اسلام میں عورت کا مقام
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۸۳
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
ایک کتاب ہے۔Scream Quietly Or The Neighbour Will
Erinpizzy Hear نے یہ کتاب لکھی اور Penguin نے ۱۹۷۴ء میں شائع کی۔اس کتاب
میں عورتوں
پر ظلم کی بہت ہی دردناک داستانیں ہیں۔ایک روایت کے مطابق عورتوں کی مار کھا کھا کر
زخمی اور ٹوٹی ہوئی ہڈیوں ،سگریٹوں سے جلائی ہوئی جلد اور بے شمار خطرناک زخموں کی ایک کہانی ہے۔اس کہانی کی تفصیلات کو تو چھوڑتا ہوں۔جس نے کتاب دیکھنی ہے وہ دیکھ سکتا ہے۔بہت دردناک
واقعات ہیں اس میں۔اس میں یہ ساری چیزیں درج ہیں کہ کس طرح وہ بوتلیں شراب کی مار مار کر
توڑتے۔ان کے ٹوٹے پھوٹے شیشوں سے کیسے گہرے زخم عورتوں کے چہروں پر آتے اور باندھ کر
سگر بیٹوں سے جلایا جاتا ان کو اور یہ پچھلی صدی کی بات نہیں ہے۔اس صدی کے شروع کی بھی بات نہیں
ہے۔۱۹۷۳ء کی بات میں کر رہا ہوں۔بہر حال اس کتاب کو جو دیچیپسی چاہے رکھے ، جس کا حوصلہ ہو وہ
اس کو پڑھ سکتا ہے۔۱۹۷۶ء میں پہلی بار انگلستان میں Violence کےخلاف Act بناہےاور قانون
کے مطابق ۱۹۱۵ء کا قانون اس وقت تک منسوخ نہیں ہو سکتا جب تک کوئی نیا قانون اس کو منسوخ نہ
کرے۔۱۹۷۶ء میں یہ کل کی بات سمجھیں آپ۔پہلی بار یہاں قانون بنایا جارہا ہے اور اعتراض کر کر
کے برا حال کیا ہے انہوں نے اسلام کے اوپر۔۱۹۸۱ء میں اس قانون کے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے
Waff کی ریسرچ ٹیم نے رپورٹ کی کہ اس ایکٹ کا کوئی اثر ظاہر نہیں ہوا کیونکہ جب تک حج کواس
بات کی تسلی نہ ہو جائے کہ تشدد واقعی حد سے گزرگیا تھا وہ مردکو گھر سے باہر نہیں نکال سکتے۔اگر انہیں گھر
سے نکال دیں تو حکومت کو مسئلہ یہ پیش آجاتا ہے کہ وہ مرد Homeless بن جاتا ہے اور لوکل کونسل کو
اس کی ذمہ داری قبول کرنی پڑتی ہے۔اس ریسرچ ٹیم نے جو Findings دی ہیں ان کی رو سے وہ
کہتے ہیں ہم نے چھ سو چھپن مظلوم عورتوں کا انٹرویو لیا ان میں ۶۴ نے کہا کہ ان کے خاوندوں نے
انہیں مارا مگر باوجود ر پورٹ کے ۳۶ پولیس نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وہ گھر یلو
جھگڑوں میں دخل اندازی نہیں کر سکتے باقی نے کہا کہ پولیس کو بلایا گیا مگر انہوں نے یقین ہی نہیں کیا
کہ مارا بھی گیا تھا اور عورتوں کا اس رپورٹ کے مطابق تاثر تھا کہ چونکہ پولیس والے اکثر مرد ہیں اس
لئے اس معاملہ میں وہ مردوں کا ساتھ دیتے ہیں اور عورت کی آواز نہیں سنتے۔South London Press کی جمعہ ۱۲ جون ۱۹۸۷ء کی اشاعت میں یہ خبر شائع
ہوئی کہ ایک باپ نے اپنی ایک سال کی معصوم بچی کو سر پر اس قدر مارا کہ اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۸۴
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی ساری زندگی کے لئے اندھی ہو چکی ہے اور اس کے علاوہ اسے مرگی کی بیماری
بھی لگ گئی ہے اور اس کے علاوہ بھی بعض بیماریاں ہیں جو عمر بھر اس کے ساتھ لگی رہیں گی۔Times ،۲۰ر جون ۱۹۸۷ صفحہ ۴ اس میں لکھا ہے کہ پورٹ سمتھ میں ایک پانچ سالہ بچی کو اس کے
باپ نے ریپ کیا اور NSPCC کے اندازے کے مطابق ۱۹۸۶ء میں رجسٹر ڈ مظلوم بچوں کی تعداد
دس ہزار تھی۔یہ بچے پندرہ سال سے کم عمر کے ہیں اور ان میں بھاری اکثریت وہ تھی جن کے ساتھ اُسی
قسم کے جنسی مظالم ہوئے جن کا میں نے ذکر کیا۔انگلینڈ اور ویلز میں اس تعداد میں اضافہ:
۱۹۸۵ء میں %۴۲ اضافہ ہوا یہ قانون بننے کے بعد اور تحریکات جاری ہونے کے بعد کے
قصے ہیں۔سمجھ نہیں آتی کہ کس منہ سے یہ اسلام کی اس تعلیم پر اعتراض کرتے ہیں جس کی تفصیل میں
نے آپ کے سامنے ابھی سنائی ہے اور جو حال ہے اپنا وہ یہ ہے کہ جتنی کوششیں کر رہے ہیں یہ ظلم ہاتھ
سے نکلتا چلا جارہا ہے اور حد سے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔۱۹۸۵ء میں انگلینڈ اور ویلز میں %۴۲ اضافہ
ہوا۔اور جہاں تک معصوم بچیوں کے ساتھ Sexual Abuse کا تعلق ہے ۱۲۶ اضافہ ہوا ہے
یعنی دگنے سے بھی بڑھ گیا ہے معاملہ۔ساری اسلامی دنیا میں آپ تلاش کر کے دیکھ لیں۔آج کے
بگڑے ہوئے حال میں بھی بد سے بدتر حال میں بھی آپ
کو غالباً ایک بھی ایسا واقعہ نظر نہیں آئے گا۔ان
مظلوم بچوں میں سے لکھا ہے ۱/۵ بچے وہ ہیں جو پانچ سال سے چھوٹی عمر کے ہیں اور اپنے ہی گھروں
میں اپنے ہی باپوں کے ہاتھوں وہ مظالم کا شکار ہوئے۔NSPCC کی Statistics کے مطابق یہ
اضافہ ہر سال دگنا ہورہا ہے۔یعنی آنے والے چند سالوں میں شاید آپ کو ڈھونڈ کر وہ گھر نکالنا پڑے گا
جہاں عورتوں پر مظالم نہیں ہور ہے اور معصوم بچیوں پر مظالم نہیں ہور ہے۔The Independent اپنی ۳۰ / جون ۱۹۸۷ء یعنی آج کل کی بات ہے کی اشاعت
میں لکھتا ہے کہ NSPCC کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے سال Sexual Abuse بچوں کی
تعداد میں %۱۳۷ اضافہ ہو گیا ہے۔پس یہ جو اندازہ پیش کیا گیا تھا کہ ہر سال دُگنے کا اضافہ متوقع ہے
اس سے بھی زیادہ ہے۔۱۳۷ کا مطلب یہ ہے کہ دُگنے سے بھی زیادہ۔اور لکھا ہے اس میں
سے ۸۰۰ تعداد معصوم بچیوں کی ہے۔Gaurdian ، جولائی ۱۹۸۷ ء کے صفحہ پر ہے کہ ایک نیشنل سروے کی رپورٹ سے
حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۸۵
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
معلوم ہوا ہے کہ مظلوم بچوں کی تعداد جو کہ لوکل اتھارٹیز میں رجسٹر ڈ ہوگئی ہے اس میں %۲۲ اضافہ
ہو چکا ہے۔اس میں زیادہ تر وہی بچے ہیں یعنی مظلوم جو اپنے والدین کے ستائے ہوئے ہیں۔جہاں تک طلاقوں کا تعلق ہے۔اس ملک میں Middle Class جو تعلیم یافتہ اور اچھی کبھی
جاتی ہے اور آپ یا درکھیں کہ یہاں اقتصادی معیار چونکہ اونچا ہے اس لئے مڈل کلاس اچھی خاصی کھاتی
پیتی کلاس ہے۔اس میں ۳۲۰ عورتوں نے یہ ثابت کر کے عدالتوں میں طلاق لی کہ ان کے خاوندان
پر شدید مظالم کرتے ہیں اور مار کٹائی کرتے ہیں اور ورکنگ کلاس میں %۴۰۔لیکن یہ وہ معاملات ہیں
جو عدالتوں میں جا کر ثابت ہوئے اور جن کے نتیجہ میں طلاقیں دے دی گئیں۔وہ ایسی مظلوم عورتیں
بے شمار ان %۶۰ میں بھی ہوں گی جو عدالتوں تک پہنچ ہی نہیں سکیں کسی وجہ سے۔چنانچہ آئندہ رپورٹ
میں یہ ذکر بھی ملتا ہے کہ کسی اور وجہ سے عورتیں عدالتوں میں نہیں جاتیں بلکہ ہم جب ان کے گھروں
میں گئے ان سے انٹرویو کیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو چھوڑ دو ہماری مظلومیت کی زندگی اب بدل
نہیں سکتی۔ہمارے حالات ایسے ہیں، ہمارے بچوں کے حالات ایسے ہیں کہ اب جس طرح بھی ہے
اسی طرح چلتا رہے گا۔چنانچہ ایسی ہی ایک سوشل ورکر نے جو گھروں میں جا کر سوالات کئے ان کے
واقعات لکھے ہیں۔ایک عورت کے متعلق بیان ہے جو میں نے چنا ہے آپ کو سنانے کے لئے کہتی ہے:۔”میرے خاوند نے ساری زندگی مجھے مارا۔جب میں پہلے بچے سے
حاملہ ہوئی تو میرا خاوند باہر جانے لگ گیا دوسروں کے ساتھ۔پھر جب وہ شراب
خانے سے واپس آتا تو مجھے مارنا شروع کر دیتا۔کہتی ہے یہ روزمرہ کا دستور
تھا لیکن ایک دفعہ کا ذکر یہ ہے کہ اس نے مجھے کندھوں سے پکڑ کر میرا سر دیوار پر
مارنا شروع کیا یہاں تک میں بے ہوش ہو گئی۔پھر مجھے گھسیٹ کے پانی کی ٹونٹی
کے نیچے لے گیا اور ٹھنڈا پانی میرے سر پر ڈالا اور جب مجھے ہوش آئی تو پھر اسی
طرح مجھے کندھوں سے پکڑا اور دیوار کے ساتھ مارنا شروع کیا یہاں تک کہ میں
پھر بے ہوش ہوگئی۔“
جب اس سے پوچھا گیا کہ ان حالات میں وہ اپنے خاوند کو چھوڑتی کیوں نہیں۔تو کہنے لگی کہ
آخر وہ بچوں کو لے کر کہاں جائے۔اس سے کہا گیا کہ وہ حکومت کی سوشل سروس کی طرف رجوع
کرے۔کہنے لگی کہ اس نے کوشش کی ہے مگر ہر دفعہ اسے ٹال دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ گھر واپس چلی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۸۶
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
جاؤ۔چنانچہ اس سوشل اور کرنے جب لندن کی تمام Borogls سے اس عورت کی داستان بیان کر کے
ان سے مدد چاہی تو انہوں نے جواب یہ دیا کہ اگر وہ گھر سے نکلی تو Voluntary
Homeless قرار دی جائے گی اور جو Voluntary Homeless ہواس کے لئے کوئی امداد
نہیں۔اب اس بیچاری کو کیا کرنا چاہئے ؟ اگر وہ عدالت میں جائے تو اسی گھر میں رہتے ہوئے اپنے
خاوند کے خلاف آواز اُٹھائے یا سوشل سروس میں جائے۔جو اتنا ظالم ہے وہ اور کتنا بد اس سے سلوک
کرے گا؟ اور کیا کیا بد سلوک نہ کرے گا کہنا چاہئے اور اگر وہ خود نکل جائے تو کہتے ہیں تم امداد کی مستحق
نہیں رہی کیونکہ قانون یہ کہتا ہے کہ تم خود بخود نکل آئی۔امریکہ میں جو سروے شائع ہوئے ہیں وہ بھی کوئی اس حال سے بہتر نہیں ہیں۔سارے
امریکہ کی ساری شادیوں کی بات ہو رہی ہے۔۴۱ عورتوں کو شادی کے پہلے چھ مہینے میں مارا گیا۔۱۸ عورتوں کو ایک سال کے بعد مار پڑنی شروع ہوئی۔۲۵ عورتوں کو دوسال کے بعد مار پڑنی
شروع ہوئی اور یہ جو امریکہ اٹھ اٹھ کے اسلام پر اعتراض کرتا ہے اور فلمیں دکھاتا ہے (نعوذ باللہ )
اسلام کے مظالم کی۔اپنا اب حال یہ ہے۔کہتے ہیں چنانچہ پہلے تین سال کے Statistics بتاتے
ہیں کہ %۸۴ عورتیں ایک سال سے دو تین سال کے اندراندر مارکھانا شروع کر دیتی ہیں۔Dobash And Dobash
اب جس کے مذہب کے اوپر زبان طعن درازی کی جارہی ہے یعنی حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ان کا اپنا نمونہ دیکھئے۔جن پر یہ تعلیم نازل ہوئی تھی اس تعلیم کو انہوں نے کس
طرح سمجھا اور کس طرح اس پر عمل کیا اور کس طرح اپنے غلاموں میں اس تعلیم کو رائج فرمایا، وہ اسلام تھا
اس اسلام
پر انگلی اٹھا کے دیکھیں۔خود حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم عورتوں کی تکلیف اس حد تک بھی برداشت
نہیں کر سکتے تھے کہ ایک دفعہ ایک اونٹ کو تیز دوڑاتے ہوئے دیکھا تو آپ نے فرمایا آبگینے ہیں آبگینے
ہیں۔اس تیزی سے تم اونٹ کو دوڑا ر ہے ہو اس پر عورتیں سوار ہیں ان کو چوٹ لگ جائے گی۔(صحیح مسلم کتاب الفضائل باب في رحمة النبي للنساء)
جس طرح آپ نے گلاس کے Packets پر لکھا دیکھا ہوگا کہ Glass! with
Glass! With Care Care یہ محاورہ چودہ سو سال پہلے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
AL
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
والہ وسلم نے عورت کے لئے ایجاد فرمایا تھا کہ Glass With Care تو جس کا اپنا رجحان یہ ہو
عورت کی طرف اس کی طرف ظلم کی تعلیم منسوب کرنا سب سے بڑا ظلم ہے۔ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت صفیہ کے ساتھ اونٹ پر سوار تھے۔اونٹ نے
ٹھوکر کھائی اور گر گیا۔سارے عشاق حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف دوڑے۔تو آپ نے
فرمایا ”المرءة المرءة “ میرا خیال چھوڑ و عورت کی خبر لو۔عورت کی خبر لو۔(مسلم کتاب الفضائل )
Ladies First کا یہ محاورہ آج کل بنا کر پھرتے ہیں اور کہتے ہیں دیکھو کیسی ماڈرن کیسی
اچھی تعلیم ہے۔چودہ سو سال پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے باوجود اس کے کہ سب سے زیادہ
محبوب تھے تمام غلاموں کے سامنے اور آپ کے سامنے ہزاروں لاکھوں کو تکلیف پہنچ جاتی تو ان کو کوئی
پرواہ نہ رہتی۔بے اختیار عشق میں وہ آپ کی طرف دوڑے تھے کوئی مردعورت کا فرق نہیں کیا جارہا تھا
لیکن اس کے باوجود اپنے مذہبی بلند مرتبے کو سامنے رکھنے کے باوجود آپ نے یہی فرمایا: ”المرءة المرءة“
عورت کا خیال کرو۔عورت کا خیال کرو۔کدھر دوڑے چلے آرہے ہو۔یہ نہیں ہوا کہ کبھی آنحضور صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے خلاف آپ کی خواتین نے کبھی کوئی ایسی کارروائی نہیں کی اس لئے آپ نے جوابا ان کو
کچھ نہیں کہا۔امر واقعہ یہ ہے کہ بعض اوقات خود امہات المومنین سے ایسی باتیں سرزد ہوئیں جن کے
متعلق قرآن کریم نے اس آیت میں ذکر فرمایا
يَايُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَوةَ الدُّنْيَا
وَزِيْنَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أَمَتَّعْكُنَّ وَأُسَرِحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيْلًا
(الاحزاب : ۲۹)
طلاق تک نوبت آگئی ایسے مطالبے تھے کہ جو نا جائز تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو
اللہ تعالیٰ نے یہ تعلیم دی کہ ساری بیویوں کو بلاؤ اور ان سے کہہ دو کہ اگر تم نے یہی مطالبے کرتے چلے
جانا ہے تو پھر ٹھیک ہے گھر کا ماحول خراب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔آؤ میں تمہیں اموال سے لا ذکر
رخصت کرتا ہوں لیکن پھر میرے ساتھ نہیں رہنا تم نے کیونکہ میری ایسی ذمہ داریاں ہیں جن کو ادا
کرنے کے لئے میں ایک خاص قسم کی زندگی اختیار کرنے پر مجبور ہوں لیکن عورت کو اس کے حق سے
محروم نہیں کیا کہ وہ اچھے حال میں رہے، فرمایا ٹھیک ہے تمہیں اختیار ہے اگر اچھا حال اختیار کرنا ہے
۸۸
خطاب یکم اگست ۱۹۸۷ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
تمہیں دولت دیتا ہوں ناراضگی کی کوئی بات نہیں مجھ سے رخصت ہو جاؤ۔پھر قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایسی باتیں بھی ہوئیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک
راز کی بات اپنی کسی زوجہ محترمہ کو بتائی اور انہوں نے اس راز کو دوسروں پر ظاہر کر دیا۔بما حفظ اللہ کے
خلاف بات ہے بظاہر یہ اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امانت۔اس سے زیادہ مقدس امانت
اور کیا ہو سکتی ہے۔اس کے نتیجہ میں بھی حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کوئی سخت کلامی نہیں
کی۔مارنا تو درکنار، چنانچہ آپ نے انہیں صرف اتنا بتایا کہ تم نے یہ راز ظاہر کر دیا ہے۔فَلَمَّا نَبَّاهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ أَنْبَاكَ هَذَا قَالَ نَبَّانِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ
(التحریم:۴)
جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی زوجہ محترمہ کو بتایا کہ جوراز میں نے تمہیں کہا تھا کسی کو
نہیں بتا نا تم نے ظاہر کر دیا۔اس کے سوا کچھ نہیں کہا۔انہوں نے جواباًیہ کہا کہ آپ کو کس نے بتا دیا ان کو
یہ خیال نہیں آیا شاید کہ عورتوں کو اگر یہ کہا جائے کہ بات آگے نہیں بتانی تو وہ ضرور بتاتی ہیں۔یا شاید اسی
خیال کی وجہ سے انہوں نے پوچھا ہوگا کہ ضرور اس نے بات بتادی ہے لیکن کسی نے نہیں بتائی تھی۔اللہ تعالیٰ نے بتائی تھی۔فرمایا مجھے تو علیم خبیر خدا نے بتا دیا ہے۔اس سے کوئی راز پوشیدہ نہیں ہے اور اس
کا حق ہے کہ جس کو چاہے، جس کے چاہے راز بتا تا ر ہے۔پھر فرمایا
إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوْبُكُمَا ۚ وَاِنْ تَظْهَرَا
عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ
(التحریم: ۵)
کہ میں تمہیں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اگر تم دونوں عورتیں ( یعنی ایک نے دوسری کو بتایا تھا ) تم
دونوں تو بہ کرو تو حق ہے کیونکہ تمہارے دل غلطی کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔تم سے ایک جرم سرزد ہو چکا
ہے اس لئے تو بہ کرو تو اس کی حقدار ہو۔اول تمہیں تو یہ کرنی چاہئے لیکن اگر نہیں کرتیں۔اِنْ تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوْبُكُمَا ۚ وَإِن تَظْهَرَا
عَلَيْهِ فَإِنَّ اللهَ هُوَ مَوْلهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ
وَالْمَلَيْكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرُ
(التحریم: ۵)
اگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف تم نے بغاوت ہی کا فیصلہ کر لیا ہے۔تو یا درکھواللہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۸۹
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
اور جبریل اور صالح مومنین ، سب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ ہیں اور خدا تعالیٰ کے فرشتے
بھی اس کے پس پشت کھڑے ہیں۔عَلَى رَبُّةَ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ تُبْدِلَةَ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ
(التحریم: 1)
اگر تمہیں طلاق بھی دینی پڑے تو خدا تعالیٰ تم سے بہت بہتر بیویوں کا اس کے لئے انتظام
کر سکتا ہے وہ تمہار احتاج نہیں ہے۔اس محتاجی کے نہ ہونے کے باوجود یہ نصیحت کا طریق ہے اور اس
آیت کی تفسیر پیش کی جارہی ہے کہ اگر تمہارے خلاف عورتیں نشوز کریں تو تم انہیں کیسی نصیحت کرو اور
اس نصیحت کے بعد پھر اگلے کسی دوسرے اقدام کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عورتوں کو جس ذلت کے مقام سے اُٹھا کر ایک نہایت ہی
عالی شان اور ارفع مقام پر پہنچا دیا تھا اس کے نتیجہ میں عرب معاشرہ میں بنیادی تبدیلیاں پیدا ہوگئیں۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے جو پاک تعلیم دی اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس
کے مطابق جو پاک نمونہ دکھایا اس کے نتیجہ میں ایک نئی سوسائٹی وجود میں آئی ہے اور عورتوں نے مردوں
کے برابر اپنے آپ کو سمجھا اور اپنے حق کو برابری کے ساتھ وصول کیا ہے۔اس سے پہلے وہم وگمان میں
بھی نہیں آسکتی تھی بات کہ کوئی عورت اپنے باپ کے مقابل پر کھڑی ہوکر اپنا حق مانگ رہی ہو یا اپنے
خاوند کے مقابل کھڑی ہو کر حق مانگ رہی ہو یا کسی غیر سے اپنا حق مانگ رہی ہو۔وہ بیچاری تو مظلوم چیز
تھی۔ورثے میں بانٹی جایا کرتی تھی چنانچہ اسی واقعہ کے متعلق جس کا ذکر قرآن کریم کی پہلی آیت میں
ہے جو میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے یعنی اس آیت سے پہلی آیت جس میں ذکر تھا کہ اگر تمام
مطالبے کرتی رہو گی تو پھر تمہیں اس بات کی رخصت ہے کہ میں تمہیں بہت مال و دولت دے کر اور پوری
طرح راضی کر کے رخصت کر دیتا ہوں۔جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اُن کو سمجھانے کی خاطر
علیحدگی اختیار کر لی کچھ عرصہ کے لئے۔اس وقت ان ازواج مطہرات کے والدین جن کو یہ معلوم ہوا، وہ
سمجھانے کے لئے اپنی اپنی بیٹیوں کے پاس پہنچے۔حضرت ابوبکر اور حضرت عمرؓ کا ذکر ملتا ہے کہ خاص
طور پر انہوں نے حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ کو سمجھانے کی کوشش کی اپنی طرف سے پھر وہ حضرت ام سلمی
کے پاس پہنچے تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ حضرات کا یہاں کام کیا ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
ہمارے حالات سے بخوبی واقف ہیں۔اگر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمیں منع کرنا چاہیں تو جس چیز
سے منع کرنا چاہیں آپ منع کر سکتے ہیں۔اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے مطالبہ نہ کریں تو
کس سے کریں۔ابھی تک یہ حال تھا کیا آپ حضرات اپنی بیویوں کے معاملات میں کسی دوسرے
کا دخل پسند کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو یہاں سے تشریف لے جائیں آپ کا کوئی کام نہیں آنحضرت
صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی بیویوں کے درمیان دخل اندازی کا۔یہ بات کسی عرب کے تصور میں بھی
نہیں آسکتی تھی اسلام سے پہلے اس طرح عورت کھڑی ہو کر مردکو مخاطب ہوسکتی ہے۔(طبقات ابن سعد صفحه ۲۹ صحیح مسلم کتاب الطلاق )
ایک دفعہ حضرت عمرؓ کا اپنی بیوی سے ایک معاملہ میں اختلاف رائے ہوگیا۔ان کی بیگم
حضرت عاتکہ نماز کی بہت شائق تھیں اور نماز با جماعت کی تو ان کو عادت پڑ چکی تھی وہ رہ ہی نہیں سکتی
تھیں نماز با جماعت کے بغیر۔پانچ وقت عورت گھر سے نکلے جب اس پر فرض ہی نہ ہو اور پانچ وقت
مسجد میں پہنچے تو پیچھے گھر کی ضروریات کا کیا حال ہوتا ہوگا اس کا آپ تصور کر سکتے ہیں۔چنانچہ حضرت
عمر نے آخر کچھ عرصہ حوصلہ کے بعد ان سے کہا بی بی! بس کرو کافی ہو گئیں نماز یں۔گھر میں اجازت ہے
تم کیوں مسجد جاتی ہو؟ اور کہا کہ خدا کی قسم تم جانتی ہو کہ تمہارا یہ فعل مجھے پسند نہیں۔انہوں نے کہا واللہ !
جب تک آپ مجھے مسجد جانے سے حکما نہیں روکیں گے میں نہیں رکوں گی اور حضرت عمر کو یہ جرات
نہیں ہوئی کہ بیوی کو حکما مسجد جانے سے روک دیں۔چنانچہ آخر وقت تک انہوں نے یہ سلسلہ نہیں
چھوڑا اور باقاعدہ مسجد جا کر نماز پڑھتی رہیں۔صحابہ یہ بیان کرتے ہیں بخاری میں روایت ہے کتاب الا نکاح باب الوصاة بالنساء۔حضرت عبداللہ بن عمرؓ کی روایت ہے کہتے ہیں کہ :
حال یہ ہو گیا تھا ہمارا کہ ہم اپنے گھروں میں اپنی عورتوں سے بے تکلفی
سے گفتگو کر کے ڈرنے لگے تھے کہ کہیں یہ شکایت کر دیں اور ہمارے خلاف کوئی
آیت نہ نازل ہو جائے۔یہ تھا مرتبہ اُس عورت کا جسے ظالمانہ طور پر زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔جس سے غلاموں اور
لونڈیوں سے بدتر سلوک کیا جاتا تھا۔سب سے زیادہ مظلوم حالت عرب کی عورت کی تھی اُس دور میں
اور کہاں سے کس شان پر پہنچا دیا ہے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۹۱
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
تمام زندگی میں حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کسی عورت پر ہاتھ نہیں
اُٹھایا، کسی بچے پر ہاتھ نہیں اُٹھایا، کسی غلام پر ہاتھ نہیں اٹھایا اس لئے اس بات سے ایک اور بھی نکتہ نکلتا
ہے کہ وہ تعلیم جو آپ پر نازل ہوئی وَاضْرِبُوهُنَّ وہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دل کی تعلیم نہیں تھی وہ
خدائے واحد ویگانہ کا پیغام تھا کہ جس کے قلب کی یہ حالت ہو کہ ساری عمر اپنے غلاموں سے، اپنے ماتحتوں
سے، اپنے دشمنوں سے یہ سلوک رہا ہو جو زیادتیاں بھی کر رہے ہوں ، نافرمانیاں بھی کر رہے ہوں ، منہ سے
سخت کلام بھی ان کے متعلق نہ نکلا ہو وہ یہ تعلیم سوچ ہی نہیں سکتا تھا کہ وَاضْرِبُوهُنَّ ان کو مارو۔اس لئے جو خدا انسانی فطرت سے واقف ہے، جو جانتا ہے کہ بعض دفعہ گھروں میں ایسی
شد تیں اور عورتیں ایسے طریق اختیار کر لیتی ہیں کہ اگر ان کو یہ خوف نہ رہے کہ ایک مقام پر جا کر ان کو
سزا ملے گی تو وہ حد سے زیادہ بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔اس خدا کے سوا یہ تعلیم نازل نہیں کر سکتا کوئی
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مزاج کے خلاف بات تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
ملفوظات جلد دوم ص: ۳۸۷ پر یہ عبارت درج ہے جو میں آپ کے سامنے پڑھ کے سنانے لگا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔"رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ساری باتوں کے کامل نمونہ ہیں۔آپ کی زندگی میں دیکھو کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم عورتوں سے کیسی معاشرت
کرتے تھے۔میرے نزدیک وہ شخص بزدل اور نا مرد ہے جو عورت کے مقابلہ میں
کھڑا ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پاک زندگی کا مطالعہ کرو
تا تمہیں معلوم ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایسے خلیق تھے۔باجود یکہ آپ
بڑے بارعب تھے لیکن اگر کوئی ضعیفہ عورت بھی آپ کو کھڑا کرتی تو آپ اس وقت
تک کھڑے رہتے جب تک کہ وہ اجازت نہ دے۔“ (ملفوظات جلد دوم صفحہ ۳۸۷)
یہ ہے اسلامی تعلیم جو اس رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مجھی۔جس پر وہ آیت نازل ہوئی تھی
جسے اعتراض کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور یہ ہے اس کی زندگی بھر کا نمونہ اور کسی مسلمان کو حق نہیں ہے اور تمام
فقہا ء اس پر متفق ہیں کہ قرآن کریم کی کسی آیت کا کوئی ایسا مطلب نکالیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کے اسوہ حسنہ کی مخالفت کرنے والا مطلب ہو اس لئے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کامل
نمونه قرآن کریم کی کامل تفسیر ہے۔اس کے مطابق فیصلہ ہوگا کہ کوئی تعلیم کیا ہے اور اس کا مقصود کیا تھا۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۹۲
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس زمانہ میں اس تعلیم کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے آئینہ میں دیکھا اور اسی آئینے میں اس کو سمجھا۔فتاویٰ احمد یہ جلد دوم صفحہ ۳۸ پر حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر درج ہے۔آپ نے فرمایا:
میں جب کبھی اتفاقاً ایک ذرہ درشتی اپنی بیوی سے کروں تو میرا بدن
کانپ جاتا ہے کہ ایک عورت کو خدا نے صدہا کوس سے لا کر میرے حوالے کیا۔شاید معصیت ہوگی کہ مجھ سے ایسا ہوا۔تب میں ان کو کہتا ہوں کہ تم اپنی نماز میں
میرے لئے دُعا کرو کہ اگر یہ عمل خلاف مرضی حق تعالیٰ ہے تو وہ مجھے معاف
کر دے اور میں بہت ڈرتا ہوں کہ ہم کسی ظالمانہ حرکت میں مبتلا نہ ہو جائیں۔“
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نمونہ ، آپ کی ساری زندگی کی باتیں ہمارے
گھروں میں آج تک زندہ چلی آرہی ہیں۔کوئی دیر کی بات نہیں۔ایسا پاک نمونہ تھا حضرت اماں جان
رضی اللہ عنھا کے ساتھ ایسا پاک سلوک تھا۔ایسا محبت و نرمی و شفقت کا سلوک تھا کہ آج کی دنیا میں سب
سے بڑا دعویدار بھی جو یہ کہنا چاہتا ہو کہ میں اپنی بیوی سے حسن سلوک کرتا ہوں اس نمونے کا پاسنگ بھی
نہیں دکھا سکتا۔اس کے باوجود یہ حال ہے اور اس بات میں بڑی حکمت ہے کہ یہ نہیں کہا کہ میں دعا
کرتا ہوں فرمایا ! میں اس بیوی سے درخواست کرتا ہوں جس کو میں سمجھتا ہوں مجھ سے کوئی دکھ پہنچ گیا ہے
کہ تم میرے لئے دعا کرو۔ورنہ ہر خاوند اُٹھ کر یہ کہنا شروع کر دے ہم نے مار دیا پھر دعا کر لی ہم نے مارا
پھر دعا کر لی۔یہ بہت ہی باریک اور لطیف نکتہ ہے، جس کی طرف متوجہ ہونا چاہئے کہ جس پر ظلم کیا گیا ہے
اس کی دعا شامل نہیں ہوگی تو مغفرت نہیں ہوگی۔اس کی بخشش ضروری ہے۔پس یہ اتفاقی منہ سے نکلا ہوا
کلام نہیں ہے بلکہ ایک عارف باللہ کا کلام ہے۔اس میں ہمارے لئے بہت ہی بڑے حکمتوں کے راز
ہیں۔جب بھی آپ کسی کے خلاف زیادتی کرتی ہیں، اگر وہ انسان ہے تو انسان سے معافی لینا ضروری
ہو جاتا ہے۔ورنہ تو بڑا ظلم ہو جائے دنیا میں کہ ظلم انسانوں پر کرے اور معافیاں خدا سے مانگتے رہیں۔خدا
سے بھی معافی مانگنی ہوگی کیونکہ اس کی تعلیم کے خلاف ظلم کیا ہے لیکن جس کے خلاف زیادتی ہوئی ہے۔جب تک اس سے معافی نہ مانگی جائے اس وقت تک حقیقت میں معافی کا انسان حقدار قرار نہیں پاتا۔جہاں تک پردے کی تعلیم کا ذکر ہے اور اس پر اعتراضات کا سوال ہے میں چونکہ اس مضمون
پر بار ہا روشنی ڈال چکا ہوں اس لئے سر دست اس سے گزر جاتا ہوں۔صرف اتنا بتا نا مناسب ہوگا کہ
حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۹۳
خطاب کیکم اگست ۷ ۱۹۸ء
پردے کے پیچھے حکمتیں کیا ہیں اور اسلامی پردہ کی نوعیت کیا ہے۔خلاصہ چند نکات آپ کے سامنے
رکھتا ہوں پہلی بات یہ ہے کہ نظر کا پردہ ہے جس پر زور دیا گیا ہے اور اس میں مرد اور عورت دونوں برابر
کے شریک ہیں۔عورت کو یہ تعلیم ہے کہ بطور خاص اس بات کا خیال رکھے کہ خدا تعالیٰ نے اسے حسین
اور دلکش بنایا ہے اس لئے اگر وہ ذرا بھی زینت اختیار کرے گی اور اپنے اعضاء کو چھپانے میں احتیاط
سے کام نہیں لے گی تو مرد بھٹک جائیں گے اس لئے ان پر رحم کرے اور اپنے آپ کو سمیٹ کر چلے اور
اپنے حسن کی حفاظت کرے۔چادر وغیرہ کے پردے کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو اسلامی اصول کی فلاسفی
میں وضاحت فرمائی ہے وہ میں بارہا آپ کے سامنے پیش کر چکا ہوں۔اس کے علاوہ بوڑھی عورتوں کو
اسلام پردہ سے مستثنی قرار دیتا ہے۔یعنی ایسی عورتیں جن کے متعلق کسی ظالم کا بد نظر ڈالنے کا سوال ہی
باقی نہ رہے۔کام کرنے والی عورتوں ، خدمت کرنے والی عورتوں کو اس حد تک پردہ کی پابندی سے آزاد
رکھا گیا ہے جس حد تک کام کے سلسلہ میں ان کا اپنی زینت کو ظاہر کرنا ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔خدا کی کتاب میں پردہ سے یہ مراد نہیں کہ فقط عورتوں کو قیدیوں کی
طرح حراست میں رکھا جائے۔یہ ان نادانوں کا خیال ہے جن کو اسلامی طریقوں
کی خبر نہیں۔بلکہ مقصود یہ ہے کہ عورت مرد دونوں کو آزاد نظر اندازی اور اپنی زنیتوں
کے دکھانے سے روکا جائے کیونکہ اس میں دونوں مرد اور عورت کی بھلائی ہے۔بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ خوابیدہ نگاہ سے غیر محل پر نظر ڈالنے سے اپنے تئیں بچالینا اور
دوسری جائز النظر چیزوں کو دیکھنا اس طریق کو عربی میں نغض بصر کہتے ہیں۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلده اص: ۳۴۴)
یعنی اگر خوابیدہ نظر پڑ جائے تو یہ اس تعلیم قرآنی کے خلاف نہیں ہے۔کیونکہ غض بصر میں یہ
خوابیدہ نظر بھی شامل ہے۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ فی زمانہ یہ تعلیم قابل عمل نہیں رہی۔کیونکہ
چودہ سوسال کے اندر دنیا کے حالات بدل چکے ہیں۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا ایک اقتباس میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔فرماتے ہیں۔مگر اے پیارو! خدا آپ تمہارے دلوں میں الہام کرے۔ابھی وہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
وقت نہیں کہ تم ایسا کرو
۹۴
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد ۲۰ص:۱۷۴)
یعنی پردے کے معاملات میں نرمیاں اختیار کرنی شروع کر دو معلوم ہوتا ہے کہ ایسا وقت
آئے گا جہاں رفتہ رفتہ پر دے میں نرمی کے سامان پیدا ہوں گے اور وہ کب ہوں گے اور کیوں ہوں
گے اس کا ذکر فرماتے ہیں۔مگر اے پیارو! خدا آپ تمہارے دلوں میں الہام کرے ابھی وہ
وقت نہیں کہ تم ایسا کرو۔اور اگر ایسا کرو گے تو ایک زہرناک بیج قوم میں پھیلاؤ
گے۔یہ زمانہ ایک ایسا نازک زمانہ ہے کہ اگر کسی زمانہ میں پردہ کی رسم نہ ہوتی تو
اس زمانہ میں ضرور ہونی چاہئے تھی۔کیونکہ کل جنگ ہے اور زمین پر بدی اور فستق
و فجور اور شراب خوری کا زور ہے اور دلوں میں دہر یہ پن کے خیالات پھیل رہے
ہیں اور خدا تعالیٰ کے احکام کی دلوں میں سے عظمت اُٹھ گئی ہے۔زبانوں پر سب
کچھ ہے اور لیکچر بھی منطق اور فلسفہ سے بھرے ہوئے ہیں مگر دل روحانیت سے
خالی ہیں ایسے وقت میں کب مناسب ہے کہ اپنی غریب بکریوں کو بھیٹریوں کے
بنوں میں چھوڑ دیا جائے۔“
لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد ۲۰ ص ۱۷۴)
جو مجھ سے بار بار سوال کرتے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی۔ان کو میں اس سے بہتر جواب نہیں
دے سکتا کہ میں پردے کے معاملہ میں جو ایک جماعت کو حکمت عملی اختیار کرنے کی بار بار تلقین کرتا
ہوں وہ کیا ہے۔اسی عبارت میں جو روح ہے وہی میں چاہتا ہوں کہ اسے نافذ کیا جائے۔آج کل کے
حالات گندے ہیں۔جن احمدی گھروں نے پردے کے معاملہ میں بے پروائیاں کی ہیں ان میں سے
بعض روتی ہوئی دردناک چینچوں کے ساتھ میرے پاس پہنچتی ہیں کہ ہماری بچی ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ہمارے ساتھ یہ ظلم ہو گیا ہمارے ساتھ وہ ظلم ہو گیا معاشرہ بہت گندہ ہے۔اتنا کرائم ہے اس کے کچھ
اشارے میں نے بتائے ہیں آپ کو۔چھوٹی چند سال کی تین تین چار چار سال کی بچیوں پر جو معاشرہ
ہاتھ اُٹھا رہا ہو وہاں کیسے آپ اپنی بچیوں کو محفوظ سمجھ سکتی ہیں اگر ان کے پردے کی حفاظت نہیں کریں گی۔تعد دازدواج:
ایک یہ اسلامی حکم ایسا ہے جس کے متعلق اہل مغرب میں خصوصیت کے ساتھ چر چا رہتا ہے
اور کہا جاتا ہے کہ اسلام نے بڑا ظلم کیا ہے کہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی اجازت دے دی اور صرف