اسلام میں عورت کا مقام

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 3

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۹۵
خطاب یکم اگست ۱۹۸۷ء
مرد کو دی عورت کو نہیں دی۔دو اعتراضات کئے جاتے ہیں۔پہلے تو میں اس آیت کی تلاوت آپ کے سامنے کرتا ہوں تا کہ آپ اس کے مفہوم کو اچھی
طرح سمجھ لیں کیوں اجازت دی، کن شرائط کے ساتھ دی اور کیا ایسی صورت میں اجازت دینا درست تھا
یا نا جائز تھا۔فرمایا:
وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ
لَكُمْ مِّنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَثَ وَرُبعَ ، فَإِنْ خِفْتُم
اَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ
أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا وَأَتُوا النِّسَاءَ صَدُقَتِهِنَّ نِحْلَةً
فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَّرِيئًا
(النساء:۴۔۵)
فرمایا اگر تمہیں یہ خوف ہو کہ تم یتیموں کے بارہ میں انصاف نہ کر سکو گے
تو جو صورت تمہیں پسند ہو کر لو۔یعنی غیر یتیم عورتوں میں سے دو دو اور تین تین اور
چار چار نکاح کر سکتے ہو لیکن اگر تمہیں یہ خوف ہو کہ تم عدل نہ کر سکو گے تو ایک ہی
عورت پر اکتفا کرنا ضروری ہے یا وہ جو تمہارے ہاتھوں کے تابع ہو۔اس طریق
سے بہت قریب ہے کہ تم ظالم نہ ہو جاؤ اور عورت کو ان کے مہر خوشی سے ادا کرو پھر
اگر وہ اپنے دل کی خوشی سے اس میں سے کچھ تمہیں دیں تو اس میں سے بے شک
خوشی سے اور شوق سے کچھ استعمال کر ولیکن عورت کی ملکیت پر اس کی مرضی کے
بغیر نظر نہیں ڈالنی یہ اس کا مفہوم ہے۔یہ جو چار شادیوں تک کی اجازت ہے اس کے مختلف پہلو ہیں جن کو میں آج آپ کے
سامنے الگ الگ نمایاں طور پر رکھنا چاہتا ہوں۔سب سے پہلی تو یہ بات ہے کہ یہ اجازت مشروط ہے
اور دونوں طرف ایک شرط عائد ہوئی ہے۔اس آیت کے آغاز میں بھی یہ بیان فرمایا گیا
وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا اگر تمہیں یہ ڈر ہو کہ تم انصاف نہیں کر سکو گے تب تمہیں اجازت
ہے یعنی انصاف کی حفاظت کی خاطر اجازت ہے اور اجازت دینے کے بعد فرمایا

حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کےمستورات سے خطابات
۹۶
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً - اب دوبارہ ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ ایک سے زائد
شادیوں کے لئے تمہاری انصاف کرنے کی استعداد لازمی شرط ہے۔اگر تمہیں یہ و ہم بھی ہو کہ تم ایک
سے زیادہ شادیاں کرنے کے نتیجے میں انصاف پر قائم نہیں رہ سکو گے تو یا درکھنا ایک ہی ہے تمہارے
لئے ایک سے آگے نہیں بڑھنا۔آج کی دنیا میں جہاں تک میں نے نظر ڈالی ہے شاذ کے طور پر آپ کو کوئی ایسا مرد دکھائی
دے گا مسلمانوں میں سے جو ایک سے زیادہ شادیاں کر کے دونوں کے درمیان انصاف کرتا ہو اس لئے
اسلام کے نام پر جو اکثر شادیاں آپ کو دکھائی دے رہی ہیں وہ اسلام کے خلاف ایک باغیانہ رویۃ
ہے۔میرے علم میں کثرت سے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے شادیاں کیں اور ایک کو معلقہ کی طرح چھوڑ
دیا اور پھر اس کے گھر جھانک کے بھی نہیں دیکھا۔اخراجات تک بھی نہ دیئے اس کو اور جس طرح بھی
اس بیچاری سے بن پڑی اس نے گزارا کرنے کی کوشش کی اور دوسری بیوی کی طرف کلیتہ جھک گئے اور
قرآن فرماتا ہے۔اَلا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً تم ایک سے زیادہ کے لائق ہی نہیں ہوا گر تم انصاف
نہیں کر سکتے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو نمونہ دکھایا ہے انصاف کا اس کی کچھ تفصیل ایک
گذشتہ تقریر میں میں نے خواتین کے سامنے جو تقریر کی تھی اس میں بیان کی تھی۔وہ معیارا گر آپ سامنے
رکھ لیں تو بڑے حوصلے کا مرد ہوگا جو دوسری شادی کرے گا کیونکہ ناممکن نظر آتا ہے کہ ایک انسان اس اعلیٰ
تقویٰ اور انصاف کے معیار پر قائم رہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ظاہر ہوا ہے۔دوسرا پہلو اس کا یہ ہے کہ ایک سے زیادہ بیویاں کرنے کی اجازت ہے اور بعض مخصوص
حالات میں اجازت ہے۔یہ جو آیت ہے۔اس کی شان نزول یہ ہے کہ ان دنوں میں یہ آیت نازل
ہوئی جبکہ غیروں کے ساتھ جہاد ہو رہا تھا قتال کا جہاد اور جب بھی تو میں آپس میں لڑتی ہیں تو مردوں کی
تعداد گھٹنی شروع ہو جاتی ہے اور عورتوں کی تعداد زیادہ ہونی شروع ہو جاتی ہے۔اس پس منظر میں یتامیٰ
بھی ابھرتے ہیں۔بڑی کثرت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور یتامی کی دیکھ بھال کے لئے بھی ضرورتیں
پیش آتی ہیں۔اس پس منظر کو اگر آپ سامنے رکھیں تو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت نہ دینا ظلم
ہوتا بجائے اس کے کہ ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت دینا ظلم قرار دیا جائے اور آج بھی جب بھی ایسے
حالات پیش آتے ہیں ایک سے زیادہ شادیوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے خواہ وہ اسے مانیں یا نہ ما نہیں۔یورپ میں بھی دو جنگوں میں ایسے واقعات پیش آئے جب کہ کثرت کے ساتھ عورتوں کی تعداد

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۹۷
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
مردوں کے مقابل پر بڑھ گئی اور معاشرے میں اس کے نتیجے میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی۔یہ بے چینی
باہر کی دنیا کو اس لئے نمایاں طور پر نظر نہیں آئی کہ یہاں سوسائٹی ویسے ہی آزاد تھی اور جن عورتوں کو خاوندمل
ہی نہیں سکتے تھے عددی طور پر ناممکن تھا اور چونکہ وہ اسلام کی قائل نہیں تھیں اس لئے ایک سے زیادہ
شادیوں کا حل بھی ان کے سامنے نہیں تھا۔وہ آزاد تھیں کہ پھر دوسری عورتوں کے خاوندوں کے ساتھ
تعلقات قائم کر لیں۔جہاں تک بھی آپس میں ممکن ہے اس بات کو خفیہ رکھنا۔اور اس معاشرے میں جو
بدیوں کا زیادہ آغاز ہوا ہے جہاں تک میں نے مطالعہ کیا ہے وہ پہلی جنگ کے بعد شروع ہوا ہے خاص
طور پر اور پھر دوسری جنگ میں بڑی تیزی سے پھیلا ہے اور آج جو یہ سوسائٹی اور ہی ہے کہ معاملہ ہاتھ
سے نکل چکا ہے اس کا گہرا تعلق ان دو جنگوں سے ہے۔اس سے پہلے جو یورپ کے حالات کا مطالعہ کر
کے دیکھیں یہاں عصمت کا معیار بہت بلند تھا لیکن جنگوں نے ایک ضرورت پیش کی ان کے مذہب اور
ان کے معاشرے نے اس ضرورت کا حل پیش نہیں کیا۔نیچے طبعی طور پر آزادی پھیلنی شروع ہوئی اور اس
آزادی کے نتیجے میں مردوں کے اخلاق بھی تباہ ہوئے عورتوں کے اخلاق بھی تباہ ہوئے اور شادی شدہ
گھروں کا امن بھی اُٹھ گیا۔تو شادی کی اجازت نہ دینا بظاہر ایک عورت کے دل کے سکون کی حفاظت
ہے مگر فی الحقیقت ایسے زمانے دنیا میں آتے ہیں کہ شادی کی اجازت نہ دینا ساری عورتوں کے دل کا
سکون اُٹھانے والی بات بن جاتی ہے۔یہ حالت اس وقت یورپ کی ہو چکی تھی۔میں نے ایک دفعہ پہلے بھی شاید آپ کے سامنے
مثال پیش کی تھی یا سوال و جواب کی مجالس میں کرتا رہا کہ ہمارے ایک تعلق والے دوست پاکستان سے
تشریف لائے۔ہندوستان سے اس زمانے میں ہندوستان سے تشریف لائے اور انہوں نے اخبارات
میں ایک اشتہار شائع کیا اس کا مضمون یہ تھا کہ میں شادی شدہ ہوں میرے اتنے بچے ہیں لیکن میں
ضرورت محسوس کرتا ہوں کہ دوسری شادی کروں اس لئے اگر یورپ کی کوئی خاتون اس بات کے لئے
آمادہ اور غالباً انہوں نے جرمن قوم کو خاص طور پر مخاطب کیا تھا کہ جرمن قوم میں چونکہ زیادہ عورتیں ہیں
ایسی جو بیچاری مظلوم رہ گئی ہیں خالی اس لئے اگر ان میں سے کوئی خاتون راضی ان شرائط کو سمجھ کر تو وہ اپنا
نام پیش کریں۔ان کو اتنی چٹھیاں ملیں کہ ہزار ہا خطوط عورتوں کے موصول ہوئے ان کو ایک پرائیویٹ
سیکرٹری رکھنا پڑا اس کام کے لئے کہ ان خطوط کی چھان بین کرے اور جائزہ لے کہ ان میں سے چند
عورتوں کے کوائف نکالے کہ نسبتا یہ بہتر معلوم ہوتی ہیں۔اس طرف توجہ کرو چنانچہ وہ اُس زمانے میں

حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۹۸
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
ہالینڈ میں جو مبلغ تھے ہالینڈ میں آکر ٹھہرے تھے۔مشن ہاؤس میں انہوں نے لطیفے سنائے کہ
ڈاک کے تھیلے کے تھیلے آنے لگ گئے۔مصیبت پڑگئی سارے مشن
ہاؤس میں یہ پتہ کرنے کے لئے نکالنے کے لئے کہ کون سی ملک صاحب کی
ڈاک ہے، کافی مشکل پیش آتی تھی اور وہ جانتی تھیں کہ یہ دوسری شادی ہے۔اعتراض ہے تعلیم پر لیکن ضرورت سے انکار نہیں کر سکتیں تھیں۔اتنے گھر تباہ ہوئے ہیں اس
ظالمانہ معاشرے کے نتیجے میں کہ ضرورت بھی پڑے تو ایک سے زیادہ کی اجازت نہیں ہے۔یہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آج کی تہذیب کے اکثر دیکھ ورثہ ہیں اس تعلیم سے انکار کا۔اس کے علاوہ آپ تصور کریں کہ دوصورتوں میں سے اگر یہ نہیں تو پھر دوسری صورت کیا ہے؟ بھاری
تعداد میں عورتیں بغیر شادی کے رہیں ان کے جذبات کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی یعنی صرف سو کنا پے سے
ہوسکتی ہے۔لیکن اگر بغیر شادی کے رہیں تو کہتے ہیں کوئی تکلیف نہیں۔اور امر واقعہ یہ ہے کہ اگر ایک مرد
ایک سے زیادہ شادیاں کرتا ہے اور عورت کو یہ اختیار ہے کہ بغیر شادی کے رہے یا دوسری شادی
میں شریک ہو جائے تو شاذ کے طور پر آپ کو ایسی عورت ملے گی جو دوسری شادی میں شریک ہونا پسند نہ
کرے اور اکیلی رہ جائے۔شادی شدہ ہو تو اس موقع پر طلاق نہیں لیتی حالانکہ اس کو اختیار ہے اور اگر
شادی شدہ نہ ہوتو دیکھ کر آتی ہے کہ گھر میں سوکن موجود ہے۔اس کی فطرت یہ بتا رہی ہے کہ ضرورت
کے وقت وہ اس بات کو ترجیح دیتی ہے کہ دو عورتیں ایک خاوند کے ساتھ رہیں بہ نسبت اس کے کہ ایک
عورت اکیلی تنہائی کی زندگی ہمیشہ ہمیش کے لئے کاٹے۔اس سلسلہ میں جب گفتگو کا موقع ملتا ہے تو بعض دفعہ بعض سوال کرنے والیاں یعنی پریس
کانفرنسز کے موقع پر یہ سوال کرتی ہیں کہ پھر عورتوں کو بھی اجازت ملنی چاہئے تھی۔میں ان کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ دیکھو بیک وقت دونوں کو اجازت نہیں مل سکتی۔ضرورت تو یہ ثابت ہو رہی ہے کہ مردگھٹا کرتے ہیں۔عورتیں زیادہ ہوا کرتی ہیں اور اجازت خدا عورتوں
کو دے دے تو مصیبت ہی پڑ جائے پہلے ہی مرد کم ہیں۔اگر عورتیں چار چار شادیاں کرنے لگ جائیں
تو بھاری اکثریت مردوں کی بغیر شادی کے رہ جائے گی عذاب آجائے گا سوسائٹی پر۔اور اگر یہ کہو کہ
نہیں انصاف سے کام لیا جا تا دونوں کو بیک وقت اجازت دے دی جاتی تو میں ان سے کہتا رہا ہوں کہ
اچھا پھر حساب کرو بیٹھ کے۔فرض کرو تم نے اپنے خاوند کے علاوہ تین اور مردوں سے شادی کی اوران

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۹۹
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
تین مردوں نے اپنے حق کو استعمال کرتے ہوئے تین تین اور عورتوں سے شادی کی اور ان تین تین
عورتوں نے پھر تین تین اور مردوں سے شادی کی اور پھر ان مردوں نے تین تین اور عورتوں سے شادی
کی۔سارا ملک ایک شادی شدہ خاندان بن جائے اور جگہ نہ رہے۔دوسرے ملکوں سے پھر بیویاں اور
خاوند لانے پڑیں اور پھر بچے کس کے ہوں گے؟ طلاق ہوگی تو ذمہ دار کون قرار دیا جائے گا۔نان نفقہ
کس پر ہوگا ؟ کس طرح پھر طلاق کے جھگڑے طے ہوں گے اور جائیدادیں بانٹی جائیں گی۔ایسا
احمقانہ سوال ہے کہ اس کا کوئی حل سوال کرنے والا بھی پیش نہیں کر سکتا اس لئے اسلام کی تعلیم سے مفر
نہیں ہے۔خدا تعالیٰ کی تعلیم جذبات پر نہیں فطرت انسانی پر مبنی ہے اور ضروریات انسانی پر مبنی ہے اور ہر
زمانہ کے لئے ہے۔امن کے زمانہ کے لئے ہے، جنگ کے زمانہ کے لئے بھی ہے۔پس وہ تمام
احتیاطیں اختیار کرنے کے بعد جس کے نتیجہ میں ظلم سے مردوں کو روکا جائے خدا تعالیٰ نے مناسب
شرطوں کے ساتھ ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت دی اور اسے عمومی قانون نہیں قرار دیا۔اگر عمومی
قانون اسے سمجھا جائے تو پھر نعوذ باللہ من ذالک ، خدا تعالیٰ کی حکمت کاملہ پر ایک شدید اعتراض وارد
ہوتا ہے۔یعنی ایک طرف خدا تعالی گویا یہ تعلیم دے رہا ہے کہ ہر مرد بہتر ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں
کرے۔دو دو، تین تین، چار چار شادیاں کرے اور دوسری طرف قانون ایسا بنایا ہو کہ مرد اور عورتوں کی
تعداد تقریباً برابر ہو۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مرد اور عورت کی تعداد تو برابر پیدا ہورہی ہو کم و بیش اور مردوں
کو چار چارشادیوں کی اجازت کی تعلیم دی جارہی ہو اس لئے لا زما یہ تعلیم عام نہیں ہے۔انہی حالات
سے مخصوص ہے جن کا میں نے ذکر کیا ہے اور ان شرائط سے پابند ہے جن کا میں نے ذکر کیا ہے اور اس
کے علاوہ بھی بعض ضرورتیں پیش آسکتی ہیں۔صرف جنگ کی ضرورتیں نہیں ہیں۔ان کے متعلق حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے جو ذکر فرمایا ہے۔میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عبارت ہی سے ، آپ
کے سامنے پیش کروں گا۔چنانچہ ایک اور شرط قرآن کریم نے یہ عائد فرمائی:
وَلَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّسَاء وَلَوْ حَرَصْتُم
فَلَا تَمِيلُوْا كُلَّ الْمَيْلِ فَتَذَرُوهَا كَالْمُعَلَّقَةِ
(النساء: ۱۳۰)
اتنا زور دیا ہے انصاف پر کہ پھر خدا تعالیٰ نے اس کی وضاحت فرمائی کہ جہاں تک اس بات
کا تعلق ہے کہ سو فیصدی انصاف ہو یہ ممکن ہی نہیں ہے۔یعنی یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ جتنی محبت انسان ایک

خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کےمستورات سے خطابات
بیوی سے کرے اتنی محبت دوسری بیوی سے بھی کرے اس لئے فرمایا اور اس کا شان نزول بھی یہی ہے کہ
صحابہ نے جب اجازت کے دونوں طرف عدل کے پہرے دیکھے تو انہوں نے سمجھا کہ بظاہر اجازت
دی ہے مگر ایک ہاتھ سے دی اور دوسرے سے واپس لے لی ہے۔اس پر قرآن کریم میں یہ تشریح نازل
ہوئی کہ فی الحقیقت ان معنوں میں انصاف ممکن نہیں ہے کہ سو فیصدی برابر محبت ہو لیکن برابر محبت نہ
ہونے کے باوجود حقوق برابر تقسیم ہوں گے، وقت برابر دیا جائے گا، توجہ برابر دی جائے گی جو نعمتیں
خدا نے تمہیں دی ہیں تم ان میں دونوں یا دو سے زیادہ سب
کو برابر شریک کرو گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس معاملہ میں اللہ تعالیٰ کا ایسا تقویٰ اختیار فرماتے تھے کہ
آخری عمر میں جب کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کمزور ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ
استطاعت نہیں تھی کہ ہر گھر میں باری باری جا کر رہیں اور توجہ چاہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا
خیال رکھا جائے کسی ایسے گھر میں جہاں بیوی نسبتاً صحت مند ہے اور خیال رکھ سکتی ہے تو اپنی دوسری
بیویوں کی اجازت کے بغیر ایسا نہیں کیا۔جب تک کسی بیوی نے خوشی سے اجازت نہیں دی اس وقت
تک باقاعدہ اس کے گھر اپنا وقت تقسیم کر کے جاتے رہے۔جہاں تک دیگر مذاہب کا تعلق ہے۔عجیب بات ہے کہ یہ غیر مذاہب والے جو اسلام پر
اعتراض کرتے ہیں ان کے مذاہب کا مطالعہ کریں تو بالکل برعکس صورت نظر آرہی ہے۔موسوی
شریعت نے اس کی کھلم کھلا اجازت دی استثناء باب ۲۱ آیت ۵ اسلاطین ایک باب ۱۱ آیت ۳ کا مطالعہ
کریں تو آپ حیران ہوں گے کہ یہ کھلی اجازت تو ہے اور کوئی پابندی عائد نہیں کی۔اور ان شرائط
انصاف کا اشارہ بھی ذکر موجود نہیں جن کو قرآن کریم نے کھول کر بیان فرمایا ہے۔جن انبیاء کو یہ بہت
ہی عظمت کا مقام خود دیتے ہیں جن سے آگے سارے نبوتوں کے سلسلے جاری ہوئے اور جن کے آگے
نسل سے ان کے نزدیک دنیا کا منجی پیدا ہوا یعنی حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام۔آپ جانتے ہیں ان
کی ایک سے زیادہ بیویاں تھیں (پیدائش ۱۶ آیت ۴-۳) اور ( پیدائش ۲۵ آیت ۱) حضرت یعقوب علیہ السلام
کی ایک سے زائد بیویاں تھیں دیکھئے ( پیدائش ۲۹ آیت ۲۲ تا ۲۴) اسی طرح ( پیدائش ۳۰ آیات ۴۷۳، ۱۰،۹)
دو سموئیل باب ۳ آیات ۲ تا ۵ اور پھر دوسموئیل باب ۵ آیت ۱۳ میں حضرت داؤد کی بیویوں کا ذکر ملتا ہے
اور یہ ذکر ملتا ہے کہ نانوے بیویاں تھیں۔اگر مردوں کے قومی کا یہ نقشہ بائبل کھینچ رہی ہے تو کسی بائبل کی
طرف منسوب ہونے والے اور بائبل کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے والے کا ہرگز یہ حق نہیں ہے کہ چار بیویوں

حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
1+1
خطاب یکم اگست ۱۹۸۷ء
پر اعتراض کرے ، انصاف اور تقویٰ کے خلاف ہے۔حضرت سلیمان کی بیویوں کا ذکر سلاطین اباب ۱۱
آیت ۳۲ میں آپ مطالعہ کر سکتے ہیں۔ہندوؤں کی طرف سے بھی تعدد ازدواج پر اعتراض کیا جاتا ہے۔حالانکہ حضرت کرشن کو
کثرت کے ساتھ بن بیاہتا بیویوں والا دکھایا گیا ہے۔اور بہت سے ہندو بزرگوں کا تذکرہ ہندوالہی
کتب میں ملتا ہے جنہوں نے ایک سے زیادہ اور متعدد زیادہ شادیاں کیں۔(دیکھئے منو باب
۹ آیت ۱۲۲، منو باب ۹ آیت ۱۴۹ منو باب ۹ آیت ۱۸۴) لالہ لاجپت رائے اپنی کتاب سری کرشن مہاراج جی
کے صفحہ ۹۸-۹۷ پر لکھتے ہیں کہ کرشن جی تعد دازدواج پر عملاً کار بند تھے۔بائبل کی اس تعلیم کو آپ دیکھئے تو حضرت مسیح ناصری نے کہیں بھی اس
تعلیم کو منسوخ نہیں فرمایا
اس لئے عیسائیوں کا بھی آج یہ حق نہیں ہے کہ وہ اُس تعلیم کو منسوخ سمجھیں جس کے متعلق حضرت مسیح
علیہ السلام کا یہ قول تھا کہ میں تو رات کا ایک شوشہ بھی تبدیل کرنے کے لئے نہیں آیا۔یا مٹانے کے لئے
نہیں آیا۔میں تو اس تعلیم کو مکمل کرنے کے لئے آیا ہوں۔پس اگر حضرت مسیح ناصری کے ارشادات کا فقدان پیش نظر رکھا جائے اور آپ کے عمل
کو دیکھا جائے تو عیسائیت میں ایک شادی کی بھی اجازت نہیں۔کیونکہ قول ہے نہیں جس میں منع کیا ہو
ایک سے زیادہ شادیوں سے اور اپنا نمونہ یہ ہے کہ ایک بھی شادی نہیں کی اس لئے عیسائی دنیا کو اگر
اعتراض ہے تو تب اعتراض کرے پہلے اپنی تعلیم پر عمل کر کے دکھائے۔ایک بھی شادی نہ کریں تو اس کا
فائدہ ہمیں یہ پہنچے گا کہ اگلی نسل میں کوئی اعتراض و الا باقی نہیں رہے گا۔ہے تو بظا ہر یہ تمسخر کی بات لیکن
امر واقعہ یہ ہے۔عجیب ظلم ہورہا ہے اپنی تعلیم کو دیکھے بغیر، اپنی کتابوں کا مطالعہ کئے بغیر ، یا جاننے کے
باوجود عمد ان کو نظر انداز کرتے ہوئے اسلام پر اعتراض کی جراتیں کھل چکی ہیں۔مجبور ابتانا پڑتا ہے ان
کو کہ Physician Heal Thy Self اے صحت کے علمبردار ! اور دوسروں کو صحت کی تعلیم
دینے والے اپنی طرف تو دیکھ اس لئے جب قرآن کریم پر یہ حملہ کریں گے تو لازماً ان کی الہی کتب کے
نمونے ان کے سامنے پیش کرنے پڑیں گے خواہ وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔عجیب بات یہ ہے کہ اسلام جس پر تعدد ازدواج کی تعلیم کا اعتراض ہے اس پر اعتراض
کرتے ہوئے دیگر سارے مذاہب یہ بات بھول جاتے ہیں کہ صرف اسلام ہے جس نے تعداد کو کم کر
کے اس پر پابندی لگائی ہے۔جن دیگر مذاہب نے ایک سے زیادہ بیویوں کی اجازت دی یا ان کے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۰۲
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
انبیاء اور مقدس لوگوں نے یہ نمونے دکھائے ان میں سے ایک نے بھی تعداد پر کوئی پابندی نہیں لگائی
اس لئے جہاں تک دیگر مذاہب کا تعلق ہے وہ جتنی چاہیں شادیاں کرتے پھریں ان کو کھلی اجازت ہے
اور پھر وہ شرائط انصاف سامنے نہیں رکھیں جن کو قرآن کریم نے کھول کر بیان فرمایا اور وہ پاک نمونے
نہیں دکھائے جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت کے پاک نمونے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس سلسلہ میں فرماتے ہیں۔ہمیں جو کچھ خدا تعالیٰ سے معلوم ہوا ہے وہ بلاکسی رعایت کے بیان
کرتے ہیں۔قرآن شریف کا منشاء زیادہ بیویوں کی اجازت سے یہ ہے کہ تم کو
اپنے نفوس کو تقویٰ پر قائم رکھنے اور دوسرے اغراض مثلاً اولا دصالحہ کے حاصل
کرنے اور خویش واقارب کی نگہداشت اور ان کے حقوق کی بجا آوری سے
ثواب حاصل ہو اور اپنی اغراض کے لحاظ سے اختیار دیا گیا ہے کہ ایک دو تین چار
عورتوں تک نکاح کر لو۔لیکن اگر ان میں عدل نہ کر سکو تو پھر یہ فسق ہوگا اور بجائے
ثواب کے عذاب حاصل کرو گے کہ ایک گناہ سے نفرت کی وجہ سے دوسرے
گناہوں پر آمادہ ہوئے۔دل کا دکھانا بڑا گناہ ہے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم ص:۵۰)
کیسی عظیم عبارت ہے اور فرمایا کہ یہ خدا کی اس تعلیم کے پیش نظر جو اسلامی تعلیم کے مطابق
اللہ تعالیٰ نے خود مجھے دی ہے اس کے مطابق میں بغیر رعایت کے بغیر چھپائے تمہیں بتا تا ہوں۔اگر تم
اسلامی تعلیم کی اجازت سے بظاہر استفادہ کرتے ہوئے اور اس رخصت کا بہانہ بنا کر ایک سے زائد
شادیاں کرو گے اور عدل
کی تعلیم کو پیش نظر نہیں رکھو گے تو یاد رکھو۔دل دکھانا زیادہ بڑا گناہ ہے تمہاری
نا انصافی کے نتیجے میں جو دل دیکھیں گے اس کے عذاب میں تم مبتلا کئے جاؤ گے۔پھر حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مردوں کو ان کے حقوق سے مطلع فرماتے ہیں ایک لمبی عبارت ہے کہ اگر تم
نے فیصلہ کیا ہے تم مجبور ہو تو جن شرائط کے ساتھ اسلام جس حد تک اجازت دیتا ہے تم ضرور کر ولیکن یہ
حقوق ہیں اور یہ حقوق ہیں اور یہ حقوق ہیں ان کو پیش نظر رکھنا۔ان کے ذکر کے بعد فرماتے ہیں۔یہ حقوق اس قسم کے ہیں کہ اگر انسان کو پورے طور پر معلوم ہوں تو
بجائے بیاہ کے وہ ہمیشہ رنڈوارہنا پسند کر لے (ملفوظات جلد چہارم ص: ۴۹ )
دوسری شادی کا خیال چھوڑ کے اگر وہ پورے حقوق ادا کرنے کا عزم کر کے کہ ہاں میں نے

حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کےمستورات سے خطابات
۱۰۳
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
یہ حقوق ادا کرنے ہیں تو ایک ایسا خوف کھائے شادی سے کہ وہ رنڈ وار ہنا پسند کرے۔خدا تعالی کی تحدید کے نیچے رہ کر جوشخص زندگی بسر کرتا ہے وہی ان کی بجا
آوری کا دم بھر سکتا ہے۔ایسے لذات کی نسبت جن سے خدا تعالیٰ کا تازیانہ ہمیشہ سر پر
66
رہے تلخ زندگی بسر کر لینی ہزار ہا درجہ بہتر ہے۔( ملفوظات جلد چہارم ص:۴۹)
ایک سے زائد بیویاں اگر نفس کی خواہش کے پیش نظر کوئی انسان اختیار کرتا ہے اور اُن تمام
حقوق کی بجا آواری نہیں کرتا جو اسلام نے اس پر عائد فرمائے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا تازیانہ ہمیشہ سر پر رہے اس زندگی سے بہتر ہے کہ وہ تلخ زندگی کو قبول
کرلے۔پھر فرمایا ایک اور ترکیب ہے جو میں آپ کو آج بتا تا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے اپنے الفاظ میں اور وہ آپ کے کام آسکتی ہے یعنی ان عورتوں کے جن کے خاوند محض تعلیم کا بہانہ بنا
کرنفسی اغراض کی خاطر زیادہ شادیاں کرنا چاہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُن کو ایک علاج بتاتے ہیں فرمایا:
جبکہ یہ مسئلہ اسلام میں شائع متعارف ہے کہ چار تک بیویاں کرنا جائز
ہے مگر جبر کسی پر نہیں (یعنی نہ مرد پر ہے نہ عورت پر ہے ) اور ہر ایک مرد اور عورت کو
اس مسئلہ کی بخوبی خبر ہے تو یہ ان عورتوں کا حق ہے کہ جب کسی مسلمان سے نکاح
کرنا چاہیں اول شرط کرالیں کہ ان کا خاوند کسی حالت میں دوسری بیوی نہیں کرے
گا اور اگر نکاح سے پہلے ایسی شرط لکھی جائے تو بے شک ایسی بیوی کا خاوند اگر
دوسری بیوی کرے تو جرم نقض عہد کا مرتکب ہوگا۔“ (روحانی خزائن جلد ۲۳ص: ۲۴۶)
ایک طرف سے اجازت ہوگی دوسری طرف ایک اور نقض عہد کے جرم کا مرتکب ہو گا اس لئے
اسلام کبھی اس کی اجازت نہیں دے سکتا تو آپ کو ترکیب بھی میں آخر میں بتا دیتا ہوں لیکن اس ترکیب کا
ناجائز استعمال نہ کریں کہ جہاں جائز ضرورتیں ہیں وہاں ان جائز ضرورتوں سے بھی آپ منہ موڑ لیں
اور اسلام کی روح کے منافی عمل کرنا شروع کر دیں۔ایک جائز ضرورت مرد کی اولاد ہے اگر مردذ مہ دار
ہے اولاد کے نہ ہونے کا تو پھر چونکہ ایک سے زیادہ مردوں کی اجازت عقلاً ممکن ہی نہیں ہے اس لئے
اس کا حل تو یہ ہے کہ عورتیں مردوں سے علیحدگی اختیار کرلیں اور اس بناء پر ان کو اسلامی قانون لازماً
طلاق کا حق دیتا ہے اگر عورت قصور وار ہے یہ قصور واران معنوں میں کہ وہ مجبور ہے بچے پیدا نہیں کرسکتی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۰۴
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
تو مرد کو اس حق سے باز نہیں رکھا جا سکتا اور پھر بہانے کر کے کہ نا انصافی کرو گے، یہ کرو گے یا معاہدے
ہم نے کر لئے ہیں پھر یہ مناسب نہیں ہے کہ اسلام کی روح کے منافی کا روائی کی جائے۔اس کے ذکر کا خیال مجھے اس لئے آیا کہ چند مہینے پہلے میں نے خطبہ میں یہ کہا تھا کہ جماعت
احمد یہ جو اپنی دوسری صدی میں داخل ہو رہی ہے ہمارے دل میں تمنا ہے کہ ہم خدا کے حضور کچھ تحفے
پیش کریں۔ہم نے بہت روپوں کی قربانی کی اور کئی قسم کی قربانیاں کیں اور اصلاح نفس کے پروگرام
بنائے ،اصلاح معاشرہ کے پروگرام بنائے تا کہ ہم جب نئی صدی میں داخل ہوں تو بہت بہتر حال میں
خدا کے حضور نیکیوں کے ہدیے لے کر داخل ہوں۔اس ضمن میں مجھے خیال آیا جو میں سمجھتا ہوں
خدا تعالی کی طرف سے یہ تحریک تھی کہ کیوں نہ ہم اپنے بچے خدا کے حضور تحفے کے طور پر پیش کریں جو
اگلی صدی کے انسانوں کی ذمہ داریاں قبول کرنے کے لئے ہم خدا کی جماعت کے سپرد کر دیں کہ جس
طرح چاہو ان
کی تعلیم وتربیت کرو اور آئندہ صدی کے انسانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے ان
کو استعمال کرو۔چنانچہ میں نے تحریک کی کہ خطبہ کے بعد سے آئندہ صدی تک آپ اگر یہ عہد کر لیں کہ
ہمارے ہاں جو بھی بچہ پیدا ہوگا ہم خدا کے حضور پیش کر دیں گی تو ایک بہت ہی پیارا تحفہ ہوگا اور ہوسکتا
ہے کہ اس کی برکت سے بعض گھر جو اولاد کی رونق سے محروم ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اولاد بھی عطا فرما دے۔چنانچہ اس سلسلہ میں ابھی سے بعض اطلاعیں حیرت انگیز ملنی شروع ہوئی ہیں کہ خدا کے فضل کے ساتھ
جب بعض میاں بیوی نے یہ ارادہ کیا تو باوجود اس کے کہ سالہا سال سے اولاد نہیں تھی اللہ تعالیٰ نے اس
نیک تمنا کی برکت سے ان کو امید سے بنا دیا ان کے گھر میں امید بنادی اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں
اس ہدایت پر جہاں تک ممکن ہے عمل کرنا چاہئے اور کثرت کے ساتھ آئندہ صدی کی ضروریات پوری
کرنے کے لئے اپنے بچے پیش کرنے چاہئیں۔اس تحریک کے نتیجہ میں یہ جو دوسرا مسئلہ تھا یہ بھی اُٹھ
کھڑا ہوا ایک سے زیادہ شادیوں کا۔چنانچہ بعض مردوں کو بہانہ مل گیا انہوں نے کہا ہمارے بچے پہلے تو
موجود ہیں لیکن ہم اس صدی کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں اس لئے دو سال رہ گئے ہیں فوراً اجازت
دیں ہم شادی کر لیں تا کہ بچہ پیدا ہو اور ہم اسلام کے حضور پیش کر دیں۔میں نے کہا کوئی ضرورت نہیں
ہے جو پہلے بچے ہیں وہی ٹھیک ہیں اُن کو کیوں وقف نہیں کرتے۔کہ دو کہ ہم مجبور ہیں پہلے بچے وقف
ہو جائیں گے۔لیکن بعض مردوں نے عورتوں پر اتنا دباؤ ڈالا کہ وہ بے چاریاں اپنے اخلاص میں مجبور
ہوکر اجازت دینے لگ گئیں کہ ہاں اگر اس نیک نیت سے تم کرتے ہو تو ہماری طرف سے اجازت

۱۰۵
خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
ہے۔ہم تمہیں اس دکھ میں مبتلا نہیں کرنا چاہتیں کہ تم وقف کرنا چاہتے ہو خدا کی خاطر اور تم وقف نہ کر سکو
ہماری مجبوری کے پیش نظر یہ بھی عجیب شان ہے احمدی عورت کی۔دنیا کے پردے میں ایسے نمونے آپ
کو نہیں ملیں گے ، صرف خدا کی رضا کی خاطر اس خیال سے کہ اگر ہم وہ تحفہ نہیں پیش کر سکتیں تو بے شک
ہماری سوکن آکے وہ تحفہ پیش کر دے۔عظیم الشان یہ قربانیوں کے نمونے دکھائے ہیں لیکن یہ میں آپ کو
بتادیتا ہوں۔اپنی جگہ ان کی یہ قربانی ان کا اخلاص قابل قدر ہے مگر مردوں کو غلط بہانے نہ بنانے دیں
اور ایک نیک تحریک میں بد نیتوں کو نہ شامل ہونے دیں اس لئے میں آپ کو اس ذمہ داری سے اس پہلو
سے آزاد کرتا ہوں کہ جو مرد کہے آپ اخلاص میں آکر اس کی بات مان جائیں۔اگر ایسے حالات ہوں
جہاں آپ مطمئن ہوں کہ جہاں مرد واقعی مجبور ہے اور اسے اولاد کی ضرورت ہے اور بہانے سے کام
نہیں لیا جار ہا وہاں آپ کو اس کی راہ میں روک نہیں ڈالنی چاہئے وہاں تقویٰ کے ساتھ خدا کے دین کی
خاطر بے شک خوشی سے اجازت دیں مگر عام حالات میں یہ نہ ہو کہ مرد ادھر آپ سے اجازت لے کر
جائے اور باہر مردوں میں جا کر قصے سنا رہا ہو کہ اس طرح میں نے اپنی بیوی کو پاگل بنایا۔چنانچہ بعض
ایسی باتیں کرتے ہیں۔میں آپ کو بتارہا ہوں گھر میں آکر نہیں بتاتے باہر باتیں کرتے ہیں۔بہر حال اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔دیر زیادہ ہو رہی ہے چونکہ دو بج گئے ہیں اس لئے جو باقی
مضمون ہے وہ انشاء اللہ اگلے سال۔خدا حافظ۔السلام علیکم

آج 10 میں سے 10 باقی