اسلام میں عورت کا مقام

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۲۹
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
ہے میں تو بالکل پسند نہیں کرتی۔بہت ہی کوئی نفیس اور پاک طبیعت کی بیٹی تھی۔رسول کریم ﷺ نے
فرمایا تو آزاد ہے۔کوئی تجھ پر جبر نہیں ہو سکتا جو چاہے کرو۔اس کی نفاست طبع دیکھیں۔عرض کیا کہ یا
رسول اللہ ! میں اپنے باپ کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتی اس سے بھی میراتعلق ہے۔میں تو اس لئے حاضر
ہوئی تھی کہ ہمیشہ کیلئے عورت کا حق قائم کر کے دکھاؤں تا کہ دنیا پر یہ ثابت ہو کہ کوئی باپ اپنی بیٹی کو اس
کی مرضی کے خلاف رخصت نہیں کر سکتا۔اب جب آپ نے حق قائم فرما دیا تو خواہ مجھے تکلیف پہنچے،
میں باپ کی خاطر اس قربانی کیلئے تیار ہوں۔(مسند احمد جلد ۲ ص ۱۳۶۔ابن ماجہ ابواب النکاح باب من زوج ابنتہ وہی کا رھتہ )
چنانچہ ایک اور روایت ہے بخاری میں (بخاری کتاب النکاح) جس سے پتہ چلا کہ
آنحضرت علی نے اصولاً بھی عورت کو خواہ وہ بیوہ ہو یا مطلقہ ہو یا دوشیزہ ہو نکاح کے متعلق یہ اختیار دیا
کہ اس کی اجازت کے بغیر اس کا کوئی نکاح کہیں نہیں کروایا جا سکتا۔خصوصیت کے ساتھ یتامی کے
متعلق آپ نے فرمایا:
لا تَنْكِحُوا الْيَتَامَى حَتَّى تَسْتَأْ مِرُوهُنَّ۔(دار قطنی -
کتاب النکاح)
یتیم لڑکیوں کے متعلق خاص طور پر خیال رکھنا کہ ان کے نکاح ان کی مرضی کے بغیر نہ کرنا۔آنحضرت ﷺ اس حق کو اس شدت سے نافذ کروانا چاہتے تھے کہ خود بھی باوجود اس کے کہ
ما مور تھے۔اگر کسی کو حکم دینا چاہتے تو دے سکتے تھے لیکن آپ اس سے احتراز فرماتے تھے بلکہ ایک
موقعہ پر ایک خاتون نے واضح طور پر یہ وضاحت کروائی کہ "یا رسول اللہ احکم دے رہے ہیں یا مشورہ
ہے۔چنانچہ وہ روایت بڑی دلچسپ ہے۔ایک لڑکی کا نکاح جبکہ وہ ابھی غلام تھی ایک شخص مغیث
ہوا۔اب مسئلہ یہ ہے کہ جب کوئی لونڈی آزاد ہو جائے تو اس کا حق ہے پھر کہ غلامی کی حالت کی کی ہوئی
شادی کو قائم رکھے یا توڑ دے۔اب بریرہ کو یہ حق مل گیا وہ رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی
کہ یا رسول اللہ! میرا حق دلوائیے اب۔آپ نے فرمایا ٹھیک ہے۔مغیث کو کہا کہ اس کو چھوڑ دو۔اس کو
اتنی محبت تھی کہ وہ بے اختیار رونے لگا اور گریہ وزاری کرنے لگا اور رسول اللہ ﷺ سے التجا کی ، پیچھے
پیچھے دوڑا ، روتا ہوا پیچھے پیچھے دوڑا بریرہ کے، کہ آجاؤ میرے پاس واپس، میں نہیں رہ سکتا تمہارے بغیر۔رسول اللہ ﷺ کو یہ منظر دیکھ کر اس پر اتنا رحم آیا کہ آپ نے بریرہ سے کہا کہ بریرہ خدا سے ڈرو۔وہ کل

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۳۰
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
تک تمہارا شوہر تھا۔اس سے تمہیں اولاد ہو چکی ہے اس لئے کچھ دل میں رحم کھاؤ۔کچھ اس پر رحم کرو۔بریرہ نے پلٹ کر یہ عرض کیا
انا مُرُونِي بِذلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ !
( بخاری کتاب الطلاق۔باب شفاعة النبي في زوج بريرة + ابوداؤد کتاب الطلاق )
آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نہیں میں شفاعت کر رہا ہوں۔مگر
اُس نے رسول اکرم کی شفاعت کا انکار کر دیا۔لیکن عورت کا حق ضرور آنحضور ﷺ نے ہمیشہ کے لئے
قائم کر دیا اور یہ مثال قائم کر دی کہ خدا نے جو حقوق دیئے ہیں ان میں رسول بھی کبھی دخل نہیں دے گا۔کون ہے دنیا میں جو اس اسلام کے ہوتے ہوئے عورت کو کسی حق سے محروم کر سکتا ہے؟
عورت بحیثیت ماں
یہ ایک ایسا عظیم الشان مقام ہے جو قرآن کریم اور آنحضرت کی احادیث ، آپ کے
ارشادات عورت کو دیتے ہیں کہ پھر آپ نظر دوڑا کر دیکھئے سارے دنیا کے افق پر ، آپ کو عشر عشیر بھی اس
تعلیم کا کسی اور مذہب کسی اور معاشرے میں دکھائی نہیں دے گا۔ماں کے لحاظ سے عورت کو قرآن
کریم نے اس بلند مقام پر پہنچا دیا ہے کہ عقل دنگ رہتی ہے۔عورت کو ماں کے لحاظ سے دیکھتے ہوئے
پگڑی ہلتی ہے ، جیسے محاورے میں کہا جاتا ہے۔قرآن کریم میں ماں اور باپ دونوں کے مقام اور
منصب کو ایک بہت ہی بلند مرتبہ عطا فرمایا، لیکن جوں جوں آپ آگے بڑھیں گے آپ کو معلوم ہوگا کہ
عورت کا خصوصیت کے ساتھ قرآن کریم میں اس طرح ذکر ملتا ہے کہ باپ کے حق کا اس طرح
خصوصیت سے ذکر نہیں ملتا۔اور احادیث نبویہ میں بھی ماں اور باپ دونوں کے حقوق کی باتیں کرتے
کرتے پھر ایک مقام ایسا آتا ہے جہاں عورت تنہا رہ جاتی ہے اس مقام میں ، اور باپ کا پھر وہاں ذکر
ملنا بند ہو جاتا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے:
وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا
إمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلْهُمَا فَلَا تَقُلُ
نَّهُمَا أُفِّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ
ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرات (بنی اسرائیل : ۲۴-۲۵)

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۳۱
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ جب تمہارے والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں ہی بڑھاپے کو
پہنچ جائیں فَلَا تَقُل لَّهُمَا اُف تو ان کو اُف تک نہیں کہنا۔وَلَا تَنْهَرْهُمَا اور ڈانٹنے کا تو
سوال ہی کوئی نہیں۔یہاں ان کو ڈانٹنا نہیں غلط ترجمہ ہوگا کیونکہ جب اُف نہیں کہنے دیا تو ڈانٹنے کا پھر
66
کیا سوال ہے۔تو محاورہ اس کا ترجمہ یہ ہو گا ” اُن کو اُف تک نہیں کہنا۔ڈانٹنے کا تو کوئی سوال ہی نہیں۔“
وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا بلکہ ان سے تم تکریم کی بات کیا کرو۔قول کریم کہتے ہیں بہت ہی
ملاطفت اور نرمی اور احسان کا قول۔اس لئے فرمایا کہ صرف منفی تعلیم نہیں ہے کہ تم نے اُف نہیں کہنا اور
تمہارا حق ادا ہو گیا بلکہ جب بھی بات کرنی ہے نہایت عزت اور احترام کے ساتھ بات کرنی ہے۔اب
آپ دیکھئے تعلیمات کو تو الگ چھوڑیئے ، دنیا کے افق پر نظر دوڑا کر دیکھئے ، کہ مرد اور عورت دونوں ہی
دیکھئے۔ماں باپ کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے دنیا میں۔بڑھاپا آیا اور ماں باپ قصہ ماضی بن گئے۔ہمارے معاشرے میں جہاں اکٹھے رہتے ہیں۔وہاں میں نے ایسی بہوئیں بھی دیکھی ہیں جو سارا سارا
دن کوستی رہتی ہیں ساس کی موجودگی کو کہ عذاب پڑا ہوا ہے۔زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ہم تو دونوں اکٹھے
کہیں سیر پہ بھی نہیں جا سکتے۔ہر وقت ساس سر پہ چڑھی ہوئی ہے اور وہ بھی ایسی وہمی کہ ذرا دیر ہو
جائے تو دورے پڑنے شروع ہو جاتے ہیں کہ ابھی تک آئے کیوں نہیں۔غرضیکہ تھوڑی سی تکلیف بھی
برداشت نہیں ہوتی لیکن بہو تو بہو ہے بیٹے برداشت نہیں کرتے پھر خود اپنی ماؤں کو بھجوا دیتے ہیں
دوسروں کے گھر۔اور یہ تو اُس معاشرے کا حال ہے جہاں مشرق میں عورت کا ایک خاص مقام ، ماں
اور باپ کا ایک خاص مقام ہے۔لیکن مغرب میں آکر دیکھیں تو نہایت ہی دردناک نظارے ملتے
ہیں۔اُدھر ایک خاص عمر کو، ماں باپ پہنچے، ادھر رشتے ٹوٹ گئے اور قطع تعلق ہو گئے بعض جگہ سال میں
ایک دفعہ بیٹوں کا آجانا اتنی نعمت سمجھی جاتی ہے کہ ماں باپ ان کا شکریہ ادا کرتے نہیں تھکتے۔آپ نے
بڑا احسان کیا ہے۔بہت ہی پیارا بچہ ہے، کتنا فرمانبردار ہے۔سال میں ایک دفعہ مجھے ملنے کے لئے آیا
ہے اور چار پیسے کا تحفہ بھی لے آیا ہے۔ہسپتالوں میں مرجاتے ہیں، دکھوں میں مبتلا رہ کر تنہائی سے تنگ
آکر خود کشیاں کر لیتے ہیں لیکن بچوں کو خیال نہیں آتا کہ اُن کا کوئی حق ہے۔قرآن کریم نے نہ صرف حق
قائم فرمایا بلکہ اس طریق پر قائم فرمایا کہ انسان میں ذرا بھی شرافت ہو تو قرآن کریم کی ان آیات کو پڑھ
کر وہ اُس حق کا احساس کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔فرمایا:

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۳۲
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ اِحْسَنًا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا
وَوَضَعَتْهُ كُرْهًا وَحَمْلُهُ وَفِضْلُهُ ثَلُثُوْنَ شَهْرًا حَتَّى إِذَا
بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِيْنَ سَنَةً قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي
أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ
وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضُهُ وَاَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي *
إنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
(الاحقاف : ۱۶)
ہم نے انسان کو وصیت کی ہے۔نصیحت اور وصیت میں فرق ہے۔نصیحت تو عام نصیحت کو کہا
جاتا ہے لیکن وصیت اُس نصیحت کو کہتے ہیں جس کو ٹالا نہیں جا سکتا۔وہ قانون بن جاتی ہے۔تو فرمایا ہم
نے انسان کو بڑی قومی نصیحت کی ہے جسے ٹالنے کا ہم اُسے اختیار نہیں دیتے۔بِوَالِدَيْهِ اِحْسُنَّا کہ
اپنے ماں باپ دونوں ہی سے احسان کا سلوک کرو۔پھر باپ کا ذکر دیکھیں کیسے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فرما یا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَوَضَعَتْهُ كُرْهًا وہ یادر کھے کہ اس کی ماں نے کس طرح اسے
کتنی تکلیفیں اٹھا کر اپنے پیٹ میں اُٹھائے رکھا۔ووَضَعَتْهُ كُرْهًا اور جب اس کی ولادت ہوئی
اور اس سے فارغ ہوئی وہ وقت بھی اس کے لئے بڑا عذاب کا وقت تھا۔بڑی تکلیف کا وقت تھا۔وَحَمْلُهُ وَفِضلُهُ ثَلُثُونَ شَهْرًا اور مدت اگر وہ ساری شمار کرے تو ابھی بھی تم نے اپنی ماؤں کا
پیچھا نہیں چھوڑا۔باہر آکر ان کا دودھ پیتے ہو اور اگر حمل کا زمانہ اور دودھ کا زمانہ ملا دیا جائے تو یہ تمیں
(۳۰) مہینے بنتے ہیں۔پھر جو شریف النفس لوگ ہیں وہ اس بات
کو کبھی نہیں بھلاتے۔اتنا بڑا احسان ہے کہ لڑکی ہویا
لڑکا اس کو ہمیشہ ساری زندگی اس احسان
کو نہیں بھلانا چاہئے۔چنانچہ قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت کو
دیکھئے کہ پھر اس کے بعد اس کے بچپن کے شکریے اور جوانی کے شکریوں کو چھوڑ دیتا ہے فرمایا
حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَ بَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً کہ پھر وہ جب پوری پختہ عمر کو پہنچ جاتا ہے
جب انسان ماں باپ کے خیال سے بھی آزاد ہو جاتا ہے، ان کی احتیاط سے آزاد ہو جاتا ہے، فرمایا
یہاں تک کہ پھر وہ پوری عمر کو پہنچ گیا باغ اَرْبَعِينَ سَنَةً چالیس (۴۰) سال تک پہنچ گیا تب
اس نے دعا کی قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۳۳
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
کہ مجھے توفیق عطا فرما کہ میں تیری اُس نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر فرمائی وَعَلَى وَالِدَيَّ
اور میرے والدین پر فرمائی وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّى
إنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ یہ باقی آیت کے حصے کو میں اس وقت چھوڑتا ہوں
تبصرے سے کیونکہ اس
کی تفصیل لمبی ہو جائے گی۔صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ اس تعلق کو قرآن کریم میں
ماں باپ سے شروع کیا، ماں کے ذکر پر آگیا۔ماں کے احسان کو یاد کرایا اور پھر اس مضمون کو خدا کی
طرف منتقل فرما دیا۔یہ مضمون ہے جو سمجھنے کے لائق ہے۔اس سے آپ کو ماں کا مقام سمجھ آئے گا۔ماں
باپ کا اکٹھا کر پھر ماں کو الگ کر لیا کہ اس نے تمہیں اپنے پیٹ میں پالا ہے۔اس سے تمہارا آغاز ہوا
ہے۔اور ایک عرصے تک تمہاری تمام تر زندگی کا کلیۂ انحصار تمہاری ماں پر تھا۔پھر جب تم چالیس (۴۰)
سال
کی عمر کو پہنچ جاتے ہوا گر تم میں شرافت ہے تو نہ صرف ماں کے احسان
کو نہ بھولو بلکہ ماں کےاحسان
کے نتیجے میں خدا کے احسان تک تمہارا ذہن پہنچنا چاہئے اور خدا کے شکر کی طرف توجہ مائل ہو جانی چاہئے
کہ ماں نے تو تمہیں (۳۰) مہینے پرورش کی کم سے کم بالعموم، اور کچھ زیادہ بھی کی ہوگی۔مگر خدا نے جس
نے آغا ز آفرینش سے گویا نقشہ بنایا اور تمام کائنات کو ترقی دیتے دیتے اُس مرتبے اور مقام تک پہنچایا
جہاں زندگی کی پیدائش ممکن ہوگئی۔پھر زندگی کو کروڑہا کروڑ سال تک درجہ بدرجہ ترقی دیتے ہوئے اُس
مقام تک پہنچایا جہاں انسان
کی تخلیق مکمل ہوئی اور اسے خدا تعالیٰ نے ٹھیک ٹھاک کر دیا۔فرمایا کہ ماں
کے رشتے سے تم خدا تک پہنچ سکتے ہو اور ماں کے معاملات پر غور کر کے ماں سے اپنے تعلقات کو پیش نظر
رکھ کر جب تم شکر ادا کرنے والے بندے بنو گے تو تمہارا خدا سے بھی تعلق قائم ہو جائے گا۔اس مضمون
کو آنحضور نے اس آیت کے حوالے کے بغیر ایک الگ جگہ یوں بیان فرمایا ہے۔کہ ماں کے پاؤں کے
نیچے جنت ہے۔اس کے متعلق بہت سی تفاصیل کی گئی ہیں جو ساری درست ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں اس
مضمون کا اس آیت سے گہرا تعلق ہے۔ماں کے توسط سے خدا تک پہنچا جا سکتا ہے۔جو ماں کے حقوق
ادا کرنے والا بچہ ہے وہ لازماً خدا کے حقوق بھی ادا کیا کرتا ہے اور جو ماں کے حقوق ادا نہیں کرتا وہ خدا
کے حقوق بھی ادا نہیں کرتا چنانچہ یہ دوسرا مضمون بھی خود آنحضور نے بیان فرمایا۔میں اپنے منہ کی باتیں
آپ کو نہیں بتا رہا اور دونوں طرفیں آنحضور نے مکمل فرما دیں۔فرمایا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ماں کے
پیٹ میں جو رحم ہے جس میں بچہ بنتا ہے وہ رحم عربی میں رحم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔رحم۔یہ
تین حروف ہیں۔آنحضرت نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ میری سب سے غالب صفت

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۳۴
خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء
رحمانیت بھی انہی تین حروف سے بنی ہے۔رح۔م۔اور ماں کے رحم کا اور میری رحمانیت کا مادہ ایک
ہی ہے۔اس لئے جو کوئی ماں کے رحم کو کاٹے گا یعنی اس کے حقوق ادا نہیں کرے گا وہ میری رحمانیت
سے بھی کاٹا جائے گا اور کوئی اس کا مجھ سے تعلق قائم نہیں ہو سکے گا۔اس سے زیادہ عظمت کی تعلیم عورت
کے متعلق تصور میں بھی نہیں آسکتی۔خدا تک پہنچانے کی راہ بن گئی۔اس کے پاؤں کے تلے ہمیشہ کیلئے
مردوں اور عورتوں کی اس کے بچوں کی جنتیں رکھ دی گئیں۔اس مضمون کو وضاحت سے بیان فرما دیا
گیا کہ عورت سے تمہارا آغاز ہوتا ہے جس طرح خدا سے کائنات کا آغاز ہوا ہے۔تم رحم میں اس طرح
پل کر اپنے منتھی کو پہنچتے ہو جس طرح خدا کی رحمانیت نے آغاز آفرینش سے ترقی دیتے ہوئے کائنات
کو اس بلند و بالا مقام تک پہنچا دیا اور یہ دونوں رشتے ایسے ایک دوسرے سے منسلک ہو چکے ہیں کہ ایک
کو کاٹو گے تو دوسرے سے بھی کاٹے جاؤ گے۔پس چونکہ اب وقت نہیں ہے مزید باقی پھر انشاء اللہ
تعالیٰ۔اور بھی ابھی اس مضمون کے پہلو باقی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے زندگی اور توفیق دی تو پھر انشاء اللہ
اکٹھے ہوں گے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔

آج 10 میں سے 10 باقی