اسلام میں عورت کا ماقام

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۱
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
عورت از لی طور پر بنیادی طور پر گنہگار ہے۔چنانچہ تو ا کے گناہ کا باعث تورات نے عورت کو قرار دیا
اور اس گناہ کو موروثی طور پر بنی نوع انسان میں جاری کرنے کی ذمہ دار عورت ہے اور اس کی سزا یہ سنائی
کہ تو درد کے ساتھ بچے جنے گی اور تیری رغبت اپنے شوہر کی طرف ہوگی اور وہ تجھ پر حکومت کرے
گا۔اب تصور کریں یہ مذہب یا مذہب کا یہ تصور کہاں اور کہاں اسلام کی پاکیزہ اور حیرت انگیز ایسی تعلیم
جو آج کی دنیا میں بھی جدید ترین تعلیم نظر آرہی ہے۔ان پیشگوئیوں میں سے ایک تو چل رہی ہے ابھی تک یعنی عورت درد کے ساتھ بچے جنتی ہے
بیچاری۔اگر چہ یورپ میں اس کے سامان پیدا کئے جا رہے ہیں کہ بچہ درد کے ساتھ نہ ہو۔دوسری
پیشگوئی تو کلیۂ غلط ثابت ہو گئی ہے مغربی تہذیب میں کہ تیری رغبت اپنے شوہر کی طرف رہے گی۔یہ
پیشگوئی تو ایسی جھوٹی بنی ہے کہ اس تہذیب نے اس پیشگوئی کے پر خچے اڑا دیئے ہیں۔آج کی دنیا میں مغربی تہذیب کے تقاضوں کو پورا کرنے والی عورتیں صرف ایک شخص سے
رغبت نہیں رکھتیں (یعنی اپنے خاوند سے )، باقی سب سے رغبت رکھتی ہیں۔اور وہ تجھ پر حکومت کرے
گا یہ بھی ختم ہو گیا معاملہ۔اب تو ایسا وقت بھی آگیا ہے کہ عورتیں مردوں پر حکومت کرنے لگی ہیں اور
اس کے بدنتائج بھی ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں۔اس ضمن میں میں آپ کی توجہ یورپ کے بعض ممالک کے قوانین کی طرف مبذول کراتا
ہوں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا عورتوں نے اپنے ظالمانہ پس منظر سے نجات پانے کیلئے خود جد وجہد کی
ہے اور جب ایک فریق بن کر ایک گروہ جد و جہد کرتا ہے تو یہ عقلاً اور نفسیاتی لحاظ سے ناممکن ہے کہ وہ
اُس مقام پر ٹھہر جائے کہ جہاں ٹھہر نا فریقین کیلئے مناسب ہو ، جہاں انصاف کے تقاضے مطالبہ کرتے
ہوں کہ یہاں ٹھہر جاؤ اس لئے ہمیشہ ایسی جدو جہد میں تحریکات مرکزی نقطے سے کئی قدم آگے نکل جاتی
ہیں تحریکات پینڈولم کی طرح جس طرح گھڑی پرانے زمانے کی ہوا کرتی تھی، پیڈ ولم لٹکتا تھا۔کبھی
ادھر نکل گیا کبھی اُس طرف نکل گیا۔بیچ میں نہیں کھڑا ہو سکتا تھا اسی طرح یہ تحریکات ایک طرف سے چلتی
ہیں اور دوسری طرف نکل جاتی ہیں۔یورپ کی تحریک آزادی یعنی عورت کی تحریک آزادی چونکہ عورتوں کے ہاتھ میں تھی اور اُن
کے مطالبات جائز حد سے آگے بڑھ چکے تھے ، اس لئے انہوں نے وہ کچھ بھی حاصل کر لیا جو مناسب
نہیں تھا اور اس کے نتیجے میں خود اپنی خوشیوں سے محروم رہ گئیں ہیں اور اس کے نتیجے میں بعض ایسی

حضرت خلیقہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۲
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
خرابیاں پیدا ہور رہی ہیں جن کا بظاہر کوئی علاج نظر نہیں آتا۔مثلاً کہاں یہ وقت کہ اس صدی کے آغاز
تک بلکہ تقریباً وسط تک بہت سی عورتوں کو اپنے خاوندوں کے گھر پر بھی کوئی حقوق حاصل نہیں تھے، اپنے
ماں باپ کے گھروں پر بھی کوئی حقوق حاصل نہیں تھے، اپنے بچوں کے گھروں پر بھی کوئی حقوق حاصل
نہیں تھے بلکہ بعض قوانین کے مطابق تو وہ جائیداد بنا ہی نہیں سکتی تھیں۔کہاں یہ ایسے قوانین، بعض
ممالک کے کہ جن میں عورت کو تقریباً تمام حقوق دے دیئے گئے ہیں جس دن چاہے کان پکڑ کے خاوند
کو باہر نکال دے اور اس سے چابیاں لے لے۔اور صرف اس کو یہ کرنا ہو گا کہ خاوند کے کپڑے سوٹ
کیس میں سجا کر یا جس طرح بھی پیک کر سکتی ہے جلدی میں کرے اور دروازے کے باہر رکھ دے اور
ایک نوٹ لکھا ہو کہ آئندہ سے تمہارا اس گھر پر کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ قانون یہ ہے کہ اگر عورت علیحدگی
کا فیصلہ کرے تو مرد اور عورت کی مشتر کہ جائیداد عورت کے نام ہوگی اور تمام عمر جو مرد نے کمائی کی ہے،
خواہ عورت نے اُس میں حصہ نہ بھی لیا ہو تب بھی وہ عورت کو ملے گی۔چنانچہ سکینڈے نیوین
کنٹریز میں یہ باتیں عام ہیں۔اب کہ کسی دن خاوند بیچارہ کام سے لوٹتا ہے، تو باہر ایک سوٹ کیس پڑا
ہوتا ہے، اس پر ایک نوٹ لکھا ہوتا ہے کہ اب مہربانی فرما کر واپس تشریف لے جائیے اب یہ گھر میرا
ہے، اس کے سارے حقوق میرے ہیں، آپ کا میرے سے کوئی تعلق نہیں۔اس کے نتیجے میں عورت خود خوشیوں سے محروم ہو گئی ہے۔عورت کی فطرت تو تبدیل نہیں ہو
سکتی، جتنی آپ آزادیاں دیں محض آزادی خوشی کی ضمانت نہیں ہے بلکہ عورت کی ایک فطرت ہے جسے
خدا نے بنایا ہے۔وہ جھکاؤ چاہتی ہے ، وہ انحصار چاہتی ہے ، وہ محبت کا ہاتھ چاہتی ہے جو اس کے سر پر
ہو۔بطور ماں وہ سر پر ہاتھ رکھنے کی اہل بھی ہے لیکن بحیثیت بیوی وہ یہ چاہتی ہے کہ بطور ماں جو
میں نے خدمت کی ہے قوم کی اب اس عمر میں آکر میری خدمت ہو اور کوئی میری نگہداشت کرے، میں
کسی کا سہارا ڈھونڈوں میں کسی پر انحصار کروں۔جب ایسی آزادی مل جائے کہ یہ انحصار ختم ہو جائیں تو
بظا ہر عورت آزاد ہوتی ہے لیکن در حقیقت اس کے اندر ایک خلا پیدا ہو جاتا ہے، ایک ایسی جستجو اور ایسی
طلب پیدا ہو جاتی ہے کہ جس کا کوئی جواب نہیں ملتا۔ایک تنہائی کا ایسا احساس پیدا ہو جاتا ہے جو پھر کبھی
ختم نہیں ہوسکتا۔نتیجہ ساری سوسائٹی بے چین ہو جاتی ہے۔میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا میں نے جب
سکینڈے نیوین ممالک کا ۱۹۶۸ء میں دورہ کیا تو وہاں اس موضوع پر مختلف عورتوں سے گفتگو ہوتی رہی
اور حیرت سے میں نے دیکھا کہ اتنی بے اطمینانی ہے، اتنی بے چینی ہے وہاں عورت میں کہ بعض عورتیں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۳
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
اب جن کی خاوندوں سے علیحد گیاں ہو گئیں تھی گھروں کی مالک بنی ہوئی تھیں لیکن اپنی تنہائی کی وجہ سے
اس طرح وہ حول کھا رہی تھیں، ایسی بے قرار تھیں کہ جب بات کرتی تھیں تو آنکھوں سے آنسورواں ہو
جاتے تھے اور بکثرت میں نے یہ احساس پایا کہ عورت کی بے چینی بڑھتی چلی جارہی ہے۔اس کے مقابل پر مردوں نے اپنے حقوق لینے کا ایک اور طریقہ دریافت کر لیا ہے۔اب وہ
کہتے ہیں کہ شادی کر کے جو گھر دینا ہے دوسرے کو اور سارے حقوق دینے ہیں تو بغیر شادی ہی کے کیوں
نہ رہو۔نتیجہ وہ تحفظ جس کی عورت کو تلاش تھی جس تحفظ کے حصول کی خاطر اُس نے اپنے مطالبات میں
اتنی شدت کی کہ مرد کا تحفظ اُڑ گیا۔اب وہ سب کچھ عورت کے ہاتھ سے جاتا رہا ہے۔اب وہاں جو غیر
قانونی بچے پیدا ہورہے ہیں وہ یورپ میں سب سے زیادہ ہیں سکینڈے نیوین کنٹریز میں اور یہ وہ ہیں
جو علم میں آتے ہیں اور باقاعدہ رجسٹر ہوتے ہیں۔تقریباً ستائیس فیصدی بعض ممالک میں بچے ہر سال
ایسے ہوتے ہیں جو قانونی طور پر غیر قانونی کہلاتے ہیں اور جو قانون کے علم میں نہیں آرہے ان کی
تعداد اس کے سوا ہے اور بہت زیادہ ہے۔کیوں ایسا ہو رہا ہے؟ اس لئے کہ مردوں کو یہ ترکیب سوجھی
ہے کہ وہ یہ کہتے ہیں اچھا ہم شادی نہیں کرتے۔اس کے دو بھیا نک نتائج نکلے ہیں اور وہ دونوں اتنے
خطرناک ہیں کہ اس نے عورت کے مستقبل کو بالکل تاریک کر دیا ہے۔اول یہ کہ بغیر شادی کے تم
ہمارے ساتھ رہتی ہو تو ہو اور جب ہم چاہیں گے تمہیں الگ کر دیں گے۔تم ایک Concubien
ہو، ایک مسٹریس ہو۔اس سے زیادہ تمہاری کوئی حیثیت نہیں بچے پیدا ہوں گے تو سٹیٹ تمہیں حق دے
گی میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں۔اگر چہ قانونی طور پر ایسی بحثیں چلتی ہیں کہ عورت ثابت کرے کہ اس
مرد کا بچہ ہے اور اس سے حقوق لینے کی کوشش کرے مگر یہ سارے بعد کے قصے ہیں۔عملاً جو ہورہا ہے وہ
یہ کہ عورت کے لئے اب کوئی امن کی ضمانت نہیں رہی وہاں اس پہلو سے۔دوسرا خطر ناک پہلو جو صرف سکینڈے نیوین کنٹریز میں نہیں بلکہ دنیا کی دوسری مغربی
ریاستوں میں بھی بڑی تیزی سے پیدا ہو رہا ہے وہ مردوں کا مردوں کی طرف رجحان اور عورتوں کا
عورتوں کی طرف رجحان ہے۔یعنی عورتیں تنگ آکر اس معاشرے سے یہ فیصلہ کرتی ہیں کہ ہمیں مرد کی
ضرورت نہیں۔ہم اُس سے پوری آزادی کیوں نہ حاصل کر لیں۔اس لئے ہم اپنی محبت اور رحمت
اور شفقت اور سکینت کے تقاضے بجائے مردوں میں ڈھونڈنے کے عورتوں میں ڈھونڈتی ہیں اور
Lesbianism کہلاتا ہے یہ۔بڑی تیزی کے ساتھ اعدادوشمار بتا رہے ہیں کہ یورپ کی عورتوں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۴
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
میں Lesbianism بڑھ رہا ہے اس کے مقابل پر مردوں میں Lesbianism کی بجائے
homosexuality اتنی بڑھ چکی ہے کہ ایک نہایت ہی خوفناک صورت اختیار کر چکی ہے۔امریکہ آج کی سب بدیوں میں سب سے زیادہ آگے ہے۔یورپ کو بدیاں سکھانے میں پیش پیش
ہے۔امریکہ کے بعد سویڈن اور ڈنمارک وغیرہ کی باری آتی ہے۔بہر حال امریکہ میں تو بڑی بڑی
leagues ہیں اور بڑی بڑی مردوں کے حقوق کی حفاظت کی Associations قائم ہو چکی
ہیں عورتوں کے مقابل پر۔اور وہ کہتے ہیں کہ قانون ہمیں وہ سارے تحفظ دے جو از دواجی تعلقات
میں تحفظات دیئے جاتے ہیں اور مرد با قاعدہ قانونی طور پر مردوں سے شادی کریں اور ان کے بڑے
بڑے جلوس نکلتے ہیں اور ان کو قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو وغیرہ دکھاتے ہیں کہ دیکھو یہ حقوق لے رہے
ہیں مرد اپنے۔تو عورت نے جو حقوق لینے کی تحریک شروع کی تھی چونکہ وہ خدائی تحریک نہیں تھی کیونکہ اس کے
او پر کسی نبی کا تاج نہیں تھا، کسی نبی کی رہنمائی کی روشنی ان کو حاصل نہیں تھی اس لئے ایسی بے راہ ہو چکی
ہیں یہ تحریکات کہ کچھ بداثرات تو اب ظاہر ہو چکے ہیں، کچھ آئندہ ہونے والے ہیں اور جو بد اثرات ظاہر
ہورہے ہیں ان میں سے ایک بداثر بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہو رہار ہے۔آزادی! آزدی! آزادی ! یعنی
کس چیز کی آزادی؟ خلاصہ اس کا یہ ہے کہ بے حیائی کی آزادی دو۔اور اس آزادی سے مرد بہت خوش ہیں
یہاں۔وہ کہتے ہیں تم آزادی مانگو ہم دیتے چلے جائیں گے کیونکہ بالآخر جہاں اشترا کی تہذیب میں قانون
کی صورت میں
تمہیں سب کی جائیداد بنانا ہے، وہاں تم خود آزادیاں مانگتے مانگتے ہم سب کی جائیداد بنتی
چلی جارہی ہو۔ہمیں اس پر کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟
تو تین قسم کے نئے تہذیبی تقاضے ابھر رہے ہیں۔یا تین قسم کے تقاضے نہیں کہنا چاہئے ، ایک
تقاضے کے نتیجے میں تین قسم کے آثار ابھر رہے ہیں۔ایک مرد کا مرد کی طرف رجحان اور عورت کو نظر
انداز کر دینا۔دوسرا عورت کا عورت کی طرف رجحان اور مرد کو نظر انداز کر دینا۔تیسرا تمام تہذیبی
تقاضوں
کو پس پشت ڈال کر ، تمام مذہبی اور اخلاقی قوانین کو پس پشت ڈال کر ، آزادی جنس کی تعلیم دینا
اور اُس کو فروغ دینا۔یہ تینوں چیزیں کیا عورت کے حق میں ہیں؟ کیا اس کا نام آزادی ہے عورت کے
لئے ؟ اس کو اپنے پیش نظر رکھیں پھر اسلام کی تعلیم کا موازنہ کریں پھر دیکھیں کہ اسلام کیا دیتا ہے اور کیا
چاہتا ہے اور عورت کی کیا عزت قائم کرتا ہے۔کہاں یہ تعلیم ، کہاں یہ فلسفہ کہ عورت کا دوسرا نام جہنم ہے۔

حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۵
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
عورت جہنم کی طرف لے کے جاتی ہے اور کہاں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی تعلیم کہ جت تمہاری
ماؤں کے پاؤں کے نیچے ہے۔کوئی نسبت ہے ان دونوں تصورات میں اور ان دونوں فلسفوں میں؟
اب میں کسی قدر تفصیل کے ساتھ ، وقت کی کمی کے پیش نظر، ذرا مختصر کرنا پڑے گا تفصیل سے
تو نہیں اب میں کہہ سکوں گا ، کچھ آپ کے سامنے اسلامی تعلیم کا تعارف پیش کرتا ہوں۔اگر چہ طبعی اور
جبی طور پر مرد اور عورت میں ایک فرق موجود ہے اور اسلام نے اپنی تعلیمات میں اس فرق کو نظر انداز
نہیں کیا اور جہاں بھی مرد اور عورت کے معاملہ میں تعلیم میں فرق کیا گیا ہے وہاں لازماً بلا استثناء اس
فطری اور جہتی فرق کے پیش نظر وہ فرق کیا گیا ہے اس لئے اب جب میں اس موضوع پر گفتگو کروں گا
جس موضوع کو عموماً یورپ میں اعتراض کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو آپ کو بتاؤں گا کہ اس کے سوا اس سے
بہتر تعلیم ممکن ہی نہیں تھی۔مرد اور عورت کی بناوٹ میں، اس کے طرزفکر میں ، اس کے جذبات میں ،اس
کے تصورات میں جو طبعی جبلی تقاضوں سے تعلق رکھنے والے تصورات ہیں ، ایک بنیادی فرق ہے۔عورت ماں بن سکتی ہے ، مردماں بن نہیں سکتا جو چاہیں آپ کر لیں۔مرد مجبور ہے اور وہ ماں بن نہیں سکتا
اور عورت مجبور ہے وہ باپ بن نہیں سکتی۔وہ مشینری اللہ تعالیٰ نے عورت کو مہیا کی ہے جس کے ذریعہ
بچے پیدا ہوتے ہیں نو مہینے وہ ان کو اپنے پیٹ میں پالتی ہے اور اس کے نتیجہ میں اس بچے کے ساتھ ایک
ایسا گہرا زائد تعلق ماں کو پیدا ہو جاتا ہے جو باپ
کو نہیں اور اس کی پرورش کیلئے وہ مجبور ہے۔عورت کے
بغیر باپ وہ پرورش نہیں کر سکتا اس لئے عورت کے حقوق قائم ہونے چاہئے تھے جو اس کو باقی
کاموں سے آزاد کریں اور گھر میں بچوں کی پرورش کے لئے خاص کر دیں۔ان حقوق کا نام یورپ
پابندیاں رکھتا ہے اور ان پابندیوں پر پھر اعتراض کرتا ہے یہ میں آپ کو مثال دے رہا ہوں۔لیکن اگر
آپ اسلامی تعلیم کا گہرا مطالعہ کریں تو آپ حیران ہوں گی یہ معلوم کر کے کہ جن کو پابندیاں کہا جاتا
ہے، وہ دراصل عورت کے حقوق ہیں لیکن جہاں تک اس کے سوا تعلیم کا تعلق ہے اسلام مکمل طور پر عورت
اور مرد میں برابری کی تعلیم دیتا ہے اور انہیں بار بار اس طرف متوجہ کرتا ہے کہ تم دونوں کے حقوق جنسی
فرق کے باوجود ایک سے ہیں اور خدا کی نظر میں ایک ہی طرح تم جوابدہ ہو گے۔فرمایا
وَمِنْ كُلِّ شَيْ خَلَقْنَازَ و جَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
(الذاریات: ۵۰)
کہ دیکھو ہم نے تو ہر چیز سے جوڑے پیدا کئے ہیں تو تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے ، یعنی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۶
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
عورت اور مردکو صرف انسانی تعلقات کے دائرے میں سوچ اور فکر کی دعوت نہیں دیتا قرآن کریم، بلکہ
تمام زندگی کے وسیع تر دائرے میں غور اور تدبر کی دعوت دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ انسانی زندگی تو الگ
حیوانی زندگی پر بھی غور کر کے دیکھو وہاں بھی ہم نے جوڑوں میں زندگی کو پیدا کیا۔یعنی مرد اور عورت کی
بجائے نر اور مادہ کی شکل میں۔اور کیوں کیا؟ اس لئے نہیں کہ ایک فریق پر ظلم ہو بلکہ اس لئے کہ زندگی
کی پیدائش اور اُس کی حفاظت کی ضمانت ہو اور اُس سلسلے میں حقوق کو قدرت نے تقسیم کر دیا ہے اور اُن
حقوق میں یہ بات بھی داخل فرما دی کہ صرف عورت پر اُس بچے کی پیدائش کی تیاری کی ذمہ داری نہ ہو یا
اُس کی پرورش کی ، مرد پر بھی ہو۔اگر چہ تقسیم کا رجیسا کہ انسانوں میں مقرر ہوئی ہے، ویسا حیوانی زندگی
میں بھی آپ کو ملتی ہے۔یہ جو قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے یہ ایک بہت بڑا وسیع مضمون ہے۔جن خواتین کو علم حیوانات سے کوئی مس ہے یا وہ با قاعدہ وہ مضمون پڑھ رہی ہیں، وہ اس آیت
کا مفہوم زیادہ بہتر سمجھ سکتی ہیں لیکن آج کل تو اس علم سے براہ راست تعلق رکھنے والے لوگوں کے سوا بھی
بہت سا دلچسپ مواد لٹریچر کی صورت میں مہیا ہو چکا ہے یا ٹیلی ویژن ، ریڈیو کے پروگراموں میں آتا
رہتا ہے۔بجائے اس کے کہ گندے پروگراموں میں ، لغو پروگراموں میں اپنا اور اپنے بچوں کے وقت
ضائع کریں، آپ اس قسم کے پروگرام دیکھیں اور دکھا ئیں اور قرآن کریم کی اس آیت کو پیش نظر رکھ کر
جب آپ ان پروگراموں کا مطالعہ کریں گی ، تو آپ کا علم بہت ہی وسیع ہوگا اور آپ قرآنی احکامات کی
حکمت کو سمجھنے کی پہلے سے زیادہ اہل ہو جائیں گی۔فرمایا وَ مِنْ كُلِّ شَيْ خَلَقْنَازَ وَ جَيْنِ ہم
نے جو ہر چیز سے جوڑے پیدا کئے ہیں ، اس لئے لَعَلَّكُم اگر یہ علم آپ حاصل نہیں کریں گی تو
تَذَكَّرُونَ کا سوال کیسے اُٹھتا ہے۔کس طرح آپ اس پر تدبر کر کے اس کے اچھے نتائج نکالیں گی۔مجھے چونکہ شوق ہے حیوانی زندگی کے مطالعہ کا تو قرآن کریم کی اس آیت کی روشنی میں جب میں دیکھتا
ہوں ، حیوانی دنیا کے ازدواجی تعلقات کے مختلف ادوار کو ، تو دو طرح سے میری راہنمائی ہوتی ہے اور
اُس کی طرف میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔اول یہ کہ ان تعلقات میں بہت تفاوت بھی پایا جاتا ہے۔بعض تعلقات اور نوع کے ہیں،
بعض تعلقات اور نوع کے ہیں۔مختلف حیوانوں میں مختلف قسم کے تعلقات ہیں اور بعض تعلقات عبرت
کے لئے ہیں اور بعض تعلقات روشنی اور راہنمائی کے لئے اس لئے اس طرح غور کرنا کہ گویا ہر حیوانی مرد
اور عورت یا نر اور مادہ کا تعلق آپ کیلئے را ہنمائی پیدا کر رہا ہے ، یہ بالکل غلط بات ہے۔تَذَكَّرُونَ“

حضرت خلیفہ آسخ الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۷
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
کا مطلب یہ ہے کہ اسلامی تعلیم کی روشنی میں ان تعلقات پر نظر ڈالو تو تمہیں بعض تعلقات عبرت کا نشان
نظر آئیں گے، وہاں سے بھی تم سبق سیکھ سکو گی اور بعض تعلقات راہنمائی اور روشنی پیدا کریں گے، وہاں
سے بھی تم سبق سیکھ سکو گی۔مثلاً بعض جوڑے ایسے ہوتے ہیں ، جانوروں میں، جہاں گھونسلے کی تیاری
میں، جب کہ انڈے دینے کا وقت آ رہا ہوتا ہے، مرد بھی پوری یعنی نر بھی پوری محنت سے کام لیتا ہے بلکہ
زیادہ محنت سے کام لیتا ہے اور اُن دنوں میں عورت کے بڑے نخرے برداشت کرتا ہے ، یعنی میری مراد
ہے مادہ کے چونچلے کرتا ہے، اُس کو اچھی خوراک مہیا کرنے میں اُس کی مدد کرتا ہے اور دن رات محنت
کر کے تنکے پچن چن کر لاتا ہے، جسے مادہ اپنی مرضی سے سجاتی اور اُس گھونسلے کی تخلیق کرتی ہے۔ہم نے سیر کے دوران ایک ایسا واقعہ دیکھا کہ جھیل کے پاس سے گزرتے ہیں۔وہاں ایک
Coots یعنی ڈیکوں کا جوڑا ہمارے سامنے اس دور سے گزرا ہے، پھر وہ مکمل ہوا۔اب اُس کے بچے
بھی پیدا ہو چکے ہیں اور بڑے ہو کر آزادی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔تو ہم نے دیکھا کہ بہت محنت کر رہا
تھا اُس کا نر ، اور ہر طرح سے خدمت کر رہا تھا، بلکہ اُس دور میں ایسے اُس کے تقاضے پورے کر رہا تھا جو
عام اُن کے تعلقات میں اشارہ بھی نظر نہیں آ رہے تھے۔آنحضرت ﷺ کا حسن سلوک جو اپنی
ازدواج مطہرات سے تھا، اُس کی روشنی میں جب آپ تلاش کریں گی تو آپ کو بعض حیوانی زندگی کے
تعلقات اس کے قریب تر نظر آئیں گے۔وہ آپ کیلئے راہنمائی کا کام دے رہے ہیں۔تَذَكَّرُونَ
کا یہ مطلب ہے۔اور جہاں جہاں اس سے بہتی ہوئی حیوانی زندگی آپ کو نظر آئے گی ، وہ تکلیف کا
جب بنے گی اور جانوروں میں بھی نہایت خوفناک نتائج پیدا کرنے کی موجب بنے گی۔میں اُس کی
مثال ایک بعد میں آپ کو دوں گا جو اتنی بھیانک ہے کہ آدمی کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔تو
تَذَكَّرُونَ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر جانور کی طرح تم بھی جانور بن جاؤ۔مراد یہ ہے جانوروں میں
بعض جانور تمہارے لئے نمونہ ہیں مثبت رنگ میں اور بعض جانور تمہارے لئے نمونہ ہیں منفی رنگ میں
اور یہ فیصلہ کہ کونسا مثبت ہے اور کونسا منفی نمونہ ہے، یہ اسلام کی تعلیم کی روشنی میں تم کرو گی ، تب تمہیں سمجھ
آئے گی کہ تَذَكَّرُونَ کا کیا معنی ہے۔بہر حال، پھر بڑے انتظار کے بعد وہ بیٹھ گئی بیچاری انڈے دینے کے لئے۔اس سارے
عرصے میں وہ گوٹ نرجو تھا، وہ اُسے کھانے کھلاتا رہا اور ہم صبح جو بریڈ پھینکتے ہیں، روٹی پھینکتے ہیں ان
کے لئے جانوروں کے لئے جھیل میں، اس سے پہلے یہ ہوتا تھا کہ نر اور مادہ دونوں ایک دوسرے سے

حضرت خلیفہ انسخ الرابع" کے مستورات سے خطابات
مسیح
۵۸
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
جھگڑ جھگڑ کے، جس کا پہلے داؤ لگے وہ اُس سے چھین لیتا تھا یا چھین لیتی تھی اور اب ایک نیا دستور بن گیا۔یعنی مرد نہ صرف یہ کہ اُس دوران عورت کو کھلاتا بلکہ جب بچے پیدا ہوئے تو مسلسل چکر لگا تا تھا، جہاں ہم
روٹی پھینکتے تھے، وہاں سے گھونسلے تک اور صبح بھوکا ہونے کے باوجود، جب تک اپنی مادہ کا اور اپنے بچوں
کا پیٹ نہیں بھر لیتا تھا، اُس وقت تک وہ نظر بھی نہیں کرتا تھا اپنی ذات کیلئے۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ جس
طرح کامل طور پر ایک بے نفس شخص ہے۔حیرت سے میں اُس کو دیکھتا رہا، اس جوڑے کو اور مجھے خیال آیا
کہ اگر اسلامی تعلیم پر ، قرآن کی اس آیت پر ہی آج کے انسان نے غور کیا ہوتا تو باقی دنیا چھوڑیئے،
یورپ کے بھی بہت سے مسائل حل ہو جاتے۔عورت کو اس دور میں ایک بوجھ سمجھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے،اُس
کی عزت کم کر دی جاتی ہے، اُس کی خدمت کے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے بلکہ بعض گھروں میں
تو اس دور میں اُس سے خدمت لی جاتی ہے اور بعض بھیانک ایسی شکلیں میرے سامنے یعنی بہت ہی
تکلیف دہ بعض احمدی گھروں کی بھی سامنے آئیں کہ عورت حاملہ ہونے کی وجہ سے بجائے اس کے کہ اُس
کو آرام دیا جائے ، اُس کا خیال رکھا جائے ، اُس پر اُسی طرح بوجھ پڑے رہے ، بلکہ بچہ پیدا کرنے کے
بعد سمجھا گیا کہ جلدی سے جلدی وہ اپنی دوسری خدمتیں فوراً شروع کر دے یہاں تک کہ جیسا کہ میں نے
ایک دفعہ خطبے میں بیان کیا تھا بارش ہو رہی ہے، سردی کا وقت ہے ماں، جو ساس، اپنی بیٹیوں کو کہنے کی
بجائے کہ تم باہر سے چار پائیاں اٹھا کر اندر لے آؤ اپنی بہو کو کہ رہی ہے کہ جاؤ اور جا کر چار پائیاں اُٹھا کر
لے آؤ۔اُس کے نتیجے میں اُس کے ہاتھ پاؤں جڑ گئے کیونکہ وہ وقت ایسا تھا کہ جب بدن کچا ہوتا ہے اور
خصوصاً اُن دنوں میں اگر بارش میں ٹھنڈ کے زمانے میں عورت باہر نکلے تو بڑے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔تو یہ سارا ظلم جو دنیا میں ہو رہا ہے اس چھوٹے سے قرآنی تقاضے کو نظر انداز کر کے ہورہا ہے کہ
تم کم سے کم جانوروں سے ہی سبق سیکھ لو۔اگر انسانوں سے سبق نہیں سیکھ سکتے کہ انسان بگڑ چکے ہیں تو
اللہ تعالیٰ نے جانور کی تہذیب کی تو آج تک حفاظت فرما رکھی ہے۔کوئی نہیں جو اُس تہذیب کو بدل
سکے۔اُن میں وہ تہذیب جو اسلامی تقاضوں کے قریب ترین ہے جو اسلامی تعلیمات کے قریب ترین
ہے آج بھی تمہارے لئے مشعل راہ ثابت ہوسکتی ہے۔پھر فرمایا:-
ياَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ
وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءَ
( سورة النساء:۲)

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۵۹
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
اے لوگو اپنے رب
کا تقویٰ اختیار کرو۔تمہیں خدا نے نفس واحدہ سے پیدا فرمایا ہے۔دنفس
واحدہ کے بہت سے مفاہیم ہیں جن کو میں مختلف نکاحوں کے خطبات میں بیان کرتا رہا ہوں اور وہ
آئندہ بھی بیان ہوتے رہیں گے اور کوئی نہیں جو ان مفاہیم کو ختم کر سکے کیونکہ قرآن کریم کے علوم کی
روشنیاں ہر آیت سے اس رنگ میں پھوٹ رہی ہیں کہ وہ لا زوال بھی ہیں اور اُن کا محیط کرنا ممکن نہیں
رہتا پھیلتی چلی جاتی ہیں۔زمانے کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتی ہیں اور انسان کو نور بخشتی چلی جاتی ہیں تو
اس آیت کے بھی بڑے گہرے مفاہیم اور مطالب ہیں جن پر کوئی انسان احاطہ نہیں کر سکتا، لیکن ایک ان
میں سے یہ ہے کہ ہم نے تمہیں نفس واحدہ سے پیدا کیا یعنی تمہاری عزت مرد اور عورت کے لحاظ سے
برابر ہے، تمہارے حقوق مرد اور عورت کے لحاظ سے برابر ہیں ہم نفس واحدہ کی پیداوار ہو اور ایک
دوسرے کا محتاج اور ممنون احسان نہیں ہے اس پہلو سے
ی تعلیم عیسائیت کی تعلیم سے
کتنی مختلف ہے۔جو یہ کہتی ہے کہ عورت کو مرد کی پہلی سے پیدا کیا
گیا ہے اور اسلئے عورت
اپنی تخلیق میں مرد کی محتاج ہے۔جہاں تک آغاز کا تعلق ہے،انسانیت کے آغاز
کا تعلق ہے، قرآن کریم اس تعلیم کو ر ڈ کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے کہ مرد اور عورت اپنے آغاز کے لحاظ
سے ایک دوسرے کے محتاج نہیں ہیں بلکہ برابر کا درجہ رکھتے ہیں کیونکہ ان کی پیدائش کا آغاز نفس
واحدہ سے کیا گیا تھا۔یہ Scientific مضمون ہے جو تفصیلات کو چاہتا ہے لیکن یہاں اس کی
تفصیل کو بیان کرنے کا وقت نہیں ہے۔پیدائش کی غرض کیا بیان فرمائی۔فرمایا:
سے۔وَمِنْ أَيْته أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا
إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَ رَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ
(الروم : ۲۲)
يَتَفَكَّرُونَ
کہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے اس کی آیات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے تمہیں خود ایک
دوسرے سے پیدا کیا ، ایک دوسرے سے تمہارے لئے جوڑے پیدا کئے۔۔کیوں پیدا کئے ؟ اس لئے
نہیں کہ ایک دوسرے پر جبر کرے اور زیادتی کرے۔فرمایا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا تا کہ تم ایک دوسرے
کی طرف سکینت کی تلاش کرتے ہوئے جھکو اور ایک دوسرے کے اوپر انحصار کرو۔تسکین کی خاطر
وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت کو پیدا فرمایا۔پس شادی بیاہ
کے بعد اگر یہ مقصد پورا نہیں ہوتا یا جوڑے اس مقصد کو نظر انداز کر دیتے ہیں ، خواہ مردوں کا قصور ہو یا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۰
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
عورتوں
کا ، تو اپنی تخلیق کے مقصد کو وہ بھلا دیتے ہیں۔شادی کے بعد مودت اور رحمت کا مضمون ہمیشہ
پیش نظر رہنا چاہئے۔لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا کا مضمون ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہئے۔اور ایسا ماحول قائم کرنا
چاہئے کہ مرد عورت کیلئے محبت اور رحمت کا سر چشمہ ثابت ہو اور عورت مرد کیلئے محبت اور رحمت کا سرچشمہ
ثابت ہو۔جہاں تک نظروں کے بدکنے کا تعلق ہے ، بے راہ ہونے کا تعلق ہے، جہاں تک سکینت
تلاش، دوسری جگہ کرنے کا تعلق ہے، اسلام جو پابندی لگاتا ہے وہ عائلی زندگی کی تقویت کی خاطر لگاتا
ہے۔وہ اسلئے لگاتا ہے کہ مرد اور عورت کے تعلقات میں ہمیشہ دائم طور پر محبت کی حفاظت کی جائے۔اگر نظر کو بد کنے اور بے راہ روی کی اجازت دے دی جائے تو لازماً گھر کی محبت کی قربانی کے نتیجہ میں ایسا
کیا جاسکتا ہے اس کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔جتنی نظریں آزاد ہوں گی اتنی ہی زیادہ آپس میں ایک
دوسرے کے حقوق سے آزادی کے نتیجے میں آزاد ہوں گی اس لئے جب اس کو پابندی کہا جاتا ہے تو
بالکل غلط بات ہے۔اصل میں یہ حفاظت کا مضمون ہے اور بنیاد چونکہ اسلام نے عائلی معاشرہ پر رکھی
ہے اس لئے عائلی اقدار کی حفاظت کیلئے یہ تعلیم دی جاتی ہے۔اور قرآن کریم یہ حقیقت نظر انداز نہیں فرما تا کہ انسانی فطرت کے تقاضے ایسے ہیں جو بالآخر
تہذیبوں کو آزادی کی طرف مائل کر دیتے ہیں۔بالآخر مذا ہب سے بے راہ روی پیدا کرنے کے لئے
بھی انسان کے اندر کچھ ایسے تقاضے ہیں جو رفتہ رفتہ قدم ہٹاتے ہٹاتے اصل راہ سے دور لے جاتے
ہیں۔تو فرمایا اس سلسلہ میں تمہیں ہم دعا سکھلاتے ہیں اگر تم دعا سے کام لو گے تو ان اقدار کی حفاظت
کر سکو گے۔اگر محض اپنی طاقت پر انحصار کی کوشش کی تو تم ہر گز ان اقدار کی حفاظت نہیں کر سکو گے۔چنانچہ مؤمنوں کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرمایا:
وَالَّذِيْنَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ
أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا
(الفرقان: ۷۵)
کہ وہ لوگ یعنی رحمن خدا کے بندے، وہ یہ دُعا کرتے رہتے ہیں کہ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا
وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنِ کہ اے خدا ! ہمیں اپنے جوڑوں سے ہی ، ایک دوسرے سے آنکھ کی
ٹھنڈک عطا فرمادے تا کہ ہمارے دلوں کو ایسی تسکین نصیب ہو کہ ہم دوسری جگہ اس تسکین کے متمنی بن

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۱
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
کر اپنی نظروں کو آزادانہ نہ پھرائیں هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا اور صرف یہی نہیں بلکہ
ہمیں اپنی اولاد کی طرف سے بھی آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرما۔وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا اور
ہمیں متقیوں کا امام بنانا۔اس آیت میں جس عائلی زندگی کا تصور پیش فرمایا گیا ہے اس میں سب سے پہلی بات جوغور
کے لائق ہے وہ یہ ہے کہ مومن اپنی کوششوں پر انحصار نہیں کرتا اور جانتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے
توفیق نصیب نہ ہو تو میں اپنی عائلی زندگی کو خوشگوار نہیں بنا سکتا اور یہ حقیقت ہے۔وجہ یہ ہے کہ مثالی
جوڑے، ایسے جوڑے کہ جہاں طبعی تقاضوں کے طور پر ایک مرد عورت کی تسکین کا موجب ہو اور ایک
عورت مرد کی تسکین کا موجب ہو، بہت ہی شاذ کے طور پر ملتے ہیں۔اسلئے نہیں کہ ہمارے معاشرے میں ماں باپ شادیاں کرتے ہیں اور غلط شادیاں کر دیتے
ہیں، اس لئے کہ جہاں معاشرے میں پوری طور پر آزادی حاصل ہے، جہاں اپنی مرضی سے چھان
پھٹک کر ، ایک دوسرے کی دیکھ بھال کے بعد شادیاں کی جاتی ہیں ، وہاں بھی یہی صورتِ حال درپیش ہے
کیونکہ عائلی زندگی میں A Give اور Give & Take Take کا مضمون فوراً داخل ہو جاتا ہے
کچھ لینا پڑتا ہے، کچھ دینا پڑتا ہے، کچھ اپنے مزاج کو چھوڑنا پڑتا ہے، کچھ دوسرے کے مزاج کو قبول کرنا
پڑتا ہے۔اس لحاظ سے ابتداء میں Adjustment بہت مشکل ہو جاتی ہیں اور عموماً اس دور میں جبکہ
شادیاں Late ہو رہی ہیں اور بھی زیادہ مشکل پیش آجاتی ہے۔پرانے زمانے میں ، یعنی ایسے زمانے کو
میں پرانا کہہ رہا ہوں جو میں نے بھی دیکھا ہوا ہے، اُس زمانے میں رواج یہ تھا کہ ماں باپ جلدی
بچیوں کی شادی سے فارغ ہو جاتے تھے۔اُس کے نتیجے میں مرد بھی جلدی شادی کرتے تھے۔نتیجہ یہ ہوتا
تھا کہ وہ سادہ سے بچے جو آجکل کے زمانے میں بچے کہلاتے ہیں ، وہ ایک دوسرے کے ساتھ بڑی جلدی
Adjust ہو جایا کرتے تھے اور باوجود مزاج کے اختلاف کے، بہت جلدی ایک دوسرے کی خاطر قربانی
کرنا، ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنا سیکھ لیتے تھے اور ایک اچھا معاشرہ وجود میں آتا تھا۔شادیاں تو اتنی جلدی ہوتی تھیں اس زمانے میں کہ مجھے یاد ہے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
نے مجھے ایک دفعہ بتایا کہ جب میری شادی ہوئی ہے، یعنی حضرت میاں بشیر احمد صاحب کی ، تو کہتے
ہیں میری چودہ سال کی عمر تھی اور جب پہلی بچی یعنی میری بیوی (سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ ) کی والدہ
امتہ السلام بیگم صاحبہ ) پیدا ہوئیں ، تو کہتے ہیں کہ میں اتنا چھوٹا تھا اور اتنا شر مارہا تھا کہ میں چار پائی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
مسیح
۶۲
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
کے نیچے گھس گیا اور تلاش شروع ہوگئی کہ باپ کہاں گیا ہے، اُس کو مبارک باد دی جائے۔آخر حضرت
اماں جان نے چار پائی سے نکلا ہوا بوٹ دیکھ لیا اور بوٹ سے پکڑ کر گھسیٹا کہ میاں ادھر آؤ ، آکر مبارک
بادلو۔یہ وہ دور تھا سادہ ، اُسے سادہ دور کہیں۔ویسا دور تو شاید دوبارہ پیدا نہ ہو سکے لیکن اگر جلدی
شادیاں کی جائیں اور بے وجہ زیادہ تعلمیات حاصل کرنے کے چکر میں نہ پڑا جائے ، یا عورت کو اپنے
ماں باپ اور اپنے خاندان کو اقتصادی سہارا دینے کے لئے استعمال نہ کیا جائے تو بہت سی خرابیاں جو
آج ہم دیکھتے ہیں معاشرے میں ، وہ دُور ہو سکتی ہیں۔چنانچہ ان طبعی مجبوریوں کی بناء پر قرآن کریم نے
ہمیں تعلیم دی کہ اللہ سے مدد مانگا کرو۔ورنہ ہو سکتا ہے ایک شکل تمہیں چند دن اچھی لگے کچھ دیر کے بعد
بری لگنے لگ جائے۔ایک عادت شروع میں پیار سے نخرے کے طور پر برداشت کرو تھوڑی دیر میں
تکلیف دینے لگ جائے۔یہاں تک عادات کا اختلاف مسائل پیدا کر دیتا ہے کہ ایک مرد جو لقمہ کھاتے
وقت اُنگلی بھی تھوڑی سی منہ میں داخل کر دیتا ہے ، وہ اتنانا قابل برداشت ہو جاتا ہے بعض عورتوں کے
لئے جو حساس ہوتی ہیں ، کہ اسی وجہ سے ان کی لڑائیاں چل پڑتی ہی جو پھر ختم ہی نہیں ہوتیں۔بعض
مردوں کو تہذیبی تقاضے پورے نہیں آتے کہ فوراً اُٹھ کر جب اکٹھے کھانا کھانے جارہے ہیں تو پہلے بل
پیش کر دیں اور بعض Sensitive عورتیں ہوتی ہیں اُن کو شرمندگی ہوتی ہے دوسری عورتوں کے
سامنے اُن کے خاوند اُٹھ رہے ہیں، اُن کے خاوند زیادہ تیزی کے ساتھ سرعت کے ساتھ تہذیبی تقاضے
پورے کر رہے ہیں اور ان کے میاں چھڈو بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔اس کی وجہ سے تکلیف شروع ہو
جاتی ہے اور شروع شروع میں یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں لیکن رفتہ رفتہ اتنی شدت اختیار کر جاتی ہیں کہ
با قاعدہ گالی گلوچ ،لڑائیاں، جھگڑے، فساد اور جب اپنے گھر میں گالی دینے والے وجود مزید نہیں ملتے تو
پھر ماں باپ کے گھر تک پہنچتے ہیں۔پھر کبھی خاوند یہ ظلم شروع کرتا ہے، کبھی بیوی یہ ظلم شروع کرتی ہے
کہ ہاں ہاں تم نہیں تمہارے تو ماں باپ بھی ایسے تھے۔تمہاری تو نسلیں ایسی ہیں اور تمہارے رشتہ دار جو
ہیں ، جہاں جہاں تم نے اپنی بہنوں کی شادیاں کی ہیں وہ بھی ہم نے دیکھے ہوئے ہیں اور پھر اگر مرد نے
شروع کیا ہے تو عورت جواب دیتی ہے اور عورت نے شروع کیا ہے تو مرد جواب دیتا ہے۔اپنے اختیار میں تو آپ کے کچھ بھی نہیں ہے۔اگر اپنے تعلقات کو عام بہاؤ کے اوپر چلنے دیں
گے تو یہ نتیجے لازماً نکلیں گے اس لئے دیکھئے قرآن کریم نے کتنی پیاری تعلیم دی ہے۔فرمایا اپنی کوششوں
پر، اپنے طبعی تقاضوں پر انحصار نہ کرنا بلکہ مسلسل یہ دعا کرتے رہنا: رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا

·

آج 10 میں سے 10 باقی