نفرت پھیلانے والی معاشرتی برائیوں سے اجتناب اور صلح و محبت کی فضا پیدا کریں
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۴۷
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
زیادہ دے گا۔دوسروں کو کم دے گا۔اتنا ظالمانہ الزام حضرت اقدس رسول کریم ﷺ پر کہ کوئی آدمی
سوچ بھی نہیں سکتا وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا۔آج اتنے مستشرقین ہیں اسلام پر حملہ کرنے والے، اور
سینکڑوں سال سے کر رہے ہیں لیکن ایک ظالم سے ظالم مستشرق
کو یہ توفیق نہیں ملی یہ بدبختی نصیب نہ
ہوئی کہ حضور اکرم ﷺ پر یہ حملہ کرے کہ مال کی وجہ سے یا امیروں کی وجہ سے وہ اپنے فیصلے بدلتا تھا
لیکن اس زمانے میں ایسی توفیق ملی۔اس کا مذہب سے تعلق ہے گہرا، اور قرآن کریم یہ ساری باتیں
کھول کر آپ کے سامنے رکھ رہا ہے، کہ یہ ٹھوکریں ہیں اگر تم نے ترقیاں کرنی ہیں، اگر تم نے خدا کی
طرف آگے بڑھنا ہے، اگر تم نے خدا کی محبت میں بلند مقامات حاصل کرنے ہیں تو پھر ان گرنے کی
جگہوں سے بچ کر چلناور نہ کسی ٹھو کر میں تم آکر ہلاک ہو سکتی ہو یا ہو سکتے ہو۔الله
آنحضور ﷺ کے زمانے میں ایک واقعہ ایسا ہے جس کا قرآن کریم میں اشارہ موجود ہے
تفصیل نہیں ملتی۔وہ واقعہ یہ ہے کہ جب حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کواللہ تعالیٰ نے مکہ پر فتح نصیب
فرمائی اس کے بعد اور بھی مغازی ہوئے ، مقابلے ہوئے غیروں سے اور اسلام کو فتح کے نتیجے میں کچھ
دولتیں بھی ملیں۔آنحضرت مہ جب دولت تقسیم کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تو آپ نے وہ ساری
دنیا کی مال ودولت اور نعمتیں مکے والوں میں اور مہاجروں میں تقسیم کرنا شروع کر دیں، تمام انصار
صلى
الله
خاموش کھڑے رہے کسی کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں آئی کہ نعوذ باللہ رسول کریم ﷺ ان سے
کسی قسم کی نا انصافی کر رہے ہیں لیکن ایک بد بخت اس وقت بھی ایسا تھا جس نے اعتراض کیا کہ انصار
کی تلواروں سے ابھی بھی خون لگا ہوا ہے یعنی قربانیاں تو انصار نے دیں اور جب دولتیں تقسیم کرنے کا
وقت آیا تو اپنے رشتہ داروں میں یعنی مکہ والوں میں تقسیم کر دیں۔اس وقت آنحضرت ﷺ کو شدید
تکلیف پہنچی۔آپ نے سب کو اکٹھا کیا اور کھڑے ہو کر ایک بہت ہی دردناک تقریر فرمائی۔انصار کو
مخاطب کرتے ہوئے خصوصیت کے ساتھ اور اس میں ایک خاص طور پر درد کا اظہار ملتا ہے وہ ایسا عجیب
ہے کہ قیامت تک کے لئے وہ کلام آنحضرت کا ایک خاص شان کے ساتھ ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔آپ
نے انصار کو مخاطب کر کے بعد میں فرمایا کہ اے انصار! تم نے یہ کیوں نہ سوچا میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ
میں مکہ کو چھوڑ کر تمہارے ساتھ چلا جاؤں گا اور ان انصار میں جا کر ساری زندگی بسر کروں گا اور پھر واپس
اپنے وطن نہیں رہونگا جو میرا وطن ہے۔اس وقت تم نے یہ نظارہ کیوں نہ سوچا کہ بعض لوگ مال و دولت
ہانک کر اونٹوں پر ، گھوڑوں اور گدھوں پر مکے کی طرف لے جارہے ہیں اور خدا کا رسول محمد مصطفی علی
حضرت خلیفہ انسخ الرابع کے مستورات سے خطاب
مسیح
۱۴۸
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
تمہارے ساتھ تمہارے وطن جا رہا ہے۔کیا تم پسند نہیں کرتے کہ یہ نظارہ ہو کہ بجائے اس کے کہ دنیا کے
مال و دولت تمہارے ساتھ جارہے ہوں اور خدا کا رسول ﷺ تمہیں چھوڑ کر دوسری طرف جارہا
ہو۔روایت کرنے والے بیان کرتے ہیں یوں معلوم ہوتا تھا جیسے بکرے ذبح کئے جارہے ہیں اس قدر
کہرام مچ گیا درد کا اور انصار بار بار کہتے تھے یا رسول اللہ ! خدا کے لئے ہمیں معاف کر دیں۔ہم نے ہرگز
نہیں یہ سوچا، ایک بد بخت، ایک بدنصیب ہے جس نے ہم سب پر داغ لگا دیا تو ایسے ایسے بھی ظالم تھے
جنہوں نے آنحضرت عملے پر اموال میں الزام لگائے بدظنی کی یہ آخری انتہا ہے۔حضرت مصلح موعود کا مجھے یاد ہے ایک دفعہ آپ نے خطبہ میں فرمایا کہ میں کیا کروں مجھے کچھ
سمجھ نہیں آتی اگر میں کسی امیر کی دعوت میں چلا جاؤں تو لوگ کہتے ہیں دیکھو یہ ان سے رعایت کرتا
ہے۔اگر امیر کے حق میں فیصلہ ہو جائے مقدمے میں تو کہتے ہیں دیکھونا امیر آدمی تھا وہ تحفے دیتا ہوگا
اس لئے اس کے حق میں فیصلہ ہو گیا۔اور اگر غریب کے چلا جاؤں تو لوگ کہتے ہیں ایسا حریص ہے
غریبوں کی دعوت بھی نہیں چھوڑتا۔ان کے کھانے کے لئے بھی ضرور پہنچ جاتا ہے، کیا کروں میں نہ جاؤں
تو تم کہتے ہو متکبر اور غریبوں کے پاس نہیں جاتا۔اگر کسی امیر کے پاس نہ جاؤں تو کہتے ہیں ہم سے
بدسلو کی ہورہی ہے ہمارا قصور کیا ہے اگر خدا نے ہمیں دولت دی ہے تو تمہیں کوئی حسن ظنی نہیں ہے اس پر
جس کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔یہ سلسلہ آنحضرت ﷺ کے وقت سے جاری ہے اور آج بھی جاری ہے
آج بھی لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں۔تو فرمایا تم اگر بدظنیاں کرو گے تو اِن بَعضَ الظَّنِ اثم ہلاک ہو جاؤ
گے، بعض تمہاری بدظنیاں تمہیں گناہوں میں مبتلا کر دیں گی اور ایسے شدید گناہ تم سے سرزد ہوں گے جیسے
اس بد بخت انصار میں سے ایک شخص سے سرزد ہوا تھا کہ قیامت تک قرآن کریم میں اس واقعہ کا ذکر
اشارہ موجود ہے۔اور احادیث میں اس کی تفصیل موجود ہے اور جو شخص پڑھتا ہے وہ اس شخص پرلعنتیں
ڈالتا ہے۔اس لئے ان باتوں کو چھوٹی نہ سمجھیں ان کے اندر آپ کی زندگی کے بہت گہرے راز ہیں۔روحانی زندگی سے اگر آپ کو محبت ہے تو اس کلام کی آپ کو اطاعت کرنی ہوگی پورے شرح
صدر کے ساتھ اور پورے غور وفکر کے ساتھ محبت کے ساتھ۔کلام الہی کی نصیحتوں پر آپ
کو عمل پیرا ہونا
ہوگا لیکن افسوس ہے
کہ یہ وہ نصیحتیں ہیں جو بار بار آپ کے سامنے پیش کی جاتی ہیں اور بار بار آپ انکو بھلا
دیتی ہیں یا بھلا دیتے ہیں۔مرد بھی اس میں برابر کے مخاطب ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں عقل دے اور توفیق
عطا فرمائے کہ ان چیزوں سے بچیں۔
حضرت خلیل مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۴۹
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
پھر فرمایا ؤ لَا تَجَسَّسُوا ہر انسان کے لئے اس کے ساتھ خدا تعالیٰ نے ستاری کا پردہ رکھا
ہوا ہے، جب اس کی برائی اچھل کر معاشرے کے سامنے آجائے تو ضروری ہے کہ اس کو پکڑا جائے ،
برائی کرنے والے کو یا سمجھایا جائے یا اگر وہ سزا کا حقدار ہو گیا ہے تو سزادی جائے لیکن اس کے باجود
بہتیرے گناہ گارایسے ہیں اور شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو جس پر اس آیت کا اطلاق نہ ہوتا ہو کہ جن کے
گناہوں پر خدا نے پردہ ڈالا ہو لیکن لوگوں نے تجسس کر کے ان کی کمزوریاں نکالیں اور معاشرے میں
اچھال دیں یہ وہ جرم ہے جس کو خدا تعالی سختی سے منع فرماتا ہے۔فرماتا ہے اگر تم تجسس کرو گے ،اگر تم
اپنے بہن بھائیوں کے اور اپنے عزیزوں کے نقائص تلاش کرو گے اور ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کو نکالو گے تو
اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ پھر اللہ تعالیٰ تم سے اپنی ستاری کا پردہ اٹھالے گا اور سارا معاشرہ دکھوں میں مبتلا
ہو جائے گا۔بہت سارے ایسے خاندان اجڑے ہیں کیونکہ میری نظر بعض قضیوں پر ہے اس لئے میں عملاً
انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ بہت سے خاندان ایسے گذر چکے ہیں کہ جہاں اگر تجسس نہ اختیار کیا جاتا
تو بعض کمزوریاں کسی بچی کی یا کسی مرد کی اپنی جگہ ڈھکی رہتیں اور ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ انہیں معاف کر دیتا
اور ان کی اصلاح کر دیتا لیکن تجس کے نتیجے میں جب وہ ٹنگی کی گئیں تو دوسری طرف سے پھر بغاوت کا
سلوک ہوا اس میں بعض دفعہ معاشرے کے خلاف بغاوت کی اور رفتہ رفتہ معاملہ ہاتھ سے نکل گیا۔تجس کی عادت بھی آپ کو ترک کرنا چاہئے۔وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا اور کوئی اور کسی
کے خلاف ایسی باتیں نہ کریں کہ یک طرفہ حملہ ہو اور اس کو پتہ ہی نہ ہو کہ مجھ پر کیا حملہ ہو رہا ہے یہ آخری
خلاصہ ہے معاشرے کی اصلاح کے لئے جس کی طرف آپ کو غیر معمولی توجہ کی ضرورت ہے۔غیبت کی عادت کے متعلق میں نے بارہا خطبات دیئے مگر مجھے افسوس ہے کہ یہ وہ عادت
ہے اور چسکا ہے جس کو آپ لوگ چھوڑ نہیں سکتے جس طرح Drug Addicts ہوتے ہیں اسی طرح
عورتوں میں خصوصیت کے ساتھ غیبت کی عادت ہوتی ہے، ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا جب تک کسی اور
بہن کے خلاف بات نہ کر لیں۔جب بیٹھتی ہیں اس وقت کوئی باتیں کر رہی ہوتی ہیں ایک دوسرے کے
متعلق۔مجھے اپنے گھر میں بھی تجربہ ہے، جب میری بیوی مجھے بتاتی ہے بعض دفعہ کھانے پہ کہ فلاں
عورت میں یہ کمزوری ہے اور فلاں میں یہ تو میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آج آپ سے کون ملنے آیا تھا اور
وہ نہ بتا ئیں تو میں کہتا ہوں کہ اب آپ کا فرض ہے مجھے بتانا۔آپ کا کوئی حق نہیں کہ یک طرفہ کسی
احمدی خاتون کی بچی کے متعلق یہ بات کریں، صاف پتہ لگ جاتا ہے، بعض دفعہ مجھے یقین ہو جاتا ہے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
کہ فلاں عورت آئی تھی کیونکہ کچھ نہ کچھ تو مجھے لجنہ یو۔کے سے واقفیت ہو ہی چکی ہے اور انکے انداز فکر
سے میں اندازہ لگا لیتا ہوں کہ یہ باتیں فلاں نے کی ہوں گی اور یہ باتیں فلاں نے کی ہوں گی اور یہ لجنہ
میرے ساتھ سامنے بیٹھی ہے ان کو پتہ ہے کہ کون کون کیا باتیں کر جاتا ہے۔ناجائز بات ہے نامناسب
ہے۔خلیفہ وقت کی بیوی کو اس کام کے لئے استعمال ہی نہیں کرنا چاہئے۔اگر یک طرفہ بات وہ کریں
اور میں سن لوں اور کسی احمدی بچی یا عورت کے خلاف میرے دل میں ایک داغ لگ جائے کہ وہ ایسی
ہے، تو اس کا گناہ آپ پر ہوگا۔جنہوں نے یہ باتیں کی ہیں اس لئے میں ان کو روک دیتا ہوں۔میں کہتا
ہوں آپ کے لئے جائز نہیں ہے ایسی باتیں۔آپ مجھ سے یہ باتیں نہ کریں لیکن روکتے روکتے بھی دو
تین باتیں نکل ہی آتی ہیں اس لئے میں ان کو بھی نصیحت کر رہا ہوں اور آپ کو بھی سب کو۔میرے لئے
آپ انصاف میں سب برابر ہیں۔میری بیوی ہو، بہن ہو یا کوئی رشتہ دار ہو مجھے اس میں کوئی تفریق
نہیں ہے ہے غلطی خصوصا معاشرے میں ظلم پھیلانے والی غلطی بہت ہی اہمیت رکھتی ہے اور اس کے نتیجہ میں
قومیں ایک دوسرے سے پھٹ جاتی ہیں۔آج اسلام کو ضرورت ہے آپ سب اکٹھے ہو جائیں۔اسلام کا دشمن ہر اس موقع پر اکٹھا
ہو جاتا ہے جب اسلام کے خلاف خاص طور پر حملے کا وقت ہوتا ہے۔سلمان رشدی کا واقعہ گزرا قطع نظر
اس کے کہ خمینی نے بے وقوفی کی ظلم کیا۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس موجودہ قریب تاریخ میں کبھی کسی بات پر
یورپ اس طرح اکٹھا نہیں ہوا جس طرح سلمان رشدی کے مقابلے میں ایران کو رسوا اور ذلیل کرنے
میں اکٹھا ہوا۔کوئی ایک بڑے سے بڑا واقعہ جو روس میں ہوا ہو یا مشرقی یورپ کے کسی ملک میں یا پولینڈ
میں یا کسی اور جگہ ہوا ہو یا اسرائیل میں جو مظالم ہوتے ہیں وہ ان کی نظر میں آئے ہوں، کوئی ایسا واقعہ
نہیں ہے جس پر سارے یورپ نے مشترکہ طور پر اپنے سارے سفیر اس ملک سے واپس بلا لئے ہوں
لیکن بنیادی طور پر اندر گھسی ہوئی اسلام کی نفرت موجود ہے اور وہ ان لوگوں میں بھی موجود ہے جو د ہر یہ
ہیں، روزمرہ کے معاشرہ میں انہیں کوئی بھی اس بات کا فرق نہیں پڑتا کہ عیسائیت کو کوئی کیا کہہ رہا ہے
اور کیا نہیں کہہ رہا لیکن جہاں اسلام کے خلاف دشمنی کا کوئی سوال پیدا ہو تو سب اکٹھے ہو جاتے ہیں تو
سارا یورپ اسلام کے خلاف حملوں میں اکٹھا ہو جاتا ہے۔آپ ان کو بچانے کے لئے ان تک اسلام کا
صحیح پیغام پہنچانے کے لئے اکٹھے نہیں ہو سکتیں۔کیوں ہر وقت فتنوں میں مبتلا رہتی ہیں، کیوں ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتی ہیں،
حضرت خلیفہ سے الرابع" کے مستورات سے خطاب
مسیح
۱۵۱
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
کیوں ایک دوسرے کے خلاف باتیں سنتی ہیں۔سننا بھی ایسا جرم ہے جیسا کرنا ہے کیونکہ اگر آپ سن کر
حوصلہ افزائی کریں بہنوں کی تو پھر یہ بات آگے چل پڑتی ہے۔پھر اگر سنتی ہیں اور بعض دفعہ دوسروں
تک پہنچاتی ہیں اور اس سے پھر فتنے کی آگ اور پھیل جاتی ہے۔آنحضرت ﷺ نے اس کی مثال
دیتے ہوئے ایک موقع پر یغتب کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ غیبت کیا ہوتی ہے؟ غیبت تو ایسی بات
ہے جیسے کوئی کسی کی طرف تیر چلائے وہ تیر چلے تو سہی لیکن اس کے قدموں میں جاپڑے اس کو نہ لگے
غائبانہ بات جو ہوئی لیکن جو شخص پھر اس بات کو وہاں تک پہنچاتا ہے اس کی مثال ایسی ہے کہ قدموں
سے تیر ا ٹھائے اور اس کے سینے میں گھونپ دے کہ تمہارے لئے آیا تھا میں تمہارے تک پہنچا دیتی
ہوں، گویا امانت ہے میں حق ادا کر دیتی ہوں۔تو فرمایا یہ ہے وہ فتنہ جود وطرح سے مکمل ہوتا ہے۔ایک
غیبت کرنے والا چغلی کھاتا ہے اپنی بہن کی اپنے بھائی کی یا اپنے کسی عزیز کی یا غیر کی اور دوسرا اس کوسن
کر اس تک پہنچاتا ہے شرارت کی نیت سے تا کہ ان کی آپس میں نفرتیں بڑھیں۔یہ دونوں شدید گناہ
ہیں اور قرآن کریم اس کے خلاف اعلان جہاد کرتا ہے۔بڑی شدت کے ساتھ آپ کو ان چیزوں سے
متنفر کرنے کی کوشش فرماتا ہے۔چنانچہ غیبت کی مثال دیتے ہوئے فرمایا:
لَا يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ
b
لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ تَوَّابُ
(الحجرات :۱۳)
رحِيم
کہ کیا تم پسند کرتے ہو ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرنے والوجبکہ وہ موجود نہیں ہوتا۔کیا
تم یہ باتیں پسند کرتے ہو کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاؤ۔اب تمہیں پتا چلا کہ کراہت کیا ہوتی ہے۔فرمایا فکر هتموۀ دیکھا نا تم نے کیسی کراہت محسوس کی لیکن ایسے ہی ظلم ایک تم روحانی طور
پر کر رہی ہو اور تمہیں اس کی کوئی کراہت محسوس نہیں ہے۔مثال دیکھیں کتنی کامل دی ہے، مردہ بھائی
اپنا دفاع نہیں کر سکتا اس بے چارے کو پتہ نہیں ہوتا کہ میرے ساتھ کیا گذر رہی ہے اور مردے کا
گوشت کھانا اس لئے یہاں چسپاں ہوتا ہے کہ آپ جب غیبت کرتی ہیں تو لذت محسوس کرتی ہیں، جس
طرح کھانے میں لذت محسوس کرتی ہیں۔فرمایا ایسی آپ کی بہن یا بھائی یا کوئی عزیز یا غیر جس کو پتہ نہیں
کہ آپ اس کے متعلق کیا باتیں کر رہی ہیں اور اس وقت آپ کو اس میں جو لذت محسوس ہوتی ہے بالکل
ایسی ہی بات ہے جیسے مردہ بھائی کا گوشت آپ کھا رہی ہوں اور لذت محسوس کر رہی ہوں۔جب یہ
حضرت خلیفہ آیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۵۲
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
مثال دی جائے تو آپ کہتی ہیں اف تو بہ تو بہ کراہت والی بات ہے لیکن اسی کراہت میں آپ روزانہ
مبتلا ہوتی ہیں۔صبح کو ، دو پہر کو بھی اور شام کو بھی ،لیکن کچھ خدا کا خوف نہیں کھاتیں اور پھر اس کے نتیجے
میں منافقت پیدا ہو جاتی ہے، بزدلی پیدا ہو جاتی ہے، معاشرہ تباہ ہورہا ہوتا ہے، نظام جماعت بالکل
بیکار اور بے اثر ہو کر رہ جاتا ہے۔ایسے وقت میں آپس میں جب باتیں ہورہی ہوتی ہیں اگر وہ عورت
اتفاق سے نکل آئے تو ایک دم آپ سب شی شی کی آوازیں دے کر خاموش ہو جاؤ خاموش ہو جاؤ اور
بات کو بدلتی ہیں کہ کہیں اس کو پتہ نہ لگ جائے۔یہ بزدلی جو ہے اس سے کردار تباہ ہو جایا کرتے ہیں قوموں کے اور غیبت کا بزدلی سے گہرا
تعلق ہے اگر آپ کو کسی عورت میں کسی بہن میں کسی بھائی میں نقص نظر آئے تو اس کا طریق کیا ہے،
کس طرح ٹھیک کرنا ہے اگر آپ کے دل میں سچی ہمدردی ہے، محبت ہے اور برائی کے خلاف آپ جہاد
کرنا چاہتی ہیں تو یہ طریق نہیں ہے جس کو قرآن کریم نے منع فرما دیا ہے۔اس کا طریق بڑا آسان یہ
ہے کہ جس طرح آپ یہ دیکھیں کہ آپ کی بچی سے اگر کوئی غلطی ہو جائے تو آپ کیا کرتی ہیں ، اس پر
پر دے ڈھانپتی ہیں، غیروں سے چھپاتی ہیں اور علیحدگی میں بعض دفعہ دروازے بند کر کے اس کے
سامنے روتی ہیں کہ کیوں مجھے ذلیل و رسوا کر رہی ہو، خدا کے لئے ہوش کرو۔خاندان کا نام کاٹا جائے
گا۔تمہارے باپ کو پتہ لگے گا تو کیا کہے گا، لوگ ہمارے متعلق کیا باتیں کریں گے، چھپ کر علیحدگی میں
آپ اس سے باتیں کرتی ہیں کہ اور کوئی سن نہ لے۔یہی طریق ہے دراصل جو اسلامی طریق ہے،
معاشرے کی اصلاح کے اس طریق کو اختیار کریں اور اگر کوئی اس طریق پر اصلاح نہیں کرتا تو پھر آپ
کا حق نہیں فرض ہے کہ اس کو بتا کر کہ چونکہ تم ہماری نصیحت سے بالا ہو، ہماری حداثر سے آگے نکل گئی ہو
اس لئے ہم تمہارے متعلق جماعت کے منتظمین کو بتانے پر مجبور ہیں لیکن تمہاری ہمدردی میں مجبوری ہے
اس کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے۔اس طرح اگر آپ یہ طریق اختیار کریں تو یہ جائز ہے، پھر وہ جماعت کے متعلقہ افسران تک
بات پہنچانا غیبت نہیں ہے، بلکہ اگر کسی جگہ یہ بات شروع ہو جائے تو دیکھتے دیکھتے برائیاں اس طرح
کھڑی ہو جائیں جس طرح اچانک بریک لگا دی جاتی ہے ان کا نفوذان کا پھیلاؤ یہ ساراختم ہو جائے
گا۔ان کے چلنے کے رستے بند ہو جائیں گے۔آج بہت ضرورت ہے اسلام کو آپ سب لوگ موحدین کی طرح اکٹھے ہو کر ایک ہاتھ پر
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۵۳
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
اکٹھے ہو جائیں اور نیکی کو فروغ دینے کی کوشش کریں، محبت کو فروغ دینے کی کوشش کریں، ہرگز کوئی
ایسی بات نہ کریں جس سے ایک دوسرے سے نفرت پیدا ہو۔اگر آپ یہ مثالیں اس ملک میں قائم
کریں گی تو جرمن خواتین جو آپ کو چاروں طرف سے دیکھ رہی ہیں ان کے دل میں آپکی نہیں اسلام کی
محبت پیدا ہوگی اسلام کی عظمت ان کے دل میں پیدا ہوگی آپ ان کی بھی معلم بن سکیں گی لیکن
اگر ایسا نہیں کریں گی تو وہ سمجھتی ہیں کہ یہ پناہ لینے کے لئے اپنے اقتصادی مقاصد کی خاطر یہاں پہنچ گئے
ہیں یہ لوگ ہیں تو اس قسم کی تیسری دنیا کے لوگ جو ہم سمجھا کرتے تھے ان سے ہم نے کیا لینا ہے۔وہ
آپ کو ایسی نظر سے دیکھتی ہیں جیسے کوئی بلندی سے نیچے دیکھ رہا ہواور کہتی ہیں کہ ٹھیک ہے ان کے ساتھ
گزارہ کرو لیکن ہم الگ لوگ ہیں اور یہ الگ لوگ ہیں۔لیکن اگر آپ اسلام کے بتائے ہوئے حسن کو
اختیار کریں، اس زیور سے آراستہ ہوں اور دنیا کے حسن کو اس کے مقابل پر اس کو ترجیح دیں تو میں یہ
آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ جو مغربی قومیں ہیں یہ بڑی زیرک ہیں، بڑی باریک نظر سے دیکھنے والی
ہیں یہ لازماً آپ سے محبت کے نتیجے میں اسلام سے محبت کرنے لگیں گی۔جتنے بھی نو مبائعین مجھے ملتے
ہیں میں ان سے پوچھا کرتا ہوں کیوں آپ نے اسلام کی طرف توجہ دی، کیوں تحقیق کا خیال پیدا ہوا؟
الا ما شاء اللہ ہمیشہ ہی یہ جواب ملتا ہے کہ فلاں خاندان کے نیک رویے فلاں بہن کے حسن سلوک اور
اس کی نیک عادات اور اس کی خصلتوں سے متاثر ہوکر ،فلاں مرد کے اعلیٰ کردار سے متاثر ہوکر۔اسلام سے محبت نظریات کے ذریعہ پیدا نہیں ہوگی وہ بعد کی بات ہے پہلے انسان انسان کو
جیتا کرتا ہے،اس میں مذہب کا کوئی سوال نہیں ہوا کرتا۔آپ میں اگر جیتنے کی خصلتیں پیدا ہوں گی تو یہ
قومیں جیتی جائیں گی۔بحیثیت ایک مسلمان خاتون کے آپ کو ایک سنگھار کرنا ہوگا ، وہ سنگھار نہیں جو
سرخی اور پاؤڈر سے تعلق رکھتا ہے، وہ سنگھار جو روح کو حسین بناتا ہے،فطرت کو دلکش بنادیتا ہے،اخلاق
میں دلر بائی پیدا کر دیتا ہے، ایسا حسن پیدا ہوتا ہے کہ ہر انسان اس پر بھیجنے پر مجبور ہوجاتا ہے، یہ وہ کام
ہے جو لجنہ اماءاللہ جرمنی کو کرنا چاہئے اور اگر آپ ان باتوں کو توجہ سے سن کر اپنے پلے باندھیں گی اور
اختیار کرنے کی کوشش کریں گی تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اسلام کی فتح جو بہت دور دکھائی دے رہی ہے وہ
آپ کو بہت قریب نظر آتی دکھائی دے گی۔آپ اسلام کی فتح کے قدموں کی چاپ سن سکیں گی۔اس تیزی کے ساتھ مغرب کو اسلام کے اعلیٰ اخلاق کی ضرورت ہے اور وہ اس کی پیاس
محسوس کرتے ہیں مگر نظریات سے نہیں مانیں گے وہ نمونوں سے مانیں گے اور وہ نمونے آپ نے پیدا
حضرت خلیفہ انسخ الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۵۴
خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء
کرنے ہیں، جو میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اس کی طرف توجہ
کریں گی اور آخری بات میں کہنا چاہتا ہوں کہ اپنا نیک اثر تو آپ سبھی ڈالیں گی اگر آپ میں یہ خوبیاں
پیدا ہوں گی ورنہ آپ ان کے بداثرات ضرور قبول کریں گی۔آپ کی بچیاں جو اندرونی اور روحانی
سنگھار سے غافل ہوں گی وہ بیرونی سنگھار کی طرف متوجہ ہوں گی کیونکہ سنگھا رعورت کی فطرت میں
داخل ہے یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ عورت سنگھار کے بغیر رہ سکے یاوہ اندرونی طور پر حسن پیدا کرتی ہے اور اس
میں عظمت اور وقار پیدا ہوتا ہے اور اس کو ایک کامل اعتماد پیدا ہو جاتا ہے کہ میں اخلاقی لحاظ سے حسین
ہوں اور ظاہری طور پر میری شکل وصورت کی کوئی حقیقت نہیں۔ایسی عورتیں میں نے دیکھی ہیں بچپن
سے میں ان لوگوں سے متاثر ہوا ہوں جن کو کوئی لباس کی پرواہ نہیں ہوا کرتی تھی لیکن ان کی عظمت کردار
ان کو حسین بنائے پھرتی تھی ، جہاں جاتی تھیں مقبول ہوتی تھیں ان کی بڑی عزت کی جاتی تھی بڑا احترام
ہوتا تھا۔وہ عورتیں یاوہ بچیاں جو اس تزئین سے غافل ہیں وہ پھر لازماً دوسری تزئین کی طرف توجہ
کرتی ہیں وہ معاشرے میں نکلتی ہیں اور لوگوں کو اپنی طرف کھینچنا چاہتی ہیں۔غیر مردوں کی نگاہوں کو
دعوتیں دیتی ہیں۔مجور رفتہ رفتہ وہ سوسائٹی جو پہلے ہی اس
قسم کی باتوں کی منتظر بیٹھی ہے ان
کو گھیر لیتی
ہے اور ان کو ختم کر دیتی ہے، ان کی اخلاقی حالتیں تباہ ہو جاتی ہیں، ان کی روحانی حالتیں تباہ ہو جاتی
ہیں ، آنکھوں کے سامنے آپ کی بچیاں آپ کے ہاتھوں سے نکل رہی ہوتی ہیں اور یہاں کے کہ قوانین
ان کو نکلنے کا تحفظ دیتے ہیں، آپ روکنے کی حمایت نہیں کرتے۔پس بڑے خطرے میں آپ مبتلا
ہیں اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ ان سب باتوں کو غور سے سمجھ کر اپنی آئندہ نسلوں کی حفاظت کی خاطر
اس اندرونی حسن کی طرف متوجہ ہوں جس کے نتیجے میں آپ نے تمام دنیا کے دل جیتنے ہیں۔اللہ تعالیٰ
آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔