اپنے اندر اور اپنے بچوں میں محبت الہٰی کے رنگ بھرنے کی کوشش کریں

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۱۱
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
اپنے اندر اور اپنے بچوں میں محبت الہی
کے رنگ بھرنے کی کوشش کریں
( جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۲۷ / جولائی ۱۹۹۱ء)
خطاب سے قبل جلسہ میں تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور نے فرمایا:
تلاوت کے دوران بالکل آواز نہیں بلند کرنی چاہئے۔آپس میں سرگوشیاں بھی نہیں کرنی
چاہئیں کیونکہ قرآن کریم کے واضح حکم کے خلاف بات ہے۔بعض منتظمین سمجھتے ہیں کہ وہ اس حکم سے
بالا ہیں۔میرے کان میں بھی آکر باتیں پھونکتے رہے اور مجھے Disturb کرتے رہے۔عادت
بنا ئیں کہ جب قرآن کریم کی تلاوت ہورہی ہو اور اس مجلس میں آپ شامل ہوں تو آپ خاموشی کے
ساتھ بیٹھیں اور ساری توجہ کلام الہی کی طرف کریں۔جلسہ میں تلاوت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظم
جو خاک میں ملے اسے ملتا ہے آشنا
خوش الحانی سے پڑھی گئی نظم پڑھے جانے کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:
اتنی اچھی نظم ہے، اتنی نصیحتیں اس میں اچھی ہیں کہ اس لئے میں نے خودان شعروں کا
انتخاب کیا تھا تا کہ براہ راست حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام ان تک۔آپ کی
نظم خواں ) آواز میں پہنچے تو اثر اور بھی ہوگا“
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
چند دن پہلے صدر لجنہ اماءاللہ یو۔کے ایک ملاقات کے لئے تشریف لائیں تو مجھ سے انہوں

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۱۲
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۱ء
نے پوچھا کہ میں مستورات سے کس موضوع پر خطاب کروں گا تا کہ اس کے مطابق وہ آیات اور نظم کا
انتخاب کر سکیں۔میں نے ان سے کہا کہ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ میں کسی قسم کی تیاری کے بغیر اور فیصلے
کے بغیر تقریر کے لئے کھڑا ہو جاتا ہوں اور اللہ تعالیٰ خود ہی موقع پر مجھے مضمون سمجھا دیتا ہے تو کیسے میں
آپ کو آج وہ بات بتا سکوں جو خود مجھے بھی علم نہیں ہے۔میں نہیں جانتا کہ میں کس موضوع پر خطاب
کروں گا۔لیکن قرآن کریم کی آیات اور نظموں کے انتخاب کے متعلق میں نے کہا کہ وہ میں خود کروں گا
اس لئے آپ کو اس کے لیے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔جب میں نے حضرت اقدس بانی سلسلہ
احمدیہ کی نظم کا انتخاب کیا تو مضمون از خود ہی مجھ پر روشن ہو گیا۔اور میں نے سمجھا کہ آج کے وقت کی
سب سے اہم آواز وہ ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود کے منظوم کلام کی صورت میں آپ نے سنی ہے۔آج کی دنیا انتشار کی دنیا ہے۔اتفاق کی باتیں بھی کی جاتی ہیں تو انتشار کی نیتوں کے ساتھ۔بڑے بڑے دعاوی بلند کئے جارہے ہیں مذہبی پلیٹ فارم سے بھی اور سیاسی پلیٹ فارم سے بھی کہ
ضرورت ہے کہ دنیا کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کیا جائے اور دنیا کو امن سے بھر دیا جائے مگر وہ بلند بانگ دعاوی
کرنے والے خود امن سے عاری ہیں، خود منتشر ہیں ان کے ذہن بھی منتشر ہیں ان
کی نیتیں بھی منتشر
ہیں کیسے ممکن ہے کہ وہ دنیا کو امن دے سکیں۔تمام عالم کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کا مقصد صرف اور
صرف ایک ہی صورت میں پورا ہوسکتا ہے کہ تمام عالم کو خدائے واحد و یگانہ کی ذات پر اکٹھا کر دیا جائے
اور اشتراک کی کوئی صورت نہیں ہے۔انسانیت کے نام کی باتیں محض فرضی اور خیالی باتیں ہیں ورنہ حقیقت میں آج بھی
Racialism ( نسل پرستی ) اسی طرح زندہ ہے جس طرح آج سے سو سال پہلے زندہ تھا۔اس نے
مختلف روپ دھار لئے ہیں۔مختلف شکلوں میں ڈھل چکا ہے۔مگر جغرافیائی تقسیمیں قومی تقسیمیں اور اسی
طرح لسانی تقسیمیں انسان کو بانٹے ہوئے ہیں۔جس طرح آج سے پہلے انسان کو بانٹے ہوئے
تھیں اور جب بھی دنیا کے راہنما کوئی فیصلہ کرنے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں تو ہر ایک ان میں سے اس
نیت کے ساتھ وہاں پہنچتا ہے کہ اپنی قوم کے لئے یا اپنے لسانی گروہ کے لئے یا اپنے جغرافیائی علاقے
کے لئے زیادہ سے زیادہ حاصل کر کے آئے۔انصاف کا کوئی تصور وہاں
کارفرما نہیں ہوتا۔پس انصاف کے بغیر دنیا کو کیسے امن سے بھرا جا سکتا ہے اور انصاف کا تصور خدائے واحد
دیگانہ کے تصور کے بغیر عالمی تصور نہیں بنتا بلکہ علاقائی تصور بن جاتا ہے۔Absolute

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۱۳
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۱ء
Justice صرف اور صرف خدا کی ذات کے تعلق میں قائم ہوسکتی ہے۔اس کے بغیر اس کا کوئی وجود
نہیں اور انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنا بھی خدائے واحد و یگانہ کی ذات میں ان کو اکٹھا کرتا ہے۔اس
کے سوا جب خیالی اور فرضی باتیں ہیں، ڈھکو سلے ہیں ، دھوکا بازیاں ہیں،محض لفاظیاں ہیں۔ان میں
کوئی حقیقت نہیں لیکن خدائے واحد و یگانہ کے نام پر کیسے اکٹھا کیا جائے۔یہ وہ بڑا مسئلہ ہے جو ہمیں
در پیش ہے اور جماعت احمد یہ جو اس مقصد کی خاطر قائم کی گئی ہے جماعت احمدیہ کے لئے سب سے اہم
اور سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ تم کیسے بنی نوع انسان کو ان کے بکھرے ہوئے گروہوں کو ایک ہاتھ پر
اکٹھا کرو گے اور کیسے ان کے دل ملانے کی کوشش کرو گے۔جہاں تک دل ملانے کا تعلق ہے اسلام کی آغاز کی تاریخ میں ہم نے بہت شدت کے ساتھ
پھٹے ہوئے دلوں کو ملتے دیکھا ہے۔ایسے قبائل کو اکٹھے ہوتے دیکھا جو ایک دوسرے کی جان کے دشمن
تھے۔جہاں بے سبب ایک دوسرے کا خون کیا جاتا تھا۔جہاں سوسالہ پرانی بے عزتیوں کے بدلے بعد
میں آنے والی نسلوں سے لئے جاتے تھے اور اس انتقام کی آگ
کبھی ٹھنڈی نہیں پڑا کرتی تھی۔وہ نظارہ
ہم نے آج سے چودہ سو سال پہلے دیکھا کہ اچانک یہ بکھری ہوئی منتشر قوم جن کے دل صرف جداجدا
ہی نہیں تھے اور نفرتوں سے بھرے پڑے تھے ، اٹے پڑے تھے وہ اچانک ایک ہاتھ پر اکٹھی ہوگئی اور
اس طرح اکٹھی ہوئی کہ قرآن کریم کے بیان کے مطابق وہ محبت کے رشتوں میں باندھے گئے اور ایک
دوسرے کے بھائی بھائی بن گئے اور بھائی بھی وہ جو ایک دوسرے پر جان نثار کرنے والے ہیں۔قرآن کریم نے اس مضمون کو مختلف سورتوں میں مختلف جگہ بیان فرمایا۔ایک جگہ اس نصیحت
کے طور پر فرماتا ہے کہ اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ اَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ
وَليُّ حَمِيمٌ (حم السجدة : ۳۵)
کہ ایک پروگرام ہم تمہارے سامنے رکھتے ہیں اگر تم وہ پروگرام اختیار کرو گے اور وہ پروگرام
یہ ہے کہ بدی دیکھو تو حسن سے اس بدی کو دور کر ونفرت سے اس بدی کو دور کرنے کی کوشش نہ کرو۔انتقامی جذبہ سے برائی کو دور کرنے کی کوشش نہ کرو بلکہ بدی تو ایک بدصورت بد زیب چیز ہے اس کا
علاج حسن ہے۔کبھی آپ یہ نہیں دیکھیں گے کہ کسی کے ناک پر پھوڑا ہو تو انسان ناک کاٹ دے،
انتقامی جذبے کی یہ تصویر ابھرتی ہے۔اس زخم کو بھرنے کی کوشش کی جاتی ہے نقص کو حسن میں بدلنے کی
کوشش کی جاتی ہے۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۱۴
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
پس قرآن کریم نے یہ پروگرام ہمارے سامنے رکھا کہ جب تم بدی کو دیکھو تو بدی کی دشمنی
تمہارے پیش نظر نہ رہے۔بدی کو حسن میں تبدیل کرنا تمہارا مقصود بن جائے اگر تم ایسا کرو گے تو فرمایا
فإذا الذي بينك وبينه عدواة کانه ولی حمیم تم اچانک یہ عجیب ماجرا دیکھو گے کہ وہ جو تمہاری
جان کے دشمن تھے وہ تم پر جان نثار کرنے والے دوست بن جائیں گے۔یہ وہ پروگرام تھا جو حضرت
اقدس محمد مصطفی ملے کے دل پر جاری فرمایا گیا۔آپ کے اعمال میں ڈھلا اور آپ کے ساتھ وہ جماعت
الله
پیدا ہوئی جس نے آپ سے یہ رنگ سیکھے اور اس کے نتیجہ میں ایک عظیم روحانی انقلاب برپا ہوا۔پس دلوں کو اکٹھا کرنا بنیادی چیز ہے اس کے بغیر نہ افراد ا کٹھے ہو سکتے ہیں نہ قومیں اکٹھی
ہوسکتی ہیں اور دلوں کو اکٹھا کرنے کا کام خدا تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے۔چنانچہ اگر چہ یہ پروگرام
مسلمانوں کو دیا گیا لیکن آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا گیا کہ تیرا بھی دلوں پر اختیار نہیں ہے۔اگر اللہ نہ چاہتا اور اللہ دلوں پر تصرف نہ فرما تا تویہ قوم بکھری بٹی ہوئی قوم کبھی ایک ہاتھ پر اکٹھی نہ ہوتی
اور ان کے دل کبھی مل نہیں سکتے تھے۔تو دلوں کو ملانے کا کام دوحصوں سے تعلق رکھتا ہے۔ایک اپنے
نظریے اور اپنے لائحہ عمل میں ایسی پاک تبدیلی کہ نفرتیں کہ محرکات میں شامل نہ ہوں۔انتقام کو آپ کے
پلاننگ میں آپ کے لائحہ عمل میں کوئی دخل نہ ہو اور ایک مقصود ہو کہ جہاں بدی دیکھوں وہاں اس کا حسن
تبدیل کرنے کی کوشش کروں۔یہ مرکزی نقطہ ہے اور دوسرا خدا تعالیٰ سے ایسا تعلق کہ اللہ تعالیٰ اس
پروگرام میں آپ کا مددگار بن جائے۔کیونکہ اس کوشش کے باوجود آپ دنیا میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں
کر سکتے جو دلوں کو جوڑنے والی ہو جب تک خدا تعالیٰ کا خاص فضل اور تصرف شامل حال نہ ہو۔جہاں تک پہلے حصے کا تعلق ہے کہ بدی کو دیکھو تو حسن میں تبدیل کرنے کی کوشش کرو۔یہ
دیکھنے میں اور سننے میں تو بہت خوبصورت پیغام دکھائی دیتا ہے اور انسان سمجھتا ہے کہ سارے مسئلے حل
ہو گئے۔آج کے بعد سے بدی کو حسن میں تبدیل کرنے لگوں گی۔( یعنی خواتین سوچیں گی تو اس طرح
سوچیں گی ) تو سارا مسئلہ حل ہو گیا۔دنیا فتح ہوگئی لیکن دنیا تو تب فتح ہو گی جب آپ پہلے اپنے آپ کو فتح
کریں گی اور یہ مضمون ذات سے شروع ہوتا ہے اگر انسان اپنی بدیوں سے آنکھیں بند ر کھے اور اپنی
بدیوں کو حسن میں تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرے تو کیسے ممکن ہے کہ وہ دوسروں پر یہ عمل جاری کر دے
اور مشکل یہ ہے کہ انسان سب سے زیادہ اپنی بدیوں سے غافل رہتا ہے اور بعض دفعہ بالا رادہ اور بعض
دفعہ بغیر ارادہ کے اپنی کمزوریوں سے آنکھیں بند کرتا ہے اور نہیں دیکھنا چاہتا۔اس لئے نہیں دیکھنا چاہتا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۱۵
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
کہ وہ ان بدیوں کے احساس کے ساتھ اپنی زندگی کو تھی میں تبدیل نہیں کرنا چاہتا۔وہ ایک جھوٹی ملمع
کاری کا عادی بن چکا ہوتا ہے۔وہ اس بات کا عادی بن چکا ہوتا ہے کہ اپنے آپ کو دوسروں کے طور پر
ایک خوبصورت حسین دلکش وجود کے طور پر پیش کرے جو دوسروں سے بہتر ہے۔اگر وہ اپنی بدیاں خود
تلاش کرے اور پتہ لگ جائے کہ میں ہوں کون اور کتنے پانی میں ہوں تو اس کا یہ لذت یابی کا پروگرام
منقطع ہو جاتا ہے پھر وہ کبھی بھی دوسروں کے مقابل پر اپنی حمد کے خود گیت گانے کے اہل نہیں رہتا۔ایک شعر میں نے بہادر شاہ ظفر کا بارہا سنایا ہے۔یہ شعر بہت ہی پر لطف اور گہرا شعر ہے اسے میں بار بار
سناؤں تو تب بھی نہیں تھکتا وہ یہ کہتا ہے :
تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر ہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنر
پڑی اپنی برائیوں پر جو نظر تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا
ایک ایسا دور بھی ہماری زندگی میں گذرا ہے کہ ہمیں اپنے حال کی خبر نہیں تھی اور جب ہمیں
اپنے حال کی خبر نہیں تھی تو ہماری تمام تر تو جہات لوگوں کی بدیاں معلوم کرنے کی طرف تھیں۔ہم
ڈھونڈتے رہتے تھے فلاں میں
کتنی برائیاں ہیں، فلاں میں کتنی برائیاں ہیں۔ایک بیرونی نظر تھی جو
روشن تر ہوتی جارہی تھی اور ایک اندرونی نظر تھی جو دن بدن اندھی ہوتی چلی جارہی تھی اور اپنے حال
سے ہم بالکل غافل ہو گئے تھے۔یہاں تک کہ ایک دن ہم جاگ اُٹھے، ہمیں ہوش آگئی اور ہم نے اپنی
برائیوں کی تلاش شروع کی اور اس تلاش کے دوران میں ہم نے یہ دریافت کیا کہ ہمارے سوا کہیں
بدیاں موجود نہیں۔غیروں کی بدیاں تلاش کرنے کی ہوش ہی باقی نہ رہی۔تو انسان کی دود نیائیں ہیں، ایک باہر کی دنیا ہے اور ایک اندر کی دنیا ہے۔باہر کی دنیا کو روشن
کرنے کی تمنار کھنے والے لوگ بسا اوقات اس فرض سے غافل رہتے ہیں کہ جب تک ان کے اندر کی
دنیا روشن نہ ہو وہ باہر نور پھیلا سکتے۔ناممکن ہے جتنی چاہیں آپ فرضی باتیں کر لیں، جتنی چاہیں آپ
تقریریں کرلیں لوگوں
کو بتائیں کہ اسلام کے کیا محامد اور محاسن ہیں۔لوگوں
کو یہ بتائیں کہ یہ مذہب دنیا
میں سب سے زیادہ حسین مذہب ہے۔جب تک آپ کی ذات میں اس مذہب کا حسن اور اس
مذہب کی روشنی لوگوں کو دکھائی نہ دے گی کبھی دنیا آپ کی باتوں کو قبول نہیں کرے گی۔حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو فرمایا:

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
بن دیکھے کس طرح کسی مہ رخ پر آئے دل
کیونکر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل
( در ثمین صفحه: ۱۱۱)
جب تک خدا آپ کا صنم نہیں بنتا جب تک خدا آپ کی ذات میں ظاہر نہیں ہوتا وہ آپ کے
لئے بھی خیالی ہے اور غیروں کے لئے بھی خیالی ہے اور خدائے واحد کی ذات میں تمام کا ئنات کو اکٹھا
کرنا فرضی باتوں سے ممکن نہیں ہے۔پہلے خدا آپ کی ذات میں جلوہ گر ہونا چاہئے۔آپ کی تاریکیاں
روشنی میں تبدیل ہو جانی چاہئیں۔پھر وہ خدا آپ کی ذات میں اس طرح لوگوں کو دکھائی دے گا جیسے
روشنی ذرات سے ٹکرانے کے بعد دکھائی دیتی ہے، فی ذاتہ دکھائی نہیں دیا کرتی۔اس حقیقت کو سمجھنا بہت ضروری ہے بسا اوقات لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ روشنی از خود نظر آنے والی
چیز ہے یہ بالکل ایک جاہلانہ تصور ہے آج کی سائنس کی دنیا میں سائنس پڑھنے والا بچہ بچہ جانتا ہے کہ
روشنی ایک نہ نظر آنے والی چیز ہے جب تک کسی وجود سے ٹکرا کر اس کی ہیئت کو آنکھوں تک نہیں
پہنچائے۔اگر آپ کے سامنے سے روشنی گذر رہی ہو تو آپ کو کچھ دکھائی نہیں دے گا۔جب تک اردگرد
کے ماحول سے روشنی ٹکرا ٹکرا کر مختلف وجودوں کا عکس آپ کی آنکھوں تک نہیں پہنچاتی اس وقت تک
روشنی بظاہر روشنی ہونے کے باوجود آپ کے لئے روشنی نہیں ہے۔اسی لئے خدا نما وجودوں کی ضرورت
پڑتی ہے، اسی لئے خدا کو کائنات کے آئینہ میں دیکھنا پڑتا ہے کیونکہ وہ سب روشنیوں سے زیادہ لطیف تر
روشنی ہے اور براہ راست اس کا دیدار ممکن ہی نہیں ہے۔پس اس پہلو سے حضرت اقدس محمد مصطفی مے خدا نما و جو د بنے تو ہم نے خدا کو دیکھا اور وہ
ایسے خدا نما نے اور آپ پر خدا اس طرح جلوہ گر ہوا کہ کائنات کے ذرہ ذرہ میں خدا دکھائی دینے لگا۔قرآن کریم کو اگر آپ غور سے پڑھیں اور دل لگا کر اس کا مطالعہ کریں تو سب سے زیادہ گہرا اثر کرنے
والا قرآن کریم کا وہ حصہ ہے جو خدا کی ذات سے تعلق رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے جلوہ پر گفتگو کرتا ہے اور
مختلف رنگ میں خدا تعالیٰ کی صفات بیان کی جاتی ہیں کبھی براہ راست اور کبھی کائنات کے حوالے سے
بیان کی جاتی ہیں کبھی خود انسان کے اپنے نفس کے حوالے سے بیان کی جاتی ہیں اور ہر جگہ آپ یہ
دیکھیں گے کہ براہ راست خدا دکھائی نہیں دیتا۔مگر وہ اپنی صفات کے ذریعہ جو جلوہ گر ہوتی ہیں تو خدا
دکھائی دیتا ہے۔پس اس پہلو سے جب کہا جاتا ہے کہ :

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۱۷
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
بن دیکھے کس طرح کسی مہ رخ پر آئے دل
کیونکر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل
تو ایک مذہبی جماعت کے لئے سب سے زیادہ اہم مشن یہ بن جاتا ہے کہ خیالی صنم کو حقیقی صنم
میں
تبدیل کیا جائے اور وہ صنم دنیا کوتب دکھائی دے گا اگر آپ کی ذات میں اس کے جلوے ظاہر ہوں
اور خدا جس ذات میں جلوہ گر ہوا سے پھر اشاروں کے ذریعہ دکھانے کی ضرورت نہیں رہتی۔وہ خود اپنی
صفات میں ایسا روشن ہے کہ جس ذات میں وہ چمکتا ہے اس ذات کے حوالے سے خدا دنیا کو دکھائی
دینے لگ جاتا ہے اور اسی کا معنی ہے خدا نما ہونا۔مگر خدا نما بننے سے پہلے خود خدا کو اپنی صفات میں جلوہ
گر کرنا ضروری ہے۔اپنے اندھیروں کو روشنی میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔اور یہ ممکن نہیں ہے۔اگر
آپ غیروں کی برائیوں کی تلاش میں رہیں اور یہ دعوے کریں کہ غیروں کی برائیاں ہم دور کریں گے
اور اپنی برائیوں کی تلاش سے آنکھیں بند کر لیں اور اگر کوئی توجہ بھی دلائے تو آپ کو غصہ محسوس ہو۔پس یہ جو طرز عمل ہے یہ اندر کی دنیا کو تاریک سے تاریک تر بناتی چلی جاتی ہے اور بعض دفعہ
اس کے باوجود آپ واقعہ باہر کی دنیا کو روشن دیکھنا چاہتے ہیں۔واقعہ ان معنوں میں کہ بڑے خلوص
کے ساتھ ، آپ واقعہ بڑے گہرے جذبے کے ساتھ دنیا میں پاک تبدیلیاں ہوتی دیکھنا چاہتے ہیں
جبکہ اپنے وجود کو تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں۔چنانچہ ماؤں کو آپ نے دیکھا ہوگا بہت سی ایسی مائیں ہیں
جو ہر قسم کی بدیوں میں مبتلا ہیں مگر اپنی اولاد کو اچھا دیکھنا چاہتی ہیں۔ان کے اندر روشنی دیکھنا چاہتی
ہیں۔یہ وہ تضاد ہے جس سے وہ خود باخبر نہیں ہوتیں۔اگر ان کی اولاد کے لئے وہ صفات حسنہ اچھی ہیں
تو ان کی ذات کے لئے کیوں اچھی نہیں اور جوان کی ذات کے لئے اچھی نہیں وہ ان کی اولاد کے لئے
بھی اچھی نہیں ہے۔ان معنوں میں کہ اولاد جانتی ہے کہ ماں کا دل کہاں ہے اور اسے دھوکا نہیں دیا
جا سکتا۔آپ کی تمنائیں جو رخ بھی اختیار کریں گی۔آپ کی زبان چاہے کسی اور رخ پر جاری رہے۔اولا د آپ کی تمناؤں کا رخ اختیار کرے گی۔آپ کی زبان کی کوئی پرواہ نہیں کرے گی۔پس حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کلام میں ہمیں گہرے انسانی فطرت
کے فلسفوں سے آگاہ فرمایا ہے۔فرمایا کہ اے قوم تم خدا نما وجود بننا چاہتے ہو تو پہلے خود خدا کو دیکھو۔خیالی صنم سے تعلقات نہ جوڑو۔بلکہ ایسے صنم سے محبت کرو جو تمہیں دکھائی دینے لگے۔فرمایا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
ع
۲۱۸
دیدار گر نہیں ہے تو گفتار ہی سہی
( در ثمین صفحه ۱۱۱)
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
خدا کو دیکھ نہیں سکتے تو کم سے کم گفتار تو ہو، کچھ گفت و شنید تو ہو، کچھ محبت اور پیار کے
آثار تو ظاہر ہوں۔یہ وہ مضمون ہے جس کی آج دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت ہے اور احمدی ماؤں کو
احمدی باپوں سے بڑھ کر ضرورت ہے۔کیونکہ بچے ان کی کوکھ سے پیدا ہوتے ہیں آئندہ کی دنیا مائیں
بناتی ہیں اور ماؤں کے دودھ میں آئندہ قوموں کے متعلق یہ تقدیر یکھی جاتی ہے کہ وہ زہریلی قوم بنے گی
یا زندگی بخش قوم ثابت ہوگی۔پس آپ پر ایک عظیم ذمہ داری ہے وہ احمدی مائیں جو خدا ترس ہوں اور خدا رسیدہ ہوں ان
کی اولا د کبھی ضائع نہیں ہوتی۔لیکن ایسے باپ میں نے دیکھے ہیں جو بہت خدا ترس اور بزرگ انسان
تھے مگر ان کی اولادیں ضائع ہو گئیں۔کیونکہ ماؤں نے ان کا ساتھ نہ دیا۔اس معاملے میں میں نے
ماؤں کو ہمیشہ جیتتے دیکھا ہے۔جو مائیں گہرے طور پر خدا سے محبت کرنے والی ہوں اور خدا سے ذاتی
صلى الله
تعلق قائم کر چکی ہوں ان کی اولادیں کبھی ضائع نہیں ہوتیں۔اسی لئے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ہے
نے یہ نہ فرمایا کہ جنت تمہارے باپوں کے قدموں کے نیچے ہے۔فرمایا جنت ماؤں کے قدموں کے
نیچے ہے۔پس جنت آپ کے تحت اقدام رکھی گئی ہے آپ کے قدموں کے نیچے رکھی گئی ہے۔آپ نے
فیصلہ کرنا ہے کہ آئندہ نسلوں کو آپ نے جنت عطا کرنی ہے یا جہنم میں پھینکنا ہے۔کیونکہ اگر جنت آپ
کے پاؤں کے نیچے ہو اور پھر آپ کی نسلیں جہنمی بن جائیں تو اس کی دوہری ذمہ داری آپ پر ہوگی۔پس جب یہ کہا گیا کہ جنت ماؤں کے پاؤں کے نیچے ہے تو مراد یہ نہیں تھی کہ ہر ماں کے
پاؤں کے نیچے جنت ہی جنت ہے۔مراد یہ ہے کہ اگر جنت مل سکتی ہے اگلی نسلوں کو تو ایسی ماؤں سے مل
سکتی ہے جو خود جنت نشان ہو چکی ہوں۔خود جنت اُن کے آثار میں ظاہر ہو چکی ہو۔ایسی ماؤں کی اولاد
لازما جنتی بنتی ہے۔پس میں نے مردوں کو اس مضمون پر مخاطب کرنے کی بجائے یہ فیصلہ کیا کہ آج
خواتین کو اس مضمون میں مخاطب کروں کیونکہ میں تو روشنی تو حضرت اقدس محمد مصطفی ماہ سے پاتا
ہوں۔اپنی عقل سے کلام نہیں کرتا جو قرآن سکھاتا ہے وہ کہتا ہوں جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ فرماتے
ہیں وہ میں آپ کے سامنے اپنے رنگ میں پیش کرتا ہوں۔پس میں نے اس راز کو قرآن اور حدیث
کے مطالعہ سے پایا کہ حقیقتا آئندہ قوموں کی تقدیر کا فیصلہ کرنا عورتوں کا کام ہے اور یہ فیصلہ انہیں آج

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
کرنا پڑے گا ورنہ مستقبل لازماً تاریک رہے گا۔۲۱۹
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
آج احمدی خواتین کو اپنے سینوں کو خدا کی محبت سے روشن کرنا ہوگا ورنہ ان کے دودھ وہ نور
ان کے بچوں کو نہیں پلائیں گے جو ماؤں کے دودھ کے ساتھ پلایا جاتا ہے اور ہمیشہ بجز و بدن اور
حجز وروح بن جایا کرتا ہے اور خدا کی محبت ایک فرضی چیز نہیں ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے فرمایا اس کے آثار ظاہر ہوا کرتے ہیں۔پاک تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں تو آثار ظاہر ہوتے
ہیں۔جب بارش آنے لگے اس وقت بھی آثار ظاہر ہوا کرتے ہیں۔اچانک نہیں آجایا کرتی۔جب
موسم تبدیل ہوتے ہیں تو اس وقت بھی آثار ظاہر ہوا کرتے ہیں۔وقت سے پہلے آپ کو معلوم ہو جاتا
ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔پس وہ مائیں جو خدا کی سمت حرکت کر رہی ہوں ان کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا ہوتی
ہیں۔جب میں نے اس مضمون پر غور کیا تو میرے بہت سے مسائل حل ہو گئے۔میں آپ کو یہ تاکید کیا
کرتا ہوں کہ آپ اپنا ایسا خیال رکھیں کہ مغربی تہذیب میں یا دوسری بدتہذیبوں میں بہہ نہ جائیں۔یہ
کریں اور وہ کریں اور ایسی پابندیاں اختیار کریں یہ ساری نصیحتیں ہیں کبھی اثر کر جاتی ہیں کبھی لوگ ان
سے اور زیادہ بدک جاتے ہیں اور پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔لیکن ایک نصیحت ایسی ہے جو مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اس نظم میں بیان فرمائی اور حقیقت میں اسی پر بار بار مختلف رنگ میں زور دیا ہے اور
وہ یہ ہے کہ اگر آپ خدا کی محبت میں مبتلا ہو جائیں تو سارے معاملے حل ہو جاتے ہیں پھر کسی اور نصیحت
کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔پھر خدا خود آپ کو سنبھال لے گا وہ خود آپ کے کام بنائے گا آپ کو بتائے
گا کہ کیا راہ اور کون سی راہ اس کی طرف جاتی ہے اور کون سی راہ اس سے مخالف چلتی ہے۔پھر کیسے ممکن
ہے کہ انسان اپنے محبوب کی راہ چھوڑ کر اس کے مخالف سمت چلنے والی راہوں پر قدم مارے۔پھر تو
قربانیوں کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔پاکیزہ زندگی کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔معاشرہ کے اختلافات
کے مسائل بھی سب حل ہو جاتے ہیں۔سارے مسائل کا ایک حل ہے اور وہ حل یہی ہے کہ خدا کی محبت میں مبتلا ہو جائیں اور اس
کے نتیجہ میں جو نسلیں پیدا ہوں گی وہ یقیناً خدا والی نسلیں بنیں گی۔لیکن اس کے آثار ظا ہر ہونے چاہئیں
اور وہ آثار دو طرح سے ظاہر ہوتے ہیں۔اوّل یہ کہ جو انسان خدا کی سمت میں حرکت کرتا ہے اس کے
اندر پاک تبدیلیاں پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہیں وہ غیر کی بجائے اپنی ذات کا شعور حاصل کرنا شروع

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۲۰
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۱ء
کر دیتا ہے اس کو پھر اس سے غرض کوئی نہیں رہتی کہ میرے ہمسایہ کے گھر خدا ہے یا نہیں۔اس کو یہ فکر
لاحق ہوتی ہے کہ میرا گھر اتنا صاف ہے کہ نہیں کہ اس میں خدا اتر آئے۔جب آپ کے ہاں کوئی معزز
مہمان آنے لگتا ہے تو کبھی یہ تو نہیں ہوا کہ آپ گھر چھوڑ کر دوسرے گھروں میں بھاگ جائیں کہ تم
صفائیاں شروع کر دو۔مہمان آپ کے گھر آنا ہے وہ کوئی اور پاگل کیوں صفائیاں کرے گا۔جب آپ
غیروں کو نصیحت کرتی ہیں تو یہی بات کر رہی ہوتی ہیں خدا کی متمنی ہیں کہ خدا آپ کے گھر اترے اور
صفائیاں غیروں کے گھروں کی کروائی جارہی ہیں۔یہ سوچ ہی نہیں ہے کہ مہمان تو آپ کا آنے والا
ہے۔پس جب آپ کو یہ خیال پیدا ہو کہ کون مہمان آپ کے دل میں اتر نے والا ہے تو اس شعور کے ساتھ
آپ
کو اتنی برائیاں وہاں دکھائی دینے لگیں گی کہ جتنے داغ صاف کریں گی کوئی نیا داغ ظاہر ہو جائے گا۔اور انسان جس کو یہ تجربہ ہو اس کو علم ہے کہ جتنی آپ صفائی کریں گھر کی کوئی نہ کوئی کون کھترا ایسا دکھائی دیا
ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی صفائی کامل نہیں ہوئی اور جب اس کو صاف کر دیتی ہے تو بعض دوسری
جگہیں جو پہلے صاف دکھائی دیتی تھیں اس کے مقابل پر داغدار دکھائی دینے لگتی ہیں اور یہ سلسلہ نہ ختم
ہونے والا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کی محبت کا سفر ایک ایسا سفر ہے جو آپ کو اپنے سوا کسی اور کی ہوش نہیں رہنے دے
گا۔سوائے اس کے کہ آپ کی ذات میں وہ جلوہ ایسا چمکے کہ دنیا اس جلوہ سے خیرہ ہو جائے۔دنیا اس کی
روشنی کو محسوس کرنے لگے اور پھر خدا کے حکم کے تابع آپ پیغامبر بن کر دنیا کے سامنے نکلیں۔یہی فلسفہ نبوت ہے لوگ کہتے ہیں نبوت ہمیشہ کے لئے بند ہے۔میں کہتا ہوں کہ نبوت تو ہر
فرد میں جاری ہے۔جب تک کوئی شخص نبوت کی پیروی نہیں کرتا اور نبوت کے انداز نہیں سیکھتا اور نبوت
کے کام نہیں کرتا اس وقت تک نہ اس کی زندگی کی کوئی ضمانت ہو سکتی ہے نہ وہ غیروں کو زندگی عطا کرسکتا
ہے۔پس نبی ، نبوت کو ختم کرنے کے لئے نہیں آیا کرتے اور سب سے افضل نبی ان معنوں میں نبوت کو
ختم کرنے کے لئے نہیں آیا کہ نبوت کی ادائیں ختم ہو جائیں ، نبوت کے پھل ختم ہو جائیں اگر نبوت کی
ادا ئیں ختم ہو جائیں اور نبوت کے پھل ختم ہو جائیں۔تو کائنات میں جو کچھ تھا سب کچھ ختم ہو گیا۔وہ تو
اس لئے آتا ہے کہ نبوت کی ادائیں لوگوں میں جاری کر دے اور نبوت کے پھل لوگوں کو کھلانے لگے۔یہی معنی خاتم کے ہیں، ایسی مہر جو اپنی تصویر دوسری سادہ چیزوں پر ثبت کرنے یعنی اپنے
نقوش کا اثبات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اور اسی کا نام خاتم ہے۔پس خاتم کا حقیقی معنی یہ ہے کہ ایک

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۲۱
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۱ء
ایسا وجود جو اپنے جیسی تصویریں بنانے لگ جائے اور کثرت سے بنانے لگ جائے۔تبھی قرآن کریم
نے آنحضرت ﷺ کے ذکر کے ساتھ فرمایا محمد رسول الله والذين معه (الفتح ۳۰) کہ دیکھو محمد
اکیلا نہیں رہا اب وہ جو اس کے ساتھی تھے وہ بھی اس جیسے ہو گئے ہیں۔والذین معہ سے مراد ہے کہ
صفاتِ حسنہ میں اس کی معیت اختیار کر گئے ہیں۔پس ان معنوں میں حقیقت میں صحیح تغیر پیدا ہوتا ہے
لیکن اگر مہر پر وہ نقش نہ ہو تو کیسے وہ کسی اور چیز پر نقش ثبت کرے گی۔بعض مہریں مٹ جاتی ہیں۔جہاں جہاں سے وہ مٹتی ہیں جب ان کا نقش ظاہر ہوتا ہے تو وہاں ایک خام نقش ظاہر ہوتا ہے۔ایک عیب
دارنقش ظاہر ہوتا ہے اور بعض حروف مٹے ہوئے ہوتے ہیں۔بعض نشان مٹے ہوئے ہوتے ہیں۔مشکل سے انسان پہچانتا ہے یہ کون سی مہر تھی جس کا نقش مثبت ہوا ہے۔پس بعینہ اسی طرح انسان کی کیفیت ہے۔انسان جب خدا تعالیٰ کی ذات کو اپنے اندر ثبت
کرتا ہے اور اس طرح ثبت کرتا ہے کہ وہ گہرے نقوش چھوڑ جائے اس وقت وہ مہر میں تبدیل ہونے
لگتا ہے۔گویا اس پہلو کے لحاظ سے خدا سے تعلقات کے دو قدم ہیں۔ایک قدم ہے خدا کی صفاتِ
حسنہ سے پیار اور محبت کے ذریعہ ایسا تعلق جوڑنا کہ وہ بالآخر آپ کے وجود میں ظاہر ہو جائیں۔دوسرا
قدم یہ ہے کہ اس کے نقوش کو اتنا گہرا کر دینا کہ پھر وہ دوسروں کے وجود میں ظاہر ہونے کی صلاحیت
رکھے۔چنانچہ مہر کو ھر چ کر بنایا جاتا ہے ورنہ مہر کے لفظ جو ہیں وہ اگر عام سطح پر لکھے گئے ہوں جس
طرح کہ عام تحریریں لکھی جاتی ہیں تو مہر نہیں بن سکتی۔حالانکہ تحریر صاف پڑھی جاتی ہے۔مہر بنانے کا
فلسفہ یہ ہے کہ وہ الفاظ ایسے گہرے کنندہ ہو جائیں ، انمٹ ہو جائیں، وجود ایسا حصہ بن جائیں کہ پھر وہ
دوسروں تک اس اثر کو پہنچانے کی صلاحیت اختیار کر لیں۔پس خدا نما بننے کے لئے صرف خدا سے تعلق کافی نہیں بلکہ خدا سے ایسا گہرا تعلق ضروری ہے
جس کے نتیجہ میں خدا کے نقوش غیروں تک منتقل ہونے کی صلاحیت حاصل کر لیں۔یہی وہ طریق ہے
جس کے ذریعہ بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنایا جاسکتا ہے کیوں کہ صرف ایک خدا کی ذات ہے جس
کے حوالے سے انسان ایک ہاتھ پر اکٹھا ہو سکتا ہے اور کوئی حوالہ نہیں ہے اور کوئی حوالہ نہیں ہے جس سے
آپ اس منتشر بنی نوع انسان کو ایک ذات میں اکٹھا کر سکیں۔اور اس کا طریق جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے یہی طریق ہے اس کے سوا کوئی طریق نہیں ہے۔باقی فرضی باتیں ہیں، قصے ہیں۔اپنی ذات میں
خدا کوا تاریں اور یہ کام آپ کے بس میں نہیں ہے سوائے محبت کے۔محبت ایک عجیب طاقت ہے اس کی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۲۲
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
کوئی مثال دنیا میں نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے محبت کی تعریف میں ایک کلام فرمایا
ہے جو مجھے دنیا کے لٹریچر میں کہیں اور دکھائی نہیں دیا۔فرماتے ہیں :
اے محبت عجب آثار نمایاں کردی
زخم و مرہم برہ یار تو یکساں کردی
اے محبت تو عجیب چیز ہے تو نے حیرت انگیز نشان ظاہر کئے ہیں۔زخم اور مرہم کو برابر کر دیا
ہے۔یعنی خدا کی راہ میں اب مجھے زخم لگے تب بھی مرہم کا سا سرور ہے اور مرہم لگے اس میں بھی مرہم کا
سا سرور ہے۔تو وہ محنت جو انسان کو دنیا میں انقلاب بر پا کرنے کے لئے چاہئے ، وہ محنت محبت کے بغیر ممکن
نہیں ہے۔کیونکہ محبت کے بغیر جو کام کیا جاتا ہے وہ ایک مصیبت ہوتی ہے۔ایک ماں کسی اور کے بچے
کو سنبھالے تو اس کو کیسی مشکل پڑتی ہے یہاں تک کہ میں نے دیکھا ہے نانیاں بھی جب بچہ گندا ہوتو ماں
کے اوپر پھینک دیتی ہیں۔کہتی ہیں تیار کر کے لاؤ تو ٹھیک ہے بڑا پیار کریں گے اس سے لیکن ذرا گندا
ہوا ، بد بو آئی کہتی ہیں پکڑوا سے اٹھا کر لے جاؤ ہم تو اسے برداشت نہیں کر سکتے۔میری بیگم پاس بیٹھی
ہوئی ہیں یہ بھی اسی طرح کرتی ہیں۔بیٹیاں بے چاری جنہوں نے آگے بچے پیدا کئے ہیں بڑے
پیارے پیارے وہ ان کو تیار کرتی ہیں جب وہ سج کے خوبصورت لگتے ہیں اچھے لگتے تو نانیوں کی گود میں
آجاتے ہیں اور نانوں کی گود میں آجاتے ہیں اور جب ذرا گندے ہوئے تو مائیں سنبھالیں۔کیوں
ایسا ہوتا ہے اس لئے کہ ان کو ان سے زیادہ محبت ہے اور کچی محبت ہے۔ایک محبت ہے مزے اٹھانے کی
محبت ایک محبت ہے ان مزوں کی خاطر تکلیف میں مبتلا ہونے کی محبت۔ان دونوں محبتوں میں فرق
ہے۔پس جب تک خدا سے آپ کو ایسی محبت نہ ہو کہ اس کے نتیجہ میں زخم و مر ہم برابر نہ ہو جائیں اس
وقت تک آپ دنیا کا کوئی علاج نہیں کر سکتے۔ورنہ یہ سردردی ہوگی ایک بکھیڑا ہوگا ہر وقت کی مصیبت
ہوگی لیکن پیار ہو تو یہ سب چیزیں، سب راہیں آسان ہو جایا کرتی ہیں۔فرماتے ہیں:
تانه دیوانه شدم ، ہوش ناید بسرم
اے جنونِ گرد تو گردم که چه احساں کر دی
اے محبت جب تک تو نے مجھے پاگل نہیں بنا دیا مجھے ہوش نہیں آئی۔مجھے حقائق کا علم نہیں ہوا
مجھے معرفت نصیب نہیں ہوئی۔اے جنون میں تیرے گرد مجنوں کی طرح گھوموں کیوں کہ تم نے مجھے وہ

آج 10 میں سے 10 باقی