اپنے گھروں کو جنت نشان بنائیں
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۱۹۵
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
اپنے گھروں کو جنت نشان بنا ئیں
(جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۲۸ / جولائی ۱۹۹۰ء)
تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔ياَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ
وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً
(النساء:۲)
آج کے اس خطاب کے لئے میں نے گھر کا عنوان منتخب کیا ہے آج کے اس جدید دور میں
دنیا کو امن کی تلاش ہے اور امن کی تلاش میں دنیا سرگرداں ہر اس امکانی گوشے پر نگاہ رکھ رہی ہے
جہاں سے وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں امن کے حصول کی کوئی توقع ہو سکتی ہے اور ہر اس راہ پر دوڑتے چلے
جاتے ہیں جہاں وہ امید رکھتے ہیں کہ اس راہ پر آگے بڑھنے سے ہمیں امن نصیب ہو جائے گا لیکن امن
کے قریب ہونے کی بجائے دن بدن امن سے دور ہٹتے چلے جارہے ہیں امن کی تلاش میں وہ گلیوں
میں بھی نکلتے ہیں شہروں میں بھی اور ملکوں میں بھی سرگرداں پھرتے ہیں۔لیکن وہ امن جو گھر میں نصیب
ہوسکتا ہے وہ دن بدن ان کے گھروں کو ویران چھوڑتا چلا جا رہا ہے جیسے پرندہ گھونسلے کو چھوڑ کر اڑ جائے
اسی طرح امن گھروں کو چھوڑ کر رخصت ہوتا چلا جا رہا ہے۔آج کے معاشرے میں خواہ دنیا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتی ہو مشرق سے تعلق رکھتی ہو یا
مغرب سے تعلق رکھتی ہو۔شمال سے جنوب سے سب سے اہم ضرورت گھروں کی تعمیر نو ہے ہمارے
ذہنوں میں جب ہم گھر کی بربادی کا نقشہ سوچتے ہیں اور خاندانوں کے ٹوٹنے کا تصور باندھتے ہیں
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۹۶
خطاب ۲۸؍ جولائی ۱۹۹۰ء
بالعموم مغربی معاشرے کا خیال ابھرتا ہے اور مغربی معاشرے کی بعض برائیاں ہیں جن پر نظر پڑتی ہے
اور سمجھتے ہیں کہ گھروں کے ٹوٹنے کی بڑی ذمہ داری مغربی تہذیب پر ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ انصاف
کی نظر سے اگر دیکھا جائے تو مشرق بھی بہت بڑی حد تک ذمہ دار ہے اور بہت سی ایسی معاشرتی
خرابیاں مشرق میں پائی جاتی ہیں جن کا مغرب میں کوئی وجود نہیں اور وہ گھروں کے توڑنے میں بہت
ہی زیادہ خطرناک کردار ادا کر رہی ہیں۔میں اس مضمون سے پہلے تقویٰ کی نظر سے صورت حال کا جائزہ
لیا تو مجھے بعض ایسی باتیں دکھائی دیں جن کے نتیجہ میں میں سمجھتا ہوں کہ بعض پہلوؤں سے مشرقی
معاشرہ زیادہ خطرناک صورت حال پیدا کر رہا ہے۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ مغربی تہذیب نے بھی گھروں
کو توڑا ہے اور دن بدن تو ڑتی چلی جارہی ہے اور اس کے نتیجہ میں دن بدن معاشرہ زیادہ دکھوں میں مبتلا
ہو رہا ہے لیکن ان کے گھر کو توڑنے کا انداز نفرت پر مبنی نہیں بلکہ بے حسی اور عدم توجہ کے نتیجہ میں ہے اور
ذاتی خود غرضیوں کے نتیجے میں ہے ذاتی خود غرضیاں تو دنیا میں ہر جگہ اسی قسم کا کردار ادا کیا کرتی ہیں لیکن
ہمارے مشرق میں جو تہذیبی خرابیاں پائی جاتی ہیں جو معاشرتی خرابیاں پائی جاتی ہیں وہ محض تعلقات کو
تو ڑتی نہیں بلکہ محبت کی بجائے ان میں نفرت کے رشتے قائم کرتی ہیں اور خاندانوں کے درمیان جو
شریکے کا لفظ آپ نے سن رکھا ہے جو ہماری صدیوں کی تہذیب کا ورثہ ہے ویسا کوئی تصور آپ کو مغرب
میں دکھائی نہیں دیگا اور یہ جو شریکے کا تصور ہمارے ہاں پایا جا تا ہے یہ بہت سے معاشرتی خرابیوں کے
نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔اس لئے انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ جب نصیحت کی جائے تو پہلے تمام صورت حال
کا جائزہ لے کر بیماری کا تجزیہ کیا جائے پھر دونوں فریق کو جہاں جہاں
کوئی نقص دکھائی دے اس نقص کی
طرف متوجہ کیا جائے اور تقویٰ کے ساتھ اللہ کے نام پر نیک نصیحت کی جائے۔جہاں تک مشرقی معاشرے کی خرابیوں کا تعلق ہے اس میں ہمارے رشتوں کا بظاہر مضبوط
ہونا عملاً ان رشتوں میں دوری پیدا کرنے کا موجب بن رہا ہے مغرب میں چونکہ گھر الگ الگ ہو
جاتے ہیں اور ایک بڑے خاندان کے اکٹھے بسنے کا تصور نہیں ہے یا اگر تھا تو تاریخ میں بہت پیچھے رہ گیا
ہے۔لیکن ہمارے ہاں اکثر مشرقی ممالک میں خاندان زیادہ وسیع ہیں اور ان کے باہمی روابط دیکھنے
میں مضبوط ہیں اور ایک ہی گھر میں بعض صورتوں میں صرف بہو بیٹا اور ساس اور داماد وغیرہ یہ سارے
اکٹھے نہیں رہتے بلکہ چچا تا یا رشتے دار دوسرے اور بعض علاقوں میں تو ان کا ایک ہی کچن ہوتا ہے یعنی
ایک ہی مطبخ سے ان کا کھانا تیار ہوتا ہے اور بعض بڑے خاندانوں میں تو ان کے باہمی تجارتوں کے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۹۷
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
حساب کتاب بھی نہیں کئے جاتے بلکہ نہ صرف یہ کہ غیر احمدی معاشرے میں بلکہ احمدی معاشرے میں
بھی ایسی خرابیاں دیکھنے میں آئیں ہیں کہ باپ فوت ہو گیا یا ماں فوت ہوگئی اور جائیداد بائی نہیں گئی بلکہ
یہ سمجھا گیا کہ ہمارے اکھٹے رکھنے کا خاندان کا ایک ذریعہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے حق کا مطالبہ نہ کرے
زبان نہ کھولے اس بات پر کہ میری ماں یا میرے باپ کی جائیداد کا مجھے بھی حصہ دو بڑے بھائی یا
خاندان میں اگر کوئی اور بڑا ہے اس کے سپر د معاملات رہے اور خاموشی سے شکوے لوگوں کے سینوں
میں پلتے رہے اور دن بدن تکلیف بڑھتی رہی۔یہ احساس بڑھتا رہا کہ جس کے ہاتھ میں انتظامات ہیں
یا جس کے نام پر جائیداد ہے وہ زیادہ استفادہ کر رہا ہے بہ نسبت دوسروں کے اور اس کے نتیجہ میں پہلی
نسل بعض دفعہ اس بات کا برادشت کر بھی جاتی ہے لیکن آئندہ جو بچے پیدا ہوتے ہیں اور جوان ہوتے
ہیں ان کے دل میں یہ بظاہر محبت کا رشتہ محبت کے رشتے کی بجائے نفرت کے جذبے میں تبدیل ہو جا
تا ہے اور وہ اگر ابتدا میں نیت نیک بھی تھی تو چونکہ غلط اقدام تھا اس لئے وہ نیک نیت اچھا پھل نہیں
دے سکتی اور اچھا پھل نہیں دے سکتی یہ ایک مثال ہے لیکن عملاً میرے سامنے ایسے بہت سے معاملات
آتے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ اس قسم کی غلط روایات جو اسلامی شریعت کے خلاف ہیں وہ یقینا بد نتائج
پر منتج ہوتی ہیں اور اس سے معاشرے میں محبت بڑھنے کی بجائے نفرت پھیلتی ہے پس وہی معاشرہ صحیح
معاشرہ ہے جو آپ کو دنیا میں پیش کرنے کا حق ہے جو اسلام کی تعلیم پر بنی ہے اور اس معاشرے کا کوئی
رنگ نہیں ہے نہ وہ مشرق کا ہے نہ وہ مغرب کا ہے نہ وہ سیاہ ہے نہ سفید ، وہ نورانی معاشرہ ہے پس اس حد
تک معاشرے کو Universalize کرنا چاہئے اس کو تمام دنیا میں پھیلانا چاہئے اور تمام بنی نوع کو
انسان کی قدر مشترک بنانے کی کوشش کرنا چاہئے۔جس حد تک وہ کسی معاشرے کے پہلو اسلام سے
روشنی پا رہے ہیں اور اس کی بنیادیں اسلام میں پیوستہ ہیں۔مگر ہمارے ہاں یہ غلط تصور پایا جاتا ہے کہ
مشرقی معاشرہ گویا اسلامی معاشرہ ہے اور یہ تصور غلط ہے۔مشرقی معاشرے کے بعض پہلو اسلامی ہیں
اور ان میں تہذیب و مذہب دونوں باہم ایک دوسرے کے ساتھ جذب ہو کر ایک ہی شکل اختیار کر گئے
ہیں لیکن کثرت سے ایسے پہلو ہیں جو نہ صرف یہ کہ اسلامی نہیں بلکہ مذہبی اقدار معاند اور مخالف ہیں اور
مذہبی اقدار سے ٹکرانے والے ہیں اور بت پرست تہذیب کا ورثہ ہیں اس لئے احمدی خواتین کے لئے
ضروری ہے کہ وہ اپنے رہن سہن اپنے طرز معاشرت کو اسلامی بنا ئیں خواہ وہ مشرق سے تعلق رکھتی ہوں
خواہ وہ مغرب سے تعلق رکھتی ہوں۔اب مشرقی معاشرے کا ذکر چل رہا ہے یہ تو بڑا مشکل کام ہے کہ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۹۸
خطاب ۲۸؍ جولائی ۱۹۹۰ء
سارے مشرقی معاشرے کا ذکر کیا جائے میں جب مشرقی معاشرہ کی بات کروں گا تو میری مراد یہ ہے
کہ وہ احمدی خواتین جو مشرقی ممالک میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلیں ان کا معاشرہ ایک پہلو سے مشرقی
معاشرہ ہے لیکن لازم نہیں کہ ہر پہلو سے وہ اسلامی معاشرہ بھی ہو اس لئے اگر انھوں نے دنیا کی معلمہ
بننے کی کوشش کرنا ہے، اگر انہوں نے تمام بنی نوع انسان کی اس شدید ضرورت کو پورا کرنے میں کوئی
اہم کردار ادا کرنا ہے کہ آج بنی نوع انسان کو گھر کی ضرورت ہے تو اچھا گھر بنا کر پھر اس گھر کے نمونے
پیش کریں۔آپ نے دنیا میں دیکھا ہو گا آج کل جدید انجینئر نگ کے اثر کے نتیجے میں بڑی بڑی
خوبصورت عمارتیں تعمیر ہوتی ہیں۔اور بعض عمارتیں ماڈل کے طور پر بنائی جاتی ہیں تا کہ وسیع پیمانے پر
ویسے ہی اور گھر بنائیں جائیں۔وہ ماڈل کہاں ہے یہ وہ سوال ہے جو مجھے پریشان کر رہا ہے۔کونسا ایسا
ماڈل ہے جس ماڈل کو ہم بنی نوع انسان کے سامنے اسلامی معاشرے کے طور پر پیش کر سکیں اگر احمدی
خواتین نے وہ ماڈل پیش نہ کیا تو وقت کے ایک اہم تقاضے کو پورا کرنے سے محروم رہ جائیں گی اور تمام
بنی نوع انسان کو امت واحدہ میں اکٹھا کرنے اور امت واحدہ کی کڑیوں سے منسلک کرنے میں ناکام
رہیں گی اس لئے اس ضرورت کو جو میں آج آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں بہت اہمیت دیں یہ مضمون
کیونکہ بہت وسیع ہے اس لئے میں حتی المقدور کوشش کروں گا کہ نکات کی صورت میں آپ کے سامنے
باتیں رکھوں۔ہمارے معاشرے ہمارے سے مراد میر انہیں بلکہ میں تو اسلامی معاشرے کا علمبر دار ہوں اور
اسی کی نمائندگی کرتا ہوں عادتا چونکہ میں مشرق سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے ہمارے کا لفظ زبان پر جاری
ہو جاتا ہے مشرقی معاشرے میں بعض بہت ہی گہری خرابیاں پائی جاتی ہیں جو ہمارے روز مرہ کی یعنی
احمدیوں کی روز مرہ کی زندگیوں پر بھی اثر انداز ہیں۔رشتوں کا مثلاً معاملہ ہے رشتوں کے معاملات میں ابھی تک ہماری خواتین کی اس حد تک
اصلاح نہیں ہو سکی کہ وہ رشتے کرتے وقت اچھی لڑکی یا اچھے لڑکے پر نظر رکھنے کی بجائے اچھی لڑکی کی
دولت یا اچھے لڑکے کی دولت پر نظر رکھیں۔یہ جو عادت ہے یہ ہم نے بالعموم مشرقی معاشرے سے
ورثے میں پائی ہے اور اس کی بنیادیں مشرکانہ معاشروں میں قائم اور نصب ہیں ہندو معاشرے میں یہ
بہت زیادہ رسمیں پائی جاتی تھیں کہ رشتے کے وقت مالی منفعتیں بھی حاصل کی جائیں۔چنانچہ آج تک
اس بدنصیبی کا ورثہ ہمارے ملک پاکستان میں بھی جاری وساری ہے اور ہندوستان کے بسنے والے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۱۹۹
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
مسلمانوں نے بھی اس سے حصہ پایا ہے جبکہ ہندو قوم اب اس سے بے زاری کا اظہار کر رہی ہے اور
ہندو قوم میں نی تحریکات چل رہی ہیں کہ ان نہایت خطرناک رجحانات کا قلع قمع کرنا چاہئے اور اگر قانون
بنانے کی بھی ضرورت پیش آئے تو قانون بنا کر ان بدرسموں کا استیصال کرنا چاہئے لیکن ہمارے ہاں
روز مرہ ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں کہ کوئی بیٹے کی ماں اس خیال سے کہ بیٹا چونکہ برسر روزگار
ہے
اور تعلیم یا فتہ ہے بہو کی تلاش میں نکلتی ہے اور بہو کے اخلاق پر نظر رکھنے کی بجائے اس کے گھر پر
نظر ڈالتی ہے۔یہ دیکھتی ہے کہ وہاں کس قسم کے صوفہ سیٹس ہیں دنیا کی زندگی کی سہولتیں موجود ہیں کہ
نہیں کا رہے یا نہیں ہے اور کیا اگر کار ہے تو اپنی بیٹی کو وہ کار جہیز میں بھی دیں گے کہ نہیں دینگے اور دیگر
جائیداد پر نظر ڈالتے ہیں۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ماں اپنی بہو کی تلاش پر نہیں نکی بلکہ کوئی انکم ٹیکس کا
انسپکٹر کسی جائیداد کا جائزہ لینے کے لئے نکل کھڑا ہوا ہے۔ایسے خوفناک بدنتائج اس کے پیدا ہوتے ہیں
کہ اگر ایسی شادیاں ہو بھی جائیں تو ان
کی تعمیر میں ان کی تخریب کے سامان ڈال دیئے جاتے ہیں اور وہ
ایسی شاخ پر بنا کرتی ہیں ایسی شادیاں جس شاخ نے قائم نہیں رہنا اس نے لازماً کاٹا جانا ہے زیوروں
پر نگاہ ہوتی ہے یہ توقع کی جاتی ہے کہ کس حد تک کوئی بہوز یور مانگ کر یا پہن کر اپنا بنا کر گھر آئے گی۔مانگنے لفظ تو میں نے زائد کر دیا ہے جہاں تک ان کی توقع کا تعلق ہے وہ بجھتی ہیں کہ چاہے بیٹی والا اپنی
ساری جائیداد بیچ دے اپنی بیٹی کو بہت سے زیور سے آراستہ کر کے ہمارے گھر بھیجے اور امر واقعہ یہ ہے
کہ بعض ساسیں یعنی ان بیٹوں کی مائیں جو بطور بہو کسی گھر بھجوائی جاتی ہیں تقاضوں سے مجبور ہو کر بعض
دفعه ما نگ کر زیور دیتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ دوسرے دن خفیہ طریق پر وہ زیور واپس منگوالیا جائے
تا کہ جس کی امانت ہے اس کے سپر د کر دیا جائے چنانچہ بعد میں جو جھگڑے ہوتے ہیں ان میں یہ باتیں
بھی سامنے آتی ہیں کیسی لغو بات ہے لیکن بڑی سنجیدگی کے ساتھ سامنے آتی ہے کہ ہم سے دھوکا کیا گیا
بہو کو جو جھومر پہنایا گیا وہ مانگا ہوا تھا جو کانٹا پہنایا گیا ہو مانگا ہوا تھا اور یا یہ کہ مانتی نہیں کہ مانگا ہوا تھا کہتی
کہتی ہیں دیا تھا اور واپس لے گئیں ایسا ظالمانہ معاشرہ ہے کہ اس کے نتیجہ میں محبت بڑھنے کی بجائے
نفرتیں پیدا ہوتی ہیں اور وہ مائیں جو یہ ظالمانہ طریق اختیار کرتی ہیں وہ اپنے بیٹے کی خوشیوں میں کانٹے
بودیتی ہیں اور ہمیشہ کے لئے معاشرے میں زہر گھول دیتی ہیں اور یہ باتیں پھر رکا نہیں کرتیں بڑھتی چلی
جاتی ہیں شکووں پر شکوے اور نہایت کمینی با تیں۔پھر بعض مائیں ہیں وہ ان باتوں کی پرواہ شاید نہ کرتی
ہوں لیکن بہت زیادہ بیٹی کی تعلیم پر زور دیتی ہیں اور اس کے پس پردہ ایک بدنیت چھپی ہوئی ہوتی ہے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۲۰۰
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
ان کی نیت یہ ہوتی ہے کہ ایسی بیٹی گھر آئے جس کی تعلیم اس کے لئے روزی کمانے کا ذریعہ بن سکے
چنانچہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ مل کر روزی کمائے اور جو کچھ کمائے وہ ہمارے سپر د کر دے اب یہ نیت
زیادہ دیر تو چھپی نہیں رہ سکتی جب شادی ہو جاتی ہے تو ان بچیوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ آپ نوکریاں تلاش
کر محنتیں کرو اور جو کچھ کماتی ہو وہ ہماے قدموں میں ڈال دو۔یہ تمام غیر اسلامی رسمیں ہیں اور یہ رسمیں
مغرب میں مفقود ہیں مغرب میں اگر گھر ٹوٹ رہے ہیں تو نفرتوں کی بنا پر نہیں ٹوٹ رہے وہاں گھر اس
لئے ٹوٹتے ہیں کہ دنیا پرستی مادی خوشیوں مادی لذتوں کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے اور انفرادیت نمو
پا رہی ہے یعنی وہ پہلے سے بڑھ کر نمایاں ہوتی چلی جارہی ہے اور دنیا کی لذتوں کی راہ میں یہ انفرادیت
اس طرح رشتوں
کی تعمیر میں حائل ہو جاتی ہے کہ اگر ایک شخص یعنی مغرب میں شادی کرتا ہے تو وہ یہ پسند
نہیں کرتا کہ بیوی کی ماں یا بیوی یہ پسند نہیں کرتی کہ خاوند کی ماں ان کے گھروں پر کسی قسم کا بھی بوجھ
بنیں۔اس سے ان کی آزادی پر ان کی لذت یا بی پر فرق پڑتا ہے۔چنانچہ یہ آزادی کا رجحان جو ہے یہ
سب سے پہلے گھر کو تو ڑ کر محض میاں بیوی میں تبدیل کر دیتا ہے باقی رشتہ داروں سے تعلق محض اس حد
تک استوار رہتا ہے جس حد تک دنیا کی رسموں میں یا بعض تقریبوں کے موقع پر دوستوں کو بلایا ہی جاتا
ہے ایسے موقعوں پر خاندان کے دوسرے افراد بھی حصہ لے لیتے ہیں لیکن چونکہ تقاضے نہیں ہیں اس لئے
مایوسیاں
بھی نہیں ہیں رفتہ رفتہ اس خود غرضی کے معاشرے نے یہ مشکل اختیار کر لی کہ بوڑھی مائیں جو
مدد کی محتاج ہیں وہ بیچاری تنہا پڑی ہوئی اپنی زندگی کے باقی دن کاٹتی ہیں اور موت کا انتظار کرتی ہیں۔بوڑھے باپ کا دیکھنے والا کوئی نہیں چنانچہ سارا معاشرہ اپنی اجتماعی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش کرتا
ہے ایسے لوگوں کے لئے Old Homes بنتے ہیں دیکھ بھال کے لئے ، دوسرے سامان فراہم کرنے
کی کوشش کی جاتی ہے یہاں تک کہ یہ معاشرہ اتنا زیادہ Society پر بوجھ ڈال دیتا ہے کہ پھر مزید
تقاضے پورے نہیں ہو سکتے اور ایک عدم اطمینان اور بے چینی کا معاشرہ پیدا ہوتا ہے جو ان چیزوں میں
بڑھتا چلا جاتا ہے۔دن بدن سارا معاشرہ بے چین ہوتا چلا جاتا ہے۔انگلستان میں آپ دیکھ لیجئے۔یہی
صورت ہے
مگر یا درکھیں کہ ان برائیوں کے نتیجہ میں نفرتیں نہیں پیدا ہوتیں۔ہمارا یعنی مشرقی معاشرہ
مجھے کہنا چاہئے مشرقی معاشرے کی خرابیاں نفرتیں پیدا کرتی ہیں اور اسی کا نام شریکا ہے اور یہ خرابیاں اور
بھی کئی قسم کی عادتوں کے نتیجہ میں بڑھتی چلی جاتی ہیں مثلاً دکھاوا ہے بیاہ شادی کے موقعہ پر ایک خوامخواہ
کا ناک بنایا ہوا ہے ان لوگوں نے اور ناک کے کٹنے کی بڑی فکر ہے ان کو یہ وہم ہوتا ہے ہماری خواتین کو
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۰۱
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
کہ اگر بیاہ شادی کے موقع پر ریا کاری سے کام نہ لیا گیا تو لوگوں کے سامنے ہمارا ناک کٹ جائے گا
بھئی ناک تو اس وقت کٹ گیا جب خدا کے سامنے کٹ گیا باقی ناک رہا کہاں ہے جس کو کاٹو گی۔جب
خدا کی ہدایات سے روگردانی کی جب رسول کی ہدایات سے روگردانی کی جب اسلامی تعلیم کی طرف
پیٹھ پھیر دی تو مومن کا ناک تو وہیں کٹ جاتا ہے باقی رہا ہی کچھ نہیں پھر اس بات کا کیا فکر ہے کہ باقی
کیا رہتا ہے کیا نہیں رہتا امر واقعہ یہ ہے کہ دکھاوے نے بھی ہمارے معاشرے میں بہت ہی خوفناک
اثرات مرتب کئے ہیں۔یہ باتیں ابتداء ہیں یا یہاں تک کہ کھانے میں نمک ہی زیادہ پڑ گیا کوئی معمولی سی بھی خرابی ہو
تو یہاں شریکا فورا سر اٹھاتا ہے اور کہتا ہے فلاں وقت فلاں جگہ یہ خرابی ہوئی تھی۔اور پھر وہ باتیں کبھی
بھولتے ہی نہیں اور وہ بے چاری اکیلی بیٹی جو کسی نے رخصت کی ہے کسی کے گھر میں اس کو محسوس ہوتا
ہے کہ میں دشمنوں کے گھر میں آگئی ہوں۔ہر موقعے پر اس کو طعنے دیئے جاتے ہیں۔کبھی اس نے کھانا
پکا یا اور وہ خراب ہو گیا تو کہا ہاں ہمیں پتا ہے کس ماں کی بیٹی ہو وہیں سے آئی تھی نا جہاں تمہاری شادی
کے وقت یہ واقعہ ہوا تھا مہمانوں نے اُف تو بہ توبہ کی کسی نے لقمہ نہیں اٹھایا۔اٹھایا جاتا ہی نہیں تھا اس قسم
کی مبالغہ آمیز با تیں اور پھر طعن و تشنیع کے ذریعے وہ اس بے چاری بچی کی زندگی اجیرن کر دیتی ہے پھر
یہ باتیں اور زیادہ گہری ہو جاتی ہیں معاشرے کی بدیوں کی شکل میں جب اپنی بہو سے جیلس ہو جاتی
ہے۔یہ چیز یہاں یورپ کے معاشرے میں تو کہیں دکھائی نہیں دیتی لیکن مشرقی معاشرے میں ہر جگہ
موجود ہے ایک بیٹا جو اپنی بیوی سے پیار کرتا ہے جس کو بڑے شوق سے بظاہر اور بڑی چاؤ سے اس کی
ماں نے بیاہ کر اپنے گھر میں بسایا اس وقت کے بعد سے وہ ماں اس کو اجاڑنے پر تل جاتی ہے۔کوئی
موقع ایسا ہاتھ سے جانے نہیں دیتی جس سے اس بے چاری بیٹی کا گھر نہ اُجڑے۔چنانچہ بیٹے نے اس
کی طرف التفات کیا تو ماں کو غصہ آگیا اور وہ بجھتی ہے کہ بیٹے کو اپنے ہاتھ میں قابورکھنے کا ایک ہی
ذریعہ ہے کہ بہو کی برائیاں کھوج کھوج کر نکالی جائیں اور بیٹے کو بتائی جائیں اور اگر وہ خرابیاں نہ ہوں تو
پھر بنائی جائیں وہ تو کوئی مشکل کام نہیں ہے۔بعض لوگ بڑی آسانی سے قصے گھڑ لیتے ہیں۔اور پھر اگر
کبھی اس بہو نے اس نو بیاہتا اگر وہ غریب گھر سے امیر گھر میں آئی ہے اپنے بھائیوں سے کوئی حسنِ
سلوک کر دیا اس پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے حالانکہ اکثر صورتوں میں ایسی عورتیں احتیاط کرتی ہیں اور اگر
حسن سلوک کرتی ہیں تو اپنی کمائی سے کرتی ہیں۔مگر یہ ساسیں جن کا میں ذکر کر رہا ہوں خدا کرے آپ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۰۲
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
میں سے کوئی ایسی ساس نہ ہو۔یہ بھی برداشت نہیں کرتیں کہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی آکر اپنے خاوند پر تمام
بوجھ نہیں ڈالتی بلکہ خود کماتی ہے کچھ اپنے گھر پر خرچ کرتی ہے کچھ اپنے غریب بھائیوں اور بہنوں کو دیتی
ہے تو یہ چیز ان کی برداشت سے باہر ہو جاتی ہے اور وہ خاوند کے کان بھرنے شروع کر دیتی ہیں اور سمجھتی
ہیں کہ اس طرح ہم نے اپنے بیٹے کو جیت لیا ہے اور وہ ہمارا بن کے رہ رہا ہے۔وہ ہمارا تو بنایا نہیں بنا اپنا
نہ بن سکے گا کیونکہ اس بیٹے کی تو زندگی اجیرن ہو جائے گی جس کا گھر ہی نہیں بس سکا تو اس مشرقی
معاشرے میں جہاں بظاہر خاندان بڑے ہیں اور ظاہری روابط زیادہ مضبوط ہیں وہاں اندرونی طور پر
ایک ایسا نظام چل رہا ہے جو ان روابط کو کاتا ہے اور نفرتوں کی تعلیم دیتا ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے
ہمیں بارہا ہمیں رحمی رشتوں کی طرف متوجہ فرمایا اور وہ آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے وہ
آنحضرت یہ نکاح کے موقع پر پڑھا کرتے تھے اور آنحضرت عیﷺ ہی کی سنت میں اب ہمیشہ ہر
مسلمان کے نکاح میں تین آیات پڑھی جاتی ہیں ان میں سے پہلی وہی ہے جس کی میں نے تلاوت کی
تھی۔اللہ تعالی فرماتا ہے:
يَايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ اے بنی نوح انسان اپنے رب کا تقوی اختیار کرو
الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ اس نے تمھیں ایک ہی جان سے پیدا کیا ہے۔ایک ہی جان سے پیدا کرنے کے بہت سے مفاہیم ہیں ایک مفہوم یہ ہے کہ اس موقع سے
تعلق رکھنے والا کہ تم میں سے کوئی کسی دوسرے پر برتری نہیں رکھتا اور ایک جان میں اکٹھے ہونے کا
مضمون پایا جاتا ہے۔اس لئے معاشرہ جو ایک جان سے پیدا کیا گیا ہے اس کو ایک جان والا معاشرہ بنا
رہنا چاہئے۔وہ معاشرہ جو بٹ کر کئی جانوں میں تبدیل ہو جایا کرتا ہے وہ اپنی اصل کو بھول جاتا ہے اور
اس میں افتراق پیدا ہو جاتا ہے۔فرمایا ہم نے تمھیں کثرت بھی عطا کی کثرت سے مرد بھی پیدا کئے اور
عورتیں بھی پیدا کیں لیکن اس لئے نہیں کہ تم باہم اختراق اختیار کرو ایک دوسرے سے دلوں کے لحاظ
سے پھٹ جاؤ بلکہ اس لئے کہ تم ان تعلقات کو دوبارہ باندھو اور پھر ایک ہونے کی کوشش کریں یہ پیغام
اس آیت کا آخر میں یوں دیا گیا۔وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ “ ہم نے تمہیں
تمام دنیا میں پھیلا دیا اور ایک جان سے بے شمار جانیں پیدا کیں مگر اس لئے نہیں کہ رشتے ٹوٹ جائیں
اس لئے کہ رشتے قائم ہوں اور بڑے احترام کے ساتھ قائم ہوں فرمایا جس خدا سے تم منتیں کر کے اپنی
مرادیں مانگتے ہو یاد رکھنا۔کہ وہ خدا تمھیں تعلیم دے رہا ہے کہ اپنے رحمی رشتوں کی حفاظت کرنا اور ان کا
خطاب ۲۸؍ جولائی ۱۹۹۰ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خیال رکھنا ان دونوں باتوں کو اس طرح باندھ دیا گیا ہے کہ اگر کوئی عورت یا مرد دونوں میں سے جو بھی
ہورحمی رشتوں کا لحاظ نہیں کرتا اور صلہ رحمی کی بجائے قطع رحمی اختیار کرتا ہے تو اس کے لئے پیغام ہے کہ
تمھاری دعائیں قبول نہیں ہونگی اس نکتہ کو سمجھنا بہت ہی ضروری ہے کیونکہ بے شمار خطوط مجھے ملتے ہیں دعا
کے لئے اس میں ایسے بھی بہت سے خطوط ہوتے ہیں کہ ہماری دعائیں پتا نہیں کیوں قبول نہیں ہوتیں۔کئی وجوہات ہو سکتی ہیں دعائیں قبول نہ ہونے کی مگر ایک وجہ جو یہاں بیان کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ اگر تم
نے اپنے خاندانی تعلقات کو مضبوط بنانے کی بجائے ایسی حرکتیں کیں کہ یہ تعلقات قطع ہو جائیں تو یاد
رکھنا تم خدا سے اپنا تعلق منقطع کر لو گی اور جس سے منتیں کر کر کے اپنی مرادیں مانگتی ہو وہ تمھاری مراد یں
پوری نہیں کرے گا۔ی تفسیر میری نہیں حضرت اقدس محمد مصطفی ملالہ کی تفسیر ہے۔آپ نے ایک موقع پر فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی کہ خدا کا نام رحمن اسی مادے سے ہے جس مادے سے ماں کا رحم بنا۔ماں کا وہ
عضور تم کہلاتا ہے جس میں بچہ پیدا ہوتا ہے۔فرمایا رحم ماں کے یوٹرس کے لئے بھی نام رکھا گیا اور رحم ہی
خدا کے رحمن نام کی بنیاد ہے۔فرمایا اگر تم رحمی رشتوں کو کاٹو گے تو خدا کے رحم سے بھی کاٹے جاؤ گے اور
ایک کا دوسرے سے بڑا گہرا تعلق ہے۔پس جو رحمانیت سے کاٹا گیا وہ تو کہیں کا بھی نہیں رہا اور ایسے
معاشرے کا رحمانیت سے کاٹے جانے کا ایک یہ بھی مفہوم ہے کہ اس معاشرے میں محبت نہیں پل سکتی
اور نفرتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔جو رحم سے کاٹا گیا وہ رحمانیت سے کاٹا گیا۔جس کا ایک مفہوم تو وہی ہے جو
میں نے بیان کیا کہ خدا کی طرف سے پھر تمھاری دعاؤں کے باوجو درحم کا سلوک نہیں کیا جائے گا۔دوسرا یہ کہ ایسا معاشرہ رحمت سے عاری ہو جاتا ہے اور اس میں نفرتیں پلنے لگتی ہیں دیکھنے میں
بہت بڑی بڑی خرابیاں ہمیں مغربی معاشرے میں بھی دکھائی دیتی ہیں اور ان کا ازالہ بھی ضروری ہے
ان کا تدارک بھی ضروری ہے، لیکن چونکہ اکثر احمدی خواتین سر دست مشرقی معاشرے سے تعلق رکھنے
والی ہیں اس لئے میں ان کو متوجہ کرتا ہوں کہ اگر آپ نے محض تنقید کی نظر سے مغربی معاشرے کو دیکھا
اور ان کو اپنے معاشرے کی طرف بلایا تو وہ بھی جوابا تنقید کی نظر سے آپ کے معاشرے کو دیکھیں گی اور
یہ حق رکھیں گی کہ کہیں کہ یہ معاشرہ ہمیں قبول نہیں ہے کیونکہ یہ معاشرہ تقویٰ پر مبنی نہیں اور اس کے نتیجہ
میں پھر Racialism پیدا ہوگا۔اس کے نتیجے میں جغرافیائی اور قومی تفریقات پیدا ہونگی اور نفرتیں پیدا
ہونگی جو قوموں کو قوموں سے الگ کریں گی اس کا صرف مغرب سے تعلق نہیں مشرق سے بھی تعلق ہے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۰۴
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
میں جب افریقہ کے دورے پر گیا تو وہاں بعض جگہوں پر مجھ سے بعض افریقن خواتین نے
بعض پاکستانی خواتین کی شکایت کی کہ ان کا یہ طرز زندگی ہے اور وہ ہم پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتی
ہیں کہ یہ اسلامی طرز زندگی ہے اور ہم اس کی نمائندہ اور علمبردار ہیں۔آپ بتائیں کہ کیا یہ اسلامی طرز
زندگی ہے؟ اور اگر نہیں تو کیا احمدیت پاکستانیت دنیا پر ٹھونسنے کے لئے اور نافذ کرنے کے لئے پیدا کی
گئی تھی۔بعض جگہ غلط فہمیاں تھیں اور بعض جگہ ان کی شکایت میں حقیقت تھی میں نے کھول کر ان کے
سامنے جب بات بیان کی تو بڑی اچھی طرح سمجھ گئیں اور میں نے ان کے اوپر یہ بات خوب روشن کر دی
کہ احمدیت اور پاکستانیت ایک چیز کے دو نام نہیں ہیں۔احمدیت اور ہے احمدیت اسلام ہے اور
احمدیت کی ہرا دامبنی بر قرآن اور مبنی بر سنت ہونی چاہئے۔پس وہ ادا جو ینی بر قرآن ہے اور مبنی بر سنت ہے
وہ احمد بیت ہے اور جس عورت میں وہ ادا پائی جاتی ہے اس کا حق ہے کہ وہ اسلام کی نمائندگی میں تمھیں
ی تعلیم دے کہ اس عادت کو اپنا لو یا اس رہن سہن کی اس رسم کو اپنا لو اور اس کے علاوہ جو باقی باتیں ہیں وہ
اس کو کوئی حق نہیں کہ آپ تک پہنچائیں اور یہ دعوی کرے۔گویا وہ اسلام کی نمائندہ بن کر آپ کو یہ سلیقے
سکھانے کے لئے آئی ہے۔مغربی دنیا کی خرابیوں میں سے بہت بڑی خرابی وہی انفرادیت ہے۔خُود غرضی پیدا ہو چکی ہے معاشرے میں اور خود غرضی کو مزید تقویت دینے کے لئے دنیا کی
لذتیں اور جدید آلات جو یہ لذتیں پیدا کرنے میں محمد بنے ہوئے ہیں یہ ایک بہت ہی بھیا نک کر دار ادا
کر رہے ہیں دن بدن معاشرہ اس لئے بکھر رہا ہے کہ ہر شخص چاہتا ہے کہ میں جدید تر قیات کے نتیجہ میں
پیدا ہونے والے لذت یابی کے ذرائع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کروں اور اس راہ میں کوئی رشتہ
حائل نہیں ہوتا کوئی تعلق حائل نہیں ہوتا۔بیٹا جو کماتا ہے وہ اپنے تک محدود رکھتا ہے۔شاذ ہی وہ اس سے
اپنی غریب بہن کو حصہ دے گا یا غریب ماں کو حصہ دے گا یا غریب بھائی پر خرچ کرے گا پس اس پہلو
سے یہ معاشرہ انفرادیت کا معاشرہ بنتا چلا جاتا ہے کیونکہ ہر شخص کی اپنی ضرورتیں پوری نہیں ہور ہیں۔ضرورتیں پوری نہ ہونے کا مضمون غربت سے تعلق نہیں رکھتا یہ قناعت سے تعلق رکھتا ہے یعنی اکثر
صورتوں میں قناعت سے تعلق رکھتا ہے۔مغربی معاشرہ جتنا امیر ہوتا چلا جارہا ہے اتنا ہی زیادہ وہ ان کی
طلب بھڑک رہی ہے اور ھل مِنُ مذید (ق: ۳۱) کی آواز اٹھ رہی ہے۔جو کچھ بھی لذت یابی کے
سامان ان کو مہیا ہوتے چلے جارہے ہیں ان کی عادت پڑ جاتی ہے وہ بنیادی حق بن جاتا ہے اس سے
آگے مزید طلب پیدا ہو جاتی ہے یہاں کی ٹیلی وژن یہاں کے ریڈیو یہاں کے دوسرے ذرائع ابلاغ
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۰۵
خطاب ۲۸؍ جولائی ۱۹۹۰ء
اسی شکل میں ایک فرضی جنت کو ان کے سامنے رکھتے ہیں جو دور سے جنت ہی دکھائی دیتی ہے اور ہر
انسان اس کی طرف دوڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن عملاً وہ جنت نہیں ہے وہ سمندر کے پانی کی طرح کی
ایک جنت ہے جو پیاس بجھانے کی بجائے اسے بھڑ کاتی چلی جاتی ہے۔حقیقی جنت گھر کی تعمیر میں ہے
حقیقی جنت رحمی رشتوں کو مضبوط کرنے میں ہے اور اسی لئے قرآن کریم نے اس مضمون پر اس آیت میں
روشنی ڈالی جو میں نے آپ کے سامنے رکھا اور آنحضرت ﷺ نے کمال فراست اور کمال عارفانہ نگاہ
ڈالتے ہوئے اس آیت کو نکاح کے موقع کے لئے منتخب فرما دیا۔الله
یه فراست کے نتیجے میں بھی تھا آپ کے عرفان لیکن میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ گومیرے علم
میں ایسی کوئی حدیث نہیں آئی کہ آنحضرت ﷺ نے ایسا خدا کی واضح وحی کے نتیجہ میں کیا مگر چونکہ آپ کا
دستور یہ تھا کہ وحی کے سوا کوئی قدم نہیں اُٹھاتے تھے اس لئے مجھے کامل ایمان اور یقین ہے کہ فراست کے
علاوہ اس کا وحی سے بھی تعلق تھا ضمناً آپ یہ کہ سکتی ہیں کہ اگر فراست سے تعلق تھا تو پھر وحی سے کیسے ہوا
اور اگر وحی سے تھا تو پھر فراست سے کیسے ہوا اس سوال کا جواب قرآن کریم نے خود دے دیا ہے۔قرآن کریم آنحضرت میلہ کے نور کی مثال یا خدا کے نور کی مثال آپ کی شکل میں یوں پیش
کرتا ہے کہ گویا آپ ایسا ایک شفاف تیل تھے جو از خود بھڑک اٹھنے پر تیار بیٹھا تھا اس کے اندر ایسی
پاکیزہ صفات تھیں کہ اگر خدا کی وحی نازل نہ بھی ہوتی تو اس نے دنیا کے لئے روشنی ہی کے سامان کرنے
تھے۔اس پر خدا کی وحی کا نور نازل ہوا اور محمد مصطفی ﷺ نور علی نور بن گئے پس وحی کا فراست سے بھی
گہرا تعلق ہوتا ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ مختلف انبیاء کی وحی کے مرتبے میں فرق ہے اور اس کی صفائی اور
روشنی میں فرق ہے ورنہ خدا تو وہی ہے جس نے ہر نبی کی طرف وحی بھیجی پس آنحضرت ﷺ کو جو روشن
تعلیمات نصیب ہوئیں ان تعلیمات میں یقیناً آپ کی خداداد فراست کا دخل تھا جس پر وحی نے نازل
ہو کر اسے نور علی نور بنا دیا۔پس اس آیت کا انتخاب بیاہ شادی کے موقع پر غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اور
گھروں
کی تعمیر میں یہ آیت ایک بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یاد کراتا ہے تم ایک جان سے پیدا ہوئے تھے اگر چہ تعداد میں بڑھ رہے ہو اور
پھیلتے چلے جارہے ہو لیکن ہمیشہ ایک جان کی طرف لوٹنے کی کوشش کرتے چلے جانا اور یہ بھی نصیب ہو
گا اگر گھر کے تعلقات کو مضبوط کرو گے اور رحمی رشتوں کو استوار کرو گے اس میں بہت بڑا گہرا حکمت کا
راز یہ ہے کہ قومی تعمیر اور قومی بجہتی پیدا کرنا ناممکن ہے جب تک گھروں کی تعمیر نہ ہو۔اور گھروں میں
حضرت خلیفہ امسح الرابع' کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
یجہتی نہ ہو جس قوم کے گھر منتشر ہو جائیں وہ قوم اکٹھی نہیں رہ سکتی اس کے مفادات بکھر جاتے ہیں۔جس قوم کے گھروں میں امن نہیں اس قوم کی گلیاں بھی ہمیشہ امن سے محروم رہیں گی۔یہ ایک ایسا
قانون ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی۔آپ ان ممالک کے جرائم کا جائزہ لے کر دیکھیں جن
ممالک میں آجکل با وجود ترقی کے باوجود اقتصادی ترقی کے باوجود علمی ترقی کے نہایت خوفناک قسم کے
جرائم نشو و نما پارہے ہیں اور دن بدن زیادہ بھیانک ہوتے چلے جارہے ہیں۔تو آپ کو آخری وجہ اس کی
یہی معلوم ہوگی کہ گھر ٹوٹنے کے نتیجہ میں یہ جرائم بڑھے ہیں۔آج کل انگلستان میں ایک نہایت ہی درد ناک جرم کے تذکرے ہورہے ہیں ہر خبر میں ہر
ریڈیو ٹیلی وژن کی Announcement میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ بعض بد بختوں نے گندی
نگی فلمیں بنانے کے لئے معصوم بچوں
کو اغوء کیا اور جس قسم کی خوفناک فلمیں وہ بنانا چاہتے تھے ان فلموں
کے بنانے کے دوران تقریبا ۴۰ بچے موت کے گھاٹ اتار دیئے کیسا کیسا بھیا نک ظلم ان پر کیا ہوگا اور
ان کی چیچنیں سننے والا اور ان کی پکار سننے والا کوئی نہیں تھا ایسا درد ناک واقعہ ہے کہ ساری قوم کا سر شرم
سے جھک جاتا ہے بلکہ انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔لیکن دیکھ لیجئے اس کی آخری وجہ یہی ہے
کہ انفرادیت کی وجہ سے گھر ٹوٹ رہے ہیں اور لذت یابی کے شوق نے قوم کو پاگل کر دیا ہے اور چونکہ
گھروں میں امن نہیں رہا اور گھروں میں دلچسپی نہیں رہی اس لئے ایسے گھروں میں پلنے والے نوجوان
گلیوں میں نکلتے ہیں۔امن کی تلاش میں نہیں بلکہ لذت کی تلاش میں اور اپنی لذت کی خاطر وہ دوسروں
کا امن بر باد کرتے ہیں یہ Drug Addiction اور دیگر Pornography ہر قسم کی جتنی
خرابیاں ہیں ان کی آخری وجہ یہی ہے پس اگر چہ گھر توڑنے میں نفرت نے دخل نہیں دیا یا نفرت نے
کوئی کردار ادا نہیں کیا مگر گھر ٹوٹنے کے نتیجہ میں نفرت پیدا ہوئی اور عملاً آخر نفرت پر بات ٹوٹتی ہے۔گھر
ٹوٹنے کے نتیجے میں سارے معاشرے میں بے اطمینانی اور بے اعتباری اور نفرت کی ہوائیں چلنے لگتی
ہیں اور چونکہ لذت یابی کی تلاش باہر کی گلیوں میں ہوتی ہے اس لئے قطعاً کوئی احساس نہیں رہتا کہ کسی کو
کیا تکلیف پہنچے گی کسی کو کیا دکھ ہوگا۔تھوڑ اسا روپیہ حاصل کرنے کے لئے Mugging کرتے وقت
بعض دفعہ ہاتھ بھی کاٹ دیئے جاتے ہیں جب میں امریکہ گیا یہ ۱۹۷۸ء کی بات ہے تو اپنی بیوی اور دو
بچیوں کو لے کر میں Harlum دیکھنے گیا مجھے لوگوں نے بڑا ڈرایا وہاں جانے سے۔انھوں نے کہا کہ
وہاں جاتے ہو تو بہت ہی خطرناک جگہ ہے پھر اوپر سے برقعہ پہنا ہوا ہوگا بیوی اور بیٹیوں نے پتا نہیں