اسلام میں عورت کا مقام
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت
خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
112
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
اسلام میں عورت کا مقام
(جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرموده ۲۳ / جولائی ۱۹۸۸ء)
تشہد ، تعوذ ، سورۃ فاتحہ اور مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی:
وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ
فَأُولَكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا
اور فرمایا:
(النساء : ۱۲۵)
ترجمہ : اور جو لوگ خواہ مرد ہوں یا عورتیں مومن ہونے کی حالت
میں نیک کام کریں گے تو جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کھجور کی گٹھلی کے
سوراخ کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔گزشتہ دوسال سے میں اسلام میں عورت کے مقام کے موضوع پر آپ سے خطاب کر رہا
ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ امسال انشاء اللہ اس مضمون کو ختم کر دیں گے لیکن مشکل یہ ہے کہ آج کا دن
ایک اور تقریر کا بھی دن ہوتا ہے اور اس لئے اس تقریر کو اگر انسان
کھینچ کر لمبا کرنا بھی چاہے تو بعد کی
تقریر اس کی اجازت نہیں دیتی۔بہر حال مختصراً آپ کو یاد کرا تا ہوں کہ گزشتہ سال اس موضوع پر کہ
اسلام عورت کو مذہب میں ایک خاص مقام دیتا ہے اور اس سے کوئی نا انصافی نہیں کرتا کسی حد تک
میں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اور جہاں تک مجھے یاد ہے یہ بتایا تھا کہ اگر عورت نبی نہیں بن سکتی
تو یہ اس سے نا انصافی نہیں ہے بلکہ اس کی خلقت کے تقاضوں کے پیش نظر ایسا ضروری تھا اور طاقت
سے بڑھ کر اس پر بوجھ ڈالنے سے اسے بچایا گیا ہے۔اب میں بالعموم عورت اور مذہب کے موضوع پر
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۱۸
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
مختصراً آپ کے سامنے اسلامی تعلیم رکھتا ہوں لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ دیگر مذاہب میں یعنی
اسلام کے سوا جتنے بھی دیگر مذاہب ہیں جہاں تک میں نے اُن پر نظر ڈالی ہے یا تو عورت کے کسی مقام
کا ذکر ہی نہیں کرتے اور کلیتہ عورت کے ذکر سے اس طرح گزر جاتے ہیں جیسے اس کا کوئی وجود ہی
نہیں ہے۔چنانچہ تاؤ ازم کا مطالعہ کر لیجئے، کنفیوشس ازم کا مطالعہ کر لیجئے شنٹو ازم کا مطالعہ کر لیجئے،
بدھ ازم کا مطالعہ کر لیجئے کہیں آپ کو عورت کا کوئی ذکر نہیں ملے گا۔بعض ایسے مذاہب ہیں جہاں ذکر ملتا
ہے تو اس قدر تذلیل کے ساتھ ، اس قدر قابل شرم طریق پر کہ اگر کوئی باشعور انسان صرف اسی پہلو سے
اُس مذہب کو پرکھنا چاہے تو وہ عورت کے متعلق اُس مذہب کی تعلیم کو دیکھ کر مذہب سے بھی متنفر ہو جائے
اور خدا کے وجود کا بھی منکر ہو جائے۔ہندو ازم ہے۔اس وقت کسی مذہب پر حملہ کرنا مقصود نہیں مگر یہ کھلی
ہوئی حقیقت ہے کہ ہندو ازم میں عورت کو جو مقام دیا گیا ہے وہ نہ ہی دیا جاتا، ذکر نہ ہی کیا جاتا تو بہتر
تھا۔بعض صورتوں میں جانوروں سے بدتر حالت عورت کی مذہبی نقطہ نگاہ سے بیان کی جاتی ہے اور تمام
ہندو تاریخ بتاتی ہے کہ مذہبی نقطہ نگاہ سے ایک لمبے عرصے تک اس پر عمل بھی ہوتا رہا۔آج ہندوستان کی
حکومت کو بار بار بعض ہندو مذہب کی بد رسوم کے خلاف جہاد کرنا پڑ رہا ہے حالانکہ خود بھی وہ ہندوؤں
کی سیکولر حکومت ہے اس لئے میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کہ پھر یہ موضوع بہت ہی لمبا ہو جائے
گا۔صرف اتنا بتانا کافی ہے کہ ہندو مذہب میں عورت کو دید تک پڑھنے کی اجازت نہیں ہے اور کسی قسم کی
مذہبی رسوم سوائے مرد کی خدمت کے اور اکیلے بیٹھ کر پوجا پاٹ کرنے کے وہ سرانجام نہیں دے سکتی۔جہاں تک بائیبل کا تعلق ہے بائیبل عورت کو مذہب میں دخل اندازی کرنے سے روکتی ہے۔( کرنتھیوں
باب ۱۴ آیت ۳۴-۳۵) اس کے حوالے بعد میں چھپ جائیں گے مضمون کے ساتھ انجیل میں بھی کلیسا
میں عورت کو خاموش رہنے کا حکم ہے اور یہ واضح حکم ہے کہ عورت اگر کلیسا میں کوئی سوال پوچھے یا لوگوں
کی موجودگی میں کوئی سوال پوچھے تو اس کے لئے قابل شرم ہے۔جہاں تک اسلام کا تعلق ہے اسلام
میں عورتوں کو اجتماعی عبادات میں شمولیت کی نہ صرف ممانعت نہیں بلکہ برابر کا حق دیتے ہوئے سہولتیں
دی گئی ہیں۔یعنی کسی بھی اجتماعی عبادت سے عورت
کو روکا تو نہیں گیا لیکن اس کی خلقت کے اعتبار سے
اس کے اوپر ایسا بوجھ نہیں ڈالا گیا کہ ہر عبادت میں شمولیت اس پر لازم ہو جائے۔مثلاً پانچ وقت مسجد
میں جا کر نماز پڑھنا مردوں پر تو لازم ہے جو اس قابل ہوں کہ پہنچ سکیں لیکن عورتوں پر لازم قرار نہیں دیا
گیا کیونکہ انہوں نے بچوں کی پرورش کرنی ہوتی ہے اور ایسی ضروریات ہوتی ہیں گھر یلو اور بعض ایسے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
119
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
شرعی عذر پیش آجاتے ہیں کہ ان کیلئے یہ تکلیف مالا بطاق، یعنی طاقت سے بڑھ کر تکلیف ثابت ہوتی
لیکن آنحضرت ﷺ کے زمانے میں بکثرت اس بات کے شواہد ملتے ہیں کہ خواتین نہ صرف مسجدوں
میں جا کر نمازیں پڑھتی تھیں بلکہ تہجد کے وقت بھی آنحضرت ﷺ کے ساتھ بعض خواتین کا خود آپ کی
از وارج مبارکہ کا شامل ہونا ثابت ہے۔جہاں تک جہاد کی فرضیت کا تعلق ہے اُس میں بھی بالکل اسی قسم
کا سلوک کیا گیا ہے یعنی جہاد میں شمولیت سے عورت
کو منع نہیں فرمایا گیا لیکن جہاد میں شمولیت سے اس
کو اس رنگ میں مستثنیٰ کر دیا گیا ہے کہ اگر وہ چاہے شوق سے تو بے شک شامل ہو جائے ورنہ اس پر جہاد
میں شمولیت ضروری نہیں ہے۔آنحضرت ﷺ سے ایک دفعہ حضرت عائشہ صدیقہ نے پوچھا کہ کیا جہاد عورتوں پر فرض
نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں ہے لیکن ان کا جہاد جنگ کا جہاد نہیں ہے بلکہ حج اور عمرہ اور دیگر اس قسم کی
نیکیوں میں شمولیت ہی عورت کا جہاد بن جاتا ہے۔تو یاد رکھیں کہ جہاد میں شامل ہونا یعنی قتال میں شامل
ہونا عورت پر فرض قرار نہیں دیا لیکن اس کا ثواب اس پر لازم کر دیا اور جب کہ ایک مرد حج ادا کرتا ہے تو
اسے حج ہی کا ثواب ملتا ہے مگر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ جب عورت حج کرتی ہے یا
عمرہ کرتی ہے تو اسے جہاد کا بھی ثواب ملتا ہے۔(سنن ابن ماجہ، ابواب المناسک۔باب الج جہاد النساء)
اس تعلیم میں بھی گہری حکمت ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی کلام بھی گہری حکمت سے خالی نہیں
ہوتا تھا۔اس موقع پر نماز کو جہاد کا قائم مقام نہیں فرمایا روزہ کو جہاد کا قائمقام نہیں فرمایا بلکہ واضح
طور پر حج اور عمرہ کو جہاد کا قائمقام فرمایا ہے اور اس کے لئے جو جد و جہد کرنی پڑتی ہے۔عورت کو خود نکل
کر حج میں شمولیت کے لئے جانا بذات خود ایک کا بردارد ہے اور عورت کی جو ذمہ داریاں ہیں اور عورت
کو جس قسم کے خطرات درپیش ہوتے ہیں سفر میں ظاہر ہے کہ مرد کو ویسے نہیں ہوتے اسلئے خصوصیت
کے ساتھ آنحضرت کا حج اور عمرہ کو جہاد کا قائمقام قرار دینا بہت ہی لطیف بات ہے اور اس تعلیم
میں آنحضرت نے بعض اور وں کو شامل کر کے اس حکمت پر مزید روشنی ڈال دی۔ایک موقع پر فرمایا
بوڑھے ، بچے ، کمزور اور عورت کے لئے حج اور عمرہ ہی جہاد ہے۔(سنن نسائی کتاب المناسک الحج۔باب
فضل الحج ) اس مضمون کی حکمت بھی اس سے سمجھ آگئی اور عورت کا جو مقام ہے اس کو بھی مزید عظمت ملی اور
تقویت ملی کیونکہ آپ جانتے ہیں بچپن میں جب ہم کھیلا کرتے تھے ، آپ بھی کھیلا کرتی تھیں تو جس کی
کچی مٹی ہو اس کو بڑی شرم آیا کرتی تھی اگر کسی بچے کو کہا جائے کہ تم بھی ساتھ کھیلو مگر تم پر فرض نہیں ہے یہ
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۲۰
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
کام کرنا ہم کچی مٹی ہو تو بچہ کھیلتا تو تھا لیکن دل میں بہت دکھ محسوس کرتا تھا کم سے کم میں ضرور کرتا تھا۔اگر صرف عورت کیلئے فرمایا ہوتا کہ حج کرنا تمہارا جہاد ہے تو اسے ضرور کچی مٹی کا احساس رہتا لیکن دیکھئے
حضرت رسول کریم کی شان کہ اس کے دل میں اپنی عظمت کا احساس قائم کرنے کیلئے اور بتانے کیلئے
کہ تم سے کوئی ثانوی سلوک نہیں ہورہا۔مردوں کو بھی اس میں شامل کر دیا کمزوروں اور بیماروں اور بچوں
کو بھی شامل کر دیا اور حکمت بیان فرما دی، جن کیلئے حج زیادہ دوبھر ہے ان کیلئے ، یہ وہی لوگ ہیں جو جہاد
بھی نہیں کر سکتے۔دیکھئے آنحضرت کی باتوں میں کتنی گہری حکمت ہوا کرتی تھی۔سرسری نظر سے آپ
حدیثوں کو پڑھ کر آگے گزر جائیں۔آپ کو پتہ بھی نہیں ہو گا کہ ان کے اندر کیسے خزائن مخفی ہیں۔اب
دیکھئے بوڑھے پر جہاد فرض نہیں ، بچے کے لئے جہاد فرض نہیں ، کمزور کے لئے جہاد فرض نہیں اور عورت
کیلئے جہاد فرض نہیں ایک ہی وجہ سے اور جن جن کے لئے جہاد فرض نہیں ان کے لئے حج کو جہاد کا
قائمقام قرار دے دیا۔جہاں تک عورت کے معلم اور مربی ہونے کا تعلق ہے اسلام نہ صرف عوررت کو عورتوں کا معلم
اور مربی تسلیم کرتا ہے، یہ حق دیتا ہے اور یہ مقام دیتا ہے کہ وہ عورتوں ، مردوں
کی تعلیم کر سکتی ہے اور ان
کی تربیت کرسکتی ہے بلکہ عورت کو صرف گھر میں ہی اپنے بچوں کی مربی نہیں بلکہ باہر کی دنیا
کے مردوں
کا بھی مربی اور معلم بننے کا حق دیتا ہے اور یہ وہ حق ہے جو آج تک عیسائی مذہب کے تمام فرقوں کے
چرچوں نے عورت کو نہیں دیا اور جہاں دیا جاتا ہے وہاں بخشیں چھڑ جاتی ہیں کہ نیا مذہب بنارہے ہو،
عیسائیت میں دخل اندازی کر رہے ہو۔کئی عیسائی جو زیادہ کٹر ہیں یا قدامت پسند ہیں وہ ان فرقوں کو
چھوڑ کر بغاوت کر جاتے ہیں کہ جہاں عورت
کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ مذہب سکھائے یا تعلیم دے باہر
نکل کر مردوں کو ، ہم ایسے مذہب سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے لیکن ۱۴۰۰ سو سال قبل آنحضرت نے
عورت کو نہ صرف یہ حق دیا بلکہ حضرت عائشہ صدیقہ آپ کی زوجہ محترمہ نے آپ کی زندگی میں بھی
مردوں کو مسائل سکھائے اور آپ کے وصال کے بعد تو اتنا دین سکھایا کہ تمام اہل السنت والجماعت
کے فقہاء متفق ہیں کہ ہم نے آدھا دین عائشہ سے سیکھا ہے۔اس کثرت سے دینی روایات اور علمی
روایات حضرت عائشہ کی ملتی ہیں اور ان روایات میں اتنی روشنی ہے کہ باقی روایات سے وہ ممتاز ہیں۔حضرت عائشہ صدیقہ کی روایات میں آگے چل کر کچھ شاید مثالیں آئیں یہاں سامنے۔آپ حیران
ہوں گی کہ مردوں کی ، عام مردوں کی ، عام صحابہ کی روایات کے مقابل پر بہت زیادہ روشنی اور جلا ہے
حضرت خلیلہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۲۱
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
اور بعض دفعہ تو صاف پہچانی جاتی ہیں کہ یہ روایت حضرت عائشہ صدیقہ کی ہو گی۔تمام زوائد اور ایسے
جن سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہوں وہ آپ کی روایات میں شاذ کے طور پر ملیں گے اور ہوسکتا ہے وہ بعد
میں کسی روایت کرنے والے نے بیچ میں شامل کر دیئے ہوں۔ورنہ آپ کی روایتیں بالکل صاف
شفاف روشن اور ہر قسم کے شک سے پاک ہیں۔تو عورت کو تو مرد کا بھی معلم بنایا گیا ہے اور دین میں معلم بنایا گیا اور آنحضرت اور تمام بنی
نوع انسان کے درمیان میں واسطہ بنا دیا گیا اور قیامت تک کیلئے واسطہ بنا دیا گیا۔جہاں تک عام
دنوں میں ، عام عبادتوں میں عورت کی شمولیت کا تعلق ہے میں بیان کر چکا ہوں کہ اس میں فرضیت نہیں
ہے لیکن فقہاء یہ بیان کرتے ہیں کہ عید کی نما ز عورت کے لئے بھی فرض ہے اُس میں ضرور شامل ہونا ہے
شاید اس لئے کہ عید میں بچے بھی تیار ہو کر ساتھ چلتے ہیں اور بلکہ بچوں کو اچھے کپڑے پہنے کی وجہ سے
زیادہ شوق ہوتا ہے باہر نکلنے کا تو ماؤں پر فرض کر دیا کہ بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔ساتھ لے کر نکلیں صرف
ایک ہی نماز ہے جوان پر فرض ہے جو عید کی نماز ہے۔جہاں تک سوالات
کا تعلق ہے حضرت عائشہ صدیقہ یہ فرماتی ہیں کہ انصار کی عورتیں دیکھو کتنی
اچھی ہیں۔مجھے بہت ہی پیاری لگتی ہیں کیونکہ وہ مہاجر عورتوں کی طرح مسائل پوچھنے میں شرم محسوس نہیں
کرتیں اور بے تکلف حضور ا کرم کی خدمت میں حاضر ہو کر ایسے مسائل پوچھ لیتی ہیں جو مہاجر عورتیں
پوچھتے شرمائیں اور اس سے وہ دنیا کی تعلیم کا سبب بن رہی ہیں۔چنانچہ روایتوں میں آتا ہے کہ بعض
انصار عورتیں بے تکلفی سے تمام اندرونی مسائل عورتوں کی ذات سے تعلق رکھنے والے پوچھا کرتی تھیں
اور یہ انہی کی وجہ ہے کہ آج خدا تعالیٰ کے فضل سے ان امور میں ہم آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
ہدایات کا فیض پارہے ہیں۔جب عورتوں کی باتیں آنحضرت کے دربار میں جا پاتی تھیں اور بے تکلف
جا پاتی تھیں تو شاید اسی کی برکت ہے کہ خدا کے دربار میں بھی ان کی باتیں بے تکلف جاپا جاتی تھیں اور
قرآن کریم میں ایک عورت کی شکایت کا ذکر ہے جو اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرتی ہے اور کسی مرد
کسی انسان سے شکایت نہیں کرتی بلکہ راتوں کو اُٹھ کر اپنے رب سے شکایت کرتی۔قرآن کریم میں
فرمایا:
قَدْ سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِنَّ إِلَى اللَّهِ
کہ خدا تعالیٰ نے اس عورت کا قول سن لیا ہے جو تجھ سے خاوند کے مقابل پر اپنے حقوق کے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کےمستورات سے خطابات
۱۲۲
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
معاملہ میں بحثیں کرتی ہے مگر شکایتیں تجھ سے نہیں کرتی ، شکایتیں اپنے رب سے کرتی ہے
وَاللهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا إِنَّ اللهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ
(المجادلہ:۲)
اور اللہ تمہاری گفت و شنید کو خوب سنتا ہے، جانتا ہے کہ کیا گفتگو چلی اور وہ خوب سننے والا ،
اور خوب جاننے والا ہے۔پس اس عورت کی وہ شکایت جو رات کو اس نے اپنے رب سے کی وہ خدا نے سنی ، اس کو قبول
فرمایا اور آنحضرت کو اس کے متعلق نصیحت فرمائی اور ہمیشہ کے لئے قرآن میں یہ پیغام دے دیا کہ اگر
تم اپنے خاوندوں سے نالاں ہو، تمہیں ان سے شکوے ہوں ،ضرور قضاء میں پہنچو اور اپنے حقوق لینے کی
کوشش کرو لیکن قضاء پر بناء نہ کرو۔تمہارا ایک خدا ہے جو مردوں سے کم تمہارا خدا نہیں وہ تمہارے لئے
اسی طرح غیرت رکھتا ہے اور تمہاری تکلیف کا اسی طرح احساس رکھتا ہے جس طرح مردوں کی تکلیف کا
احساس رکھتا ہے پس وہ کچھ جو قضاء تمہارے لئے نہیں کر سکے گی وہ خدا تمہارے لئے کرے گا اگر تم خدا
سے دعائیں مانگو اور خدا سے التجائیں کرو۔آخر پر ایک مثال میں رکھتا ہوں۔روایات تو بے شمار ہیں اور اس مضمون پر جب آپ
احادیث کا مطالعہ کریں گی تو آپ دیکھ کر حیران ہوں گی کہ کس قد ر عورت کو عظمت اور عظیم مقام عطاء
فرمایا گیا ہے لیکن قرآن کریم کی ایک آیت آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس میں عورت کو ایک ایسا مقام
عطاء فرمایا گیا ہے جو تمام دنیا کے مذاہب میں نہ صرف بے مثل بلکہ اس طرح درخشندہ اور چمکتا ہوا ہے
کہ اس کے پاسنگ کو بھی کسی اور مذہب کی تعلیم نہیں پہنچتی۔فرمایا:
وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ
رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِنِي مِنْ فِرْعَوْنَ
وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ وَمَرْيَمَ ابْنَتَ
عِمْرَنَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ رُّوحِنَا
وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَنِتِينَ
(التحریم:۱۳،۱۲)
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۲۳
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
فرمایا وہ تمام لوگ جو ایمان لے آئے یعنی حضور ا کرم کے غلاموں کا ذکر ہے اور مردوں کا ذکر
ہے خصوصیت کے ساتھ۔وہ تمام لوگ ، یعنی خواہ وہ مرد ہوں یا عورت، جوایمان لے آئے ان کیلئے خدا
تعالی فرعون کی بیوی کی مثال رکھ رہا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ فرعون کی بیوی کو جو ایک عورت تھی آئندہ
آنے والے مردوں کے لئے بھی Model بنا رہا ہے اور آئندہ آنے والی عورتوں کے لئے بھی
Model بنا رہا ہے اس لئے کوئی یہ کہے کہ عورت مرد کے لئے Model نہیں ہو سکتی تو قرآن کی یہ
آیت اس کو جھٹلائے گی۔بہت سی نیکیوں میں عورت نہ صرف Model ہوسکتی ہے بلکہ ایک ایسی خاص
نیکی کا ذکر ہے جس میں خدا تعالیٰ نے تمام کائنات پر تمام عالم پر نظر ڈال کے عورت کو مثال کے لئے چنا
ہے اور ایک ایسی عورت کو چنا ہے جو نبی اللہ نہیں تھی۔ورنہ سارا قرآن نبیوں کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے
اور نبیوں سے بہتر مثالیں اور کیا ہو سکتی ہیں لیکن دو موضوع ایسے ہیں جن پر عورت کو مثال کے طور پر چنا
گیا اور ہمیشہ کے لئے بنی نوع انسان کے لے ماڈل اور نمونہ بنا دیا گیا۔ان میں سے ایک فرعون کی
بیوی
تھی۔فرمایا
اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي
مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ
(التحریم:۱۲)
کہ اے میرے رب ! میرے لئے اپنے پاس جنت میں گھر بنانا وَ نَجْنِي مِنْ فِرْعَوْنَ
وَعَمَلِہ اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات بخش وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ اور
ظالموں کی قوم سے مجھے نجات عطا فرما۔اس میں کیا ماڈل ہے اور مردوں کے لئے کیا نصیحت ہے؟ واقعہ
یہ ہے کہ جہاں تک عورت کا خاوند سے رشتہ ہے خصوصیت کے ساتھ قدیم زمانوں میں یہ رشتہ ایسا تھا کہ
عورت کلیتہ اپنے خاوند کے تابع مرضی اور مغلوب ہوا کرتی تھی۔پھر خاوند اگر بادشاہ ہو اس کو اور بھی
زیادہ رعب اور ہیبت پیدا ہو جاتی تھی۔عام خاوند سے بھی اس زمانہ میں انکار کی مجال نہیں تھی اور عورت
کلیۂ خاوند کے تابع ہوا کرتی تھی لیکن خاوند وہ بھی پھر بادشاہ ، اور بادشاہ بھی وہ فرعون جس کی ہیبت اور
جبروت کے قصے قرآن کریم میں بھی محفوظ ہیں اور تاریخ میں بھی محفوظ ہیں۔سخت ظالم اور خدا کا دشمن
اور اپنے آپ کو خدا کہنے والا ، اس سے زیادہ کسی کے ایمان کو خطرہ پیش نہیں آ سکتا جیسا فرعون کی بیوی کو
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۲۴
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
تھا۔اس نے نہ صرف یہ کہ اپنے ایمان کی ان انتہائی مخالفانہ حالات میں حفاظت کی بلکہ اس حفاظت کا
طریق بھی خدا تعالیٰ نے بتادیا کہ کیسے حفاظت کی۔فرمایا وہ اس طرح دعائیں کیا کرتی تھی اور ظالم کے
ظلم سے تم نہیں بچ سکتے جب تک خدا کے سہارے نہ مانگو خدا کی طرف اپنی مدد اور التجا کے ہاتھ نہ
بڑھاؤ۔پس فرعون سے مثال پکڑو خواہ کتنے ہی بڑے ظلم ہوں کیسا ہی بڑا ظالم اور جابر بادشاہ یا آمرتم پر
مسلط ہو ، ادنی تقاضا تم سے یہ ہے کہ کم سے کم فرعون کی بیوی تو بن کے دکھاؤ۔اس سے بڑھ کر تم پر کیا
ابتلاء آ سکتا ہے۔جس طریق سے جس حکمت سے اس نے اپنے ایمان کی حفاظت کی ہے اس طریق کو تم
بھی اختیار کرو۔تم بھی اپنے خدا سے دعائیں مانگو کیونکہ وہ ہر جابر اور ہر غالب اور ہر آمر سے بڑھ کر
طاقتور ہے اور تمہیں خواہ کیسی بھی مظلوم اور کمزور کیوں نہ ہو، ہر ظالم کے ظلم سے نجات بخش سکتا ہے۔پھر
ایک اور مثال دی۔ایک ادنی پہلو کی مثال ہے، ایک نہایت ہی اعلیٰ پہلو کی مثال ہے۔ادنی پہلو کی
مثال، مثال کے ادنیٰ ہونے کے لحاظ سے نہیں بلکہ ایمان کی حفاظت کے کم سے کم تقاضوں کے لحاظ
سے، میں اسے ادنی کہہ رہا ہوں ورنہ اپنے مضمون میں اس سے بہتر کوئی اور مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔دوسری مثال ہے ایک اور عظیم الشان روحانی مضمون اس میں بیان ہوا۔فرمایا:
وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَنَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا (التحريم:۱۳)
اور مریم بنت عمران کو دیکھو کہ اس نے کیسی اپنی عصمت کی حفاظت کی فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ
روحِنَا ہم نے اس میں خود اپنی روح پھونکی۔یادرکھئے یہاں فیہ کا لفظ استعمال ہوا ہے فِيهَا کا
نہیں۔یعنی ہم نے مریم میں روح پھونکی یہ نہیں فرمایا۔فرمایا اُس میں روح پھونکی مرد کی طرف اشارہ
ہے۔بعض مفسرین اس سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ فیہ سے مراد وہ بچہ ہے جو مریم کے پیٹ میں تھا۔لیکن دوسری جگہ اسی مضمون کو فیها کہہ کر بھی بیان فرمایا گیا ہے کہ ہم نے اس مریم میں اپنی روح
پھونکی ، اُس عورت میں اپنی روح پھونکی۔تو یہاں فرق کیوں ہے؟ فرق اس لئے ہے کہ یہاں مومنوں
کی مثال دی گئی ہے اور مریم کی بات کرتے کرتے مومن کو ضمیر کا مرجع بنا دیا گیا کہ وہ مومن جو مریم کی
شان اختیار کر لیتا ہے اس لئے کہ وہ مریمی شان رکھتا ہے، اس میں ہم اپنی روح پھونکتے ہیں۔تو ہر وہ
مومن جو اپنے نفس کی حفاظت کرتے ہوئے ایک ایسی پاکیزگی اختیار کر جاتا ہے کہ خدا کے پیار کی نظر
اس پاکیزگی پہ پڑتی ہے اس سے جو اسے روحانی اولا د نصیب ہوتی ہے۔اس میں جو روح پھونکی جاتی
ہے وہ مریم کی مثال کی متابعت کرنے کے طفیل ملتی ہے۔چنانچہ فرمایا :
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۲۵
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَتِ رَبَّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَنِتِينَ
اس نے خدا تعالیٰ کے کلمات کی تصدیق کی اور اس کی کتب کی تصدیق کی وَكَانَتْ مِنَ
القنتين اور وہ بہت ہی دعائیں کرنے والی ، بہت ہی عاجزی اختیار کرنے والی عورت تھی۔حضرت اقدس مسیح موعود نے اس مضمون کو اپنی ذات کے اوپر صادق کر کے دکھایا، اطلاق کر
کے دکھایا۔آپ نے لکھا کہ مجھ پر ایک حالت تھی جو میں مریم کی طرح تھا اور پھر اس مریمی حالت سے
میرے اندر سے عیسی کا بچہ پیدا ہوا اور میں ابن مریم بن گیا۔اس مضمون کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں مختلف
مخالف علماء نے حضرت مسیح موعود کو سخت تضحیک کا نشانہ بنایا۔بہت بڑھ بڑھ کے باتیں کیں اور بعض
بڑے بڑے گندے فقرے چست کئے کہ اچھا جب آپ مریم تھیں تو کیا ہوا تھا، کس طرح آپ کی یہ
کیفیت ہوئی تھی ، کس طرح وہ کیفیت طاری ہوئی ، بچہ پھر کس طرح پیدا ہوا اور یہ اور وہ ، نہایت بے ہودہ
اور سفاکانہ اور ظالمانہ باتیں انہوں نے کیں اسلئے کہ قرآن کریم پر ان
کی نظر نہیں تھی۔ایک دفعہ ایک مولوی صاحب کراچی کے وفد کے ساتھ ربوہ تشریف لائے ہوئے تھے سوال و
جواب کی مجلس جب میں لگایا کرتا تھا ، پرانی بات ہے، وہاں کراچی کے کوئی، میرا خیال ہے، ڈیڑھ دو
ڈھائی سو کے قریب غیر احمدی لوگ تھے بہت بڑا قافلہ تھا۔جب مولوی صاحب نے دیکھا کہ ان پر اثر
ہورہا ہے تو اُس نے یہی شرارت شروع کر دی کہ اچھا مرزا صاحب باقی باتیں چھوڑیں مجھے یہ تو بتائیں
کہ مرزا صاحب جو جماعت احمدیہ کے بانی ہیں وہ جب مریم بنے تھے تو کس طرح بنے تھے، عورتوں
والی کیا باتیں ان میں پیدا ہوئی تھیں اور پھر بچہ کس طرح پیدا ہوا تھا ذرا وہ قصہ سنائیے۔میں نے کہا
مولوی صاحب مجھے بڑا افسوس ہوا ہے آپ کو دیکھ کر کہ آپ کو قرآن کا ہی علم نہیں اور آپ اعتراض کر
رہے ہیں۔کیا آپ نے سورۃ تحریم کی یہ آیتیں نہیں پڑھیں، کیا آپ کا ایمان نہیں ہے قرآن کریم پر،
قرآن کریم نے آپ کو اختیار نہیں دیا، قرآن کریم نے لازم کر دیا ہے کہ اگر تم مومن ہو تو ان دو عورتوں کی
مثالیں پکڑنا لازم ہے۔پس اگر آپ مریم نہیں بن سکتے تو فرعون کی بیوی تو بن کے دکھائیں۔اگر آپ
فرعون کی بیوی بنیں گے تو میں آپ سے پوچھوں گا کہ آپ کے فرعون کے ساتھ کیسے تعلقات تھے اور کیا
کیا ماجرا گزرا۔پھر آپ کیا جواب دیں گے۔آپ کے لئے راہ فرار نہیں رہے گی سوائے اس کے کہ
کہیں کہ میں مؤمن نہیں ہوں۔ورنہ لازماً آپ کو حضرت مسیح موعود پر جو حملے کئے ہیں وہ واپس لینے پڑیں
گے۔چنانچہ جب میں نے یہ بات بیان کی تو انہوں نے بار بار کہا کہ بس کریں کافی ہو گئی ہے میرے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
ساتھ اور اب لوگوں کے سامنے مجھے رسوا نہ کریں۔امر واقعہ یہ ہے کہ قرآن کے فہم کی کمی یا کلیہ لاعلمی کے
نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے پاک بندوں پر اعتراض ہوتے ہیں اور حضرت مسیح موعود کو بھی اسی اعتراض کا نشانہ
بنایا گیا تھا لیکن بتانا اس وقت یہ مقصود ہے کہ آج دنیا میں جو حضرت مسیح موعود کی شکل میں مسیحیت دوبارہ
پیدا ہوئی ہے تو اس میں بھی ایک عورت کا احسان ہے، مریم کا احسان ہے۔اور مریمی حالت دوبارہ پیدا
ہوئی تب مسیح پیدا ہوئے۔کتنا عظیم الشان مقام ہے جو عورت کو دیا گیا ہے لیکن لوگ کہتے ہیں کہ جی اسلام
میں عورت کا کوئی مقام نہیں۔کوئی منصب نہیں محض لاعلمی اور جہالت ہے۔جہاں تک دیگر علوم کا تعلق ہے
اب میں کچھ تفصیلی طو پر قرآن کی تعلیم آپ کے سامنے رکھتا ہوں عورت کی مختلف حیثیتوں کے لحاظ سے۔میرا پہلے تو یہ ارادہ تھا کہ دنیا کے اکثر بڑے بڑے مذاہب اور معاشروں اور تہذیبوں سے مثالیں لے کر
موازنہ کر کے دکھاؤں۔کچھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا پڑتا ہے۔تو سوائے اس کے کہ اشارۃ بعض جگہ
میں ذکر کروں میں زیادہ تر محض اسلامی تعلیم کے بیان پر ہی اکتفا کروں گا۔عورت بحیثیت بیٹی
اس مضمون پر بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ نگاہ دوڑائیں اور باقی مذاہب کو دیکھیں
وہی تین باتیں یہاں بھی دکھائی دیں گی۔یا تو کوئی ذکر ہی نہیں ملے گا بیٹی کا جیسے بیٹی ہوتی ہی نہیں۔یا
ذکر ملے گا تو حقوق کی تلفی کے لحاظ سے۔گائے بھینس ، بھیڑ ، بکری کی طرح بیٹی کا ذکر ہوگا اور یا تیسری
بات میں نے کیا کہی تھی وہ یاد نہیں رہی۔بہر حال وہ تینوں باتیں جو میں نے شروع میں بیان کی تھی ان کا
اطلاق یہاں بھی ہوگا۔فرمایا:
إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ عُقُوقَ الْأُمَّهَاتِ وَ مَنْعَاوَهاتِ وَ وَأْ دَالْبَنَاتِ
(صحیح البخاری کتاب الادب باب عقوق الوالدین)
اللہ تعالیٰ تم پر ماؤں کی نافرمانی، ادائیگی حقوق سے ہاتھ روکنا اور مال بٹورنا اور لڑکیوں کو
زندہ دفن کرنا حرام کر دیا ہے۔جہاں تک لڑکیوں کو زندہ دفن کرنے کو حرام قرار دینا ہے قرآن کریم میں واضح تعلیم موجود
ہے، اسی کی تشریح ہے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ پرانے وقتوں میں اور آج بھی بعض علاقوں میں ،افریقہ
میں بھی اور بعض اور پسماندہ علاقوں میں جہاں ابھی تک نئی دنیا کی روشنی پوری طرح نہیں پہنچی۔عورت
سے یہی سلوک ہو رہا ہے۔عورت کو ماں باپ کی ایسی کلیہ ملکیت سمجھا جاتا ہے کہ وہ جو کچھ اس سے کر
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۲۷
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
گزریں کوئی قانون اس میں دخل نہیں دے سکتا اسی لئے یہ تعلیم محض پرانے زمانہ کی بات نہیں رہی۔آج
بھی اس کا اطلاق ہو رہا ہے اور آج بھی اس کی ضرورت ہے۔حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول کریم نے فرمایا کہ جس کی تین بیٹیاں ہوں
اور ان کی پرورش اچھی طرح کرے، ان کے ساتھ حسن سلوک کرے تو اس کے لئے جنت ہوگی۔( سنن ابو داؤد کتاب الادب) میں یہ روایت ہے۔پھر ایک اور اسی مضمون کی روایت ہے۔دوسری
روایت ( سنن ترمندی) سے ہے جس میں یہ ذکر ہے ابو سعید خدری سے روایت ہے۔کہ آپ نے فرمایا
کہ جس کی تین بیٹیاں ہوئیں یا تین بہنیں اور وہ ان سے حسن سلوک کرتا ہے وہ جنت میں داخل ہوتا
ہے۔(سنن ترمذی ابواب البر والصلة ، باب ما جاء فی النفقات على البنات والاخوات ) ایک اور روایت میں دو
بیٹیوں اور دو بہنوں کا ذکر ہے اس مضمون پر مجھے کچھ تھوڑا سا تر در اس بات میں تھا کہ تین بیٹیوں کی
تربیت میں تو ثواب ہو اور چار میں نہ ہو ، پانچ میں نہ ہو۔یہ عجیب سی بات ہے اور لازماً روایت سننے
والے کو کوئی غلطی لگی ہے۔بعض دفعہ روایت اس لئے تبدیل ہو جاتی ہے کہ مثلاً جس عورت
کو مد نظر رکھتے
ہوئے آنحضور ﷺ نے فرمایا ہو اس کی تین بیٹیاں ہوں۔جب آپ نے فرمایا تم نے تینوں بیٹیوں کی
اچھی تربیت کی ہے تم جنت میں جاؤ گے تو سننے والے نے یہ سمجھا کہ تین ہی ہوں گی تو جنت میں جائے گا
چوتھی پڑی تو جت گئی۔یہ درست نہیں ہے۔ایک موقع پر یہ روایت ملتی ہے کہ ایک عورت کی دو بیٹیاں تھیں اس نے ان سے انصاف اور
پیار کا سلوک کیا تو اس کے متعلق بھی رسول کریم نے خوشخبری دی چنانچہ دو بیٹیوں کی روایت بھی جو پیدا
ہوئی وہ اسی وجہ سے پیدا ہوئی۔لیکن حضرت عائشہ کی روایت سنیں اور وہی بات جو میں نے آپ سے
بیان کی تھی۔اب دیکھیں پر کھ کر کہ کتنی نمایاں طور پر حضرت عائشہ صدیقہ کی روایات میں روشنی ملتی ہے
اور کوئی ابہام دکھائی نہیں دیتا۔آپ نے یہ فرمایا کہ میں نے رسول اکرم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ
تعالیٰ جس شخص کو لڑکیوں کے ذریعے آزمائش میں ڈالے، اور وہ اس سے بہتر سلوک کرے ، وہ اس کیلئے
جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ ہوں گی۔( بخاری کتاب الادب ) تو یہاں وہ تعداد آپ نے ذکر نہیں فرمائی۔فرمایا رسول اکرم کا ارشاد اتنا ہی ہے دراصل، کہ کوئی شخص بھی جس کو لڑکیوں کے ذریعہ خدا تعالیٰ
آزمائش میں ڈالے۔اب یہ فقرہ سننے کے لائق ہے یہ مرادنہیں ہے کہ ہر شخص جس کی بیٹیاں ہوں گی وہ
جنت میں چلا جائے گا۔مراد یہ ہے کہ بیٹیوں کے ذریعہ آزمائش میں ڈالا گیا ہو۔دو طرح کی آزمائشیں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۲۸
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
ہیں۔بعض معاشروں میں عورت کو نعوذ باللہ من ذلک اتنا حقیر سمجھا جاتا ہے کہ جب کسی کے بیٹیاں پیدا
ہوں تو وہ شرم سے منہ چھپاتا پھرتا ہے اور قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر فرمایا۔ایسا شخص آزمائش میں
ڈالا گیا۔اگر وہ خدا کی رضا کی خاطر دنیا کی تذلیل کی کچھ بھی پرواہ نہ کرے اور ہمت اور حوصلہ دکھائے
اور ان کی تربیت میں اور ان سے حسن سلوک میں کمی نہ کرے تو وہ یقینا جنت کا مستحق ہوگا کیونکہ اس کے
حسن سلوک میں باپ اور بیٹی کی محبت کارفرما نہیں بلکہ خدا کی محبت کارفرما ہے۔اسی طرح اور کئی قسم کی
آزمائشیں ہیں جو بیٹیوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔تو حضرت عائشہ صدیقہ نے نہ صرف یہ الجھن دور کر
دی کہ تین بیٹیوں کا کیوں ذکر ملتا ہے اور دو بیٹیوں کا کیوں ذکر ملتا ہے بلکہ یہ بھی بیان کر دیا کہ اس
میں نیکی ہے کیا؟
جہاں تک عورت کے بیاہ شادی کے اختیار کا تعلق ہے۔اسلام دنیا میں وہ واحد مذہب ہے
جس نے اس اختیار کو نہ صرف قائم فرمایا بلکہ آج سے چودہ سوسال پہلے قائم فرمایا جبکہ ساری دنیا کے
معاشروں میں سوائے اُن معاشروں کے جہاں عورت تاریخی طور پر ویسے ہی غالب تھی باقی تمام
معاشروں میں آپ کو کنواری بچیوں کے اس اختیار کا کوئی ذکر نہیں ملتا کہ وہ اپنے خاوند کے چناؤ میں خود
فیصلہ کر سکیں۔صرف اسلام ہے جس نے عورت کے اس حق
کو قائم فرمایا اور اس زمانہ میں قائم فرمایا جب
که عورت کے ساتھ ایسا ظالمانہ سلوک ہوتا تھا۔کہ زندہ درگور بھی کر دی جاتی تھی۔حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔آپ بیان کرتے ہیں
اَنْ جَارِيَةً بِكُراً أَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ أَنَّ
آبَاهَا زَوْجَهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ فَخَيَّرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم۔(ابوداؤد۔باب فی البکریز وجھا ابوها ولا ئیستا ئمرها )
حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک کنواری لڑکی آنحضرت ﷺ کے پاس آئی اور
بیان کیا کہ اس کے والد نے اس کا نکاح کر دیا ہے اور یہ اس نکاح کو پسند نہیں کرتی۔آنحضرت علی
نے اختیار دیا کہ چاہے تو نکاح کو قائم رکھ، چاہے تو نہ رکھ۔ایک اور بڑی دلچسپ روایت ملتی ہے کہ ایک صاحب نے اپنی لڑکی کا نکاح ایک مالدار شخص
سے کر دیا جس کو لڑ کی نا پسند کرتی تھی۔وہ آنحضور ﷺ کی خدمت میں شکایت لے کر حاضر ہوئی اور کہا
کہ یا رسول اللہ ! ایک تو مجھے آدمی پسند نہیں دوسرے میرے باپ
کو دیکھیں کہ مال کی خاطر نکاح کر رہا