اسلام میں عورت کا مقام

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفتہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۶۷
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
ہیں کہ اپنی کمائی کو ضرور ہمارے گھروں پر خرچ کر دور نہ ہم بدمزاجی سے تمہاری زندگی تنگ کر دیں گے وہ
سراسر اسلام کی تعلیم کے خلاف ایسا کرتے ہیں۔پس جب عورت پر اقتصادی نظام کو چلانے کی ذمہ
داری نہیں ڈالی گئی اور حق دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو کمائے اس صورت میں اس کو نصف حصہ دینا اُس کی
ضرورت سے زیادہ تو ہوسکتا ہے کم قرار نہیں دیا جا سکتا اور لازماً جب مرد پر ذمہ داری ڈالی گئی ہے تو اس کو
ورثے میں کچھ زیادہ ملنا چاہئے۔پس زیادہ تو دیا گیا ہے یہ تو شاید آپ کہہ سکتے ہیں کہ عورت کو نسبتا زیادہ
دے دیا گیا ہے لیکن ہرگز یہ اعتراض نہیں ہوسکتا کہ عورت کو نسبتا کم دیا گیا ہے۔ورثے کے سلسلے میں ایک اور بات ماں کے ضمن میں بیان کرنی چاہتا تھا ، شاید کی ہے یا
نہیں ، مجھے اس قت یاد نہیں ، مگر ماں کو بھی خدا تعالیٰ نے حصہ دار قرار دیا ہے اور خاوند کے ورثے میں
بیوی کو بھی حصہ دار قرار دیا ہے اور یہ نسبت ایک اور دو کی ہر جگہ اُسی طرح قائم رکھی ہے اور آپ دنیا کے
مذاہب کا جائزہ لے کے دیکھیں، کہیں قانون کے طور پر عورت کے حقوق اس طرح قائم نہیں کئے گئے۔اب اس مضمون کو سمجھنے کے بعد آپ جب عرب کے معاشرے پر نگاہ ڈالیں تو آپ حیران رہ جائیں گی
کہ اسلام نے کتنے عظیم الشان انقلابی فیصلے فرمائے ہیں۔عورت نہ صرف عرب دنیا میں ، اُس زمانے
میں ورثے سے محروم تھی بلکہ خود ورثہ بھی جاتی تھی اور ورثے میں بانٹی جاتی تھی۔یہاں تک کہ ایک
مرحوم کی بیوہ اُس کی اولا د کا ورثہ کبھی جاتی تھی اور ساری عرب دنیا میں یہ ظالمانہ رواج قائم تھا۔اسی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ نے اپنی ایک نظم میں جہاں عورتوں کو
آنحضرت ﷺ کے احسانات یاد دلائے وہاں یہ ذکر بھی فرمایا اور دوسری زیادتیاں جو عورت پر ہوا کرتی
تھیں ان کا بھی ذکر فرمایا۔آپ مھتی ہیں:
لکھتی ہیں
رکھ پیش نظر وہ وقت بہن جب زندہ گاڑی جاتی تھی
گھر کی دیوار میں روتی تھیں جب دنیا میں تو آتی تھی
جب باپ
کی جھوٹی غیرت کا خوں جوش میں آنے لگتا تھا
جس طرح جنا ہے سانپ کوئی یوں ماں تیری گھبراتی تھی
عورت ہونا تھی سخت خطا پھر تجھ پر سارے جبر روا
یہ جرم نہ بخشا جاتا تھا تا مرگ سزائیں پاتی تھی
گویا تو کنکر پتھر تھی احساس نہ تھا، جذبات نہ تھے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۶۸
تو ہین وہ اپنی یا دتو کر ترکہ میں بانٹی جاتی تھی
وہ رحمت عالم آتا ہے تیرا حامی ہو جاتا ہے
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
تو بھی انساں کہلاتی ہے سب حق تیرے دلواتا ہے
ظلموں سے چھڑواتا ہے
ان
بھیج درود اُس محسن پر تو دن میں سوسو بار
پاک
محمد مصطفی سب نبیوں کا
سردار
( در عدن)
بعض اور باتیں بھی عورتوں سے متعلق ایسی ہیں جن میں جب اسلامی تعلیم کے ساتھ دیگر
تعلیمات کا موازنہ کریں تو ایک فرق نمایاں آپ کو دکھائی دیتا ہے۔اب روزمرہ کی زندگی میں خدا تعالیٰ
نے چونکہ عورت کو بچے پیدا کرنے کے لئے خصوصی اعضاء دیئے ہیں اُن اعضاء کے بعض تقاضے ہیں
جن کے نتیجہ میں ماہانہ عورت بعض تکلیف کے ایام میں سے گزرتی ہے۔دنیا کے جتنے مذاہب پر آپ
نگاہ ڈالیں گی آپ یہ حیران ہو جائیں گی دیکھ کر کہ ان تکلیف کے ایام کو نجاست کے ایام قرار دیا گیا ہے
اور ناپاکی کے ایام قرار دیا گیا ہے اس حد تک کہ بعض مذاہب میں یہ تعلیم ہے کہ اُس عورت کو جوان ایام
میں سے گزر رہی ہے یہ بھی حق نہیں کہ کچھ پکا سکے، اُس کے ہاتھ کا چھوا ہوا بھی حرام ہو جاتا ہے، وہ جس
جگہ بیٹھتی ہے وہ جگہ ناپاک ہو جاتی ہے۔قرآن کریم نے اس مضمون کو یکسر بدل دیا اور جب قرآن کریم
میں یہ سوال اُٹھایا گیا کہ:
وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ
اے محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم تجھ سے حائضہ عورت کے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو اس کا جواب
قرآن کریم نے یہ دیا
لا
قُلْ هُوَ أَذًى (البقرة : ۲۲۳)
یہ تو تکلیف اور بیماری کی ایک حالت ہے اُن سے احتراز کرو۔کن معنوں میں ؟ ان
معنوں میں نہیں کہ ان کو نا پاک سمجھو ان معنوں میں کہ اُن پر رحم کرو اور ان کی تکلیف کا احساس کرو۔اس
تفسیر کی تصدیق حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اسوہ حسنہ سے ہوتی ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ بیان
صلى الله
کرتی ہیں کہ خصوصی ایام میں بجائے اس کے کہ آنحضرت ﷺ مجھ سے کسی قسم کا جو جسمانی تعلق ہے،

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۶۹
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
ہاتھ لگانا وغیرہ کا یہ توڑ لیں ، ایک خصوصی تعلق تو منع ہے لیکن عام تعلقات ملنا جلنا، معاشرے کی دوسری
ضروریات جن میں انسان عورت کا محتاج ہوتا ہے، عورت مرد کی محتاج ہوتی ہے ان میں تعلق توڑنے کی
بجائے آپ کا سلوک یہ ہوتا تھا کہ میں حضور کے ساتھ کھاتی پیتی تھی ، اور آپ کے ساتھ پانی پیا کرتی تھی
اور آنحضور عل ہے جب اُس گلاس میں پانی پیتے تھے جس سے میں نے پیا ہوتا تھا تو اُس جگہ لب لگاتے
تھے جہاں میرے لب لگتے تھے۔کیسا پاکیزہ اُسوہ ہے۔اس کی کوئی نظیر آپ کو دنیا میں کہیں دکھائی نہیں دے گی کسی معاشرے
میں کبھی کوئی مرد آپ کو ایسا دکھائی نہیں دے گا جو خصوصیت سے ان ایام میں عورت کی عزت اور تکریم کی
خاطر ایسا بار یک حسنِ سلوک کر رہا ہو اور اس کے باوجود ظلم کی حد ہے کہ اسلام پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ
اس نے عورت کو عزت کے مقامات سے گرا دیا ہے اور عورت سے ظلم کا سلوک کر رہا ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ بعض دفعہ ایسی حالت میں جب میں ہڈی سے گوشت
کھا چکتی تھی تو آنحضرت ﷺ اپنے پیار کے اظہار کے لئے انہی جگہوں پہ منہ مارتے تھے جہاں سے
ہڈی کا گوشت کھایا ہوتا تھا اور اُس ہڈی کو وہاں سے چوستے تھے جہاں سے میں نے چھوڑا ہوا ہوتا تھا۔اب اگر دنیا کے مرد اس اسوہ حسنہ پر چلیں تو عورت کی تو تقدیر بدل سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے
غیر معاشرے میں تو کیا خود احمدی معاشرے میں بھی عورت کے ساتھ وہ حسنِ سلوک نہیں ہورہا اور بار
بار میں نے خطبات میں اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔بعض مرد مجھ سے شکوہ کرتے ہیں، مجھے خط لکھتے
ہیں کہ تم کیوں عورتوں کے حقوق پر اتنا زور دے رہے ہو مردوں کے بھی تو حقوق ہیں۔میں ان کو سمجھاتا
ہوں کہ تم تو اپنے حقوق زبردستی لے رہے ہو اور اُس سے بھی زیادہ لے رہے ہو لیکن عورتیں اپنی نزاکت
کی وجہ سے اپنی طبعی کمزوریوں کی وجہ سے، اپنی نسوانیت کی اُن خصوصیات کی وجہ سے، جو مردوں کے
مقابل پر عورتوں کو آبگینے کے طور پر پیش کرتی ہیں اُن سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہو اور اُن پر ظلم کرتے ہو
جو حقوق ہیں اُن کے ، وہ اُن کو نہیں ادا کرتے۔اسلئے جب تک تم عورت کے حقوق ادا کرنے نہیں سیکھو
گے اُس وقت تک دنیا میں نہ تم ترقی کر سکتے ہو نہ اسلام کا وہ مقام دوبارہ دنیا میں قائم ہوسکتا ہے ،اُس
شان کا مقام جو آنحضرت ﷺ کے دور میں دنیا پر ظاہر ہوا تھا۔آنحضور ﷺ نے عورت پر اتنے
احسانات کئے ہیں کہ میں ہمیشہ اپنی مغربی دنیا کی پریس کا نفر نسیز میں اس بات کی طرف ان کو متوجہ کیا
کرتا ہوں۔میں اُن سے کہتا ہوں کہ عورت کے حقوق کی خاطر لڑنے والی عورتوں کا تو ایک انبار لگا پڑا

حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
ہے۔اس کثرت سے عورتوں میں لیڈرشپ ظاہر ہوئی ہے ، جو عورتوں کے حقوق کے لئے لڑ رہی ہیں
مجھے ایک مرد کا نام بتاؤ جس نے عورت کے حقوق کے لئے جھنڈا ہاتھ میں اُٹھایا ہو۔آج کی دنیا
میں جہاں کہتے ہو کہ معاشرہ اتنا ترقی کر چکا ہے اتنا انسان کو تہذیب و تمدن کے ماحول میں انسان کی
اتنی تربیت ہو چکی ہے کہ وہ ان باریک باتوں کو سوچنے اور ان پر عمل کرنے کا اہل ہو چکا ہے اس کے
باوجود آج بھی دنیا میں ایک مرد کا نام نہیں لیا جا سکتا جو عورت کے حقوق کے لے کھڑا ہو۔اور آج سے
چودہ سو سال پہلے حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ اس وقت عورت کے حقوق کی حفاظت کے لئے کھڑے
ہوئے جب کہ ساری دنیا میں ایک بھی عورت اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے نہیں لڑ رہی تھی بلکہ کلیہ
صلى الله
مایوس ہو چکی تھی ، کلیہ جواب دے چکی تھی۔آنحضرت علی نے اس پر اتنا زور دیا کہ آپ کے صحابہ
شکایتاً آپ کے پاس پہنچنے لگے۔انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ نے ہماری عورتوں کو بگاڑ دیا
ہے، یہ تو مقابل پر کھڑے ہو کر باتیں کرنے لگی ہیں۔۔۔۔۔حقوق کی باتیں کرتی ہیں۔یہ جو رجحان
پیدا ہوا ہے یہ عورتوں کے کسی ظاہر ہونے والے رجحان کے نتیجہ میں نہیں تھا بلکہ خالصہ حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کی تعلیم کے نتیجہ میں تھا اور آپ کے اُسوہ حسنہ کے نتیجہ میں تھا۔اس کے علاوہ ایک
آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے جو اس مضمون میں ایک معراج ہے، جو سب سے آخری بات ہے۔آپ
نے فرمایا کہ تم میں سے سب سے اچھا مرد وہ ہے جو اپنے اہل وعیال کیلئے ، اپنی بیوی کے لئے ، اپنے
بچوں کے لئے بہترین ہے اور میں تم میں سے بہترین ہوں کیونکہ میں اپنی بیوی اور بچوں کے لئے سب
سے بہترین خاوند اور سب سے بہترین باپ ہوں۔بیوی کے حقوق کے قیام کے لئے اس سے بہتر تعلیم
نہیں دی جاسکتی تھی۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اسوہ کو قرآن کریم نے ہمیشہ کے لئے انسان کے
لئے نجات کی راہ قرار دیا ہے اور اُس اُسوہ کا معراج یہ بیان فرمایا گیا ہے۔فرمایا ہے اگر تم بہترین بننا
چاہتے ہو تو مجھ سے بہتر تو تم ہو نہیں سکتے میرے جیسا بننے کی کوشش کرو اور میرا بہترین خلق یہ ہے کہ
میں عورتوں پر مہربان ہوں، اپنی بیوی پر مہربان ہوں ، اُس کے حقوق کا خیال رکھتا ہوں۔پس آنحضرت ﷺ کی ساری زندگی میں ایک بھی واقعہ آپ کو ایسا دکھائی نہیں دے گا جب
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی وجہ سے آپ کی ازواج مطہرات
کو کبھی کوئی تکلیف پہنچی ہو۔ایک بھی
واقعہ نہیں۔اس کے برعکس ایسے واقعات ملتے ہیں کہ آپ کو تکلیفیں پہنچیں، اپنی ازواج مطہرات کی
طرف سے ، بعض دفعہ اتنی تکلیفیں پہنچی ہیں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو حکماً یہ اجازت دی کہ ان کو طلاق

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
121
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
دے دو اور طلاق اس صورت میں دو کہ جتنے اموال یہ چاہتی ہیں جو کچھ چاہتی ہیں لے لیں اور الگ ہو
جائیں لیکن ان کو موقع دو کہ آئندہ یہ ان تکلیف دہ باتوں کو دھرائیں گی نہیں۔اُس وقت وہ حقوق جو
آنحضرت ﷺ اپنے لئے نہیں مانگا کرتے تھے۔جب خدا نے ان کی طرف متوجہ فرمایا تو ظاہر بات
ہے کہ امہات المومنین کا ایک ہی جواب ہونا تھا کہ یا رسول اللہ! ہر نگی ترشی میں ہم آپ کے ساتھ رہیں
الله
گی ، آپ کے ساتھ تعاون کریں گی اور آئندہ بھی آپ کو ہم سے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔پس اس پہلو سے آنحضرت ﷺ کا اسوہ ہی وہ اُسوہ ہے جسے احمدی مردوں کو اپنانا ہوگا۔اگر
وہ ایسا نہیں کریں گے تو اپنے گھروں کو نقصان پہنچائیں گے، اپنی خوشیوں کو نقصان پہنچائیں گے، اپنے
گھروں کو جنت کا گہوارہ بنانے کی بجائے جہنم کا ایک مرکز بناویں گے جہاں تکلیف ہی تکلیف ہوگی اس
لئے مجھے بار بار یہ کہنا پڑتا ہے کہ احمدی مردوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اگر احمدی عورتیں
اپنے مردوں سے خوش رہیں تو وہ ان کے ساتھ وفا دار ہیں گی ، وہ ان کی اولاد کی بہترین تربیت کریں
گی ، ان کی نظریں ادھر ادھر بھٹکیں گی نہیں ، وہ گھر کا ماحول ایسا پیارا بنا ئیں گی کہ واقعہ اس دنیا کے
معاشرے کو ایک جنت کا معاشرہ قرار دیا جا سکے گا۔آنحضرت عملے نے اس باریکی سے عورت کے حقوق کا خیال رکھا ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔کتنی لطیف نظر تھی اور کہاں کہاں تک پہنچتی تھی۔بعض دفعہ بعض مردوں کو یہ بیہودہ عادت ہوتی ہے کہ
اچانک گھر پہنچتے ہیں دیکھنے کے لئے کہ بیوی کیا کر رہی ہے۔جہالت کی بات ہے اگر عورتیں اس طرح
ان کے دفتروں پر چھاپے مارنے لگ جائیں تو ان کا کیا حال ہو گا۔وہ تو بعض دفعہ کچھ کہہ کر کہیں اور
چلے جاتے ہیں، اپنے دوستوں کی مجلس میں اور آکر کہتے ہیں کہ ہم دفتر گئے ہوئے تھے۔آنحضرت علی نے اس حد تک اس معاملے میں اُس زمانے میں عورت کا خیال رکھا ہے کہ آپ نے
فرمایا کہ جب تم سفر سے آیا کرو، جب تم دور گئے ہوئے ہو، اور عورت کو کبھی و ہم بھی نہیں آسکتا کہ کس
وقت خاوند میرے پاس آئے گا ایسی حالت میں اچانک بلا اطلاع کے اپنے گھر داخل نہیں ہونا اور رات
کے وقت اچانک نہیں آنا بلکہ اطلاع دو اور دن کے وقت آؤ۔اس میں بڑی حکمتیں ہیں۔حیرت انگیز
نصیحت ہے یہ اور بڑی گہری ہے۔اس میں کئی قسم کی باتیں ہیں، اول تو بدلنی سے منع فرما دیا گیا اور فرمایا
کہ اگر تم بدظنی بھی کرتے ہو، تو تمہیں تجسس کا کوئی حق نہیں۔ہر گز تم نے اپنی بیویوں پر کسی قسم کا بدخن،
سوء ظن نہیں کرنا اور اس قسم کے چھاپے نہیں مارنے۔دوسرا یہ کہ عورت کو یہ حق دو کہ وہ تیار ہو۔گھر میں تم

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۷۲
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
آتے ہو تو عورت کی خواہش یہ ہوگی کہ وہ گھر کو صاف ستھرا کرے،سنبھال کر رکھے، تمہارے لئے اچھے
کھانے پکائے ، اچھے کپڑے زیب تن کرے، اُس کو موقع تو دو اس بات کا کہ وہ یہ خوشی پوری کر سکے۔اس معاملے پر غور کرتے چلے جائیں آپ کو اور حکمت کے دروازے آپ پر کھلتے چلے جائیں گے۔میں
جب اس حدیث پر غور کرتا ہوں، مجھے بہت ہی لطف آتا ہے اور سوچتے سوچتے میرا ذ ہن کہیں سے کہیں
جانا شروع ہو جاتا ہے۔اس میں آنحضرت ﷺ نے عورت کو آداب بھی سکھائے ہیں کہ کس طرح مرد کا
استقبال ہونا چاہئے۔اگر عورت نے مرد کو گھر میں داخل ہوتے ہی گالیاں ہی دینی ہیں اور کہنا ہے کہ تم
اب آگئے ہو اتنی دیر کے بعد کیا کر کے لائے ہو، اور تم تو یہ ہو اور وہ ہو اور تم ہمارا خیال نہیں کرتے ،اس
قسم کی باتیں کرنی ہیں، تو پھر پہلے اطلاع دینے کا کیا فائدہ؟ پھر جیسی پہلے اطلاع ویسے بعد کی اطلاع
ایک ہی بات بن جاتی ہے۔پس اس پر غور کریں اس میں عورت کو بھی ایک تعلیم دے دی ہے کہ تمہارے لئے پہلے اطلاع
دینے کی نصیحت اس لئے کر رہے ہیں کہ جب خاوند گھر میں داخل ہوا کرے تو اس کے ساتھ حسن سلوک
کیا کرو، اُس کے لئے تیاری کیا کرو اور اگر تمہاری عادتیں گندی بھی ہیں ، اگر تم بے پرواہ بھی ہو، بستر
اُسی طرح گھلے پڑے ہیں۔اور جو برتن بکھرے پڑے ہیں وہ اُسی طرح بکھرے پڑے ہیں تو کم سے کم
اپنے خاوند کی موجودگی میں ان چیزوں کا خیال کر لیا کرو۔یہ مخفی نصیحت ہے جو اس نصیحت کے اندر موجود
ہے۔اگر آپ غور کریں حکمت سے تو آپ کو یہ ساری باتیں نظر آجائیں گی اور گھروں کی خرابی کی ایک
وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ایسی باتوں میں عورت باریکی سے خیال نہیں کرتی اور بعض دفعہ وہ بجھتی ہے کہ کیا
فرق پڑتا ہے گھر میں۔جیسی گندی میں ہوں ٹھیک ہے کوئی فرق نہیں پڑتا۔خاوند ہی ہے نا اس نے ساتھ
ہی رہنا ہے جو کچھ ہے ٹھیک ہے۔برتن بکھرے پڑے ہوں ، بستر اُلٹے پلٹے پڑے ہوں گند کی ڈھیریاں
لگی ہوں، کوئی فرق نہیں پڑتا ، آپس میں بے تکلفی ہے۔واقعہ اس کا بہت ہی گہرا اثر پڑتا ہے۔ایک
تکلف ہے جو ہمیشہ رشتوں میں قائم رہنا چاہئے وہ ایک دوسرے کے احترام کا تکلف ہے اور ایک
دوسرے کے سامنے صفائی کے ساتھ ظاہر ہونے کا تعلق ہے جہاں یہ تعلق بگڑیں گے وہاں معاشرہ ضرور
تباہ ہو گا اس لئے عورتوں کے لئے بھی اس میں نصیحت ہے کہ اپنے گھروں کو بھی صاف رکھا کریں، اپنے
بدن
کو بھی ، اپنے کپڑوں کو بھی اور خاوند آئے تو اس کا اہتمام کیا کریں۔اگر عورتیں ایسا کریں گی تو بہت
سے خاوند جو اپنی بدھیبی سے بھٹک جاتے ہیں اور دوسرے گھروں میں دلچسپی لینے لگ جاتے ہیں وہ اس

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۷۳
خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء
گناہ سے بچ جائیں گے اور اُن کی عاقبت سنور جائے گی اس لئے عورت کو اپنے تعلقات میں ان باتوں
کا بھی خیال کرنا چاہئے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس سادہ سی چھوٹی سی نصیحت میں یہ گہرائی بھی
موجود ہے۔عورتوں میں بھی کمزوریاں ہوتی ہیں، مردوں میں بھی کمزوریاں ہوتی ہیں۔۔۔ان کو بیوائیں
بنایا گیا ان کے بچوں کو بے حال چھوڑ دیا گیا۔نہایت ہی درد ناک مظالم ہیں جو احمدی عورتوں پر پاکستان
میں توڑے جا رہے ہیں مردوں پر بھی توڑے جا رہے ہیں مگر عورتوں کے لئے یہ حالات زیادہ مشکل
ہوتے ہیں برداشت کرنا کیونکہ ان کے اندر کمزوری ہے جب مرد شہید ہو جائے تو پیچھے ان کے بچوں کا
نگہبان اُن کی پرورش کرنے والا اس طرح نہیں رہتا جس طرح مرد خود کر سکتا ہے۔اگر چہ جماعت اس
بارہ میں پورا حساس رکھتی ہے اور حتی المقدور کوشش کی جاتی ہے کہ احمدی بیوائیوں اور احمدی قیموں کا
خیال کیا جائے لیکن یہ ناممکن ہے کہ وہ گھر کا مالک، وہ خاوند جو جُدا ہو چکا ہو، اُس کی جگہ کوئی بھر سکے۔ناممکن ہے۔جذباتی تکلیف تو اپنی جگہ ہے لیکن اس کے علاوہ بچوں کی ضروریات ایسی ہیں جن کو کوئی
دوسرا پورا کر ہی نہیں سکتا اس لئے آج کی دُعا میں خصوصیت سے اپنی ان مظلوم بہنوں
کو بھی دُعا میں یاد
رکھیں۔اللہ تعالیٰ پاکستان کے حالات تبدیل کرے اور دنیا بھر میں عورتیں جو دُکھ اُٹھا رہی ہیں اُن پر رحم
کی نگاہ فرماتے ہوئے اُن کے دُکھ دور کرے اور بہترین اسلامی معاشرے کو قائم کرنے کی ہمیں تو فیق
عطا فرمائے۔آمین
اب دُعا کر لیجئے

آج 10 میں سے 10 باقی