نفرت پھیلانے والی معاشرتی برائیوں سے اجتناب اور صلح و محبت کی فضا پیدا کریں
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۳۵
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
نفرت پھیلانے والی معاشرتی برائیوں
سے اجتناب اور صلح و محبت کی فضا پیدا کریں
جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء بمقام ناصر باغ گروس گیراؤ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے سورۃ الحجرات کی تفسیر بیان کرنے سے پہلے فرمایا:
سب سے پہلے تو میں آپ سب کو اس بات کی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ امسال خدا تعالیٰ
کے فضل سے
لجنہ کا انتظام پچھلے سال اور اس سے پچھلے سالوں سے بہت بہتر ہے اور نظم وضبط بھی عمدہ نظر
آتا ہے شور بھی کوئی نہیں۔اگر چہ مجھے یہ اعلانات کی آواز میں آرہی تھیں کہ شور نہ کریں ، شور نہ کریں۔کافی محنت آپ پر کی ہے ان لوگوں نے تب آپ کو جا کر چپ کرایا ہے اور پھر یہ بورڈ بھی جگہ جگہ لے کر
کھڑی ہیں خواتین۔بہر حال اللہ نے ان کوششوں کو پھل لگایا اور بڑے عمدہ ماحول میں نظم وضبط کے
ساتھ آپ تشریف فرما ہیں اور کوئی کسی قسم کے شور کی آواز نہیں آرہی۔گذشتہ سالوں میں جرمنی کی جماعت اپنی خواتین سے ویسا ہی سلوک کرتی تھی جس طرح
آپ لوگ اپنے گاؤں میں مرغیوں سے کرتے ہیں۔ایک ڈربے میں بغیر سوچے کہ کتنی اس میں آسکتی
ہیں دیہات میں زبردستی بھری جاتی ہیں مرغیاں اور دوسرے دن جب کھولتے ہیں تو یقین نہ آتا کہ اسی
ڈربے میں سے نکل رہی ہیں۔اسی طرح آپ لوگوں کا حال ہوتا تھا کہ جب جلسہ ختم ہوتا تھا تو یقین نہیں
آتا تھا کہ اتنی چھوٹی جگہ سے اتنی خواتین نکل رہی ہیں لیکن میں نے ان
کو سمجھایا پچھلے سال کہ آپ خدا کا
خوف کریں عورتوں کی اپنی عزت کا مقام ہے اور اس کو اگر ہم نے دنیا کے سامنے صحیح معنوں میں پیش نہ
کیا تو اسلام کی جو بھیانک تصویر دنیا میں کھینچی جارہی ہے اس کو کون درست کرے گا۔اسلام نے عورت
حضرت خلیفہ آسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
کو ایک بہت ہی عظمت کا مقام عطا فرمایا ہے اس کو بحال کرنا سب سے زیادہ ذمہ داری جماعت احمدیہ
کی ہے اور یورپ اس معاملہ میں پہلے ہی اسلام سے بدظن ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی عورتیں گذشتہ
ہزار سال پہلے کے زمانے کی عورتوں کی طرح ہیں اور ان کو اسلام ہر ترقی کی راہ سے پیچھے دھکیل دیتا ہے
کوئی ترقی کا موقع مسلم خواتین کے لئے مہیا نہیں کرتا۔احمدیت نے اس بات کو جھٹلانا ہے اور اللہ کے
فضل سے جھٹلا رہی ہے۔جہاں جہاں یورپ میں جماعت احمدیہ کا تعارف ہورہا ہے غیروں کے ساتھ
وہ یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہوتے چلے جارہے ہیں۔چنانچہ انگلستان میں بارہا اخبارات میں یہ بات
شائع ہو چکی ہے جب پریس کی نمائندہ خواتین انٹرویو کے لئے آتی رہیں تو انہوں نے بہت ہی اچھے
Compliments دیئے لجنہ انگلستان کو اور بعض مجھ سے بھی ملے ہیں تو انہوں نے بتایا بعد میں کہ ہم
تو بہت متاثر ہوئی ہیں یہ دیکھ کر کہ احمدیت خواتین کو پوری عظمت کا مقام دے رہی ہے اور ان میں بڑا
حوصلہ بڑی خود اعتمادی کامل یقین ہے ماشاء اللہ۔یہی بات جرمنی میں پیدا ہونی چاہئے۔لیکن اس راہ
میں ابھی کچھ مشکلات ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ عموماً جرمنی میں جو خاندان آئے ہیں وہ دیہات سے یا
چھوٹے قصبات سے آئے ہیں اور وہاں تعلیم کا معیار اتنا اونچا نہیں اس وجہ سے جرمنی میں بھی جو خواتین
تشریف لائی ہیں یا ان کے بچے ان کے لئے مسائل ہیں تعلیم کی کمی کے اور معاشرے کے ایک خاص
پس منظر کے، اس معاشرہ میں عموماً لڑائیاں بھی آپس میں زیادہ ہوتی ہیں، تو تو میں میں بھی چلتی ہے،
چغلیاں بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں۔چغلیاں تو خیر ہر جگہ ہر عورت میں رجحان پایا جاتا ہے لیکن بعض
علاقوں میں خصوصاً پاکستان میں دیکھا ہے باقی علاقوں سے زیادہ یہ بیماری ہے اس وجہ سے جب یہ
آیات (سورۃ الحجرات ) تلاوت کی جارہی تھی تو مجھے اس بات کی بہت خوشی ہوئی کہ بہت ہی عمدہ برمحل
آیات کا انتخاب کیا گیا ہے اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ آپ کو کس موضوع سے مخاطب ہوں تو اس بچی نے
تلاوت کے ساتھ ہی مجھے مضمون دے دیا چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ آپ بجائے اس کے کہ اردو میں
ترجمہ کریں یہ ترجمہ میرے لئے رہنے دیں اور میں اسی مضمون پر آپ سے مخاطب ہوں گا۔پہلی آیت جو تلاوت کی ہے وہ ہے اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ
أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الحجرات :) کہ مومن سب بھائی بھائی ہیں
اس لئے بھائیوں کے درمیان صلح اور محبت کا ماحول قائم کرو، امن کا ماحول قائم کرو
وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔یہ خطاب
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطاب
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
بظاہر تو مردوں سے ہے لیکن قرآن کریم کا یہ اسلوب ہے اور عربی زبان میں یہ طریق جاری ہے کہ عموماً
خطاب مردوں سے ہوتا ہے لیکن مرد مراد نہیں ہوتے بلکہ سب شامل ہوتے ہیں یعنی بنی نوع انسان یا
مسلمان شامل ہوتے ہیں اور خطاب مردوں سے ہے۔چنانچہ اگر یہ مضمون اس طرح نہ سمجھا جائے تو پھر
عورت کا ذکر تو بہت کم ملے گا لیکن بہت ساری دوسری جگہوں پر خدا تعالیٰ نے یہ غلط فہمی دور فرما دی اور
کھول کھول کر بتا دیا کہ ان آیات اور شریعت کا تعلق مردوں اور عورتوں سے برابر کا ہے اور دونوں ہی
مخاطب ہیں۔اس پہلو سے اگر چہ کہا یہ ہے کہ بھائیوں بھائیوں کے درمیان تم مواخات پیدا کر وہ محبت
کا اور صلح کا ماحول پیدا کر ولیکن اس میں عورتیں بھی مخاطب میں ہیں اور دو طرح سے مخاطب ہیں اول تو
جیسا کہ میں نے بیان کیا عربی زبان میں مرد کا صیغہ قومی خطاب عورت پر بھی اطلاق پاتا ہے اور مرد
عورت دونوں پیش نظر ہوتے ہیں دوسرا یہ کہ جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے بہت سارے ایسے علاقے
ہیں جہاں مردوں کی لڑائی میں عورتوں کا بہت دخل ہوا کرتا ہے اس لئے اصلحوا بين اخو یکم میں
عورت پر دو ہری ذمہ داری ہے۔بہت سے ایسے مرد ہیں جو گھر میں عورت کی باتیں سنتے ہیں اور پھر باہر جا
کر دوسرے مردوں سے لڑتے ہیں اور ان کے گھر کی عورتیں پھر ان کو انگیخت کرتی ہیں، دوسرے گھر کے
خلاف اور یہ میرا تجربہ بہت پرانا ہے، مجھے موقع ملا ہے پاکستان میں بہت کثرت سے دورے کرنے کا۔اس وقت مشرقی پاکستان وہاں بھی جاتا تھا بہت دیہاتیوں میں کثرت سے پھر ہوں اور جہاں جاتا تھا
وہاں اختلافات طے کرنے کی کوشش کرتا تھا تو جب باتیں سامنے آتی تھیں تو یہ میں نے محسوس کیا کہ
بہت ساری جگہ لڑائیوں کا فتنہ گھر سے شروع ہوتا تھا اور رقابت اور شریکے کی بناء پر ایک عورت اپنے
خاوند کو کہتی کہ فلاں نے میری بے عزتی کر دی، فلاں میری چچازاد بہن نے یہ کہا فلاں کی بیوی نے مجھے
اس طرح دیکھا فلاں نے مجھے طعنہ دیا اور وہ پھر مشتعل ہو کے اس کے خاوند سے باہر جا کر لڑتا تھا۔ایک
دفعہ ڈھا کہ میں تو معاملہ اتنا خطرناک ہو گیا تھا کہ لگتا تھا کہ ساری جماعت پھٹ جائے گی۔اس وقت
مجھے بڑا گھبرا کر ایک منتظم نے کہا کہ باہر بڑا فساد ہونے لگا ہے بہت سخت اشتعال پیدا ہو گیا ہے۔میں
باہر گیا ان کو جا کر تسلی دی ، آرام سے پہلے بٹھایا ، پھر میں نے ان کے نمائندے بلوائے ان سے پوچھا کیا
بات ہے آخر پر وہی چھوٹی سی بات نکلی کہ کسی عورت نے کسی اور عورت کے متعلق اپنے خاوند سے بات
کر دی اور اس نے پھر اپنے خاوند سے غصے میں آکر کہا کہ یہ اس نے میری شکایت کی ہے، پھر خاوند
کے حمایتی دونوں طرف سے اکٹھے ہونے شروع ہوئے ، پھر عورتوں کے حمایتی اکھٹے ہونے شروع
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطاب
۱۳۸
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
ہوئے۔یہ جہالت ہے جس کے خلاف قرآن کریم نے یہ اعلان فرمایا ہے کہ دیکھو ہم نے مومنوں کو
بھائی بھائی بنایا ہے، مومنوں کو بھائی بھائی ہی رکھنا لعلکم ترحمون تاکہ تم پر خدا رحم کرے۔اس کا
مطلب یہ ہے کہ ہر وہ شخص خواہ وہ مرد ہو یا عورت جو ایسی باتیں کرے کہ جس کے نتیجے میں مومنوں کے
درمیان اختلاف پیدا ہوں اور بھائی بھائی نہ رہیں وہ خدا تعالیٰ کے رحم سے کاٹا جائے گا۔اگر وہ عورت
ہے وہ بھی خدا کے رحم سے کائی جائے گی۔اس سے آپ کو یہ مضمون سمجھ لینا چاہئے کہ بعض دفعہ آپ کی
دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں۔آپ لوگ مجھے بھی لکھتے ہیں کہ ہم تو بہت روئے بہت گریہ وزاری کی۔کئی لوگوں کی ہو بھی جاتی ہیں ہم سے پتہ نہیں خدا کو کیا نکار ہے کہ وہ ہماری دعائیں نہیں سنتا حالانکہ اللہ تو
سب کے ساتھ ہے۔اس کے بعض اصول بعض دفعہ توڑے جاتے ہیں اور یہ مضمون تو بہت وسیع ہے۔میں نے خطبات میں اس پر کئی دفعہ روشنی ڈالی ہے لیکن یہ نہ ختم ہونے والا مضمون ہے۔دعا کیوں قبول
ہوتی ہے کیوں نہیں ہوتی قبولیت کے لئے کیا طریق ہیں اور کیا ہونے چاہئیں، اس وقت تو میرا یہ
مضمون نہیں ہے۔یہ بات میں آپ کو بتا دوں کہ جہاں خدا نے یہ فرمایا ہے کہ یہ کام کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے
اگر وہ کام نہیں کریں گی تو اس کا برعکس بھی صادق آئے گا اور جو شخص خدا کی اس بات پر دھیان نہیں دیتا
وہ رحم سے کاٹا جائے گا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مضمون کو کھول کر بیان
فرمایا ہے مختلف طریق پر
مختلف جگہوں پر کہ مَن لا يرحم لَا يُرحم کہ جو رحم نہیں کرتا اس پر بھی رحم نہیں کیا جائے گا ، اس لئے یہ
مضمون بڑا وسیع ہے کہ کن باتوں پر آپ خدا کے رحم سے کائی جاسکتی ہیں۔ایک مضمون عورت کے ساتھ خاص تعلق رکھتا ہے اور وہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے
فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے وہ جسم کا عضو جس میں بچہ بنتا ہے اس کا نام رحم رکھا جو ر ، ح ہم سے ہے اور خدا
تعالیٰ نے اپنی صفت رحمانیت بھی ان تین حرفوں سے بنائی ہے یعنی ر، ح ، م اور اس میں بڑا وسیع مضمون
ہے۔آنحضرت نے ایک سمندر بند کر دیا ہے اس کوزے میں۔آپ نے فرمایا کہ یاد رکھو جو رحمی رشتوں کو
کاٹتا ہے وہ رحمن خدا سے بھی اپنا تعلق منقطع کر لیتا ہے اس لئے یہ خدا کے رحم کو حاصل کرنے کا مضمون
بہت وسیع مضمون ہے، اس کی کنہ کو اس کی حکمت کو سمجھیں تب آپ
کو پتہ چلے گا کہ بعض دفعہ کیوں آپ پر
رحم نہیں کیا جاتا۔اللہ کسی پر ظلم کرنے والا نہیں اس نے خوب کھول کر ان باتوں کو سمجھا دیا ہے جو بہنیں
اپنے رحمی رشتوں کو کاٹنے کی کوشش کرتی ہیں خواہ وہ بطور ساس ایسی کوشش کریں، خواہ وہ بطور بہوا یسی
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۳۹
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
کوشش کریں، خواہ بہن بھائی کے رشتوں پر حملہ آور ہو یا بھائی بہن کے رشتوں پر حملہ آور ہو، جہاں
جہاں بھی آپ نے ایسی کوشش کی کہ رحمی رشتوں کو قطع کرنا شروع کیا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ خدا کے رحم سے تم لوگ کاٹے جاؤ گے۔ساتھ ہی اس میں آپ کا اعزاز بھی دیکھیں کتنا ہے فرمایا رحم کا
نام خدا نے اپنی رحمانیت کے مطابق رکھا ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ رحمی رشتوں کے نتیجے میں رحم پھیلنا
چاہئے اور طبعی بات یہی ہے کہ ان رشتوں کے نتیجہ میں آپس میں سوسائٹی میں محبت پھیلنی چاہئے جہاں
کہیں آپ اس مضمون کو بھلا دیں گی اور بھلا دیتی ہیں اکثر وہاں آپ کو یہ محسوس نہیں ہوتا کہ آپ کس بات
سے محروم ہورہی ہیں۔آپ سمجھتی ہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔میرے خاوند نے میری تائید کر دی یا ساس سمجھتی
ہیں میرے بیٹے نے میرا ساتھ دے دیا اور اس طرح فساد بھی ہو گیا تو فرق نہیں پڑا لیکن اس محرومی کا آپ
کو خیال ہی نہیں آتا کہ دنیا کے رشتوں نے تو آپ کا ساتھ دے دیا لیکن خدا نے آپ کا تعلق کاٹ دیا اور
اس کا اعلان کر دیا ہے کہ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ اگر تم بھائی چارے کو فروغ دوگی بڑھاؤ گی اور محبتیں
پھیلاؤ گی تو یا درکھو خدا تم پر رحم کرے گا اور رحمت کا سلوک فرمائے گا اگر اس کے برعکس کام کرو گی تو خدا کی
مت سے کاٹی جاؤ گی۔مردوں پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے لیکن چونکہ رحم والی حدیث بتلا رہی ہے کہ
عورت کے ساتھ اس مضمون کا گہرا تعلق ہے اس لئے میں خاص طور پر اس آیت کی تشریح آپ کے سامنے
کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کے سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق بخشے۔آمین
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ
(الحجرات :۱۲)
پھر آپ نے فرمایا ( ترجمہ ) اے لوگو! جو ایمان لائے ہو کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے اور
یہ بات بھی خاص طور پر پاکستان سے آنے والوں کو پیش نظر رکھنی چاہئے جہاں تک میں نے مطالعہ
کیا ہے مغربی قوموں میں آپس میں ایک دوسرے سے تمسخر کا رجحان نہیں پایا جاتا سوائے اس کے کہ
بعض قومی رقابتوں کے نتیجہ میں وہ ایک دوسرے کے خلاف بعض مذاق بناتے ہوں اس لئے اس پہلو
سے یہ آیت ان پر بھی اطلاق پاتی ہے مثلاً انگریز جب جرمن کی بات کرے گا تو کہے گا گو بھی کھان،
پنجابی میں کہتے ہیں نا گو بھی کھان کہ گو بھی کھانے والی قوم ہے اور اسی طرح جرمن فرانسیسی انگریزوں
کے اوپر مذاق کرتے ہیں۔انگریز پھر آئرش پر مذاق کرتے ہیں، سکائش کے خلاف لطیفے بنائے ہوئے
ہیں۔یہ مضمون ہے جس کو قرآن کریم کھول کر بیان کرتا ہے کہ جہالت کی باتیں ہیں، لغو باتیں ہیں
حضرت خلیفہ آسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۴۰
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
مومن کی شان نہیں ہے کہ ایسی باتیں کرے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں یعنی پاکستان میں اور
ہندوستان میں بھی بہت کثرت کے ساتھ یہ بیماری پائی جاتی ہے۔پنجاب کا معاشرہ تو ہندواثرات کے
نیچے بالکل قومی بندھنوں میں جکڑا جا چکا ہے۔ایک راجپوت ہے وہ آرائیں کے متعلق باتیں کرے گا۔ایک آرائیں ہے وہ کسی اور قوم کو مذاق کا نشانہ بنائے گا۔کوئی جولا ہے پر باتیں ہورہی ہیں کوئی اس پر لطیفے
بنائے جار ہے ہیں، میراثی کے اوپر کوئی میراثی دوسروں پر بنارہا ہے ،لطیفوں میں خصوصاً جو پنجاب میں
لطیفے بنتے ہیں آپ اکثر قومی رجحانات دیکھیں گے کوئی لطیفے کشمیری قوم پر ہیں، کوئی پٹھان قوم پر ہیں، کوئی
زمینداروں جائوں کے اوپر ہیں کوئی قوم نہیں ہے بچی ہوئی جس کے اوپر لطیفے نہ بنائے گئے ہوں۔چنانچہ قرآن کریم فرمارہا ہے کہ ایسی جہالتوں میں نہ مبتلا ہو اس کے نتیجے میں تمہارے تعلقات
کاٹے جائیں گے۔خدا کے نزدیک کوئی قوم کسی دوسری قوم سے بحیثیت قوم فضیلت نہیں رکھتی ، زمیندار
اپنی جگہ اور میراثی اور جولا ہے یہ سارے اپنی جگہ یہ سارے قوم کی خدمتیں کرنے والے مختلف پیشوں میں
بٹے ہوئے لوگ ہیں اور جہاں تک ان کی عزت کا تعلق ہے ، قرآن کریم فرماتا ہے تم میں سے جو تقویٰ
میں آگے ہے وہی معزز ہے۔اگر کوئی جولاہا زیادہ متقی ہے تو وہی معزز ہے اور یہ بات یادرکھیں یہ جو کہا جاتا
ہے کہ جولا ہے بے وقوف ہوتے ہیں۔میرا تجربہ یہ ہے کہ بے وقوف وہ ہوتا ہے جو خدا سے دور ہے اور جو
خدا کے نزدیک ہوا سے عقل ملنی شروع ہو جاتی ہے خواہ وہ کسی قوم سے بھی تعلق رکھتا ہو۔جماعت احمدیہ میں بھی بعض علماء مختلف قوموں سے آئے اور بعض جاہلوں نے ان کو مذاق کا
نشانہ بنایا لیکن ہم جانتے ہیں کہ بعض جولا ہے ان میں سے اتنے عقلمند ثابت ہوئے کہ دوسری قوموں
کے بڑے بڑے فرزانوں کے اوپر ان کو فتح نصیب ہوئی کیونکہ متقی تھے۔چنانچہ قرآن کریم کا یہ فرمان
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتَقُكُم بالکل سچا ہے سو فیصدی درست ہے۔عقل تقویٰ
سے آتی ہے خدا سے دوری کے نتیجے میں عقل نہیں آیا کرتی۔چنانچہ یہ دعوی کہ یہ لوگ عام لوگ ہیں
بے چارے جن کی نہ قو میں نہ دنیاوی عزتیں ہیں یہ بے وقوف ہوتے ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے یہ دعویٰ
اسلام کے دشمن جہلاء کیا کرتے ہیں وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا أَمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ
كَمَا أَمَنَ السُّفَهَاء ترجمہ۔جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اے لوگو! ایمان لاؤ جس طرح عوام الناس
ایمان لائے ہیں تو آگے سے جواب دیتے ہیں عوام الناس کی کیا حیثیت ہے ہم تو معزز لوگ ہیں ، ہم
صاحب فہم اور صاحب عقل لوگ ہیں۔کیا ہم اسی طرح ایمان لائیں جس طرح یہ بے وقوف لوگ ایمان
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۴۱
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
لائے ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَكِنْ لَّا يَعْلَمُونَ (البقرة :١٤)
خبر دار یہی بے وقوف ہیں ان کو پتہ نہیں دوسری جگہ فرمایا اولو الباب وہ لوگ ہیں جو خدا کی محبت میں
راتوں کو جاگتے ہیں، کروٹیں بدلتے ہیں تو اس کو یاد کرتے ہیں، کھڑے ہوتے ہیں تو یاد کرتے
ہیں، بیٹھتے ہیں تو یاد کرتے ہیں، کائنات پر نظر ڈالتے ہیں تو غور کرتے رہتے ہیں کہ خدا نے کیوں پیدا کیا
کس لئے پیدا کیا۔یہ اولوالا لباب ہیں یہ صاحب فہم اور صاحب عقل لوگ ہیں۔اس لئے یہ جو میں آپ
کو بتا رہا ہوں کہ عقل تقویٰ سے آتی ہے یہ قرآن کریم کے ایک ارشاد کے مطابق بتارہا ہوں۔قرآن کی
گواہی اس بات پر ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ حقیقت میں بلا استثناء تمام دنیا پر نظر ڈالیں کچی عقل خدا
کے تقویٰ کے بغیر نصیب نہیں ہوتی۔اب آپ دیکھ لیجئے کہ ان قوموں نے کتنی ترقیاں کی ہیں بظا ہر آپ
ان
کو عقل مند سمجھ رہے ہیں، آپ جانتی ہیں کہ دنیا ایجادات میں ،سائنس میں فلسفوں میں یہ تو میں کتنا
آگے بڑھ گئی ہیں لیکن آخری نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہر کچھ عرصے کے بعد اس طرح آپس میں لڑتی ہیں
جاہلوں کی طرح کہ حیوانوں
کو بھی ظلم میں پیچھے چھوڑ جاتی ہیں۔اس ملک میں جہاں ہم آج بیٹھے ہوئے ہیں اس ملک میں اتنے مظالم ہوئے ہیں کہ آپ اس
کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔وہ تاریخ جو دوسری جنگ کی ہے اگر آپ اس کا مطالعہ کریں تو آپ کا دل
بیٹھنے لگے گا۔چند سطروں سے زیادہ آپ ان کتابوں کا مطالعہ نہیں کرسکتیں۔جن میں وہ واقعات محفوظ
ہیں کیسے کیسے ظلم یہاں کئے گئے اور پھر جب دوسری قومیں ان پر غالب آئیں تو انہوں نے بھی ایسا
بہیمانہ سلوک کیا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے کہ یہ صاحب فہم، صاحب عقل لوگ ہیں۔یہ ان کی
ساری محنتوں کا ماحصل اور ثمرہ ہے۔پس حقیقت میں کچی عقل تقویٰ سے آتی ہے اور اس کے بغیر کوئی
عقل نہیں ہے۔اس بات کو اچھی طرح یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لَا يَسْخَرُ قَوْمُ مِنْ قَوْمٍ
عَلَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءِ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا
منهن (الحجرات :۱۲) اس مضمون کا اس بات سے تعلق ہے جو میں بیان کر رہا ہوں۔فرمایا اے لوگو! جو
ایمان لائے ہو کوئی قوم کسی دوسری قوم سے تمسخر نہ کرے عَلَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ
کیونکہ یہ ہوسکتا ہے کہ وہ اس سے بہتر ہو جائیں جس سے آج تمسخر کیا گیا ہے خدا ان کو بلندی عطا کر دے
اور جو تمسخر کرنے والے ہیں ان کی حیثیت کچھ باقی نہ رہے پھر خصوصیت سے فرمایا یہاں باوجود اس کے
کہ پہلے بھی عورتیں شامل ہیں لیکن معلوم ہوتا ہے خصوصیت سے عورتوں میں جو یہ رجحان پایا جاتا ہے اس
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
مسیح مہ
۱۴۲
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
لئے فرمایا وَ لَا نِسَاءِ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ اور کوئی عورت کسی عورت
سے تمسخر نہ کرے یعنی اس کو نیچا نہ دکھائے ، اس کے اوپر ایسے لطیفے نہ گسے جس سے اس کی تحقیر مراد ہو، یہ
ہے تمسخر سے مراد عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ یا درکھو ہوسکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہو جائیں۔اس میں دو باتیں بیان ہوئی ہیں یہ نہیں فرمایا کہ وہ ضرور بہتر ہو جائیں گی عسی فرمایا ہے بعید نہیں عین
ممکن ہے کہ وہ اس سے بہتر ہو جائیں اس میں دو مضمون خاص طور پر ذہن نشین کرنے چاہئیں۔اول یہ
کہ ایسی عورتیں جن کے اوپر زیادتی ہو وہ اگر خدا کی خاطر صبر کریں گی تو یقیناً خدا ان کو بہتر کر دے گا اس
میں کوئی شک نہیں اس لئے یہ نہیں فرمایا کہ لازم ہو جائیں گی۔اگر وہ آگے سے ویسی باتیں کریں گی یا
زیادتیاں شروع کر دیں گی اور اسی طرح زبانیں دراز کریں گی ، تو اس آیت کا اطلاق ان پر نہیں ہوگا۔اس لئے جو مظلوم ہے اگر وہ خدا کی وجہ سے خدا کی محبت اور اس کی رضا کی خاطر صبر سے کام لیتا ہے تو پھر
بات آگے نہیں بڑھتی اور اللہ تعالیٰ نے یہ ضمانت دے دی ہے کہ ہم اسے بہتر کر دیں گے۔دوسرا یہ
مضمون ہے کہ اگر وہ عورتیں نیک ہیں اور متقی ہیں تو ان کو ویسے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ایسی قومیں
جو تقویٰ میں آگے بڑھ جائیں وہ پھر غالب آجایا کرتی ہیں۔ان کو خدا بہتر کر دیا کرتا ہے۔چنانچہ اسلام
کی پہلی تاریخ میں آپ دیکھ لیجئے عرب قوم کو خدا نے کہاں سے اٹھایا اور کہاں تک پہنچایا۔یہ قوم بھی
جیسا کہ قرآن کریم نے گواہی دی ہے، دوسری قوموں کے تمسخر کا نشانہ تھی۔عربوں کے متعلق لوگ کہا
کرتے تھے یہ جہلاء ہیں ان پڑھ اجڑ جس طرح پنجابی لوگوں
کو بھی کہتے ہیں پنجابی ڈھگا، مطلب یہ ہے
کہ پنجابیوں
کو زیادہ عقل نہیں ہوتی ، موٹے دماغ کے لوگ ہیں اور خاص طور پر یو پی والے پنجابیوں کا یہ
مذاق اڑاتے ہیں، یہ بھی قومی مذاق ہے، بہر حال مذاق اڑا رہے تھے۔دیکھیں خدا نے پنجابیوں کو
فضیلت دی نا یہاں پر اور انہی میں سے نبی بنادیا بالکل یہی مضمون ہمیں قرآن کریم میں ملتا ہے یہ وہ
مضمون ہے جو اس مضمون سے ملتا جلتا ہے، فرماتا ہے:
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ
وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ
قَبْلُ لَفِي ضَلالٍ مُّبِينٍ وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
(الجمعه : ۳-۵)
حضرت خلیفتہ امسح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۴۳
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
فرمایا کہ ٹھیک ہے عرب جہلاء تھے مگر دیکھو انہی جہلاء میں سے دنیا کا سب سے بڑا عالم خدا
نے پیدا کر دیا۔ایسا عالم جو دوسروں کا معلم بن گیا اور محض ظاہری علم نہیں دیتا بلکہ انہیں تقویٰ بھی عطا کرتا
ہے، انہیں نیکی عطا کرتا ہے، عقلوں کی جڑ عطا کرتا ہے اور حکمت بھی انکو سکھاتا ہے۔یہ وہ مضمون ہے جو
اس مضمون سے ملتا جلتا ہے جو یہاں بیان ہوا کہ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو جن پر تم آج تمسخر اڑا رہے ہو
ہوسکتا ہے کل بہتر کر دے۔چنانچہ اس کی ایک مثال عرب میں آپ کے سامنے ظاہر ہوئی دوسری اس
دور میں پنجاب میں آپ کے سامنے آئی یہ دونوں تو میں ایسی تھیں جن کو باہر کے لوگ اجڑ ، بے وقوف اور
جاہل کہا کرتے تھے اور انہی میں سے خدا نے دنیا کا معلم اور دنیا کوحکمتیں سکھانے والے پیدا کر دئیے۔چنانچہ فرمایا ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ یہ خدا کا فضل ہے
جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور جب خدافضل عطا کیا کرتا ہے تو یہ نہیں دیکھا کرتا کہ کوئی جولاہا ہے یا
میراثی ہے یا موچی ہے یا لوہار ہے یا زمیندار ہے ترکھان ہے یا قریشی ہے یا سید ہے یا مغل ہے یا
پٹھان۔خدا کے نزدیک ان قوموں کی کوئی حیثیت نہیں، سب انسان ہیں۔وہی معزز ہے جو متقی ہو
اور جو تقویٰ اختیار کرے اس پر خدا افضل فرماتا ہے اور اتنے فضل فرما دیتا ہے کہ ساری دنیا ان کو رشک
سے دیکھنے لگتی ہے فرمایا وَلَا نِسَاء مِنْ نِسَاء عورتیں بھی یاد رکھیں کہ اپنی بہنوں سے تمسخر نہ کیا
کریں اوران
کو نیچا نہ دکھایا کریں۔پھر فرمایا وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (الحجرات :۱۲) کہ تم
ایک دوسرے کے اوپر طعن نہ کیا کرو۔انفسکم کا ترجمہ عموماً آپ کو ملتا ہے مگر ایک دوسرے مگر اس میں
خاص طور پر یہ مفہوم پیش نظر رکھنا چاہئے انفسکم کا مطلب ہے اپنے اوپر خود اپنے لوگوں پر ظلم نہ کیا
کرو کیونکہ اس کا نقصان تمہیں پہنچے گا۔اگر انسان اپنے اوپر حملہ کرے تو آپ زخمی ہوگا۔مراد یہ ہے کہ یہ
خود کشی ہے۔تم سمجھتی ہو کہ تم دوسری عورتوں کا مذاق اڑار ہی ہو اپنی ساتھیوں اور بہنوں پر لیکن بحیثیت قوم تم
اپنے آپ کو ذلیل کرتی چلی جاتی ہو اور اس کا قومی نقصان
تمہیں پہنچے گا۔ولا تنابزوابالالقاب اور نام
نہ رکھا کرو یعنی بیہودہ چڑانے والے نام جیسے کہتے ہیں چھٹکل ہے ، قد چھوٹا ہے بے چاری کا۔بونی ہے
یا کوئی کالی کلوٹی ہے، جشن ہے، جھینگی ہے، یہ ہے، وہ ہے، اللہ تعالیٰ نے جس طرح کسی کو پیدا کر دیاوہ بے
اختیار ہے اور بے اختیار پر حملہ سب سے ذلیل چیز ہے۔قوموں میں تو کچھ اختیار بھی ہوتا ہے انسان ترقی
کر جاتا ہے محنت کر کے لیکن خدا نے بعض لوگوں کو بعض حالتوں میں پیدا کیا اس کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۴۴
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
فرمایا کہ یہ بہت بری حرکت ہے کہ تم ایسی کمینی با تیں شروع کر دو کہ کسی پر طعنہ زنی کے طور پر
اور خاص طور پر اس کے نام، اس کی شکلوں کے مطابق، اس کے رنگوں کے مطابق ،اس کے حلیے کے
مطابق رکھنے شروع کر دو اور سمجھو کہ میں نے کمال کر دیا یہ ایسا گناہ ہے جس کو خدا شدید نفرت کی نگاہ سے
دیکھتا ہے، اور جب خدا کسی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اس کی دونوں زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں۔نہ
اس دنیا کا رہتا ہے ، نہ اُس دنیا کا رہتا ہے۔یہ بیماری بھی بدقسمتی سے ہمارے پنجاب میں بڑی نمایاں
طور پر پائی جاتی ہے اور اکثر یہاں جو خواتین تشریف لائی ہیں، جو خاندان ہیں میں جانتا ہوں چونکہ
پنجاب میں زیادہ مظالم ہوئے ہیں اس لئے پنجاب ہی سے آئی ہیں اور ان بیماریوں کو یہاں ساتھ لے
آئی ہیں۔کیونکہ مجھے علم ہے کہ یہی شکایتیں، یہی تکلیفیں یہاں بھی موجود ہیں اور آپ میں سے جو
ناراض ہو یا جس سے ناراض ہو اس کے خلاف مجھے خط لکھ دیتا ہے اور اب مجھے پتہ نہیں کس حد تک وہ
خط سچا ہے لیکن بعض دفعہ دوسرے شخص کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ میرے خلاف کیا شکایت ہوئی ہے۔بعض
دفعہ ایک بہو اپنی ساس کے خلاف لکھ رہی ہے بعض دفعہ ایک ساس ہے جو بہو سے تنگ آئی ہوئی ہے۔یہ جو یک طرفہ شکایتیں ہیں یہ بھی اسلام کی تعلیم کے خلاف ہو جاتی ہیں کیونکہ دو احمدی
بچیاں ہیں، ایک سمجھ لیں بچی ہے اور ایک خاتون ہیں بڑی عمر کی۔دونوں کی آپس میں کوئی لڑائی ہے تو
مجھے تو پتہ نہیں کیا لڑائی ہوئی میں نہیں جانتا کہ کس نے کس پر ظلم کیا بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ دونوں
اپنے آپ کو مظلوم سمجھ رہی ہوتی ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی آپس کی دشمنیاں بڑھتی چلی جاتی ہیں اور
گھر برباد ہو جاتے ہیں۔مجھے اگر لکھا جائے تو یہ لکھنا چاہئے کہ کوئی کمیشن مقرر کریں جو تحقیق کر کے
رپورٹ کرے یا اصلاح کی کوشش کرے اور پھر آپ کو بتلائے کہ کس کی غلطی تھی اور کس حد تک اصلاح
ہوگئی ہے، یہ تو جائز بات ہے لیکن یکطرفہ کان بھرتے چلے جانا اور بعض دفعہ آٹھ آٹھ دس دس بعض دفعہ
چودہ چودہ صفحے کی چٹھیاں مجھے ملتی ہیں۔ایک عورت نے دوسرے خاندان والوں کے خلاف بڑی
تکلیف دہ باتیں لکھی ہوتی ہیں اگر وہ بچی ہیں تو بڑی قابل رحم حالت ہے ان کی۔اس میں کوئی شک نہیں
لیکن اگر کا لفظ کس طرح حل ہو جب تک میں دوسرے فریق کی بات نہ سن لوں اور میرے پاس اتنا وقت
ہے، نہیں کہ ساری دنیا کی جماعت کے دوسرے کام بھی کروں اور پھر ہر جگہ جہاں کسی عورت کی کسی
دوسرے سے لڑائی ہو اس کے سارے قصے سنے بیٹھ جاؤں۔یہ تو ہو نہیں سکتا اس کے لئے نظام جماعت
مقرر ہے۔دو میں سے ایک طریق آپ اختیار کر سکتی ہیں آپ کا جائز حق ہے۔یا تو مطالبہ کریں کہ
حضرت خلیفہ انسخ الرابع کے مستورات سے خطاب
۱۴۵
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
ہمارے متعلق کوئی تحقیقاتی کمیشن بیٹھے جو صلح کی کوشش کرائے اور اگر صلح نہیں ہوسکتی تو پھر ایک فریق
جو نا جائز ظلم کر رہا
ہے اس کے خلاف تعزیری کا روائی ہو یا بالعموم اپنے دکھ کا اظہار تفصیل سے بتائے کہ میں
تکلیف میں ہوں میرے لئے دعا کریں۔اس میں بغیر کسی پر حملہ کئے اپنے درد کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔قرآن کریم اس چیز کو پسند نہیں کرتا جیسا کہ آگے ان آیات میں اس مضمون کو کھولا جائے گا۔اول تو طعن و تشنیع سے پر ہیز ، دوسرے ایک دوسرے کا نام رکھنے سے تو بہ اور اگر آپ نے توبہ نہ کی تو
فرمايا ومن لم يتب فاولئِكَ هم الظالمون اگر آپ نے ان باتوں سے تو بہ نہ کی تو خدا کے
نزدیک آپ ظالم ہیں اور جو ظالم ہو اس پر خدارحم نہیں کیا کرتا وہی لعلکم ترحمون والے مضمون کو
خدا نے مزید کھول دیا ہے کہ اگر آپ نے توبہ کر لی تو ٹھیک ہے ورنہ خدا تعالیٰ آپ پر رحم نہیں کرے گا۔آگے فرمایا:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيْرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ
الظَّنِّ إِثْم وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا
اَ يُحِبُّ اَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ *
وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِيمُ (الحجرات : ۱۳)
اے لوگو! جو ایمان لائے ہو ظن کی عادت اختیار نہ کرو۔ہمیشہ اندازے نہ لگایا کرو کیونکہ اگر تم
نے ظن کی عادت اختیار کر لی تو یا درکھو بعض ظن بڑے سخت گناہ بن جاتے ہیں اور یہ بیماری بھی ایسی ہے
جو مردوں میں بھی پائی جاتی ہے اور عورتوں میں بھی پائی جاتی ہے لیکن اگر کچھ فرق ہے تو میرے نزدیک
عورتوں میں بدظنی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے اس لئے آپ کو میں سمجھا رہا ہوں کہ خدا نے آپ کو جو
فضیلتیں عطا فرمائیں ہیں ان کو اختیار کرنے کے لئے آپ ان کمزوریوں سے بچیں۔یہ معاشرے کو تباہ
کر دیتی ہیں، اور بدظنی ایسی عادت ہے جو بڑھتے بڑھتے پھر اوپر چلتی ہے پہلے آپس میں ایک دوسرے
سے بدظنی شروع کرتے ہیں پھر اور سلسلہ بڑھ جاتا ہے پھر نظام جماعت سے بدظنی پھرا میر سے بدظنی
شروع ہو جاتی ہے پھر بعض دفعہ قاضی سے اپنی عدلیہ سے بدظنی شروع ہو جاتی ہے۔اور اگر جھگڑے
خلیفہ وقت تک پہنچیں تو جن کو بدظنی کرنے کی عادت ہے وہ خلیفہ وقت پر بھی بدظنی کرنے اور زبانیں
دراز کرنے سے کبھی باز نہیں آتے۔ایسے لوگ مجھے معلوم ہیں بعض دفعہ جب تک ان کے آپس میں
جھگڑے نہیں ہوئے اس مضمون کے خط لکھا کرتے تھے کہ ہم تو قربان ہم فدا۔ہمارا مال ہماری دولتیں
حضرت خلیفہ امسح الرابع" کے مستورات سے خطاب
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
آپ کی آپ جس طرح چاہیں تقسیم کرائیں۔جو چاہیں تصرف کریں ہمارا تو کچھ بھی نہیں۔جب ان کا
اپنے بھائی سے جھگڑا ہوا، کسی اور احمدی سے اور قضاء میں اپیل در اپیل ہوکر میرے پاس فیصلہ پہنچا اور
جب میں نے فیصلہ دیا تو ان لوگوں نے لکھنا شروع کیا کہ آپ میں تو انصاف ہے ہی کوئی نہیں۔دعوے
کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں انصاف کو قائم کریں گے اور یہ آپ کا حال ہے۔تو انسان اس وقت آزمایا
جاتا ہے جب وہ خود ان تجارب سے گزرے۔دراصل یہ بیماری پہلے ہی ان لوگوں میں موجود تھی
وہ بدظنی کرنے والے ہیں اور جب تک خود ایسے امتحان میں مبتلا نہیں ہوئے جہاں خلیفہ وقت کو بھی ان
کی بدظنی نے نشانہ بنالیا۔اس وقت تک ان کا پتہ نہیں لگتا تھا۔آپ کے تقوی اور اخلاق کی حالتیں صرف اللہ بہتر جانتا ہے۔جذباتی طور پر آپ کے دل
میں جو محبتیں پیدا ہوتی ہیں نظام جماعت کے لئے ، احمدیت کے لئے ،اسلام کے لئے اس وقت تک
ہیں جب تک آپ کی آزمائی نہیں جاتیں۔جب اختلاف شروع ہوجا ئیں جب فیصلوں کے وقت
آئیں ، جب کسی ایک فریق کے حق میں فیصلہ کرنا پڑتا ہے اور کسی ایک فریق کے خلاف کرنا پڑتا ہے اس
وقت متقی وہی ہے جو بدظنی سے کام نہ لے۔خلیفہ وقت کی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کچھ بھی حیثیت نہیں ، ایک ادنیٰ غلام کا
غلام ہونے پر بھی فخر کرتا ہے۔خود حضور اکرم ﷺ کے اوپر اس قسم کی زبان طعن دراز کی گئی اور قرآن
کریم نے اس
کو محفوظ کیا ہے یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے بدظنی پر اپنے آپ کو چھٹی دے دی تھی چنانچہ
فرمایا کہ بعض رسول
کریم عے پر بھی الزام لگاتے ہیں ، کہ یہ کان ہے لوگوں کی باتیں سنتا رہتا ہے اور
یک طرفہ باتیں سن کر فیصلہ دے دیتا ہے اور یہی الزام ہے جو آج تک اسی طرح چلا آ رہا ہے۔قرآن
کریم فرماتا ہے کان ضرور ہے لیکن تمہارے لئے رحمت اور شفقت کا کان ہے۔تمہارے خلاف باتیں
سنے والا کان نہیں بلکہ تم سے بے انتہا محبت کرنے والا وجود ہے۔اس کان تک جو یہ بات پہنچتی ہے وہ
ناممکن ہے کہ اس کے دل میں یکطرفہ کسی کے خلاف غیظ پیدا کر دے أُذُنُ خَيْرٍ لَّكُم یہ جواب دیا خدا
تعالیٰ نے۔یہ تمہارے لئے خیر کا کان ہے لیکن بدقسمتی سے یہ اس وقت سے یہ بیماری چلی آرہی ہے۔میں نے دیکھا ہے گذشتہ دو خلفاء کے وقت بھی یہی بیماری موجود تھی آج بھی موجود ہے۔پھر قرآن کریم فرماتا ہے بعض ظالم رسول اکرم ﷺ پر یہ تہمت بھی لگاتے تھے کہ مال کے
لحاظ سے کچا ہے یعنی امراء کی ہمدردی کردے گا اور غرباء کو نظر انداز کر دے گا۔مال تقسیم کرنا ہو تو اپنوں کو