صدر، عہدیداران اور لجنات کو قیمتی نصائح
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت
خلیفہ امسیح الرابع ” کے مستورات سے خطابات
۲۲۹
خطاب ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء
صدر، عہدیداران اور لجنات کو قیمتی نصائح
(جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء بمقام ناصر باغ جرمنی )
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
صدر صاحبہ لجنہ کو ہٹانے کے محرکات
آج کے خطاب میں میں چاہتا ہوں کہ پہلے مختصراً آپ کو وہ وجہ بتاؤں کہ کیوں سابقہ
صدر لجنہ اماءاللہ جرمنی کو ان کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا تا کہ ان کے بارہ میں اگر کوئی غلط فہمیاں
ہیں تو وہ دور ہو جائیں۔اور جو باتیں آئندہ عہدہ داران کے علم میں آنی چاہئیں وہ خود مجھ سے سمجھ لیں
اور وہ غلطی نہ کریں جو اس سے پہلے سرزد ہوئی ہے۔جہاں تک صدر لجنہ سابقہ کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ انہوں نے بڑے اخلاص
اور محنت کے ساتھ بہت لمبا عرصہ لجنہ اماءاللہ جرمنی کی خدمت کی ہے۔تعلیم یافتہ بھی تھیں اور محنت بھی
بہت کرتی تھیں نظم و ضبط کا بھی کسی حد تک سلیقہ تھا کچھ ضرورت سے زیادہ طبیعت خشکی کی طرف مائل تھی
اس لئے اس پہلو سے لجنات کو شکایت ہوتی رہتی تھی لیکن جہاں تک ان کے اخلاص ان کی محنت کا تعلق
ہے اس پر کوئی حرف نہیں اس لئے اگر خواتین میں کچھ اس قسم کی باتیں ہورہی ہوں کہ انہوں نے کوئی ایسا
جرم کیا ہے جس کے نتیجہ میں ان کا ایمان ان کا اخلاص شک میں پڑ گیا ہے یہ بات درست نہیں
ہے۔اس خیال کو دل سے مٹادیں۔میں بھی ان کا ممنون ہوں کہ ایک لمبے عرصے تک انہوں نے اپنی
توفیق کے مطابق اپنی طاقت کے مطابق جہاں تک پیش گئی جماعت کی خدمت کی کوشش کی ہے اور آپ
سب کو بھی ان کا ممنون ہونا چاہئے اور اس پہلو سے ان کو اعزاز کے ساتھ رخصت کرنا چاہئے لیکن میں
نے جو ان کی علیحدگی کا فیصلہ کیا اس کے متعلق بھی آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ کیوں یہ فیصلہ کیا گیا تا کہ
حضرت خلیفہ المسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۲۳۰
خطاب ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء
آئندہ عہد یدارات ان باتوں سے پر ہیز کریں۔تربیت کے لئے نرمی ضروری ہے
ایک وجہ تو مختصر میں نے بیان کی ہے کہ طبیعت میں خشکی کا مادہ اس حد تک تھا جو تر بیت کی راہ
میں مخل ہو جاتا ہے۔تربیت کے لئے دل کی نرمی بھی اس طرح کی ہونی چاہئے کہ نظم وضبط کے ساتھ مل جُل
کر اس میں رس پیدا کر دے اور جب انسان نظام جماعت کو نافذ کرے تو جن لوگوں پر وہ نظام نافذ ہوتا
ہے ان کو یہ احساس نہ ہو کہ ایک خشک قسم کا نظام ہے جو ٹھونسا جار ہا ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی تلخی سے
تنقید کی جاتی ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ گویا جو کمزور ہے وہ گھٹیا ہے، بے حقیقت ہے، تھوڑی سی غلطی بھی
سرزد ہوگئی ہو، بے احتیاطی ہوگئی ہو تو اس کو نظر سے گرا دیا جائے ، یہ طریق تربیت کا طریق نہیں
ہے، تربیت کے لئے اپنے دل کو زخمی کرنا پڑتا ہے بجائے اس کے کہ دوسروں کے دلوں کو زخمی کیا جائے۔اور جہاں تک ممکن ہو اس پہلو سے تربیت کرنی چاہئے اور اس کے لئے حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ سے انداز سیکھنے چاہئیں۔چنانچہ مختلف وقتوں میں مختلف شکلوں میں یہاں بھی اور اس کے
علاوہ بھی میں نے اس پہلو پر روشنی ڈالی۔میں نے بار ہا عہد یداران کو اور جماعت کو بالعموم یہ سمجھانے
کی کوشش کی ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ اللہ ان لوگوں کو جو ہدایت نہیں پاتے تھے جن کی تربیت
میں نقص تھے نفرت اور حقارت اور خشک تنقید کی نظر سے نہیں دیکھا کرتے تھے بلکہ آپ کا دل اُن کے
لئے زخمی ہو جایا کرتا تھا اور آپ اُن
کا دکھ محسوس فرمایا کرتے تھے۔جوشخص کسی کمزور کے لئے دکھ محسوس
کرتا ہے اس کے نتیجہ میں اس کی تنقید میں بھی ایک رس پیدا ہو جاتا ہے۔وہ تنقید جو دل کے گداز سے کی
جائے اس کا اور رنگ ہوتا ہے اس کی اور تاثیر ہوا کرتی ہے اور وہ تنقید جو خشک ملا کی طرح کی جائے اثر
صلى
الله
سے خالی ہوتی ہے جیسے کوئی درخت ایسا ہو جو پھل دار نہ رہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اندر وہ
زندگی کا رس تھا جو آنحضرت ﷺ کو آسمان سے بھی ودیعت کیا گیا اور آپ کے دل میں بھی وہ اس پھوٹا
الله
کرتا تھا۔چنانچہ دو مرتبہ اللہ تعالیٰ کو آپ کو اس بات سے پیار کے رنگ میں روکنا پڑا کہ اتنا تو غم نہ کیا کرو
لوگوں کا کہ خود ہی ہلاک ہو جاؤ۔کتنا عظیم الشان آنحضور ﷺ کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے فرماتا
ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: ۴) شاید تو اپنی جان کو
ہلاکت میں ڈالے گا کہ وہ کیوں نہیں مومن ہوتے۔کہ اے میرے بندے کیا تو اس غم میں اپنے آپ کو
ہلاک کر لے گا یہ لوگ ہلاک ہو رہے ہیں اور تیری بات سن کر زندگی کا پانی نہیں پیتے اور آب حیات کے
حضرت خلیفہ اسیح الرابع ” کے مستورات سے خطابات
خلیفہ المسیح
صلى الله
۲۳۱
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
گھونٹ نہیں بھرتے۔وہ لوگ جو ہلاک ہور ہے ہیں اپنے ارادے سے اپنی غلطیوں سے تو ان کے غم میں
کیوں اپنے آپ کو ہلاک کئے جاتا ہے۔یہ کوئی ایسی تنقید نہیں ہے خدا کی طرف سے کہ جس کے متعلق یہ کہا
جائے کہ نعوذ باللہ آنحضرت یہ غلطی کر رہے تھے اور خدا نے سمجھایا اور روک دیا۔یہ ایک پیار اور محبت
کے اظہار کا ایک حیرت انگیز طریق ہے جو فصاحت و بلاغت میں آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔یہ
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی تعریف ہے اور یہ پیغام دنیا کو دیا جارہا ہے کہ جو سب سے زیادہ پاک
تھا ، جو سب سے زیادہ معصوم تھا، جو سب کا ئنات کا سردار بنایا گیا تھا اُس کا دل چھوٹوں کے لئے اور اُن
لوگوں کے لئے بھی جو ہدایت سے دور بھاگتے ہیں، اتنا نرم ہے کہ اُن کے لئے وہ سخت غم محسوس کرتا ہے۔نصیحت میں دل کے درد اور سوز کی اہمیت
پس یہ مسئلہ ایسا ہے جو سب سے زیادہ عورت کو سمجھنا چاہئے کوئی مرد اگر نہ سمجھ سکے تو وہ معذور
خیال کیا جا سکتا ہے لیکن عورت تو ماں ہوتی ہے۔عورت سے بڑھ کر کون اس مسئلے کو سمجھ سکتا ہے کہ جب
اُس کے بچے غلطی کرتے ہیں تو اس کی نصیحت میں خشکی اور سختی نہیں ہوا کرتی بلکہ دل کا در داور سوز شامل
ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماں کی نصیحت سے بڑھ کر اور کوئی نصیحت نہیں۔یہی وجہ ہے کہ آنحضرت
نے فرمایا کہ ایک بددعا ہے اس سے ڈرو وہ ضرور قبول کی جائے گی وہ ماں کی دعا اپنی اولاد کے
خلاف ہے۔اس میں یہ حکمت کا راز ہمیں سمجھایا گیا کہ سوائے اس کے کہ کوئی ماں بے انتہا مجبور ہوگئی ہو
بار بار مظالم کا نشانہ بنی ہو اس کے دل سے اپنی اولاد کے لئے بددعا پھوٹ ہی نہیں سکتی۔اس لئے
آنحضرت ﷺ نے یہ عظیم حکمت کی بات بتائی اور یہ حدیث قدسی ہے کیونکہ جو بات خدا کی طرف
منسوب کر کے آپ فرمایا کرتے تھے اس کے متعلق یہ مسلمہ اصول ہے کہ وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہدایت
کے تابع یہ بات کہا کرتے تھے۔اپنی طرف سے کوئی اندازے لگا کر باتیں نہیں کیا کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ
نے آپ کو خود فر مایا کہ ماں کی بد دعا سے اولادکو ڈرنا چاہئے کیونکہ ماں اپنی اولاد کے لئے بد دعا کر ہی نہیں
سکتی سوائے اس کے کہ بے حد مجبور ہو گئی ہو سخت تکلیف میں ہو۔اس کے متعلق ایک مثال ایسی آتی ہے جو
ہے تو فرضی لیکن اس مضمون
کو واضح کرنے کے لئے بہت عمدہ مثال ہے اور اس سے پہلے بھی میں اپنے
بعض خطابات میں بیان کر چکا ہوں۔آپ میں سے بہت سے نئے ہیں اُن تک وہ بات نہیں پہنچی ہوگی اور
مضمون سے اس کا اتنا گہرا تعلق ہے کہ میں سمجھتا ہوں اس کو دہرانے میں حرج کوئی نہیں۔
حضرت
خلیفہ امسیح الرابع ” کے مستورات سے خطابات
۲۳۲
خطاب ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء
تربیت کی سچی روح
کہتے ہیں ایک بیٹا اتنا ظالم تھا کہ اپنی ماں سے مسلسل بے اعتنائی برتتا رہا اور اُس کی بیوی
بد نصیب ایسی تھی جو اس کے ذریعے اپنی ساس پر ظلم کروایا کرتی تھی۔یہ سلسلہ اتنابڑھ گیا کہ اس بیوی کی
پیاس بجھنے کی بجائے اور بھڑکتی رہی اور اس کی ماں کو اس گھر میں دیکھنا بھی اس کو پسند نہیں تھا۔یہاں
تک کہ ایک دن اس نے کہا کہ میرے خاوند اگر تجھے واقعی مجھ سے پیار ہے تو اپنی ماں کا سرتھال میں
سجا کر لاؤ تب میں تمہارے ساتھ رہوں گی ورنہ میرا تم سے کوئی رشتہ نہیں ، اس بدبخت نے ایسا ہی
کیا۔کہتے ہیں جب وہ تھال پر اپنی ماں کا سرلگا کر بیوی کی طرف آرہا تھا تو رستے میں ٹھو کر گی اور وہ سر
زمین پر جا پڑ اوہ لڑکا خود بھی زمین پر گرا تو ماں کے کٹے ہوئے سر میں سے آواز آئی بیٹا تجھے چوٹ تو نہیں
لگی تمہیں کوئی تکلیف تو نہیں پہنچی ؟ کسی نے یہ مثال بنائی ہے، کہانی ہے، اس میں حقیقت تو نہیں لیکن
اس کہانی کے اندر جو روح ہے وہ زندہ روح ہے اور وہ سچی روح ہے مائیں ایسی ہی ہوا کرتی ہیں
اور آنحضرت ﷺ کے متعلق ماؤں نے گواہی دی کہ خدا کی قسم ماؤں سے بڑھ کر وہ ہم سے پیار کیا
کرتے تھے، بیٹوں نے گواہی دی کہ خدا کی قسم ماؤں سے بڑھ کر وہ ہم سے پیار کیا کرتے تھے ، تمام
صحابہ اس بات پر گواہ ٹھہرے اور یہی وجہ ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ سے آپ کے غلاموں
کو ایسا عشق تھا کہ دنیا میں کبھی آسمان کی آنکھ نے ایسا عشق کسی اور کے لئے نہیں دیکھا۔فدا ہو جاتے تھے
نظریں پڑتی تھیں تو سیراب ہوا کرتی تھیں۔رحمۃ للعالمین کا خُلق عظیم
آپ ہی کے متعلق جنگ اُحد کا یہ واقعہ بیان ہوا ہے کہ ایک ایسی عورت تھی جس کا باپ بھی
وہاں شہید ہوا، جس کے بھائی بھی شہید ہوئے ، جس کے بیٹے بھی شہید ہوئے جب اس کو یہ خبر پہنچی کہ
آنحضرت ﷺ بھی شہید ہو گئے ہیں تو اتنا دکھ ہوا کہ بے اختیار میدان جہاد کی طرف دوڑی اور رستے
میں جو اس سے ملتا تھا اس سے پوچھتی تھیں کہ بتاؤ محمد مصطفی علیہ کا کیا حال ہے۔ایک روایت کرنے
والا بتا تا ہے کہ ایک موقع پر جب وہ میدان جہاد کے قریب پہنچی گئی ایک صحابی سے اس نے پوچھا ان کو
علم تھا کہ اس کا باپ شہید ہو گیا ہے اس نے جوابا کہا کہ بی بی تمہارے والد شہید ہو گئے ہیں یا والد کی
بجائے خاوند کا ذکر ہوگا تفصیل مجھے اس وقت یاد نہیں لیکن تین رشتوں کے متعلق قطعی بات ہے کہ تین
حضرت
خلیفہ المسح الرابع ” کے مستورات سے خطابات
۲۳۳
خطاب ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء
بے حد قریب کے رشتے ایسے تھے جن کو شہادت نصیب ہوئی تھی۔اگر خاوند تھا تو اس نے یہ کہا کہ بی بی
تمہارے خاوند شہید ہو گئے ہیں۔اس نے پلٹ کر کہا میں نے خاوند کا کب پوچھا ہے میں تو محمد مصطفیٰ
کی بات کر رہی ہوں ان کو تو گزند نہیں پہنچا؟ اس نے سمجھا کہ شاید خاوند کے ساتھ بعض بیویوں
کے ایسے تعلق نہیں ہوا کرتے اس لئے اس کو پرواہ نہیں ہے۔اس نے کہا بی بی تمہارے بھائی بھی شہید
ہو گئے ہیں۔اس نے کہا میں بھائیوں کا کب پوچھتی ہوں۔مجھے تو میرے آقا محمد کی خبر دو۔اس نے سمجھا
کہ شاید بھائیوں سے پیار نہیں تھا اور چونکہ وہ نرمی سے آہستہ آہستہ سب سے بڑی تکلیف کی خبر اُسے
پہنچانا چاہتا تھا اس کے بعد کہا بی بی میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تمہارے بیٹے بھی شہید ہو گئے ہیں۔اس نے
پھر پلٹ کر کہا میں بیٹوں کا کب پوچھتی ہوں مجھے میرے آقا محمد رسول اللہ کی خبر دو وہ خیریت سے
صلى الله
ہیں کہ نہیں؟ اتنے میں حضرت رسول اللہ ﷺ اپنے عاشقوں کے جھرمٹ میں اُن کے سہارے آہستہ
آہستہ چلتے ہوئے اُس کی طرف آرہے تھے تو اس جواب دینے والے کی نظر آپ پر پڑی اور اُس نے
اشارہ کر دیا کہ وہ ہیں محمد رسول اللہ ﷺ زندہ سلامت موجود ہیں۔یہ سن کر وہ بے اختیار چیخ اٹھی ٹل
مُصِيبَة بَعْدَكَ جَلَلُ۔اے میرے محبوب تو زندہ ہے تو سلامت ہے تو تیرے بعد کوئی مصیبت باقی
نہیں رہی۔ہر مصیبت ہر مشکل حل ہوگئی ہے تو سب سے زیادہ پیار کرنے والا بھائی تھا، تو سب سے
زیادہ پیار کرنے والا سر کا سایہ تھا تو سب سے زیادہ پیار کرنے والا بچہ تھا، جو پیار ہر طرف سے کسی عورت
کو نصیب ہو سکتے ہیں مجھے تجھ سے نصیب تھے۔تجھ سے نصیب رہیں گے۔یہ کیسے معجزہ ہوا؟ تاریخ عالم
کا مطالعہ کر کے دیکھیں کبھی اس جیسا کوئی واقعہ اس آسمان کے نیچے رونما نہیں ہوا۔یہ تنہا واقعہ ہے اس
شان کا واقعہ ہے کہ اس شان کے نہ سورج ہیں اور نہ چاند ستارے ہیں۔اپنی مثال آپ ہے یہ صرف
اور صرف حضرت محمد رسول اللہ اللہ کے دل کی رحمت اور آپ کے عظیم اخلاق کا نتیجہ تھا کہ یہ بات
ہوئی اور قرآن کریم نے اس مضمون کو یوں بیان کیا ہے کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی آپ کے
سامنے آیت رکھی ہے فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى الا يكونوا مؤمنين - قرآن كريم
نے اس مضمون کو یوں بیان کیا ہے کہ اور ایک دوسری جگہ فرمایا۔فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ
نَّفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ اِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا ( سورة الكهف:۷ ) کہ اے
محمد ! تو کیا اُن لوگوں کے غم میں ہلاک ہورہا ہے جو تیری باتیں سنتے ہیں اور پھر ایمان نہیں لاتے
اور ہلاکت کی طرف چلے جارہے ہیں۔
حضرت خلیفہ المسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۲۳۴
خطاب ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء
ناصح کے بنیادی اوصاف
پس ناصح کے لئے جو سب سے اہم جذبہ ہے وہ محبت اور پیار کا جذبہ ہے وہ ان لوگوں کے
لئے دکھ محسوس کرے جو نیک نصیحت کو سن کر اس پر عمل نہیں کرتے آنحضرت ﷺ نے بعض دفعہ سزائیں
بھی دیں اور بڑی سخت سزائیں دیں اور وہ اتنی لمبی ہو گئیں کہ حیرت ہوتی تھی کہ حضرت محمد رسول
اللہ اللہ جیسا شفیق اور نرم دل انسان اتنے لمبے عرصہ تک سزا کیسے دے سکتا ہے مگر چونکہ آپ کسی عورت
کی طرح نرم دل نہیں تھے بلکہ ایک ایسے بااختیار مرد کی طرح نرم دل تھے جسے اپنے جذبات پر
پورا قابو حاصل تھا جس کا دماغ اور دل باہم متوازن تھے۔دل کو دماغ پر غلبہ نہیں تھا اور دماغ کو دل پر
غلبہ نہیں تھا دونوں پہلو بہ پہلو ایک توازن کے ساتھ جاری وساری تھے اس لئے جہاں اصولی طور پر آپ
نے فیصلے فرمائے وہاں اُن پر سختی سے قائم ہوئے یہاں تک کہ بعض دفعہ جب تک خدا کی طرف سے وحی
نازل نہیں ہوئی کہ اب بہت کچھ ہو چکا اب ان کو معاف کر دو اس وقت تک آپ نے معاف نہیں کیا
لیکن اس عرصہ میں بھی ان کے لئے دیکھ ہی محسوس کرتے رہے۔اُن کو جب دیکھا رحم اور درد کی نظر سے
دیکھا۔اس لئے یہ وہ بنیادی صفات ہیں جو عہدیداران میں میں دیکھنا چاہتا ہوں اور اس پہلو سے جیسا
کہ میں نے بیان کیا ہے۔مجھ پر کئی سال سے یہی تاثر چلا آ رہا ہے ہوسکتا ہے میں غلط ہوں اگر میں غلط
ہوں تو خدا مجھے معاف فرمائے لیکن مجھ پر یہ تاثر تھا کہ آپ کی سابقہ صدر بہت محنت کرنے والی ، بے حد
خلوص سے خدمت کرنے والی ، قربانی کرنے والی فطری جذبے سے عاری تھیں جو نصیحت کی کامیابی کے
لئے ضروری ہے جس کے بغیر دلوں پر گہرا اثر نہیں پڑتا۔یہاں تک تو قابل برداشت تھا لیکن امسال شوری
میں ایک ایسی حرکت ان سے سرزد ہوئی جس کے نتیجہ میں فتنہ پیدا ہوا۔کئی اور لوگ بھی اپنے کئے کی سزا
پاگئے لیکن بہانہ وہ بنا جو بات انہوں نے کہی۔دو باتیں ایسی تھیں جو نظام جماعت کے خلاف ، شوری کی
روایات کے خلاف اور ہرگز زیب نہیں دیتا تھا کہ صدر لجنہ اس اجلاس میں ایسی باتیں کرے۔جماعت احمدیہ پر نا پاک فتویٰ
ایک تو انہوں نے یہ کہا جماعت کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے کہ ہم باتیں تو کرتے ہیں عمل کوئی
نہیں کرتے یہ ہم لوگوں کا حال ہے اور ساتھ اقبال کا یہ شعر پڑھا
حضرت
خلیفہ المسح الرابع ” کے مستورات سے خطابات
۲۳۵
خطاب ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء
مسجد تو بنادی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی تھا برسوں میں نمازی بن نہ سکا
عجیب حالت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ہے جس کی قربانیاں
بے مثال ہیں بعض کمزوریاں ہیں لیکن اس کے باوجود مسلسل اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے دن رات
کوشاں ہے اور ہم سب مل کر اس جدو جہد میں شامل ہیں اُن کے اوپر ایسانا پاک فتویٰ بڑے ظلم کی بات ہے۔مسجد تو بنادی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی تھا برسوں میں نمازی بن نہ سکا
بڑے ظلم کی بات ہے۔اس پر اگر مربی کو تکلیف پہنچی تو جائز بھی۔تمام مجلس شوری میں شامل
خواتین کو بھی تکلیف پہنچنی چاہئے تھی ، مردوں کو بھی تکلیف پہنچنی چاہئے تھی لیکن افسوس ہے کہ مربی نے
اپنے حق کو جیسا کہ فرض تھا ادا نہیں کیا اس وقت ادب کے ساتھ اُٹھ کر امیر صاحب کو متوجہ کرتا کہ سلسلہ
کی روایات کے خلاف جب نا پسندیدہ بات کہی جائے تو فورا سمجھا دینا چاہئے۔آپ شاید روایات سے
واقف نہ ہوں یا آپ کو سمجھ نہ آئی ہو اُردو میں بات ہو رہی ہے۔میں عرض کرتا ہوں کہ یہ انہوں نے کہا
ہے اور یہ جماعت کی غیرت کے خلاف ہے کہ اس قسم کی باتیں ہماری مجالس میں کی جائیں۔یہ کہنے کی
بجائے بات کو وہیں ختم کر دیتے اور بعد میں میرے سامنے یہ مسئلہ پیش کیا جا سکتا تھا کہ اس کا کیا کیا
جائے۔انہوں نے بعض ایسے رنگ میں تنقید کی جس کا میں نے مختصر اذکر خطبہ جمعہ میں بھی کیا تھا جس
سے آپ
کو سمجھ آگئی ہو گی کہ ان کا رد عمل خود اپنی ذات میں ناجائز تھا۔مربی کی نصیحت کا غلط طریق کار
مثلاً ایک بات انہوں نے بار بار کہی جو میں نے خطبے میں پہلے بیان نہیں کی وہ یہ تھی جس پر
خاص طور پر صدر مجلس لجنہ اماءاللہ کو غیر معمولی تکلیف پہنچی وہ یہ تھی کہ انہوں نے بار بار یہ کہا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی سے میں نے یہ روایت سنی اور کئی دفعہ سنی کہ حضور فرمایا کرتے
تھے کہ گر حفظ مراتب نہ کئی زندیقی۔اگر تم حفظ مراتب نہیں کرو گے، مراتب کا خیال نہیں کرو گے، ادب
سے کام نہیں لو گے تو تم زندیق ہو جاؤ گے زندیق کا ترجمہ صرف کافر نہیں بلکہ بہت ہی سخت لفظ
ہے۔زندیق کا فر قرار دینے والے کے لئے اس سے بھی بڑھ کر گالی ہے اور اس بات کو وہاں کہتے رہے
حضرت خلیفہ المسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۲۳۶
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
اور یہ بھول گئے کہ وہ خود امیر کا ادب نہیں کر رہے اور امیر کی اجازت کے بغیر یہ حرکت کر رہے
ہیں اور خلافت کے احترام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہ تقریر کر رہے ہیں۔اُن کا یہ کام نہیں تھا اس قسم
کے لفظ بولتے ان کا فرض تھا ادب سے امیر کو توجہ دلاتے اور بعد میں جو واقعہ رونما ہوا مجلس عاملہ میں وہ
سراسر اُس نصیحت کے بالکل برعکس تھا جو وہ خود صدر لجنہ کو کر رہے تھے۔تو اس لئے وہ خود بھی ایک غلط
طریقہ کا راختیار کرنے کے نتیجہ میں مور دسزا ٹھہرے اور یہ ہونا چاہئے تھا کیونکہ ایک نائب امیر اور پھر
اتنا پرانا تربیت یافتہ مربی ہو اس کو ہرگز یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اس قسم کی حرکت کرے لیکن صدر لجنہ ہو
اور اس
قسم کی باتیں وہاں مجلس شوریٰ میں کر رہی ہو جس کے متعلق اس کو اختیار نہیں جس کے متعلق عجز
کے انکسار کا تقاضا تھا کہ ایسی تلخ زبان میں مخلصین جماعت کے دلوں
کو مجروح نہ کرے انہوں نے کام
لیا۔تو اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ ان کا مجھ پر جو اثر چلا آرہا تھا وہ درست تھا۔جو کھلم کھلا مجلس شوریٰ میں
ایسی باتیں کر سکتا ہے وہ اپنے ماحول میں، اپنے محلوں میں جاتے ہوئے پتہ نہیں کیا کیا با تیں تلخ کہہ دیتا
ہوگا اور کس کس طرح بیچاری احمدی بچیوں کے دل مجروح ہوتے ہوں گے۔ان میں غلطیاں ضرور ہوں
گی ، ماؤں میں بھی غلطیاں ہوگی لیکن کہنے کے انداز میں فرق ہوا کرتا ہے اگر کوئی اس طرح بات کرے
کہ محسوس ہو کہ اس کا دل دکھ گیا ہے اور پیار اور محبت سے نصیحت کرے اُس پر اور اثر ہوتا ہے اور کوئی اس
طرح جس طرح کہ تنقید کی گئی تنقید کرے اگر بات سچی بھی ہو تو انسان اس کو قبول نہیں کرتا۔خدا کے رستوں کے فقیر
بارہا میں نے سمجھانے کی کوشش کی ہے پتہ نہیں کیوں کون سی میں زبان بولتا ہوں جو آپ کو
سمجھ میں نہیں آتی یا بعضوں کو آتی ہے اور بہت سے سمجھے بغیر رہ جاتے ہیں کہ نصیحت کرنی ہو تو درد اور دکھ
سے کیا کریں اور سلیقے سے کیا کریں۔بات اس رنگ میں کرنی چاہئے کہ دل سے نکلے اور دل پر اثر
انداز ہو اور وہی بات اثر انداز ہوا کرتی ہے جو دل سے نکلتی ہے۔دماغ سے نکلی ہوئی باتیں اثر انداز نہیں
ہوا کرتیں۔دماغ پر تو اثر کر لیتی ہیں دل پر نہیں کرتیں اور تربیت کا تعلق دل کی باتوں سے ہے۔دماغ
مسائل سمجھاتا ہے مگر دلوں کو محبتیں بدلا کرتی ہیں، دلوں کو پیار تبدیل کیا کرتے ہیں ورنہ خشک مسائل تو
مولویوں کو بھی سب معلوم ہیں۔ان کے دل کیوں پتھر ہو گئے اور کیوں وہ اس بات کے نا اہل ہو گئے کہ قوم
کی تربیت کر سکیں اس لئے کے دل کے معاملات اور ہیں دماغ کے اور ہیں۔محبت عشق وفا اور خلوص اور
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۳۷
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
قربانی اور اپنے آپ کے اندر ایک حیرت انگیز انقلابی تبدیلی پیدا کر لینا یہ سارے دل کے معاملات
ہیں اس لئے صاحب دل کو تربیت کرنی چاہئے اور اعلیٰ اخلاق کے ساتھ اچھے انداز سے بات کرنی
چاہئے۔اگر کوئی بات رد کر دیتا ہے، اگر آگے سے کوئی طعنہ آمیزی سے کام لیتا ہے تو اس کے لئے بھی
طرز عمل یہ ہونا چاہئے کہ انسان اس کا دکھ محسوس کرے اور دعا دیتے ہوئے واپس آجائے۔جیسے بعض
فقیر بڑے اچھے لگا کرتے تھے اُن کی عادت ہوا کرتی تھی پرانے زمانے میں قادیان میں مجھے یاد ہے بچپن
میں بعض فقیروں کو دیکھا کرتا تھا میرے دل میں اُن کے لئے بڑا پیار پیدا ہوتا کسی گھر نے اُن کو دھتکار دیا
کہا جاؤ بھاگ جاؤ روٹی نہیں تو کہتے اچھا اللہ تیرا بھلا کرے جو تھا ٹھیک ہے۔تربیت کی راہ میں تو خدا
کے رستوں کا ایسا فقیر بنا پڑتا ہے کہ ختی کا کلام بھی کوئی کرتا ہے جواب میں بات سننے کی بجائے شکریہ
ادا کرنے کی بجائے ، طعنے دینے شروع کر دیتا ہے تو سر جھکا کے کہیں اچھا اللہ تیرا بھلا کرے۔ہم نے تو
دل کے درد کے ساتھ ہمدردی سے نصیحت کی تھی توفیق ملتی ہے تو کرو نہیں ملتی تو ہم اپنا رستہ لیتے ہیں۔بات کہنے کا سلیقہ
اب بات کہنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ایک ہی بات مختلف انداز میں کی جائے تو دیکھیں کتنا غلط
اثر پڑ جاتا ہے۔میں نے کئی دفعہ سمجھایا ہے، ایک مثال بار بار دی ہے اور اس کے باوجود دلوں میں نہیں
بیٹھتی۔میں نے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ اگر آپ بھو کی بھی ہوں سخت تکلیف میں ہوں اور کوئی شخص
آپ کو کہے یہ کھانا ہے زہر مار کر نہیں تو دفع ہو جاؤ تو آپ کہیں گی کہ ہاں میں دفع ہو جاتی ہوں مگر میں
اس بد بخت کھانے کو نہیں کھاؤں گی جس کے ساتھ بے عزتی کی جارہی ہے جس کے ساتھ سختی کی جارہی
ہے۔با غیرت عورتیں اس موقع پر اُٹھ کر چلی آئیں کہیں گی جاؤ تم اور تمہارا کھانا جہنم میں مجھے کوئی
ضرورت نہیں ہے۔اور اگر کھانا کھایا بھی ہو اور پیٹ بھرا ہو اور کوئی لجاجت کے ساتھ پیار کے ساتھ بار
بار کہتا ہے ذرا چکھ تو لو کچھ میری خاطر تو انسان کا دل نرم پڑ جاتا ہے انسان کہتا ہے اچھا کوئی بات نہیں میں
چکھ ہی لیتا ہوں۔بعض دفعہ میری بچیاں جب ڈائٹنگ کرتی ہیں تو مجھے یہی کرنا پڑتا ہے اس قسم کی
ڈائٹنگ کا میں بڑا سخت خلاف ہوں کیونکہ رنگ پیلا ہو جاتا ہے ہڈیوں کا رس چوسا جا رہا ہے اور سمارٹ
بننے کے شوق میں کھانے بند ہوئے ہیں۔تو میں پھر اُن کی منت سماجت کرتا ہوں کہ میں نے کھایا ہے بہت اچھی چیز ہے ذرا چکھ لو تو وہ
حضرت
خلیفہ المسح الرابع ” کے مستورات سے خطابات
۲۳۸
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
کہتی ہیں ابا نہیں ، بالکل بھوک نہیں ہے۔میں کہتا ہوں یہ تو جھوٹ ہے کہ بھوک نہیں تم نے فیصلہ کیا ہوا
ہے کہ نہیں کھانا مگر چلو میری خاطر آخر بڑے نخروں کے بعد وہ مان جاتی ہیں کہ اچھا آپ کی خاطر تھوڑا
سا چکھا دیں۔وہ تھوڑا سا چکھتیں ہیں پھر اُن کو مزا آتا ہے تو پھر میں ان کو تھوڑا سا اور چکھا
دیتا ہوں۔تو نصیحت میں بھی یہی طریق ہے کوئی الگ طریق نہیں ہے۔انسانی فطرت تو وہی ہے جو
باپ بیٹی کے تعلقات میں ہے، وہی ماں بیٹیوں کے تعلقات میں ہے، وہی ایک صدر کی اپنی لجنات
کے تعلقات میں ہے۔فطرت انسانی تو نہیں بدلا کرتی اس طریق سے آپ نصیحت کر کے دیکھیں پھر
دیکھیں کہ کیسی کیسی پاکیزہ اور عظیم الشان
تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔مردوں
پر تبصرے کر نالجنہ کا کام نہیں
دوسری بات جو انہوں نے کہی جس سے مجھے بطور خاص تکلیف ہوئی وہ یہ تھی کہ اُٹھ کر
مردوں پر تبصرے شروع کر دئے کہ ہم کیا کریں ہم کس طرح کامیاب ہو سکتی ہیں لجنات جبکہ مرد ہم سے
تعاون نہیں کرتے۔اب مجلس شوری میں یہ بات بڑی بے ہودہ لگتی ہے، بے تعلق ہے، بے جا ہے اور پھر
یہ ایسی بات تھی جو خود مجھ سے وہ کہہ چکی تھیں۔انہوں نے اپنی ایک مجلس کی میٹنگ میں مجھ سے کہی اور
میں نے اس بات پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا اُن کو سمجھایا کہ بی بی اس طرح نہیں کرنا۔اگر کوئی مرد تعاون
نہیں کرتا تو آپ کیا کر سکتی ہیں۔آپ نے اپنا فرض ادا کیا اب اس بات کو چھوڑ دیں۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت عے کو بھی یہی فرمایا ہے کہ تو نصیحت کر تیرا کام نصیحت کرنا ہے۔کوئی
نہیں سنتا تو اس کا نقصان ہے۔آگے بڑھ بڑھ کر اس کے خلاف باتیں کرنا کہ اس کا خاوند تعاون نہیں
کرتا ، اس کا بھائی تعاون نہیں کرتا ، اس کا بیٹا تعاون نہیں کرتا، یہ لجنہ کا کام ہی نہیں ہے نہ نصیحت کرنے
والے کو ویسے زیب دیتا ہے۔سب کچھ سمجھا چکا تھا اس کے باوجود اس دن شوری میں اٹھ کر یہی بات
اُسی تلخی کے ساتھ دہرائی۔میں ساری Cassetes کی ریکارڈنگ سن چکا ہوں اب وہ لکھتی ہیں کہ
میرا قصور تو بتایا جائے کہ میرا قصور کیا تھا۔تو جس حد تک اُن کا قصور ہے میں آپ
کو بتادیتا ہوں اس میں
وہ معذور ہیں۔اس قصور میں ان کا قصور کوئی نہیں۔ان معنوں میں کہ اُن کو میری باتیں سمجھ ہی نہیں
آئیں۔بار بار سمجھانے کی کوشش کی پتہ ہی نہیں کہ تربیت ہوتی کیا ہے۔خدمت جتنی چاہیں کریں
قربانی جتنی چاہیں دیں، جب اس کو پھل ہی نہیں لگنے تو ہم کیسے اس صدر کو رکھ سکتے ہیں۔
حضرت
خلیفہ المسح الرابع ” کے مستورات سے خطابات
۲۳۹
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
یہ جو دو واقعات ہوئے ہیں اس کے بعد میں نے فوری قطعی فیصلہ کیا کہ آئندہ یہ صدر لجنہ نہیں
رہیں گی اور جب تک ان کے اندران دو پہلوؤں سے نمایاں تبدیلی پیدا نہیں ہوتی اول یہ کہ نصیحت میں
اپنے آپ کو مجروح کریں دوسروں کو نہ کریں۔دوسرے یہ کہ خدا کی خاطر اس مقام پر بات کرنے سے
رک جائیں جہاں ان کو دخل نہیں ہے وہاں معاملہ خدا اور خدا کے دین پر چھوڑ دیں۔اور ایسی جگہوں میں
دخل اندازی سے گریز کریں جہاں خدا ان کو اجازت نہیں دیتا۔قوموں کے بنے اور بگڑنے کے اسباب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس میں نے اس موقع کے لئے رکھا ہوا تھا جو میں
آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔لوگ کہتے ہیں کہ ایک بات ہی تو کی تھی اس بات سے کیا ہو گیا۔یہ
غلط بات ہے بات ہی سے تو سب کچھ ہوتا ہے۔بات ہی سے قو میں بنا کرتی ہیں اور بات ہی سے قومیں
بگڑ جایا کرتی ہیں۔بات ہی سے لوگوں کے مقدر روشن ہو جاتے اور بات ہی سے لوگوں کے مقدر
ڈوب جاتے ہیں اور تاریک ہو جایا کرتے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے بھی اس بارے میں بہت دفعہ
متنبہ فرمایا کہ زبان کے متعلق ہوشیار رہوا ایک چھوٹا سا جسم کا لوتھڑا ہے لیکن اس سے
تمہاری تقدیر بن بھی
سکتی ہے اور بگڑ بھی سکتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں:
" سچے تقویٰ کے بغیر کوئی راحت اور خوشی مل ہی نہیں سکتی تو معلوم کرنا
چاہئے کہ تقویٰ کے بہت سے شعبے ہیں“ ( ملفوظات جلد اوّل: ۲۸۰)
یعنی جب ہم تقوی کی بات کرتے ہیں تو یہ مطلب نہیں کہ تقویٰ ایک ہی چیز ہے ایک ہی لفظ کا
نام ہے ایک ہی مضمون کا نام ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں تقویٰ کی شاخیں تو بہت پھیلی
پڑی ہیں۔انسانی زندگی کے مختلف شعبوں پر تقویٰ کے شعبے حکمران ہوتے ہیں۔کچھ لوگ اس حکمرانی کو
قبول کرتے ہیں کچھ اس حکمرانی کو رد کر دیتے ہیں۔دیکھیں کس حیرت انگیز گہری حکمت کے ساتھ آپ
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ہوئے ہیں
تقویٰ کے بہت سے شعبے ہیں جو عنکبوت کے تاروں کی طرح پھیلے
( ملفوظات جلد اوّل صفحه ۲۸۰)
جیسے مکڑی کا جال پھیلا ہوا ہوتا ہے اس کے تار پھیلے ہوئے ہوتے ہیں۔آپ نے وہ مثال دی
حضرت خلیفہ امسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۲۴۰
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
اس مثال میں فی ذاتہ ایک بہت عجیب حسن ہے مکڑی کے جالے کے تاراس کثرت سے ہر طرف پھیلے
ہوتے ہیں کہ یہ ممکن نظر نہیں آتا کہ پتہ کریں کدھر سے نکلا اور کہاں چلا گیا اور پھر باریک ہوتے ہیں
ایسے باریک کہ بعض جانوروں کو بعض کیڑے مکوڑوں کو دکھائی بھی نہیں دیتے وہ اس میں پھنستے چلے
جاتے ہیں۔جس انسان کی بصیرت کمزور ہو وہ باریک جال دیکھ نہیں سکتا اور اس کو پتہ نہیں لگتا کہ تقویٰ
کے جال کہاں کہاں پھیلے ہوئے ہیں کہاں تک پہنچے ہوئے ہیں اور جس کی نظر روشن ہو اس کو پتہ لگ جاتا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے آسمان سے نور بصیرت عطا فرمایا تھا چنانچہ آپ نے
مثال بھی بہت عمدہ دی کہ جو عنکبوت کے تاروں کی طرح پھیلے ہوئے ہیں۔فرمایا کہ
تقویٰ تمام جوارح انسانی اور عقائد زبان، اخلاق وغیرہ سے متعلق ہے“
فرمایا کہ تقویٰ کا تعلق انسانی جسم کے ہر عضو سے، انسانی جسم کے ہر حصے سے، ہر خلئے سے
ہے اور ہرعقائد سے بھی ہے، زبان سے بھی ہے اور اخلاق سے بھی ہے۔66
نازک ترین معاملہ زبان سے ہے۔یہ نہیں فرمایا کہ عقائد کا معاملہ سب سے نازک
ہے۔یہ نہیں فرمایا کہ اعضائے بدن کا معاملہ سب سے نازک ہے یہ فرمایا کہ زبان کا جہاں تک تعلق ہے
تقویٰ کا تعلق زبان سے سب سے زیادہ نازک تعلق ہے اور اس کے متعلق میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں۔” بسا اوقات تقویٰ کو دور کر کے ایک بات کہتا ہے اور دل میں خوش ہو
جاتا ہے کہ میں نے یوں کہا اور ایسا کہا ( ملفوظات جلد اول صفحه ۲۸۰)
یہ جو بات ہے یہ تو مردوں پر بھی چسپاں ہوتی ہے، عورتوں پر بھی چسپاں ہوتی ہے مگر اگر میرا
اندازہ درست ہے اور اس بارہ میں اگر آپ مجھے معاف فرما ئیں تو میں یہ کہوں گا کہ عورتوں کے مزاج
میں یہ بات زیادہ داخل ہے وہ کوئی بات آگے سے کہتی ہیں تو ٹکا کر اس کو جواب دے کر گھر آتی ہیں اور
کہتی ہیں اس نے یہ بد کہا تھا میں نے آگے کہہ دیا اس کو اب وہ بیٹھی ہوئی جلتی رہے گی۔میں نے بھی
نہیں چھوڑ اوہ کیا بجھتی ہے وہ کیا بات ہے میں تو اس سے بھی زیادہ سخت ہوں۔اور بعض پرانے زمانوں
میں عورتیں اس بات پر فخر کیا کرتی تھیں کہ ہم سے زیادہ کپنی کوئی نہیں وہ کپتی ہوگی اپنے گھر پر، مجھ سے
زیادہ میرے جیسی کپشتی کہاں ہوگئی۔یہ بد بختی ہے ہمارے معاشرے کی جن معاشروں میں یہ بدبختی نہیں
وہ خوش نصیب ہیں۔ہر جگہ کی عورت ایک جیسی نہیں ہے کیونکہ فطرت کے لحاظ سے تو ایک ہے لیکن
عادتوں کے لحاظ سے مختلف ہے۔لیکن جہاں تک ہندوستان اور پاکستان کے معاشرے کا تعلق ہے میرا