اسلام میں عورت کا ماقام
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 3
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۳
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنِ جب تک تو ہمیں آپس میں ایک دوسرے سے تسکین حاصل کرنے کے
طریق نہیں سکھائے گا، جب تک تو ہمیں وہ محبت عطا نہیں کرے گا، جس کی تلاش میں ہم سرگرداں ہیں
جس کے بغیر کوئی دل مکمل نہیں ہوتا ایک دوسرے سے، کسی اور سے نہیں اس وقت تک ہمیں چین نصیب
نہیں ہوسکتا اس لئے ہم تجھ سے دعا مانگتے ہیں اور اس دعا کے نتیجے میں دو باتیں ظاہر ہوتی ہیں۔اول یہ
کہ انکسار سکھانے کے علاوہ انسان متوجہ رہتا ہے اس طرف کہ میں نے کس سے سکون حاصل کرنا ہے،
کس کی محبت حاصل کرنا میرے دل کی تمنا ہے۔اگر وہ دل کی تمنا نہ ہو تو دعا بن نہیں سکتی اور دعا بن جائے
تو دل کی تمنا نہ بھی ہو، تو انسان کی توجہ اس طرف پیدا ہو جاتی ہے اور انسان یہ سمجھتا ہے کہ میرے فرائض
میں سے ایک یہ ہے کہ جب میں دعا مانگ رہا ہوں تو کچھ کر کے بھی تو دکھاؤں اس لئے ایک دوسرے
کے ساتھ ایک خاص تعلق پیدا ہوتا ہے جو اسلام کے سوا پیدا ہونا کسی معاشرے میں ممکن ہی نہیں۔اس
دعا کے بغیر یہ تعلق پیدا نہیں ہو سکتا۔پھر اللہ تعالیٰ فضل فرماتا ہے اور ایک دوسرے سے چشم پوشی کے گر
سکھاتا ہے۔ایک دوسرے سے انسانیت کی خاطر، خدا کی خاطر، اسلام کی خاطر ، نرمی کا سلوک سکھاتا
ہے اور عفو سے کام لینا سکھاتا ہے اور انسان کا رُخ بجائے اس کی برائیوں کی طرف پھرنے کے خو بیوں
کی طرف منتقل ہونے لگتا ہے۔بجائے اس کے کہ وہ مرد عورت کی برائیوں پر ہر وقت نظر رکھے اور یہ
بتا تا ر ہے کہ جب تک تم یہ نہیں چھوڑو گی تم میری پیاری نہیں ہوسکتی اور عورت مرد کو کہے کہ جب تک تم
اس بدی سے باز نہیں آؤ گے تم مجھے اچھے نہیں لگ سکتے ، وہ یہ دیکھنے لگ جاتے ہیں کہ ان میں خوبیاں تو
ڈھونڈیں۔مرد جب هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا کی دعا کرتا ہے تو لازماً خوبیوں کی تلاش
کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے اور وہ اچھی باتیں دھیان میں لاتا ہے، جن اچھی باتوں کے نتیجے میں اُسے
ابتداء پیار ہوا تھا۔اس سے اُن کو وہ بقا بخشنے کی کوشش کرتا ہے، دوام بخشنے کی کوشش کرتا ہے۔اسی طرح
عورت کا حال ہوتا ہے۔اور دوسرا یہ کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے غائبانہ مد دضرور ملتی ہے۔سنجیدگی سے آپ
دعا کر کے دیکھیں اور اپنی پہلی زندگی کو اپنی نظر میں رکھیں اور اس دعا کے بعد اپنی بعد کی زندگی کو نظر
میں رکھیں تو آپ حیرت
انگیز تبدیلی پائیں گے۔بہت سی ایسی باتیں جن سے لگتا ہے کہ گزارا مشکل ہے
کیا کریں گے؟ کس طرح زندگی کٹے گی؟ اس دعا کے بعد آسان ہو جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے ایک دوسرے کی اصلاح شروع کر دیتا ہے۔مرد کی سختی کو کم کرتا ہے، عورت کی کبھی کو سیدھا کرنے لگ
جاتا ہے یا برعکس صورت جو بھی ہو۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
مسیح
۶۴
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
تیسری بات جو قابل توجہ ہے وہ ہے وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا عني أَزْوَاجِنَا
وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنِ کہ ہمیں ہماری ذریات کی طرف سے بھی آنکھوں کی ٹھنڈک پہنچانا۔اولاد
کی تربیت کا ایک گر ہمیں اس میں سکھایا گیا۔اول یہ کہ اولاد کی تربیت دُعا کے بغیر ممکن نہیں۔اگر
آپ دُعا سے کام نہیں لیں گی تو یہ خیال کر لینا کہ اولا دآنکھوں کی ٹھنڈک ثابت ہوگی، یہ بالکل ناممکن
ہے۔اور جب دعا سے کام لیں گی تو ماں باپ اور نئی نسل کے درمیان مودت کے رشتے اس طرح قائم
ہو جائیں گے کہ Generation Gap اُڑ جائیں گے بیچ میں سے۔جب آپ کی اولاد آپ کے
لئے قرۃ العین بن جائے ، آنکھوں کی ٹھنڈک ہو، اور یہ مقصد آپ کے پیش نظر رہے کہ آپ نے اپنی
اولاد کو بھی آنکھوں کی ٹھنڈک بنانا ہے تو عائلی زندگی میں صرف ایک Space پیدا نہیں ہوتی یعنی میاں
بیوی کے تعلقات کے نتیجے میں جو حال سے تعلق رکھنے والے تقاضے ہیں، بلکہ مستقبل سے تعلق رکھنے
والے تقاضے بھی آپ کی زندگی میں مؤثر کردار ادا کرنے لگتے ہیں اور آئیندہ نسلوں کے ساتھ آپ کے
تعلقات کا ایسا مضمون شروع ہو جاتا ہے جو لا متناہی ہو جاتا ہے۔آج اگر یورپ کے مسائل کو دیکھیں اور
یورپ کے دکھوں اور مشکلات کو دیکھیں ، جن کی طرف کسی Women's Lib کی توجہ ابھی تک پیدا
نہیں ہوئی منتقل نہیں ہوئی۔بلکہ اس کے نتیجہ میں یہ مسائل اور بڑھ رہے ہیں۔وہ یہ ہے کہ گھر ٹوٹ
رہے ہیں۔نہ صرف یہ کہ میاں بیوی کے تعلقات خراب ہوتے چلے جارہے ہیں۔بلکہ ماں باپ کے
اولاد سے تعلقات خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں اور اولا دکسی صورت میں بھی آنکھوں کی ٹھنڈک ہی
نہیں رہی۔الا ماشاء اللہ بہت کم ہیں ایسے گھر جہاں اولا د بھی تک آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔یورپ کے
بعض ممالک میں نسبتا جو اولا داور ماں باپ کے تعلق بہتر ہیں۔مثلاً انگلستان میں ، میں نے جب موازنہ
کیا ہے، انگلستان میں نسبتا زیادہ بہتر تعلقات ہیں ، لندن کو چھوڑ کر، اگر ان کے دیہاتی علاقوں میں آپ
جائیں، تو گھریلو زندگی کی حفاظت یہاں نسبتاً زیادہ پائی جاتی ہے۔یا سپین میں جنوبی یورپ میں بعض
ممالک میں آپ کو یہ تعلقات زیادہ بہتر نظر آئیں گے۔مگر وسطی یورپ اور شمالی یورپ میں تو اتنی
خطر ناک حالت پہنچ چکی ہے کہ جوان ہونے کے بعد اولا د ماں باپ کو نہیں دیکھ سکتی اور ماں باپ اولا د کو
نہیں دیکھ سکتے اور جرمنی میں اور بعض دیگر ممالک میں ہمارے احمدی دوستوں نے ، جو مقامی باشندے
ہیں، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ بہت ساری صورتوں میں جب اولاد بڑی ہو تو ماں باپ کو تکلیف دیتی
ہے یہ بات کہ وہ اُن کی روٹی توڑ رہے ہیں اور جب وہ کمانے لگ جائیں تو اصرار ہوتا ہے کہ با قاعدہ
حضرت خلیلہ اسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۵
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
حصہ ڈالواور Paying Guest ہو ورنہ یہاں سے نکل جاؤ۔اُس کے نتیجے میں ، نئی نسل کے دل
میں پرانی نسل کے لئے ایک نفرت پیدا ہوتی ہے اور وہ جو گزشتہ احسان کا سلوک تھا، وہ اثر ڈالنے کی
بجائے ، انتقام کے جذبے پرورش پانے لگتے ہیں۔یہاں تک کہ اکثر صورتوں میں اب یہ گھر اس طرح
اُجڑ گئے ہیں کہ ماں باپ اولاد کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک نہیں رہے اور اولاد ماں باپ کے لیے
آنکھوں کی ٹھنڈک نہیں رہی اسلام نے نہ صرف اس کی طرف توجہ دلائی، بلکہ دعا سکھائی کہ یہ دعا کرتے
رہنا۔ذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنِ ہمیں اپنی اولاد کی طرف سے بھی آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرما
و اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا اور ہمیں ایک ایسی متقی اولاد پیچھے چھوڑنے کی توفیق بخش کہ ہم
متقیوں کے امام کہلائیں۔آئندہ نسلیں جب نظر ڈالیں تو ہمیں دعائیں دیں کہ کیسی پاکیزہ ، کیسی نیک
اولا د چھوڑ کر پیچھے گئے تھے۔متقیوں کا امام اپنے اندر ایک اور پیغام بھی آپ کیلئے رکھتا ہے اور بہت
وسیع پیغام ہے۔مراد یہ ہے کہ اس بات پر راضی نہ رہو کہ تمہارے بچے تمہارے حقوق ادا کر رہے ہیں۔جب تک کہ وہ بنی نوع انسان کے حقوق ادا کرنے والے بچے نہیں بن جاتے اُس وقت تک تم اطمینان
پانے کے اہل نہیں اس لئے یہ دعا کرنا کہ اے خدا ہم محض خود غرضی کے طور پر اپنی اولا دکو اپنی آنکھوں کی
ٹھنڈک دیکھنا نہیں چاہتے بلکہ ہم انہیں تمام بنی نوع انسان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنانا چاہتے ہیں تو انہیں
متقی بنادینا اور متقی سے مراد قرآنی تعریف کے مطابق یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا خوف پیش نظر رکھتے ہوئے
ہر دوسرے کے حقوق کو ادا کرنے میں اول حیثیت اختیار کرتا ہو۔یہاں تک کہ اپنے حقوق غیر کی خاطر
چھوڑ کر بھی دوسرے کا خیال کرنے والا ہو اس کو متقی کہتے ہیں تو اس عائلی تعلق میں اس آیت کا مفہوم
بالکل اور ہو جاتا ہے۔محض عام متقی مراد نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ اے خدا ہم تجھ سے یہ التجا کرتے ہیں کہ
ہماری اولا دصرف ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک نہ بنے بلکہ تمام بنی نوع انسان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے ،
اس سے دنیا کوثر نہ پہنچے دنیا کو خیر پہنچے۔مضمون کا یہ پہلو ، یہ حصہ ابھی بہت باقی ہے، لیکن وقت ختم ہو گیا ہے اس لئے میں اس مضمون
کو یہیں ختم کرتا ہوں کیونکہ آئندہ اس کے بعد جو پروگرام چلنے ہیں ان میں زیادہ لمبا کرنے کی ہمارے
پاس گنجائش نہیں ہے۔مشکل یہ ہے کہ لندن سے جو بسیں چلتی ہیں، مختلف محلوں کے احمدیوں کو اور اُن
کے مہمانوں کو لے کر آتی ہیں۔یہاں کے قوانین کے مطابق اُن ڈرائیوروں سے جو معاہدہ ہے کمپنیوں
کا ، وہ خاص وقت سے زیادہ اُن سے خدمت لے ہی نہیں سکتے۔یعنی اُن کو یہ بھی حق ہے کہ اگر اُن کا
حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۶۶
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
وقت ختم ہو جائے تو جہاں بس ہے وہاں کھڑی کر کے بیٹھ جائیں کہ بس ہمارا وقت ختم ہو گیا ہے۔اگر چہ
اس طرح وہ استعمال نہیں کرتے اس حق کو لیکن یہ ضرور اصرار کرتے ہیں کہ ہمیں عین وقت پر رخصت
کیا جائے اور اتنا خیال رکھا جائے کہ اگر ہم نے ایک گھنٹے میں تمہیں وہاں پہنچانا ہے تو ایک گھنٹہ پہلے ہم
یہاں سے چل پڑیں گے اور اس بارے میں وہ بنی کرتے ہیں۔تو کل جب پروگرام لمبے ہو گئے تھے تو
یہی مشکل پیش آئی تھی کہ جلسے کے دوران ہی لوگوں کو اُٹھ کر جانا پڑا۔اس
ضمن میں میں آپ کو ایک آخری بات کہہ کر اب آپ سے اجازت چاہوں گا۔یہ مضمون تو
انشاء اللہ تعالی آئندہ چلتے رہیں گے۔آئندہ جلسے بھی آنے ہیں، اور بھی مواقع ہیں۔جہاں اس تعلیم کو
زیادہ تفصیل سے بیان کیا جائے گا اور اس کی بڑی شدید ضرورت ہے۔آج احمدی عورت کو ایسے
ہتھیاروں سے پوری طرح لیس ہونا چاہئے اور مسلح ہونا چاہئے۔جو عورت پر عورت کے تعلق میں
اسلامی تعلیم پر حملہ کرنے والوں کے دفاع کے لئے ضروری ہیں بلکہ جارحانہ اسلحہ سے بھی آپ کو مسلح ہونا
چاہئے۔مرد جب اسلامی تعلیم کا دفاع کرتے ہیں عورت کے معاملے میں اگر مؤثر اور مضبوط دفاع ہو تو
کسی حد تک دنیا اُسے قبول کر لیتی ہے مگر پوری طرح باہر کی عورت اطمینان پا نہیں سکتی ، جب تک
اسلامی عورت اسلامی تعلیم کا دفاع نہ کرے اور اسلامی عورت اسلامی تعلیم کا دفاع کر نہیں سکتی ، جب تک
اُس کا دل پوری طرح مطمئن نہ ہو۔اس کی جان کی گہرائیوں تک جب تک وہ تعلیم محبت کے ساتھ نہ اتر
چکی ہو، جب تک اُس کے وجود کا حصہ نہ بن چکی ہو، جب تک اس کے فلسفے سے واقف نہ ہو چکی ہواُس
وقت تک حقیقی معنوں میں پوری شدت اور زور اور قوت کے ساتھ وہ اسلامی تعلیمات کا دفاع نہیں کر
سکتی اس لئے آپ کے اگر حقوق برابر ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کے فرائض بھی برابر ہیں اور اس میدان
میں آپ کو اسلام کا دفاع کرنا ہے۔تو یہ مضمون میں نے اس لئے اس نہج پر چلایا ہے کہ جہاں تک اللہ تعالیٰ نے مجھے تو فیق عطا
فرمائی ہے میں اسلامی تعلیم کے فلسفہ سے ، اس کے پس منظر سے، اس کی گہرائیوں سے، اس کے ماضی
سے ، اس کے حال سے ، اس کے مستقبل سے آپ کو آگاہ کروں اور اُس غیر تہذیب کے خطرات سے
بھی آپ کو پوری طرح متنبہ کروں جو آپ کی آزادی کے نام پر آپ کو جہنم کی طرف بلا رہی ہے۔آخرت کے جہنم کی بات میں اس وقت نہیں کر رہا اس دنیا کے جہنم کی بات کر رہا ہوں۔اگر اسلامی
تہذیب نے اُس رنگ میں جس رنگ میں احمدیت نے اس کو سمجھا ہے اور اس زمانے میں امام مہدی پر
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
المسیح
۶۷
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
وہ تعلیم الہاما جلوہ گر ہوئی ہے قرآن کی روشنی میں، جب تک اُس رنگ میں آپ اسلامی تعلیم کو آج کی دنیا
کی عورت کے سامنے پیش نہیں کر سکتیں ، اُس وقت تک دنیا اس تعلیم کے فوائد سے ، اس کے حسن و فتح
سے پوری طرح واقف نہیں ہو سکتی اور آپ کے اندر بھی وہ جذ بہ، وہ قوت پیدا نہیں ہوں گے جس کے
بغیر دنیا مطمئن نہیں ہوا کرتی۔تو اس لئے یہ مضمون بہت اہم ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ مختلف مواقع
پر ، ضروری نہیں کہ آئندہ جلسے کا انتظار کیا جائے، کوئی اور موقع پیدا ہوا تو اس کو وہیں سے شروع کروں گا،
جہاں میں چھوڑ رہا ہوں۔آخری بات جو میں نے آپ سے کہنی تھی وہ یہ ہے کہ یہ مضمون تو بعد میں مکمل ہوتا رہے گا، کم
سے کم آج اور کل، یہ جلسے کے دو دن تو اپنے رویے سے باہر کی عورتوں کو یہ بتائیں کہ اسلامی تہذیب،
خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی کامل تہذیب ہے۔اور ہم اسلامی تہذیب کی پروردہ تم سے کسی طرح پیچھے
نہیں ہیں اور جو عام تہذیبی تقاضے تم نے مذہب کے بغیر سیکھ لئے ہیں ہم ایسی نہیں کہ اُن سے غافل
ہوں یا اُن سے جاہل ہوں۔اسلام یہ تقاضے چودہ سو سال پہلے ہمیں بتا بھی چکا ہے اور اس پر عمل کرنا بھی
سکھا چکا ہے۔چند چھوٹی چھوٹی باتوں میں یہ نمونہ تو اپنا دکھا ئیں لیکن کل سے جو میں دیکھ رہا ہوں،
میں نہایت شرمندہ ہوں اور آپ کی طرف سے یورپ کی خواتین سے معذرت کرتا ہوں کہ آپ اس
نمونے پر پورا نہیں اُتریں اور اگر یورپ کی خواتین یہ سمجھیں کہ اسلامی تہذیب کے دکھانے کے دانت
اور ہیں اور کھانے کے دانت اور ہیں۔ان کی بڑی بڑی باتیں اور ہیں اور ان کا عمل اور ہے، تو کل کے
نمونہ کو دیکھ کر وہ یہی سمجھیں گی کہ ہاں اب ہم اس بات کو سوچنے میں حق بجانب ہیں۔جب جلسے میں
میری تقریر ہورہی تھی، کسی حد تک اُس وقت عورتوں نے برداشت کیا اور باتیں بند کر دیں۔اگر چہ کلیہ
ایسا نہیں ہو سکا اور اس حد تک بعض جگہ باتیں جاری رہیں، وقتاً فوقتاً، کہ سننے والوں کو اُس سے تکلیف
پہنچتی تھی اور سننے والوں نے ہی مجھے شکایت کی ہے لیکن یہ تو ایک بالکل معمولی بات ہے اُس کے بعد جو
حال ہوا ہے، وہ تو نہایت ہی تکلیف دہ تھا۔دو یا تین دن اگر آپ صبر سے جلسے نہیں سن سکتیں تو یہاں
آنے کی کیا ضروت تھی۔میلے ٹھیلے تو اس سے بہت زیادہ شاندار اور دلچسپی کا موجب باہر منائے جار ہے
ہیں۔ہر جگہ ، ہر وقت موجود ہیں۔شاپنگ کرنے جانا ہے تو آرنڈیل سینٹر چلی جائیں یا آکسفورڈ
سٹریٹ چلی جائیں یا سنڈے مارکیٹس دیکھ لیں۔کل بھی تو سنڈے مارکیٹ آنے والی ہے یا
Monday مارکیٹ آجائے گی اس کے بعد۔پھر جلسے کو کیوں آپ آرنڈیل سینٹر بناتی ہیں یا منڈے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کےمستورات سے خطابات
۶۸
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
سنڈے مارکیٹ بناتی ہیں؟ یہ مجھے بتایا گیا ہے اور بڑی تکلیف کے ساتھ یہ بتایا گیا ہے۔اعتراض کے
رنگ میں نہیں بلکہ جس نے مجھے ، ایک سے زائد اطلاعات جو مجھے ملی ہیں ، میں جانتا ہوں اُن کو وہ
صاحب دل، متقی عورتیں ہیں، بڑے درد محسوس کر کے انہوں نے بتایا ہے کہ باقی جب تقریریں شروع
ہوئی ہیں تو اس طرح انخلاء ہوا ہے عورتوں کا اور اسقدر شور بر پا ہو گیا تھا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں
دیتی تھی۔وہ ماحول کا تقدس ختم ہو گیا یوں معلوم ہوتا تھا کہ جلسے کیلئے آئی نہیں ہیں اور کچھ چیزیں بیچنے کے
شوق میں دوڑی ہیں اور کچھ چیزیں خریدنے کے شوق میں مارکیٹ کی طرف دوڑی ہیں اور کچھ باتیں
کرنے کے شوق میں باہر نکل گئی ہیں اور کچھ یہ بتانے کیلئے کہ بس خلیفہ وقت کی تقریرین لی ہے بس اتنا
ہی کافی تھا۔اس کے بعد اس جلسے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔بالکل غلط بات ہے! ہر جلسے کی اپنی ایک
اہمیت ہوتی ہے اور ہر جلسے کے کچھ تہذیب و تقاضے ہوتے ہیں اور مرد ہو یا عورت انہیں اُن تہذیبی
تقاضوں
کو لازماً پورا کرنا ہوگا ، اور یہ تقاضے جو یورپ میں بڑے لمبے عرصے کے بعد بڑی محنتیں اُٹھا کر،
بڑی تکلیفیں اُٹھا کر خود سکھے ہیں، چودہ سو سال پہلے اسلام نے واضح تعلیم کے طور پر آپ کو سکھا دیئے
تھے۔قرآن
کریم یہ تعلیم دیتا ہے کہ جب کسی امر جامع میں تم لوگ اکٹھے ہو، آنحضرت علی کے متعلق
فرماتا ہے کہ اُن کی اجازت کے بغیر تم نے نہیں ہلنا۔باہر نہیں نکلنا اجازت کے بغیر۔اب ظاہر بات ہے
صلى الله
کہ یہ تعلیم اس وقت کے لئے خاص تعلیم نہیں تھی۔بہت سی باتوں میں حضرت اقدس محمد مصطفی حلیہ کو اس
لئے مخاطب فرمایا گیا ہے کہ آپ کو اسوہ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔اس لئے مخاطب نہیں فرمایا گیا کہ صرف
آپ کی ذات تک وہ تعلیم محدود ہو جاتی ہے بلکہ بتایا کہ تم اُسوہ بنواور دوسروں کو سکھاؤ اور مومنوں کو ، آپ
کے غلاموں کو بھی اسوہ قرار دیا گیا ہے کہ جس طرح آپ سے وہ سیکھیں، اس طرح باقی نسلیں اُس اُسوے
کو جاری رکھیں۔اُن میں ایک یہ تھا کہ جب قرآن کریم کی تلاوت ہو تو کامل خاموشی اختیار کرو۔دوسرا یہ کہ
جب تم جلسوں میں بیٹھو تو ان کے تقاضے پورے کرو، کامل اطاعت کرو۔جب تمہیں آگے بڑھ کر سمٹنے کی
تعلیم دی جائے تو آگے بڑھ کر سمٹ جاؤ۔جب تمہیں گھلا گھلا بیٹھنے کی تعلیم دی جائے تو خاموشی کے
ساتھ کھلے کھلے ہو جاؤ۔اور سو فیصدی اطاعت کرو منتظمین کی۔قرآن کی تعلیم ہے کوئی آج کی نئی بنائی
ہوئی تعلیم نہیں آپ
کو بتارہا اور پھر یہ کہ ایسے جلسوں سے جب تمہیں جانا ہو تو اجازت لے کر جاؤ۔جس کا
طریق جماعت میں یہ رائج ہے کہ وہ ہاتھ اُٹھاتے ہیں۔اگر کسی نے فوری طبعی حاجات کے تقاضے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۹
خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء
پورے کرنے کے لئے باہر جانا ہے تو انکی یا ہاتھ اُٹھا کر اشارہ کرتے ہیں اور جب زیادہ لوگ ہو جائیں تو
منتظمین کو یا منتظمین کے نائبین کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ دیکھ کر اُن کو اشارے سے اجازت دے دیں تا
کہ اس قرآنی تعلیم پر پوری طرح عمل درآمد ہو۔اگر اس تعلیم پر آپ عمل کرتیں تو جب تک یہ جلسہ ختم نہ
ہو جاتا اُس وقت تک آپ یہاں بیٹھی رہتیں۔تکلیف سمجھتیں ، تب بھی بیٹھی رہتیں۔دکھ مجھتیں ، تب بھی
بیٹھی رہتیں لیکن امر واقعہ یہ ہے، کہ جو تقریریں کل ہوئی ہیں میرے آنے کے بعد ، مجھے جلسے میں پہلی
دفعہ، کیونکہ ٹیلی ویژن کا انتظام میرے گھر میں بھی موجود ہے، ( کلوزڈ سرکٹ ٹیلی ویژن ) Closed
Circuit Television ، ا ، مجھے وہ دیکھنے کا موقع ملا ، سننے کا موقع ملا اور میں نے بہت لطف
اُٹھایا۔ہر تقریر اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت اعلیٰ پیمانے کی تھی۔زیادہ سے زیادہ ، آپ میں سے بعض کو،
جو پاکستان سے تشریف لائی ہیں، یہ ایک جائز جواز پیش کرنے کا یعنی اُن کے نزدیک جائز جواز پیش
کرنے کا موقع مل سکتا تھا کہ ہمیں انگریزی نہیں آتی۔امر واقعہ یہ ہے، کہ آپ نے دیکھا نہیں کہ جب
تک یہ نظام تر جمانی کا ہم نے شروع نہیں کیا، یہ دو تین سال کی پیداوار ہے، اس سے پہلے تک تمام غیر
ملکی جو جلسہ سالانہ پر آیا کرتے تھے۔بعض دفعہ چھ چھ گھنٹے ، بعض دفعہ آٹھ آٹھ گھنٹے اُس حالت میں بھی
بیٹھے رہتے تھے کہ ایک لفظ بھی نہیں سن سکتے تھے اور نہایت خاموشی سے بیٹھے رہتے تھے اور نہایت ادب
اور احترام کے ساتھ بیٹھے رہتے تھے۔اگر چودہ سو سال پہلے کا اُسوہ آپ
کو یاد نہیں رہا تو یہ اُسوہ جو آج
کے بیرونی احمدی زندہ کر رہے ہیں، اُس اُسوے سے ہی آپ نصیحت پکڑ لیتیں۔اگر غیر ملکوں سے آنے
والے کوئی چین، کوئی جاپان، کوئی کو ریا، کوئی انگلستان، کوئی یورپ کے دوسرے ممالک، کوئی امریکہ
سے، دور دراز سے آئے ہوئے احمدی ، ایک لفظ سمجھے بغیر ، نہایت عمل اور محبت کے ساتھ ، پورے وقت
جلسے میں بیٹھ سکتے ہیں اور نہ سمجھنے کے باوجود سنتے رہتے ہیں، تو پاکستان کی تربیت یافتہ احمدی خواتین اور
ان کی نئی نسلیں، یہ کیوں ایسا نہیں کر سکتیں؟ سنیں اور یاد رکھیں ! کہ آنحضرت ﷺ آپ کو ایک خوشخبری
دے رہے ہیں۔اُس خوشخبری سے آپ محروم نہ رہیں۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ جن مجالس
میں اللہ کا ذکر چلتا ہو، وہاں خدا کی خاص برکتیں نازل ہوتی ہیں۔یہاں تک آپ نے فرمایا کہ خدا کے
فرشتے جو پہرے دیتے ہیں، یعنی مختلف اوقات میں مختلف امور کی نگرانی کرتے ہیں اور باقاعدہ جس
طرح اس دنیا میں رپورٹوں کا نظام جاری ہے، روحانی دنیا میں بھی ایک رپورٹوں کا نظام جاری ہے۔وہ
اپنی رپورٹیں خدا کے حضور پیش کرتے ہیں۔ایک مجلس کی رپورٹ ایک فرشتے نے اس طرح پیش
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کےمستورات سے خطابات
خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء
کی۔یعنی باوجود اس کے کہ اللہ کے علم میں ہے سب کچھ لیکن ہمیں سکھانے کے لئے کائنات کا نظام جو
بنایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ وہاں بھی باقاعدہ رپورٹوں کا نظام جاری ہے، ہر چیز ریکارڈ کی جارہی ہے یہ
رپورٹ پیش کی کہ اے خدا میں نے دیکھا گزرتے ہوئے کہ ایک مجلس لگی ہوئی تھی اور وہ تیرے ذکر کی
خاطر لگی ہوئی تھی۔کوئی دنیا کی لذت نہیں تھی اس میں اور کچھ لوگ نہایت خاموشی اور ادب سے اُس مجلس
میں بیٹھے ہوئے تیرا ذ کر سن رہے تھے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے ان سب کو بخش دیا۔کیونکہ وہ
لوگ جو میرے ذکر کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں، اُن پر میں نے جہنم کی آگ حرام کر دی ہے۔اس پر اُس
فرشتے نے عرض کیا کہ اے خدا وہاں ایک مسافر بھی تھا۔جو اس نیت سے نہیں آیا تھا۔وہ سستانے کی
خاطر اُس مجلس میں چند منٹ بیٹھ گیا تھا۔آپ نے فرمایا کہ جو لوگ میرے ذکر کی خاطر ا کٹھے ہوتے ہیں
اُن کی مجلس میں کوئی مسافر بھی بیٹھ جائے تو میں اُس کو بھی بخش دوں گا۔کیسی عظیم برکتیں ہیں اُن
جلسوں کی جو محض اللہ ، اللہ کے نام کو بلند کرنے کی خاطر اور اُس کا ذکر کرنے کی خاطر منعقد کی جاتی ہیں۔ایسی مجالس میں آپ کو حاضر ہونے کا موقع ملے اور ان سے محروم ہو کر اُن لذتوں کی طرف بڑی
بے صبری کے ساتھ لوٹ جائیں جو سارا سال آپ
کو مہیا رہتی ہیں۔اس سے زیادہ بدقسمتی کا اور نقصان
کا اورسودانہیں ہو سکتا۔اس لئے اور باتوں کو چھوڑ کر اپنی اس محرومی کی خاطر ہی اس محرومی کے احساس کی
خاطر ہی جواب میں نے آپ کو دلایا ہے ، اپنے گزشتہ عمل سے تو بہ کریں اور پورے نظامِ جماعت کی
پابندی کریں اور کم سے کم نئی آنے والی احمدی عورتوں کے لئے ٹھو کر تو نہ بنیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان باتوں کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اب باقی
مضمون انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ کی مجالس میں جاری رہے گا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ