سے گندے قصیدے خانہ کعبہ میں نمونہ کے طور پر لٹکائے گئے۔اس کے علاوہ عورت کی زندگی کی جو بھی تصویر ہے اس کی تفاصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔آج مغربی دنیا میں عورت کو جس قسم کا کھیل سمجھا جارہا ہے اور جس طرح تہذیب کے پر نچے
اڑا دیئے گئے ہیں اور ہر چیز کو آزادی کے نام پر روا رکھا گیا ہے۔جو معاشرہ آج یورپ اور امریکہ اور دیگر
مغربی ممالک ہی میں نہیں بلکہ بکثرت مشرقی ممالک میں بھی پایا جاتا ہے وہ آپ جانتی ہیں ، وہ آپ دیکھ
رہی ہیں۔یہ ساری باتیں اسلام سے پہلے کے عرب کے زمانے میں پائی جاتی تھی۔شراب اور رقص و سرود
حضرت خلیفہ مسح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۲
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
اور تہذیب کے نام پر ہر قسم کی ہوا اور ہوس کو جائز سمجھنا اور رواج دینا اور اس پر فخر کرنا یہ تمام باتیں آج کے
دور کی تہذیب نے نئی آپ کو نہیں دیں، بلکہ یہ ساری وہ باتیں ہیں جن سے اسلام نے عورت کو نجات
بخشی تھی۔اس لئے آزادی کے نام پر جب آپ کو ان چیزوں کی طرف بلایا جاتا ہے تو یہ کہنا غلط ہے کہ نئی
باتیں ہیں، جس سے پہلے عورت آشنا نہیں تھی بلکہ حقیقت یہ ہے، کہ پرانی تہذ یہیں، جتنی بھی تھیں، خواہ
وہ اسلام سے پہلے کی ہوں ، روم کی تہذیب ہو یا گریس یعنی یونان کی تہذیب ہو یا قدیم ہندو تہذیب ہو،
تمام پرانی اُس زمانے کی تہذیبیں، جو تاریکی کا زمانہ کہلاتا ہے ، عورت کو اُسی طرح استعمال کرتی تھیں
جس طرح آج یورپ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ تو وہ پس منظر ہے جس میں اسلام نے عورت کوان
تمام خرابیوں سے نجات بخشی اور تمام حقوق جو عورت سے چھینے جاچکے تھے ان کو قائم فرمایا۔اور بہت کچھ
وہ بھی دیا ، جن کا اُس تہذیب سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا، بلکہ ایک عالمی دین کے طور پر عورت
کے ایک منصب کو قائم فرمایا ، اس منصب کی حفاظت کی اور اس تفصیل سے عورت کے حقوق کی تعلیم دی
که انسان دنگ رہ جاتا ہے کہ چودہ سو سال قبل، یہ کیسے ممکن ہوا۔خصوصاً ایک بات بہت ہی قابل توجہ
ہے جسے آج کا انسان فراموش کر دیتا ہے اور وہ یہ ہے کہ تمام انسانی تہذیب میں اور جب میں یہ کہتا
ہوں تو تمام انسانی تہذیب پر اُس کی تاریخ پر نظر ڈال کر یہ بات کہتا ہوں۔تمام انسانی تہذیب
میں صرف ایک مرد ہے جس نے عورت کی آزادی کی تحریک چلائی اور عورت کو اُس کے حقوق دیئے وہ
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ ہیں۔باقی تمام تحریکات جو عورت کی آزادی کے نام پر چلائی گئی ہیں، وہ
تمام عورتوں کی طرف سے چلائی گئی ہیں۔آج تک ، ساری کائنات میں ، ایک بھی مرد نہیں ہمارے آقاو
الله
مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سواء کہ جن کے دست کرم سے عورت کو فیض نصیب ہوا ہو۔آج بھی یورپ میں یا امریکہ میں یا مشرق میں جتنی عورت کی آزادی کی تحریکات ہیں ان کی
سربراہ عورتیں ہیں۔عورتیں ہی اس کو منظم کر رہی ہیں۔کس حد تک وہ اس میں کامیاب ہیں، کس حد تک
ان کے فکر و نظر کے نتائج عورت کیلئے مفید ثابت ہوں گے یا مہلک ثابت ہوں گے۔یہ الگ مضمون ہے
جس کا بعد میں ذکر آئے گا۔دوسری بات جو مسلمان عورت تمام دنیا کے سامنے چیلنج کے طور پر پیش کر سکتی ہے وہ یہ ہے کہ
تمام ادیان میں، بلا استثناء، اسلام کے سوا ایک بھی ایسا مذہب نہیں جس نے عورت کو اپنے ماضی کے
ظلموں سے نجات بخشی ہوا اور تہذیب جو عورت نے اس زمانہ میں ورثہ میں پائی تھی اس کے خلاف علم بلند
حضرت خلیفہ مسح الرابع ' کے مستورات سے خطابات
۴۳
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
کیا ہو۔آپ اس پہلو سے خواہ یہودیت کا مطالعہ کریں یا عیسائیت کا مطالعہ کریں یا بدھ ازم کا مطالعہ
کریں یا کنفیوشس ازم کا مطالعہ کریں کسی مذہب کے ساتھ بھی اسلام کا موازنہ کر کے دیکھیں ایک
مذہب بھی آپ کو ایسا نظر نہیں آئے گا جس نے عورت کی آزادی کی تحریک چلائی ہو اور اس کے حقوق
کے قیام کے لئے ایک وسیع اور عظیم تعلیم دی ہو۔ہاں بدقسمتی سے مذہب کی وہ شکلیں جو آج ہمیں نظر آتی
ہیں اور ان مذاہب کے ماننے والوں ہی کی طرف سے مستند صورت میں پیش کی جاتی ہیں ان میں عورت
پر ظلم کرنے کی مختلف تعلیمات ایسی ملتی ہیں جن کے بڑے بھیا نک اور گھناؤنے اثرات ان کی
تہذیبوں پر پڑے اور فی الحقیقت آج کی مغربی دنیا کی آزادی کی تحریکات اس پس منظر میں شروع ہوتی
ہیں جو ان کا اپنا پس منظر ہے، ان کے اپنے ماضی کے حوالے سے شروع ہوتی ہیں اور وہ کچھ جو اسلام ان کو
چودہ سو برس پہلے دے چکا تھا آج تک وہ آزادی کی تحریکات اس زمانہ میں بھی عورت
کو نہیں دے سکیں۔اسلام نے جو کچھ عورت کو دیا وہ کچھ آزادی کی شکل میں دیا اور کچھ بظاہر پابندیوں کی شکل میں
دیا۔وہ عرب تہذیب جو عورت کو غلام بنا رہی تھی، اس کو حقوق سے محروم کر رہی تھی۔اس کے خلاف
اسلام نے علم بلند کیا اور عورت
کو وہ تمام حقوق بخشے جو اس سے سلب کر لئے گئے تھے اور تہذیب اور تمدن
کے نام پر عورت کو جس طرح کھلونا بنایا جارہا تھا انسانی شہوات کو پورا کرنے کا، جس طرح نشانہ بنایا جا رہا
تھا مردوں کی حرص و ہوا کو پورا کرنے کا اس سے آزادی پابندیوں کی صورت میں بخشی ہے۔اس لئے
آج جب آپ اسلام کی پابندیوں پر نظر ڈالتی ہیں تو وہ بھی آزادی ہے اور جب آپ اسلام کے حقوق پر
نظر ڈالتی ہیں تو وہ بھی آزادی ہے۔یہ دوسرا پہلو چونکہ آج کے مختصر وقت میں زیر
نظر نہیں لایا جا سکے گا اس
لئے اگر چہ اُس کے لئے میں مضمون کے اشارے تو لکھ لایا ہوں، لیکن میرا اندازہ یہی ہے کہ اُس کو کسی
اور وقت کے لئے رکھنا پڑے گا۔اب میں آپ کو عرب پس منظر کے بعد یورپ کے پس منظر میں لے کر آتا ہوں تا کہ آپ کو
معلوم ہو کہ یہ آپ کو آزادی کا پیغام دینے والی عورتیں خود کس ماضی سے تعلق رکھتی ہیں اور آج بھی کس
جد و جہد میں مبتلا ہیں۔عورتوں کو سزائیں
سترھویں صدی میں عورتوں کو جادو کے الزام میں موت کی سزا ئیں اس کثرت سے دی گئی
حضرت خلیفہ مسح الرابع ' کے مستورات سے خطابات
۴۴
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
ہیں کہ ایک صدی میں بعض کتب کے بیان کے مطابق ایک لاکھ عورتیں زندہ جلا دی گئیں محض اس الزام
میں کہ انہوں نے دوسروں پر جادو کیا تھا۔سولھویں صدی میں یہ قسمیں لی جاتی تھیں دایہ عورتوں سے کہ
وہ بچے کی پیدائش پر اس پر جادو نہیں کریں گی۔یہ جو پہلو ہے عورتوں کے مظالم کا اس کو اگر آپ دوسری
تمام دنیا کی تہذیبوں سے موازنہ کر کے دیکھیں تو باقی تہذیبیں تو چھوڑیئے اسلام کے متعلق جو کہا
جاتا ہے کہ اسلامی مختلف ادوار میں گذشتہ چودہ سو سال میں عورتوں پر بڑے مظالم ہوئے ہیں ان
سارے مظالم کو اکٹھا کر لیں ان کا Concentrate تیار کر لیں تو چودہ سو سال میں پھیلے ہوئے جتنے
بھی مظالم عورت پر اسلام کی تعلیم کے خلاف ہوئے ہیں اس سے سینکڑوں گنا زیادہ مظالم عیسائی تہذیب
کے ایک سوسال کے اندر عورت پر روار کھے گئے۔اور یہ جو ایک لاکھ عورتیں یا کم و بیش اس کے لگ بھگ
زندہ جلائی گئیں صرف یہی تعداد اصل حقیقت کو ظاہر نہیں کرتی۔یہ ایک لاکھ عورتیں جو جادوگرنی سمجھی گئی
تھیں ان کا جو ٹیسٹ لیا گیا، جس آزمائش سے گزار کا ان کو جادوگرنی سمجھا گیا اس آزمائش میں جو عورتیں
ہلاک ہوئیں ہیں ان کی تعداد کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔طریقہ سنئے کہ یہاں کیا رائج تھا عورتوں کو
جادو گرنی یا نه جادوگرنی قرار دینے کا ، عورت کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کو تالاب میں پھینک دیا جاتا
تھا۔اگر وہ ڈوب جاتی تھی تو کہا جاتا تھا کہ دیکھو معصوم تھی اس لئے ڈوب گئی اور انسانی سزا سے بچ گئی
اور اگر وہ بچ جاتی تھی تو کہتے تھے کہ دیکھو جادو گرنی ہے نا جو بچ گئی اور اس کے نتیجہ میں اسے زندہ جلا دیا
جاتا تھا۔ہاتھ پاؤں باندھ کر لٹکا دیا جاتا تھا، پاؤں سے پتھر باندھ دیئے جاتے تھے اور نیچے آگ کا
الآؤ روشن کر دیا جاتا تھا اور اس کے نتیجہ میں وہ انتہائی اذیت کے ساتھ جان دیتی تھی۔عورت کا اموال پر کسی قسم کا تسلط تسلیم نہیں کیا جاتا تھا۔سولہویں صدی میں ایسے واقعات
بکثرت ملتے ہیں کہ خاوند کو یہ حق تھا کہ جب عورت پر الزام لگائے تو صرف خاوند کا یہ کہنا کافی تھا کہ اس
عورت نے فلاں بری حرکت کی ہے اور اس کے نتیجہ میں اسے قتل کر دیا جاتا تھا۔اس کا موازنہ آپ کر
کے دیکھیں۔چودہ سو سال پہلے اسلام نے اس بارہ میں کیا تعلیم دی ؟ اسلام نے صرف مرد کو الزام کا حق
نہیں دیا بلکہ عورت کو بھی الزام کا حق دیا اور اس کے جواب میں مرد کو بھی حق دیا اور عورت کو بھی حق دیا کہ
اگر وہ اسی شدت اسی طریق پر اس الزام کا انکار کرے تو قعطا وہ قابل سرزنش نہیں سمجھی جائے گی۔یا قابلِ
سرزنش نہیں سمجھا جائے گا، اگر مرد ہو۔اور وہ دونوں اس الزام سے بری قرار دئیے جائیں گے۔عورتوں کو فیکٹریوں میں روزانہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنا ہوتا تھا اور گھر کا کام کاج اس کے علاوہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۴۵
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
تھا۔انگلستان کی کل عورتوں کی تعداد جس میں بچیاں بھی شامل ہیں ان کی ایک بٹا تین (۱/۳) عورت
اپنے گھر کے علاوہ دوسرے کام کرنے پر مجبور تھی۔عورت کو عرب معاشرے کی طرح مرد کی جائیداد سمجھا
جاتا تھا۔عورت کو گواہی دینے کا حق حاصل نہیں تھا۔آج یورپ شور مچارہا ہے کہ اسلام نے ایک مرد کے
مقابل پر دو عورتوں کی گواہی مقرر کی اور بڑا بھاری ظلم ہے۔کل تک عورت کو یہاں گواہی دینے کا ہی حق
حاصل نہیں تھا۔اور وہ مسئلہ الگ ہے، وہ موقع پر میں بیان کروں
گا ، وہ بالکل غلط الزام ہے۔۱۸۹۱ ء تک یعنی ابھی صدیوں کے لحاظ سے کل کی بات ہے انگلینڈ، جرمنی ، ناروے، امریکہ،
سکینڈے نیویا، وغیرہ میں عورتوں کو قانونا مرد کی جائیداد پر کسی قسم کا کوئی حق حاصل نہیں تھا۔عورت کو
ووٹ دینے کا کوئی حق حاصل نہیں تھا۔انیسویں صدی تک فرانس میں خاوند اگر عورت کو طلاق دیتا تھا تو
ماں کو بچوں پر کوئی حق نہیں تھا۔یہاں تک کہ بیوہ عورت کو بھی اپنے بچوں پر کوئی حق حاصل نہیں تھا۔خاوند کے مرنے کی صورت میں اس کے بچے خاوند کے رشتہ داروں کے سپر د کر دیئے جاتے تھے۔انیسویں صدی میں انگلستان اور فرانس میں عورتیں مردوں سے طلاق نہیں لے سکتی تھیں۔عورت کو تو بے حیائی کی پاداش میں، اگر اس پر مرد الزام لگائے شدید سزا دی جاتی تھی اور مرد کا یہ حق مسلم
تھا کہ اگر چہ وہ ایک سے زیادہ شادیاں تو نہیں کر سکتا مگر ایک سے زیادہ عورتیں اپنے گھر میں بغیر شادی
کے رکھ سکتا ہے۔اس کے نتیجہ میں اس کی کوئی سزا مقررنہیں تھی اور یہ تو اب بھی جاری ہے۔دوسری جنگ عظیم میں عورتوں سے نہایت سخت کام لئے گئے یہ کہہ کر کہ قومی ضرورت ہے اور
اس کے پیش نظر عورتوں کا بھی فرض ہے کہ وہ قوم کی خدمت کریں لیکن جنگ کے معا بعد ان ساری
عورتوں کو بغیر حقوق کے فارغ کر دیا گیا۔انیسویں صدی کے آخر تک حال یہ تھا کہ عورتوں کا فیکٹریوں
وغیرہ میں کام کرنا تو مناسب خیال کیا جاتا تھا مگر تعلیمی کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔یہاں تک کہ بعض
اس دور کی مصنفہ عورتیں مثلاً Marian Evans میری این ایونز (۱۸۸۰-۱۸۱۹)
George Eliot ( جارج ایلیٹ ) کے نام پر مشہور ہوئی جو ایک مرد کا نام ہے۔اور اکثر انگریزی
لٹریچر پڑھنے والے یہ بھی نہیں جانتے کہ یہ عورت تھی اور باہر کی دنیا کے لوگ ، جارج ایلیٹ جس کو وہ مرد
سمجھتے ہیں، وہ دراصل عورت
تھی اس لئے وہ عورت
کا نام ظاہر نہیں کر سکتی تھی کہ یہ کرنا اس کے لئے جرم
تھا۔اسی طرح برانٹے سٹرز جو مشہور ہیں شارلٹ اور این اور غالبا ایک اور نام مجھے بھول گیا ہے۔بہر
حال
تین بہنیں مشہور ہیں ادب کی دنیا میں۔ایملی یہ تینوں شروع میں مردوں کے نام پر ناول لکھا کرتی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۶
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
تھیں کیونکہ اس زمانہ میں عورت کو علمی کام کرنا ایک جرم تصور کیا جاتا تھا۔☆
☆
اب تاریخ وار میں آپ کے سامنے ایک خاکہ پیش کرتا ہوں۔۱۸۵۷ء سے پہلے عورتوں کو قانونی طور پر طلاق لینے کا کوئی حق نہیں تھا۔۱۸۶۶ء میں پہلی دفعہ کیمبرج کے Examination Board نے لڑکیوں کو امتحان
دینے کی اجازت دی۔(۱۸۶۶ کی بات ہے یہ )
۱۸۸۲ء میں پہلی مرتبہ یورپ میں عورت کو اپنے نام پر جائید اور کھنے کا حق حاصل ہوا۔۱۸۹۰ء تک عورتوں
کا اپنے خاوند کی جائیداد پرکسی قسم کا کوئی حق حاصل نہیں تھا۔یہ تو گزشتہ صدی کی باتیں ہیں۔اب اس صدی میں آئے :-
۱۹۲۰ء سے پہلے آکسفورڈ یونیورسٹی میں کوئی عورت داخلہ ہی نہیں لے سکتی تھی۔۱۹۳۷ء سے پہلے تک انگلستان میں عورت مرد سے طلاق لینے کا حق نہیں رکھتی تھی۔۱۹۴۴ء سے پہلے عورتوں کو شادی کے بعد تعلیمی پروفیشن سے قانو ن خارج کر دیا
جا تا تھا ، یعنی عورت کو شادی کے بعد کسی تعلیمی پروفیشن سے تعلق رکھنے کی اجازت
نہیں تھی۔۱۹۴۸ء سے پہلے کیمبرج یو نیورسٹی میں کوئی عورت ڈگری حاصل نہیں کر سکتی تھی۔۱۹۵۳ء سے پہلے ( یعنی کل کی بات ہے جب فساد پاکستان میں احمدیوں کے خلاف ہو
رہے تھے ) وومن ٹیچر کی تنخواہ اگر چہ مضمون ایک ہی پڑھاتی ہو ، اور ایک ہی جیسا وقت دیتی
ہو، مر داستاد سے بہت کم تھی۔۱۹۵۵ء سے پہلے سول سروس میں ایک ہی جیسے عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود عورت کی
تنخواہ مرد کی تنخواہ سے کم تھی۔۱۹۶۷ء کے Matrimonial Homes Act سے پہلے قانونی طور پر عورت کو مرد
کے گھر میں رہنے کا حق حاصل نہیں تھا۔یعنی اگر یہ ۱۹۶۷ء کی بات ہے ، آپ تصور کریں ذرا، یہ جو
آزادی کی باتیں کرنے والی مغربی دنیا ہے، کل تک ان کا اپنا حال کیا تھا؟۔اسلام نے جو آزادیاں عورت کو چودہ سو سال پہلے دی تھیں، جو حقوق دیئے تھے وہ ۱۹۶۷ء
تک بھی عورت کو یہاں نہیں ملے تھے۔اور کئی ایسے ہیں جو آج تک نہیں مل سکے اس لئے کہ اسلام نے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۴۷
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
اُن
کو وہ باتیں نہیں دیں۔بڑی لمبی جد و جہد سے عورتیں گزری ہیں۔بڑے مظالم اور دکھوں کے زمانے
سے نکل کر آئی ہیں تب جا کر رفتہ رفتہ خود عورتوں کی کوششوں کے نتیجہ میں یہ حقوق ان کو ملنے شروع ہوئے
جو چھین کر لئے ہیں انہوں نے۔مرد کے گھر میں رہنے کا حق حاصل نہیں تھا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر
خاوند اپنی بیوی کو رکھتا ہے گھر میں تو اس کے رحم و کرم پر ہے۔جس دن چاہے کان پکڑ کر نکال دے۔اس
کو ذاتی حق کوئی نہیں ہے کہ وہ اپنے خاوند کے گھر میں رہ سکے۔۱۹۷۵ء سے پہلے عورتیں اپنے نام پر سٹیٹ پینشن بھی وصول نہیں کر سکتی تھیں اور
۱۹۷۶ء کے Domestic Violence Act سے پہلے عورتیں اپنے خاوند کے
مظالم کی شکایت قانونی طور پر کر ہی نہیں سکتی تھیں یعنی گھر میں خواہ کسی قسم کا ظلم روا رکھا جائے
انگلستان میں چھہتر تک بھی عورت کو یہ قانونی حق حاصل نہیں تھا کہ وہ عدالت میں چارہ جوئی کی
درخواست کرے اور یہ تمام حقوق یک قلم حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر نازل ہونے والے دین نے
عورت کو چودہ سو سال پہلے دیئے بلکہ ان سے بڑھ کر دیئے۔آج بھی یورپ میں عورت ورثہ نہیں پاتی
اور اسلام نے عورت کو اس زمانہ میں جب کہ وہ میراث تھی، وارث قرار دے دیا۔بجائے اس کے کہ وہ
ورثہ ہو، اسے ورثے کا حقدار قرار دے دیا۔یورپ کے چند دلچسپ مقالے اب آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جو مختلف کتب سے لئے
ہیں۔ان میں سے ایک دلچسپ کتاب ہے Benham's book of quotations بائیبل
اس کو کہتے ہیں۔یہ book of quotations ہے اصل میں اس میں Biblical
quotations بھی ہیں اور بعض دوسری quotations بھی ہیں۔اسی طرح Great
quotations ہیں۔مختلف کتب ہیں جن سے میں نے یہ محاورے آپ کے لئے چنے ہیں آج۔یعنی
کل تک یورپ کا تصور عورت کے متعلق کیا تھا، وہ ان کے فلسفیوں اور ان کے ادیبوں کی زبان سے
66
سینے۔دنیا میں ہر جھگڑے کی بنیا د عورت ہے۔عورت کو مذہبی امور میں دخل اندازی نہ کرنے دو
اس کے لئے بائیل کا حوالہ دیا گیا ہے۔تین چیزیں ایسی ہیں جنہیں جتنا زیادہ مارا جائے
ان کے لئے بہتر ہوتا ہے۔عورت، کتا اور ” walnut tree ( یعنی اخروٹ کا درخت ) عورت کو
صرف تین بار گھر سے باہر نکلنا چاہئے۔ایک دفعہ جب اس کی christening ہوتی ہے پھر اُس کا
نام رکھا جاتا ہے مذہبی ایک روایت کے مطابق دوسری بار جب اس کی شادی ہوتی ہے اور تیسری بار
حضرت خلیفہ مسح الرابع ' کے مستورات سے خطابات
۴۸
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
جب اس کا جنازہ نکلتا ہے“۔ایک مقولہ یہ ہے کہ عورت ہی اصل جہنم ہے“۔ایک یہ ہے کہ دنیا کا ہر شر عورت کے شر
سے کم ہے۔ایک مقولہ یہ ہے کہ عورت اتنی بے اعتبار ہے کہ اس
کی قسم کو بھی پانی پر لکھنا چاہئے۔کہ
جب تک وہ گیلا پانی ہو شاید نظر آنا شروع ہو، کسی حد تک نظر آتا رہے ،اور جب وہ پانی سوکھے تو عورت
کی قسم بھی ختم۔پس در اصل جو رد عمل آج آپ مغربی تہذیب میں مردوں کے مظالم کے خلاف دیکھتی ہیں ،
بڑا ظلم کیا جارہا ہے کہ اسے مذاہب کے خلاف رد عمل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور اسلام کو گویا اس کے
مد مقابل ایک ظلم کرنے والے مذہب کے طور پر پیش کیا جار ہا ہے۔بالکل جھوٹ ہے، بالکل غلط
ہے، کوئی بھی حقیقت نہیں اس الزام میں۔ان کا اپنا پس منظر کل تک اتنا بھیا نک تھا۔ان کی اپنی تہذیب
اتنی ظالمانہ تھی۔ساری دنیا کی تہذیبوں پر آپ غور کر کے دیکھیں، کسی تہذیب میں کبھی عورت پر اتنے
مظالم نہیں ہوئے جتنے مغربی تہذیب میں ہوئے۔جتنے مغربی تہذیب کے ایک سوسال میں ہوئے
انسانی تہذیب کے ہزار ہا سال میں تمام دنیا میں ایسے مظالم نہیں ہوئے اس لئے یہ ردعمل ان کا بجا ہے
لیکن غلط نشانہ کیوں بناتی ہیں؟ ان کو حق ہے اس تہذیب کے خلاف آواز بلند کریں ، اپنے ماضی کے خلاف
آواز بلند کریں، مردوں کو کوسیں، جتنا چاہے کو میں مگر اپنی تہذیب کے نام پر کوسیں ، اسلام کو سامنے نشانہ
رکھ کر پھر کیوں یہ ظلم کرتی ہیں۔اس لئے آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اصل مجرم کون ہے۔ہرگز اسلام مجرم
نہیں ! مجرم ان کی اپنی تہذیب ہے۔ان کا اپنا ماضی ہے۔یہ حوالے بہت سے اور بھی ہیں۔فی الحال میں ان کو چھوڑتا ہوں کافی نمونہ ہو گیا آپ کے سامنے۔اس کے مقابل پر ایک حوالہ میں آپ کے سامنے صرف رکھتا ہوں۔(Stanley Lane Pole) سٹینلے
لین پول
وہ یہ کہتا ہے کہ پین میں جو بارھویں صدی تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلامی حکومت قائم رہی ہے اس
دور میں وہ عورت کے حقوق کے متعلق ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ عورتوں
کو ہر قسم کی تعلیمی سہولتیں حاصل
تھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی کہ وہ ہر قسم کی تعلیم کو حاصل کریں یہاں تک کہ اس دور میں بھی
قرطبہ میں ، یعنی قر ڈوبہ، وہاں لیڈی ڈاکٹر ز موجود تھیں۔جس کا تصور سینکڑوں سال کے بعد یعنی اب
اگر یورپ میں پیدا ہوا ہے اور اب لیڈی ڈاکٹر ز بکثرت ملتی ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں لیکن کل تک تو
ان کو تعلیم کی ہی اجازت نہیں تھی ، کجا یہ کہ وہ لیڈی ڈاکٹر بنتیں۔ہاں witch doctors بہت سمجھی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
جاتی تھیں تھیں یا نہیں، یہ الگ مسئلہ ہے۔۴۹
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
اس کے مقابل پر آپ یا درکھیں کہ اسلام نے عورت کو ایک عظیم معلمہ کے طور پر پیش کیا ہے۔صرف گھر کی معلمہ کے طور پر نہیں بلکہ باہر کی معلمہ کے طور پر بھی۔ایک حدیث میں حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کے متعلق یہ آتا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ آدھا دین عائشہ سے سیکھو۔اور جہاں تک حضرت
عائشہ صدیقہ کی روایات کا تعلق ہے دینی مسائل میں واقعہ لگ بھگ آدھے دین کے۔حضرت عائشہ
کی روایات سے ہمیں دین کا علم ملتا ہے۔اگر ان روایات کو نکال دیا جائے تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے
دین آدھا رہ گیا ہو۔صرف یہی نہیں کہ وہ یہ روایات بیان کرتی تھیں بلکہ بعض اوقات آپ نے اجتماعات
کو خطاب فرمایا اور یہ ایک عام سہولت مہیا تھی کہ جس کسی کو بھی کسی معاملے میں علم کی تلاش ہوتی ،کسی
روایت کی تلاش ہوتی تو حضرت عائشہ صدیقہ کے پاس سہولت سے پہنچتا اور پردے کی پابندی کے ساتھ
آپ سے سوال کرتا اور آپ سے ہر قسم کی معلومات حاصل کرتا۔پس چودہ سو سال پہلے عورت کو جس
حیثیت سے پیش کیا گیا اُس کا عشر عشیر بھی یورپ کی کل تک کی صدیوں کو نصیب نہیں ہوا تھا۔جہاں تک دیگر فلسفوں اور مذاہب کا تعلق ہے، میں مختصر اب ان کا بھی ذکر کر دوں۔سوشل ازم
اور کمیونزم یہ آج کی جدید ترین ریاست کی بنیاد کا فلسفہ ہے، جسے ہم Commonism یا
Scientific Socialism کے نام سے جانتے ہیں اگرچہ Marx نے اقتصادی پہلو کے لحاظ
سے سوشل ازم کی بنیاد رکھی اور بہت بڑی خدمت کی، لیکن اُس کا فلسفیانہ پس منظر Engels کا
مرہون منت ہے۔اور Engels نے وہ تمام نظریات پیش کئے جن کو بنیاد بنا کر Marx نے
Socialism کی تشکیل کی ہے۔Engels کا عورت کے متعلق جو تصور ہے، جسے بعد میں Lenin نے اپنایا اور اپنی کتب
میں بکثرت اور بشدت اُس کی توثیق کی، اگر چہ ابھی تک مکمل طور پر عورت کو وہ مقام عطاء نہیں ہوسکا،
الحمد للہ کہ ابھی تک عورت کو Communist Society میں وہ مقام عطا نہیں ہوسکا، مگر اُن کا
آخری رُخ اس طرف ہے۔وہ کس طرف آپ
کو لیجانا چاہتے ہیں ، وہ نہیں۔اینگلز کہتا ہے کہ مرد عورت کا رشتہ ازدواجی رشتوں میں منسلک کرنا ایک بہت ہی بھیا نک فعل
ہے جب آپ میاں بیوی کے رشتہ میں عورت اور مرد کو منسلک کر دیتے ہیں تو سوسائٹی میں کئی قسم کی
خرابیاں جنم لیتی ہیں اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یا مرد عورت پر ظلم کرنے لگ جاتا ہے یا عورت مرد پر ظلم کرنے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۰
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
لگ جاتی ہے اس لئے اس ظلم سے نجات کا صرف ایک ذریعہ ہے کہ یہ رشتہ ختم کر دیا جائے اور عورتوں کو
عام پبلک کی جاگیر بنا دیا جائے یعنی یہ لفظ تو اس نے استعمال نہیں کئے لیکن نتیجہ یہ نکالا ہے اور اس کے
نتیجہ میں جو مسائل پیدا ہوں ان کا وہ ایک حل پیش کرتا ہے۔وہ یہ کہتا ہے کہ عورت صرف بچہ جننے کی
مشین کے طور پر استعمال ہوگی، چونکہ عورت سے ہم نے فیکٹریوں میں بھی کام لینے ہیں، باہر کی دنیا
میں اس پر سارے بوجھ ڈالنے ہیں اس لئے یہ زیادتی ہوگی کہ عورت کے سپر داپنے بچوں کی دیکھ بھال
کی جائے ، اس لئے پیدا ہوتے ہی اس کے بچے اس سے چھین لئے جائیں گے اور انہیں سٹیٹ کی
تحویل میں دے دیا جائے گا۔یہ ہے جدید ترین فلسفے کا جدید ترین تصور جو آپ کے متعلق باندھے بیٹھے ہیں اور ابھی انہیں
توفیق نہیں ملی اسے پورا کرنے کی۔مگر اگر اشتراکیت ساری دنیا میں پھیل جائے تو پھر یہ بحث نہیں رہے
گی کہ بچے کسی عورت کے ہیں یا اس کے باپ کے ہیں۔بچوں کے باپ کے ہیں یا بچوں کی ماں کے
ہیں۔بچے کسی کے بھی نہیں رہیں گے سٹیسٹ کے ہو جائیں گے اور عورت صرف بچے پیدا کرے گی اور
ہر کس و ناکس کو حق حاصل ہوگا کہ جس عورت سے چاہے اپنے بچے پیدا کرتا پھرے اور بچے پیدا کرنے
کے عرصہ میں سٹیٹ اس کی دیکھ بھال کرے گی اور اس کے بعد اسے واپس فیکٹریوں میں بھیج دیا جائے
گا۔اس
کو کچھ پتہ نہیں ہوگا کہ میں نے کس کو جنم دیا تھا اور ان کا کیا حال ہوا۔ایسی ہولناک ایسی خوفناک
تہذیب آج اس صدی میں جنم لے رہی ہے۔گزشتہ صدی میں اس کا بیج بویا گیا تھا اور ابھی یہ پرورش پا
رہا ہے۔الحمد للہ کہ ابھی یہ درخت نہیں بن سکا لیکن اس طرف حرکت ضرور ہے اور معذرت کے طور پر
Lenin نے یہ لکھا ہے کہ اگر چہ ہم سر دست اس کو پوری طرح نافذ نہیں کر سکے لیکن ہماری آخری منزل
یہی ہے۔جب اشتراکیت اپنی پوری شان اور پوری قوت کے ساتھ دنیا پر اپنا تسلط جمالے گی تو اس
وقت تمام خاندان مٹ جائیں گے، تمام میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات ختم ہو جائیں گے، تمام
ماں بیٹے کے رشتے ختم ہو جائیں گے نہ بہن بھائی کا کوئی رشتہ رہے گا اور پھر یہ بھی کوئی پتہ نہیں کہ اس
کے بعد کون کس سے بچے پیدا کر رہا ہوگا کیونکہ جب تمام انفرادی لیبل اُٹھ جائیں گے تو یہ تو نہیں پتہ
رہے گا کہ بیٹا کس کا ہے اور بیٹی کس کی ہے، بہن کس کی ہے اور بھائی کس کا ہے۔ماں کس کی ہے اور باپ
کس کا ہے۔پھر تو تمام سٹیسٹ میں سب عورتوں پر سب مردوں کے برابر نا جائز حقوق قائم ہو جاتے ہیں۔جہاں تک عورت کے حقوق کا یہودی مذہب میں تصور پایا جا تا ہے اس کی بنیاد ہی یہ ہے کہ