اپنے گھروں کو جنت نشان بنائیں

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۰۷
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
زندہ بچ کے آتے ہو کہ نہیں میں نے کہا ایسی کوئی بات نہیں ہے مجھے نہیں سمجھ آتی دن دیہاڑے کیا ہوگا۔تو انھوں نے مجھے بتایا کہ ایک ایسی مشرقی خاتون اپنے ہاتھ میں موٹا سونے کا کڑا پہنے جا رہی تھی تو چونکہ
اتنا وقت نہیں تھا کہ چھینا جھپٹی کر کے وہ کڑا اتارا جا سکتا ایک شخص نے تیز چاقو سے اس کی کلائی کاٹ دی
اور کڑ از مین پر گرا تو وہ اسے لے کر بھاگ گیا انھوں نے کہا یہ حالت ہے یہاں۔یہ حالت صرف وہاں
نہیں ہر جگہ یہ حالت بنی چلی جارہی ہے۔اور سفا کی بڑھ رہی ہے وجہ یہ ہے کہ گھروں میں امن نہیں اگر
کسی سوسائٹی میں گھروں میں محبت موجود ہو گھروں میں پیار ہو۔صرف میاں بیوی کے تعلقات یا مرد
عورت کے تعلقات ہی لذت کا ذریعہ نہ ہوں بلکہ بہن بھائی کے تعلقات کو تقویت دی جائے ماں بیٹے
کے تعلقات کو تقویت دی جائے باپ بیٹی کے تعلقات کو تقویت دی جائے اور رشتے داروں کے دیگر
تعلقات کو جو قرآن کریم کی آیت میں سب شامل ہیں۔رحمی رشتوں میں میاں کے رحمی رشتے بھی آجاتے ہیں اور بیوی کے رحمی رشتے بھی آجاتے
ہیں اور ایک وسیع خاندان بن جاتا ہے۔اس پہلو سے اگر گھروں کی تعمیر کی جائے تو گھر کے اندر ہی
انسان کو ایسی لذت نصیب ہوتی ہے کہ بہت سے ایسے بچے جو ایسے خوش نصیب گھروں میں پلتے ہیں
ان کو قطعاً کوئی شوق نہیں ہوتا کہ اسکول سے آکر یا کام سے آکر دوبارہ جلدی سے باہر نکلیں یا گلیوں کا
رخ اختیار کریں یا دوسری سوسائیٹیوں میں جو گندی سوسائٹیاں آج کل انسان
کو وقتی طور پر لذت دینے
کے لئے بنائی جاتی ہیں۔ان میں جا کر اپنے وقت کو ضائع کرے۔یہی وہ معاشرہ ہے جو دراصل بعد
میں شراب
کو تقویت دیتا ہے جوئے کو تقویت دیتا ہے ہرقسم کی برائیاں اس معاشرے میں پنپتی ہیں اور نتیجے
گھر ٹوٹ جاتے ہیں۔گھر آج مغرب میں بھی ٹوٹ رہے ہیں اور گھر آج مشرق میں بھی ٹوٹ رہے ہیں
اور گھروں کو بنانے والا صرف ایک ہے اور ہمارے آقا و مولا محمد ﷺے ہیں آپ ہی کی تعلیم ہے جو مشرق کو
بھی سدھار سکتی ہے اور مغرب کو بھی سدھار سکتی ہیں اور آج کی دنیا میں امن کی ضمانت ناممکن ہے جب
تک گھروں کے سکون اور گھروں کے اطمینان اور گھروں کے اندرونی امن کی ضمانت نہ دی جائے۔پس گھروں کی تعمیر نو کی فکر کریں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ میں سے اکثر احمدی
خواتین کیونکہ مشرقی معاشرے سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے آپ اپنی کمزوریوں کو دور کر کے اپنے گھر کو
ایک ماڈل بنانے کی کوشش کریں جہاں تک مغرب سے آنے والی احمدی خواتین کا تعلق ہے باوجوداس
کے کہ یہاں بہت سی دقتیں ہیں اور ان کو اپنا رہن سہن بدلنا اور ایسے لباس پہننا جو ان کی سوسائٹی میں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۰۸
خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء
بے قوفوں والے لباس سمجھے جاتے ہیں مشکل کام ہے لیکن جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے خدا کے فضل
سے ان میں سے احمدی ہونے والی اکثر خواتین پردہ کی روح کی تو حفاظت کر رہی ہیں اور اپنے آپ کو
سمیٹتی ہیں اور اپنے آپ کو بچا کر چلتی ہیں اور ان کا لاز مأرخ غیر اسلامی معا شرے سے اسلامی
معاشرے کی طرف ہو چکا ہے آپ کو بھی لازماً ان سے زیادہ قدم ان کی طرف بڑھانے ہونگے یعنی اُن
احمدی خواتین کو جو مشرقی معاشرے میں پلی ہیں ان
کو اپنی تطہیر کرنی ہوگی۔مشرق کی گندی عادتیں توڑنی
ہوگی اور ختم کرنی ہونگی اور اسلام کے پاکیزہ معاشرے کو از سر نو قائم کرنا ہوگا کیونکہ میرے نزدیک ابھی
تک مشرقی دنیا کی احمدی خواتین خالصہ اسلامی معاشرے قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ان تمام
بدرسموں
کا قلع قمع کرنا ضروری ہے جو ہمیں بعض غیر اسلامی معاشروں سے ورثے میں ملی ہیں اور پاکیزہ
اور صاف ستھرے ماحول قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی ضرورت
ہے ایک دوسرے سے رشتوں میں منسلک ہو کر اور ان رشتوں تقویت دینے کی ضرورت ہے بجائے اس
کے کہ گھٹیا اور کمینی باتوں سے ان تعلقات کو مجروح کیا جائے وہ عورتیں جن کو طعن و تشنیع کی لذت کی
عادت پڑ جاتی ہے وہ عورتیں جو منفی کردار ادا کر کے ایک قسم کی بڑائی کا تصور قائم کرتی ہیں کہ ہم اونچی ہو
گئیں ہم نے فلاں
کو نیچا دکھا دیا وہ ایک گندی قسم کی لذت میں مبتلا ہیں اور یہ لذت ان کو سکون نصیب
نہیں کر سکتی دن بدن ان کی تکلیفوں میں اور مصیبتوں میں اضافہ ہونا ضروری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ
وہ دوسروں کی تکلیفوں اور دوسروں کی مصیبتوں میں بھی اضافہ کر رہی ہوتی ہیں وہ نیکی کر کے بھی تو
دیکھیں وہ خدمت کر کے بھی تو دیکھیں وہ پیار سے اپنی بہو کا دل جیتنے کی کوشش بھی تو کریں اسی طرح
بہو دیں بھی یہ نہ سمجھیں کہ غیر کے گھر آئیں ہیں اور وہاں آکر بھی اپنے گھر کے تذکرے کرتی رہیں اور
اپنے ماں باپ کو یاد کرتی رہیں۔اگر وہ قرآنی تعلیم کے مطابق جہاں دونوں کے رحمی رشتوں کا احترام
کرنے کی تعلیم دی گئی ہے وہ یہ کوشش کریں کہ میں ان کی بیٹی بن کر رہوں اور اپنے ماں باپ کی طرح
ان کا خیال رکھوں اور ان کی خدمت کروں تو دونوں طرف سے یہ حسن سلوک معاشرے کو جنت بنا سکتا
ہے یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں لیکن اتنے بڑے بڑے بد نتائج پیدا کرتی ہیں کہ اس کے نتیجہ میں سارا
معاشرہ دکھوں میں مبتلا ہو جاتا ہے مصیبتوں میں، عذاب میں مبتلا ہو جاتا ہے گھر ٹوٹتے ہیں۔شادیاں
ناکام ہوتی اور پھر بعض دفعہ قضاء کی طرف دوڑنا پڑتا ہے۔بعض دفعہ عدالتوں کے پھیرے لگانے پڑتے
ہیں لیکن ہر دفعہ ہر جگہ ہر موقع پر خرابی کی جڑ اسلامی تعلیم سے روگردانی نظر آئے گی۔

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۰۹
خطاب ۲۸ ؍ جولائی ۱۹۹۰ء
پس آپ نے اگر دنیا کو امن عطا کرنا ہے تو احمدی خواتین کا فرض ہے خواہ وہ مشرق میں بسنے
والی ہوں یا مغرب میں بسنے والی ہوں اپنے گھروں کو اسلامی گھروں کا ماڈل بنا ئیں تا کہ باہر سے آنے
والے جب ان کو دیکھیں تو ان کو پتا لگے کہ انھوں نے کیا حاصل کیا ہے اور تمام دنیا میں وہ ایسے پاک
نمونے پیش کریں جس کے نتیجے میں بنی نوع انسان دوبارہ گھر کی کھوئی ہوئی جنت کو حاصل کریں وہ
جنت جس کا قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے آدم کی ابتدائی تاریخ میں، اس کا میں سمجھتا ہوں کہ گھر کی جنت
سے بڑا گہرا تعلق ہے۔چنانچہ بائبل نے جو سزائیں تجویز کی ہیں اگر چہ قرآن کریم نے ان کا ذکر نہیں
فرمایا لیکن ان سزاؤں کا گھروں سے ضرور تعلق ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ آج کا بہت ہی اہم پیغام
یہی ہے کہ آپ گھروں کی تعمیر نو کی کوشش کریں اپنے گھروں کو جنت نشان بنائیں اپنے تعلقات میں
انکسار اور محبت پیدا کریں۔ہر اس بات سے احتراز کریں جس کے نتیجے میں رشتے ٹوٹتے ہوں اور
نفرتیں پیدا ہوتی ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آج دنیا کو سب سے زیادہ گھر کی ضرورت ہے اس کو یا درکھیں اور یہ گھر اگر احمدیوں نے دنیا
کو مہیا نہ کئے تو دنیا کا کوئی معاشرہ بنی نوع انسان کو گھر مہیا نہیں کر سکتا اللہ ہمیں اس کی تو فیق عطا
فرمائے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی