اپنے اندر اور اپنے بچوں میں محبت الہٰی کے رنگ بھرنے کی کوشش کریں

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
عطا کر دیا جو خرد مجھے کبھی عطا نہیں کرسکتی۔۲۲۳
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
پس محبت کا جنون ہے جو دنیا میں پاک تبدیلیاں پیدا کرے گا اور اس محبت کا سفر انفرادی طور
پر ہر شخص کو کرنا ہوگا اور آج سب سے زیادہ اس محبت کے سفر کی احمدی خواتین کی ضرورت ہے۔احمدی
بچیوں کوضرورت ہے۔کیونکہ انہوں نے کل کی مائیں بننا ہے۔یہ مطلب نہیں کہ مردوں کو ضرورت
نہیں۔مردوں کو لازماً ضرورت ہے مگر وہ ماؤں سے یہ فیض پائیں گے۔کیونکہ مردوں کی جنتیں ان کی
ماؤں کے پاؤں کے نیچے رکھی گئی ہیں اور جنت کی بہترین تعریف اللہ کی محبت ہے۔یہاں بعض لوگ بلکہ اکثر جنت کا لفظ سنتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ماں کے پاؤں کے نیچے سے
سیدھا آپ جنت میں باغوں میں پہنچ جائیں گے حالانکہ اصل جنت کی تعریف خدا کی محبت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں۔یعنی دنیا تو
دوسری جنتیں ڈھونڈھتی ہے ہمیں تو سوائے اس کے کوئی جنت دکھائی نہیں دیتی کہ اللہ کی محبت نصیب
ہو جائے۔اس کا پیار عطا ہو اس کی رضا مل جائے اور اس کے نتیجہ میں ہمیں اعلیٰ لذات عطا ہوتی
ہیں۔وہ ایسی لذتیں ہیں جن کا عام انسان تصور نہیں کر سکتا۔کیونکہ عام انسان ان لوگوں کو بعض دفعہ
مشقتوں میں مبتلا دیکھتا ہے۔اکثر انبیاء کی زندگی ایسے دکھوں میں کٹتی ہے ایسی مصیبتوں میں کٹتی
ہے، کچھ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دکھ ہیں جو بہت بڑے دکھ ہیں جس شخص پر جتنی ذمہ داری ڈالی
جائے اور جتنا وہ خلوص سے ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی کوشش کرے اتنی بڑی اس کی زندگی مشکل
میں مبتلا ہو جاتی ہے۔کچھ دکھ ہیں جو غیر ان پر پھینکتے ہیں اور دشمنی اور نفرتوں کی بوچھاڑ کرتے رہتے
ہیں۔ان حالات میں ان کا زندہ رہنا اور ایسی زندگی سے لذت پانا ایک نا قابل حل معمہ ہے جس کی دنیا
کو سمجھ نہیں آیا کرتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کا حل یوں پیش فرماتے ہیں:
ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا ایک تیغ تیز
جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غم اغیار کا
( در شین صفحه : ۱۰)
کہ لوگ تو سمجھتے ہیں کہ ہم بڑی مصیبت میں مبتلا ہیں۔غیروں نے یہ یہ ظلم کئے اور یہ یہ ظلم
کئے ہم تو ان ظالموں کے نیچے پیسے گئے ہوں گے مگر فرمایا اے میرے آقا! اے میرے محبوب رب ! تیری
پیاری نگاہیں ایک ایسی تیز تیغ کا حکم رکھتی ہیں جن سے سارا غیروں کا جھگڑا، اغیار کی سب مصیبتوں کا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۲۴
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۱ء
جھگڑا کٹ جاتا ہے کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔تو وہاں بھی محبت ہی ہے جو کام آتی ہے۔محبت رستوں کو
آسان کر دیتی ہے۔ایک شاعر اپنے تجربے کو یوں بیان کرتا ہے کہتا ہے۔دن رات جو ہم محبوب کے کو چوں کے
چکر لگاتے ہیں اور وہاں سے دھکے کھاتے ہیں اور دھتکارے جاتے ہیں اور پھر بھی جانا نہیں چھوڑتے
اور ٹھوکریں کھاتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں پاگل ہو گئے ہو۔لوگ کہتے ہیں اپنے آپ کو تبدیل کرو۔ہم ان
کو جواب میں کیا کہتے ہیں۔یہ تونے کیا کہا ناصح نہ جانا کوئے جاناں میں
ہمیں تو راہ رووں کی ٹھوکریں کھانا مگر جانا
اے پاگل نصیحت کرنے والے یہ کیا کہہ بیٹھا ہے تو کہ اپنے محبوب کے کوچوں میں نہ جاؤں۔میں تو خدا کی قسم اگر ہر چلنے والا مجھے اس کوچے میں چلتے ہوئے ٹھوکریں مارتا ہوا چلے تب بھی میں وہاں
جاؤں گا۔ان ٹھوکروں کا مزہ محبت کے سوا سمجھ آہی نہیں سکتا۔محبت پاگل کر دیا کرتی ہے۔محبت ہی ہے
جس نے فرہاد کا تصور پیدا کیا۔وہ تمام عمر ایک پہاڑ کو کاٹتا رہا اس غرض سے کہ اس پہاڑ سے وہ نہریں
جاری ہوں جن کے بعد اس کی محبوبہ کو بطور انعام اسی کو دیا جائے گا اور اسی حالت میں اس نے جان
دے دی۔کیا بات تھی جس کی خاطر اس نے ساری زندگی اس مشقت کے کام میں گنوا دی۔وہ مشقت
اپنی ذات میں اس کی جزا تھی۔لوگوں کو سمجھ نہیں آتی لوگ کہتے ہیں فرہاد پاگل ہو گیا تھا۔پاگل تو تھا لیکن
عشق میں پاگل ہوا تھا۔عام پاگلوں جیسا پاگل نہیں تھا۔جن کو اپنے وجود کی خبر نہیں رہتی ، اپنے مفاد کی خبر
نہیں رہتی۔عشق کے پاگل وہ ہوتے ہیں جن کا مقصد بلند ہو چکا ہوتا ہے ان کا مقصد روحانی مقصد بن
چکا ہوتا ہے اس مقصد کو دنیا والے سمجھ نہیں سکتے۔پس سارے کام آپ کے آسان ہو جائیں گے بجائے اس کے کہ کوئی کہے اس طرح فیشن کر
کے باہر
نہ پھرا کرو اس طرح وقت ضائع نہ کیا کرو۔اتنے پیسے اپنے کپڑوں پر بر باد نہ کرو۔سادہ رہو اور
جس حد تک ہو سکتا ہے اچھی بنو خدا نے تمہیں دیا ہے لیکن اس میں حد سے زیادہ تجاوز نہ کرو۔دین کی
خدمت کے لئے بھی کچھ رکھو اور دنیا میں ایک پاک معاشرہ پیدا کرنے کی کوشش کرو۔یہ سب خالی
نصیحتیں ہیں۔آپ سنیں گی اور بھول جائیں گی۔مگر اگر خدا سے محبت ہو جائے تو آپ کے دل سے ایک
ناصح پیدا ہوگا۔ہر وقت دھیان خدا کی طرف رہے گا۔اگر ہر وقت نہیں تو بار بار یہ دھیان آنا شروع ہو

۲۲۵
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
جائے گا۔بسا اوقات آپ ایک کام کریں گی اور دل سے آواز اُٹھے گی کہ مجھے تو خدا سے محبت ہے اور
خدا کو تو یہ بات پسند نہیں۔یہ سلسلہ شروع میں اس طرح تھوڑے تھوڑے تجربوں سے شروع ہوتا ہے
لیکن حقیقت میں اس کی انتہا ایک خودرو پانی کی طرح بہتی ہے، اس وقت انسان اپنے آپ
کو متوجہ نہیں
کیا کرتا بلکہ محبت میں رواں دواں ہو جاتا ہے ، وہ اس کو اٹھائے پھرتی ہے ،اس کی زندگیوں کے رخ
موڑ دیتی ہے۔محبت فیصلہ کرتی ہے کہ کس طرف اس نے جانا ہے اس وقت وہ کیفیت پیدا ہوتی ہے کہ
ہمیں تو راہ رووں کی ٹھوکریں کھانا مگر جانا۔ہمیں تو جانا ہی جانا ہے کیونکہ وہ بے اختیار ہو جاتے ہیں۔پس آج دنیا کے سارے مسائل کا حل خدا کی محبت ہے اور یہی وہ محبت ہے جو دلوں کو اکٹھا
کر سکتی ہے اس کے علاوہ باقی سارے نسخے بے معنی اور جھوٹے اور لغو نسخے ہیں ،منہ کی باتیں ہیں اس
سے زیادہ ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔پس یہ سفر شروع کریں اور اگر اس سفر میں آپ بہت سا وقت
ضائع کر چکی ہیں اور بہت پیچھے رہ گئی ہیں تو خدا سے مدد مانگیں کیونکہ خدا کی مدد کے بغیر یہ سفرمکمل نہیں ہوا
کرتے نہ ہو سکتے ہیں۔کسی انسان کی طاقت میں نہیں ہے کہ وہ خود خدا تک پہنچ جائے یا خدا کا پیار
حاصل کر سکے۔اس کے لئے بھی خدا سے مدد مانگنی پڑتی ہے لیکن نیست فرض ہے اور نیت کی سچائی فرض
ہے۔وہ کام آپ کے سپرد ہے۔آپ ایک دن یہ فیصلہ کر لیں کہ آپ نے خدا کی محبت میں مبتلا ہونا
ہے۔جیسے تیسے بھی ہو سکے آپ اپنے رب سے محبت کریں گی اور اس کے حسن کی تلاش کریں گی۔جب
آپ محبت کی بات کریں گی تو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا یہ شعر آپ کے لئے ایک تنبیہہ بن جائے گا۔بن دیکھے کس طرح کسی مہ رخ پہ آئے دل
کیونکر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل
آپ سوچیں گی کہ میں تو واقعی نظریاتی طور پر ایک خدا کی قائل تھی مجھے تو اس کا حسن دکھائی نہیں
دیتا۔میں کیسے محبت کروں؟ چنانچہ بہت سے احمدی مرد اور بہت سی احمدی عورتیں مجھے گھبرا گھبرا کر لکھتے
ہیں کہ آپ تو کہتے ہیں نماز میں لذتیں پیدا ہو سکتی ہیں ہم نے تو اتنی ٹکریں ماری ہیں ہمیں تو لذت پیدا نہیں
ہوئی۔اس لئے کہ ان کا صنم خیالی رہا ہے، اس لئے کہ انہوں نے نماز کے کلمات پر غور نہیں کیا۔ان میں
ڈوب کر نماز نہیں پڑھی۔یہی وجہ تھی کہ مجھے ایک خطبات کا سلسلہ دینا پڑا جو کئی مہینوں پر پھیلا ہوا ہے۔یہ
سمجھانے کے لئے کہ نماز میں کیسے ڈوبا جاتا ہے اور اس نماز میں ڈوبنے کے نتیجے میں خدا کا چہرہ دکھائی
دینے لگتا ہے اور وہ اتنا حسین چہرہ ہے کہ آپ چاہیں نہ چاہیں آپ اس کی محبت میں مبتلا ہو جائیں گی۔

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۲۶
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
محبت میں ایک لطف کی بات یہ ہے کہ اس میں پھر اختیار کی بات نہیں رہتی۔جو چیز فرض ہے
وہ ہے حسن کے ساتھ رابطہ اور حسن اور رابطے کے بغیر محبت ہو ہی نہیں سکتی۔ایک شاعر کہتا ہے یہ ایسی
آگ ہے جو لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے۔غالب کا یہ شعر ہے کہ محبت عجیب پاگل چیز ہے کہ ہم
کوشش کریں ہو جائے تو ہوتی نہیں اور جب ہو جائے تو مٹتی نہیں۔ایسی آگ لگ جاتی ہے جو بجھائی
نہیں جاسکتی۔اس لئے بندہ کا اختیار نہیں ہے لیکن حسن کا اختیار ہے۔حسن فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کس
سے محبت ہوگی اور چونکہ حسن خدا کا حسن ہے اس لئے خدا ہی فیصلہ کرے گا کہ کس وقت کتنا آپ پر جلوہ
گر ہو۔اس کے لئے دعا ضروری ہے اور یہ دعا مانگنی چاہئے کہ اے خدا! مجھے اپنا وہ حسین چہرہ دکھا۔چنانچہ حضرت موسی" چونکہ عارف باللہ تھے انہوں نے یہ دعا نہیں کی کہ اے خدا میرے دل کو محبت سے
بھر دے انہوں نے یہ دعا کی کہ اے خدا مجھے اپنا چہرہ دکھا دے۔کیونکہ وہ جانتے تھے کہ چہرہ دیکھا اور
میں عاشق ہو گیا۔یہی مضمون مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت محمد مصطفی امیہ
کے حسن کے تعلق
میں بیاں
فرمایا۔جب آپ نے فرمایا:
اگر خواہی دلیلے عاشقش باش
بُرہان محمد
تم دلیل پوچھ رہے ہو محمدؐ کی صداقت کی دلیل یہ ہے کہ تم اس کے عاشق ہو جاؤ۔محمد ہی اپنی
صداقت کی دلیل ہے کیونکہ وہ حسین ہے اور حسینوں کی صداقت کی دلیل نہیں مانگی جایا کرتی۔حسینوں
کے اس جذبہ کی اور اس قوت کی دلیل نہیں مانگی جاتی جو انسان کو خود بخو د مغلوب کرلیا کرتا ہے۔حسن کو
دیکھیں پھر آپ
کا اختیار نہیں رہے گا۔پھر آپ چلے چلیں گے اس کے پیچھے اور یہ انسانی فطرت ہے۔ایسی
گہری کشش خدا تعالیٰ نے انسانی فطرت میں حسن کے ساتھ رکھ دی ہے کہ بندہ بے اختیار ہو جاتا ہے۔تو میں آپ کو یہ راز سمجھاتا ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ سے محبت ان معنوں میں مانگیں کہ اے خدا!
ہمیں اپنا حسن دیکھا، اپنے حسن کے جلوے دکھا، ہمیں بے اختیار کر دے۔ہم ایسا تجھے دیکھیں کہ پاگل
ہوجائیں۔ہمیں دنیا کی ہوش نہ رہے۔ہم تجھے چاہیں اور تیرے مقابل پر پھر کسی اور کو نہ چاہ سکیں۔یہ وہ دعا ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ آپ کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنی شروع کر
دے گا اور جب تک آپ کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا نہ ہوں باہر کی دنیا میں پاک تبدیلیاں پیدا نہیں کی
جاسکتی ! نہیں پیدا کی جاسکتی نہیں پیدا کی جاسکتی۔ایسا قطعی اصول ہے جس کو دنیا میں کوئی طاقت بدل

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۲۲۷
خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء
نہیں سکتی۔اپنے اندر روشنیاں پیدا کریں۔اپنی تاریکیوں کو روشنی میں تبدیل کر دیں اور ایسے جلووں
سے بھر دیں کہ وہ آپ کے باہر دکھائی دینے لگیں اور از خود آپ کے دل کا نور باہر جلوہ گر ہو۔چنانچہ قرآن کریم اس مضمون کو اسی رنگ میں بیان فرماتا ہے نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ
أَيْدِيهِمْ (تحریم: 9)۔ان کا نور صرف ان کی ذات تک محدود نہیں رہا کرتا يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ۔وہ ان سے آگے آگے بھاگتا ہے اور دنیا کو بھی روشن کرتا چلا جاتا ہے۔ماؤں کو اس لئے ضرورت ہے کہ
ماؤں کے قبضے میں بچے ہوتے ہیں اور اگر بچپن میں آپ خدا کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کر سکیں تو
سب سے بڑا احسان اپنی اولاد پر آپ یہی کر سکتی ہیں۔اور خدا کی محبت پیدا کرنے کے لئے آپ کو خدا
کی باتیں کرنی ہوں گی۔خدا کی باتیں کرتے وقت اگر آپ کے دل پر اثر نہ ہوا اگر آپ کی آنکھوں سے
آنسو نہ ہے۔اگر آپ کا دل موم نہ ہوا تو یہ خیال کرنا کہ بچے اس سے متاثر ہو جا ئیں گے۔یہ جھوٹی
کہانی ہے کچھ بھی اس میں حقیقت نہیں۔ایسی ماؤں کے بچے خدا سے محبت کیا کرتے ہیں کہ جب وہ خدا
کا ذکر کرتی ہیں تو ان کے دل پگھل کر آنسو بن کر بہنے لگتے ہیں۔ان کے چہروں کے آثار بدل جاتے
ہیں۔بچے یہ حیرت سے دیکھتے ہیں کہ اس ماں
کو ہو کیا گیا ہے۔کس بات کی اداسی ہے۔کس جذبے نے
اس پر قبضہ کر لیا ہے۔یہ وہ تاثر ہے جو بچے کے اندر ایک پاک عظیم تبدیلی پیدا کر دیا کرتا ہے۔یہ
انقلاب کی روح ہے، یہ انقلاب کی جان ہے۔ایسی مائیں بہنیں اور ایسی مائیں بننے کے لئے جیسے کہ
میں نے بیان کیا ہے خدا سے مدد مانگتے ہوئے اس کے حسن کی تلاش کرنی ہوگی۔یہاں تک کہ وہ حسن
آپ پر جلوہ افروز ہو اور آپ کے دلوں میں ایسی محبت بھر دے کہ آپ کا وجود پکھل جائے اور پگھلنے کے
بعد ایک نئے وجود میں ڈھالا جائے۔پس آج کے خطاب کے لئے میں نے صرف یہی مضمون پچھنا تھا۔میں اس سے زیادہ کچھ نہیں
کہنا چاہتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہزار باتوں کی ایک بات یہ ہے۔اس کو آپ مضبوطی سے تھام لیں اور
خدا کی محبت کرنے کے طریق تو بے شمار طریق ہیں اور میں مختلف خطبات میں ان کا ذکر بھی کرتا رہتا
ہوں۔آج صرف آپ کو اس حیثیت سے آپ سے مخاطب ہوں کہ آج اگر مائیں بن چکی ہیں تو آپ کو
آج بھی خدا تعالیٰ نے یہ استطاعت بخشی ہے کہ اپنے گردو پیش، اپنے ماحول میں خدا کی محبت کے رنگ
بھرنے کی کوشش کریں اگر آپ مائیں نہیں بنہیں تو آج وہ پاک تبدیلیاں پیدا کریں تا کہ جب مائیں
بنیں تو اس سے پہلے ہی آپ خدا سے محبت کرنی والی وجود بن چکی ہوں۔وہ چھوٹی بچیاں اور وہ چھوٹے

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۲۲۸
خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۱ء
بچے جو آپ کی گودوں میں پلتے ہیں، آپ کے ہاتھوں میں کھیلتے ہیں ، آپ کے دودھ پی کر جوان ہوتے
ہیں یا آپ کے ہاتھوں سے دودھ پی کر جوان ہوتے ہیں، اس زمانہ میں ابتدائی دور میں ان کو خدا کے
پیار کی لوریاں دیں، خدا کی محبت کی ان سے باتیں کریں پھر آپ کی بعد کی ساری منازل آسان
ہو جائیں گی اور اصل یہ ہے جو میں نے آخر پر بیان کیا ہے۔بعد کے زمانوں میں ماؤں کی یہ کوشش کرنا
کہ بچے خدا کی محبت میں مبتلا ہو جائیں جبکہ ابتدائی دور میں وہ اس کام سے غافل رہیں۔بہت مشکل
کام ہے اتنا مشکل کام ہے کہ بعض دفعہ مائیں اس غم سے ہلاک ہونے لگتی ہیں مگر پھر کچھ نہیں کر سکتیں۔تو
اس وقت کام شروع کریں جب آسانی ہے جب بچہ آپ کی گود میں اترتا ہے اور اس وقت سے آگے
پھر مسلسل اس وقت تک جاری رہتا ہے جبکہ اپنے شعور کو پہنچ کر آزاد حیثیت اختیار نہیں کر لیتا۔اس دور
میں آپ اس کے اندر عظیم الشان تبدیلیاں پیدا کر سکتی ہیں تو پھر میں اسی بات کو دہرا کر اس پر اپنے
خطاب کو ختم کرتا ہوں کہ جو تبدیلیاں آپ
کو پیدا کرنی ہونگیں پہلے اپنی ذات میں پیدا کرنی ہونگیں۔آپ
کے تبدیل ہوئے بغیر آپ کی اولا د تبدیل ہو نہیں سکتی۔جب تک آپ کی ذات خدا کے نور سے نہ بھر
جائے آپ کی اولا د کے سینے خدا کے نور سے نہیں بھر سکتے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔دیکھیں آپ ایک نئی صدی کے سر پر کھڑی
ہیں۔اس صدی کی آپ مجدد بنائی گئی ہیں۔بحیثیت قوم آپ کو خلفاء فرمایا گیا ہے۔آپ نے آئندہ
زمانوں کی ضرورتیں پوری کرنی ہیں۔یہی وہ طریق ہے جس سے آپ آئندہ زمانے کی ضرورتیں پوری کر
سکتیں ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی