تربیت کے گُر، گھروں کی جنت اور تربیت اولاد کی ذمہ داری
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۷۵
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
تربیت کے گر ، گھروں کی جنت
اور تربیت اولاد کی ذمہ داری
(جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۲ جون ۱۹۹۰ء بمقام ناصر باغ)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس جلسے پر خواتین کی حاضری گزشتہ سال کی نسبت نمایاں طور پر
زیادہ دکھائی دے رہی ہے لیکن جہاں تک اعداد وشمار کا تعلق ہے ان میں کچھ غلطی معلوم ہوتی ہے کیونکہ
ابھی صدر لجنہ نے جو رپورٹ پیش کی اس میں لجنہ کی ممبرات کی تعداد ۱۵۰۰ کچھ دکھائی گئی ہے اور بچیوں
کی تعداد ناصرات کی ۷۵ اور بچوں کی ۷۰ حالانکہ آپ جانتی ہیں کہ آپ میں سے دواڑھائی سونے تو بچہ اٹھایا
ہوا ہے اور ناصرات بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی دکھائی دے رہی ہیں اس لئے اگر اس شعبے میں غلطی ہے تو
بڑوں میں بھی گنتی میں ضرور غلطی ہوگی کیونکہ نظری طور پر آپ یہاں خدا کے فضل کے ساتھ ۲۰۰۰ سے زائد
دکھائی دے رہی ہیں اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ رجسٹریشن میں یقینا کوئی خامی رہ گئی ہے۔آج کے خطاب کے لئے میں نے ایک بہت ہی اہم موضوع چنا ہے۔جس کا گہرا تعلق
خواتین سے ہے اور وہ اگلی نسلوں کی تربیت ہے۔یورپ میں یا یوں کہیئے کہ ساری مغربی دنیا میں جب ہم احمدیت کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو
احمدیت ہی وہ پہلی اسلام کی نمائندہ جماعت ہے جس نے اسلام سے مغربی دنیا کو آشنا کروایا۔گومغربی
دنیا منفی رنگ میں بُرے رنگ میں اسلام کے متعلق بہت کچھ جانتی تھی یعنی اسلام کے دشمنوں کی زبان
سے لیکن اسلام کے حسن سے واقف نہیں تھی اور حقیقت میں اس سلسلے میں جماعت احمدیہ کو ساری مغربی
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
دنیا میں ایک لمبے عرصے تک علمی جد و جہد کرنی پڑی۔آج آپ کو امریکہ میں لاکھوں مسلمان بتائے
جاتے ہیں اور اکثر ان
کا تعلق الیفر وامریکن سے ہے یعنی افریقہ کے پرانے باشندے جو کبھی غلام بنا
کر امریکہ لے جائے گئے تھے اور ان میں احمدیوں کی تعداد تھوڑی ہے لیکن امر واقع یہ ہے کہ سب سے
پہلا پیغام جو اسلام کا امریکہ کی سرزمین کو دیا گیا وہ ایک احمدی مبلغ حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے
ذریعے دیا گیا اور ایک وقت ایسا تھا جب کہ امریکہ میں احمدیت اور اسلام ایک ہی چیز کے دو نام سمجھے
جاتے تھے۔جیسا کہ سمجھا جانا چاہئے کوئی اور تفریق نہیں کی جاتی تھی ہر امریکن جانتا تھا کہ احمدیت ہی
اسلام ہے اور اسلام ہی احمدیت ہے۔لیکن افسوس ہے کہ وہ کیفیت بہت سے ایسے محرکات کے نتیجے میں
قائم نہ رہی۔جن محرکات میں سے بعض پر ہمیں اختیار تھا اور ان پر عمل نہ کرنے کے ہم کسی حد تک
ذمہ دار ہیں اور بعض ایسے تھے جن پر ہمارا اختیار نہیں تھا جن محرکات پر ہمارا اختیار نہ تھا نہ ہے وہ بعد کے
زمانے میں مسلمان ممالک میں تیل کی دریافت ہے۔جب تک مسلمان
ممالک میں تیل دریافت نہیں
ہوا تھا حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف مغربی دنیا میں بلکہ افریقہ میں بھی اور دوسری دنیا میں بھی اسلام کی
نمائندہ صرف احمد یہ جماعت ہی تھی کیونکہ جماعت احمدیہ مالی قربانی کے ذریعہ اور وقف کے ذریعہ اس
زمانے میں بھی خدمت پر کمر بستہ ہوگئی جبکہ ایک بہت ہی چھوٹی اور غریب جماعت تھی اور دنیا میں اس
وقت کوئی بھی اسلام کی نمائندگی کے لئے تیار نہیں تھا۔عرب ممالک مسلمان ہونے کے باوجود اپنی
سیاستوں میں تو الجھے ہوئے تھے، اپنی روزی کمانے کے مسئلے سے تو ان
کو دلچسپی تھی لیکن اسلام پر کیا بنتی
ہے اور اسلام کا دنیا میں کیا حال ہے اس سے وہ کلیتہ غافل تھے اور آج بھی اگر آپ اسلامی دنیا پر نظر
ڈالیں تو اسلام کی خدمت کرنے والے جماعت احمدیہ کی طرح طوعی طور پر مالی قربانی کے ذریعے
خدمت نہیں کر رہے بلکہ کچھ امیرحکومتیں ہیں جو مختلف تنظیموں کو روپیہ فراہم کرتی ہیں اور وہی رو پیدا اسلام
کی خدمت کے نام پر مختلف دلچسپیوں میں خرچ ہوتا ہے۔کچھ اس کا ضائع چلا جاتا ہے، کچھ اپنا لیا جاتا
ہے مگر بہر حال اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کا ایک حصہ ضرور اسلام کی خدمت کے نام پر کئے جانے
والے کاموں پر خرچ ہوتا ہے۔یہ جو دوسرا دور ہے اس میں جماعت احمد یہ پس منظر میں جانی شروع
ہوئی کیونکہ دولت کے نتیجے میں ان کو ایک بہت غلبہ عطا ہو گیا عظیم دولت ہے ان مسلمان ممالک کو جو
بطور تیل کے خدا کی طرف سے ان
کو تحفہ ملی۔اس کا ایک حصہ اور بہت چھوٹا حصہ انہوں نے دنیا کے
دوسرے ممالک میں اسلام کی خدمت پر خرچ کرنا شروع کیا اور باوجود اس کے کہ ان کے نقطہ نگاہ سے وہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
122
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
اس سمندر کے چند قطرے ہیں جو ان کو نصیب ہوا ہے لیکن جماعت احمد یہ جیسی غریب جماعت کے
مقابلہ پر وہ دولت ایک پہاڑ دکھائی دیتی ہے اور ساری دنیا میں انہوں نے ایسی تنظیمیں قائم کیں اور ایسی
تنظیموں کو روپیہ دینا شروع کیا جو اسلام سے کسی نہ کسی رنگ میں تعلق رکھتی تھی۔مساجد کی تعمیر کے نام پر ،
مدارس کی تعمیر کے نام پر تنظیموں کو چلانے کے نام پر لاکھوں، کروڑوں ڈالر مختلف ممالک میں خرچ کئے
گئے اور کئے جارہے ہیں۔امریکہ اس سے مستی نہیں۔اس پس منظر کو زیادہ وضاحت سے سمجھنے کے لئے جب ہم مسلمان ممالک کی آپس کی
مخاصمانہ کارروائیوں پر نظر ڈالتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ جو وہ حسد رکھتے ہیں اس کو دیکھتے ہیں تو
یہ منظر اور زیادہ نظر کر سامنے آتا ہے۔اگر چہ سب ممالک جہاں تک مغربی دنیا کا تعلق ہے مسلمان
ہیں، ان کو اس تفصیل کا علم نہیں کہ کس قسم کے مسلمان ہیں، شیعہ مسلمان ہیں ،سنی مسلمان ہیں ، وہابی
مسلمان ہیں، حنفی مسلمان ہیں، حنبلی ہیں، یا شافعی ہیں یہ ساری باتیں باہر سے دور سے دیکھنے والوں کو
دکھائی نہیں دیتیں اور وہ تفریق نہیں کر سکتے کہ اسلام کو کن ملکوں میں کس طرح سمجھا جا رہا ہے لیکن یہ لوگ
خوب جانتے ہیں اور اپنی تنظیموں کو یا ان تنظیموں کو جو اپنے سیاسی اثرات کو تقویت دینے والی ہوں ان
کو زیادہ امداد دیتے ہیں بلکہ کلیتہ انہی کو تقویت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ تمام مغربی
دنیا میں اب اسلام کی خدمت کرنے والی تنظیمیں ملکوں کے اثرات کے تابع بٹ گئی ہیں۔اب امریکہ
میں آپ جا کر دیکھیں تو بعض مسلمان تنظیمیں ہیں ان
کو وہابی عقائد کا تو علم نہیں مگر چونکہ وہ سعودی عرب
سے روپیہ لے رہی ہیں اس لئے وہ ہر بات سعودی عرب کی کریں گی اور چونکہ روپیہ بڑی کثرت سے
تقسیم ہوتا ہے اور مساجد کے لئے اور دوسرے مدارس وغیرہ کے لئے لکھوکھا ڈالر عطا کئے جاتے
ہیں، ملیز کہنا چاہئے ، اس لئے جو ایفر وامریکن تھا اس کا تیزی کے ساتھ ان لوگوں کی طرف رجحان
شروع ہو گیا۔جب امریکہ نے پیش قدمی کی تو لیبیا کو خیال آیا کہ ہم کیوں پیچھے رہیں۔چنانچہ لیبیا نے بھی
اپنا تیل ، وہابی یا یوں کہنا چاہئے کہ سعودی نفوذ کے مقابل پر امریکہ میں خرچ کرنا شروع کیا اور بہت
تیزی کے ساتھ ان
کا مقابلہ ہونا شروع ہو گیا لیبین مسلمان یا سعودی مسلمان اور امر واقع یہ ہے کہ تفصیل
سے نہ لیبیا نے تربیت دی نہ سعودی عرب نے تربیت دی ، عقائد کے فرق کے متعلق کچھ بتایا نہیں
گیا، ایک سیاسی تصویر ہے جو مقامی مسلمانوں پر نقش ہونی شروع ہوگئی۔ان کو صرف اتنا علم ہے بعض
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
KA
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
افریقن مسلمانوں کو کہ سعودی عرب سے روپیہ لیتے ہیں اس لئے سعودی عرب کی بات کریں گے۔ہم
لیبیا سے روپیہ لیتے ہیں اس لئے لیبیا کی بات کریں گے۔اس عرصے میں عراق، ایران کی لڑائی کے
نتیجے میں عرب دنیا ایک اور طرح سے بھی منقسم ہو گئی۔وہ لوگ جو عراق کی تائید کرتے تھے عرب ہونے
کے نتیجے میں ان کے مقابل پر ایران ، شیعہ ایران نے ایک الگ پول، ایک الگ مرکز قائم کر لیا اور
چونکہ ایران کو معلوم تھا کہ ان سے بہت پہلے اسلام کی خدمت کے نام پر بعض سیاسی تنظیمیں مغربی ملکوں
میں عمل کر رہی ہیں اس لئے ایران بھی اس میدان میں کود پڑا اور اب امریکہ میں بھی اور باقی یورپین
ممالک میں بھی دراصل مسلمان تنظیمیں ان تین بڑی طاقتوں کی پشت پناہی میں کام کرتی دکھائی دیں گی
اور عجیب بات ہے کہ وہاں بھی عقائد کی تفاصیل سے ان لوگوں کو مطلع نہیں کیا جاتا۔صرف ان کو یہ علم
ہے کہ رو پید ایران سے آرہا ہے یا لیبیا سے آ رہا ہے یا سعودی عربیہ سے آرہا ہے لیکن ایران کے داخل
ہونے کے بعد کچھ عقائد کی بات بھی اب شروع ہو چکی ہے کیونکہ ایران نے اس بار پیش قدمی کی کہ نہ
صرف روپیہ خرچ کرنا شروع کیا بلکہ شیعہ ازم کی تبلیغ بھی ساتھ شروع کی۔یہ وجوہات ہیں جن کی وجہ
سے احمدیت سے توجہ ہٹ گئی اور اسلام کو سیاسی نظریات کے تابع دیکھا جانے لگا اور زیادہ توجہ اس طرف
ہوگئی کہ کون سا ملک یا کون سی تنظیم خدمت اسلام کے لئے زیادہ قیمت دینے پر تیار ہے، زیادہ قیمت
دینے کی استطاعت رکھتی ہے۔اس کے مقابل پر جماعت احمدیہ نے جو اسلام ان لوگوں کے سامنے پیش کیا تھا یا اب بھی
کر رہی ہے اور ہمیشہ کرتی چلی جائے گی وہ یہ تھا کہ قرآن کریم کے تابع اسلام نام ہے
دو قسم کی قربانیوں
کا ، جانی قربانی اور مالی قربانی۔قرآن کریم فرماتا ہے:
إِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ
لَهُمُ الْجَنَّةَ
(التوبة: ۱۱۱ )
کہ اسلام اس چیز کا نام ہے کہ خدا تعالیٰ نے تم سے تمہاری جانیں بھی خرید لی ہیں تمہارے
اموال بھی خرید لئے ہیں۔اب کچھ بھی تمہارا باقی نہیں رہا۔پس قرآن کریم نے اس مضمون کو مسلسل بار ہا بیان فرمایا اور بارہا اس بات پر زور دیا کہ اسلام
نام ہے جانی اور مالی قربانی کا کوئی شخص حقیقت میں سچا مسلمان نہیں ہوسکتا اور خدا سے سچا تعلق قائم نہیں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
129
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
کر سکتا جب تک خدا کی خاطر کچھ خرچ نہ کرے خواہ اس کی جان ہو یا اس کے اموال ہوں۔تو اب یہ
موازانہ دیکھیں کتنا اور زیادہ کھل کر سامنے آ گیا۔ایک جماعت تھی جو کہ رہی تھی کہ تمہیں مسلمان بننا ہے
تو کچھ دینا ہوگا، کچھ قربانی کرنی ہوگی۔ایک آواز تھی جو کہہ رہی تھی کہ اگر تمہیں مسلمان بننا ہے تو کچھ لینا
ہوگا، اپنی جانیں پیش نہیں کرنی ہوں گی بلکہ ہماری بنائی ہوئی تنظیموں کے ذریعے دوسروں کی جانیں لینی
ہوں گی اور اموال بھی ہم تمہیں دیں گے وہ دنیا Materialistic ہو چکی ہے۔جو دنیا دار بن گئی ہے وہ
جو
جس پر آج کے زمانے کی مختلف تہذیبوں نے ایک ایسا گندا نقش چھوڑا ہے کہ ہر انسان خود غرض بنتا چلا جارہا
ہے۔اُس دنیا کے لئے اب دیکھیں احمدی ہونا کتنا بڑا مشکل کام بن گیا۔جب جماعت احمد یہ میدان میں
اکیلی تھی تو مقابل پر یہ آواز نہیں سنائی دیتی تھی کہ آؤ پیسے دینے کی بجائے ہم سے پیسے لو، جانیں پیش کرنے
کی بجائے دوسروں کی جانیں لو، جہازوں میں بم رکھو، مختلف شہروں میں بم پھاڑ واور اسلام کے نام پر تباہی
مچاؤ اور یہی اسلام ہے۔اسی کا نام خدمت اسلام ہے اس وقت یہ آواز میں نہیں تھی۔اس لئے سوائے احمدیت کے نہ جرمنی میں کوئی حقیقتاً اسلام سے آشنا تھا، نہ انگلستان میں آشنا
تھا، نہ ہالینڈ میں آشنا تھا، سنا تو ہوا تھا انہوں نے لیکن اُن دشمنوں کے ذریعے جو ان کے اپنے ملکوں میں
پیدا ہوئے اور اپنی زندگیاں اسلام کی دشمنیوں میں خرچ کر دیں اسلام کی نمائندہ جماعت کے طور پر ایک
ہی جماعت تھی اور ایک ہی جماعت تھی جو ساری دنیا میں سرگرم عمل تھی اور چونکہ مقابل پر جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے مخالفانہ طاقتیں ابھی نہیں ابھری تھیں اس لئے کنفیوژن (Confusion) کسی کے
لئے نہیں تھا۔جس شخص نے مسلمان ہونا ہوتا وہ جماعت احمدیہ کی طرف رجوع کرتا تھا۔اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں اس لئے یہ وہ محرکات ہیں جن پر ہمارا اختیار نہیں ہے لیکن اس
حد تک اختیار ضرور ہے کہ اگر آپ ان باتوں کو ذہن نشین رکھ کر دُعائیں کریں اور خدا سے مدد چاہیں اور
خدا سے عرض کریں کہ اے خدا! تو جانتا ہے اگر دنیا بھول چکی ہے کہ ہم اس وقت دین کی خدمت کے
لئے نکلے تھے جب ہم ابھی غریب اور نہتے اور کمزور تھے اور دنیا اس وقت بھی بڑی طاقتور تھی لیکن ہم نے
اپنی غربت کی کوئی پرواہ نہیں کی اور جو کچھ ہمیں میسر تھا ہم نے تیری راہ میں جھونک دیا ، ہم نے اپنے بچے
قربان کئے ، اپنے خاوندوں کو تیری راہ میں زندگی بھر علیحدہ زندگی بسر کرنے کے لئے اجازت دے
دی، ایسے وقتوں میں جب کہ افریقہ کے نام سے بھی دوسرے مسلمانوں کی طبیعتیں گھبراتی تھیں، ایسی
احمدی خواتین تھیں جنہوں نے اپنے خاوندوں کو یہ کہہ کر رخصت کیا کہ تم جاؤ اور ہماری زندگیوں کی پرواہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۸۰
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
نہ کرو ہم ایسے رہیں گی جیسے ہم نے خاوند کبھی کیا ہی نہیں تھا اور تم بھی بغیر بیوی کے گزارہ کرنا سکھو اور
اسلام کی خاطر میں اپنا سہاگ بھیجتی ہوں تم اپنی ازدواجی زندگی کی لذتیں چھوڑ دو۔چنانچہ ایسے واقعات
ہوئے کہ تبلیغ کی خاطر نکلنے والے احمدی بعض دفعہ ۲۳-۲۳ سال اپنی بیویوں سے اور بچوں سے علیحدہ
رہے۔ایک موقع پر انڈونیشیا میں ایک تبلیغ کرنے والے احمدی مولوی رحمت علی صاحب جب بالآخر
واپس آئے تو تقریباً مختلف وقتوں میں علیحدہ رہتے ہوئے ان کی علیحدگی کا زمانہ ۲۳ سال ہو چکا تھا جو
بچے انہوں نے پیچھے چھوڑے تھے وہ جوان ہو چکے تھے اور ۲۳ سال سے چند سال جو پہلے پیدا ہوئے
تھے تو ان میں سے کوئی ۲۵ کوئی ۳۰ سال کے قریب پہنچ گیا تھا۔بیوی بوڑھی ہو چکی تھی چنانچہ وہ بیوی
حضرت مصلح موعود کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے کہا میرے آقا میرے خاوند کی جدائی میں
میرے بال سفید ہو چکے اور میں خوش ہوں کہ میری جوانی اسلام کی خاطر قربان کر دی گئی ہے میں ناراض
نہیں ہوں لیکن میری اب یہ درخواست ہے کہ میری اس جوانی کی قربانی کو زندہ رکھنے کی خاطر اس کو
دوام بخشنے کی خاطر میرے اس بوڑھے خاوند کو جو میرے اب کسی کام کا نہیں اور نہ میں اس کے کام کی
ہوں اس کو واپس میدان میں بھیج دیں۔مجھے یہ تو اطمینان ہوگا کہ میرا خاوند خدا کی خاطر جہاد کرتے
ہوئے مجھ سے دور مارا گیا۔جو دن اس کے قریب رہنے کے تھے وہ تو گزر چکے ہیں۔یہ وہ دور تھا، یہ وہ احمدیت کی خاطر قربانی کرنے والی جماعت تھی جو ساری دنیا میں تنہا اسلام
کے نام پر لڑ رہی تھی۔یہی حال افریقہ میں کام کرنے والوں کا تھا اور یہی حال پیسیفک آئی لینڈ منی میں
کام کرنے والوں کا تھا۔کچھ لوگ روس گئے خدمت دین کے لئے اور پھر واپس نہیں آئے ، کچھ واپس
اس طرح آئے کہ دکھ اُٹھا اُٹھا کر وہ پاگل ہو چکے تھے۔پاگل کے طور پر ان کو روس کی سرحدوں سے باہر
پھینک دیا گیا۔یہ وہ اسلام ہے جو قرآن نے ہمیں سکھایا اور متنبہ کیا کہ دین قربانیوں سے زندہ ہوا کرتے
ہیں۔دین روپیہ لے کر نہیں بلکہ خدا کی راہ میں روپیہ دے کر زندہ ہوا کرتا ہے۔دین جانیں لے کر نہیں
بلکہ اپنی جانیں خدا کے حضور پیش کرنے کے ذریعے زندہ ہوا کرتے ہیں اور ہمیں کامل یقین تھا اور آج
بھی یقین ہے کہ ہم صحیح راستہ پر تھے کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تو یہی دین
سکھایا تھا اور اسی طرح دین کو فروغ دیا تھا کیونکہ آپ سے پہلے عیسی نے بھی یہی دین سکھایا تھا اور اسی
طرح دین کو فروغ دیا تھا اور آپ سے پہلے حضرت اسماعیل" ، حضرت داؤد نے اور حضرت سلیمان اور
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۸۱
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
یسعیاہ نے اور حضرت موسیٰ نے اور جتنے نبیوں کے نام آپ کو یاد ہیں آپ دیکھتی چلی جائیں تاریخوں کا
مطالعہ کریں سب نے یہی دین سکھایا تھا اور اسی طرح دین کو فروغ دیا تھا۔کوئی استثناء آپ
کو دکھائی نہیں
دیتا۔دین کی خاطر اپنی جانیں پیش کر دیں اپنے اموال پیش کر دیئے اور اپنی عزتیں لٹادیں اپنے
گھروں کے آرام تج کر دیئے جو کچھ تھا وہ سب لے کر خدا کے حضور حاضر ہو گئے اور اپنی جھولیاں خالی
کر دیں تب خدا نے ان جھولیوں کو بھرا اور دنیا اور دین کی دولتوں سے ان کو مالا مال کر دیا مگر دنیا کی
طاقتوں کے ذریعے ان کو کچھ نصیب نہیں ہوا اس رنگ میں جماعت احمدیہ نے اسلام پھیلانا شروع
کیا اور اسی رنگ میں جماعت احمد یہ ہمیشہ اسلام پھیلاتی چلی جائے گی اور ہم جانتے ہیں کہ لازماً ہم
جیتیں گے کیونکہ یہ وہ آزمودہ طریق ہے جو ایک حدیث کے مطابق ایک لاکھ چوبیس ہزار بار آزمایا
گیا۔ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء دنیا میں تشریف لائے۔ایک بھی ایسا نہیں تھا جو دولتیں بانٹنے کے لئے
آیا تھا، ایک بھی ایسا نہیں تھا جو لوگوں کی جانیں ضائع کرنے کے لئے آیا تھا، ہر ایک ان میں سے ایسا تھا
جس نے اپنا سب کچھ خدا کے حضور لٹادیا اور لوگوں کو قربانی کے رستوں کی طرف بلایا اور کوئی شخص جس
میں ادنی سی عقل بھی ہو وہ عقلاً بھی یہی نتیجہ نکالے گا اس کے سوا کوئی نتیجہ نکالا جا نہیں سکتا کہ قوموں کی
اصلاح قربانی کے رستوں پر ڈالے بغیر ممکن نہیں ہے۔وہ دنیا جو پہلے ہیMaterialist ہو چکی ہے، جو دنیا کی دولتوں کی طرف جھک گئی ہے اور
في الحقيقت ان کو سجدہ کر رہی ہے اگر دنیا کی محبت ان کے دلوں سے کائی نہ جائے ، اگر ان کو خدا کی راہ
میں قربانی کے اسلوب نہ سکھائے جائیں تو کیسے ممکن ہے کہ وہ اصلاح پذیر ہو جائیں۔کوئی اور نسخہ
اصلاح کا نہیں ہے سوائے اس کے کہ انسان کو اس کی عظمت یاد کرائی جائے اس کو بتایا جائے کہ اس کی
عظمت اس بات میں ہے کہ وہ قربانیاں لینے کی بجائے قربانیاں پیش کرنے والا ہو۔خدا کی خاطر ہر
دوسری محبت کو کاٹ کر الگ پھینک دے تب اس کی اصلاح نفس ہوگی تب اس کے اندر سے ایک نئی
تخلیق پیدا ہوگی جس کو قرآن کریم خلق آخر بیان کرتا ہے۔یہ تو ہے مختصر تاریخ جماعت احمدیت کے طرز عمل کی اور یہ مختصر تاریخ ایک سو سال تک پھیل چکی
ہے اور ایک سو سال سے دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ان نقوش قدم کو نہیں چھوڑا جو نقوش قدم حضرت محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوش قدم تھے اور آپ سے پہلے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے نقوش قدم تھے۔ان راہوں سے بہت لوگ گزر چکے ہیں ہم نے وہ نقوش قدم اختیار کئے جو قربانیاں کرنے والوں کے
حضرت خلیفہ اسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۸۲
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
نقوش قدم تھے ، وہ نقوش قدم دوسروں کے لئے چھوڑ دیئے جو بھیٹریوں کی طرح خدا کے بندوں پر حملہ
آور ہوتے رہے اور خدا کے پاک بندوں سے قربانیاں لیتے رہے ان کی جانیں تلف کرتے رہے، ان
کے اموال لوٹتے رہے، ان کے سرتن سے جدا کرتے رہے، ان کی عزتیں لوٹتے رہے اور ان کو ہر قسم
کے دکھ جو انسان دوسرے انسان کو دے سکتا ہے دیتے رہے اور دیتے چلے گئے وہ نقوش قدم بھی ملتے
ہیں اور ساری تاریخ ان نقوش قدم سے میلی ہوئی پڑی ہے۔جماعت احمدیہ نے اپنے لئے وہ نقوش قدم
چنے جو قربانی دینے والوں کے نقوش قدم ہیں اور سو سال سے بڑی وفا کے ساتھ اس راہ پر ہم نے قدم
رکھا ہے۔آپ وہ مائیں ہیں جنہوں نے اگلے سو سال کی ضمانت دینی ہے ، آپ وہ مائیں ہیں
جنہوں نے یہ بتاتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کی ایسی تربیت کریں گی اور اس طرح ان کے ذہنوں میں یہ
ان مٹ سنت الانبیاء نقش کر دیں گی کہ وہ کبھی اس بات کو بھلا نہ سکیں ، وہ انہیں رستوں پر گامزن رہیں
یہاں تک کہ اگلی صدی آجائے اور پھر اگلی صدی کے سر پر کھڑا ہونے والا خلیفہ اس وقت کی ماؤں کو یاد
کرائے کہ دو سو سال تم نے بڑی وفا کے ساتھ انبیاء کے نقوش قدم کی پیروی کی ہے ان کو چومتے ہوئے
تم آگے بڑھے ہو، اٹھو! اور اگلی صدی کی ضمانت دو اور اے دوسری صدی کے آخری وقت پر پیدا ہونے
والی ماؤں ! تم اس جھنڈے کو اگلی نسلوں کے لئے آگے بڑھا دو اور یہ ضمانت دو کہ تم ایسی تربیت کرو گی کہ
ان پاکیزہ اسباق کو تمہاری نسلیں کبھی نہیں بھولیں گی۔یہ وہ پیغام ہے جو میں آج آپ
کو دینا چاہتا ہوں
اور یہ پس منظر میں نے اس لئے بیان کیا کہ دن بدن تربیت کی راہ میں ہمارے لئے اور مشکلات پیدا
ہوتی چلی جارہی ہیں۔جہاں تک جماعت احمد یہ میں داخل ہونے والے مغربی لوگوں
کا تعلق ہے اس
کے متعلق مجھے خاص طور پر فکر ہے اور اس فکر سے میں آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں تا کہ اس کو ذہن نشین
رکھ کر آپ اگلی نسلوں کی تربیت میں نہ صرف اپنے بچوں کے لحاظ سے کوشش کریں بلکہ دوسرے مغربی
دنیا سے تعلق رکھنے والے نو مسلموں کے بچوں کے لئے بھی آپ وقت دیں اور کوشش کریں۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک ایسا المیہ ہے جس کا ہماری ذات سے تعلق ہے۔وہ
ایسے محرکات ہیں جن پر ہمیں اختیار تھا لیکن ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر سکے۔امریکہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں احمدی ہو چکے تھے، انگلستان میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
کے زمانے میں احمدی ہو چکے تھے، کئی جرمن فلسفی تھے، کئی روسی فلسفی تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے پیغام سے بہت گہرے طور پر متاثر ہو چکے تھے لیکن وہ لوگ کہاں گئے۔ان کی اگلی نسلوں نے نہ پھر اُن
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۸۳
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
سے وہ پیغام سنا، نہ اس پیغام کو زندہ رکھ سکے۔احمدیت کے مغرب میں فروغ کی تاریخ ایک بہت ہی
دردناک تاریخ ہے۔جب اس پہلو سے ہم اس کو دیکھتے ہیں کہ جو لوگ احمدی ہوئے انہوں نے اپنی
اولاد کی طرف توجہ نہ کی اور ان کی اولاد بجائے اس کے کہ اسلام پر پرورش پاتی اور اسلامی اقدار کی
حفاظت پر کمر بستہ رہتی وہ رفتہ رفتہ واپس اپنے غیر اسلامی معاشرے میں ڈوب گئے۔نسلاً بعد نسل یہی
ہوتا چلا گیا۔میں نے ایک دفعہ انگلستان میں مختلف وقتوں میں داخل ہونے والے احمدیوں کی تاریخ کا
مطالعہ کیا جس حد تک وہ کوائف میرے سامنے آسکے اور میرے دل پر اتنا گہراغم کا اثر ہوا کہ بے چین
ہو گیا کہ یہ کیا ہوتا رہا ہے۔ایک وقت میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انگلستان میں اس زمانے میں
جب کہ انگریزی قوم کو اپنی دنیا پر برتری کا بے انتہا تکبر تھا۔عام آدمی نہیں صرف بلکہ لارڈز میں سے
بعض نے احمدیت کو قبول کیا اور بڑی جرات کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ اسلام جو اس جماعت کے
ذریعے ہمیں پہنچا ہے وہ سچا ہے اور ہم یہ جرات رکھتے ہیں کہ اس کے ساتھ شامل ہو جائیں اور وابستہ
ہو جائیں لیکن آگے وہ نسلیں کہاں گئیں کچھ پتہ نہیں چلتا۔پھر اس کے بعد مسلسل مختلف مبلغین کے
ذریعے کثرت سے نہیں تو بیسیوں کی تعداد میں بلکہ ایک مبلغ کے دور میں 100 سے زائد ایسے خاندان
آپ کو ملیں گے جو احمدیت سے وابستہ ہوئے۔اپنی زندگی تک وہ احمدی رہے بعض ان میں سے کمزور
بھی پڑے لیکن اکثر اپنی زندگی تک احمدی رہے لیکن رفتہ رفتہ سرکتے سرکتے ان کی نسلیں احمد بیت سے
بالکل غائب ہو گئیں۔یہاں تک کہ وہ اجنبی بنتے بنتے اتنی دور جا چکی ہیں کہ ان کو ڈھونڈنے کے لئے
بھی بڑی جستجو کی ضرورت ہے۔میں نے حال ہی میں بعض خاندانوں کے متعلق جستجو کی تحریک کی تو بڑی
مشکل سے بعض کا کھوج نکلا اور ان کے خاندان بات کریں تو مانتے ہیں کہ ہاں ہمارے والدین احمدی
ہوئے تھے اور جماعت سے تعلق تھا لیکن ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔بنیادی خرابی وہی ہے کہ تربیت یعنی
اولاد کی تربیت کی طرف اس وقت اس طرح توجہ نہیں دی گئی اور اس بات کی اہمیت نہیں بتائی گئی۔یہ سمجھا
گیا کہ یورپین معاشرے میں سب لوگ آزاد ہیں۔ماں باپ ہو گئے تو ٹھیک ہے ان کے بچے اپنے
حال پر رہیں گے۔یہ درست نہیں ہے۔ماں باپ پر فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت کریں اس وقت
تک کسی مذہب کا استحکام نہیں ہو سکتا جب تک نسلاً بعد نسل اس مذہب کو جسے اختیار کیا جاتا ہے اگلی
نسلوں تک منتقل نہ کیا جائے اور نئی نسلیں بھی وہی جھنڈے لئے بلند ہورہی ہوں جو جھنڈے ان کے ماں
باپ نے تھامے تھے اور ان کے ہاتھوں میں تھمائے گئے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۸۴
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
تازہ صورت حال یہ ہے کہ بڑی توجہ اور دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے یہ فضل فرمایا ہے کہ
بہت سے یورپین بہت سے نہیں لیکن بعض یورپین ممالک میں اب حالات بدل رہے ہیں اور بہتر
ہورہے ہیں۔انگلستان میں بہت سے خاندان ایسے نئے احمدیت میں داخل ہوئے ہیں جو خاندان کے
طور پر داخل ہوئے ہیں بچے بھی ان کے ساتھ ہیں اور وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان بچوں کی اعلیٰ
تربیت کر سکیں اور ان میں سے بعض بڑے ہو کر جوان بھی ہوئے ، بعض اس وقت جوانی کے قریب پہنچے
ہیں اور ان کے حالات دیکھ کر اور ان کے چہرے دیکھ کر بے حد پیار آتا ہے کہ یہ انگلستان کی سرزمین کی
پیداوار احمدی نسل ہے۔وہ لوگ جو اس زمین سے ہمیشہ سے وابستہ چلے آرہے ہیں نہ کہ پاکستان یا
ہندوستان سے آکر وہاں آباد ہوئے اس لئے وہاں حالات اب بہتری کی طرف پلٹا کھا رہے ہیں اور
جہاں تک جماعت احمدیہ کی کوشش ہے اور دعائیں ہیں انشاء اللہ جو کچھ حاصل ہو چکا ہے اس کو قائم رکھنے
کی کوشش کی جائے گی اور آئندہ اور خاندانوں میں بھی یہی رجحان پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ایک امید کی سرزمین مجھے جرمنی دکھائی دیتی ہے۔ایک لمبے عرصے سے میں جرمن قوم کا بڑی
گہری نظر سے مطالعہ کر رہا ہوں اور میں نے یہ دیکھا ہے کہ جرمن قوم میں بعض ایسی خوبیاں ہیں جو
اسلام کے حق میں عظیم الشان رنگ میں استعمال کی جاسکتی ہیں اور باقی یورپین سے یہ بعض باتوں میں
ممتاز قوم ہے۔ان میں ایک خوبی جو سب سے بڑی خوبی ہے وہ یہ ہے کہ مذہب یا تو اختیار نہیں کریں
گے جب اختیار کریں گے تو پورا غور ، سنجیدگی کے ساتھ مطالعہ کے بعد اختیار کریں گے اور پھر فوراً اس
مذہب میں ڈھلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جیسے ایک پودے کو ایک سرز مین سے
اکھاڑ کر دوسری سرزمین میں لگا دیا گیا ہو اور وہ نئی جڑیں نکالتا ہے، نئی زمین کا پانی رس چوستا ہے اور
ویسے ہی اطوار اختیار کرتا ہے جیسے اُس زمین کے ماحول کا تقاضا ہو پس اس پہلو سے جرمن قوم یورپین
قوموں میں ایک غیر معمولی امتیاز رکھتی ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انگلستان میں بھی کچھ رجحان
شروع ہوا ہے لیکن وہ قومی عادت کے نتیجے میں نہیں۔وہ انفرادی کوششوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔قومی
عادت کے طور پر جتنی سنجیدگی مذہب کے معاملے میں جرمن اختیار کرتے ہیں آج تک میں نے کوئی اور
مغربی قوم ایسی نہیں دیکھی ان کو سنبھالنا یہ ہے اصل ذمہ داری جو جماعت پر بحیثیت جماعت عائد ہوتی
ہے اور پاکستان سے آنے والے احمدیوں پر بالخصوص عائد ہوتی ہے ان کو سنبھالیں اور ان کے بچوں کو
سنبھالیں یہ سب سے اہم ذمہ داری ہے جو لجنہ اماءاللہ کی خصوصیت کے ساتھ ہے۔ان کے بہت سے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۱۸۵
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
مسائل ہیں، معاشرے کا اختلاف ہے، ان کی ساری زندگی ایسے ماحول میں کئی جس میں دنیا کی لذتیں
بے تکلفی کے ساتھ جو چیز کرنے کی تمنا دل میں پیدا ہوئی اس کی طرف ہاتھ بڑھا دیا۔جہاں کوئی
Taboos نہیں تھے یہ کرو اور وہ نہ کرو اس قسم کی کوئی تعلیم تھی بھی تو یہ اس سے بے پرواہ تھے۔ایک
عجیب آزادی کے ماحول میں خود رو پودوں کی طرح یہ بلند ہوئے۔اچانک اسلام کو اختیار کیا جہاں ایک
بالکل مختلف ماحول ہے اور اپنے ماحول سے کاٹے گئے۔ان کے بہت سے تقاضے ہیں۔اول یہ کہ ان کو
مسلسل اسلام کی تعلیم کا فلسفہ سمجھایا جائے۔محض یہ کہنا کافی نہیں کہ انہوں نے یقین کر لیا محض یہ کہنا کافی
نہیں کہ یہ ایمان لے آئے۔یہ جب سوال کرتے ہیں تو بعض احمد یوں کو میں نے دیکھا ہے وہ یہ سمجھتے
ہیں کہ جو سوال کرے اس کے اندر ضرور کوئی ایچ بیچ ہے وہ مخلص احمدی نہیں۔بڑی بے قوفوں والی بات ہے اور اس طرح کرتے کرتے بعض مخلصین کو جو سچائی کی جستجو میں
سوال کر کے اپنے دل اور اپنے دماغ کی پیاس بجھانا چاہتے ہیں دھکے دے دے کر پرے کر دیتے ہیں۔یہ رجحان نہایت ہی خطرناک اور احمقانہ ہے اور احمدیت کے لئے ایک زہر ثابت ہوگا۔بعض
خواتین کے متعلق میں جانتا ہوں کہ مجھے بعض دفعہ اب نام نہیں لینا چاہتا یہ اطلاع کی گئی ہے کہ ویسے تو
مخلص ہے احمدی ہے لیکن اعتراضوں کی بڑی عادت ہے ہر بات میں مین میخ نکالتی ہے، یہ کرتی ہے وہ
کرتی ہے۔جب میں نے ان سے رابطے کئے اور ان کو سوالات کا موقع دیا تو میں نے محسوس کیا کہ
بالکل جائز باتیں تھیں اس بے چاری کو ایک نئے ماحول سے آنے کے بعد بہت سی باتوں میں جستجو
ہے، طلب ہے اپنے ذہن کی تشنگی کا احساس باقی ہے۔وہ چاہتی ہے کہ جس مذہب کو اس نے اختیار کیا
ہے اس کو اس طرح ذہن نشین کر لے کہ جب غیر بھی اس سے سوال کریں تو مطمئن کرنے والے
جوابات دے سکے۔ایسی صورت میں جب وہ سوال کرتی ہے تو پاکستان سے آئی ہوئی خواتین یا
مربیان، مبلغین کا یہ ردعمل کہ اوہو اس کے تو دماغ میں کیڑا ہے، یہ ٹھیک نہیں ہے۔یہ اس کے دماغ کا
کیٹر ا تو ثابت نہیں کرتا بلکہ کیڑا کہنے والے کے دماغ کا کیٹر ا ضرور ثابت کر دیتا ہے۔تم مربی بن کر دنیا کے لئے نکالے گئے ہو ، تم معلم بنا کر دنیا کے لئے نکالے گئے ہو،اس
رسول سے وابستہ ہو جس کے متعلق قرآن کریم نے فرمایا:
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ ( الجمعة ٣٠)
وہ محض کتاب کی تعلیم نہیں دیتا تھا بلکہ حکمتیں بھی بیان کرتا تھا۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۸۶
خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء
ساری زندگی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف قسم کے سوال کئے گئے ، چھوٹے بھی اور
بڑے بھی ، گہرے بھی اور بالکل سطحی بھی ، ایک واقعہ آپ کی زندگی میں ایسا نہیں ملتا کہ آپ سوالوں سے
تنگ آگئے ہوں اور کہتے ہوں کہ سوال کرنے والا تو بالکل کوئی ٹیڑھے دماغ کا آدمی ہے، دماغ میں کوئی
کیڑا ہے، کوئی پاگل ہے، بڑے حوصلے کے ساتھ جھک کر، شفقت ورحمت کے ساتھ ہر ذہن کو مطمئن
کرانے کی کوشش کی۔اس لئے اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ اسلام کی عظیم ذمہ داری جو آپ کے کندھے پر ڈالی گئی ہے
آپ اس کو کما حقہ ادا کریں تو ان کی اگلی نسلوں کو سنبھالنے سے پہلے ان کی ان نسلوں کو سنبھالیں جو بڑے
شوق اور ولولے کے ساتھ اور بڑی قربانیوں کے ساتھ اسلام میں داخل ہوئی ہیں۔بعض بالکل سفید
چادروں کی طرح آئیں ان کو مذہب کا ہی کچھ پتہ نہیں تھا اس لئے آپ بڑے حوصلے اور پیار کے ساتھ
ان سے محبت کے تعلقات بڑھا ئیں ان سے پوچھیں کہ ہر بات جو تمہارے ذہن میں خلش پیدا کرتی
ہے تشنگی کا احساس پیدا کرتی ہے بے تکلفی سے بیان کیا کرو۔اگر ہم تمہیں نہ سمجھا سکیں تو ہم ان سے پوچھ
کر بتائیں گے جو تمہیں سمجھا سکتے ہیں اور اس طرح ان کے ساتھ معاشرتی بہنا پا پیدا کریں، بھائی
چارے کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔مگر لجنہ کے معاملے میں بہنا پا کا لفظ میں نے سوچا کہ زیادہ موزوں
ہوگا۔یعنی ان کو معاشرتی رنگ میں بہن ہونے کا پیار دیں، بہن ہونے کا ساتھ دیں، بہن ہونے کے
طریق پر ان کی ہمجولیاں بنیں۔ساتھ لے کر پھریں اور اس تعلقات کے سلسلے میں محض ان کو سکھائیں
نہیں بلکہ ان سے سیکھیں بھی کیونکہ یہ کہنا غلط ہے کہ آپ محض سکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ بہت سے امور میں بہت سی احمدی خواتین جو پاکستان کے مختلف دیہات
اور معاشروں سے یہاں تشریف لائی ہیں وہ ایک بڑی تعداد ان میں سے سکھانے کی اہلیت رکھتی ہی
نہیں بے چاری انہوں نے وہاں رہ کر بھی دین کو پوری طرح سیکھا نہیں تھا۔وہاں بھی وہ اپنے ماحول یا
ایسے گاؤں سے تعلق رکھتی تھیں جہاں جماعتی تربیت ابھی پوری طرح ان کو سیراب نہیں کر سکی تھی۔لجنہ
کے نظام بنے دوسرے نظام بنے لیکن وہ رفتہ رفتہ سرایت کر رہے ہیں۔پانی خواہ بہتات میں موجود ہو، اگر نالوں اور نالیوں کا انتظام مکمل نہ ہو تو کھیتوں میں ہر جگہ
برابر نہیں پہنچا کرتا اور بعض سر زمینیں ایسی ہوتی ہیں جو پانی کو جلدی چوس لیتی ہیں مثلاً ریتلی زمینیں ،
وہاں پانی مختلف کھیتوں کے کناروں تک پہنچانا بہت محنت اور جوکھوں کا کام ہے۔میں خود زمیندار رہا