اسلام میں عورت کا مقام

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
اے
خطاب یکم اگست ۱۹۸۷ء
اسلام میں عورت کا مقام
(جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ یکم اگست ۱۹۸۷ء)
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ النساء آیت ۳۵ کی تلاوت کی :
الرِّجَالُ قَوْمُوْنَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى
بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ اَمْوَالِهِمْ فَالصَّلِحُتُ قُنِتَتُ
حفِظتُ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ وَالَّتِي تَخَافُونَ
نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ
فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا
(النساء: ۳۵)
گزشتہ سال میں نے خواتین میں خطاب کے لئے اسلام اور عورت کا مضمون چنا تھا لیکن اس
موضوع پر ابھی سیر حاصل گفتگو نہیں ہو سکی تھی کہ وقت ختم ہو گیا اس لئے میں نے گزشتہ سال یہ وعدہ کیا تھا
کہ انشاء اللہ جہاں سے مضمون چھوڑا ہے وہیں سے اُٹھا کر اس مضمون کو آئندہ سال مکمل کرنے کی کوشش
کروں گا۔آج کے خطاب کے لئے جس آیت کا میں نے انتخاب کیا ہے جسے سر فہرست بنایا گیا ہے۔اس آیت کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ اس آیت کے دو ایسے پہلو ہیں جن پر اہل یورپ کو یا اہل مغرب کو
شدت سے اعتراض ہے اور جب بھی عورت کے متعلق اسلام کی تعلیم دنیا کے سامنے پیش کی جاتی ہے تو
زیادہ تر اسی آیت میں مضمران دو پہلوؤں کو اچھالا جاتا ہے اور اُن دو پہلوؤں کو سامنے لا کر دنیا کے
سامنے یہ تصور پیش کیا جاتا ہے کہ اسلام بہر حال عورت کے قبول کرنے کے لائق چیز نہیں کیونکہ یہ ایک
ایسامذہب ہے جس نے عورت پر ظلم کو سراہا، اس کی تائید کی اور خود ظلم کی تعلیم دی۔کچھ پہلو اس سلسلے میں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۷۲
خطاب کیکم اگست ۱۹۸۷ء
گزشتہ سال بیان ہو گئے تھے۔اب میں بقیہ پہلوؤں کو اس آیت کریمہ کی روشنی میں آپ کے سامنے
پیش کروں گا۔پہلا حصہ جس پر اعتراض ہے وہ یہ ہے:۔الرّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى
بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ
کہ مرد عورتوں پر قوام ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے بعض کو بعض پر بعض پہلوؤں سے فضیلت بخشی
ہے اور اس وجہ سے بھی وہ قوام ہیں کہ وہ گھر کو چلانے میں اپنے اموال خرچ کرتے ہیں۔فَالصَّلِحُتُ قُنِتُت حفظتُ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ
پس وہ پاک دامن نیک بیبیاں جو فرمانبردار ہیں اور غیب میں اپنے خاوند کے حقوق کی
حفاظت کرنے والی ہیں۔وہ حقوق جو اللہ تعالیٰ نے ان پر عائد فرمائے۔لیکن وہ خواتین۔یہ دوسرا حصہ
بھی خاص طور پر جواہل یورپ کے نزدیک اعتراض کے لائق ہے۔وَالتِى تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ لیکن وہ عورتیں جن سے تم بغاوت کے آثار پاؤ اور
خائف ہو کہ وہ باغیانہ سلوک کریں گی اُن کے ساتھ کیا سلوک کرو۔فرمایا فَعِظُوهُنَّ ، تم اُن کو نصیحت
کرو۔وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ اُن کو اپنے بستروں میں الگ چھوڑ دو وَاضْرِبُوهُنَّ اور ان کو
ما رو فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا اگر وہ تمہاری اطاعت کرنے لگیں تو پھر تمہیں اُن پر
ہاتھ اُٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرً ا يقينا اللہ تعالیٰ بہت بلندشان والا اور بڑا ہے۔الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ کا ایک معنی یہ لیا جاتا ہے کہ مرد عورتوں کے اوپر حاکم
بنائے گئے ہیں اور بِمَا فَضَّلَ اللہ کا ایک معنی یہ لیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کو ہر پہلو سے عورت
پر فضلیت بخشی ہے۔چنانچہ اہل مغرب یہ اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے مرد کو بنایا ہی ہر پہلو سے بہتر ہے اور اس وجہ سے وہ عورت پر حکم چلانے کا حق رکھتا ہے۔حالانکہ دونوں جگہ معنے غلط کئے گئے ہیں۔ب سے پہلے تو لفظ قوام کو دیکھتے ہیں۔قوام کہتے ہیں ایسی ذات کو جو اصلاح احوال کرنے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۷۳
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
والی ہو۔جو درست کرنے والی ہو جو ٹیڑھے پن اور کجی کو سیدھا کرنے والی ہو۔چنانچہ قوام اصلاح
معاشرہ کے لئے ذمہ دار شخص کو کہا جائے گا۔پس قوامون کا حقیقی معنی یہ ہے کہ عورتوں کی اصلاح معاشرہ کی اول ذمہ داری مرد پر ڈالی گئی
ہے۔اگر عورتوں کا معاشرہ بگڑنا شروع ہو جائے اُن میں کج روی پیدا ہو جائے ، اُن میں ایسی آزادیوں
کی رو چل پڑے جو اسلام کے عائلی نظام کو تباہ کرنے والی ہو تو عورت پر دوش دینے سے پہلے مرد اپنے
گریبان میں منہ ڈال کر دیکھیں کیونکہ خدا نے اُن کو نگران مقرر فرمایا تھا۔معلوم ہوتا ہے انہوں نے اپنی
بعض ذمہ داریاں اس سلسلے میں ادا نہیں کیں۔بِمَا فَضَّلَ اللهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ میں خدا تعالیٰ نے جو بیان فرمایا وہ یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ نے ہر تخلیق میں کچھ خلقی فضیلتیں ایسی رکھی ہیں جو دوسری تخلیق میں نہیں ہیں اور بعض کو بعض پر
فضیلت ہے۔قوام کے لحاظ سے مرد کی ایک فضیلت کا اس میں ذکر فرمایا گیا ہے۔ہرگز یہ مراد نہیں کہ ہر
پہلو سے مرد کو عورتوں پر فضیلت حاصل ہے کیونکہ یہ نہیں فرمایا کہ اس لئے کہ ہم نے مردوں کو عورت پر
فضیلت بخشی بلکہ فرمایا فَضَّلَ اللهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ ایک عمومی اصول جاریہ کی طرف توجہ
مبذول فرمائی اور اس مضمون کی آیات قرآن کریم میں بارہا دوسری جگہ پر بھی ملتی ہیں۔چنانچہ فرمایا کہ
ہم نے بعض کو بعض پہلو سے دوسروں پر فضیلت بخشی ہے۔اس پہلو سے جب ہم لفظ قوام کو دیکھتے ہیں تو قوام میں ایک معنی طاقتور کے بھی ہیں اور واقعہ
یہ ہے کہ جسے صنف لطیف کہا جاتا ہے اور اہل یورپ بھی اسی طرح اس کو یاد کرتے ہیں اس میں ایک
نزاکت پائی جاتی ہے اور مرد کو ایک قومی کی فضیلت مضبوطی کے لحاظ سے عورت پر عطا کی گئی ہے۔اگر یہ
نہ ہو تو آج اہل مغرب جو سالانہ کھیلیں منعقد کرتے ہیں بڑی بڑی عالمی اُن میں عورتوں کی کھیلوں کا
الگ انتظام کیوں کرتے ہیں۔مردوں کے ساتھ کیوں نہیں دوڑا دیتے۔اُن کی بین الا قوامی کھیلیں ہوتی
ہیں اُس میں شاٹ پٹ جو ہے وہ بھی عورتوں کا مردوں کے ساتھ ہونا چاہئے ، ان کی دوڑیں بھی ان
کے ساتھ ہونی چاہئیں ، ان کی کشتیاں بھی، ان کی باکسنگ بھی اگر وہ قرآن کو جھٹلا رہے ہیں تو زبان سے
نہ جھٹلائیں عمل سے جھٹلا کر دکھا ئیں۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس پر Women's Lib کی ساری
دنیا کی اجتماعی طاقتیں بھی اکٹھی ہو جائیں تو اسے تبدیل نہیں کر سکتیں اس لئے جو واقعاتی بیان ہے اس
پر چیں بجیں ہونے کی ضرورت ہی کوئی نہیں حق نہیں پہنچتا اور تیسری بات یہ بیان فرمائی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۷۴
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ اَمْوَالِهِمْ - فضیلت جو بعض پر بعض کو دی گئی ہے ایک تو قوام کے لحاظ سے
جو واضح ہو گئی ہے۔دوسری اس لئے کہ اسلام کے اقتصادی نظام میں مرد کا فرض ہے کہ وہ گھر کی ضرورتوں
کا خیال رکھے اور یہ ظاہر بات ہے کہ جس کے ہاتھ میں روپیہ پیسہ ہوا سے ایک گونہ اس پر فضیلت حاصل
ہو جاتی ہے جس کے ہاتھ میں نہ ہو یا جس کی کمائی کی ذمہ داری نہ ہو۔چنانچہ مرد اور عورت کی بحث تو
در کنار وہ تو میں بھی جو اپنی اجتماعی قومی دولت کا ایک معمولی حصہ بھی غیر قوموں سے بطور امداد کے لیتی ہیں
اُن کے سراُن کے سامنے جھک جاتے ہیں اور امداد دینے والی قوموں کو ایک فضیلت نصیب ہو جاتی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یورپ اس پہلو کو اس لئے نہیں سمجھ سکتا یا مغرب اس پہلو کو کہنا چاہئے کیونکہ یورپ میں تو
امریکہ نہیں آتا مغرب میں امریکہ بھی اور دیگر ایسے ممالک بھی شامل ہیں جو ترقی یافتہ مغربی ممالک
کہلاتے ہیں وہ اس حقیقت کو اس لئے نہیں سمجھ سکتے کہ انہوں نے گھروں کے یہ بوجھ اٹھانے سے عملاً اس
طرح انکار کر دیا ہے یعنی تنہا اٹھانے سے کہ ان کے اقتصادی نظام میں ، ان کے معاشی نظام میں عورت پر
تقریباً برابر کی ذمہ داریاں آچکی ہیں اور ظلم یہ ہے کہ اس کے باوجود عورت ہونے کی حیثیت سے اُس پر
جو گھریلو ذمہ داریاں ہیں وہ بھی اسی پر رہتی ہیں۔اقتصادی لحاظ سے کہتے ہیں میں بھی کماتا ہوں اپنی بیوی
کو کہتے ہیں تم بھی کماؤ اور ہم دونوں مل کر گھر چلاتے ہیں کیونکہ اکیلے کی محنت سے کام نہیں چلتا اور دونوں
مل کر محنتیں کرتے ہیں اور جب گھر میں کھانے پکانے کا وقت آتا ہے تو کہتے ہیں تم پکاؤ۔جب بچے پیدا
کرنے کا وقت آتا ہے تو کہتے ہیں میں مجبور ہوں تم بچے پیدا کرو۔نو مہینے میرے بچے کو پیٹ میں اُٹھائے
پھرو۔اپنی زندگی کا ہر جزو اس کو دو اپنا خون دو۔اپنی ہڈیاں دو، اپنا دماغ دو، اپنی رگیں دو، جو کچھ بھی خدا
نے تمہیں دیا ہے اس کے ساتھ شیئر کرو اور پھر اُس دور میں بھی تم بھی کماؤ میں بھی کماتا ہوں۔ہم دونوں
برابر ہیں یعنی برابری کا عجیب تصور ہے اور پھر اُس کے بعد جب علیحدگی ہوتی ہے تو اگر مرد کے پاس کچھ نہ
بھی ہو تب بھی وہ بیوی کے مال میں آدھے کا شریک ہو جاتا ہے۔چنانچہ کچھ عرصہ پہلے سویڈن سے ایک
شکایت ملی ایک احمدی عورت کی ایک شکایت تھی۔اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں مگر اُس دوران
میں نے جب تحقیق کرائی کہ اس ملک کے قوانین کیا ہیں تو یہ سن کے میں حیران رہ گیا کہ اگر ایک عورت
ایک غریب مرد سے شادی کر لے اور ان کی علیحدگی ہو جائے تو قطع نظر اس کے کہ اُس غریب مرد نے کتنا
حصہ ڈالا تھا علیحدگی کے وقت ساری جائیداد برابر کی تقسیم ہو جائے گی۔کچھ اسی سے ملتا جلتا کوئی جھگڑا تھا۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور وہ معاملہ حکومت کی عدالتوں میں جانے کی بجائے آپس میں بڑے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۷۵
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
عمدہ رنگ میں سمجھوتے سے طے ہو گیا۔لیکن سوال یہ ہے کہ اس قسم کے جہاں اقتصادی قوانین پائے
جاتے ہوں کہ عورت پر دو ہرے بوجھ ڈال دیئے گئے ہوں گھر
کی کمائی کا بھی اور بیرونی کمائی کا بھی اور
تمام اقتصادی ذمہ داریوں میں اُس کو شریک کیا جارہا ہو تو اُن کو یہ آیت نہیں سمجھ آئے گی کیونکہ اس میں تو
ایک ایسے اقتصادی نظام کا ذکر کیا گیا ہے کہ جس میں عورت کلیتہ بری الذمہ ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ اسلام کے اقتصادی نظام میں عورت اگر کمانا چاہے تو اس کو اجازت ہے لیکن
خاوند کا یہ حق نہیں کہ اس کے کمائے ہوئے مال کو لالچ کی نظر سے دیکھے اس سے کوئی مطالبہ کرے۔اگر وہ
سارے کا سارا اپنا کمایا ہوار و پیدا پنی مرضی سے الگ رکھتی ہے اپنے ماں باپ کو دیتی ہے، اپنے بھائیوں پر
خرچ کرتی ہے، جماعت کو دے دیتی ہے ہر گز قرآن کریم کی تعلیم کی رو سے مرد کا یہ حق نہیں کہ وہ اعتراض کر
سکے کہ تمہاری کمائی کہاں گئی۔اس کے باوجود مرد کا فرض رہتا ہے کہ وہ عورت کی ذمہ داریاں بھی اُٹھائے اور
بچوں کی ذمہ داریاں بھی اُٹھائے۔اس پہلو سے جو فضیلت دی گئی ہے اس فضیلت کے ساتھ ذمہ داریاں تو بہت ہی زیادہ ہیں۔اگر یہ فضیلت عورتوں کو چاہئے تو بے شک لے لیں اور کوئی دنیا میں مرد اعتراض نہیں کرے گا کہ تم گھر کی
چلانے کی ساری ذمہ داریاں، اقتصادی ذمہ داریاں اٹھا لو ہمیں آزاد کر دو اور ہم کہیں گے تم افضل ہوگئی۔افضل تو وہ ہو جائیں گے پھر وہ واقعتہ ہو جاتی ہیں ایک پہلو سے اور عملاً ہم نے روز مرہ کی زندگی میں دیکھا
ہے۔ایک گزشتہ سال جو قافلے آئے تھے پاکستان سے اُن میں ایک ایسی خاتون بھی تھیں جن کے خاوند
ان سے پیسے مانگ کے خرچ کرتے تھے اور ان کی حالت قابل رحم تھی بیچاروں کی۔پیچھے پیچھے پھرتے تھے
اور جب تک وہ بیوی کو راضی نہ کر لیں وہ ان کو خوشی سے کچھ رقم دے نہ دے ان کے پاس ایک جگہ سے
دوسری جگہ جانے کا کرایہ تک نہیں ہوتا تھا۔تو قرآن کریم سچ فرماتا ہے کہ جس کے اوپر رزق کی ذمہ داری
ہوگی اسے طوعی اور طبعی طور پر ایک فضیلت حاصل ہو جائے گی۔یہ ایک واقعاتی اظہار ہے۔اس پر کسی قسم
کے اعتراض کی گنجائش ہی کوئی موجود نہیں۔اس کے بعد اگلے مضمون سے قبل ایک تھوڑا سا ٹکڑا آیت کا ایسا ہے جو بظاہر بات شروع کر کے
نامکمل چھوڑ دیا گیا ہے۔فرمایا
فَالصَّلِحُتُ قُنِتُتُ حفظتُ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ الله
پس وہ نیک اعمال والی بیبیاں جو فرمانبردار بھی ہیں اور غیب میں حفاظت کرنے والی ہیں ان

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
حقوق کی جو اللہ تعالیٰ نے ان پر فرض کئے ہیں۔اور اس کے بعد کچھ بیان نہیں فرمایا ان کے متعلق کہ ان
سے کیا سلوک کرو۔قرآن کریم کا یہ خاص اسلوب ہے اور بڑا دلکش اسلوب ہے جس مضمون کو بڑی شان کے ساتھ
اُٹھانا چاہتا ہے اور توجہ دلانا چاہتا ہے بعض دفعہ اسے شروع کر کے بغیر اس کوختم کئے بات چھوڑ دیتا ہے۔مراد یہ ہے کہ دیکھو اپنی ان بیبیوں کو دیکھو اور ان کے حقوق کی طرف توجہ کرو۔ان کی عزت
اور احترام کا خیال رکھو کیونکہ یہ تو وہ سب کچھ کر رہی ہیں جو تم ان سے توقع رکھ سکتے تھے یہ نہ ہو کہ یہ جو تم
سے توقعات رکھتی ہیں وہ پوری نہ کر سکو اس لئے اس آیت کے اس ٹکڑے کو بغیر نتیجہ کے خالی چھوڑ دیا گیا
کیونکہ اس کے بہت سے نتائج نکل سکتے ہیں اور یہی قرآن کریم کا اسلوب ہے۔جہاں ایک سے زائد
نتائج کی طرف توجہ دلانا مقصود ہو بغیر وہاں نتیجہ نکالے خدا تعالیٰ اس ٹکڑے کو چھوڑ دیتا ہے اور ذہن کو
آزادی دیتا ہے کہ جو اچھے نتائج مرتب کر سکتے ہو کرتے چلے جاؤ۔اگلا حصہ ہے وَالَّتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ اگر تمہیں خطرہ ہو یا محسوس کرو کہ تمہارے
حقوق ادا کرنے کے باوجود بعض عورتیں فساد اور دنگے پر تلی بیٹھی ہیں اور نشور میں ہر قسم کا فساد اور دنگا
شامل ہے یہاں تک کہ ہاتھ اُٹھا بیٹھنا بھی شامل ہے ایسی صورت میں کیا کرو؟ یہ نہیں فرمایا کہ وہ دنگا
کرتی ہیں تو تم بھی دنگا شروع کر دو، تمہارا حق قائم ہو گیا ہے۔آگے دیکھئے کہ تین شرطیں ایسی آیت کی
ہیں جس کی طرف یورپ کی نظر ہی نہیں جاتی یا مغرب کی نظر ہی نہیں جاتی۔طبعی عقلی نتیجہ اس کا یہ نکلنا
چاہئے تھا اور آج بھی دنیا کے قانون میں یہی نکلے گا کہ اگر عورتیں پہل کریں فساد میں اگر وہ باغیانہ رویہ
میں پہل اختیار کریں اور مرد پر ہاتھ اُٹھانے سے بھی باز نہ آئیں تو پھر مرد کو بھی چھٹی ہونی چاہئے کہ وہ
جو چاہے کرے لیکن قرآن کریم چھٹی نہیں دیتا بلکہ عورت کی نزاکت کے خیال سے اس کی بعض
کمزوریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرماتا ہے فَعِظُوهُنَّ تم طاقت ور ہو تم قوام ہو۔اگر قوام کا یہ
مطلب ہوتا جو اہل مغرب نے لیا ہے کہ وہ حاکم ہے ڈنڈا چلائے گا تو فَعِظُوهُنَّ کا کون سا موقعہ تھا
یہاں۔پھر تو یہ کہنا چاہئے تھا کہ تمہارے قوام ہوتے ہوئے کسی عورت کی جرات کیا تھی کہ تمہارے
متعلق باغیانہ طرز اختیار کرے۔اُٹھاؤ ڈنڈا اور مارنا شروع کر دو۔فرمایا نہیں فَعِظُوهُنَّ حوصلہ دکھاؤ
تم طاقت ور ہو تمہیں خدا تعالیٰ نے کئی پہلوؤں سے فضیلت بخشی ہے اس لئے حوصلے سے کام لیتے
ہوئے پہلے نصیحتیں کرو۔اگر نصیحت کارگر نہ ہو تو پھر دوسرا قدم ہے۔وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
LL
خطاب یکم اگست ۱۹۸۷ء
اُن کو اپنے بستروں میں کچھ عرصہ کے لئے الگ چھوڑ دو۔اب بستروں میں جو الگ چھوڑا جائے عورتوں کو تو اس کے متعلق یہ وہم کر لینا کہ یک طرفہ سزا
ہے بڑی بے وقوفی ہے۔بسا اوقات یہ ممکن ہے کہ بستر میں الگ چھوڑ نے کے نتیجہ میں عورت تو امن میں
آجائے کہے کہ شکر ہے خدا کا یہ ہو گیا۔میں تو پہلے ہی تنگ آئی بیٹھی تھی اس سے اور مرد کو سزاملنی شروع
ہو جائے اور واقعتا یہی ہوتا ہے۔تو قرآنی تعلیم کا عجیب کمال ہے کہ بغیر مرد کو بتائے کہ ہم کیا کر رہے
ہیں تمہارے ساتھ اس کو ایک ایسے عمل پر مجبور کیا ہے جس کے نتیجہ میں اس کا، غصہ کے ٹھنڈا ہونے کا ہر
امکان پیدا ہو جاتا ہے۔نصیحت کے باوجود عورت نہیں سن رہی اور ہاتھ کھولنے کی پھر بھی اجازت نہیں
دی۔فرمایا! کچھ دیر علیحدگی اختیار کرو۔جب علیحدگی اختیار کرو گے تو انسانی جذبات ہیں وہ اعتدال پر
آجاتے ہیں۔کئی قسم کی دل میں تحریکات پیدا ہوتی ہیں ، محبت عود کر آتی ہے اور ہر نفسیاتی پہلو اس بات
کا پیدا ہو جاتا ہے کہ مرد شرمندہ ہو اپنے پہلے رویہ سے یا عورت کو خیال آئے کہ مجھ سے روٹھ گیا ہے چلو
بس کریں، اب لڑائی جھگڑا ختم کر دیں۔فرمایا اُس کے باوجوداگر پھر بھی عورت اپنے سابقہ بدخلقی کے
رویے پر قائم رہے اور ہاتھ اُٹھانے یا ، تمہارے خلاف یا بغاوت کرنے میں پہل کرتی رہے
وَاضْرِبُوهُنَّ پھر اُن کو مارو۔اس کے سوا اور کیا تعلیم ہوسکتی تھی۔اسے کوئی بدل کر دکھائے۔خدا یہ کہتا
کہ پھر پولیس کے حوالے کر دو حوالات میں پہنچا دو؟ یعنی جہاں عائلی زندگی کی حفاظت کی جاتی ہے وہاں
مرد کو تو دوسروں کے سپرد کیا جاسکتا ہے مگر عورت کو سپر د کرنا اس کے لئے سب سے بڑی تذلیل ہے اور
اس سے بہتر کوئی اور ذریعہ ہی نہیں بجائے اس کے کہ یہ کہا جائے کہ مردوں کو بلاؤ محلے کے وہ ماریں
تمہاری بیوی کو یا پولیس کے سپرد کرو وہ ڈنڈے چلائیں۔فرمایا ! کہ ان سب باتوں کے باوجود پھر تم
فیصلہ کرنے کے مجاز ہو گئے ہو کہ خدا کی طرف سے پھر اُس حد تک اس سے سختی کرو کہ اُس کی اصلاح ہو۔لیکن کن شرطوں کے ساتھ ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بیان فرما ئیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
والہ وسلم کی جو تعلیم ہے وہ میں نے بعد میں اکٹھی کر دی ہے۔اس لئے وہ مخصوص حدیث جس کی طرف
میری توجہ مبذول ہوئی تھی اب وہ تلاش کرنی پڑے گی اس لئے میں بعد میں بیان کر دوں گا۔بہر حال
اسلامی تعلیم کا جو خلاصہ ہے اس آیت کی رو سے وہ میں نے آپ کے سامنے رکھ دیا اور جو یہ کہا جاتا ہے
کہ اس میں عدم مساوات کی تعلیم ہے یہ بالکل غلط اور بے بنیاد اور قرآن کریم کی دوسری آیات کے
مضمون کے بالکل منافی ہے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ
(البقره: ۲۲۹)
دَرَجَةً
یعنی یہ جو فرمایا تھا کہ ان کو فضیلت دی گئی ہے اسی مضمون کو دوسری طرح یہ بیان فرمایا:
وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةً ۚ ان کو ایک قسم کی فوقیت حاصل ہے۔لیکن اس فوقیت کے باوجودان
کے حقوق میں کوئی فرق نہیں اور بعینہ مردوں کے حقوق عورتوں کے حقوق برابر ہیں۔چنانچہ فرمایا:
وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ۔عورتوں کے لئے بعینہ وہی حقوق ہیں جو مردوں کے لئے ان پر
ہیں بِالْمَعْرُوفِ عام دنیاوی عقل اور مناسبت کے اعتبار سے جو بھی برابرحقوق ہونے چاہئیں میاں
بیوی کے وہ دونوں کو اسی طرح ملیں گے۔حالانکہ وہ لِلرجال میں یہاں حالیہ معلوم ہوتی ہے
6699
یعنی یہ بیان کرنے کے لئے کہ باوجود اس کے حالانکہ لِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ۔ہم پہلے بھی کہہ
چکے ہیں کہ مردوں کو ایک پہلو سے عورتوں پر ایک فضیلت حاصل بھی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہ لیا
جائے اس لئے یہ دہرایا ہے کہ ان کے حقوق میں کوئی فرق پڑ گیا ہے۔پھر فرمایا کہ هُنَّ لِبَاسٌ نَّكُمْ
وَاَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ (البقرۃ:۱۸۸)۔تم ایک دوسرے سے حقوق میں اور ذمہ داریوں میں اس
طرح بالکل برا بر ہو گو یا تم ان کا لباس ہو اور وہ تمہارا لباس ہیں۔اس کی تشریح کا اس وقت وقت نہیں مگر
یہ آیت بہت ہی لطیف مضامین پر مشتمل ہے۔جہاں تک آج کے مضمون
کا تعلق ہے اتنا ہی کہنا کافی ہے
کہ لباس کی جتنی بھی ذمہ داریاں ہوتی ہیں ، خاوند کو عورت کے لئے ادا کرنی ہوں گی اور عورت کو خاوند
کے لئے ادا کرنی ہوں گی۔پھر فرمایا
لَا تُضَارَ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُ بِوَلَدِهِ
(البقرہ:۲۳۴)
اگر آپس میں اختلاف پیدا ہو جائے، علیحد گیوں کے مواقع پیش آئیں تو فرمایا ہر گز کوئی
ایسا فیصلہ نہیں دیا جائے گا جس کے نتیجہ میں والدہ کو اپنے بیٹے کے ذریعہ دکھ پہنچایا جائے۔وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُ بِوَلَدِم نہ ہی والد کو اس کے بیٹے کے ذریعہ کوئی دکھ پہنچایا جائے اور اس تعلیم میں
بھی دونوں
کو بالکل برابر کر دیا۔اس کے مقابل پر اب ہم دیکھتے ہیں کہ دیگر قوموں یا دیگر مذاہب میں عورت کے متعلق کیا
ذکر ملتا ہے۔پہلی بات تو اس ضمن میں پیش نظر یہ رہنی چاہئے کہ جب بھی مغربی دنیا میں اس مضمون پر

حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
29
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
بحث اُٹھتی ہے تو عموماً ایک مغالطہ آمیزی سے کام لیا جاتا ہے اور وہ مغالطہ آمیزی یہ ہے کہ مغربی
تہذیب کو اسلام کے مقابل پر پیش کیا جاتا ہے حالانکہ مغربی تہذیب کوئی مذہب نہیں ہے۔اسلام ایک
مذہب ہے۔اگر فوقیت پیش کرنا مقصود ہے تو بائبل کی تعلیم کی قرآن کی تعلیم پر فوقیت دکھانی چاہئے اور یہ
ایک جائز موازنہ ہے۔یہودیت کی تعلیم کی فوقیت ، عیسائیت کی تعلیم کی فوقیت دکھائی جائے تو یہ بحث
بے تعلق نہیں ہوگی لیکن اگر مذہب کے مقابل پر تہذیب کی بحثیں شروع کر دی جائیں تو یہ بالکل لا تعلق
بات ہے لیکن میں اس پہلو کو بھی بعد میں لوں گا۔سردست آپ
کو یہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جب بھی کوئی
عیسائی آپ سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام کی کسی تعلیم پر حملہ آور ہو تو آپ ہمیشہ پہلے بائبل سے اس کا
موازنہ کیا کریں اور تہذیب کو نظر انداز کر دیا کریں کیونکہ کسی انسان
کا یہ حق نہیں کہ ایک کلاس کی چیز کا
کسی دوسری کلاس کی چیز سے موازنہ کرے۔بائبل کے نمونے اب آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔بائیل کہتی ہے۔بیوی اپنے شوہر سے ڈرتی رہے“ (امثال ۵:۲۸:۳۳)
پیدائش ۳:۱۶ میں لکھا ہے کہ
شوہر تجھ پر حکومت کرے گا“
اب جو الزام اسلام پر لگا رہے تھے وہ الزام تو خود بائبل سے ثابت ہو گیا۔اگر حکومت کرنا بری
بات ہے تو پھر عیسائیت نے خود حکومت کی بنیاد ڈالی ہے۔سب سے پہلے اگر حکومت کی تعلیم دی ہے تو یہود بیت نے یعنی توربیت نے دی ہے۔جہاں
تک انجیل کا تعلق ہے
انجیل کہتی ہے۔۔چاپ رہے
66
میں اجازت نہیں دیتا کہ عورت سکھائے یا مرد پر حکم چلائے بلکہ چپ
(۱ تیمتھیس باب ۱۲:۱)
(۱۔جہاں تک سکھانے کا تعلق ہے اس نے بات کو عام کر دیا ہے۔صرف مذہب کا معاملہ نہیں
،،
رہا۔دنیا میں عورت
کو ئی بھی تعلیم نہیں دے سکتی اور مرد پر حکم چلانا ہی بند نہیں کیا بلکہ بچاری کی زبان بھی
بند کر دی۔”چپ چاپ رہے حکم نہ دینے تک بات رہتی تو ٹھیک تھا لیکن عورت بیچاری کو جو بولنے کا
ویسے ہی شوق رکھتی ہے اُس کی زبان گنگ کر دینا یہ کہاں کا انصاف ہے؟
پھر فرمایا:

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
وو
وہ مرد کی محکوم بن کر رہے“
۸۰
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
(۱۔کرنتھیون ۱۴:۳۴)
اور اس کی علامت کے طور پر اپنا سر ڈھانپے شاید یہ کہنا پڑتا ہے کہ یورپ نے یہ علامت
اڑادی ہے اور شاید اسی وجہ سے وہ اس کی حکومت سے باہر نکل گئی ہے۔اب میں اس حدیث کو جواب مجھے مل گئی ہے آپ کے سامنے رکھنے کے بعد پھر میں اس مضمون
کو دوبارہ شروع کروں گا۔مارنے کے متعلق جو حدیث تھی اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک
تاکید فرمائی ہے وہ یہ ہے۔پہلے تو حقوق بیان فرمائے۔آپ نے فرمایا
66
” جو تو کھاتا ہے اس کو بھی کھلا ، جو تو پہنتا ہے اس کو بھی پہنا اور اس کے
چہرے پر نہ مار اور اس کو بدصورت نہ بنا اور پھر فرمایا اگرسبق سکھانے کے لئے تجھے
اس سے الگ رہنا پڑے تو گھر میں ہی ایسا کر یعنی گھر سے اسے نہ نکال یا خود بھی
گھر سے نہ نکل۔“ (ابو داؤد کتاب الا نکاح باب فی حق المرأة على زوجها )
پس یہ صاف معلوم ہوتا ہے۔اسی قرآن کریم کی آیت کی تفسیر فرمائی جارہی ہے۔فرمایا ان کو
اپنے بستروں پر چھوڑنے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ تم انہیں گھروں میں اکیلا چھوڑ کر باہر نکل کر اللے تللے
اڑاتے پھرو اور ان کی اس علیحدگی کے دکھ میں شریک نہ ہو۔فرمایا تمہیں اس وقت تک صرف ان۔۔۔۔۔مجھے دقت یہ پیش آئی کہ جب میں نے تلاش کیا تو پتہ چلا کہ اکثر مذاہب میں وہ تعلیمات ہی
موجود نہیں جو اسلام میں ہیں ذکر بھی نہیں بعض مذاہب میں اس لئے خلاء ملتے ہیں جو بڑے بڑے
مذاہب ہیں مثلاً یہودیت ، عیسائیت اور ہندو ازم ان میں چونکہ ذکر ملتا ہے اس لئے میں نے ہندوازم کو
بھی آج کے موازنے کے لئے چن لیا۔ہندومت میں بیٹی کی پیدائش کو منحوس قرار دیا گیا ہے اور جس طرح عربوں میں بیٹی کو زندہ
درگور کر دیا کرتے تھے اُسی طرح ہندو مذہبی کتب کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سابقہ زمانوں میں
ہندوؤں میں بھی یہ رواج تھا کہ اچھے خاندان کے لوگ اپنی بیٹی کو پیدائش پر مار دیا کرتے تھے۔عورت کی
شادی کے لئے اس کی اجازت کا حصول ضروری نہیں۔بیوہ عورت کے ساتھ یہ سلوک ہوگا کہ وہ شادی
نہیں کرے گی۔اس کو سر کے بال منڈوانے ہوں گے اور ہمیشہ سفید کپڑے پہنے ہوں گے۔آئندہ کبھی
وہ رنگ دار کپڑے استعمال نہیں کر سکتی۔کسی شادی میں شریک نہیں ہوسکتی اگر ہوگی تو سہاگن کے قریب
بھی نہ جائے۔اپنا کھانا خود پکانا ہوگا۔کوئی اسے کھانا پکا کر نہیں دے سکتا۔اس کے علاوہ بھی بہت ہی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
ΔΙ
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
بھیا نک مظالم ہیں جو عورت پر روا ر کھے جاتے ہیں اور نتیجہ ایک ایسے ظلم کا آغاز ہوا جو ان مظالم کے نتیجہ
میں ہو جانا چاہئے تھا۔یعنی ہندومت نے عورت کو یہ تعلیم دی کہ خاوند مر جائے تو تم بھی جل مرو۔اتنا
درد ناک نقشہ ہوتا ہے ساری عمر دکھ اُٹھانے کا ایک ہندو بیوہ کا کہ اس کے بعد یہ تعلیم رحمت نظر آتی ہے کہ
ساری عمر کے جو دکھ اُٹھانے ہیں تو بہتر ہے کہ ایک دفعہ ہی جل کر مر جاؤ ورنہ ساری زندگی جلتی رہوگی۔منوسمرتی جو عورت کے متعلق تعلیم دیتی ہے وہ جانوروں سے بدتر ہے۔وارث یہ قرار نہیں پاتی اور اس
کے علاوہ بعض ایسی بدرسمیں ہیں جن کا یہاں ذکر بھی مناسب نہیں۔چنانچہ اسی تعلیم سے متاثر ہوکر ہندو
شاعر تلسی داس نے لکھا کہ :
شودر ، ڈھول، مویشی اور عورت پیٹتے ہی رہیں تو ٹھیک رہتے ہیں۔“
بہر حال مذاہب کے اس مختصر موازنہ کے بعد اب میں تمدنی مواز نے کی طرف آتا ہوں۔تہذیبی موازنے کی طرف آتا ہوں۔اہل مغرب کو اپنی تہذیب پر ناز ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ اہل مغرب
کی تہذیب ، اسلامی تہذیب کے مقابل پر عورت کے لئے بہت ہی بہتر ہے اور چودہ سوسال قبل
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قلب مطہر پر نازل ہونے والی تعلیم پر جو یہ اعتراض کرتے ہیں اس
کے مقابل پر آج کل کی مغربی تہذیب کو رکھتے ہیں اور اس موازنے میں ان کو لذت محسوس ہوتی ہے کہ
دیکھو آج جو کچھ ہم نے عورت کے متعلق کہا ہے چودہ سو سال پہلے تم لوگ اس سے واقف نہیں تھے۔گویا
اس رنگ میں موازنہ پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اب میں آپ کے سامنے واقعات رکھتا ہوں جو
اس دعویٰ کو کلیۂ جھٹلا دیتے ہیں۔چودہ سو سال پہلے اسلام نے عورت کے متعلق جو تعلیم دی تھی آج کے یورپ کو بھی اس تعلیم
کے پاؤں چھونے تک کی توفیق نہیں مل سکی اور میں جب یہ دعوی کرتا ہوں تو اہل یورپ کی اپنی زبان میں
ان حقائق کو آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جن کو جھٹلانے کا آج کسی کو حق نہیں ہے۔سے پہلے تو میں Northumberland and Tyneside Council
of Social Services کی ایک رپورٹ کی طرف آپ کو متوجہ کرتا ہوں جو لکھتے ہیں کہ انگلستان
میں ۱۹۱۵ء میں ایک قانون بنا اور وہ قانون ایک مجسٹریٹ کے فیصلے کی شکل میں ظاہر ہوا۔جس نے یہ
فیصلہ دیا کہ خاوند اپنی لڑنے والی بیوی کو مار سکتا ہے۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے یہ وہی بات ہے جو قرآن کریم نے پیش کی تھی اور جس پر

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۸۲
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
یورپ نے اتنا واویلا مچایا۔لیکن قرآن کریم نے بعض شرطیں ساتھ رکھ کر اس تعلیم کی تلخی کو غائب کر دیا
تھا۔مگر انہوں نے جو شرط رکھی یعنی انگلستان کے قانون میں ۱۹۱۵ء میں وہ یہ تھی کہ مار تو سکتا ہے لیکن شرط
یہ ہے کہ جس چھڑی سے مارے وہ مرد کے انگوٹھے کی موٹائی سے زیادہ نہ ہو کتنی دفعہ مارے، کہاں کہاں
مارے، کہاں نہ مارے ، کیا کیا احتیاطیں کرے، کوئی اور ذکر نہیں اور آپ جانتے ہیں کہ یہاں جو
زمیندار ہیں ان کے انگو ٹھے ہماری دو دو تین تین انگلیوں کے برابر ہوتے ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ بعض
دفعہ دیکھو تو ہماری جو انگوٹھیاں الیس اللہ والی ہمیں آرام سے آجاتی ہیں درمیانی انگلی میں بڑی انگلی میں وہ
جب تحفہ بعض دفعہ ان
کو دینا پڑتا ہے تو ان کی چھنگلی میں بھی پوری نہیں آتی۔تو اتنی موٹی سوئی آرام سے
بن جائے گی۔اس سے جتنا چاہو مارو۔یہ اس صدی کا ۱۹۱۵ء کا قانون ہے جو یہاں رائج ہوا تھا۔اور یہ
قانون پھر اسی طرح جاری رہا ہے یہ تبدیل نہیں ہوا۔۱۹۷۰ء میں ابھی کل کی بات ہے پہلی دفعہ عورتوں
نے ایک Domestic Violence کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا اور ایک ایسوسی ایشن بنائی اور
اہل انگلستان کی تہذیب کو سکھانے کی کوشش کی ۱۹۷۰ء میں یہ پہلی دفعہ ان کی کوششوں کا آغاز ہوتا ہے
اور ۱۹۷۳ء تک ان کوششوں کے کیا نیک نتائج ظاہر ہوئے تھے ان کے متعلق میں آپ کو Marital
Violence: The Community Response ۱۹۸۳ء کی چھپی ہوئی اس کتاب سے
ایک حوالہ پڑھ کر سناتا ہوں۔وہ لکھتے ہیں Ashley نے ۱۹۷۳ء کے ایک سروے میں بتایا کہ برطانیہ
میں ہر سال ۲۷ ہزار Serious Cases ہوتے ہیں جن میں مرد اپنے بیویوں کو مار کر زخمی کر دیتے
ہیں۔یہ ۱۹۷۳ء کی عورتوں کی اصلاح معاشرہ کی کوششوں کے نتیجہ میں جس حد تک معاشرہ کی اصلاح
ہوئی تھی اس کا یہ نمونہ ہے۔ایک اور سروے سے معلوم ہوا کہ یہ تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے بلکہ دو
لاکھ کے لگ بھگ ہے۔علاوہ ازیں کہتے ہیں کہ اس تعداد کو بھی آخری شمار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کہتے ہیں
ہمارا تاثر یہ ہے کہ اکثر عورتیں مار کھاتی ہیں اور خاموش رہتی ہیں کیونکہ وہ شرم محسوس کرتی ہیں کہ تحقیق
کرنے والوں کو بتائیں کہ ہمارا خاوند ہم پر ہاتھ اُٹھاتا رہا ہے۔Parliamentary Select Committee On Violence In Marriage
نے کہا ہے کہ اس وجہ سے اس قسم کی تعداد کا صحیح اندازہ کرنا بے حد مشکل ہے۔چنانچہ ایک اور رپورٹ میں لکھا
گیا ہے کہ ۱۹۷۷ء میں صرف Bristol کے علاقہ میں پانچ چھ ہزار کے قریب Cases پولیس رپورٹ
کے مطابق درج ہوئے جن میں عورتوں نے یہ شکایت کی تھی کہ مردوں نے ہمیں ظالمانہ طور پر پیٹتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی