اسلام میں عورت کا مقام
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفت صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۵۵
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
اسلام میں عورت کا مقام
(جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرموده ۱۲ اگست ۱۹۸۹ء)
حضور رحمہ اللہ نے خطاب سے قبل فرمایا:
یہ جو نعرے آپ نے سنے ہیں یہ غانا کی ایک خاتون لگا رہی تھیں۔اس سے پہلے جماعت
احمدیہ میں ، قادیان میں یار بوہ میں عورتوں میں نعرے لگانے کا رواج نہیں تھا۔اس کی وجہ مجھے سمجھ نہیں
آئی غالباً معاشرہ کی روایات کے تابع یہ بات ہو رہی تھی۔جب میں غانا گیا یا افریقہ کے دوسرے
ممالک میں بھی گیا لیکن خصوصیت سے غانا میں تو ہزار ہا احمدی خواتین سفید لباس میں ملبوس وہ
ایئر پورٹ سے باہر انتظار فرما رہی تھیں اور پھر ایسے فلک شگاف نعرے اُنہوں نے لگائے اور ویلکم
(Welcome) کے نغمے بھی ساتھ گائے کہ اُس سے ساری فضا میں ارتعاش پیدا ہو گیا۔اس کی
جب فلمیں یہاں لنڈن میں دکھائی گئیں تو یہاں بھی عورتوں میں بہت جوش آگیا انہوں نے کہا۔ہم
کیوں محروم رہیں، ہم بھی آخر خواتین ہیں، ہمارا بھی حق ہے، تو انہوں نے بھی پھر یہ شروع کر دیا۔اب
جب میں کل افریقہ کے وفد سے ملنے گیا ہوں تو وہاں اُسی طرح سفید لباس میں ملبوس ایک چھوٹا سا وفد
آیا ہوا تھا انہوں نے پھر اُن نعروں کی اور نغموں کی تکرار کی تو میں نے چاہا کہ آپ سب بھی اُس نظارے
میں اور وہ جو روحانی لذت حاصل ہوتی ہے اُس میں شریک ہو جائیں۔تو آج میری فرمائش پر انشاء اللہ
تلاوت اور نظم کے بعد یہ افریقہ سے آئی ہوئی خواتین آپ کے سامنے وہی مظاہرہ فرما ئیں گی۔خصوصیت سے غانا میں جب انہوں نے درود شریف پڑھا ہے تو بہت ہی خاص انداز میں بہت ہی
پیاری ئے کے ساتھ پڑھا ہے۔وہ ایک غیر معمولی تجربہ ہے جس سے آپ اُمید ہے لذت پائیں گی۔(اس کے بعد حضور نے مکرمہ عارفہ امتیا ز صاحبہ کو تلاوت قرآن کریم کے لئے بلایا )
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۱۵۶
خطاب ۱۲ مرا گست ۱۹۸۹ء
تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
اب میں آپ کو اردو میں ایک دلچسب بات بتا تا ہوں ، ترجمہ سے پہلے۔یہ جو خاتون یہاں
تلاوت کے لئے تشریف لائی ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی دُعاؤں کا ایک زندہ معجزہ ہیں۔ایک سال قبل انہوں نے میری تحریک میں حصہ لیا اور وقف نو کے لئے خواہش ظاہر کی۔ڈاکٹر ز کا ان کو
مشورہ یہ تھا کہ یہ بہت کمزور ہیں اور ایک اور بچے کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔انہوں نے اس کے باوجود کہا
کہ مجھے اس سے غرض کو ئی نہیں۔میں نے تو عہد کیا ہے کہ اس نئی تحریک میں ضرور حصہ لینا ہے۔چنانچہ
جب خدا تعالیٰ کے فضل سے وضع حمل ہوا تو کچھ عرصہ کے بعد ڈاکٹروں نے ان کو وارننگ دینی شروع کی
لیکن یہ اپنی ضد پر قائم رہیں اور جب بچے کی پیدائش ہوئی تو کس طرح کلیہ یہ Collapse کر گئیں
اور ہاتھوں سے نکل گئیں کہ ڈاکٹروں نے آخر بالکل جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے دماغ
نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ان کی حالت جو ہے وہ اس قدر حد سے گزر چکی ہے کہ ڈاکٹری نکتہ نگاہ
سے اب کوئی امید نہیں رہی۔اُس وقت ان کے بعض عزیز روتے ہوئے میرے پاس آئے اور نڈھال
ہورہے تھے انہوں نے کہا یہ آپ کی تحریک کے نتیجہ میں ، اس طرح انہوں نے اخلاص سے قربانی دی تھی
، کچھ کریں۔اُس وقت میں نے خصوصیت سے ان کے لئے دُعا کی اور یہی حوالہ دیا کہ اے خدا! اِس
نیک خاتون کو زندہ رکھ اور احمدیت کی صداقت کا نشان بنا اور اس کے بچے کو بھی زندہ رکھ۔چنانچہ بجائے
اس کے کہ وہ ان کی تدفین کی تیاری کرتے۔دیکھتے دیکھتے سانس پلٹ گئی ، ہوش آنا شروع ہوا اور
ڈاکٹروں نے کہا کہ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آتی کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ہمارے علم کے مطابق اس
عورت کو مر جانا چاہئے تھا اور اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی دماغی قابلیتیں واپس نہیں آسکتیں کیونکہ ان
کو نقصان پہنچا ہے لیکن خدا کے فضل سے وہ ساری قابلیتمیں واپس آئیں اور آج جس آواز سے
انہوں نے تلاوت کی ہے اُس سے ہی آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ خدا کے فضل سے بیماری کا کوئی بداثر
باقی نہیں رہا۔ایسے اور بھی بہت سے واقعات ہوتے رہے ہیں جن کا شمار ممکن نہیں اللہ کے فضل کے
ساتھ۔احمدی ہمیشہ دعاؤں کی قبولیت کے نمونے دیکھتے ہیں اور ان کے ایمان تازہ ہوتے ہیں۔تو یہ
ایک ایسا نمونہ تھا جو میں نے چاہا کہ آپ کو بھی اس ذکر میں شامل کرلوں۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک نظم میں سے چندا شعار مسز امتہ الکریم کو کب
پیش فرمائیں گی۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۱۵۷
بعد از نظم حضور نے فرمایا:
خطاب ۱۲ راگست ۱۹۸۹ء
یہ جونظم آپ نے سنی ہے حضرت مسیح موعود کی اس کی یہ خصوصی طر ز سب سے پہلے مسز نیم شیخ
نے
نکالی تھی اور گزشتہ سال انہوں نے ہی اپنی آواز میں پڑھ کر سنائی تھی۔انہوں نے بھی اچھی نقل کی
ہے ماشاء اللہ لیکن قوام کا فرق ہے۔آپ نے دیکھا ہو گا آپ تو کھانا پکاتی ہیں، میٹھے کا قوام بنایا جائے تو
بعض دفعہ تار لمبی کھچ جاتی ہے۔بعض دفعہ جلدی ٹوٹتی ہے۔تو مسز نسیم کی آواز کا قوام اچھا ہے۔ماشاء
اللہ مگر کو کونے بھی اچھا حق ادا کیا ہے۔جزاا اللہ احسن الجزاء۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آج کے خطاب سے پہلے ایک دو باتیں میں آپ کی خدمت میں متفرق رکھنی چاہتا ہوں۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ آج سٹیج پر میرے ساتھ میری اہلیہ کے علاوہ بھی دوصدرات لجنہ موجود ہیں
ایک تو کینیڈا کی صدر لجنہ ہیں اور ایک امریکہ کی صدر لجنہ ہیں لیکن صدر لجنہ جو تمام دنیا کی ہیں وہ بھی
یہاں موجود ہیں۔مجھے علم نہیں کہ آیا انہوں نے خود معذرت کی یا ان سے درخواست ہی نہیں کی گئی کہ وہ
بھی سٹیج پر تشریف لائیں۔اسی طرح اگر چہ اور بہت سے ممالک ہیں جن کی صدرات لجنہ ہیں بہت سے
شہر ہیں جن کی صدرات لجنہ ہیں۔اس چھوٹے سے سٹیج پر سب کو اکٹھا تو نہیں کیا جاسکتا لیکن صدر لجنہ
ربوہ کو بھی ایک خاص اہمیت حاصل ہے اس لئے آئندہ سے یا تو جس طرح دستور پہلے چلا ہوا تھا۔صرف خلیفہ وقت کے ساتھ اس کی بیوی بیٹھی ہو اور کوئی بھی نمائندہ نہ ہو اور یا پھر جو مرکزی نمائندگان
موجود ہوں ان کو اولیت دینی چاہئے اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں لجنہ اماءاللہ امریکہ کی نمائندگی اور
لجنہ اماءاللہ کینیڈا کی نمائندگی سے خوش نہیں ہوں۔میں اس سے خوش ہوں مگر میں زیادہ خوش ہوتا اگر
صدر لجنہ مرکز یہ بھی یہاں تشریف رکھتیں اور صدر لجنہ ربوہ بھی یہاں ساتھ ہوتیں اس سٹیج پر یقینا اتنی جگہ
موجود ہے۔بہر حال یہ مختصر سی بات تھی۔امید ہے آئندہ ایسے جو مراتب ہیں ان کا خیال رکھا جائے گا۔جو نے آپ نے سنے ہیں افریقہ کے ، یہ ایک چھوٹا سا نمونہ ہے جو جب میں افریقہ گیا تھا تو
اُس وقت جس قسم کے نغمے گائے گئے تھے اُن میں سے یہ نمونہ تھوڑا سا آپ کے سامنے پیش ہوا ہے۔اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ جب افریقہ کے دورے میں، ملکوں ملکوں میں ، مقامی زبانوں میں بے
اختیار، مردوں ، عورتوں اور بچوں نے نغموں کی صورت میں حضرت مسیح موعود کی صداقت کا اعلان کیا تو
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۵۸
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
میرے دل کا کیا حال ہوتا ہوگا۔افریقہ کے کونے کونے سے، ایسے عظیم الشان صداقت کی گواہیوں کے
نغمے بلند ہوئے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ سارے افریقہ کی فضا اُن سے گونج رہی ہے اور کئی ٹیلیویژن
Stations نے بھی ان کو پکڑا۔ایک حصہ بچوں کا تھا وہ تو اتنا پیارا تھا ،اتنا دلنشین کہ جب تک آپ
سنیں نا آپ اُس کی کیفیت کا اندازہ بھی نہیں کر سکتیں۔اس میں سب سے آگے ، بازی لے جانے والا
سیرالیون تھا۔سیرالیون میں احمدی سکول خدا کے فضل سے ۱۲۷ ہیں اور اس کے علاوہ ۲۷ پورے بڑے
سکول ہیں یعنی سیکینڈری سکولز۔اُن سکولوں میں سب بچے احمدی نہیں ہیں لیکن احمدی بچے اور عیسائی
بچے اور دوسرے بچے ملے جلے ہیں۔اُن سب نے ان نغموں میں شرکت کی اور عیسائی بچوں نے بھی
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نغمے بلند کئے اور ایسا پیارا منظر ہوا کرتا تھاوہ، کہ اُس سے روح تحلیل ہو جاتی
تھی اور انسان اپنے تصوروں میں عرش باری تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو جاتا تھا۔اس موقع پر میں نے
ان کا نغمہ پیش کرنے کے لئے خصوصیت سے اس لئے بھی ہدایت کی ہے کہ احمدی عورت کو ایک خاص
مقام حاصل ہے جو پاکستانی معاشرہ سے کسی نہ کسی رنگ میں کچھ تعلق تو رکھتا ہے لیکن وہ پاکستانی معاشرہ
نہیں ہے ،اس خیال کو دل سے نکال ڈالیں۔ایک اسلامی معاشرہ ہے اور بعض اسلامی حقوق ہیں جو
عورت کو دیئے گئے ہیں۔اُن حقوق کو تلف کرنے کے نتیجہ میں نہ صرف احمدی خواتین کے حق تلف ہوں
گے بلکہ دنیا بھر میں اسلام کو نقصان پہنچے گا۔اُن میں سے ایک حق یہ بھی ہے کہ جس طرح مرد خدا تعالیٰ کی
عظمت سے مرعوب ہو کر ایک خاص روحانی جوش سے نعرے بلند کرتے ہیں۔کیوں عورت کا یہ حق نہیں
ہے؟ قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ کائنات کی ہر چیز تسبیح و تحمید کر رہی ہے تو ایک عورت ہی ہے بیچاری جو
تسبیح و تحمید کے حق سے محروم کی جائے۔جہاں تک پاکیزہ نغموں کا تعلق ہے یہ خواہ مخواہ کی غلط روایات
ہمارے اندر قائم ہوئی ہیں کہ عورت کی آواز کوئی مرد سن نہیں سکتا۔عورت کی آواز کیسے نہیں سن سکتا ؟
حضرت عائشہ صدیقہ نے مجمعوں میں لیکچر دیئے ہیں اور تربیت کی ہے مردوں کی اور براہ راست مرد
آپ کی آواز کو سنتے تھے۔جو آواز سنی منع ہے وہ بیہودہ نغموں کی آواز ہے جو انسانی ذہن کو غلط رستوں پر
ڈالنے والی ہے۔لیکن کتنا تضاد ہے ہمارے معاشرہ میں کہ گھر گھر میں عورتوں کے نغمے سنائے جاتے
ہیں ، سنے جاتے ہیں ریکارڈ کئے جاتے ہیں، میوزک کے ساتھ نہایت فحش کلام یا بعض دفعہ غیر بخش کلام
بھی غزلوں کی صورت میں عام مروج ہے سارے پاکستان میں بلکہ تمام دنیا میں اُس پر کوئی انگلی نہیں
اُٹھاتا لیکن ایک احمدی عورت کی پاکیزہ آواز میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے عشق میں اگر نغمہ بلند ہو تو
حضرت خلیفہ مسح الرائع کے مستورات سے خطابات
۱۵۹
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
لوگ سمجھتے ہیں کہ ہیں ہیں ایسی بات نہیں یہ تو بہت بُری بات ہوگئی ہے، یہ کیا شروع ہو گیا ہے۔عقل
کرنی چاہئے ، توازن پیدا کرنا چاہئے تمام دنیا میں ہم نے احمدی عورت کو مقام کو اُس شان کے ساتھ
پیش کرنا ہے جس شان کے ساتھ اسلام پیش کرتا ہے اور سوائے ان راہوں کے جہاں کچھی کا خطرہ ہے ہر
دوسری راہ پر عورت کو چلنے کا مرد کے ساتھ برابرحق ہے اور کوئی دنیا کی طاقت اس حق کو روک نہیں سکتی۔اگر کوئی اپنی جہالت کی وجہ سے اس حق کو روکنے کی کوشش کرے گا تو عورتیں اس کے خلاف بغاوت
کریں گی اور اس بغاوت میں اگر اسلام کو نقصان پہنچا تو وہ روکنے والے بھی اس کے ذمہ دار ہوں گے
لیکن احتیاط کے تقاضے ہیں ان تقاضوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے اور سوچ سوچ کر قدم اُٹھانے
چاہئیں۔عورت کو مقام جو اسلام نے دیئے ہیں وہ اُن تک لازماً پہنچیں گے۔لیکن بعض دفعہ جلدی سے ایسے
خطرات درپیش ہوئے ہیں کہ راستہ بھٹک جائے اور انسان حد اعتدال سے تجاوز کر جائے پس اُن
احتیاطوں
کو پیش نظر رکھتے ہوئے احمدی عورت کو اپنا وہ مقام لازما حاصل کرنا ہے اور دنیا کے سامنے پیش
کرنا ہے جو خدا تعالیٰ نے اُسے عطا فرمایا ہے۔گزشتہ سال اپنے خطاب میں ، میں اسلام اور عورت کے موضوع پر ، جب آپ سے گفتگو کر
رہا تھا تو عورت کو اسلام نے بطور ماں کے کس طرح پیش کیا ہے۔یہ بات چل رہی تھی کہ وقت ختم ہو
گیا۔اب جہاں تک مجھے یاد ہے، میں نے کوشش کی ہے کہ وہ حوالے جو میں پہلے آپ کے سامنے پیش
کر چکا تھا اُن کی تکرار نہ ہو لیکن اگر کچھ ہو جائے تو میں معذرت خواہ ہوں مگر جہاں میں نے مضمون کو
چھوڑا تھا وہیں سے اس کو آج اُٹھانے کی کوشش کروں گا۔قرآن کریم نے عورت کو بحیثیت ماں اس
شان کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے کہ ساری کائنات میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔مذاہب کو آپ
دیکھ لیجئے معاشروں کو دیکھ لیجئے دنیا بھر میں چھان بین کریں نگاہ دوڑائیں
مئے عرفان کا یہی ایک ہی شیشہ نکلا
یہی آواز ہے جو ہر دفعہ آپ کو جواب کی صورت میں دل سے اٹھتی ہوئی دکھائی دے گی۔قرآن کریم نے اتنا عظیم الشان ذکر فرمایا ہے ماں کا اور اُس کے مراتب کا اُس کے مقامات کا ،اس کے
حقوق کا کہ دنیا میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے نہ مذاہب میں اس کی مثال ہے نہ معاشروں میں اس
کی مثال ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ ماں باپ کا اکٹھا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:
17۔خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا
إمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُلْ
لَّهُمَا أَفْ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا
( بنی اسرائیل : ۲۴-۲۵)
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا
كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تمہارے ماں باپ میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کی عمر تک
پہنچ جائیں تو ان کو اُف تک نہیں کہنا وَ لَا تَنْهَرْهُمَا ڈانٹنے کا تو سوال ہی پید انہیں ہوتا۔وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا بلکہ عزت کے ساتھ اور تکریم کے ساتھ اُن کو مخاطب کیا کرو۔یہ وہ تعلیم
ہے جس کو آج دنیا یکسر بھلا بیٹھی ہے اور وہ بڑے بڑے ممالک جو عورت کی تکریم کے قیام کا دعویٰ کرتے
ہیں ان کا معاشرہ اس دعویٰ کو اس کثرت کے ساتھ اور اس دردناک طریق پر جھٹلا رہا ہے کہ آج تک قول
وفعل میں انسان نے جو تضاد دکھائے ہیں اس سے بڑھ کر شاید کم ہی کوئی تضاد دنیا کے سامنے ظاہر ہوا
ہو۔روز بروز ترقی یافتہ ممالک میں ماں باپ کی عزت کم ہوتی چلی جارہی ہے اور نوجوان نسلیں ان کو اس
طرح پھینک دیتی ہیں، بڑھاپے کی عمر میں، جس طرح پرانے کپڑوں کو اتار کر پھینک دیا جاتا ہے۔بعض
لوگ اپنے پرانے کپڑوں سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں اور انہیں بھی سنبھال کر رکھتے ہیں لیکن اکثر
صورتوں میں آپ
کو مغربی ممالک میں یہ ظلم دکھائی دے گا کہ عورت یا مرد دونوں جب بھی بڑھاپے کی عمر
کو پہنچیں تو اُن سے عملاً رشتے منقطع کر لئے جاتے ہیں۔میں نے بارہا اس مضمون کا دوسری جگہ بھی ذکر
کیا ہے۔جو خود کشی کے واقعات مغربی دنیا میں آپ کے سامنے آتے ہیں ان میں ایک بڑی تعداد
ایسے ماں باپ کی ہے جو محرومی کے احساس سے تنگ آکر خود کشیاں کر لیتے ہیں اور ترستے رہتے ہیں کہ
کبھی اُن کے بچے اُن کی طرف نگاہ کریں اور ان کو سوسائٹی کے سپر د یعنی حکومتوں کے سپر د کر کے وہ
فراموش کر دیتے ہیں اور سال میں کبھی ایک دفعہ کبھی خوش نصیبی کے ساتھ اُن سے دوبارہ ملتے ہیں۔یہ
حالات میں اس لئے نہیں بیان کر رہا کہ مغرب پر تنقید کروں کیونکہ اسلام تو نہ مغرب کا ہے نہ مشرق کا
ہے۔ہم بحیثیت احمدی مغرب اور مشرق کی تفریق مٹانے آئے ہیں میں صرف اس لئے یہ بات کھول
رہا ہوں کہ جس طرح میں بعض دفعہ مشرقی معاشرہ کی برائیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہوں اور اہل مشرق
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۶۱
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان برائیوں کو دور کریں اور اسلامی تعلیم کی طرف واپس لوٹیں اسی طرح میرا فرض
ہے کہ مغربی دنیا کی برائیاں بھی ان کو کھول کھول کر بتاؤں اور ان کو متوجہ کروں کہ ان کی نجات اسلامی
اخلاق کی طرف لوٹ آنے میں ہے۔اس معاملہ میں ہرگز میرے تصورات کے پس منظر میں کوئی تفریق
نہیں ہے۔مجھے مغرب کی دنیا کے انسان اُسی طرح پیارے ہیں جس طرح مشرق کی دنیا کے جس طرح
اُن کی خوبیوں کو سراہتا ہوں اس طرح ان کی خوبیوں کو سراہتا ہوں۔اُن کی برائیوں پر بھی دکھ سے نظر
ڈالتا ہوں اور دوسروں کی برائیوں پر بھی دکھ سے نظر ڈالتا ہوں اس لئے ہر گز اس معاملہ میں کوئی کسی غلط
فہمی کا شکار نہ ہو۔اسلامی تعلیم ماں باپ کے متعلق اگر دنیا میں رائج ہو تو انسانی معاشرہ بہت ہی حسین ہو
کر اُبھر سکتا ہے۔اس سلسلہ میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے بہت سی نصائح فرمائی ہیں جو قرآنی
تعلیم پر مبنی ہیں۔قرآنی آیات بھی کثرت سے ہیں اور کئی طریق پر انسانوں کو اپنے ماں باپ کے حقوق
کی طرف متوجہ کیا گیا ہے اور خصوصاً والدہ کے حقوق کو بڑی وضاحت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔چنانچہ
ایک موقع پر قرآن کریم فرماتا ہے:
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهَنَّا عَلَى وَهْنٍ
وَ فِصلُهُ فِي عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَى الْمَصِيرُ
وَإِنْ جَاهَدُكَ عَلَى اَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ
فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ
سَبِيْلَ مَنْ آنَابَ إِلَى ثُمَّ إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَأُنَتِتُكُمْ
بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ )
(تضمن: ۱۵-۱۶)
اور ہم نے یہ کہتے ہوئے کہ میرا اور اپنے والدین کا شکر یہ ادا کر۔انسان کو اپنے والدین کے
متعلق احسان کرنے کا تاکیدی حکم دیا اور اُس کی ماں نے اُسے کمزوری کے ایک دور کے بعد کمزوری
کے دوسرے دور میں اُٹھائے رکھا اور اس کا دودھ چھڑانا دوسال کے عرصہ میں تھا۔یعنی انسان بچے کی
کمزوری کے دور میں جب وہ ماں کے اوپر کلی منحصر تھا اس نے ایک کمزوری کے دور کے بعد دوسری
کمزوری کے دور میں اُسے مسلسل اُٹھائے رکھا، اپنے خون اپنی تمام طاقتوں سے اُس کو حصہ دیا اور جب
وہ پیدا ہوا تب بھی وہ اپنی ماں پر منحصر رہا اور دو سال تک اُس نے دودھ بھی پلایا اور ویسے بھی اُس کی
پرورش کی ، یاد رکھو کہ میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہو گا۔یعنی ان احسانات کو اگر بھلا دو گے تو میرے سامنے
حضرت خلیفہ انسخ الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۶۲
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
آکر تم جوابدہ ہو گے۔پھر فرمایا کہ اگر وہ دونوں تم سے بحث کریں کہ تم کسی کو میرا شریک مقرر کر و جس کا
تمہیں علم نہیں تو ان دونوں کی بات مت مانیو۔ہاں دنیوی معاملات میں ان کے ساتھ نیک تعلقات کو
قائم رکھو اور اُس شخص کے پیچھے چلو جو میری طرف جھکتا ہے اور تم سب کا لوٹنا میری طرف ہی ہوگا ،اُس
وقت میں تم کو تمہارے عمل سے خبر دار کروں گا۔اس آیت میں جہاں ماں باپ کے حقوق کا ذکر فرمایا ہے وہاں اپنے حقوق کا ذکر بھی ساتھ فرما
دیا اور آیت کا مضمون بتاتا ہے کہ تقدم اور تاخر کو کھول دیا گیا ہے۔فرمایا کہ ماں کا احسان تم پر ہے اُس
نے کمزوری کے بعد کمزوری کی حالت میں تمہیں اُٹھائے رکھا اس لئے اُس کے شکر گزار ر ہولیکن اس
کا یہ مطلب نہیں کہ خالق کو بھول جاؤ جس نے تمہیں ازل سے لے کر آج تک ہزار ہا بلکہ لکھوکھا بلکہ
کروڑ ہا ، ارب ہا مراحل سے گزارا ہے اور تمہاری پرورش کے انتظامات کئے ہیں۔یہ نہیں ہوسکتا کہ
ماں کے احسان کے تابع اس کو بھول جاؤ اس لئے ماں یا باپ یا دونوں اگر تمہیں شرک پر آمادہ کریں تو
تمہارا فرض ہے کہ اُن کی بات نہ مانو اور خدا کی طرف جھکو اور اُن کے تابع رہو جو خدا کی طرف جھکنے
والے ہیں۔اس کے علاوہ شرک کی تعلیم کے باوجود تم نے ان سے تعلق نہیں تو ڑنا اور جہاں تک دنیاوی
احسانات کا معاملہ ہے وہ سلوک جاری رکھنا ہے۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کثرت سے
ایسی روایات مروی ہیں جن میں آپ نے ماں کے حقوق کی طرف مختلف رنگ میں توجہ دلائی۔اُن میں
سے چند حدیثیں میں نے پھنی ہیں جو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔الادب المفرد حضرت امام بخاری کی کتاب ہے جو بخاری کا حصہ تو نہیں لیکن بہت ہی عمدہ اور
مستند روایات پر مشتمل اخلاق کی کتاب ہے۔آپ نے حضرت ابو ہریرہ سے یہ حدیث روایت کی ہے
کہ آنحضرت سے عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ ! کس کے ساتھ نیک سلوک کروں؟ فرمایا اپنی ماں کے
ساتھ۔عرض کیا پھر کس کے ساتھ ؟ فرمایا اپنی ماں کے ساتھ۔پھر عرض کیا گیا پھر کس کے ساتھ ؟ فرمایا
اپنے باپ کے ساتھ۔( صحیح بخاری۔کتاب الادب باب من احق الناس بحسن الصحبة ) اب وہ لوگ جو یہ سمجھتے
ہیں کہ اسلام نے عورت اور مرد کے درمیان تفریق کی ہے۔اس موقع پہ جو تفریق ہے وہ ماں کے حق
میں ہے عورت کے حق میں ہے باپ کے حق میں نہیں کیونکہ دو دفعہ سوال جب دھرایا گیا تو یہ فرمایا کہ
ماں کے ساتھ حسنِ سلوک کرو اور ایک دفعہ آخر پر فرمایا کہ باپ کے ساتھ بھی حسن سلوک کرو۔پھر
باقیوں کو بھی اس نصیحت میں شامل فرمالیا گیا الادب المفرد ہی کی ایک اور روایت ہے، جو حضرت کلیب
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۶۳
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
بڑا بد نصیب ہے۔سے مروی ہے۔آپ کہتے ہیں کہ میرے دادا نے ( یہ صحابی نہیں تھے ) عرض کیا یا رسول اللہ ! کس کے
ساتھ حسن سلوک کروں؟ آپ نے فرمایا اپنی ماں ، بہن ، بھائی اور اپنے غلام کے ساتھ جو تم سے قریب
ہو۔یہ واجب حق ہے اور قرابت داری کے حقوق کی حق شناسی کرو۔پھر ایک موقع پر آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ خاک آلودہ ہو اُس کی ناک یعنی گویا ایسا شخص
ذلیل ہوا جس نے اپنے ماں باپ کو بڑھاپے کی عمر میں پایا اور پھر بھی وہ چھتم میں گیا۔یعنی مطلب یہ
ہے کہ بوڑھے ماں باپ کی خدمت کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بخشش کا سلوک فرماتا ہے اور بوڑھے
ماں باپ کی خدمت کے نتیجہ میں جنت کی راہیں آسان ہو جاتی ہیں۔جو اس موقع کو پائے اور کھو دے وہ
( صحیح مسلم کتاب البر والصلة باب رغم انف من ادرک ابویه )
جہاد کا مضمون آپ سب پہ روشن ہے کہ اُس کی کتنی اہمیت ہے۔بہت سے ایسے مواقع تھے
جبکہ مسلمانوں کی دشمنوں سے لڑائی ہورہی تھی یعنی جہاد عمومی بھی جاری تھا لیکن
تلوار کا جہاد بھی شروع ہو
چکا تھا۔ایسے موقع پر حضرت امام بخاری ہی کی روایت ہے، الادب المفرد سے کہ ایک شخص رسول کریم
کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے اپنے آپ کو جہاد کے لئے پیش کیا، یعنی قتال کے لئے۔آپ نے
فرمایا، تمہارے والدین زندہ ہیں؟ اُس نے کہاں ہاں۔آپ نے فرمایا جاؤ اُن کی خدمت کرو یہی تمہارا
جہاد ہے۔ایک اور موقع پر حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں ہجرت کی بیعت کرنے کو حاضر ہوا اور ماں باپ کو گھر روتے چھوڑ آیا ( یہ ہجرت کی
بیعت سے مراد یہ ہے کہ مکہ میں جو لوگ مسلمان ہوتے تھے وہ بعض دفعہ تکلیفوں کو برداشت نہ کر کے
وہاں سے ہجرت کرتے تھے تو آکر دوبارہ آنحضرت کی بیعت کیا کرتے تھے ، اُسے ہجرت کی بیعت کہا
جاتا تھا)۔اب یہ ظاہر نہیں فرمایا گیا اس روایت میں کہ اُس کے ماں باپ مومن تھے یا مشرک
تھے۔بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ مسلمان نہیں تھے مگر ان کو وہ روتا ہوا پیچھے چھوڑ آیا تھا۔آپ نے فرمایا،
واپس جاؤ، جیسے تم نے انہیں رلایا ہے ویسے انہیں جا کر ہنساؤ۔بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ اگر ماں باپ فوت ہو جائیں تو اُن کی خدمت کیسے کی
جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جواب بڑے واضح طریق پر دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں
کہ چار طریق سے تم اُن کے ساتھ حسن سلوک کر سکتے ہو ان کے لئے عمومی دُعا کرو، اُن کے لئے خدا
تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے رہو، اور اُن کے وعدوں کا ایفاء کیا کرو یعنی جو کچھ انہوں نے وعدے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۶۴
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
کئے لیکن زندگی نہ پائی اور وعدے پورے نہ کر سکے ان کا ایفاء کر و۔ان کے دوستوں کی تکریم اور ان کے
رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرو۔پس ماں کے ساتھ جو حسن سلوک ہے اُس کے ساتھ والد کا بھی
ذکر ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن جہاں بھی تفریق کا سوال پیدا ہوا ہے، بکثرت ایسی احادیث ملتی ہیں
جن سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ماں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔چنانچہ ایک موقع پر
جب آپ سے سوال کیا گیا کہ کس کی خدمت کروں تو آپ نے فرمایا، ماں کی۔پھر سوال کیا گیا اس کے
بعد کس کی؟ پھر فرمایا ماں کی۔پھر سوال کیا گیا گیا پھر جواب تھا ماں کی۔چوتھی بار اُس نے سوال کیا پھر
فرمایا ماں کی خدمت کرو۔پس اس پہلو سے ماؤں کو ایک عظیم مقام قرآن کریم نے عطا کیا ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ جو نصیحتیں کیا کرتے تھے اُن پر عمل بھی فرماتے تھے۔جب آپ نے
فرمایا، جو ماؤں کے ساتھ حسن سلوک کا ایک طریق ہے کہ اُن کے رشتہ داروں سے بھی حسن سلوک کیا
کرو تو اُس کا ایک مظاہرہ ایک حدیث میں اس طرح بیان کیا گیا ہے:
حضرت ابوطفیل بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جیرانہ میں گوشت
تقسیم کرتے دیکھا، میں ابھی بچہ ہی تھا اور اونٹ کی ہڈیاں اُٹھائے لئے پھرتا تھا اتنے میں ایک خاتون
آئیں اور حضور کے پاس جا پہنچیں۔تو آپ نے اُٹھ کر ان کے لئے چادر بچھائی اور اُس چادر پر وہ بیٹھ
گئیں۔میں نے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ تو صحابہ نے بتایا کہ یہ آپ کی رضاعی والدہ ہیں۔یعنی ماں کے
معاملہ میں رضاعی والدہ کو بھی شامل کیا گیا۔(ابو داؤد۔کتاب الادب باب فی بر الوالد ین ) لیکن اس کے
علاوہ دوسری روایات سے پتہ چلتا ہے کہ اپنی رضاعی والدہ کے تعلق والوں کے ساتھ بھی آپ نے بے
انتہا حسن سلوک کیا اور بہت سے موقعوں پر ان سے غیر معمولی بخشش کا سلوک فرمایا۔پس آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ماں باپ سے حسنِ سلوک کے متعلق ہمیں یہ بتاتا ہے کہ یہ حسن سلوک اُن کی زندگی
کے ساتھ ختم نہیں ہو جانا چاہئے بلکہ اُن کی زندگی کے بعد بھی جاری رہنا چاہئے۔اب میں دوسرے مضمون کی طرف آتا ہوں جو طلاق سے تعلق رکھتا ہے۔اس پہلو سے بھی
آپ تمام مذاہب کا موازنہ کر کے دیکھیں آپ کو کسی مذہب میں طلاق کے مضمون سے متعلق
اتنی تفصیلی
ہدایات نہیں ملیں گی جس طرح قرآن کریم میں ملتی ہیں۔طلاق سے مراد یہ ہے کہ مرد جب اپنی بیوی کو
علیحدہ کرنے کا فیصلہ کرے، یہ تمام کاغذات کا جتھہ جو دیکھ رہی ہیں اس میں تمام تر قرآنی آیات درج
ہیں جو اسی مضمون سے تعلق رکھتی ہیں۔ساری پڑھ کر آپ کے سامنے اس وقت سنانے کا تو وقت
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۶۵
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
نہیں ہے لیکن میں مختصراً آپ
کو یہ بتاتا ہوں کہ عورت کے حقوق کی طلاق کے معاملہ میں ایسی حیرت انگیز
حفاظت فرمائی گئی ہے اور اس تفصیل سے اُن کو بیان کیا گیا ہے کہ جب میں نے دیگر مذاہب کا جائزہ لیا
تا کہ موازنہ کرسکوں تو میں حیران رہ گیا کہ وہاں یا تو ذکر ہی نہیں ملتا یا اتنا مختصر اشارۃ ذکر ملتا ہے کہ اُس
سے کسی حق کی تعیین ہی نہیں ہوتی۔قرآن کریم نے یہاں تک فرمایا کہ اگر شادی ہو اور حق مہر مقرر ہو چکا
ہو لیکن رخصتانہ سے پہلے طلاق ہو جائے تو آدھا حق مہر پھر بھی ادا کر و۔اس حد تک بار یکی میں گیا ہے
قرآن کریم کہ فرمایا کہ اگر حق مہر نہ بھی مقرر ہوا ہو اور رخصتانہ بھی نہ ہوا ہو اور طلاق ہو جائے تو اس
صورت میں احسان کا سلوک کرو اور کچھ نہ کچھ ضروران عورتوں کو دو، جو تمہارے نام کے ساتھ ایک دفعہ
منسوب ہو چکی ہیں۔پھر فرمایا کہ اگر تم ان لوگوں کو طلاق سے پہلے ڈھیروں مال بھی دے چکے ہو تو یعنی
اموال کے پہاڑ اُن کے سپر د کر چکے ہو تو تمہارا کوئی حق نہیں کہ طلاق کے بعد اس میں سے ایک پیسہ بھی
واپس لو۔اس قسم کی تعلیم اتنی تفصیلی ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے اور اُس ظلم کو دیکھ کر بھی حیران ہوتا ہے
کہ جب اسلام کو مطعون کیا جاتا ہے کہ اس نے عورت کے حقوق کو مسخ کیا ہے، عورت کے حقوق کو پامال
کیا ہے۔ایک ایسا گزرے ہوئے زمانوں کا مذہب ہے جس نے عورت کو ایک باندی کے طور پر حقوق
سے محروم ایک شے کے طور پر پیش کیا ہے، ہرگز ایسی کوئی بات نہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے مذاہب
میں تو مقابلہ کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔جہاں تک معاشروں کا تعلق ہے کسی معاشرے میں طلاق
کے متعلق ایسے عمدہ ایسے پاکیزہ قوانین نہیں ہیں جیسا کہ اسلام میں ملتے ہیں اور اگر ان کا تفصیل سے
قو میں مطالعہ کریں تو اس سے بہت حد تک استفادہ کر سکتی ہیں اور دنیا کا معاشرہ سدھر سکتا ہے۔عورت کے حقوق کے سلسلے میں ورثے کا مضمون بھی بہت ہی دلچسپی کا حقدار ہے کیونکہ ساری
دنیا کے مذاہب میں ورثے کے معاملے میں یا تو عورت کا کہیں ذکر ہی نہیں ملتا یا ذکر ملتا ہے تو محرومی کی
صورت میں اور وہ مذہب جو اسلام کے قریب ترین ہے یعنی یہودی مذہب اور اس کے بعد عیسائیت اُن
میں جہاں ورثے کی تعلیم ملاتی ہے اس شرط کے ساتھ عورت کو وارث قرار دیا گیا ہے کہ اُس کا کوئی بھائی
نہ ہو۔اگر عورت کا یعنی فوت ہونے والی عورت کی بیٹیاں ہوں یا فوت ہونے والے باپ کی صرف
بیٹیاں ہوں تب اُس عورت
کو کچھ ور شپ مل سکتا ہے لیکن باپ کے بھائیوں کے ساتھ وہ شریک قرار دی گئی
ہے اس کے بغیر نہیں اور باقی حالات میں واضح طور پر یہ علیم ہے کہ تمام جائیداد بیٹوں کو ملے گی عورت کو
کچھ نہیں ملے گا۔اس کے باوجود عجیب ظلم ہے کہ اسلام پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ اس نے عورت کے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۶۶
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
ساتھ ظلم اور نا انصافی کا سلوک کیا ہے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے۔لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَن وَالْاَقْرَبُونَ
وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَنِ وَالْاَقْرَبُونَ مِمَّا
ط
قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ نَصِيبًا مَّفْرُوضَا
(النساء: ٨)
اور مردوں کا بھی اور عورتوں کا بھی اُس مال میں جو اُن کے ماں باپ اور قریبی رشتہ دار چھوڑ
جائیں ایک حصہ ہے خواہ اس ترکے میں سے تھوڑا بچا ہوا ہو یا بہت یہ ایک معین حصہ ہے جو خدا تعالیٰ کی
طرف سے فرض کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں بعض دفعہ یہ اعتراض اہل یورپ کی طرف سے خصوصیت سے اُٹھایا جاتا ہے کہ
مرد کا حصہ دگنا کیوں رکھا؟ عورت کا آدھا کیوں رکھا؟ پہلا اس کا جواب یہ ہے کچھ رکھا تو ہے۔اگر اسی
وجہ سے اسلام قبول نہیں کرتے تو باقی مذاہب کو قبول کرنے کا تمہیں کیا حق ہے جہاں عورت کا کوئی بھی
حصہ نہیں رکھا گیا اس لئے انصاف سے کام لو جہاں بہتر تعلیم ہے کم سے کم اُسی کی طرف رُخ کرو۔دوسرا
اس کا حقیقی جواب یہ ہے جو میں اکثر اپنی سوال و جواب کی مجالس میں دیتارہتا ہوں کہ قرآن کریم نے
اقتصادیات کی ذمہ داری مرد پر ڈالی ہے اور عورت پر نہیں ڈالی۔عورت کو مال کمانے کے حق سے محروم
نہیں فرمایا لیکن جو مال عورت خود کماتی ہے ، وہ اس کی ذاتی ملکیت ہے وہ نہ خاوند اُس سے مطالبہ کر سکتا
ہے، نہ اس کو مجبور کر سکتا ہے کہ اپنے گھر پر وہ خرچ کرے۔وہ مالک ہے چاہے تو اس کو پھینک دے،
اپنے بھائیوں کو دے، بہنوں کو دے، جو چاہے کرے لیکن خاوند کا اس پر کوئی حق نہیں۔خاوند کا مرنے
کے بعد حق ہوتا ہے اُس سے پہلے نہیں۔یعنی عورت اگر فوت ہو جائے تب حق ہو گا لیکن جہاں تک روز
مرہ کی زندگی کا تعلق ہے خاوند پر فرض ہے کہ وہ عورت کے تمام اخراجات برداشت کرے۔چنانچہ
قرآن کریم نے جہاں مرد کو قوام فرمایا ہے اور ایک گونہ فضیلت کا ذکر فرمایا ہے بعض لوگ اس پر بھی
اعتراض کرتے ہیں تو میں اُن کو سمجھاتا ہوں کہ وہیں اس کے ساتھ وجہ بھی بیان فرما دی کہ جو شخص خرچ
کرنے والا ہے، جو گھر کے اخراجات چلانے والا ہے، یا اقتصادی نظام کو چلانے والا ہے خواہ وہ شخص ہو
خواہ وہ حکومت ہو اُس کو ایک قسم کی فضیلت طبعی طور پر حاصل ہو جاتی ہے۔پس وہ مرد جو گھروں پر خرچ
نہیں کرتے اور عورت
کو تنگی دیتے ہیں وہ اس فضیلت سے محروم ہیں کیونکہ قرآن کریم نے بڑی کھول کر
وجہ بیان فرما دی ہے کہ کیوں تمہیں ایک قسم کی فضیلت حاصل ہے۔اور جو مرد اپنی بیویوں کو مجبور کرتے