صدر، عہدیداران اور لجنات کو قیمتی نصائح
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول, حصہ 2
حضرت
خلیفہ المسح الرابع ” کے مستورات سے خطابات
۲۴۱
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
بچپن ہی سے یہ تاثر ہے کہ اس معاملہ میں عورتیں مردوں کو پیچھے چھوڑ جاتی ہیں۔مرد غصے سے صاف
بات کھلی کھلی کر کے آجاتا ہے بسا اوقات یہ بھول بھی جاتا ہے بتاتا بھی نہیں لیکن کسی عورت نے اگر ڈ کا کر
جواب دیا ہو تو گھر آکر ضرور بتاتی ہے اور بڑے فخر سے بتاتی ہے کہ ایسا مزہ آیا۔دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظر اس کے دل تک بھی پہنچی ہے ، اس کے دل کے
پاتال بھی پہنچی ہے۔فرماتے ہیں ”بسا اوقات تقویٰ کو دور کر کے اس وقت خدا کا خوف نہیں ہوتا ،اس
وقت خدا کی محبت کی طلب نہیں ہوتی ، یہ خیال نہیں ہوتا کہ اس بات سے خدا خوش ہوگا یا ناراض ہو گا۔وہ
ایک تلخ بات جواباً کہہ دیتا ہے کوئی اور انسان دل میں خوش ہو جاتا ہے کہ میں نے یوں کہا اور ایسا
کہا۔حالانکہ وہ بات بُری ہوتی ہے ( اور اس بات کو کہنے سے سننے والا برا بنے یا نہ بنے وہ خود برا بن جاتا
ہے۔مجھے اس پر ایک نقل یاد آئی ہے کہ ایک بزرگ کی کسی دنیا دار نے دعوت کی جب وہ بزرگ کھانا
کھانے کے لئے تشریف لے گئے تو اس متکبر دنیا دار نے اپنے نوکر کو کہا کہ فلاں تھال لانا ( یعنی فلاں مجمع
میں کھانا لگا کر لاؤ ) جو ہم پہلے حج میں لائے تھے اور پھر کہا دوسرا تھال بھی لانا جو ہم دوسرے حج میں
لائے تھے اور پھر کہا تیسرے حج والا بھی لیتے آنا۔اس بزرگ نے فرمایا کہ تو بہت ہی قابل رحم ہے ان
تین فقروں میں تو نے اپنے تین ہی تجوں کا ستیا ناس کر دیا۔اب حج تو ایک بڑا المسافعل تھا ، اتنی لمبی اس میں اس کو محنت کرنی پڑی ،سفر کی صعوبت
اخراجات، گرمیاں تھیں تو شدید تکلیف میں اس نے حج ادا کئے اور پھر وہاں بہت سے ارکان حج ادا کئے
کتنا بڑا وزن ہے اس بات کا۔وہ ایک بات کہ وہ تھال لانا جو پہلے حج سے ہم لے کر آئے تھے۔وہ بات
ان سب باتوں کے وزن پر غالب آگئی اور آنا فانا اس نے نیکی کے سب اثر کو ہلاک کر دیا۔( ملفوظات جلد اوّل صفحه ۲۸۰)
دل سے نکلنے والی بات اثر رکھتی ہے
تو کون کہتا ہے کہ بات سے فرق نہیں پڑتا۔بات ہی سے تو سارے فرق پڑتے ہیں کیونکہ
بات سے دل کی اندرونی گہری نیکی کا تعلق ہوتا ہے یا اندرونی گہری بدی کا تعلق ہوتا ہے ایسے مزاج کا
تعلق ہوتا ہے جو لمبے عرصہ کی بداعمالیوں سے وجود میں آتا ہے یا لمبے عرصہ کی نیکیوں سے وجود میں آتا
ہے۔اس کے نتیجہ میں باتوں کے انداز بدل جاتے ہیں۔بعض لوگوں کی باتیں جتنی مرضی لفاظی
کریں ، لپائی کریں، ہزار تقریریں کریں اثر سے خالی رہتی ہیں اور گھن آتی ہے۔ایسے لوگوں کی مجلس۔
حضرت خلیفہ المسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۲۴۲
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
میں زیادہ دیر بیٹھ کر انسان گھبرا جاتا ہے کیا فضول باتیں کرنے والا ہے۔اپنے دکھاوے کی
باتیں، دنیا داری کی باتیں، اپنے تعلقات کی باتیں بنی نوع انسان کی ہمدردی کی کوئی چیز نہیں ہے کوئی
عصر اُن میں نہیں ہے کوئی گہری سچائی نہیں ہے اور اس کے مقابل پر بعض لوگ سادہ سی بات کرتے ہیں
بڑاوزن رکھتی ہے دل پر بہت گہرا اثر کرتی ہے اُن کے دل میں پیار پیدا ہو جاتا ہے اُن کی ایک بات
کو سننے کے لئے آدمی گھنٹوں بیٹھا رہتا ہے۔تو بات میں بہت کچھ ہے۔یہ نہ سمجھیں کہ منہ کی بات کی کیا بات ہے منہ کی بات ہی کی تو ہر
بات ہے اس لئے آپ جب منہ سے بات نکالا کریں تو احتیاط کیا کریں، غور کر لیا کریں بعد میں نہ سوچا
ریں پہلے سوچا کریں اور جو بات نکل جائے وہ پرائی ہو جاتی ہے اس پر بھر بعض دفعہ اقدام کرنے
پڑتے ہیں۔نئی صدر عہد یداران اور لجنات کو اہم نصائح
تو میں آئندہ آنے والی صدر لجنہ کو بھی متنبہ کرتا ہوں کہ وہ ان معاملات میں پوری احتیاط سے
کام لیں اور اگر وہ نصیحت کرنے کے ساتھ دل کا دکھ محسوس نہیں کرتیں تو اپنی فکر کریں اور دعا کے ذریعہ
اپنا علاج کرنے کی کوشش کریں اور اگر وہ غصہ سے بے قابو ہو جاتی ہیں یادوسروں کو حقارت کی نظر سے
دیکھتی ہیں یہ کہ نیکی میں ہم سے پیچھے ہے اس کا پردہ خراب ،اس کی فلاں بات خراب پھر وہ اس قابل
نہیں ہے کہ وہ بھی صدر بن سکے۔ان کو پھر استغفار سے کام لینا چاہئے اور مجھے مخفی طور پر اطلاع کر دیں
کہ ان باتوں میں مجبور ہوں۔اگر چہ استعفیٰ دینا جائز نہیں مگر اس قسم کی بات میں اگر واقعات لکھ دئے
جائیں تو میں ان کو ضرور زیر نظر لاتا ہوں مگر میں اُمید رکھتا ہوں کہ خدا کے فضل سے وہ ایسا نہیں کریں
گے یا ان میں یہ حوصلہ ہوگا۔خدا حوصلہ عطا فرمائے گا کہ وہ ان نصیحتوں کو پلے باندھ لیں اور مضبوطی کے
ساتھ ان کو پکڑ لیں اور پھر ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔لیکن اس خطاب میں صرف صدر لجنہ مخاطب نہیں آپ میں سے ہر ایک جو عہد یدار ہے وہ
بھی مخاطب ہے، آپ میں سے ہر ایک جو گھر کی مالکہ بنائی گئی ہے وہ بھی مخاطب ہے، آپ میں سے ہر
ایک جو بچی اپنے گھروں میں رہتی ہے ابھی صاحب اختیار نہیں ہوئی وہ بھی مخاطب ہے۔یہ وہ ایسی
نصیحت ہے جس کا تعلق آپ کی اپنی زندگی ہی سے نہیں ، آپ کے ماحول سے ہی نہیں بلکہ آئندہ آنے
حضرت خلیفہ امسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۲۴۳
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
والی نسلوں سے بھی بڑا گہرا تعلق ہے۔آنحضرت ﷺ کا انداز نصیحت سیکھیں اور اس انداز نصیحت کو
اپنالیں اور حرز جان بنالیں، اپنی جان سے زیادہ اپنی روح سے زیادہ عزیز رکھیں۔پھر خدا تعالیٰ آپ
کے اندر ایک عظیم الشان قوت پیدا فرمائے گا جو اثر رکھتی ہوگی جو دلوں کو تبدیل کرنے کی اہلیت رکھتی
ہوگی۔وہ مائیں جو یہ شکایت کرتی ہیں کہ ہماری اولاد بڑی ہوگئی، جرمن ماحول میں یہ ہو گیا ان کے
ساتھ ، امریکن ماحول میں یہ ہو گیا، ہماری پیش نہیں جاتی ، ان کی آنکھیں بدل گئیں۔وہ یہ سوچتی نہیں کہ
آغاز انہیں کی طرف سے ہوا ہے۔ابتداء ہی سے جب یہ آنکھیں بدلنے لگی تھیں اس ماں کے دل میں وہ
در دنہیں پیدا ہوا جو بچے پر گہرا اثر پیدا کرسکتا تھا۔اگر وہ پیدا ہوجاتا اس وقت تو کبھی بچہ وہ منزلیں طے نہ
کرتا۔جن منزلوں کو طے کرنے کے بعد پھر ماں کی آواز بھی اس کو سنائی نہیں دیتی ، وہ ماں کے در دکو دیکھ
بھی نہیں سکتا۔ایسی ہی کیفیت ہے جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے صُمّ بُـكـم عـمـى فَهُم لا
يَرجِعُونَ اب تو یہ لوگ بہرے ہو گئے، اندھے ہو گئے ، گونکے ہو گئے ،اب تو نہیں لوٹیں گے۔اب تو
نکل گئے ہاتھ سے اس وقت کیوں روتے ہو جب ابھی کانوں میں قوت شنوائی موجود تھی۔جب آنکھوں
میں بصارت تھی بصیرت تھی اس وقت اُن کو دکھانا چاہئے تھا۔اس وقت اپنا غم ان کو دکھاتے ، اس وقت
اپنے دل کی روئیداد ان کو سناتے تو ضرور اثر پڑتا لیکن اب جبکہ وہ ان نوروں سے بے بہرہ ہو چکے ہیں اب
تمہاری آواز اُن کو سنائی نہیں دے گی۔یہ وہ مضمون ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمایا جس کو
آنحضرت ﷺ نے مختلف رنگ میں ہم پر روشن فرمایا جس کو ہم بار بار بھول جاتے ہیں اور بار بار اس کے
دکھ اُٹھاتے ہیں اس لئے وہ مائیں جو سچے دل سے اپنی اولاد کی بھلائی چاہتی ہیں ان کے لئے لازم ہے کہ
ان کی غلطی پر ڈانٹیں ڈپٹیں نہیں مارنا شروع کریں اپنا غصہ ان معصوموں پر نہ نکالیں اپنے در دکوان پر
برسائیں اپنے درد کو سجدوں میں برسائیں وہ دل کا درد ہے جو عظیم انقلاب پیدا کر دیا کرتا ہے اس کی
طاقت کے سامنے کوئی دنیا کی دوسری طاقت نہیں ٹھہر سکتی۔اس لئے آنحضرت مہ کو رحمۃ للعالمین
قرار دیا گیا اور کسی نبی کو کیوں نہ یہ لقب عطا فرمایا اس لئے کہ تمام جہانوں کے لئے سب سے زیادہ
در د حضرت محمد رسول اللہ کے دل میں تھا تبھی آپ رحمت بن سکتے تھے۔اگر درد نہ ہوتا اور خشک نصیحت
ہوتی تو ساری دنیا کے لئے ایک زحمت بن جاتے۔ملاں اور خشک ناصح کی تو باتوں سے ہی انسان گھبرا
تا ہے ،نفرت کرتا ہے، کہتا ہے جاؤ دفع ہو جاؤ یہاں سے اپنی نصیحتیں لے جاؤ ہم پر کوئی اثر نہیں کرتیں
لیکن صاحب دل کی نصیحت کا اور اثر ہوا کرتا ہے تو وہ ماں ہو جاتا ہے بلکہ بعض دفعہ ماں سے بھی بڑھ
حضرت
خلیفہ المسح الرابع ” کے مستورات سے خطابات
۲۴۴
خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء
کر ہو جاتا ہے۔جیسے حضرت محمد رسول اللہ تھے۔تو اپنے اندر وہ صفات پیدا کرین جو آپ کی تنظیمی
تربیت کی ضرورتوں کو بھی پورا کریں گی اور گھر یلو تربیت کی ضرورتوں
کو بھی پورا کریں گی۔اللہ تعالی اس
کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔میرے دل میں آپ کی سابقہ صدر کے لئے کوئی غصے کے
جذبات ہر گز نہیں ایک ذرہ بھی نہیں۔مجھے تکلیف بہت پہنچی تھی لیکن اس کو میں نے ضبط کیا اور اس وجہ
سے کہ میں جانتا ہوں کہ وہ دل کی بُری نہیں ہیں بے چاری مجبور ہیں اس لئے ان کے ساتھ آپ ایسا
نعوذ باللہ من ذالک
کسی رنگ میں بھی تحقیر کا معاملہ نہیں ہونا چاہئے جو سزا کے حقدار تھے۔جنہوں نے کھلم
کھلا غلطی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غلطی کی ہے اور جانتے تھے کہ اس کا نظام جماعت پر بہت برا
اثر پڑے گا اُن سے بھی غصہ کا حق نہیں۔ان سے بھی نفرت کا حق نہیں ان کے لئے دل میں درد محسوس
کریں۔رحم کریں بہت بد نصیب وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی نیکیوں کو اس طرح ضائع کر دیتے ہیں کما
کے خالی ہاتھ ہو جاتے ہیں۔قرآن کریم نے متنبہ بھی فرمایا تھا کہ ایسی عورت کی طرح نہ بننا جو سارا دن
سوت کاتے اور شام کو تکلے کے اوپر چھری پھیر دے اور کا تا ہوا سوت سارا دھاگہ ٹکڑے ٹکڑے ہو
جائے۔ایسے بھی ہوتے ہیں بد نصیب ہی ہیں ان کی بے چارگی پر رحم آنا چاہئے۔اُن پر غصہ کا سوال نہیں
لیکن صدر کے ساتھ اس صدر کے ساتھ خاص طور پر ممنونیت کا تعلق بھی قائم رکھنا چاہئے۔میں جانتا ہوں
انہوں نے بہت محنت کی ہے بہت خلوص کے ساتھ بے حد لمبے عرصہ تک قربانی کی ہے۔بہت سے ان
کے فیض بھی پہنچے ہیں۔بہت سا نظم وضبط جو آج یہاں دکھائی دیتا ہے اس میں ان کی کوشش کی برکت
بھی شامل ہے تو ان کو اعزاز کے ساتھ رخصت کریں۔نئی آنے والی جو مجلس عاملہ ہے وہ ان کا شکر یہ ادا
کرے۔باقی لجنات بھی شکریئے کے طور پر ان کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جو کمیاں رہ گئی ہیں ان کو
بھی پورا فرمائے اور ان کے دل میں نرمی کا گوشہ رکھ دے جو ایک نصیحت کرنے والے کے لئے ضروری
ہوا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔غصے اور نفرت سے دلوں کو پاک کرنا ضروری ہے اس کے بغیر بنی نوع انسان کی اصلاح ممکن
نہیں۔بنی نوع انسان تو گجا آپ کے اپنے گھروں کی اصلاح بھی ممکن نہیں۔آئیے اب دعا کر لیتے ہیں۔